Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سانحہ مچھ ، ہزارہ برادری کے قتل میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرلی گئی:اہم شخصیت کادعویٰ

    سانحہ مچھ ، ہزارہ برادری کے قتل میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرلی گئی:اہم شخصیت کادعویٰ

    کوئٹہ :سانحہ مچھ ، ہزارہ برادری کے قتل میں ملوث عناصر کی نشاندہی کرلی گئی:اہم شخصیت کادعویٰ ،اطلاعات کے مطابق ہزارہ برادری کے قتل میں ملوث عناصر کی نشاندہی کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بتایا ہے کہ ہزارہ برادی کے خلاف ہونے واقعات میں ملوث ملزمان کی نشاندہی پہلے سے ہوگئی ہوئی ہے ، تحقیقات میں یہ واضح تھا کہ جتنے بھی را یا این ڈی ایس مل کر بلوچستان میں یہاں تک کارروائیوں میں ملوث ہے کہ ٹارگٹ بھی وہ ہی سلیکٹ کرتے ہیں ،

    سابق وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کہتے ہیں‌ کہ وہ تنظیمیں‌ پاکستان میں اپنی پراکسی کی وجہ سے آپریٹ کرتے ہیں جن میں ٹی ٹی پی ، لشکر جھنگوی العالمی ، جیش الاسلام شامل ہیں ، جس سے بہت زیادہ نقصان تو ہوا لیکن ان دہشت گرد تنظیموں کے لوگ بھی مارے گئے ، مجھے لگتا ہے کہ ان دہشت گرد تنظیموں نے افغانستان میں خود کو کہیں ایک بار پھر سے خود کو منظم کرلیا ہے۔

    نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس واقعے کو بھی پہلے والے تسلسل کے ساتھ جوڑیں تو جس میں تقریباً 80 ہزار پاکستانیوں نے جانیں دی ہیں ، دہشت گردی کی جو بنیاد ہے وہ نائن الیون کے بعد جو اس ملک میں شروع ہوئی ہے وہ دہشت گردی پاکستان میں آئی اور اس دہشت گردی نے جہاں ہمیں اربوں ڈالرز کا نقصان پہنچایا جب کہ انسانی جانوں کی صورت میں 80ہزار پاکستانیوں نے نذرانہ دیا ، جس مین سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

  • واہ شیر دی بچی اے:نہئیں‌ اوتیری آں‌ ریساں،مریم نوازنے ہزارہ کمیونٹی کی میتوں پرجوکام کیا،وہ 73 سال میں کوئی نہ کرسکا

    واہ شیر دی بچی اے:نہئیں‌ اوتیری آں‌ ریساں،مریم نوازنے ہزارہ کمیونٹی کی میتوں پرجوکام کیا،وہ 73 سال میں کوئی نہ کرسکا

    کوئٹہ:واہ شیر دی بچی اے:نہئیں‌ اوتیری آں‌ ریساں،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی ہونہاربیٹی مریم نواز نے تو کمال ہی کردیا ہے ، اس کی اس خوبی پرتو ہرکوئی حیران ہی رہ گیا ہے

    ذرائع کے مطابق مریم نواز جو کہ ایک طرف ہزارہ کمیونٹی سے ہمدردی کی خاطر کوئٹہ میں موجود ہیں‌وہاں‌ وہ ایک طرف میتوں پرسیاست تو دوسری طرف وہ کام کررہی ہیں کہ جس کی پاکستان کی 73 سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی

    مریم نواز جہاں ایک طرف میتیں پڑی ہیں‌وہاں ہی تھوڑے ہی فاصلے پربلوچستان کے مشہور ڈھول والوں سے ڈھول ڈھمکے سن کرنہ صرف آپ خوش ہورہی ہیں بلکہ وہ اپنے چاہنے والوں کے بتارہی ہیں کہ میں‌کیسی عظیم خاتون ہوں‌جو میتوں کی روح کوبھی تسکین دیتی ہوں‌

     

    https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1347600431862706181

    اسی حوالے سے ڈاکٹرشہبازگل نے ایک ویڈیوبھیجی ہے جس میں‌مریم نواز ایک کھلی جگہ پربیٹھ کر وہاں سیرسپٹے کررہی ہیں ، ساتھ ہی مغل حکمرانوں کی طرح‌شاہانہ انداز سے سردی سے بچاو کی خاطر آگ چلانے کے لیے شاہی چولہے استعمال کرکے یہ ثابت کررہی ہیں کہ وہ ایک عظیم خاتون ہیں

    اس ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نوازمشہور فنکاروں کے دوہڑوں اور سازوں والے ڈھول ڈھمکے سے بڑی خوش نظرآرہی ہیں ساتھ ہی تھوڑے ہی فاصلے پرہزارہ کمیونٹی کے لوگ اپنے مرنے والوں کی میتوں کے ساتھ بیٹھے ہیں

    یہاں مریم نواز ڈانس دیکھ کر بہت ہی زیادہ خوش ہورہی ہیں ، جس میں وہ مریم نواز کومخاطب ہوتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ "بی بی ہے جمالو”

    مریم نواز کی اس شریفانہ حرکت کودیکھ کراپوزیشن تو شاید مذمت نہ کرے لیکن پاکستان کا پڑھا لکھا طبقہ بہت ہی غمزدہ ہے اوروہ احتجاج کرتے ہوئےنوحہ کناں ہےکہ یہ ہیں‌وہ خاندان جواپنے مفاد کے لیے اس قدر گھٹیا سوچ اپنا رہے ہیں

  • چند مذہبی عناصر کسی اور ایجنڈے کی تکمیل کیلئے میتوں کو استعمال کررہے تھے : تدفین ہوگئی بہترہوگیا: عبدالخالق ہزارہ

    چند مذہبی عناصر کسی اور ایجنڈے کی تکمیل کیلئے میتوں کو استعمال کررہے تھے : تدفین ہوگئی بہترہوگیا: عبدالخالق ہزارہ

    کوئٹہ:چند مذہبی عناصر کسی اور ایجنڈے کی تکمیل کیلئے میتوں کو استعمال کررہے تھے : تدفین ہوگئی بہترہوگیا:،اطلاعات کے مطابق ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین وصوبائی مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہاہے کہ خدا کا فضل ہوا تدفین ہوگئی ،

    عبدالخالق ہزارہ کہتے ہیں کہ عمران خان کو آنے پر مجبورکرنے والے کسی بڑی سازش کےلیے سیاست کررہے تھے ان کا کہنا تھا کہ دھرنا میں لواحقین اور منتظمین کے مطابق الگ الگ،کچھ مطالبات آئین سے ٹکراؤ اور کچھ عدالتوں میں جاری کیسز سے تھا ،چند مذہبی عناصر کسی اور ایجنڈے کی تکمیل کیلئے میتوں کو استعمال کر رہے تھے،

    ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین وصوبائی مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہاہے کہ ماضی کی بنسبت موجودہ حالات قدرے بہتر ہے، احتجاج سب کا حق ہے مگر میتوں کے ہمراہ احتجاج نامناسب ہے،مجلس وحدت المسلمین نے اس دھرنے کی ذمہ داری لی جبکہ نام لواحقین کا لیا جارہاتھا ۔

    عبدالخالق ہزارہ نے مچھ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مچھ واقعہ دہشت گردی کے حوالے سے اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ ہے جس نے انسانیت کا سر شرم سے جھکا دیا ہے،

    ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین وصوبائی مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہےکہ واقعہ کے روز ہی ہزارہ برادری کے نمائندہ قادر نائل اور احمد علی کوہزاد موقع پر پہنچ گئے تھے بعدازاں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے تمام اسٹیک ہولڈرز نے اس معاملے پر مشاورت کی،جس میں یہ طے پایا تھا کہ اگلے روز ایک بجے میتوں کی تدفین کی جائے گی،اسٹیک ہولڈرز کیا جلاس میں کچھ پارٹیوں کا یہ فیصلہ تھا کہ ہمیں دھرنا دینا چاہیئے،

    ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین وصوبائی مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ کہتے ہیں کہ ہم نے کہا کہ تدفین کے بعد ہم دھرنا دینگے جبکہ اراکین اسمبلی بلوچستان اسمبلی میں تحاریک پیش کرینگے، اگلے روز کچھ لوگوں نے زبردستی جنازوں کو اٹھا کر سڑک پر دھرنا دے دیا، دھرنے میں کہا جارہا ہے کہ لواحقین کی یہ خواہش تھی مگر بیچارے لواحقین اس بارے میں نہیں جانتے، دھرنے میں جو مطالبات کئے جارہے ہیں لواحقین کا ان سے کوئی سروکار نہیں،

    ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین وصوبائی مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ نےکہا ہےکہ ہم اس واقعہ کا سفاکیت کی ایک بڑی مثال سمجھتے ہیں، میتوں کے غم زدہ لواحقین کے ہر دکھ درد میں ہم انکے ساتھ ہیں، ہزارہ برادری پر دہشت گردی کے سینکڑوں واقعات ہوئے، انہوں نے کہاکہ آج جو پارٹیاں ہمارے غم میں شریک ہورہی ہیں کل انہی پارٹیوں کے دور میں بھی ہم پر حملے ہوتے رہے،

    ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین وصوبائی مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ نےکہتے ہیں کہ سال 2013 میں ایک ہزار کلوگرام دھماکہ خیز مواد میں C4 بارودی مواد شامل کیا گیا، دہشت گردی کا یہ واقعہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، ہماری حکومت میں ہم نے امن و امان کے قیام میں بڑی کامیابی حاصل کی، آج امن و امان میں واضح بہتری نظر آرہی تھی، دشمن کبھی نہیں چاہے گا

    ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین وصوبائی مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ یہاں قومیں ایک دوسرے کے ساتھ برابری سے چلیں، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے پے درپے واقعات کے بعد بھی مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی بات کی، دشمن یہی چاہتا ہے کہ یہاں بدامنی کو فروغ ملے، ہزارہ برادری کے دو ہزارمیتوں میں ہمارے دور حکومت میں محض 20 لوگ شہید ہوئے،

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی نسبت اب صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے، احتجاج سب کا حق ہے مگر میتوں کے ہمراہ احتجاج نامناسب ہے، اس بار کے دھرنے میں لواحقین اور منتظمین کے مطالبات الگ الگ ہیں، کچھ مطالبات آئین سے ٹکراؤ کا باعث ہیں، ہم لواحقین کے مطالبات کو مانتے ہیں منتظمین کے مطالبات کو نہیں، مذہبی عناصر کسی اور ایجنڈے کی تکمیل کے لئے شہدا کو استعمال کر رہے ہیں،

    انہوں نے کہاکہ مذہبی شدت پسندی کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، کچھ مطالبات کا تعلق عدالتوں میں جاری سماعتوں سے ہے، دھرنے کا فائدہ کچھ اور قوتیں اٹھانا چاہ رہی ہیں دوسری جانب متحدہ اپوزیشن بھی اس دھرنے کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہ رہی ہیں، مجلس وحدت المسلمین نے اس دھرنے کی ذمہ داری لی جبکہ نام لواحقین کا لیا جارہا ہے.

  • سیکورٹی ادارے ٹھیک کہہ رہے ہیں‌ :سندھ اسمبلی دہشت گردوں کے نشانے پر، اسیپکر کا انکشاف

    سیکورٹی ادارے ٹھیک کہہ رہے ہیں‌ :سندھ اسمبلی دہشت گردوں کے نشانے پر، اسیپکر کا انکشاف

    کراچی: سیکورٹی ادارے ٹھیک کہہ رہے ہیں‌ :سندھ اسمبلی دہشت گردوں کے نشانے پر، اسیپکر کا انکشاف ،اطلاعات کے مطابق اسپیکر سندھ اسمبلی نے ایوانِ نمائندگان کو آگاہ کیا ہے کہ سندھ اسمبلی پر دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والے اسمبلی اجلاس کے دوران اسیپکر اسمبلی آغا سراج درانی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ سندھ اسمبلی کو سیکیورٹی کے خطرات کا سامنا ہے۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے پاس سے سندھ اسمبلی کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔ آغا سراج درانی نے ایوان کو بتایا کہ سیکیورٹی خطرات کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے الرٹ جاری کیا تھا جس میں شہر قائد میں دہشت گردی اور سرکاری عمارتوں پر حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

  • وزیراعظم کے ساتھیوں‌ کی اہم بریفنگ:وزیراعظم پرکیا گزری؟اہم رپورٹ آگئی

    وزیراعظم کے ساتھیوں‌ کی اہم بریفنگ:وزیراعظم پرکیا گزری؟اہم رپورٹ آگئی

    اسلام آباد :وزیراعظم کے ساتھیوں‌ کی اہم بریفنگ:وزیراعظم پرکیا گزری؟اہم رپورٹ آگئی،اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کو پاکستان شماریات بیورو کی طرف سے افراطِ زر کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ سازی کے نظام اور کورونا وباء کے سماجی اور معاشی اثرات پر بریفنگ دی گئی

    ذرائع کے مطابق بریفنگ میں وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وزیر اطلاعات سنیٹر شبلی فراز، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر صنعت محمد حماد اظہر، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی محصولات ڈاکٹر وقار مسعود اور سینئر افسران شریک ہوئے

    اس اہم مجلس میں ممبر ادارہ شماریات نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ افراطِ زر کی شرح کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومتی فیصلہ سازی کے لیے ڈیجیٹل نظام مرتب کیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت شماریات بیورو اشیائے ضروریہ کا ڈیٹا ملک بھر کے اضلاع سے حاصل کرتا ہے اور اس کا تقابلی جائزہ مرتب کرتا ہے۔

    اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ یہ نظام وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت بنایا گیا ہے جس کی بدولت بروقت فیصلہ سازی ممکن ہو سکے۔ اس نظام سے قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی، وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو بروقت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے اعداد وشمارمیسر آئیں گے جس سے بروقت فیصلہ سازی ممکن ہوسکے گی۔

    وزیر اعظم نے ڈیجیٹل نظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نظام سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کرنے اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی جانچنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے کہا کے اس نظام سے فیصلہ سازی کے عمل میں شفافیت کا عنصر نمایاں ہوگا۔وزیر اعظم کو کورونا وباء کے سماجی اور معاشی اثرات کے حوالے سے کیے گئے سروے پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

    اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اس سروے میں روزگار، آمدن، ترسیلات، خوراک، صحت اور کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ اس سروے کے مطابق کورونا وباء کے آغاز میں زیادہ گھرانے معاشی طور پر متاثر ہوئے۔ تاہم حکومت کے بروقت اقدامات اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی سے یہ شرح جولائی 2020 سے کمی کی طرف گئی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے کورونا وباء کے دوران مسلسل توجہ غریب اور مزدور طبقے کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز رکھی۔وزیراعظم نے کہاکہ عالمی معیشت کرونا وباء سے متاثر ہوئی تاہم اللہ تعالیٰ کی مدد اور حکومت کے بروقت اقدامات سے پاکستان اس مشکل صورتحال سے نبردآزما ہوا اور پوری دنیا ہمارے اقدامات کی معترف ہے

  • ڈونلڈ ٹرمپ اورفیملی پارلیمنٹ پراپنے حامیوں کی طرف سے حملے کے دوران خوشی سے ڈانس کرتی رہی

    ڈونلڈ ٹرمپ اورفیملی پارلیمنٹ پراپنے حامیوں کی طرف سے حملے کے دوران خوشی سے ڈانس کرتی رہی

    واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ اورفیملی پارلیمنٹ پراپنے حامیوں کی طرف سے حملے پرخوشی سے ڈانس کرتی رہی ،اطلاعات کے مطابق ایسی ویڈیوزسامنے آرہی ہیں کہ امریکی پارلیمنٹ پرٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے حملے حادثاتی نہیں بلکہ منصوبہ بندی سے کئے گئے ہیں

    ادھر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سی سی ٹی وی کیمروں نے کچھ ایسے مناظرمحفوظ کیئے ہیں جن میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنے گھروالوں کے ہمراہ یہ مناظردیکھ رہے ہیں‌

    اس دوران ٹرمپ کے گھروں والوں‌میں سے کچھ خوشی سے ڈانس بھی کررہے تھے جب مظاہرین سیکورٹی اہلکاروں پرحملے کررہے تھے

    یاد رہے کہ امریکی پارلیمنٹ پر ٹرمپ کے حامیوں کے دھاوے اور پولیس کی شیلنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے جب کہ 52 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

     

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائب امریکی صدر مائیک پینس کی سربراہی میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کی الیکٹورل کالج میں جیت کی باقاعدہ تصدیق کے لیے کانگریس اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس جاری تھا کہ ٹرمپ کے حامیوں کی ریلی کے بعد نیلے پرچم اٹھائے ایک ہجوم نے کیپٹل ہل کے باہر رکاوٹیں توڑ دیں اور عمارت کے اندر داخل ہوگئے۔

    اس دوران ٹرمپ کا ایک حامی سینیٹ میں ڈائس پر چڑھ گیا اور ٹرمپ کی جیت کا دعویٰ کیا۔

    واقعہ کے دوران سینیٹ اور ایوان نمائندگان کا مشترکہ اجلاس کچھ وقت کے لیے معطل کیا گیا، پولیس نے ارکان کانگریس کو باہر نکالنے کے دوران مظاہرین پر شیلنگ کی۔ پرتشدد مظاہرے کے دوران 4 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے جب کہ 52 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں اکثریت پولیس اہلکاروں کی ہے۔

    بدھ کے روز ہونے والے ہنگاموں کے بعد واشنگٹن اور دیگر ریاستوں میں نیشنل گارڈ کے دستے بلائے گئے ہیں، دارالحکومت میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جب کہ شہر میں ایمرجنسی میں 15 روز کی توسیع بھی کر دی گئی ہے۔

    واشنگٹن میں ہونے والے ہنگاموں پر نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن امریکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، مظاہرین نے ووٹ کا تقدس پامال کیا، دارالحکومت میں پرتشدد مظاہرہ ہماری جمہوریت پر حملہ ہے، آج کے واقعے سے دکھ ہوا، امریکی جمہوریت کونقصان پہنچا ہے، انتہا پسندوں کی ایک چھوٹی سی جماعت لاقانونیت پھیلا رہی ہے، کیپٹل ہل کے باہر پرتشدد مظاہرہ امریکی جمہوریت کاعکاس نہیں، پرامن رہیں اور قانون کا احترام کریں۔

  • خفیہ ایجنسیوں نے وزیراعظم کوکوئٹہ جانے سے کیوں روکا؟سرحد پارسے کس نے دہشت گردوں کوکال کی اورکیا احکامات دیئے

    خفیہ ایجنسیوں نے وزیراعظم کوکوئٹہ جانے سے کیوں روکا؟سرحد پارسے کس نے دہشت گردوں کوکال کی اورکیا احکامات دیئے

    اسلام آباد : خفیہ ایجنسیوں نے وزیراعظم کوکوئٹہ جانے سے کیوں روکا؟سرحد پارسے کس نے دہشت گردوں کوکال کی اورکیا احکامات دیئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے وزیراعظم کوکوئٹہ جانے سے روک رکھا ہے، ادھر ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بڑے خطرناک حقائق سامنے آئے ہیں

    دوسری طرف سانحہ مچھ کے شہدا کے لواحقین کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔ مظاہرین نے لاشوں کی تدفین کو وزیراعظم عمران خان کی آمد سے مشروط کیا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ برادری کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو اس طرح بلیک میل نہیں کیا جا سکتا، ہزارہ برادری آج ہی تدفین کرے میں گارنٹی دیتا ہوں آج ہی کوئٹہ جاؤں گا۔

    آخر وہ کون سی وجوہات ہیں جن کی بنا پر وزیراعظم عمران خان کوئٹہ نہیں جا رہے۔اسی متعلق بات کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو سیکیورٹی کلئیرنس نہیں ملی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کی ایجنسیوں نے بھارت کی ایک کال ٹریس کی ہے کہ اگر عمران خان کوئٹہ آئے تو ان پر حملہ ہو سکتا ہے۔

    سنیئر تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کہتے ہیں کہ میری اطلاعات کے مطابق اس کال کو ٹریس کیے جانے کے بعد ہزارہ برادری کے مظاہرین کی سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے کہ خدانخواستہ ان پر دوبارہ حملہ نہ ہو جائے۔

    عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو مظاہرین کے لیے بلیک میل کا لفظ استعمال کرنا زیب نہیں دیتا،میرے خیال سے وزیراعظم کو یہ الفاظ واپس لینے چاہئیے۔ان کو کہنا چاہئیے تھا کہ شہدا کو دفنا دینا چاہئیے، میں جلد کوئٹہ آؤں گا۔وزیراعظم کے الفاظ کا چناؤ ٹھیک نہیں تھا۔

    اس سے پہلے عارف حمید بھٹی نے کہا تھا کہ بڑی تکلیف دن بات ہے، شاید وہ بھول گئے ہیں کہ وہ ایک ملک کے وزیراعظم ہیں۔

  • سکندر جب گیا دنیا سے، دونوں ہاتھ خالی تھے:سیٹھ عابد وفات پاگئے

    سکندر جب گیا دنیا سے، دونوں ہاتھ خالی تھے:سیٹھ عابد وفات پاگئے

    لاہور:سکندر جب گیا دنیا سے، دونوں ہاتھ خالی تھے:سیٹھ عابد وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق معروف صنعت کاراورسماجی شخصیت سیٹھ عابد قضائے الہٰی سے وفات پاگئے ہیں‌

    سیٹھ عابد کا تعلق قصورشہر سے ہے اوران کے والد کراچی کی صرافہ مارکیٹ کے بہت بڑے مشہورشخص تھے

    سیٹھ عابد کے بارے میں بہت سی کہانیاں رقم ہیں ماضی میں ان کے بارے میں کئی قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ لاہور میں واقع ایک بڑی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان میں سے ہیں اور کچھ خیراتی ادارے بھی چلاتے ہیں۔

    پاکستانی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کو دیکھا جائے تو سیٹھ عابد کے بارے میں کچھ اور کہانیاں بھی گردش کرتی نظر آتی ہیں۔ان کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ’جب امریکی حکومت نے پاکستان پر ایٹمی ری پروسیسنگ پلانٹ درآمد کرنے پر پابندی عائد کی تو یہ سیٹھ عابد ہی تھے جنھوں نے فرانس سے ایٹمی ری پروسیسنگ پلانٹ بحری راستے سے پاکستان پہنچایا تھا۔‘

    اس کے علاوہ سیٹھ عابد پر ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں ان سے تنازع کے بعد ’پاکستان کی سابق وزیراعظم اور اس وقت لندن میں زیرِ تعلیم بےنظیر بھٹو کو ابڈکٹ کرنے کا الزام بھی لگایا جاتا ہے۔‘سیٹھ عابد کا نام نومبر 2006 میں اس وقت بھی خبروں میں آیا تھا جب ان کے بیٹے حافظ ایاز کو ان کے محافظ نے لاہور میں شوٹ کر دیا تھا۔

    اس کے بعد گذشتہ کئی برس میں سیٹھ عابد کا نام زیادہ نہیں سنا گیا تاہم کچھ عرصہ قبل پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کی فنڈ ریزنگ تقریب میں سیٹھ عابد کا ذکر شارجہ میں پاکستان انڈیا کے کرکٹ میچ کے تناظر میں کیا تھا۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’سیٹھ عابد نے شوکت خانم کینسر ہسپتال کی بہت مدد کی تھی۔‘سیٹھ عابد کے بارے میں موجود تمام کہانیوں اور قیاس آرائیوں میں کتنی حقیقت ہے اور کتنا جھوٹ اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم یہ حقیقت ہے کہ سیٹھ عابد کی شخصیت آج بھی کسی راز سے کم نہیں۔

  • ذکی الرحمان لکھوی کو 15 سال کےلیے جیل بھیج دیا گیا:بھارت،امریکہ میں جشن کا سماں

    ذکی الرحمان لکھوی کو 15 سال کےلیے جیل بھیج دیا گیا:بھارت،امریکہ میں جشن کا سماں

    لاہور : ذکی الرحمان لکھوی کو 15 سال کےلیے جیل بھیج دیا گیا ،اطلاعات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے کالعدم تنظیم کے اہم رہنما ذکی الرحمن لکھوی کو مجموعی طور پر 15 سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں کالعدم تنظیم کے اہم رہنما ذکی الرحمن لکھوی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں سی ٹی ڈی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ذکی الرحمن لکھوی ڈسپنسری چلاتے ہیں اور اس کی آڑ میں غیر قانونی طور پر فنذنگ اکٹھا کرتے ہیں ، جس سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کی جاتی ہے ۔

    اے ٹی سی کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت مکمل کرنے پر فیصلہ سنایا ۔ جس میں عدالت نے ذکی الرحمان لکھوی کو مختلف شقوں کے تحت مجموعی طور پر پندرہ سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔ملزم کے وکلا نے دلائل دیے کہ دہشت گردوں کی معاونت کے الزامات غلط ہیں، بے بنیاد پروپیگنڈہ کی وجہ سے مقدمہ درج کیا گیا ۔

    عدالت نے کہا جرمانے کی عدم ادائیگی پر ذکی لرحمان لکھوی کو چھ ماہ مزید قید کاٹنی پڑے گی، جیل سپرنٹنڈنٹ ذکی الرحمان لکھوی کو جیل کی تحویل میں لے ، سپرنٹنڈنٹ جیل مجرم کو اپنی حفاظت میں رکھنے کا پابند ہو گا ، ملزم سے متعلق نئے احکامات تک موجودہ فیصلے کے مطابق قید رکھا جائے گا۔

    خیال رہے ذکی الرحمان لکھوی کو سی ٹی ڈی کی طرف سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس پرمبینہ طور پرغیر قانونی فنڈنگ کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔

  • خطے میں پاکستان کی اہمیت واضح:امریکی وفد جی ایچ کیوپہنچ گیا

    خطے میں پاکستان کی اہمیت واضح:امریکی وفد جی ایچ کیوپہنچ گیا

    راولپنڈی :خطے میں پاکستان کی اہمیت واضح:امریکی وفد جی ایچ کیوپہنچ گیا،اطلاعات کےمطابق امریکا کے نائب وزیر دفاع کی زیر قیادت میں وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی وفد کی قیادت نائب وزیر دفاع ڈیوڈ ہیلوی نے کی جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے پاک امریکا دفاعی مذاکرات کے تحت مشاورتی دورہ کیا، مشاورتی اجلاس میں خطے کے سیکیورٹی امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

    شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اجلاس میں پاک امریکا فوجی تعاون میں اضافے اور مضبوطی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک، امریکا وفود نے خوشگوار اور تعمیری انداز میں بات چیت کی۔

    یاد رہے کہ خطے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیش نظراس وقت عالمی قوتوں کا مرکز پاکستان ہے اوروہ پاکستان کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں ، امریکی وفد کی آمد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے