Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان کو ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں مفت فراہم کرنے والا ملک کون؟اہم نام سامنے آگیا

    پاکستان کو ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں مفت فراہم کرنے والا ملک کون؟اہم نام سامنے آگیا

    اسلام آباد:پاکستان کو ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں مفت فراہم کرنے والا ملک کون؟اہم نام سامنے آگیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کو ایک بڑے ملک نے کرونا ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں مفت دینے کا اعلان کرکے دوستی کا حق ادا کردیا ہے ،

    اس حوالے سے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین 31 جنوری تک کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا، چین نے5 لاکھ خوراکوں کی پہلی کھیپ مفت دینے کا وعدہ کیا، مستقبل قریب میں پاکستان کی ویکسین کی طلب 1.1ملین ہوگی، فروری کے آخر تک مزید خوراکیں مل جائیں گی، ویکسین دینے پر چینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

    انہوں نے این سی اوسی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی قوم نے ہمت اور کامیابی کے ساتھ کورونا وباء کا مقابلہ کیا۔ چین نے کورونا ویکسین دینے کا وعدہ کیا ہے، چین نے پاکستان کو ویکسین کا جہاز بھیجنے کا کہا ہے، چین پاکستان کو 31 جنوری تک کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا،

    شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ چین ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں جذبہ خیرسگالی کے طور پرمفت دے رہا ہے،چین سے حاصل ہونے والی پہلی کھیپ خیرسگالی کے طور پر ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ چین نے ہماری مستقبل کی کورونا ویکسین کی طلب کو پورا کرنے کیلئے بھی مثبت جواب دیا ہے۔مستقبل قریب میں پاکستان کو کورونا ویکسین کی طلب 1.1ملین ہوگی۔فروری کے آخر تک مزید خوراکیں مل جائیں گی۔ ویکسین دینے پر چینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا ہے

  • پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن کب کروانا چاہتی ہے؟ الیکشن کمیشن کو بتا دیا

    پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن کب کروانا چاہتی ہے؟ الیکشن کمیشن کو بتا دیا

    پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن کب کروانا چاہتی ہے؟ الیکشن کمیشن کو بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ایک اہم اجلاس آج الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں چیف الیکشن کمشنر جناب سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن ، وزیرقانون حکومت پنجاب ،سیکرٹری الیکشن کمیشن ، پنجاب حکومت اور خبیر پختونخوا ہ کے علاوہ الیکشن کمیشن کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

    آج کا اجلاس صوبہ پنجاب اور خبیر پختونخواہ میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے انعقاد سے متعلق تھا جو کہ مورخہ 6 جنوری 2021 کو ہونے والے اجلاس کے تسلسل میں ہوا۔ جس میں حکومت پنجاب کو ہدایت کی گئی تھی کہ 15 دن کے اندر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے اور 10 جنوری 2021تک ویلج و نیبر ہوھڈ کونسل کے ناموں کی اشاعت کر کے الیکشن کمیشن کو اس کی تفصیل دیں ۔ تاکہ الیکشن کمیشن ابتدائی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر سکے ۔الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن کے لئے مجاز افسران اور ان کی طرف سے درخواستوں کی منظوری / نامنظوری کے خلاف سماعت کے لئے مجاز افسران کے تقرر کا نوٹیفکیشن مورخہ 15 جنوری 2021 کردیا گیاہے۔ جبکہ الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن کا شیڈول الیکشن کمیشن کی باضابطہ منظوری کے بعد جاری کرد یا جائیگا۔ صوبہ خبیر پختونخواہ کے 6 اضلاع میں حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے جبکہ ضلع پشاور میں صوبائی حکومت کی طرف سے تحصیل وائز ویلج/ نیبر ہوھڈ کونسل کانوٹیفکیشن نہ ہونے کی وجہ سے حلقہ بندی شروع نہ ہوسکی ہے جبکہ کنڈکٹ آف الیکشن رولز کا نوٹیفکیشن بھی ابھی تک حکومت خیبر پختونخواہ نے جاری نہ کیا ہے ۔

    پنجاب کے وزیراعلیٰ بزدارہی رہیں گے،وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، تقرریاں و تبادلوں کا سلسلہ جاری

    وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات ستمبر 2021ء تک کروانے کا تجویز کرتی ہے مزید 15دن کے اندر ویلج پنچائیت / نیبر ہوھڈ الیکشن کے لئے بھی ضروری تفصیلات الیکشن کمیشن کو مہیا کر دی جائے گی ۔ الیکشن کمیشن نے اس پر ہدایت جاری کی کہ مقررہ مدت میں ضروری معلومات مہیا کی جائیں ۔ تاکہ مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تاریخ کا تعین الیکشن کمیشن کر سکے ۔ پنجاب حکومت کی تجویز کی روشنی میں الیکشن کمیشن اگلے ہفتے الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرے گا۔

    سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خبیر پختونخوا ہ نے آگاہ کیاکہ بورڈ آف ریونیو سے پشاور کی تحصیل حدود کا نوٹیفکیشن موصول ہو گیا ہے اور اس پر جلد ہی تحصیل وائز ویلج / نیبرہوھڈ کونسل کی تعدادکا نوٹیفکیشن کر دیا جائے گا۔ مزید برآں کنڈکٹ آف الیکشن رولز 2020صوبائی کابینہ کو ارسال کر دیئے گئے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں کابینہ سے ان کی باضابطہ منظوری مل جائے گی۔

    الیکشن کمیشن نے اس پر ہدایت جاری کی کہ تمام دستاویزات 15 دن کے اندر مہیا کر دی جائیں ۔ کمیشن کے آئندہ اجلاس میں حکومت سے ضروری ہدایات لے کر آئیں کہ صوبائی حکومت کن تاریخوں میں الیکشن کا انعقاد چاہتی ہے ۔ الیکشن کمیشن کا آئندہ اجلاس 15 روز کے بعد طلب کر لیا گیا۔

  • مولانا فضل الرحمان کے علاوہ ملک کے جید علماء کرام کی وزیرِ اعظم عمران خان سے  ملاقات

    مولانا فضل الرحمان کے علاوہ ملک کے جید علماء کرام کی وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات

    مولانا فضل الرحمان کے علاوہ ملک کے جید علماء کرام کی وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے علماء و مشائخ کے وفد کی ملاقات ہوئی

    وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وفد میں پیر محمد امین الحسنات شاہ، پیر چراغ الدین شاہ، ڈاکٹر قبلہ ایاز، پیر نقیب الرحمن، مولانا عبدالخبیر آزاد، پیر حبیب عرفانی، صاحبزادہ محمد حامد رضا، سید ضیاء اللہ بخاری، پیر سلطان احمد علی حق باہو، علامہ محمد حسین اکبر، مفتی ابو بکر محی الدین، مولانا محمد عادل عطاری، مولانا محمد طیب قریشی، مفتی فضل جمیل رضوی، مولانا حامد الحق، پیر شمس الامین،پیر حبیب اللہ شاہ، محمد قاسم قاسمی، صاحبزادہ محمد اکرم شاہ اور پیر مخدوم عباس بنگالی شامل تھے ۔

    علمائے کرام نے وزیرِ اعظم کی جانب سے اقوام متحدہ میں تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور مغرب میں اسلامو فوبیا کے حوالے سے شاندار موقف اپنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے نہ صرف پاکستان کے عوام بلکہ پوری امت مسلمہ کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی ہے ۔

    علمائے کرام نے وزیراعظم کی اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کے واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرنے پر بھرپور تعریف کی۔علمائے کرام نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے موضوع کو جس انداز میں وزیر اعظم نے مغرب میں اٹھایا ہے اس طرح اسلامی دنیا کے کسی لیڈر نے ماضی میں نہیں اٹھایا جس کے لئے امت مسلمہ وزیراعظم کی معترف ہے۔

    علمائے کرام نے وزیر اعظم کے پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ڈھالنے کے ویژن اور اس ضمن میں کی جانے والی کوششوں کی تعریف۔ انہوں نے اس حوالے سے وزیراعظم کے شانہ بشانہ کردار ادا کرنے اورپاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    علمائے کرام نے وزیر اعظم کے اقلیتوں کے تحفظ اور ان کے مذہبی مقامات کی بحالی کے حوالے سے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کی اقلیتی برادری اپنے آپ کو محفوظ تصور کرتی ہے جبکہ بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں۔

    کورونا وباء کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم کی دانشمندا نہ حکمت عملی اور مساجد میں فرائض کی انتہائی احسن طریقے سے ادائیگی کے حوالے سے علمائے کرام نے حکومتی اقدامات کی تعریف کی ۔

    وفد نے وزیراعظم کی مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں بھرپور اور موثر طریقے سے اجاگر کرنے اور اسلاموفوبیا کے حوالے سے پہلی مرتبہ ایک مدلل موقف اختیار کرنے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ وزیراعظم عمران خان کو عالم اسلام کے حقیقی لیڈر کے طور پر دیکھتی ہے۔علمائے کرام نے ملک میں مدارس کی بہتری خصوصاً نظام و نصاب تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے ضمن میں بھی حکومتی کاوشوں کو سراہا اور اس ضمن میں تجاویز پیش کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    وزیراعظم عمران خان نے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امت مسلمہ میں اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے گزشتہ دو سال میں اس ضمن میں اپنی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے سب سے زیادہ آواز اٹھائی۔

    وزیراعظم نے علمائے کرام کے ملک کو درپیش مسائل پر، خواہ وہ انتہا پسندی سے نمٹنے کا مسئلہ ہو یا فرقہ واریت سے نمٹنے کا ہو ، کلیدی کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ امت مسلمہ میں تفریق اور تقسیم پیدا کرنے کی مذموم سازشوں کا مقابلہ کرنے کے ضمن میں علمائے کرام کے مسلسل تعاون کی ضرورت ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے حوالے سے جئید علمائے کرام کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا تاکہ ملک کو درپیش مسائل کے حل میں علمائے کرام کی مشاورت اور رہنمائی جاری رہے۔

  • مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی :پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوانکل گئی:ایک دوسرے پرالزامات

    مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی :پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوانکل گئی:ایک دوسرے پرالزامات

    اسلام آباد:مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی :پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوانکل گئی:،اطلاعات کے مطابق حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) نے استعفوں کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ بھی موخر کر دیا ہے

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت اپنے اجلاسوں میں اس ناکامی کا ذمہ دار مریم نواز کو قراردے رہی ہیں جبکہ ن لیگی رہنما مولانا فضل الرحمن کو ذمہ دار قراردے رہے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم راہنماﺅں نے تجویز دی ہے کہ لانگ مارچ سینیٹ انتخابات کے بعد ہونا چاہئیے . پی ڈی ایم راہنماﺅں نے موسم اور سینیٹ انتخابات کے باعث لانگ مارچ موخر کرنے کی تجویز دی فروری میں سردی زیادہ ہوگی کارکنان کیلئے مشکلات ہوگی مارچ میں سینیٹ انتخابات ہیں اسکی تیاری بھی لانگ مارچ کے باعث نہیں ہوسکے گی.

    ادھر ذرائع کے مطابق اب اس خفت پرپردہ ڈالنے کے لیے ایک اورکہانی گھڑی ہے جس کے مطابق پی ڈی ایم سینیٹ انتخابات میں بھرپور طریقہ سے اترنا چاہتی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم راہنماﺅں نے لانگ مارچ، مارچ کے آخری ہفتہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    ادھر اس حوالے سے ذرا کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو الٹی میٹم دیا تھا کہ31 جنوری تک مستعفی ہو جائے ورنہ یکم فروری کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا.

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پہنچ کر حکومت کو چلنے نہیں دیں گے ان کے استعفے ساتھ لے کر جائیں گے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول نے بھی کہا تھا کہ ہم اسلام آباد پہنچ رہے ہیں اور سب ایک ہو کر اسلام آباد پہنچ کر حکومت کو بھگائیں گے.

    دوسری جانب کراچی میں جمعیت علمائے اسلام کو اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی اجازت نہیں مل سکی ، جے یو آئی( ف) کا اسرائیل نا منظور جلسہ مزار قائد روڈ پر دو بجے شروع ہونا تھا جے یو آئی( ف) کے ملین مارچ کے لئے سرکار کا اجازت نامہ رکاوٹ بن گیا ریلی کے منتظمین نے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں تاہم انہیں اجازت نامے کا انتظار ہے. .

  • بچوں سے زیادتی کی روک تھام کے لیے کیا سزا تجویز کی گئی؟ سن کر ہوش اڑ جائے

    بچوں سے زیادتی کی روک تھام کے لیے کیا سزا تجویز کی گئی؟ سن کر ہوش اڑ جائے

    بچوں سے زیادتی کی روک تھام کے لیے کیا سزا تجویز کی گئی؟ سن کر ہوش اڑ جائے

    خیبرپختونخوا حکومت نے بچوں سے زیادتی کی روک تھام کے لیے ترمیمی بل کا ڈرافٹ تیار کرلیا

    بچوں سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت یا عمر قید کی سزا تجویز کی گئی ہے،بچوں سے زیادتی میں سزائے موت پانے والوں کی ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ کی تجویزبھی دی گئی ہے ،سزائے موت سے قبل ریکارڈ ویڈیو منظوری کے بعد پبلک کی جائے گی،

    عمرقید کی سزا پانے والا مجرم طبی موت تک جیل میں رہے گا،عمرقید پانے والے قیدیوں کو پیرول پر رہا نہیں کیا جائے گا،بچوں سے زیادتی کے مرتکب افراد کی سزا میں حکومت معافی نہیں دے سکے گی

    جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

    زینب الرٹ بل، بچوں سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت ختم، اب کونسی سزا ملے گی؟

    بچوں کی غیراخلاقی ویڈیو بنانے پر 14 سال قید با مشقت اور 5 لاکھ روپےجرمانہ تجویزدی گئی ہے،بچوں کو بدکاری کی جانب راغب کرنے پر 10 سال قید بامشقت کی سزا تجویزدی گئی ہے،بچوں کی ا سمگلنگ میں ملوث ملزمان کو 14 سے 25 سال قید کی سزا دی جاسکے گی زیادتی میں ملوث افراد کا ریکارڈ چائلڈ کمیشن اور نادرا میں درج کیا جائے گا،زیادتی کے مرتکب مجرم بسوں میں سفر نہیں کرسکیں گے،ملوث افراد کو بچوں سے متعلق اداروں میں ملازمت نہیں دی جائے گی،ملازمت دینے والے ادارہ مالک یا منیجرکو 10 سال قید اورایک کروڑروپے جرمانے کی سزا کی تجویز دی گئی ہے

    وزیراعلی ٰمحمود خان نے چائلڈ پروٹیکشن ترمیمی بل کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے

  • بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم،تمام کردار "بھاگ”نکلے

    بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم،تمام کردار "بھاگ”نکلے

    بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم،تمام کردار "بھاگ”نکلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کی حقیقت ایک بار پھر آشکارہو گئی

    عالمی میڈیا،یوکے پارلیمنٹ،اقوام متحدہ اورفن سین کی رپورٹ میں بھارت کااصل چہرہ عیاں ہو گیا، اکانومسٹ،فارن پالیسی میگزین اورفن سین رپورٹ نے بھارت کا چہرہ عیاں کردیا ،ای یو ڈس انفولیب نے بھی پاکستان مخالف پروپیگنڈہ کو بے نقاب کیا

    ساوَتھ ایشین ڈیموکریٹک فورم پاکستان مخالف پروپیگنڈہ میں پیش پیش تھا ،ڈس انفولیب کی رپورٹ آتے ہی تمام کردار بھاگ نکلے، بورڈز ممبرمستعفی ہو گئے،اہم ممبر کرسٹائن فیئر ایس اے ڈی ایف بورڈ ممبرشپ سےمستعفی ہو گئے ،ایس اے ڈی ایف کا قیام 2011 میں عمل میں آیا تھا،ایس اے ڈی ایف برسلز میں واقع سری واستو کا تھنک ٹینک ہے ،فورم عرصہ دراز سے پاکستان کےخلاف تنقیدی پروگرام کےلیے لابنگ کرتا آرہا ہے

    پلوامہ حملے کے لئے کیمیکل کہاں سے خریدا گیا؟ تحقیقاتی ادارے کے انکشاف پرکھلبلی مچ گئی

    پلوامہ حملہ،عسکریت پسندوں نے کہاں سے منگوایا تھا حملے کیلئے سامان؟ بھارت کا نیا انکشاف

    مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں کار بم دھماکا

    چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام

    پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی بھارتی انٹیلیجنس کی رپورٹ،پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

    پلوامہ کے بعد گیلوان میں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کا ذمہ دار کون؟ بھارتی صحافی نے سیاسی قیادت پر بڑا سوال اٹھا دیا

    بھارت کی پلوامہ ڈرامے کی آڑ میں پاکستان کےخلاف سازش بے نقاب،بھارت نے جسکو مردہ کہا وہ پاکستان میں زندہ نکلا

    پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے،الزام پاکستان پر لگایا،حقائق سامنے آ گئے

    پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

    پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

    بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

    داعش پاکستان میں نہیں،بلوچستان پاکستان کا مستقبل، آرمی چیف رواں ہفتے کہاں کا دورہ کریں گے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

  • فیصل واوڈاصادق وامین نہیں رہے،حقائق چھپائے:نااہل کیا  جائے:مبشرلقمان نےاسپیکرقومی اسمبلی کودرخواست دےدی

    فیصل واوڈاصادق وامین نہیں رہے،حقائق چھپائے:نااہل کیا جائے:مبشرلقمان نےاسپیکرقومی اسمبلی کودرخواست دےدی

    لاہور:فیصل واوڈاصادق وامین نہیں رہے،حقائق چھپائے:نااہل کیاجائے: مبشرلقمان نےاسپیکرقومی اسمبلی کودرخواست دے دی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئر تجزیہ نگار ، معروف صحافی مبشرلقمان نے وفاقتی وزیرفیصل واوڈا کے خلاف درخواست دے دی ہے جس میں اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے استدعا کی کی گئی ہے کہ موصوف قوم سے غلط بیانی کی ہے جس کی بنا پر وہ صادق امین نہیں رہے لہذا آئین کی رو سے فیصل واوڈا کو قومی اسمبلی کی اہلیت سے محروم کردیا جائے

     

    یہ درخواست جو کہ اسپیکرقومی اسمبلی کے نام ہے اس میں استدعا کی گئی ہے کہ

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست جمع کرا دی گئی۔

     یہ درخواست سنیر صحافی مبشرلقمان نے ایڈوکیٹ سپریم کورٹ خلیل احمد پینزئی کی وساطت سےاسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جمع کرائی ہے  درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر نے اپنے اثاثے اور شہریت چھپائی۔

     

     

     

    اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا امریکی شہریت یافتہ ہیں اورالیکشن لڑنے کی غرض سے پاکستان آئے اورپھرکراچی کے علاقے سے الیکشن لڑے اس دوران فیصل واوڈا نے الیکش کمیشن میں کاغزات جمع کرواتے وقت اپنی دہری شہریت چھپائی تھی

     

     

     

    اس درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیصلے واوڈ اکے پاس لندن میں  9 جائیدادیں ہیں جن کو فیصل واوڈا نے الیکیشن کمشن کے سامنے چھپائے رکھا

     

    اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرائی گئی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کی بیرون ملک پانچ جائیدادیں ہیں ان میں تین برطانیہ میں ایک دبئی میں اورایک جائیداد ملائیشیا میں ہے

    اس درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ فیصل واوڈا نے مذکورہ پانچ جائیدادوں کو ایمنسٹی اسکیم کے ذریعے محفوظ کرلیا

     

    اس کے علاوہ لندن میں موجود جائیدادوں کے ثبوت بھی پیش کردیئے گئے ہیں جن کی تفصیل اورثبوت اسپیکر کو جمع کروا دی گئی ہے

    مبشر لقمان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بھی فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخؤاست جمع کروائی گئی ہے

    باغی ٹی وی کو موصول پونے والی دستاویزات کے مطابق فیصل واوڈا کی غیر اعلانیہ جائیداد یں جو انہوں نے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیں ان میں سے ایک فلیٹ 603 ، پارک ویسٹ ، ایڈ ویئر روڈ ، لندن ڈبلیو 2 2 آر بی ہے، 2 ، عنوان نمبر این جی ایل 403293 ، فلیٹ 466 ، پارک ویسٹ ، ایڈ ویئر روڈ ، لندن ڈبلیو 2 2 کیو ہے،

     

     

    3 عنوان نمبر این جی ایل 382324 ، فلیٹ 368 ، پارک ویسٹ ، ایڈ ویئر روڈ ، لندن ڈبلیو 2 2 کیو ایس ہے ،4 ، عنوان نمبر این جی ایل 400830 ، فلیٹ 489 ، پارک ویسٹ ، ایڈ ویئر روڈ ، لندن ، ڈبلیو 2 2 کیو ایس ہے،5 ،عنوان نمبر این جی ایل 371378 ، فلیٹ 567 ، پارک ویسٹ ، ایڈ ویئر روڈ ، لندن ، ڈبلیو 22 آر اے ہے ،

     

     

    6 ،عنوان نمبر این جی ایل 773727 ، فلیٹ 24 ، اسٹورکلف بند ، اسٹورکلف اسٹریٹ ، لندن ڈبلیو ون ایچ 5 اے کیوہے، 7 ، عنوان نمبر این جی ایل 946951 ، 9 واٹر گارڈن ، اسٹینمور HA73 Q1 ہے ،8، عنوان نمبر این جی ایل 947677 ، 118 واٹر گارڈن لندن ، ڈبلیو 2 2 ڈیڈی ہے، 9 عنوان نمبر این جی ایل 948683 ، فلیٹ 128 چوکور ٹاور ، کیمبرج اسکوائر ، لندن ڈبلیو 2 2 پی ایل ہے

     

     

     

    درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر نے اپنی دوسری شادی بھی ظاہر نہیں کی، آئین کے آرٹیکل 63 کی شق نمبر 2 کے تحت فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا جائے۔

    سینئر قانون دان کی وساطت سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جھوٹا بیان حلفی دینے پر فیصل واوڈا صادق اور امین نہیں رہے۔

    خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق کیس الیکشن کمیشن میں بھی زیر سماعت ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے 2018ء کے عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے اس وقت وہ امریکی شہری تھے اور یہ کہ ان کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کرایا جانے والا حلف نامہ جعلی تھا کہ ان کے پاس غیر ملکی شہریت نہیں ہے۔

     

    11؍ جون 2018ء کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت وہ امریکی شہری تھے۔ کاغذات کی اسکروٹنی کے وقت بھی ان کی امریکی شہریت برقرار تھی ،فیصل واوڈا نے اپنے کاغذات نامزدگی میں حلفاً کہا کہ وہ صرف پاکستانی شہری ہیں تاہم دستاویزات سے ثابت ہوا جب انہوں نے کاغذات جمع کرائے وہ امریکی شہری بھی تھے۔

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے حریف امیدوار نے سندھ ہائیکورٹ میں واوڈا کی دہری شہریت چیلنج کی لیکن دباؤ پر واپس لے لی تھی، 2018ء میں سپریم کورٹ ن لیگ کے سینیٹرز سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کو کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دہری شہریت پر نااہل قرار دیا تھا۔ واوڈا کے معاملے میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 8؍ جون تھی جسے مزید تین دن کیلئے بڑھایا گیا تھا۔

     

     

     

    واوڈا نے اپنے کاغذات 11؍ تاریخ کو جمع کرائے اور ایک حلف نامہ بھی جمع کرایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس غیر ملکی شہریت نہیں ہے۔این اے 249؍ سے ریٹرننگ افسر نے ان کے کاغذات کی 18؍ جون 2018ء کو منظوری دی جس کے بعد 22 جون 2018ء کو فیصل واوڈا نے امریکی شہریت کی تنسیخ کیلئے شہر میں امریکی قونصل خانے میں درخواست جمع کرائی جس کا مطلب یہ ہوا کہ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت وہ امریکی شہری تھے۔

    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق فیصل واوڈا نے 22 جون ، 2018 کو اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرانے کے 11 دن بعد ، مستعفی ہونے کے سرٹیفکیٹ کے لئے درخواست دی تھی۔ دوسرے لفظوں میں انہوں نے ای سی پی کی طرف سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے 4 دن بعد ہی قومیت سے محروم ہونے کی درخواست دی۔

    فیصل واوڈا کے پاس لندن کے پوش علاقوں میں 9 جائیدادیں تھیں۔ انہوں نے پاکستان میں ان جائیدادوں کا اعلان نہیں کیا۔ ان نو جائیدادوں کی موجودہ قیمت ایک ارب روپے سے زیادہ ہے۔ ان نو جائیدادوں کے علاوہ ، اس کے پاس پانچ دیگر جائیدادیں بھی ہیں جن میں تین برطانیہ اور دو دبئی اور ملائشیا میں شامل ہیں۔ واوڈا نے ان پانچ جائیدادوں کو 2018 کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت قرار دیا ہے۔ برطانیہ میں نو جائیدادوں کا اعلان نہ کرنا اثاثے چھپانے کا واضح کیس ہے۔

     

     

     

    لندن میں 9 جائیدادیں ہیں اسکے لئے پیسہ کہاں سے آیا،کراچی میں 46 کروڑ سے زائد کی 2 جائیدادیں ہیں،3 جائیدادیں برطانیہ، 2 دبئی اور ملائشیا میں ہیں،2018 میں ن لیگ کی ایمنسٹی سکیم سے بھی فیصل واوڈا نے اٹھایا، عوامی نمائندے کا کام عوام کو جوابدہ ہونا ہوتا ہے، اس سے سوال کیا جاتا ہے اور انکو جواب دینا پڑے گا


    یاد رہے کہ اس سے پہلے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے خلاف دوہری شہریت اور اثاثے چھپانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں درخواست زیر سماعت ہے،گزشتہ سماعت پر عدالت نے فیصل واوڈا نااہلی کیس میں جواب داخل کرانے کے لیے مہلت دے دی،وکیل فیصل واوڈا نے عدالت میں کہا کہ جواب داخل کرانے کے لیے 3 ہفتوں کی مہلت دی جائے، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں بھی کوئی پروسیڈنگ زیر التوا ہے؟جس پر وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں بھی ڈس کوا لیفکیشن کا کیس چل رہا ہے،اس موقع پر الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کیس میں تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا جس میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن میں بھی فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواستیں زیر التوا ہیں، 2 جون کو فیصل واوڈا کے وکیل نے درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی، فیصل واوڈا نے موقف اپنایا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت درخواستیں غیرمؤثر ہوچکی ہیں، الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔الیکشن کمیشن کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کے خلاف نااہلی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست زیرالتوا ہے۔

     

     

    فیصل واوڈا کے خلاف دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے، ان کے خلاف رٹ پٹیشن کی گزشتہ سماعت 29 جنوری 2020ء کو ہوئی۔ فیصل واوڈا کو دہری شہریت چھپانے پر نااہل قرار دینے کی درخواست زیرِ سماعت ہے، فیصل واوڈا نے 11 جون کو کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے، جو ریٹرننگ افسر نے 18 جون کو منظور کیے۔درخواست گزار نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی، فیصل واوڈا نے غیر قانونی طور پر پبلک آفس سنبھال رکھا ہے، انہوں نے ابھی تک نااہلی درخواست پر اپنا جواب عدالت میں جمع نہیں کرایا۔ فریقین جان بوجھ کر معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں، جنوری 2020ء کے بعد سے کیس کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا سکا۔

     

  • ‘نومنتخب امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں’وزیراعظم خان کی جوبائیڈن کو مبارکباد

    ‘نومنتخب امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں’وزیراعظم خان کی جوبائیڈن کو مبارکباد

    اسلام آباد :‘نومنتخب امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں’وزیراعظم خان کی جوبائیڈن کو مبارکباد،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

    نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی کامیابی پر ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے جوبائیڈن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب امریکی صدر کےساتھ مل کر کام کرنےکا منتظر ہوں۔

     

     

    وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ہم پاک امریکا تعلقات کو مزید مستحکم کرنےکےخواہاں ہیں، معاشی سرگرمیوں، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نبردآزما ہونے، عوامی صحت میں بہتری، کرپشن کے خلاف جنگ اور خطے میں امن کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔

     

     

    دوسری طرف بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے بھی نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کو حلف اٹھانے پرمبارکباد کا پیغام بھیجا ہے اور اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ وہ بھارت کےساتھ بہتر تعلقات کو قائم کریں‌گے

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیالکوٹ کے محاذ پرپہنچ گئے:دفاع وطن پرمامورجوانوں‌کےعزم کو سلام پیش کیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیالکوٹ کے محاذ پرپہنچ گئے:دفاع وطن پرمامورجوانوں‌کےعزم کو سلام پیش کیا

    سیالکوٹ :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیالکوٹ کے محاذ پرپہنچ گئے:دفاع وطن پرمامورجوانوں‌کےعزم کو سلام پیش کیا،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج سیالکوٹ چھاونی کا دورہ کیا

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو ورکنگ باونڈری پرتازہ صورت حال سے آگاہ کیا گیا ، اس کے ساتھ ساتھ پاک فوجی کی جنگی تیاریو ں‌ کے متعلق بھی آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران سے ملاقات کی

    اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجودہ نے پاک فوجی کی پیشہ وارانہ تربیت کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دفاع وطن ایمان ہے اوراس مشن میں تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں گے

    آرمی چیف نے کہا کہ وطن کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی تمام تراقدامات کیے جائیں گے

    پاک فوج کے سربراہ نے پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلے کی تعریف کی اس سے پہلے جب آرمی چیف سیالکوٹ پہنچے تو لیفٹیٹ جنرل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا

  • بائبل پرحلف اٹھانےکےبعد جوبائیڈن نے مذہب کی پاسداری کرنےکاحلف دیا،اورکیا کہا،حلف کی اہم باتیں سامنے آگئیں‌

    بائبل پرحلف اٹھانےکےبعد جوبائیڈن نے مذہب کی پاسداری کرنےکاحلف دیا،اورکیا کہا،حلف کی اہم باتیں سامنے آگئیں‌

    واشنگٹن :بائبل پرحلف اٹھانے کے بعد جوبائیڈن نے مذہب کی پاسداری کرنے کا حلف دیا،اورکیا کہا،حلف کی اہم باتیں سامنے آگئیں‌،اطلاعات کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے مقدس کتاب بائبل پرحلف اٹھایا ہے اورعہد کیا ہے کہ وہ اپنے مذہب ،امریکی آئین اورامریکی عوام کی اقدار کی پاسداری کریں‌گے

    امریکہ کے نئے صدر جو بائیڈن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد کہا ہے کہ اس سے ’جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔‘جوبائیڈن نے مزید کہا کہ’یہ دن امریکیوں کا ہے۔ یہ دن جمہوریت کا ہے۔ یہ تاریخی دن اپنے ساتھ امید لایا ہے۔

    ’امریکہ کو مشکلات درپیش ہوئیں لیکن شہریوں نے اس چیلنج کا مقابلہ کیا۔ آج ہم ایک امیدوار کی جیت نہیں بلکہ جمہوریت کی جیت منا رہے ہیں۔‘بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حامیوں کیطرف سے مزاحمت کئے جانے کے بارے میں‌کہا کہ ایک پُرتشدد واقعے نے کیپیٹل کی بنیایں ہلا دیں۔

    ’ہم نے پھر سیکھا کہ جمہوریت اہم ہے۔ یہ کمزور ہے۔۔۔ لیکن ہم ایک قوم بن کر اکٹھے ہوئے ہیں۔ ہم نے گذشتہ دو دہائیوں کی طرح طاقت کی پُرامن منتقلی کو یقینی بنایا ہے۔‘تقریب حلف برداری کے موقع پر امریکہ کے نئے صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ’ہم ہر رکاوٹ کو شکست دیں گے۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ان کا کام امریکہ کے مستقبل کو بچانا ہے۔ ’اس کے لیے محض الفاظ نہیں بلکہ اقدامات درکار ہوں گے۔‘’جمہوریت میں اس کے لیے سب سے ضروری اتحاد ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’جو عناصر ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں وہ طاقتور ہیں لیکن وہ کوئی نئے نہیں۔‘