Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بڑا جھٹکا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو کام کرنے سے روک دیا

    بڑا جھٹکا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو کام کرنے سے روک دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نعیم بخاری کی بطور چیئرمین پی ٹی وی تعیناتی کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کام سے روک دیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے احکامات جاری کیے

    نمائندہ وزارت اطلاعات نے عدالت میں جواب دیا کہ جی سر، عمر کی حد میں نرمی کی گئی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا حکومت نے عمر کی حد میں نرمی کی؟ آپ نے خود ہی نعیم بخاری کا چیئرمین تقرر کرکے سمری کابینہ کو بھجوا دی،

    عدالت نے کہا کہ تنخواہ لیں یا نہ لیں وہ الگ بات ہے، طریقہ کار کے بارے میں بتائیں،نمائندہ وزارت اطلاعات نے کہا کہ ایک سمری 13 اور دوسری 26 نومبر کو بھیجی گئی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات چیئرمین پی ٹی وی کی تقرری کی مجاز نہیں ہے،

    نمائندہ وزارت اطلاعات نے عدالت میں کہا کہ ہم نےلکھا ہےنعیم بخاری اس عہدے کےقابل ہیں،انکا کافی تجربہ بھی ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ عمر کی حد میں نرمی کیلئے آپ نے وجہ کیا لکھی ہے؟ سپریم کورٹ نے واضح لکھا ہے کہ وفاقی حکومت کسی کو چیئرمین نہیں بناسکتی،جب آپ فیصلہ پڑھے بغیر سمری کابینہ کو بھیجیں گےتوکابینہ کو بھی شرمندہ کریں گے،آپ نے سمری بھیجتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا متعلقہ پورشن نہیں پڑھا، نہ کابینہ نے واضح طور پرعمرکی ریلیکسیشن کا کوئی فیصلہ کیا نہ آپ نے صحیح سمری بھیجی،

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، نعیم بخاری صاحب ہمارے لیے قابل احترام ہیں،ہم یہ معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیج رہے ہیں، وہ سپریم کورٹ کے فیصلےکےمطابق دیکھیں،

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے نعیم بخاری کی تقرری کالعدم قرار دینے سے انکار کردیا،حکومت کو 5 روز کی مہلت دے دی،نعیم بخاری اگلے فیصلے تک اپنے اختیارات کا استعمال نہیں کریں گے

    صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

    بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

    فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

    2020 میڈیا ورکرز کی آسانیوں کا سال، فردوس عاشق اعوان نے سنائی بڑی خوشخبری،کیا قانون لایا جا رہا ہے؟ بتا دیا

    پی ٹی وی میں اچھے لوگوں کو پیچھے اور کچرے کو آگے کر دیا جاتا ہے، ایسا کیوں؟ قائمہ کمیٹی

    بسکٹ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اس کے اشتہار میں ڈانس کیوں؟ اراکین پارلیمنٹ نے کیا سوال

    میرے پاس کوئی اختیار نہیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پیمرا نے کیا بے بسی کا اظہار

    میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

    تحریک انصاف کے خلاف ن لیگ کے اشتہارات کی ادائیگی کس نے کی؟ فیصل جاوید کا انکشاف

    حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

    قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

    فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

    پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

    پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

    فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

    پاکستان کے علاقے کو دشمن ملک کے ساتھ دکھانا بہت بڑا جرم،قائمہ کمیٹی نے پی ٹی وی سے کیا جواب طلب

    ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا کیا کر رہا ہے؟ قائمہ کمیٹی نے بریفنگ مانگ لی

    موجودہ دور کے ڈرامے صرف خواتین کیلئے بنائے گئے جو بے حیائی پھیلا رہے ہیں،قائمہ کمیٹی

    پی ٹی وی میں غیر قانونی تعیناتیاں، عدالت نے دیا چیئرمین پی ٹی وی سمیت بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بڑا جھٹکا

    نعیم بخاری کو 3 سال کے لیے چیئرمین پی ٹی وی تعینات کیا گیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نعیم بخاری اس دوران پاکستان ٹیلی ویژن کے بورڈ ممبر ہوں گے جو کہ پی ٹی وی بورڈ کے خودمختار ڈائریکٹر بھی ہوں گے ۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما نعیم بخاری سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ہیں جنہوں نے شریف خاندان کے خلاف پانامہ پیپرز کیس سمیت متعدد مقدمات لڑے تھے ، سینئیر قانون دان نعیم بخاری پانامہ کیس میں نوازشریف کے خلاف وکالت کرچکے ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے کیسز میں ان کے وکیل رہ چکے ہیں۔

  • زیادتی کا الزام….اور پھر صلح ہو گئی، رحمان ملک،سینتھیا نے حیران کن قدم اٹھا لیا

    زیادتی کا الزام….اور پھر صلح ہو گئی، رحمان ملک،سینتھیا نے حیران کن قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور امریکی خاتون بلاگر سینتھیا میں صلح ہو گئی

    سنتھیاڈی رچی اور رحمان ملک کی مقدمات اندراج کے کیسزواپس لینے کی درخواستیں منظورکر لی گئیں، دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف دی گئی درخواستیں واپس لے لیں

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے دونوں درخواستیں منظور کر لیں،رحمان ملک کے وکیل نے بھی سنتھیا ڈی رچی کے خلاف درخواست واپس لے لی

    عمران فیروز ملک ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ سنتھیاڈی رچی نےکیس واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائرکی،دونوں نے ایک دوسرے کیخلاف مقدمات درج کرانے کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

    تحریک انصاف نے حکومت کو گالیاں دینے والے صحافیوں کو بے نقاب کر دیا

    سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر

    پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا

    پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا

    اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا

    ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

    امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

    جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

    سینتھیا نے رحمان ملک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

    بلاول کا دوہرا معیار،ہراساں کا الزام لگانیوالی خواتین کو بلا لیا،لیکن زیادتی کا الزام لگنے پر بلاول رہے چپ

    واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگائے ہیں،سنتھیا رچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر رحمان ملک پر زيادتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ یہ واقعہ 2011ء میں پیش آیا، جب وہ وفاقی وزیر داخلہ تھے۔

    سنتھیا رچی نے اپنی ویڈیو میں اس کے علاوہ دعویٰ کیا کہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی ان کیساتھ بدسلوکی کی تھی۔ سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کیساتھ تب دست درازی کی جب، وہ ایوان صدر میں مقیم تھے۔

    سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، پی پی حکام نے امریکی خاتون کے خلاف ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواستیں بھی جمع کروائی تھیں، عدالت میں کیسز چل رہے تھے تا ہم آج انہوں نے درخواستیں واپس لے لی ہیں.

  • شوگرمافیا سن لے:تمہاری اجارہ داری ختم کرکے رہوں‌ گا :وزیراعظم

    شوگرمافیا سن لے:تمہاری اجارہ داری ختم کرکے رہوں‌ گا :وزیراعظم

    اسلام آباد :شوگرمافیا سن لے:عالمی مارکیٹ سے سستی چینی منگوارہے ہیں:تمہاری اجارہ داری ختم کرکے رہوں‌ گا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اس سال چینی بروقت درآمد کریں گے، عالمی مارکیٹ سے سستی چینی خریدیں گے، شوگر ملز کو ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دیں گے۔

    ترجمانوں کے اجلاس میں بات چیت میں وزیراعظم نے کہا کہ منہگائی جلد کنٹرول کرلیں گے، درآمد، برآمد میں فرق کی وجہ سے منہگائی زیادہ ہوئی۔نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہونے پر کھانے پینے کی اشیاء منہگی ہوئیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ یہ شوگرمافیا پی ڈی ایم کی شکل میں جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کررہا ہے تاکہ حکومت ان کے سامنے جھک جائے ، یہ مافیا یاد رکھے کہ حکومت کبھی بھی نہیں جھکے گی

    یہ بھی یاد رکھیں کہ سستی چینی منگواکرسستی چینی دیں گے ، یہی مافیا پھرچیخیں مارے گا کہ ان کو نقصان ہورہا ہے ، یہ یاد رکھٰں کہ قوم کوان کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑا جاسکتا

  • کرپشن اورسٹیٹس کوکے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری ہے،پاکستان اپنے پاوں‌ پرکھڑا ہورہا ہے: وزیراعظم

    کرپشن اورسٹیٹس کوکے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری ہے،پاکستان اپنے پاوں‌ پرکھڑا ہورہا ہے: وزیراعظم

    اسلام آباد: کرپشن اورسٹیٹس کوکے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری ہے،پاکستان اپنے پاوں‌ پرکھڑا ہورہا ہے:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ ہو گا تو زیادہ پیسہ آئے گا، اس سے انفراسٹرکچر کو وسعت دیں گے۔ کسی بھی ملک میں جب اعلیٰ سطح پر کرپشن ہو تو سارا نظام کرپٹ ہو جاتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تحت ای بڈنگ، ای بلنگ اور جی آئی ایس میپنگ کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید اور سیکرٹری نے بھی خطاب کیا۔

    وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں این ایچ اے اور وزارت مواصلات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جا رہا ہے اور یہی نیا پاکستان ہے، دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی جانب جا رہی ہے، مستقبل اسی کا ہے، اس سے شفافیت آئے گی، جی آئی ایس سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مانیٹرنگ ہو سکے گی۔

    عمران خان نے کہا کہ ای بڈنگ اور ای بلنگ سے ٹھیکوں میں کرپشن کا خاتمہ ہو گا، جس طرح طے شدہ طریقہ کار کے تحت ٹھیکے دیئے جاتے تھے اس سے نہ صرف ملک کا نقصان ہوتا تھا بلکہ سڑکیں بھی غیر معیاری بنتی تھیں، کمیشن لیا جاتا تھا، اب اس نظام سے جتنی شفافیت آئے گی اتنی ہی کرپشن کم ہو گی۔

    انہوں نے کہا کہ جہاں بھی انسانی کردار کم ہو گا وہاں پر رشوت کے مواقع بھی کم ہوں گے، ہمارے موجودہ سسٹم میں رشوت جڑوں تک دھنس گئی ہے، ڈیجیٹلائزیشن کا اقدام اسے شکست دے گا۔ ہم نے 20 سال پہلے شوکت خانم ہسپتال کو کاغذ سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا، دوائیوں کی خرید و فروخت آن لائن تھی اس کیلئے ہم نے سافٹ ویئر بنایا، اس سے کرپشن ختم ہوئی اور پیسہ بنانا ناممکن ہو گیا، دنیا میں 20 سال قبل یہ نظام آ چکے ہیں تاہم افسوس ہے کہ پاکستان 2021ءمیں اس جانب جا رہا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پرانے نظام سے ناجائز فائدہ اٹھانے والے اس تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، سٹیٹس کو بدلنا ہی تبدیلی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خودکار نظام سے دنیا نے فائدہ اٹھایا، کرپشن کے نظام کی وجہ سے ہمارے ملک اور دیگر اداروں میں یہ نظام نہیں آ سکا۔

    انہوں نے شرکاءکو بتایا کہ شوکت خانم میں ایک ادارے نے کچھ مریضوں کے علاج کیلئے مالی معاونت کی تو سرکاری ادارے نے ان کے چیک کلیئر کرنے پر کمیشن طلب کیا، یہ ہماری بدقسمتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جو ملک رشوت کا نظام قبول کر لے وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتا، ہر کسی کو علم ہے کہ رشوت عام ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ جو قوم اپنی حالت خود نہیں بدلتی اس کی حالت اﷲ بھی نہیں بدلتا، یہ ممکن نہیں کہ عمران خان سوئچ آن کرکے تبدیلی لے آئے، دنیا میں عزت خود دار قوم کو ملتی ہے، ملائیشیا اور انڈونیشیا کو مسلمانوں نے فتح نہیں کیا بلکہ مسلمان تاجروں کے کردار اور ایمانداری سے متاثر ہو کر یہ لوگ مسلمان ہوئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کا ادراک نہیں کہ اس ملک میں کتنے وسائل ہیں، ایک وقت تھا جب پاکستان کی دنیا میں عزت تھی، ہمارے حکمرانوں کا امریکہ اور برطانیہ میں اعلیٰ حکومتی شخصیات استقبال کرتی تھیں تاہم آہستہ آہستہ ہمارا نظام تباہ ہو گیا، لیڈروں نے کرپشن شروع کر دی۔

  • ایک پاکستانی نے ایک ارب ڈالرز سعودی عرب سے برطانیہ منتقل کئے تاکہ کوئی پکڑ نہ سکے:وزیراعظم کا انکشاف

    ایک پاکستانی نے ایک ارب ڈالرز سعودی عرب سے برطانیہ منتقل کئے تاکہ کوئی پکڑ نہ سکے:وزیراعظم کا انکشاف

    اسلام آباد:ایک پاکستانی نے ایک ارب ڈالرز سعودی عرب سے برطانیہ منتقل کئے تاکہ کوئی پکڑ نہ سکے،ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے تحت ای بڈنگ، ای بلنگ اور جی آئی ایس میپنگ کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

    عمران خان نے کہا کہ حکومت پاکستان نے براڈ شیٹ سے کہا کہ وہ ہمارے ملک میں موجود بدعنوان لوگوں کی تحقیقات کرے، ان کے سربراہ کا انٹرویو سنا جس میں انہوں نے بتایا کہ کیسے پاکستان سے پیسہ چوری کرکے باہر لے جایا گیا، وزیراعظم اور وزراءیہ کام کر رہے تھے، جب اعلیٰ سطح پر کرپشن ہو تو سارا نظام کرپٹ ہو جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سب سے بڑا ظلم کرپشن کو قابل قبول بنانا ہے، برائی کو برائی نہ سمجھنا ہے، کرپشن سے بڑے لوگ امیر سے امیر تر بن جاتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ایک پاکستانی نے سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر برطانیہ کے بینک میں منتقل کئے، ہمارا ملک غریب ہے لیکن لوگ امیر ہوئے تاہم ملک ترقی تب کرتا ہے جب ملک امیر ہو، امیر ملکوں کا رہن سہن بھی دیکھیں اور غریب ملک پاکستان کے لوگوں کا بھی رہن سہن دیکھیں تو وہ امیر ملک غریب لگیں گے، ان کے سربراہوں کے مقابلہ میں ہمارے سربراہان حکومت اقوام متحدہ جاتے ہیں تو وہ مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کی سب سے بڑی خوبی وہاں کے سربراہ کی سادگی تھی، کسی نے محلات نہیں بنائے، وہ غریبوں پر پیسہ خرچ کرتے تھے، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا خواب تھا تاہم جب تک ہم واپس اس سادگی کے نظریہ پر نہیں آتے اﷲ کی مدد شامل نہیں ہو گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سب سے زیادہ کرپشن شاہراہوں کی تعمیر میں ہوتی ہے، اگر یہاں تبدیلی آئے گی تو دوسرے ادارے بھی بدلیں گے۔ ایف بی آر کو جولائی تک مکمل ڈیجیٹلائزیشن کی ڈیڈ لائن دی ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سے ٹیکس محصولات بڑھیں گے، زائد پیسہ آئے گا تو صحت و تعلیم پر صرف کر سکیں گے، اصل سرمایہ کاری انسانوں پر خرچ کرنا ہے، ایسے ہی فلاحی ریاست بنے گی، کرپشن کا خاتمہ ہو گا تو زیادہ پیسہ آئے گا، اس سے انفراسٹرکچر کو وسعت دیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دیگر وزارتوں پر بھی دبائوبڑھائیں گے تاکہ وہ ای گورننس کی طرف آئیں، تمام وزارتوں اور اداروں کو آنے والی گرمیوں تک کی ڈیڈ لائن دی ہے

  • عمران خان ہمارا مشترکہ دشمن:مل کرمقابلہ کریں گے توجان چھوٹے گی:ن لیگ اورپی پی میں‌ رشتہ داری قائم

    عمران خان ہمارا مشترکہ دشمن:مل کرمقابلہ کریں گے توجان چھوٹے گی:ن لیگ اورپی پی میں‌ رشتہ داری قائم

    کراچی: عمران خان ہمارا مشترکہ دشمن ہے :مل کرمقابلہ کریں گے توہماری جان چھوٹ جائے گی:ن لیگ اورپی پی میں‌ رشتہ داری قائم ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے سندھ بھر میں ضمنی الیکشن میں پی پی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں پیپلز پارٹی اور ن لیگی رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، ن لیگ نے سندھ بھر میں ضمنی الیکشن میں پی پی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا۔پی پی رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ حکومت نے 2 سال میں عوام کو قلاش کر دیا ہے، 5 سال میں کیا ہوگا اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

    صدر ن لیگ سندھ محمد زبیر نے اس موقع پر کہا کہ یہ یاد رکھیں کہ عمران خان ہمارا مشترکہ دشمن ہے اس سے جان چھڑانے کا ایک ہی حل ہے اور وہ ہے کہ مل کرمقابلہ کیا جائے ، محمد زبیر نے کہا اگرایسا نہیں کریں گے تو وہ ہماری جان نہیں چھوڑے گا ، محمد زبیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار پی ڈی ایم کے امیدوار تصور کیے جائیں گے، ملک میں مہنگائی، بےروزگاری اور غربت نے عوام کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

    رہنما ن لیگ شاہ محمد شاہ نے کہا کہ ہم ہر جگہ پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ووٹ بھی دیں گے اور پولنگ اسٹیشنز بھی سنبھالیں گے۔

    قبل ازیں، پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک وفد صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو کی قیادت میں مسلم لیگ ہائوس کراچی آیا، وفد نے ضمنی انتخابات میں حمایت اور مدد کی درخواست کی، جس پر مسلم لیگ ن نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

    یاد رہے کہ یکم جنوری 2021 کو لاہور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے اعلان کیا تھا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گی۔واضح رہے کہ جے یو آئی نے ضمنی الیکشن میں پارٹی کی بجائے آزاد حیثیت میں اپنے امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • آرمی چیف کا کوئٹہ کا دورہ، سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات

    آرمی چیف کا کوئٹہ کا دورہ، سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات

    راولپنڈی:آرمی چیف کا کوئٹہ کا دورہ، سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے اظہارتعزیت کیا

     

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے استقبال کیا، آرمی چیف کو پاک افغان ، پاک ایران بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی اور صوبے میں درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان میں ترقی سے ملک میں ترقی ہوگی، ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، اندوہناک سانحے کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

     

     

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گیریژن افسران سے بھی خطاب کیا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر اسٹریٹیجک صلاحیت کے بلوچستان پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، صوبے کی سیکیورٹی، استحکام اور ترقی یقینی بنائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچے تھے اور سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات کی تھی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ہزارہ برادری کےتمام مسائل سمجھتاہوں،ماضی میں ایک کالعدم تنظیم کانام لیا تو انہوں نےمجھے دھمکیاں دیں، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے آگاہ کیا تھا بھارت پاکستان میں انتشار چاہتاہے،پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات ہوسکتے ہیں‘۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مچھ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 10 کان کنوں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

  • وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے "چن”چڑھا دیا،عمران سے دوستیاں ختم

    وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے "چن”چڑھا دیا،عمران سے دوستیاں ختم

    اسلام آباد :”چن”صاحب کوئی چن نہ چڑھایا جے”اورپھرندیم افضل چن نے "چن”چڑھا دیا،عمران سے دوستیاں ختم،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن پارٹی پالیسی سےانحراف کرتے ہوئے بیانات دے رہے تھے، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ اجلاس میں پالیسی لائن پر وزرا کو تنبیہ کی تھی۔

    وزیراعظم نے ندیم افضل چن سے درخواست بھی کی تھی کہ بولنے سے پہلے اپنی بات کوضرور تول لینا مگروہ ایسا نہ کرسکے اورپارٹی پالیسی کے خلاف بیانات داغتے رہے جس کی وجہ سے پارٹی کو ندیم افضل چن کے بیانات کی وجہ سے بہت زیادہ شرمندگی بھی اٹھانا پڑی

    وزیراعظم نےکہا تھا کہ جو پالیسی لائن پر نہیں چل سکتے وہ الگ ہوجائیں۔ وزیراعظم کے دوٹوک موقف کے بعد آج پھر ترجمان ندیم افضل چن عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

    یاد رہے گزشتہ سال جنوری میں ندیم افضل چن کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے 19 اپریل 2018 میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔

    واضح رہے کہ ندیم افضل چن کے چھوٹے بھائی اور سابق ممبر پنجاب اسمبلی وسیم افضل چن تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے، بنی گالا میں عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

  • امریکا کیسے  تیزی سے زوال کا شکار ، جانیے مبشر لقمان کی زبانی

    امریکا کیسے تیزی سے زوال کا شکار ، جانیے مبشر لقمان کی زبانی

    امریکا کیسے تیزی سے زوال کا شکار ، جانیے مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اگر ہم تاریخ کو پڑھتے اور اس سے کچھ سیکھتے ہیں تو تاریخ‌ہمیں بتارہی ہے کہ امریکہ وہ والی سپر پاور نہیں‌رہا جو وہ دس سال یا بیس سال پہلے تھا . اسی طرح دیگر طاقتیں بھی جو بڑی بڑی سلطنتیں تھی‌وہ زوال کا شکار ہوئیں. امریکا کا مستقبل بھی یہی نظر آ رہا ہے .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ امریکا کے موجودہ صدر جو کہ ابھی رخصت ہونے والے ہیں ان پر مواخذے کی تحریک چل پڑی ہے. ان کی حامی پورے ملک کی پچاس رساستوں میں احتجاج کرنے جارہے ہیں . اور وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں پچاس ریاستوں میں وہاں کے دارالحکومت میں احتجاج کریں گے جس سے تمام ملک بند ہوجائے گا. یوں لگتا ہے جیسے تیسری دنیا کا کوئ ملک ہے یہ امریکا نہیں‌ ہے جہاں ، قانون کی عملداری ہوا کرتی تھی. . اس طرح نئے صدر جو بائیڈن کے لیے اب اپنی فارن پالیسی پاکستان ، ایران ، سعودی عرب ، افغانستان اور دیگر ممالک میں چلانا اتنی بھی آسان نہیں‌ ہے .

    ان کا کہنا تھا اسی طرح‌ جب کیپیٹل ہل میں‌امریکیوں نے حملہ کیا تھا تو اس وقت پولیس افسر سمیت ساتا افراد ہلاک ہوئے تھے. اور انہوں نے دھمکی دی تھی کہ اگلی دفعہ ان اداروں‌اور میڈیا ہاؤسز کا گھیراؤ کیا جائے گا. جنہوں‌نے ان کے خلاف لکھا جن میں‌ سی این این ، واشنگٹن پوست اور اور دیگر ادراے شامل ہیں.

    انہوں‌نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف کو کہا ہے کہ جو تم میرے لیے بوؤ گے وہی کاٹو گے یعنی ان کا تمہیں بھی سامنا کرنا پڑے گا. . امریکا اب تیزی سے زوال کی طرف گامزن ہے. اب ڈیموکریٹس بھی تقسیم نظر آتے ہیں. نائب صدر اس مواخذے کے حامی نظر نہیں آتے اور اس توڑ پھوڑ کی سیاست کو نہیں‌ دیکھنا چاہتے. ان حالات کے تناظر میں‌امریکہ تھرڈ ورڈ کنٹری لگ رہا ہے .

    امریکا کے ممتاز مصنف پال کینڈی نے اپنی کتاب "دی رائزاینڈ فال آف دی گریٹ پاورز ” میں‌ لکھا ہے کہ جیسے دوسری سلطنتیں جیسے سلطنت عثمانیہ ، سوویت یونین ، برطانیہ تھیں ان کی طرح امریکا نے بھی خود بہت پھیلا لیا ہے . اور یہ اپنے بوجھ کو اٹھانے سے قاصر ہوتا جارہا ہے. دنیا اب یونی پولر نہیں بلکہ ملٹی پولر بن چکی ہے. چین روس آگے بڑھ رہے ہیں . اسی طرح جاپان ، جرمنی فرانس بھی بڑھ رہے ہیں.
    برازیل ایک بڑھتی معیشت ہے . اسی طرح ویتنام جس نے بیس سال جنگ لڑ کر امریکا سے آزادی حاصل کی اب وہ بھی ایک اقتصادی پاور بن کر ابھر رہی ہے.

    دنیا جن کے اشاروں پر گھومتی تھی اب وہ اتنی کمزور اور لاچار کیوں‌ہوتی جارہی ہے. ایک وائرس کویڈ 19 نے پوری دنیا کو بے بس کر کے رکھ دیاہے. امریکا جس نے دنیا بھر کے کمزور ممالک پر مظالم ڈھائے اور انسانی حقوق کی پامالی کی اب اس کا خمیازہ تو بھگتنا پڑے گا. صومالیہ، شام ، عراق افغانستان اور دیگر ممالک میں جو اس نے ظلم ڈھائے ہیں. قدرت نے آخر اس کو بدلہ بھی تو لینا ہے.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ امریکا میں‌عام شخص اب پریشان ہے اس کی معیشت تیزی سے گر رہی ہے. اور امریکا کو اپنی سائنس اور ترقی پر جو مان تھا وہ غرور تو ایک ایسے وائرس نے ڈھیر کردیا جو دیکھا بھی ماییکروسکوپ پر ہے . اس نے امریکا میں لاکھوں‌لوگوں کی جان لے لی اور صرف چند لوگ ہی علاج کرا سکے. امریکا اب زوال کی طرف جارہا ہے اس کا اندازہ نئے صدر سے بھی لگا سکتے ہیں جب اس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم امریکا پھر سے عظیم بنائیں‌ گے. اس کا مطلب ہے کہ وہ عظمت نہیں رہی ہے جسے دوبارہ سے حاصل کیا جارہا ہے . آگلے سالوں میں پیٹرول اور تیل کی مانگ ختم ہو رہی ہے دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیاں آ رہی ہیں.

    اس طرح پیٹرو ڈالر کی اجارہ داری ختم ہو رہی ہے . اس طرح نئے اتحاد امریکا کو مزید بڑے بڑے چیلنچ دے رہے ہیں. اور نئی طاقتیں جنم لے رہی ہیں‌، اس سب کے تناظر میں امریکا کمزور سےکمزور ہوتا چلا جا رہا ہے .

  • واقعی عمران خان دین کے دشمن نکلے ؟ اہم اعلان سے دشمن پریشان

    واقعی عمران خان دین کے دشمن نکلے ؟ اہم اعلان سے دشمن پریشان

    اسلام آباد:واقعی عمران خان دین کے دشمن نکلے ؟ اہم اعلان سے دشمن پریشان،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ اعزازیہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان بھر کی مساجد ،مدارس کے ائمہ اورخطبا کی ہرمہینے خدمت کرنے کے حوالے سے وزیراعظم شروع دن سے سوچ رہےتھے اوراس سلسلے میں اپنے ساتھیوں سے مشورہ بھی لیتے رہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم تو یہ چاہتے تھے کہ پورے ملک کے تمام ائمہ مساجد اورخطبا کوتنخواہیں دی جائیں تاکہ وہ بھی اپنے گھروں کا نظام بہتر طریقے سے نمٹا سکیں ، اس سلسلے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم یہ بھی چاہتے تھے کہ حکومت ائمہ مساجد کی فلاح وبہبود کے لیے بھی کچھ کرجائے ، اس سلسلے میں بہت زیادہ کوشش کررہے تھے ،

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی اس نیک نیتی کو بعض مولانا فضل الرحمن جیسے علما نے قبول کرنے سے انکار کردیا اورطرح طرح کے اعتراضات بھی لگائے گئے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں حکومت کی پیشکش کا منفی تاثرلیا گیا اورکہا گیا کہ حکومت مساجد اورمدارس اپنے کنٹرول میں لینا چاہتی ہے

    اس کے جواب میں وزیراعظم نے بارہا وضاحت کی کہ وہ بلا امتیار تمام مکاتب فکر کی مساجد کے ائمہ کرام کی فلاح چاہتے ہیں کسی کو کوئی پابند نہیں کیا جائے گا ، جس پر کے پی میں تو بہت مثبت ردعمل آیا اورحکومت نے یہ سلسلہ شروع کردیا مگرپنجاب اوردیگر صوبوں کی طرف سے ریسپانس نہ مل سکا

    اب اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب نے بھی حامی بھر لی ، صوبہ سندھ اوربلوچستان کو بھی آفرہے اب یہ ان کی مرضی ہےکہ وہ وزیراعظم کے خلوص کو کس نظر سے دیکھتے ہی
    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیرمذہبی امورپیرنورالحق قادری کی تجویز کی منظوری دے دی ہے جبکہ آئمہ کرام اور خطیبوں کو ماہانہ 10 ہزار روپے دینے کی تجویز دی گئی تھی۔

    ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزیرمذہبی امور کو اعزازیہ دینےکی تجویزپرحتمی کام کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے آئمہ کرام اور خطیبوں کو اعزازیہ ملے گا اور وزارت مذہبی امور جلد اعزازیہ سے متعلق سروے کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اعزازیے کیلئے اہلیت، مالیاتی تخمینے سمیت دیگرامور پر حتمی تجاویز طلب کرلی گئی ہیں جبکہ پنجاب، کےپی اور اسلام آباد کے بعد بلوچستان کے آئمہ کرام اور خطیبوں کواعزازیہ ملے گا۔