Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • تحریک انصاف سینٹ الیکشن میں کس کس کو ٹکٹ دے گی  ، سنیے  مبشر لقمان کی زبانی

    تحریک انصاف سینٹ الیکشن میں کس کس کو ٹکٹ دے گی ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    تحریک انصاف سینٹ الیکشن میں کس کس کو ٹکٹ دے گی ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی ؛ سینئرا ینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اس وقت سینٹ الیکشن میں کافی اہم نام ہیں . ان میں ایک بہت سینئر صحافی کا نام لیا جا رہا ہے لیکن میری اطلاعات کے مطابق ان کا نام شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہے .لیکن موجود نہیں ہے . کل تک پھر نہ شامل کردیا جائے تو الگ بات ہے . انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سینٹ کی امیدواران کے لیے شارٹ لسٹ کی ہے . ان میں مشیران کی بھرمار ہے . ان شارٹ لسٹ میں شہزاد اکبر ، ڈاکٹر فیصل داود، شہباز گل . شہزاد اکبر .اسلام آباد میں اکیلے زلفی بخاری کا نام ہے .

    پنجاب سے اعجاز چوہدری، سیف اللہ نیازی ، اتحادی جماعت سے کامل علی آغا کا نام ہے . خواتین کی نششت کے لیے نیلو فر بختیار ، نیلم ارشاد ، نگہت محمود کے نام شامل ہیں. ان کا کہنا تھا کا معاون خصوصی کی فوج ظفر موج ہے . اور انہیں معاونین کی وجہ سے پی ٹی آئی پر تنقید ہورہی ہے.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن پی ٹی آئی کے لیے ڈو آر ڈائی والا معاملہ ہے اگر اس میں اکثریت نہ ملی تو پھر معاملہ قومی اسمبلی کی طرف آنا ہے . پی ڈی ایم نے قومی اسمبلی میں گیم شروع کرنی ہے . ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے بھی اب کچھ کرنا ہوگا . کیونکہ کو ن لیگ کی طرف سے دھمکی بھی آگئی ہے .

    پی پی پی کے لیے یہ مسئلہ بھی ہے کہ اس پر یہ دھبہ لگ رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا ساتھ ہے اور اگر پی ڈی ایم کے ساتھ جاتی ہے تو سندھ میں ان کی حکومت جاتی ہے .
    ایک سوال کے جواب میں انہوں‌نے کہا کہ اگر ن لیگ یا سب اپوزیشن بھی سینٹ کے الیکشن سے دستبردار ہو جائے حکومت کو فرق نہیں پڑتا حکومت کے لیے کوئی پابندی نہیں‌ ہے کہ وہ اس صورت میں الیکشن نہ کروائے م-

    کرونا ویکسین لگوانے یا نا لگوانے کےسلسلے سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ لوگ مر رہے ہیں . آج بھی 65 افراد لقمہ اجل بنے ہیں . اس طرح جو افراد معمر ہیں یا جو فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں . ان کا خیال رکھنا چاہیے .ڈاکٹر یاسمین راشد نے جو بیان دیا ہے کہ لوگ اپنی صوابدید یا ذمہ داری پر لگوائیں .

    اب وہ ڈاکٹر ہیں ہم کیا کہہ سکتے ہیں . ہو سکتا ہے ان کا یہ بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر ہو اور ہمارے تک ان کا یہ جملہ کسی اور طرح‌سے پہنچا ہو. ویکسین کے بارے میں پائے جانے والے مفروضوں اور وسوسوں پر ان کا کہنا تھا کہ اس کو ہر آدمی کو لگوانا ہو گا آج نہیں‌توکل ، کل نہں توپرسوں لگوایا جائے گا.

  • اگرہم اکھٹےنہ ہوئےتوعمران خان ہمیں نہیں چھوڑےگا   :نوازشریف نےزرداری اورمولانا کومنانے کا فیصلہ کرلیا

    اگرہم اکھٹےنہ ہوئےتوعمران خان ہمیں نہیں چھوڑےگا :نوازشریف نےزرداری اورمولانا کومنانے کا فیصلہ کرلیا

    لندن :اگرہم اکھٹے نہ ہوئے توعمران خان ہمیں نہیں چھوڑےگا:نوازشریف نے زرداری اورمولانا کومنانے کا فیصلہ کرلیا،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم میں ٹوٹ پھوٹ اورآپس میں گہرے اختلافات نے لندن میں آرام فرما نوازشریف بے آرام ہوگئے ہیں اوراطلاعات کے مطابق ان کی بے چینی کی کوئی انتہا نہیں ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف پی ڈی ایم اتحاد میں دراڑ پربڑے پریشان ہیں اوراب انہوں نے اپنے سابقہ عہد کوپھر سے اپنانے کافیصلہ کیا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نوازشریف کا خیال ہے کہ اگرعمران خان کواقتدار سے الگ نہ کیا گیا تو یہ ان کو نہیں چھوڑے گے ، یہ پیغام نوازشریف پہلے بھی دے چکے ہیں اوراب پھریہ دہائی آصف علی زرداری اورمولانا فضل الرحمن کے کانوں تک پہنچائیں گے

    اس سلسلے میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں لانگ مارچ کی تاریخ اور اسمبلیوں سے استعفوں پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے خود رابطےکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق لندن میں موجود ن لیگ کے قائد نواز شریف خود آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے رابطے کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ نواز شریف پیپلزپارٹی کی قیادت کو استعفوں اور لانگ مارچ پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جانب ن لیگ نے کل پی ڈی ایم کے اجلاس میں استعفوں اور لانگ مارچ پر بھی اپنا واضح مؤقف پیش کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    دوسری طرف باغی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق کل کے متوقع فون یا رابطے سے نوازشریف کو مایوسی ہوگی کیوں کہ آصف علی زرداری تمام تراختلافات اورمشکات کے جمہوری سسٹم کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتے

  • پاکستان کابیلسٹک میزائل غزنوی کاکامیاب تجربہ:بھارت پرخوف کے سائے

    پاکستان کابیلسٹک میزائل غزنوی کاکامیاب تجربہ:بھارت پرخوف کے سائے

    راولپنڈی : پاکستان کابیلسٹک میزائل غزنوی کاکامیاب تجربہ ،اطلاعات کے مطابق افواج پاکستان نے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے بھارت کوسخت پیغام بھیج دیا ہے

    پاکستان نے ہر قسم کا وار ہیڈ ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بیلسٹک میزائل 290 کلومیٹر تک ہر قسم کے وارہیڈ ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق غزنوی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، تجربے کا مقصد دن اور رات کے وقت آپریشنل تیاریوں کو جانچنا تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تجربے کے وقت ڈی جی اسٹریٹچک لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز، چیئرمین نیسکام اور دیگر سینیئر افسران نے بھی میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

    صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب میزائل تجربے پر پاک فوج اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔

  • یہ کسی کےباپ کانہیں عوام کاملک:دہرامعیارنہیں چلنےدوں گا،وزیراعظم نےمقتدرادارے کےسربراہ کوجھاڑپلا دی

    یہ کسی کےباپ کانہیں عوام کاملک:دہرامعیارنہیں چلنےدوں گا،وزیراعظم نےمقتدرادارے کےسربراہ کوجھاڑپلا دی

    اسلام آباد :یہ کسی کےباپ کا نہیں عوام کا ملک ہے، دہرا معیار نہیں چلنے دوں گا، وزیراعظم نے کس اہم شخصیت کوجھاڑپلا دی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک اہم ادارے کے سربراہ پر خفگی کااظہار کرتے ہوئے کہا یہ کسی کےباپ کا نہیں عوام کا ملک ہے، اپنی حکومت میں دہرا معیار نہیں چلنے دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت شوگرکمیشن رپورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد اجلاس ہوا ، جس میں عمران خان نے سفارشات پر عملدرآمد کیلئےنو کمپرومائز پالیسی اپنانےکافیصلہ کیا۔

    وزیراعظم نے اجلاس کےدوران چیئرمین ایف بی آر پر خفگی کااظہار کرتے ہوئے کہا یہ کسی کےباپ کا نہیں عوام کا ملک ہے، وہ دور گیا جب اشرافیہ کی معلومات عوام تک نہیں پہنچتی تھی، اپنی حکومت میں دہرا معیار نہیں چلنے دوں گا۔

    عمران خان نے سوال کیا کہ دکاندار کاٹیکس ریکارڈ پتہ چل سکتا ہے توشوگر مل مالکان کاکیوں نہیں؟ چیئر مین ایف بی آر بتائیں 15 دن میں کام کیوں نہیں ہو سکا؟

    وزیراعظم نے شوگر فیکٹریوں کے باہر کیمرے نہ لگانے پر بھی خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اچھی طرح جانتا ہوں کہ تاخیری حربے کون کر رہا ہے ، بروقت کام مکمل نہ ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف ایکشن ہوگا، عام دکاندار سےجو سلوک ہو رہا ہے وہی بڑے شوگر مل مالکان کےساتھ ہوگا۔

    اجلاس میں بتایا کہ شوگرفیکٹریوں کے فرانزک آڈٹ میں ثابت ہونے والے گھپلوں پربھی کارروائی کی گئی اور ٹیکس ریکارڈمیں ٹیمپرنگ کرنےوالی فیکٹریوں کو 345 ارب کے ٹیکس ڈیمانڈ نوٹس جاری کئے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر کی تحقیقات میں 345 ارب کے ٹیکس میں گھپلے کاانکشاف ہوا تھا، شوگر کمیشن رپورٹ کےبعدسےحکومت کو سیلز ٹیکس کی مد میں 80 فیصد سے زائد ریکوری کی گئی ، پہلے 16ارب ٹیکس ملتا تھا اب 29 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

    ذرائع کے مطابق 2015 میں لیگی حکومت کی جانب سےایف بی آر قانون میں غیر ضروری ترمیم کا انکشاف ہوا ، ایف بی آر کوجان بوجھ کر سیل ٹیکس کا ریکارڈ کسی سےشیئر نہ کرنےکاپابند بنایا گیا ، ایف بی آر کو حکومتوں سےبھی معلومات کےتبادلے سے روکا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ وزیراعظم عمران خان کےعلم میں آیا تو 15 دن میں ترمیم واپس لینے کی ہدایت کی ، 15 دن گزر جانے کے باوجود چیئر مین ایف بی آر کام مکمل نہ کر سکے

  • سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کا بل قومی اسمبلی میں ‌پیش ، اپوزیشن نے انتہا کردی

    سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کا بل قومی اسمبلی میں ‌پیش ، اپوزیشن نے انتہا کردی

    سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کا بل قومی اسمبلی میں ‌پیش ، اپوزیشن نے انتہا کردی

    باغی ٹی وی : تحریک انصاف نے سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کیلئے ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے۔اس بل کے پیش کیے جانے پر اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

    اپوزیشن نے اس بارے میں سپیکر قومی اسمبلی پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کہ یہ ایوان تحریک انصاف کا نہیں، اسلامی جمہوریہ پاکستان کا ہے۔ اپوزیشن ارکنان کا کہنا تھا کہ ہمیں‌ڈھائی سال سے نظر انداز کیا جا رہا ہے، ہمارے مائیک بھی بند کرا دیئے جاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا تو وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔

    اس سلسلے میں بل پیش کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ یہ بل سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا ہے، بل آرٹیکل 218 تین کے مطابق ہے، بل کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا واحد مقصد یہ ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ارکان اسمبلی کی خریدو فروخت کو روکا جائے۔

    حکومت کی جانب سے بل پیش کرنے پر اپوزیشن نے ڈیسک بجاکر شدید احتجاج کیا، جس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن اوپن بیلٹ سے ہونے چاہئیں، کیا آئینی ترمیم لانا غیر آئینی اقدام ہے، آئین میں ترمیم کرنا آئین کی خلاف ورزی ہےتو اللہ ہی مالک ہے، آئین کو پڑھ لینا چاہیے،کوئی الیکشن چوری نہیں کرنا چاہتا۔

    ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں ایوان کی کارروائی دستور کے مطابق ہو، مگر اس کا مطلب یہ نہیں یکطرفہ کارروائی ہونےدیں، پوری دنیا میں جمہوریت دو پہیوں سےچلتی ہے، ایک حکومت ہوتی ہے ایک اپوزیشن، حکومت پر تنقید کرنا اپوزیشن کا کام ہے، مگر حکومتی ارکان تنقید پر پیٹرول چھڑکتے ہیں، حکومت کےہاتھوں کردار کشی برداشت نہیں کر سکتے۔

    احسن اقبال نے الزام عائد کیا کہ حکومت اپوزیشن اراکین کو انتقامی کارروائی میں نشانہ بناتی ہے اور میڈیا ٹرائل کرتی ہے، مسلسل کردار کشی اپوزیشن کو غیر مؤثر کرنے کیلئے ہوتی ہے، قومی اسمبلی کے لیڈر آف اپوزیشن جیل میں ہے جبکہ پنجاب میں اپوزیشن لیڈر جیل میں ہے۔

  • علی ترین سینیٹر:فیصلہ ہوگیا:جہانگیرترین نے بھی کپتان کوخوشخبری سنادی

    علی ترین سینیٹر:فیصلہ ہوگیا:جہانگیرترین نے بھی کپتان کوخوشخبری سنادی

    اسلام آبا د:علی ترین سینیٹر:فیصلہ ہوگیا:جہانگیرترین نے بھی کپتان کوخوشخبری سنادی،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔لسٹ میں وزیراعظم عمران خان کے چار معاون خصوصی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے اعجاز چوہدری ،سیف اللہ نیازی اور امین اسلم کے نام شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔شہزاد اکبر،ڈاکٹر فیصل،رزاق داؤد اور شہباز گل کے نام بھی زیر غور ہیں۔

     

    ق لیگ سے کامل علی کا نام فائنل کر لیا گیا ہے۔زلفی بخاری کا نام اسلام آباد سے نشست کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔خواتین کی نشست کے لیے نیلوفر بختیار،نگہت محمود اور نیلم ارشاد کے نام زیر غور ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کا نام بھی سینیٹ انتخابات کے لیے زیر غور ہیں۔

    اگر علی ترین کے نام کی منظوری دی جاتی ہے تو پھر انہیں پنجاب سے سینیٹ الیکشن لڑوایا جائے گا،اس حوالے سے جہانگیر ترین بھی خاصے متحرک ہیں۔

    خیال رہے کہ سینیٹ انتخابات کے پیش نظر دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی سینیٹ اُمیدواروں کو شارٹ لسٹ کیے جانے کا سلسہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات میں ٹکٹ کے لیے پرویز رشید، پروفیسر ساجد میر اور راجہ ظفر الحق کا نام شارٹ لسٹ کیا گیا

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ جہانگیرترین نے علی ترین کواس اعزازسے نوازنے پرکپتان کا نہ صرف شکریہ ادا کیا ہے بلکہ خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ وہ ن لیگ کے بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی کا ووٹ بھی لیکردیں گے

  • روک سکو تو روک لو:اسرائیلی وزیراعظم کا عرب امارات کے دورے کا اعلان

    روک سکو تو روک لو:اسرائیلی وزیراعظم کا عرب امارات کے دورے کا اعلان

    تل ابیب :روک سکو تو روک لو:اسرائیلی وزیراعظم کا عرب امارات کے دورے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے اور شاید بحرین بھی جائیں گے۔ ان دونوں خلیجی عرب ممالک نے گزشتہ برس اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ تعلقات قائم کیے تھے۔

    نیتن یاہو چند روز بعد متحدہ عرب امارات جائیں گے، یہ بات انہوں نے منگل کی شام یروشلم میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔

    اسرائیل کو بھی چونکہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے صحت عامہ کے شعبے میں بحرانی حالات کا سامنا ہے، اس لیے ان سے پوچھا یہ گیا تھا کہ آیا وہ ملک میں کووڈ انیس کی وبا کی تشویش ناک صورت حال کے باوجود اور طے شدہ پروگرام کے مطابق اگلے ہفتے متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

    اس سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ صرف تین گھنٹے کے ایک بہت مختصر دورے پر اس خلیجی عرب ریاست کا سفر کریں گے۔

    نیتن یاہو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لائیو براڈکاسٹ کی جانے والی اس پریس کانفرنس میں کہا، ”ہم اس دورے کو پہلے ہی دو مرتبہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر ملتوی کر چکے ہیں۔‘‘

  • سینیٹ میں ٹکٹ کیسے دیئے جائیں گے؟ وزیراعظم کا اعلان

    سینیٹ میں ٹکٹ کیسے دیئے جائیں گے؟ وزیراعظم کا اعلان

    سینیٹ میں ٹکٹ کیسے دیئے جائیں گے؟ وزیراعظم کا اعلان

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت سینیٹ انتخابات کے لیے قائم پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا

    پارلیمانی بورڈ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں پر غور کیاگیا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں سینیٹ الیکشن میں پیسہ نہ چلے تحریک انصاف سینیٹ میں اکثریتی جماعت بنے گی ،سینیٹ میں ٹکٹ میرٹ پر دیئے جائیں گے،

    تحریک انصاف کے پارلمانی بورڈ میں عمران اسماعیل، شاہ فرمان، چودھری سرور، پرویز خٹک اور اسد عمر پارلیمانی بورڈ میں شامل. شفقت محمود، عثمان بزدار، محمود خان، عامر کیانی اور شاہ محمود قریشی بھی پارلیمانی بورڈ کا حصہ .چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان بورڈ کی سربراہی کر رہے ہیں

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس،سندھ‌ حکومت کا جواب عدالت میں جمع

    الیکشن آف کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کی فراہمی کا آغاز کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 11 فروری کو سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی حکومت کی 2 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ سے وصول کر سکتے ہیں۔

    سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا حیران ہو گئے

  • ہمارے دروازے کھلے ہیں:الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی درخواستیں مانگ لیں

    ہمارے دروازے کھلے ہیں:الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی درخواستیں مانگ لیں

    اسلام آباد:ہمارے دروازے کھلے ہیں:الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی درخواستیں مانگ لیں ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی فراہمی آج سے شروع ہوگئی، انتخابی پروگرام 11 فروری کو جاری کیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کے لئے کاغذات نامزدگی مرکزی سیکرٹریٹ سے وصول کیے جا سکتے ہیں، صوبائی نشستوں کیلئے صوبائی الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے کاغذات نامزدگی وصول کیے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ منسلک کریں، آزاد حیثیت سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ سے مستثنیٰ ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخاب کیلئے اخراجات کی حد 15 لاکھ مقرر کر دی۔ ای سی پی کے مطابق امیدوار انتخابی اخراجات کے لئے کسی بھی بینک میں مخصوص اکاؤنٹ کھلوائیں، امیدوار کے لئے ضروری ہے کہ اسی بینک اکاؤنٹ سے انتخابی اخراجات کریں۔

    یاد رہے کہ دوسری طرف آج سپریم کورٹ میں‌ اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے صدارتی ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں‌ عدالت نے کہا ہے کہ کوئی بھی رکن اسمبلی اپنی مرضی سے ووٹ دے سکتا ہے کوئی قانون اسے کسی دوسری پارٹی کوووٹ دینے سے نااہل نہیں قراردیتا

  • کوئی قانون منتحب رکن کو پارٹی امیدوار کو ووٹ دینے کا پابند نہیں کرتا،ہرمنتخب رکن آزاد ہے : سپریم کورٹ

    کوئی قانون منتحب رکن کو پارٹی امیدوار کو ووٹ دینے کا پابند نہیں کرتا،ہرمنتخب رکن آزاد ہے : سپریم کورٹ

    اسلام آباد: کوئی قانون منتحب رکن کو پارٹی امیدوار کو ووٹ دینے کا پابند نہیں کرتا،ہرمنتخب رکن آزاد ہے : سپریم کورٹ کے ریمارکس نے سینیٹ الیکشن کے حوالےسے ایک کیس کی سماعت کے دوران اہم ریمارکس دے کر گتھی سلجا دی ،

    ذرائع کے مطابق آج سپریم کورٹ پاکستان نے ریمارکس دیے کہ پارٹی کو ووٹ نہ دینے پر نااہلی نہیں تو یہ تبدیلی صرف دکھاوا ہو گی سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت ہوئی.

    سپریم کورٹ میں‌ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے پوچھا کہ صدر مملکت جاننا چاہتے ہیں اوپن بیلٹ کے لیے آئینی ترمیم ضروری ہے یا نہیں ؟ پہلے دن سے مجھے اس سوال کا جواب نہیں مل رہا جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ پارٹی کے خلاف ووٹ دینے پر نااہلی نہیں ہو سکتی تو پھر مسئلہ کیا ہے ؟

    عدالت کی طرف سے وضاحت کی گئی کہ کوئی قانون منتحب رکن کو پارٹی امیدوار کو ووٹ دینے کا پابند نہیں کرتا جبکہ ووٹ فروخت کرنے کے شواہد پر ہی کوئی کارروائی ہو سکتی ہے لیکن اگر اوپن ووٹنگ میں بھی ووٹ فروخت کرنے کے شواہد نہ ہوں تو کچھ نہیں ہو سکتا.

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ اوپن بیلٹ کا مقصد سیاستدانوں کو گندا کرنا نہیں ہے جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں پارٹی کے خلاف ووٹ دینے والوں کا احتساب 5 سال بعد ہو ؟. اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ عوام کو علم ہونا چاہیے کس نے پارٹی کے خلاف ووٹ دیا۔

    جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ پارٹی کو ووٹ نہ دینے پر نااہلی نہیں تو یہ تبدیلی صرف دکھاوا ہو گی وزیر اعظم کو کیسے علم ہوا تھا کہ 20 اراکین صوبائی اسمبلیوں نے ووٹ بیچا.

    اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم نے کمیٹی بنائی تھی جس کی سفارش پر کارروائی ہوئی لیکن کارروائی پر وزیر اعظم کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بن گیا سزا دینے کے لیے آرٹیکل 63 اے میں ترمیم ہونی چاہیے

    اہم گفتگو کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ عدالت میں مقدمہ آئینی تشریح کا ہے ووٹرز تو کہتے ہیں ارکان اسمبلی ہماری خدمت کے لیے ہیں اور عوام اراکین اسمبلی کو اس لیے منتحب نہیں کرتے کہ وہ اپنی خدمت کرتے رہیں.

    عدالت نے کہا کہ پارٹی کو چاہیے عوام کو بتائے کس رکن نے دھوکہ دیا ریفرنس پر عدالتی رائے حتمی فیصلہ نہیں ہو گی اور حکومت کو ہر صورت قانون سازی کرنا ہو گی حکومت نے قانون سازی کرنی ہے تو کرے مسئلہ کیا ہے ؟

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں پارٹی امیدوار کو ووٹ لازمی دینے کا کوئی قانون نہیں ہے سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی.