Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پشاور بی آر ٹی منصوبے سے متعلق کیس،سپریم کورٹ نے ایسا حکم دیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

    پشاور بی آر ٹی منصوبے سے متعلق کیس،سپریم کورٹ نے ایسا حکم دیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

    پشاور بی آر ٹی منصوبے سے متعلق کیس،سپریم کورٹ نے ایسا حکم دیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں پشاور بی آر ٹی منصوبے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا،سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے نیب اور ایف آئی اے کو تحقیقات روکنے کا حکم دے دیا

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی منصوبے کی لاگت سے زیادہ رقم خرچ کرنے کا الزام ہے، بی آر ٹی کنٹریکٹر کو بلیک لسٹ قرار دیا گیا تھا،بی آر ٹی پراجیکٹ کے متعلق تمام مجاز اتھارٹیز سے منظوری لے لی گئی ہے،

    پشاور ہائی کورٹ کا پشاور بی آر ٹی منصوبے کا معاملہ نیب کے سپرد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا،عدالت نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ حقائق کے بجائے قیاس آرائی پر مبنی تھا۔عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب تحقیقات روکنے کا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے بی آر ٹی منصوبے کی انکوائری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا تھا جس میں ایف آئی اے کو 45 روز میں انکوائری کا حکم دیا تھا، تفصیلی فیصلے میں کہا گیا  کہ پی ٹی آئی حکومت نے وژن اور منصوبہ بندی کے بغیر بی آر ٹی منصوبہ شروع کیا۔ ٹرانس پشاور کے سی ای او کو ان کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

     

    پشاو ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں بلیک لسٹ کمپنی کو بی آر ٹی کا ٹھیکہ دیا گیا۔ منصوبے کیلئے اتنا بڑا قرضہ لینے کی کیا ضرورت تھی؟ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی سی ون میں غیر متعلقہ سٹاف کیلئے پرکشش تنخواہیں رکھی گئیں۔ اے سی ایس اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری کو بھی ادائیگی کی گئی۔ پشاور کے رہائشیوں کے لیے منصوبہ تکلیف کا باعث بنا

    بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    بی آر ٹی منصوبہ، تحقیقات کے خلاف خیبر پختونخواہ حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

    ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، بی آر ٹی منصوبہ کیس پر سپریم کورٹ کے ریمارکس

    اور بی آر ٹی پشاور منصوبے کا وزیراعظم نے افتتاح کر دیا

    بی آر ٹی پاکستان میں سب سے بہترین پراجیکٹ،میرے تحفظات غلط،پرویز خٹک ٹھیک تھے، وزیراعظم

    بی آر ٹی بس میں آتشزدگی، تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

    صوبائی حکومت اور بی آر ٹی پر کام کرنے والے ادارے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اکتوبر 2017 میں اس کے آغاز کے بعد 6 ماہ یعنی 20 اپریل 2018 تک اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم اسکا افتتاح لیٹ ہوا،

  • ڈینیئل پرل قتل کیس،احمد عمر شیخ بارے سپریم کورٹ نے اہم حکم دے دیا،سندھ حکومت ماننے پر مجبور

    ڈینیئل پرل قتل کیس،احمد عمر شیخ بارے سپریم کورٹ نے اہم حکم دے دیا،سندھ حکومت ماننے پر مجبور

    ڈینیئل پرل قتل کیس،احمد عمر شیخ بارے سپریم کورٹ نے اہم حکم دے دیا،سندھ حکومت ماننے پر مجبور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈینیئل پرل قتل کیس کی سماعت ہوئی ہے اور سپریم کورٹ نے احمد عمر شیخ اور دیگر کو ڈیتھ سیل سے فوری نکالنے کا حکم دے دیا

    احمد عمر شیخ کو ڈیتھ سیل سے فوری نکالنے کا حکم دے دیا گیا، سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ریسٹ ہائوس میں اہلخانہ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ساتھ رہ سکیں گے,احمد عمر شیخ کو سیکیورٹی کیساتھ ریسٹ ہاوس میں رکھا جائے,موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سہولیات نہ دی جائیں,

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے عمرشیخ سمیت دیگرملزمان کو حراست میں رکھنا بدنیتی قراردیا، مرکزی ملزم عمرشیخ پاکستانی شہری ہے یا غیرملکی؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ احمد عمر شیخ کے پاس پاکستان اور برطانیہ کی شہریت ہے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کسی کو حراست میں رکھنے کا مطلب ہے بغیر ٹرائل جیل میں رکھنا،جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ ڈینئل پرل کے قتل کی وڈیو میں بھی ملزم کا چہرہ واضح نہیں تھا،

    عدالت نے کہا کہ احمد عمر شیخ کو دو روز تک جیل میں بہتر جگہ پر کھلے کمرے میں رکھا جائے ،دو روز کے بعد احمد عمر شیخ کو سرکاری ریسٹ ہاوَس میں منتقل کیا جائے ،ملزم کو کراچی فیملی کے ساتھ آرام دہ رہائش اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے،دو دن میں تمام ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں،

    ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری نہیں کیا تھا،اٹارنی جنرل نے کہا کہ ڈینئل پرل کے ملزمان نے پورے پاکستان کو دہشت زدہ کیا،وفاق اور سندھ حکومت کو ایسے دہشت گردوں کی رہائی پر تشویش ہے،قوم سال میں دہشتگردی سے بری طرح متاثر ہوئی ،سانحہ مچھ جیسے واقعات دنیا میں کہیں نہیں ہوئے،احمد عمر شیخ پاکستان کی عوام کیلئے خطرہ ہیں،

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ احمد عمر شیخ کا دہشت گردوں کیساتھ تعلق ثابت کریں، جن کارروائیوں کا ذکر کیا ان سے احمد عمر شیخ کا تعلق کیسے جڑتا ہے؟ جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ احمد عمر شیخ 18 سال سے جیل میں ہے، دہشت گردی کے الزام پر کیا کارروائی ہوئی؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ ریاست سمجھتی تھی احمد عمر کیخلاف ڈینئل پرل قتل مضبوط کیس ہے،احمد عمر لندن ا سکول آف اکنامکس میں زیر تعلیم رہا،

    جسٹس منیب اختر نے کہا کہ کل تک آپکا اعتراض تھا کہ ہائیکورٹ نے وفاق کو نہیں سنا، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ میرا اصل اعتراض نوٹس والا ہی ہے،ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت کی نمائندگی نہیں تھی، جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کہ کیا سندھ حکومت نے ہائی کورٹ میں وفاق کو نوٹس نہ ہونے پر اعتراض کیا تھا؟ جس پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ ہائی کورٹ میں وفاق کی نمائندگی نہ ہونے کا اعتراض نہیں اٹھایا،

    جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ملزمان کی حراست بظاہر صوبائی معاملہ لگتا ہے،وفاقی نے اپنا اختیار صوبوں کو تفویض کر دیا،بظاہر تو صرف ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس دینا بنتا ہے،جدرخواست گزار نے قانون کو چیلنج نہیں کیا کہ اٹارنی جنرل کو نوٹس کیا جاتا،بظاہر اٹارنی جنرل کا اعتراض نہیں بنتا کہ انہیں کیوں نوٹس جاری نہیں ہوا،

    یاد رہے سپریم کورٹ نے ڈینیل پرل کیس میں سندھ حکومت کی ملزمان کی رہائی روکنے کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے احمد عمر شیخ سمیت دیگر ملزمان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

    بعد ازاں ڈینئل پرل قتل کیس میں ملزمان کی بریت کے حکم کے خلاف وفاق اور سندھ حکومت نے نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ 2 اپریل کو سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا کے بعد قتل کے مقدمے میں 4 ملزمان کی دائر کردہ اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے 3 کی اپیلیں منظور کرلیں تھیں جبکہ مرکزی ملزم عمر شیخ کی سزائے موت کو 7 سال قید میں تبدیل کردیا تھا۔

    امریکی صحافی ڈینئل پرل کیس، سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی استدعا کی مسترد

    امریکی صحافی ڈینئل پرل کیس،فیصلہ معطل کرنے کی استدعا پر سپریم کورٹ نے کیا کہا؟

    ڈینئل پرل قتل کیس،امریکہ کا اظہار تشویش، نظر ثانی درخواست دائر

    عمر شیخ کی رہائی کا فیصلہ معطل نہیں ہوا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے،اٹارنی جنرل

    بینچ نے اپنے فیصلے میں 3 ملزمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ مجرم احمد عمر سعید شیخ المعروف شیخ عمر کی سزائے موت کو 7 سال قید میں تبدیل کردیا تھا۔احمد عمر سعید شیخ کیونکہ پچھلے 18 سالوں سے جیل میں تھے لہٰذا ان کی 7 سال کی سزا پورے وقت سے شمار کیے جانے کے بعد ان کی بھی رہائی متوقع تھی۔

    تاہم 3 اپریل کو بڑی پیش رفت سامنے آئی تھی اور محکمہ داخلہ سندھ نے سی آئی اے کے ڈی آئی جی کی درخواست پر چاروں ملزمان کو مزید 90 روز کے لیے دوبارہ حراست میں لینے کا حکم دے دیا تھا۔یہ صحافی کے قتل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف عدالت عظمیٰ میں دوسری درخواست ہے۔سندھ حکومت نے 22 اپریل کو صحافی ڈینیئل پرل قتل کیس کا سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔28 اپریل کو سندھ حکومت نے اپنی درخواست کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    احمد عمر شیخ کا دہشت گردوں کیساتھ تعلق ثابت کریں،سپریم کورٹ

  • بھارت کی گلگت بلتستان میں شر انگیزیوں کے شواہد سامنے آگئے،مودی سرکار ایک بار پھر بے نقاب

    بھارت کی گلگت بلتستان میں شر انگیزیوں کے شواہد سامنے آگئے،مودی سرکار ایک بار پھر بے نقاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے تمام مہرے ایک ایک کر کے بے نقاب،بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کے کردار سامنے آ گئے

    ای یو ڈس انفو لیب کے مرکزی کردار ایک ایک کر کے منظر ِ عام پر آنا شروع ہو گئے،ای یو ڈس انفورپورٹ میں بھارت کی گلگت بلتستان میں شر انگیزیوں کے شواہد سامنے آگئے ،ساؤتھ ایشن ڈیموکریٹک فورم کے تمام بورڈ ممبر کے استعفوں، آرنب گوسوامی اسکینڈل کے بعد اب بھارت کی گلگت بلتستان میں شر انگیزیوں کے شواہد منظر عام پرآ گئے۔گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان مہدی شاہ رضوی نے پاکستان مخالف بیانیے کے لیے ہندوستان کے ہاتھوں استعمال ہونے کا اعتراف کر لیا۔

    مہدی شاہ رضوی نے بھارت کی پراکسیز پاکستان مخالف بیانیے کیلئے استعمال کا اعتراف کر لیا مہدی شاہ رضوی نے کہا کہ اُن کے والد کو گمراہ کر کے پاکستان مخالف بیانیے پر مجبور کیا،گلگت بلتستان کے لوگوں کو پاکستان مخالف بیانیے کے لیے استعمال کیاگیا

    نجی ٹی وی کے مطابق گلگت بلتستان میں مختلف کرداروں کی پاکستان مخالف ایجنڈے کو فروغ دینے میں معاونت کا انکشاف کیا گیا ہے،سید حیدر شاہ رضوی کا انتقال2015 میں ہوا،حید ر شاہ بلتستان سٹوڈنٹ فیڈریشن کے بانی تھے سید حیدر شاہ رضوی کی موت کو ایجنسیوں پر ڈال کر اُن کے بیٹے مہدی شاہ کو  ورغلایا گیا مہدی شاہ نے ان کرداروں کے اُکسانے پر پاکستان مخالف بیانیہ اپنا اور فرانس میں سیاسی پناہ کی درخواست دی

    مہدی شاہ کا کہنا ہے کہ اٹلی میں امجد مرزا نے رابطہ کیا اور گلگت بلتستان کوانڈیا کا حصہ قرار دیتے ہوئے اشتعال دلایا امجد ایوب مرزا نے یقین دلایا کہ بھارت ہمارے ساتھ کھڑا ہے،میری اٹلی سے جاری شدہ ویڈیوز میں اداروں کے خلاف تمام اسکرپٹ لکھ کر دیا گیا،مجھے اقوامِ متحدہ میں نمائندگی کا لالچ دیا گیا اور مودی سے ملاقات بھی کروانے کا کہاگیا،مجھے پاکستان کے خلاف آن لائن کانفرنسیں میں بھی شرکت کرائی گئیں، بہت سے نوجوانوں کو پاکستان اور فوج کے خلاف اُکسایا کیا جاتا ہے،

    پلوامہ حملے کے لئے کیمیکل کہاں سے خریدا گیا؟ تحقیقاتی ادارے کے انکشاف پرکھلبلی مچ گئی

    پلوامہ حملہ،عسکریت پسندوں نے کہاں سے منگوایا تھا حملے کیلئے سامان؟ بھارت کا نیا انکشاف

    مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں کار بم دھماکا

    چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام

    پلوامہ کے بعد گیلوان میں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کا ذمہ دار کون؟ بھارتی صحافی نے سیاسی قیادت پر بڑا سوال اٹھا دیا

    بھارت کی پلوامہ ڈرامے کی آڑ میں پاکستان کےخلاف سازش بے نقاب،بھارت نے جسکو مردہ کہا وہ پاکستان میں زندہ نکلا

    پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے،الزام پاکستان پر لگایا،حقائق سامنے آ گئے

    پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

    پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

    بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

    داعش پاکستان میں نہیں،بلوچستان پاکستان کا مستقبل، آرمی چیف رواں ہفتے کہاں کا دورہ کریں گے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

    بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم،تمام کردار "بھاگ”نکلے

    مہدی شاہ کا کہنا ہے کہ یواین ہیومن رائٹس سیشن کے دوران مجھے پاکستانی فوج کے خلاف بولنے کا ا سکرپٹ دیا گیا،یورپ میں پاکستان مخالف احتجاج کیلئے200لوگوں کی سپانسرشپ کی یقین دہانی کرائی گئی گلگت بلتستان میں مظاہروں کیلئے مجھے سجاد راجہ سے بھرپور مالی معاونت کا یقین دلایا،گزشتہ سال شگر، کھر منگ، خپلو اور اسکردو سے بسوں میں لوگوں کو لانے کا کہا گیا تھا،گلگت بلتستان میں احتجاج کی درخواست مسترد ہوئی اور غیاث الدین وغیرہ کو نظر بند کیا گیا ،

    مہدی شاہ کا کہنا ہے کہ نجھے کہا گیا کہ لوگوں کی رہائی کے لیے فرانس میں کال دو اور پاکستانی سفارتخانے کے باہر جھنڈ ا جلا دو،شوکت کشمیری، سنگِ سیرنگ حسن اور وجاہت حسن خان راکیلئے کام کرتے ہیں اُن سے رابطہ ہو ا، امجد ایوب مرزا، سجاد راجہ، شوکت کشمیری بھی راکے ایجنٹ ہیں

    مہدی شاہ کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیر کا پاکستان سے رشتہ ہے اور ہماری منزل پاکستان کا ساتھ ہے،گلگت بلتستان اور کشمیر کے تمام نامِ نہاد قوم پرست اصل میں مفاد پرست ہیں ،میں نیشنل ایکولٹی پارٹی سے لا تعلقی کا اعلان کرتا ہوں،

    بھارت ایک بار پھر بے نقاب،افغان امن عمل سبوتاژ کرنے کی سازش بھی سامنے آ گئی

  • پتہ چل گیا پرویز خٹک نے عمران خان کو دھمکی کیوں دی ، مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    پتہ چل گیا پرویز خٹک نے عمران خان کو دھمکی کیوں دی ، مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    پتہ چل گیا پرویز خٹک نے عمران خان کو دھمکی کیوں دی ، مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کل سے پاکستان کے وزیر دفاع پرویز خٹک کی ایک ویڈیو بہت وائرل ہے جس میں وہ نوشہرہ کے اندر جلسہ کرتے ہوئے کہا کہ میں اگر نہ چاہوں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہ چلے اور عمران کی حکومت گرادوں . . اگر چہ اس پر ان کا وضاحتی بیان بھی آگیا ہے کہ عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں یہ ہے وہ ہے لیکن ایک بات میں کافی سوچتا رہا کہ ایسا آخر پرویز خٹک نے کیوں کہا .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک نے ایسا اس لیے کہا کہ یا تو وہ سمجھتے ہیں کہ میں بہت طاقتور ہوں اور میرے سوا عمران کی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکتی . یا وہ بتانا چاہتے ہیں کہ کہ عمران خان کو کوئی پتہ نہیں ہے . یا وہ بتانا چاہتے ہیں. ان کے بعد وہ ان کے متبادل ہیں اور یہ بات کہہ کر باور کرانا چاہتے تھے اور اپنا نام دینا چاہتے تھے .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا اصل بات سامنے یہ آئی ہے کہ کہ پرویز خٹک کی خواہش ہے کہ ان کے بندوں میں سے کم از کم پانچ کو پی ٹی آئی سینٹ کی ٹکٹ دے . او اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ سینٹ میں کتنی بڑی‌طاقت‌بنانا‌چاہتے‌ہیں. اور تبھی یہ دھمکی ہے . اسی طرح پچھلے سینٹ کے الیکشن میں ووٹر پکڑے بھی گئے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب یہاں کھچڑی پک گئی ہے . پرویز خٹک نے میڈیا کو ، عوام کو نہیں بتایا بلکہ عمران خان کو پیغام دیا ہے کہ وہ کتنے طاقتور ہیں اور اگر یہ پانچ ٹکٹ نہ ملے تو کتنے کام خراب کر سکتے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ پچھلے الیکشن میں 20 کے قریب ووٹ تحریک انصان کی حکومت کو نہیں ملے تھے. اب تو بہت بولیا لگ رہیں ہیں اور شیخ رشید کہہ چکے ہیں‌ کہ منڈی لگی ہوئی ہے .

    ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا یہ بھی خیال ہے کہ اب سیاستدانوں میں سے بعض یہ سوچ رہے کہ بس یہ آخری موقع ہے کمائی کا اور پچھلے اور اگلے الیکشن کا کسر نکالنی ہے . اب کمائی کا وقت ہے یہ موقع ہاتھ سے نہیں جانا چاہیے .

    ان کا کہناتھا کہ یہ الیکشن بزات خود ایک عدم اعتماد کا الیکشن ہے اور حکومت جب اپنے ہی کینڈیڈیٹ کا ووٹ حاصل نہ کر سکی تو کیا ہوگا. آپ کو یا د ہوگا جب عثمان بذدار وزیر اعلیٰ بنے تھے تو چوہدری پرویز الہیٰ کو ان سے زیادہ ووٹ پڑے تھے اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کو ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے ووٹ بھی پڑے تھے .

    ان کا کہنا تھا کہ اب مجمع عام کے سامنے یہ کہنا کہ میں عمران خان کی حکومت گراسکتا ہوں یہ دھمکی ہی ہے اور عمران خان کی اپنی جماعت جب ایسا کہہ رہی ہے تو باقیوں کا کیا حال ہوگا. ان کا کہنا تھا کہ اب لگ رہا ہے کہ تحریک انصاف کے لیے مشکل وقت آرہا ہے اور پرویز خٹک کی بات حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے .

  • کرونا ویکسین کن لوگوں کو ملے گی ، وزیرا عظم نے بتادیا

    کرونا ویکسین کن لوگوں کو ملے گی ، وزیرا عظم نے بتادیا

    کرونا ویکسین کن لوگوں کو ملے گی ، وزیرا عظم نے بتادیا

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کےٹیلی فون کےذریعےعوام کےسوالات کےجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آج کوروناویکسین پہنچی ہے..کوشش ہےسب سےپہلےفرنٹ لائن ورکرزکوویکسین لگوائی جائے.حکومتی پالیسی کےمطابق سب سےپہلےکوروناویکسین ہیلتھ ورکرزکولگائی جائیگی،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہوگی کہ رواں سال تمام شہریوں کوکوروناویکسین فراہم کی جائے. ہیلتھ ورکرزکےبعدبزرگ شہریوں کوکوروناویکسین لگائی جائےگی. زندگی میں جوکام کیےلوگوں نےکہایہ نہیں ہوسکتا،زندگی میں ہمیشہ بڑے بڑے اہداف رکھے،ریاست مدینہ میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں تھا،

    ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ میں میرٹ تھی،انسانی حقوق تھے. ہمارےنبیﷺکاآخری خطبہ تمام انسانی حقوق کاچارٹرہے. تعلیمی اداروں میں سیرت النبیﷺکامضمون پڑھانےکی تجویززیرغورہے،.

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم عظیم مخلوق ہیں اللہ نے ہمیں بہت سی صلاحیتیں دی ہیں۔ ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنے والے شخص کو بھی لوگوں نے کہا ایسا نہ کرو۔ لوگ اس لیے کہہ رہے تھے کہ اس سے پہلے والے لوگ فیل ہو گئے تھے۔ ہمارے پاس مدینہ کی ریاست کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں۔ تعلیمی اداروں میں سیرت النبیﷺکامضمون پڑھانےکی تجویززیرغورہے، ہمارےنبیﷺکاآخری خطبہ تمام انسانی حقوق کاچارٹرہے۔ ریاست مدینہ میں میرٹ تھی،انسانی حقوق تھے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو سیاحت کا حب بنائیں گے، گلگت بلتستان دنیامیں بڑاسیاحتی مرکزبن سکتاہے۔ ٹورازم کا حب بنانے پر زور لگا رہے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے پاور پلانٹ لگانے لگے ہیں، توانائی کا مسئلہ حل کریں گے۔ یہاں گرڈ سٹیشن لگانے سے لوگوں کے مسائل حل ہوں گے، سوئٹزر لینڈ سیاحت سے 80 ارب ڈالر کماتا ہے، پاکستان مجموعی طور پر 25 ارب ڈالر کماتا ہے۔ گلگت کے پہاڑ سوئٹزر لینڈ سے زیادہ خوبصورت ہیں۔

    بلوچستان سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی جماعتوں نے صوبے کے لیے کچھ نہیں کیا، صوبے کیلئے بلدیاتی نظام بہت ضروری ہے۔ ماضی کے حکمرانوں نے نچلی سطح پر اختیارات منتقل نہیں کیے۔ جنوبی بلوچستان بہت پیچھے رہ گیا ہے، ہماری حکومت نے ملکی تاریخ کا بڑا پیکیج دیا ہے۔ ترقیاتی کاموں کے لیے تھوڑا انتظار کرنا ہو گا، جیسے وسائل چاہیں ابھی ویسے نہیں ہیں، جیسے ہی وسائل آئیں گے ویسے ویسے کام کرتے جائینگے۔

  • سینٹ الیکشن ، وزیر اعظم نے اتحادی جماعت کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا

    سینٹ الیکشن ، وزیر اعظم نے اتحادی جماعت کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا

    سینٹ الیکشن ، وزیر اعظم نے اتحادی جماعت کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کامل علی آغا کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان سے (ق) لیگ کی قیادت نے ملاقات کی اس ملاقات میں میں سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی، طارق بشیر چیمہ اور مونس الہٰی نے شرکت کی۔

    وزیراعظم نے اس موقع پر سینیٹ الیکشن میں (ق) لیگ کے امیدوار کامل علی آغا کے نام کی حمایت کا اعلان کیا۔ادھر حکومت نے سینیٹ انتخاب کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ سپیکر پرویز الہٰی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر چودھری محمد سرور اس میں شامل ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے لیگی قیادت کو یقین دہانی کرائی کہ سینیٹ کے حوالے سے اتحادیوں کی مشاورت سے آگے چلیں گے۔ حکومت کی جانب سے اجلاس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک اور شفقت محمود شریک ہوئے۔ملاقات میں چودھری پرویز الہٰی نے وزیراعظم کو پنجاب اسمبلی کے نئی عمارت کے افتتاح کے لئے بھی دعوت دی جو عمران خان نے قبول کرلی

    ادھر سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کی طرح حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کے امیدوار پی پی کو درخواست دیں ، پی پی چیئرمین بلاول زرداری امیدوار انٹرویو کے بعد فائنل کریں گے

    دوسری جانب جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کی مخالفت کردی ،جماعت اسلامی نے عدالت سے صدارتی ریفرنس کا جواب دینے کے بجائے واپس بھیجنے کی استدعا کر دی،جماعت اسلامی نے تحریری موقف سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا،جماعت اسلامی نے جواب میں کہا کہ اوپن بیلٹ کیلئے صرف قانون نہیں آئین میں بھی ترمیم کرنا ہوگی،سینیٹ انتخابات کیسے کرانے ہیں فیصلہ پارلیمنٹ کو کرنے دیا جائے،سینیٹ انتخابات پر آئین کے آرٹیکل 226 کا اطلاق ہوتا ہے،

    حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ خفیہ ووٹنگ کی وجہ سے سینیٹ الیکشن کے بعد شفافیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں

    سینیٹ انتخابات،پیپلز پارٹی نے ایسا اعلان کر دیا کہ مولانا حیران ہو گئے

  • وزیراعظم، آرمی چیف کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم، آرمی چیف کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم، آرمی چیف کی ملاقات ،اہم امور پر تبادلہ خیال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہوئی، ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں اہم ملکی دفاعی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے ملکی دفاع کے لئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہا

    وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں بھارت کی جانب سے ایل او سی پر حالیہ اشتعال انگیزی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایل او سی پر بڑھتی بھارتی جارحیت اور علاقائی امن کے لیے پاک فوج کے کردار پر بھی بات کی گئی۔ لائن آف کنٹرول پربھارت کی جانب سےانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش کا اظہار کیا گیا

    وزیراعظم عمران خان نےقانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کی قربانی دینے پرخراج عقیدت پیش کیا،ملاقات کے دوران اس بات کا عزم کیا گیا کہ قوم کے تعاون سے ہر قیمت پر مادر وطن کا دفاع یقینی بنایا جائے گا۔ملک وقوم کا دفاع ہرصورت کریں گے

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    کیا بھارت بھی میڈیا کواجازت دے گا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر

    غیر ملکی سفیروں،دفاعی اتاشی کا ایل او سی کا دورہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے دی اہم بریفنگ

    وزیراعظم، آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر ہوئی بات

    داعش پاکستان میں نہیں،بلوچستان پاکستان کا مستقبل، آرمی چیف رواں ہفتے کہاں کا دورہ کریں گے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

  • نوازشریف نے کس اہم شخصیت سے پیسے لئے؟ اے ٹی ایم کون تھا؟ وزیراعظم نے کھری کھری سنا دیں

    نوازشریف نے کس اہم شخصیت سے پیسے لئے؟ اے ٹی ایم کون تھا؟ وزیراعظم نے کھری کھری سنا دیں

    نوازشریف نے کس اہم شخصیت سے پیسے لئے؟ اے ٹی ایم کون تھا؟ وزیراعظم نے کھری کھری سنا دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پارٹی رہنماﺅں اورترجمانوں کااجلاس ہوا،

    اجلاس میں فارن فنڈنگ ،سینیٹ الیکشن اورقبضہ مافیا کے خلاف ایکشن پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ میں 40 ہزار سے زائد ڈونرزکی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی تھیں ،ممنوعہ فنڈنگ میں دوسری جانب سے کسی ڈونرز کی تفصیلات جمع نہیں کرائی گئی

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا دامن صاف ہے کوئی غیرملکی فنڈنگ حاصل نہیں کی ،ن لیگ پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں اب الیکشن کمیشن کو حساب دیں ۔ نوازشریف سیاست میں پیسہ لائے ،اسامہ بن لادن سے پیسے لئے ،قبضہ مافیا کے ذریعے نوازشریف اپنی اے ٹی ایم بنائی، کھوکھر برادران ن لیگ کے اے ٹی ایم ہیں ،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں قبضہ مافیا کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اپنے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دینے والا پہلا صوبہ بن گیا۔سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کیلئے ترمیم کررہے ہیں،اپوزیشن ترمیم کی مخالفت کرکے خود کو بےنقاب کررہی ہے،پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی، ہمیں ان سے کوئی خطرہ نہیں،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے یونیورسل ہیلتھ کوریج پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ خیبرپختونخوا کے تمام شہریوں کیلیے یونیورسل ہیلتھ کوریج پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے 4 کروڑ شہریوں کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت دی گئی ہے، ہر خاندان خیبرپختونخوا کے 400 ہسپتالوں میں 10 لاکھ روپے تک کا علاج کرا سکے گا۔

  • پاک چین لازوال دوستی کا واضح ثبوت، کرونا ویکسین پاکستان کے حوالے،چینی سفیر کا دبنگ اعلان

    پاک چین لازوال دوستی کا واضح ثبوت، کرونا ویکسین پاکستان کے حوالے،چینی سفیر کا دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

    ویکسین حوالگی کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی،وزیرخارجہ شاہ محمود اورچینی سفیرمہمان خصوصی ہیں چینی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کو کورونا سے بچاوَ ویکسین فراہم کی،ہمیں خوشی ہے پاکستان صحت کے شعبے میں آگے بڑھ رہا ہے،ویکسین کی فراہمی پاک چین کی لازوال دوستی کی مثال ہے، چین پاکستان کو ہر شعبہ زندگی میں تعاون فراہم کرے گا،پاکستان اور چین میں تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں،

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکی جانب سے پاکستان کی کورونا سے بچاوَ ویکسین کی حکمت عملی سامنے آ گئی،پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ لے کرپاکستان پہنچا ،این سی او سی کے مطابق ہیلتھ گائیڈ لائنز مدنظر رکھتے ہوئے ویکسین وفاقی اکائیوں کوفراہم کی جائے گی،درجہ حرارت دیکھتے ہوئے سندھ اور بلوچستان اور گلگت بلتستان کو ویکسین طیاروں پر فراہم کی جائیگی پہلی کھیپ مکمل طور پر فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کو لگائی جائیگی ،ویکسی نیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا،پہلے مرحلے کے لیے پنجاب 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں،خیبرپختونخوا 280، بلوچستان 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسی نیشن سنٹر قائم کیے گئے ہیں.ویکسی نیشن کا عمل ملک بھر میں 3 فروری سے شروع ہو گا،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین نےپاکستان کےساتھ لازوال دوستی کاعملی مظاہرہ کیا،کورونا سے بچاوَ ویکسین کی فراہمی پر چینی قیادت کا مشکور ہوں،چین ہمار ا بہترین دوست ہے اور ہر معاملے میں ہمارا ساتھ رہا ہے،چینی ڈاکٹرز اور طبی ٹیم نے کورونا میں آکر ہماری رہنمائی کی،چین اور پاکستان میں تعلقات 7دہائیوں سے قائم ہیں،چین نے بطور تحفہ 5 لاکھ کورونا سے بچاوَویکسین فراہم کی، چین نے سب سے پہلےکورونا ویکسین پاکستان کو فراہم کی،چینی وزیرخارجہ سے ویکسین کی دستیابی کیلیے بات چیت جاری تھی،چین کے ساتھ تعلقات اور دوستی کے نئے باب رقم کریں گے،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ ہمارے دیرینہ اور گہرے دوست چین نے ایک دفعہ پھر ہمیں ترجیحی بنیادوں پر پانچ ہزار ویکسین ڈوزز کا تحفہ بھیجا ہے ہم چین کی حکومت کے بے حد شکر گزار ہیں میری اس حوالے سے دسمبر اور جنوری میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے ساتھ ساتھ گفتگو ہوئی- میں نے انہیں پاکستان کی ضرورت سے آگاہ کیا انہوں نے مجھ سے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی نوعیت کو سامنے رکھتے ہوئے سب سے پہلی ویکسین کھیپ پاکستان کو ارسال کرنا چاہتے ہیں مجھے خوشی ہے کہ ہمارا جہاز چین سے ویکسین کی پہلی کھیپ لیکر پاکستان پہنچ چکا ہے.

  • پی ٹی آئی کا ایک اور چھکا،اپوزیشن جماعتوں کو ایک بار پھر لگا بڑا "جھٹکا:

    پی ٹی آئی کا ایک اور چھکا،اپوزیشن جماعتوں کو ایک بار پھر لگا بڑا "جھٹکا:

    پی ٹی آئی کا ایک اور چھکا،اپوزیشن جماعتوں کو ایک بار پھر لگا بڑا "جھٹکا:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما دیوان چغتائی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

    مظفرآباد سے پیپلزپارٹی کی کلیدی شخصیت چوہدری رشید بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔ دونوں رہنماؤں نے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سلطان چوہدری سمیت دیگر اراکین بھی موجود رہے۔

    چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی قد آور سیاسی شخصیات تحریک انصاف میں آرہی ہیں۔ کرپشن، مفاد اور فتنہ گری کی سیاست کو کہیں پناہ میسر نہیں آئے گی، وزیراعظم کی شکل میں اہل کشمیر کو متحرک سفیر اور قائد میسر ہے، عالمی فورمز پر وزیراعظم کی تقاریر سے خودارادیت کو نئی اٹھان میسر آئی۔

    ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی پر کھلبلی مچ گئی

    ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

    متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

    ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

    بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

    ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

    علامہ طاہر اشرفی کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات،عرب ممالک میں مسئلہ کشمیر جاگر کرنے کا دیا اہم مشورہ

    انصاف صحت کارڈ پر پی ٹی آئی جھنڈے کی تشہیری مہم کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    سیف اللہ نیازی کا مزید کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں واضح اکثریت سے مستحکم حکومت قائم کریں گے۔

    قبل ازین چند روز قبل ن لیگ آزاد جموں و کشمیر کے مرکزی نائب صدر سردار ارزش پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے،سردار ارزش کی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے سردار ارزش نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے

    تحریک انصاف نے آزاد کشمیر سے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا لی