Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • راوی اربن ڈویلپمنٹ ،  سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، والٹن ائیر پورٹ کی منتقلی ،سستی رہائش ،وزیراعظم نے لی منصوبوں پر بریفنگ

    راوی اربن ڈویلپمنٹ ، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، والٹن ائیر پورٹ کی منتقلی ،سستی رہائش ،وزیراعظم نے لی منصوبوں پر بریفنگ

    راوی اربن ڈویلپمنٹ ، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ، والٹن ائیر پورٹ کی منتقلی ،سستی رہائش ،وزیراعظم نے لی منصوبوں پر بریفنگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے، سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ، والٹن ائیر پورٹ کی منتقلی اور پنجاب کے چھوٹے شہروں کے اطراف میں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت عوام کو سستی رہائش کی فراہمی کے منصوبے کے حوالے سے پیشرفت پر جائزہ اجلاس ہوا

    اجلاس میں معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹینینٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور سینیئر افسران شریک تھے۔ صوبائی وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت، مشیر وزیرِ اعلی پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ، معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی راشد عزیز اور سینیئر افسران کی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی

    اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ راوی سٹی کے منصوبے میں کنسلٹنٹس سے مذاکرات اور ڈیزائن کے حوالے سے امور آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ اجلاس کو ویسٹ واٹر پلانٹ کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی گئی اور آگاہ کیا گیا کہ سرمایہ کاروں کی کانفرنس کے جلد انعقاد کے حوالے سے اقدامات لئے جا رہے ہیں ۔ شرکاء کو منصوبے میں اراضی کے حصول میں ہونے والی پیش رفت پر پر بھی آگاہ کیا گیا۔

    وزیراعظم کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیاکہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے اور والٹن ائیر پورٹ کی منتقلی کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ اس منصوبے کی کمرشل، ریٹیل اور رہائشی زوننگ بین الاقوامی اعلی معیار کے تحت کی جا رہی ہے۔ تعمیرات کے حوالے سے ایک نئے تصور کے تحت اس منصوبے کو مکمل کیا جائے گا ۔

    وزیراعظم عمران خان نے منصوبے کی افادیت کے حوالے سے زکر کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے عوام کے لیے یہ منصوبہ سماجی اور معاشی لحاظ سے انتہائی اہم ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے عرصہ دراز سے غیر استعمال شدہ زمین پر معیاری تعمیرات سے نہ صرف معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا بلکہ روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

    مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

    اجلاس کو صوبہ پنجاب کے چھوٹے شہروں کے اطراف میں وزیراعظم کے ویژن کے تحت کم آمدنی والے طبقے کو کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

    اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ کم لاگت 3 سے 5 مرلہ گھروں کے یہ منصوبے ابتدا میں صوبہ کے 25 سے 27 اضلاع کے اطراف میں ہوں گے اور بعد ازاں ان کا دائرہ کار 87 مختلف لوکیشنز تک بتدریج بڑھایا جائے گا ۔ حکومت پنجاب زمین فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ابتدائی مرحلے میں سرمایہ فراہم کرے گی اور اگلے مرحلے میں مارٹگیج فنانسنگ کے تحت سبسڈی فراہم کی جائے گی ۔

    وزیراعظم عمران خان نے غریب اور کم آمدن طبقے کے لئے اس منصوبے کی افادیت کے پیش نظر ٹائم لائنز متعین کرنے اورجلد آغاز کی ہدایت کی۔

  • افغان طالبان کے وفد کی چینی سفیر سے ملاقات، طالبان نے چین سے بڑی مدد مانگ لی

    افغان طالبان کے وفد کی چینی سفیر سے ملاقات، طالبان نے چین سے بڑی مدد مانگ لی

    افغان طالبان کے وفد کی چینی سفیر سے ملاقات، طالبان نے چین سے بڑی مدد مانگ لی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان سیاسی دفتر کے سربراہ ملا برادر اخوند نے وفد کے ہمراہ دوحہ میں چین کے سفیر زوجیان اور ان کےساتھ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔

    جس میں بین الافغان مذاکرات کی موجودہ صورتحال اور دوحہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کےمتعلق گفتگو ہوئی۔ چین کےسفیر نے بین الافغان مذاکراتی عمل سے اپنے ملک مفاد کی حمایت کا یقین دلایا اور افغانستان میں امان و امان قائم ہونے کی امید ظاہر کی،تاکہ افغانستان اورچین کے تعلقات اور معاشی منصوبے میں وسعت پیدا ہوجائے

    ملاقات میں ملا برادر اخوند نے زوجیان سے مطالبہ کیا کہ کرونا وائرس کی روک تھام اور ویکسین کے ضمن میں افغان قوم سے تعاون کریں۔ ترجمان قطر دفتر کے مطابق چینی سفیر نے کورونا کی روک تھام میں مدد کی یقین دہانی کرائی،

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

    بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

    مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

    افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

    سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی

    افغان طالبان وفد سے کیا بات چیت ہوئی؟ شاہ محمود قریشی نے بتا دیا

  • بھارت میں بارود سے بھرے ٹرک کا دھماکہ، کئی علاقے لرز اٹھے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

    بھارت میں بارود سے بھرے ٹرک کا دھماکہ، کئی علاقے لرز اٹھے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

    بھارت میں بارود سے بھرے ٹرک کا دھماکہ، کئی علاقے لرز اٹھے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے شیوموگا ضلع میں ایک ٹرک میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک کم از کم 15 ہلاکتیں کنفرم ہو چکی ہیں، 15 لاشیں نکالی جا چکی ہیں ، دھماکہ کرناٹک کے شیوموگا کے ہونا ساڈو گاوں میں ہوا ہے۔

    دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو ادارے ،سیکورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کے کئی علاقوں کے گھروں اور دفتروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکہ کی وجہ سے علاقے کے سڑکوں پر دراڑ پڑ گئی اور سڑک ٹوٹ گئی۔ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے

    شیوموگا کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو سے تقریباً 350 کلو میٹر کے فاصلے پر پے۔ شیوموگا میں دھماکے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کیا ہے

    اطلاعات کے مطابق ٹرک کے ذریعے جو دھماکہ خیز مواد لے جایا جا رہا تھا اس کا استعمال مائننگ کے لئے کیا جاتا ہے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریب کے کئی علاقے لرز اٹھے

    آکاش جین نے ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دی کہ شموگا کے قریب ایک گاؤں میں دھماکہ ہوا ہے۔ مائننگ کے لئے لے کر جانے والے دھماکہ خیز مواد میں دھماکہ کے بعد کئی مزدوروں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ پولیس اہلکار نے بتایا زلزلہ نہیں آیا تھا بلکہ شموگا کے باہری علاقہ میں دیہات پولیس کے تحت حنسور میں دھماکہ ہوا ہے۔

  • بھارت ایک بار پھر بے نقاب،افغان امن عمل سبوتاژ کرنے کی سازش بھی سامنے آ گئی

    بھارت ایک بار پھر بے نقاب،افغان امن عمل سبوتاژ کرنے کی سازش بھی سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی خطے میں گریٹ ڈبل گیم بے نقاب ہوگئی ہے

    بھارت کا پاکستان کو ناکام ریاست بنانےاور افغان امن عمل سبوتاژ کرنے کا مشن بھی سامنے آیا ہے، بھارت دہشت گردوں کاسرغنہ اورمالی معاونت کارہے بھارت نے مختلف ابھرنے والی تحاریک میں داعش کی پشت پناہی کی،

    بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں دہشتگردگروپس کومتحرک کرنے کی کوشش بھی سامنے آئی ہے، اقوام متحدہ پہلے ہی کیرالہ اورکرناٹیکا میں دہشتگرد گروپوں کی نشاندہی کرچکا، بھارت دہشتگرد گروپس کو ہمسایہ ممالک سے بالخصوص پاکستان کیخلاف استعمال کررہا ہے

    پلوامہ حملے کے لئے کیمیکل کہاں سے خریدا گیا؟ تحقیقاتی ادارے کے انکشاف پرکھلبلی مچ گئی

    پلوامہ حملہ،عسکریت پسندوں نے کہاں سے منگوایا تھا حملے کیلئے سامان؟ بھارت کا نیا انکشاف

    مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں کار بم دھماکا

    چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام

    مودی نے کورونا تعطل کے بعدگریٹ ڈبل گیم پر دوبارہ کام شروع کردیابکابل میں سکھوں کےگوردوارے پر حملے کاماسٹرمائنڈب ھی بھارتی شہری نکلا،ہندوستان افغانستان کے ساتھ مغربی بارڈر کو استعمال کر کے دہشت گردی میں ملوث ہے۔

    کراچی اور حالیہ مچھ واقعہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ بھارتی شہری اوی ناش پلوال کی کتاب میں گریٹ ڈبل گیم کو بے نقاب کیا گیا۔ اوی ناش کی کتاب میں بلوچ اینڈ پشتون کارڈ کا پورا باب لکھا گیا۔ بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی کے بیانات بھی آن ریکارڈ ہیں۔ گریٹ گیم کے سلسلے میں اجیت دوول افغانستان میں کرزئی سے مل چکا ہے۔

    پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی بھارتی انٹیلیجنس کی رپورٹ،پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

    پلوامہ کے بعد گیلوان میں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کا ذمہ دار کون؟ بھارتی صحافی نے سیاسی قیادت پر بڑا سوال اٹھا دیا

    بھارت کی پلوامہ ڈرامے کی آڑ میں پاکستان کےخلاف سازش بے نقاب،بھارت نے جسکو مردہ کہا وہ پاکستان میں زندہ نکلا

    پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے،الزام پاکستان پر لگایا،حقائق سامنے آ گئے

    پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

    پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

    بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

    داعش پاکستان میں نہیں،بلوچستان پاکستان کا مستقبل، آرمی چیف رواں ہفتے کہاں کا دورہ کریں گے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

    بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم،تمام کردار "بھاگ”نکلے

  • حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت، سپریم کورٹ نے دیا بڑا "جھٹکا”

    حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت، سپریم کورٹ نے دیا بڑا "جھٹکا”

    حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت، سپریم کورٹ نے دیا بڑا "جھٹکا”

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی،جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ آپ کیس میرٹ پر لڑنا چاہتے یا ہارڈشپ کی بنیاد پر؟وکیل امجد پرویز نے عدالت میں جواب دیا کہ ہم ہارڈشپ پر ضمانت مانگ رہے ،ایک سال 7 ماہ سے میرا موکل جیل میں ہے،

    جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ ہائیکورٹ میں ہارڈشپ کا ذکر نہیں کیا گیا سپریم کورٹ کیسے ہارڈشپ کا مسئلہ دیکھ سکتی ہے؟ وکیل نے کہا کہ اس وقت حالات اور تھے گرفتاری کو ایک سال سے کم عرصہ ہوا تھا،ہارڈشپ کا ذکر اس لیے نہیں کیا گیا کیونکہ اس وقت ہارڈشپ کا گراوَنڈ نہیں بنتا تھا،

    جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ جو نقطہ ہائیکورٹ میں نہیں اٹھایا گیا ہم وہ کیسے سنیں؟ جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ احتساب عدالت کی رپورٹ کے بعد مناسب ہو گا ہائیکورٹ سے رجوع کریں ۔ حمزہ شہبازکے وکیل نے کہا کہ کسی کو غیر معینہ مدت تک حراست میں نہیں رکھا جا سکتا ،جب ضمانت کیلئے رجوع کیا تو حمزہ کے خلاف یریفرنس دائر نہیں ہوا تھا الزام سات ارب کا تھا اور ریفرنس 53 کروڑ کا دائر ہوا ۔

    لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی ,حمزہ شہبازنے درخواست ضمانت جلد سماعت کے لئے مقررکرنے کے لیے سپریم کورٹ میں 1اوردرخواست دائرکی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ملزم11 جون 2019 سے زیرحراست ہے،نیب کے 110 گواہوں میں سے صرف 3 گواہوں کے بیان تاحال قلمبند ہوسکے،ملزم 18ماہ سے زیرحراست ہے ،شفاف ٹرائل کے اصول کے تحت درخواست ضمانت کو جلدمقررکیا جائے

    قبل ازیں حمزہ شہباز نے اپنی درخواست ضمانت میں نیب کو فریق بنایا ہے درخواست میں موئقف اختیارکیا گیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگر میں ضمانت منظور جبکہ منی لانڈرنگ کیس میں مسترد کی منی لانڈرنگ کیس میں ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا گیا نیب نے تاحال ریفرنس دائر نہیں کیا حمزہ شہباز کہیں فرار نہیں ہوں گے وہ اپنے خلاف کیسز کا سامنا کریں گے.

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ حمزہ شہباز کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہےلہذا عدالت سے استدعا ہےکہ سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دےمزید استدعا ہے کہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوتا رہوں گا ضمانت پر رہا کیا جائے

    واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے

  • اپوزیشن کا احتجاج اورمارچ رنگ لے آیا:وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا:ملک میں‌ جشن ہی جشن

    اپوزیشن کا احتجاج اورمارچ رنگ لے آیا:وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا:ملک میں‌ جشن ہی جشن

    اپوزیشن کا احتجاج اورمارچ رنگ لے آیا:وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا:ملک میں‌ جشن ہی جشن ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر حکومت مخالف احتجاج کے بعد وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا۔غیرملکی خبرساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق منگولیا کے پارلیمنٹ کے سامنے سیکڑوں لوگوں نے احتجاج کیا تھا۔

    اطلاعات کے مطابق منگولیا کے وزیراعظم خورلس اوکھنا نے استعفیٰ دینے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ وہ کرونا سے بہتر انداز میں نہ نمٹنے کی وجہ سےاستعفیٰ‌دے رہے ہیں‌

    مقامی میڈیا کے مطابق منگولیا میں کورونا سے متاثرہ خاتون اور اس کے نومولود کے ساتھ غیرانسانی سلوک کے معاملے پر لوگوں نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا۔
    خورلس اوکھنا نے استعفیٰ دینے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ انہیں اپنی ذمہ داری خود قبول کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے مطالبے کو قبول کرنا چاہیے اور پارلیمنٹ کو استعفیٰ منظور کرنا چاہیے۔

    ویڈیو فوٹیج میں خاتون مریض کو نائٹ گاؤن پہننے دکھایا جا سکتا ہے جبکہ بچہ بھی ساتھ ہے اور انہیں منگولیا کے ’نیشنل سینٹر آف کمیونیکیبل‘ کے تحت چلنے والی ایک ماورائے قرنطینہ میں منتقل کیا گیا ہے۔مذکورہ احتجاج کے بعد محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کے استعفے بھی سامنے آئے۔منگولیا کے نائب وزیر اعظم اور وزیر صحت نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

  • جسٹس (ر) عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر:قوم سچ سننے کے لیے بے تاب

    جسٹس (ر) عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر:قوم سچ سننے کے لیے بے تاب

    اسلام آباد: جسٹس (ر) عظمت سعید براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ مقرر:قوم سچ سننے کے لیے بے تاب ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے براڈ شیٹ معاملے پر جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ براڈ شیٹ معاملہ پر انکوائری کمیٹی کے سربراہ جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ ہونگے۔

     

     

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو براڈشیٹ انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا ہے، کمیٹی کے باقی ممبران کا تقرر جسٹس عظمت سعید کی مشاورت سے کیا جائیگا۔

    خیال رہے منگل کو وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ کے معاملے پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ کمیٹی 45 روز میں تحقیقات مکمل کرے گی۔

     

     

    وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور شیریں مزاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کابینہ نے براڈ شیٹ کے معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کا ریٹائرڈ جج، ایف آئی اے کا سینیئر افسر، وزیراعظم کی جانب سے نامزد سینیئر وکیل اور اٹارنی جنرل آفس کا ایک نمائندہ بھی کمیٹی میں شامل ہوگا۔

    یاد رہے کہ جسٹس عظمت سعید شیخ نے سپریم کورٹ میں لگ بھگ 7سال خدمات انجام دی ہیں ۔ اس دوران انہوں نے مشہور زمانہ پاناما مقدمے سمیت لاتعداد مقدمات کی سماعت کے بعد اہم فیصلے دیے ہیں۔ انہوں نے یکم جون 2012 کو سپریم کورٹ میں بطور جج حلف اٹھایا ۔ اس وقت کے چیف جسٹس جسٹس افتخار محمد چودھری نے ان سے حلف لیا تھا۔ وہ 29جولائی 2012 سے 12سال قبل جسٹس شیخ عظمت سعید لاہور ہائی کورٹ کے واحد چیف جسٹس تھے جو تقریبا چھ ماہ ہی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہ سکے۔

    خیال رہےکہ غیر ملکی اثاثہ جات ریکوری فرم براڈ شیٹ کے ثالثی دستاویز اور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کاوے موسوی کے دیے گئے بیانات سے پاکستان میں ایک نیا تنازع اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

    براڈ شیٹ کی جانب سے تصفیحے سے متعلق تیار کردہ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح مشرف دور کی حکومت اور نیب کی جانب سے انہیں شریف خاندان کی بدعنوانی کے بارے میں معلومات جمع کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی اور اس دوران کمپنی کے سی ای او کاوے موسوی سے مختلف شخصیات نے ملاقاتیں کیں اور ان سے کیا گفتگو ہوئی۔

    یہ معاملہ پاکستانی حکومت کی جانب سے براڈ شیٹ کو دو کروڑ87 لاکھ ڈالر جرمانے کی ادائیگی سے شروع ہوا اور اس کے بعد یہ سیاسی منظر نامے پر ایسے چھایا ہوا ہے جیسے گذشتہ دور حکومت میں پانامہ پیپرز کا معاملہ ابتدا میں ہلچل کا باعث بنا تھا۔

     

  • عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ہے:میں ان یہودیوں‌کواچھی طرح جانتا ہوں‌:جو رابطے کرتے ہیں:مولانا فضل الرحمن

    عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ہے:میں ان یہودیوں‌کواچھی طرح جانتا ہوں‌:جو رابطے کرتے ہیں:مولانا فضل الرحمن

    کراچی:عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ہے:میں ان یہودیوں‌کواچھی طرح جانتا ہوں‌:وہ کس طرح رابطے کرتے ہیں:مولانا فضل الرحمن نے سچ سچ بتا دیا ، اطلاعات کے مطابق جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا ہےکہ عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ہے اور ان کو لانے کے لیے یہودیوں نے 15 سال محنت کی ہے۔

    رات گئے جامعہ انوار العلوم مہران ٹاؤن کورنگی میں جمعیت علماء اسلام سندھ کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے آئین کا حلف اٹھایا ہے اور بے خوف ہوکر حکمت اور دانائی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، آئین کی پاسداری کی پاداش میں ہم پر حملے کیے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ٹی ٹی پی کی سپلائی لائن کو روک کر ثابت کیا کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں، ہم مدارس کے طلباء کو قومی دھارے میں شامل کررہے ہیں تو لوگ پریشان ہیں اور منع کررہے ہیں۔

    جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آج کی جنگ تہذیبوں کی جنگ ہے، یہ حکومت ایک ایجنڈے کے تحت لائی گئی ہے اور مقصد پاکستان کو خطے میں تنہا کرنا ہے، عمران خان یہودیوں کا ایجنٹ ہے اور عمران کو لانے کے لیے یہودیوں نے 15 سال محنت کی ہے، عمران کے متعلق یہ باتیں ان کے نمائندے خود تسلیم کرتے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ فوج ایک ناگزیر ادارہ ہے، ہم ان کو آئینی طور پر سپورٹ کریں گے اور فوج کے ساتھ تعاون کے لیے تیار تھے۔

    ان کا کہنا تھاکہ فلسطین اور بیت المقدس پر قبضہ ہوا ہے جب کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی بات کرتے ہیں، ہمیں الیکشن سے بھی دور رکھنے کی کوشش کی گئی، 2018 کے بعد جمعیت علمائے اسلام نے تنہا 14 ملین مارچ کیے۔

  • براڈ شیٹ کیس کا اصل مجرم کون ، خطرے کی گھنٹی بج گئی ، مبشر لقمان کا نیا وی لاگ

    براڈ شیٹ کیس کا اصل مجرم کون ، خطرے کی گھنٹی بج گئی ، مبشر لقمان کا نیا وی لاگ

    براڈ شیٹ کیس کا اصل مجرم کون ، خطرے کی گھنٹی بج گئی ، مبشر لقمان کا نیا وی لاگ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اس وقت ایک بڑے لیول کی جےآئی ٹی بننی چاہیے جس کا کام یہ ہو گا کہ وہ نیب کی انویسٹی گیشن کرے گی. انہوں نے کہا کہ نیب جب سے بنی ہے پرویز مشرف کے دور سے تب سے لیکر اب تک جتنے اس کے چیئرمین بنے جتنے ڈائریکٹرز اور ریجنل ذمہ دار بنے سب کی تحقیق ہونی چاہیے تاکہ پتا چلے کہ تب سے لے کر کیا کچھ حاصل کیا اور کتنی قوم کی لوٹی ہوئی رقم واپس خزانے میں لائی . اس طرح انہوں نے کتنی مراعات حاصل کیں

    ان کا کہنا تھا کیا نیب یہ کام ہی کیا وی آر کا قانون کے تحت وو نٹیئر ری کانسلی ایشن کے تحت کچھ رقم وصول کی کہ جس کے تحت آپ آئیں اور اتنا مان جائیں‌ اور باقی اپنے پاس رکھ لیں. آپ دھل کر پاک ہوگئے ہیں . اور اس وی آر قانون کے تحت کتنا مال نیب نے خود رکھا اور کتنا قومی خزانے میں جمع کرایا.

    انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ ایک ایسا مسئلہ ہے جو پانامہ کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا. براڈ شیٹ کا جو مسئلہ ہے ہمیں اس پر تین لیول پر مسئلہ نظر آتا ہے . اس پر بڑے لوگ گفتکو کر چکے ہیں اور عام الفاظ میں آپ چند چیزیں سمجھاتا ہوں. جنرل مشرف نے جب یہ کہا ہم لوٹی ہوئی دولت ملک کے اندر واپس لے کر آئیں گے . اب ہوتا یہ ہے کہ اس وقت کے نیب کے چیئرمین باہر جاتے ہیں اور اس شخص سے معاہدہ کر لیتے ہیں.

    لیکن یہ معاہدہ ایسی کمیٹی کے ذریعے ہوتا ہے جو دو نبمبر ہوتی ہے اس کے کچھ اشوز ہیں اور اس کا کو ملک ہے وہ جیل بھی جاتا ہے . اس پر عدالت کی گستاخی بھی ثابت ہے اور وہ جیل سے بھاگا ہوا بھی تھا. یہ دوسرے بھائی صاحب جوجیمز تھے انہوں نے آئل آف مین تھے کمپنی کھولی . اور کہا کہ یہ کمپنی ہے جو آپ کے لوٹے ہوئے پیسے ڈھونڈے گی. اس کمپنی کے ساتھ ایک کنٹریکٹ کر لیا .

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اس کنٹریکت میں‌ کافی شبہات تھے کہ کتنا پیسا لینا ہے ، کہاں سے لینا ہے . کیا کچھ معاہدات ہیں اور کتنا واپس کرنا ہے .نیب نے طے کیا جتنا بھی واپس لا کر دو گے اس کا بیس فیصد آپ کو دیا جائے گا.نیب نے یہ سمجھا کہ جو ان کے ذریعے ریکور کر رہے ہیں اس کا بیس فیصد دینا ہے . اور کمپنی کا خیال تھا کہ جو پاکستان کے اندر بھی نیب لے رہی ہے وہ بھی ہم نے بیس فیصد کے حساب سے لینا ہے .
    اب اس معاہدے میں ایگزٹ کے سلسلے میں کوئی کلاز نہیں تھی . اور وکلا نے جب دیکھا تو اس پر معاہدے میں ایس. شق نہیں‌تھی. نیب نے جب یہ ٹرمینیٹ کیا تھا کمپنی نے مقدمہ کردیا کہ آپ اس کے مجاز ہی نہیں ہیں. اب اس حوالے سے ایک ثالث مقرر کیا گیا جس نے 2016 میں کمپنی کے حق میں فیصلہ دے دیا.

    انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ جیمز جو بھاگا ہوا تھا اس نے امریکا میں جاکر براڈ شیٹ کمپنی رجسٹر کی پھر اس نے مطالبہ کیا نیب نے کہا کہ تم ہم سے پرسو نہ کرو ہم سے کچھ دے لے کر لو . نیب نے ڈیڑھ ملین ڈالر پر طے کر لیا . لیکن جو اصل براڈ شیٹ تھی اس کے اصل شیئر ہولڈر بھی تھے . مساوی ساحب جس کے انٹرویو آپ سنتے ہیں. انہوں نے کہا مسٹر جیمز ڈیڑھ ملین کا چونا لگا گیا ہے ہم کیوں نہ اپنا حصہ لیں‌. انہوں‌ نے کیس کردیا نیب نے یہ کیس فیس کیا اور ثالث یا آربیٹریٹر نے چونکہ براڈ شیٹ کے حق میں فیصلہ دیا تھا اس لیے نیب کورٹ میں مقدمہ ہار گئی.

    جب کیس ہارے تو انہوں‌ نے وکلا کی فیس بھی ان پر ڈال دی سو لینے کے دینے پڑ گئے . وہ عدالت میں‌ گئے اور کہاں کہ برطانیہ میں‌ پاکستان ہائی کمیشن کے کسی بینک میں پیسے پڑے ہیں تو ہمیں دلوائےجائیں یو بی ایل میں ان کے پیسے کمپنی کو دلو دیے گئے. معاملہ یہاں تک ہی نیں رکا بلکہ مساوی نے مزید مطالبہ کیا کہ جن لوگوں پر این آر او کے ذریعے مقدمات رکے تھے وہ پیسےبھی ان کو دیے جائیں اور اسی طرح پاکستان کے اندر جتنا پیسہ وصول ہوا ہے اس کا بھی بیس فیصد براڈ شیٹ کو دیا جائے .

    اب یہ سارا معاملہ دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کی وجہ بنا ہوا . اس سارے معاملے میں نیب اور براڈ شیٹ پر جے آئی ٹی بننی چاہیے اور اس میں تمام نیب کے تمام کردار کو سامنے لاتے ہوئے فیصلہ ہونا چاہیے.

  • آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ ، جنرل فیض حمید  نے اہم بریفنگ دی

    آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ ، جنرل فیض حمید نے اہم بریفنگ دی

    آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ ، ڈی جی آئی ایس آئی نے اہم بریفنگ دی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا . اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے چیف آف آرمی کا استقبال کیا .

    اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف کو کو علاقائی اور سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی گئی . چیف آف آرمی سٹاف نے انٹیلی جنس ایجنسی کی کارکردگی کو سراہا گیا. چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک سلامتی اور انٹیلجنس معاملات پر ادارے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا
    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملکی سلامتی اوردفاع کے لیے عسکری ادارے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے.