Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

    تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

    تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرک کے علاقہ ٹیری میں تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ ،مسماری اور جلاو واقعے میں مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف خکومتی ایکشن شروع ہو گیا ہے

    ڈی پی او عرفان اللہ حان کا کہنا ہے کہ اہم سیاسی شخصیات سمیت 350 سے زائد افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں، مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری اور جمعیت علما اسلام ف کے موجودہ صوبائی رہنماء رحمت سلام خٹک رات گئے اپنے گھر سے گرفتارکر لئے گئے

    نامزد ملزمان میں جمعیت ف کے ضلعی امیر مولانا میر زاقیم سمیت کئی اہم علماء اور رہنما بھی شامل ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق اب تک 31 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے.

    دوسری جانب کرک کے مندر کے واقعے پر آئی جی خیبر پختونخواہ نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے ، آر پی او کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ کو ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایات جاری کیں۔آئی جی خیبر پختونخواہ خود کیس کی نگرانی کریں گے۔

    خیبر پختوںخواہ کے علاقے کرک میں مشتعل افراد نے ہندوؤں کے ایک مندر کو جلا کر مسمار کر دیا،

    کرک کے علاقے ٹیری میں قائم قدیم ترین ہندو مندر میں توسیعی کام جاری تھا کہ سینکڑوں مشتعل افراد وہاں پہنچے اور مندر کو آگ لگادی، جس کے بعد عمارت کے زیادہ تر حصے کو بھی مسمار کردیا گیا، مشتعل افراد کئی گھنٹوں تک مندر کے اطراف موجود رہے۔

    اس موقع پر مقامی پولیس بھی موجود تھی لیکن پولیس نے کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا،پولیس خاموش تماشائی بنی رہی

    ہندو رہنما روہت کمار ایڈووکیٹ نے الزام لگایا کہ علاقہ مکینوں نے امن معاہدے اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مندر کو مسمار کیا ہے۔

    خیبر پختونخواہ کے علاقے میں قدیم ہندو مندر مشتعل افراد نے جلا دیا

  • سال 2020 میں پاکستان کی وہ اہم شخصیات جو اس دنیا سے رخصت ہوگئیں:اللہ سب کی مغفرت فرمائے

    سال 2020 میں پاکستان کی وہ اہم شخصیات جو اس دنیا سے رخصت ہوگئیں:اللہ سب کی مغفرت فرمائے

    لاہور :سال 2020 میں پاکستان کی وہ اہم شخصیات جو اس دنیا سے رخصت ہوگئیں:اللہ سب کی مغفرت فرمائے ،اطلاعات کے مطابق اس سال ملک کی بہت سی نامور اور نہایت معتبر شخصیات ہم سے جدا ہو گئیں۔نئے سال کے آغاز پر سیاست و سماج، ادب و ثقافت کے میدان کی ان شخصیات کی یاد تازہ کرتے ہیں‌ جو اب ہمارے درمیان موجود نہیں۔اسی سال دنیا بھر میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا کے باعث متعدد شخصیات بھی اس کا نشانہ بنیں

    سال 2020 میں کئی شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور اورمعتبر شخصیات ہم سے جدا ہو گئیں،ان میں کچھ عالمی وباء کورونا وائرس کا شکارہو کر موت کے منہ میں چلے گئے۔

    معروف قانون دان، سابق اٹارنی جنرل اور سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر)فخرالدین جی ابراہیم 7 جنوری2020کو اس دنیائے فانی سے رخصت ہوئے۔وہ بھارتی گجرات کےشہر احمد آباد میں 1928 میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 91برس تھی۔

    وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق15فروری 2020کو علالت کے باعث کراچی کے ہسپتال میں انتقال کرگئے۔

    کراچی کے سابق میئر اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما نعمت اللہ خان 90 برس کی عمر میں25فروری 2020 کو انتقال کرگئے تھے۔ اگست 2001 سے جون 2005 تک کراچی کے میئر رہنے والے نعمت اللہ خان عرصہ دراز سے علیل تھے۔ وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل اور الخدمت فائونڈیشن کے صدر بھی رہے۔

    ملک کی شوبز انڈسٹری کا بڑا نام اور کامیڈین لیجنڈ، مزاح کے شہنشاہ اور تھیٹر کے بادشاہ امان اللہ 6مارچ2020 کو70 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔

    ممتاز شاعر، ڈرامہ نگار اور معروف فن کار اطہر شاہ خان عرف جیدی 10مئی2020 کو دنیائے فانی سے کوچ کرگئے ،ان کی عمر 77سال تھی۔ اطہر شاہ خان یکم جنوری 1943 کو بھارت کی ریاست رام پور میں پیدا ہوئے تھے۔

    ماہر تعلیم اور ضیا ء الدین تعلیمی بورڈ کے ڈائریکٹر پروفیسر انوار احمد زئی31مئی 2020 کو مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 76سال تھی، وہ 5 اگست 1944 کو بھارتی شہر جے پور میں پیدا ہوئے۔

    ماضی کی خوبصورت اور معروف اداکارہ صبیحہ خانم13جون2020کو امریکہ کے ایک ہسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئیں، صبیحہ خانم 1935 میں گجرات میں پیدا ہوئیں ان کی عمر 84برس تھی۔

    پاکستان کے مایہ ناز ٹی وی کمپیئر طارق عزیز 17 جون 2020کو خالق حقیقی سے جاملے ،ان کی عمر 84 برس تھی، طارق عزیز ادیب، شاعر اور سابق رکن قومی اسمبلی بھی تھے، انہوں نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

    جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتم اور معروف عالم دین مفتی محمد نعیم20جون 2020 کو انتقال کرگئے ، وہ 1958 کو کراچی میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 62سال تھی۔ ان کا آبائی تعلق بھارتی گجرات کے علاقے سورت سے تھا۔

    معروف عالم ِدین اور ذاکر علامہ طالب جوہری انتقال22جون 2020 کو کراچی کے اسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے، علامہ طالب جوہری 27 اگست 1939 کو پیدا ہوئے ۔

    سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن26جون2020کو اس دنیا کو خیرباد کہہ گئے، 5 اگست 1941 کو پیدا ہونے والے سید منور حسن کاتعلق دہلی کے ایک اعلی تعلیم یافتہ، متمول اور دینی اقدار کے حامل خاندان سے تھا جس نے پاکستان کے قیام کے بعد کراچی میں سکونت اختیار کی۔ ان کی عمر 79برس تھی۔

    پیپلزپارٹی کوئٹہ کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر آیت اللہ درانی5جولائی کو انتقال کر گئے، ان کی عمر 64 برس تھی۔وہ کئی روز کوئٹہ کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

    مسکراہٹیں بکھیرنےوالے معروف شاعر اور استاد پروفیسر عنایت علی خان26جولائی کو خالق حقیقی سے جا ملے۔مرحوم کی عمر 85 برس تھی اور وہ کئی ماہ سے علیل تھے۔وہ 1935 میں بھارتی ریاست ٹونک میں پیدا ہوئے تھے، اور نومبر 1948 میں ہجرت کے بعد سندھ کے شہر حیدرآباد میں۔

    44 برس سے صحافت سے وابستہ سینئر صحافی اور روزنامہ جسارت کے ایڈیٹر انچیف اطہر علی ہاشمی 6 اگست کی صبح فجر کے وقت نیند کی حالت میں کراچی میں اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔ان کی عمر 74 برس تھی۔

    بلوچستان کے سینئر سیاست دان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر حاصل خان بزنجو20 اگست کو انتقال کر گئے ۔وہ پھیپٹروں کے سرطان میں مبتلا تھے۔ میر حاصل خان بزنجو 3 فروری 1958 کو بلوچستان کے علاقے نال میں پیدا ہوئے، ان عمر 62سال تھی۔

    معروف مذہبی اسکالر اور نامور خطیب علامہ ضمیر اختر نقوی13ستمبر 2020کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ علامہ ضمیر اختر نقوی 24 مارچ 1944 کو بھارتی شہر لکھنو میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 76 برس تھی۔

    ٹی وی کےمعروف مزاحیہ اداکار مرزا شاہی29 ستمبر کو کراچی میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 70 سال تھی۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی راشد حسین ربانی15اکتوبر کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث کراچی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ راشد ربانی کی عمر 67 برس تھی۔

    پنجاب کے شہر وہاڑی سے تعلق رکھنے والی تائیکوانڈو پلیئر ماہم آفتاب23اکتوبر کو انتقال کرگئیں، وہ برین ٹیومرکے علاج کے سلسلے میں شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج تھیں۔26سالہ ماہم آفتاب نے نیشنل و انٹرنیشل سطح پر تائیکوانڈو میں پاکستان کی نمائندگی کی، انہیں دختر وہاڑی کے لقب سے بھی پکارا جاتا تھا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی جام مدد علی کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد13نومبر کو خالق حقیقی سے جاملے۔وہ سانگھڑ کی نشست پر منتخب ہوئے تھے، ان کی عمر57 برس تھی ۔

    پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اور نامور فلم ساز اقبال کاشمیری15نومبر کو انتقال کر گئے، مرحو م کو گردوں کا عارضہ لاحق تھا ۔

    تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی19نومبر کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے، وہ22 جون 1966کو ضلع اٹک میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی عمر 54برس تھی۔

    سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر22نومبر کو لندن میں انتقال کر گئیں،ان کی عمر 93 برس تھی۔

    پیپلزپارٹی کے سینئررہنما اور سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار25نومبر کو لاہور میں انتقال کرگئے، چوہدری احمد مختارپیپلز پارٹی میں ذوالفقارعلی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے ساتھ سیاست میں متحرک رہے اور طویل عرصے سے علالت کے باعث عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرچکے تھے۔لسانیات اور تحقیق پر ایک درجن سے زائد کتابیں تصنییف کرنے والے ماہر لسانیات ڈاکٹرغلام علی بھی رواںبرس انتقال کرگئے۔

    سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی2دسمبر کواسلام آباد کے ایک اسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے، ان کی عمر 76 برس تھی۔ میر ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری 1944 کو بلوچستان کے علاقے روجھان جمالی میں پیدا ہوئے۔

    نواز شریف کو سزا سنانے والے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کورونا وائرس انفیکشن کے باعث4دسمبر کو اسلام آبادکے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔

    بلوچستان کے بزرگ سیاست دان اور قومی اسمبلی کےسابق قائد حزب اختلاف سردار شیر باز مزاری5 دسمبر کو کراچی ایک اسپتال میں دوران علاج انتقال کرگئے۔

    جامعہ احسن العلوم کراچی کے مہتمم معروف علمی شخصیت شیخ الحدیث والتفسیر مفتی زر ولی خان7دسمبر کو کراچی کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔

    معروف تاجر رہنما سراج قاسم تیلی8دسمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے دبئی میں انتقال کرگئے ۔سراج قاسم تیلی7 مئی 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئے، ان کی عمر 67برس تھی۔

    ایک اننگز میں 10 وکٹیں لینے کااعزاز حاصل کرنے والے پاکستان سابق کرکٹر شاہد محمود14دسمبر کو امریکی ریاست نیوجرسی میں انتقال کر گئے، وہ پہلے پاکستانی بولر تھے جنہوں نے فرسٹ کلاس میچ میں 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔17مارچ 1939 کو لکھن میں پیدا ہونے والے شاہد محمود کی عمر 81برس تھی۔

    پاکستان فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فردوس بیگم16دسمبر کو لاہور میں انتقال کرگئیں، اداکارہ فردوس بیگم 4 اگست 1947 کو لاہور میں پیدا ہوئیں، ان کی عمر 73 سال تھی۔

    پاکستان کے سینئر صحافی طارق محمود اسلام آباد کے اسپتال میں 17 دسمبر کو خالق حقیقی سے جاملے، کورونا وائرس سےمتاثرہ صحافی مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مرحوم طارق محمود اے آر وائی نیٹ ورک سے بھی منسلک رہے، اس کے علاوہ وہ کئی ملکی اخبارات اور نشریاتی اداروں سے وابستہ رہے۔

    نجی ٹی وی کے سینئر زصحافی طارق وحید چوہدری بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر رواںسال دنیا فانی سے کوچ کرنے والوں میں شامل ہیں۔

    یہ تمام وطن عزیز وہ نادر و نایاب لوگ ہیں کہ جو اس دار فانی سے رخصت ہو چکے ہیں ، پروردگار ان سب کی مغفرت فرمائے۔
    خدا کرے کہ نیا آنے والا سال 2021 ملک پاکستان کے لیے ترقی و عروج لے کر آئے ، اور اس مہلک وباء کورونا وائرس سے اور اس جیسی تمام مہلک وباؤں سے ہمیشہ ہمیشہ محفوظ رہنے کا سال ثابت ہو، اللہ کریم سال2021 مسلم دنیا کی یگانگت،اتحاد اور دائمی امن کا سال بنے،آمین

  • لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی  دراندازی، پاک فوج کا بھرپور جواب، سپاہی شہید، شہری زخمی

    لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی دراندازی، پاک فوج کا بھرپور جواب، سپاہی شہید، شہری زخمی

    راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی دراندازی، پاک فوج کا بھرپور جواب، سپاہی شہید، شہری زخمی،اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی شہید جبکہ شہری زخمی ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامۂ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے سیکٹر کھوئی رٹہ اور کٹیرا سیکٹرز پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کو فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس پر دشمن کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔

    دریں اثنا بھارتی فوج نے کوٹ کٹیرا سیکٹر پر شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چونتیس سالہ شہری شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • وزرا کے جہازپرحملہ : 25 جاں‌ بحق:وزیراعظم اورسعودی سفیرمحفوظ رہے

    وزرا کے جہازپرحملہ : 25 جاں‌ بحق:وزیراعظم اورسعودی سفیرمحفوظ رہے

    صنعاء: وزرا کے جہازپرحملہ : 25 جاں‌ بحق:وزیراعظم اورسعودی سفیرمحفوظ رہے،اطلاعات کے مطابق یمن کے شہر عدن کے ایئرپورٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک 25 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

     

     

    خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عدن کے ہوائی اڈے پر آج اچانک اُس وقت حملہ ہوا جب نو منتخب یمنی حکومت کے وزرا جہاز سے اتر رہے تھے۔سعودی عرب سے عدن واپس پہنچنے والے طیارےمیں وزیر اعظم مائین عبدالمالک،سعودی سفیر اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

    پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے جہاز پر تین مارٹر گولے فائر کیے جس کے بعد متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ دھماکے میں وزرا اور اہم شخصیات محفوظ رہیں جنہیں حفاظتی مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق عدن ایئرپورٹ پر حملے کے بعد وہاں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کو طلب کیا گیا۔

     

    حکام نے تصدیق کی کہ حملے کے نتیجے میں اب تک 25 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جو عام شہری یا ایئرپورٹ ملازم تھے۔مقامی میڈیا نے دھماکے کے بعد کی فوٹیجز جاری کیں ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رن وے پر کھڑے جہاز کے علاوہ ایئرپورٹ کے لاؤنچ اور وہاں لگے شیشے بھی ٹوٹے ہیں۔

    پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر وہاں پر ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دہشت گرد ایئرپورٹ کے اندر موجود ہیں۔

  • فضل الرحمن نئی مشکل میں‌ پھنس گئے ، عمران خان کی دھمکی کام کرگئی ، مبشر لقمان کا اہم تجزیہ

    فضل الرحمن نئی مشکل میں‌ پھنس گئے ، عمران خان کی دھمکی کام کرگئی ، مبشر لقمان کا اہم تجزیہ

    فضل الرحمن نئی مشکل میں‌ پھنس گئے ، عمران خان کی دھمکی کام کرگئی ، مبشر لقمان کی اہم باتیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مبشر لقمان نے اپنی تازہ ویڈیو میں‌کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ اس نے استعفے نہیں‌ دینے ایسا کیوں‌ ہے ان کا کہنا تھا کہ اس کی ایک تاریخ‌ہے . انہوں نے کہا کہ میں نے ایک انٹرویو میں محترمہ بے نظیر بھٹو سے پوچھا کہ آپ نے کبھی ساسی غلطی کی ہے تو انہوں نےکہا ہماری سیاسی غلطی یہ تھی کہ ہم نے ایک دفعہ انتخابات میں‌ حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا یہ ہماری سب سے بڑی سیاسی غلطی تھی . ہم نے سارا میدان مخالفین کو کھلا دے دیا اور اس کا ہمیں ناقابل تلافی نقصان ہوا.
    مبشر لقمان نے کہا کہ اس ایک غلطی کو پاکستان پیپلز پارٹی اب نہیں‌دھرائے گی. انہوں‌نےکہا کہ بلاول بھٹو نےکہا کہ پی ڈی ایم بنی ہی میری تجویز پر تھی اور پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کو لیڈ کرے گی . انہوں نے کہا کہ بلاول کا کہنا کہ ہم اگر سینٹ الیکشن کا بائیکاٹ کریں‌گے تو پھر یہ اکثیریت میں چلے جائیں‌گے اور اٹھارویں‌ترمیم جو ہم نے بہت مشکل سے پیدا کی اس کو خطرہ لاحق ہو جائے گا. جس میں‌ صوبوں کو زیادہ سے زیادہ اختیار حاصل ہے. اور دیگر ترامیم بھی واپس ہو سکتی ہیں.

    انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ایک اور بات بہت اہم کی ہے میاں صاحب پاکستان میں‌آئیں اور لانگ مارچ کو لیڈ کریں . میاں‌صاحب کے لی آسان نہیں ہے کہ وہ پاکستان واپس آئیں . پیپلزپارٹی نے ایک طرف ایسا کہہ کر بال ان کےکورٹ میں داخل کر دیا ہے. مولانا فضل الرحمن کے بارےمیں‌انہوں‌نے کہا کہ مولانا فضل کے لیے ایک اور امتحان شروع ہوگیا ہے کہ ان کے منحرف اراکین نے کہا ہےکہ جمیعت علما اسلام ف کو جمیعت اصل نام جمیعت علما اسلام پاکستان کے نام پر رجسٹر کرانا ہے جو کہ اصل نام تھا . مولانا ایسے لوگوں کے خلاف بہت سخت بیان دے رہے ہیں .لیکن یہ لوگ مولانا سے بھی سینئر ہیں‌اور ان سے پہلے کے جمیعت میں‌ہیں.

    پی ڈی ایم کے لوگ مریم نواز کے بارے میں‌ یہ تحفظات رکتھے ہیں کہ مریم نواز ان کو نقصان پہنچا رہی ہیں. ان کا تو اپنے خاندان پر اتفاق نہیں‌ ہے . ان سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز خوش نہیں‌ ہیں.
    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اندر سے شدید بحران کا شکار ہو رہی ہے . پی پی کبھی بھی استعفے نہیں‌ دے گی اگر وہ ایسا کرتی ہے تو ان ان کو سندھ حکومت سے ہاتھ دھونا پڑیں‌گے اور اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کو بہت بڑا بجٹ ملتا ہے پی پی اس سے کبھی بھی محروم نہں‌ہونا چاہیتی . مولانا کے لیے اگلے دنوں‌میں مشکلات بڑھ سکتی ہیں اگر الیکشن کمشن ایکشن لے لیتا ہے تو پھر اچھا نہیں‌ہو گا. اسی طرح نیب نے بھی نوٹس وہاں‌بھیجا جہاں‌مولانا موجود نہیں‌ تھے. حالانکہ نیب جسیے ادارے کے لیے پتا کرنا کوئی مشکل نہیں‌ ہے کہ مولانا اس ٹائم کہاں‌ پر ہیں. لگتا ہے نیب مولانا کی دھمکی سے ڈری ہوئی ہے.

  • خیبر پختونخواہ کے علاقے میں قدیم ہندو مندر مشتعل افراد نے جلا دیا

    خیبر پختونخواہ کے علاقے میں قدیم ہندو مندر مشتعل افراد نے جلا دیا

    خیبر پختونخواہ کے علاقے میں قدیم ہندو مندر مشتعل افراد نے جلا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختوںخواہ کے علاقے کرک میں مشتعل افراد نے ہندوؤں کے ایک مندر کو جلا کر مسمار کر دیا،

    کرک کے علاقے ٹیری میں قائم قدیم ترین ہندو مندر میں توسیعی کام جاری تھا کہ سینکڑوں مشتعل افراد وہاں پہنچے اور مندر کو آگ لگادی، جس کے بعد عمارت کے زیادہ تر حصے کو بھی مسمار کردیا گیا، مشتعل افراد کئی گھنٹوں تک مندر کے اطراف موجود رہے۔

    اس موقع پر مقامی پولیس بھی موجود تھی لیکن پولیس نے کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا،پولیس خاموش تماشائی بنی رہی

    https://twitter.com/FACTURALOS/status/1344270571840921601

    ہندو رہنما روہت کمار ایڈووکیٹ نے الزام لگایا کہ علاقہ مکینوں نے امن معاہدے اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مندر کو مسمار کیا ہے۔

    دوسری جانب مسلم رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہندو برادری نے حدود سے تجاوز کرتے ہوئے مندر میں توسیعی تعمیرات شروع کی تھیں، جس کے حوالے سے مقامی پولیس کو بھی آگاہ کیا گیا مگر انہوں نے غیرقانونی تعمیرات نہیں رکوائیں۔ پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کرنے پر علاقہ مکین مشتعل ہوئے اور مندر پر حملہ کردیا۔

    واقعے کے دوران پولیس کہیں نظر نہیں آئی تاہم کافی دیر بعد بھاری نفری علاقے میں پہنچی اور مشتعل افراد کو منتشر کرکے حالات پر قابو پالیا

    کرک کے علاقہ ٹیری میں مندر کو آگ لگانے اور مسمار کرنے کا واقعہ ،وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا سخت نوٹس لے لیا ،پولیس کو واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی عمل لاکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا

    دوسری جانب وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کرک میں مندر کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور کرک کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

    حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کرک کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • مفتی کفایت اللہ پر غداری کا مقدمہ بنا تو ہم عمران خان پر غداری کا مقدمہ درج کروائیں گے، مریم نواز کا اعلان

    مفتی کفایت اللہ پر غداری کا مقدمہ بنا تو ہم عمران خان پر غداری کا مقدمہ درج کروائیں گے، مریم نواز کا اعلان

    مفتی کفایت اللہ پر غداری کا مقدمہ بنا تو ہم عمران خان پر غداری کا مقدمہ درج کروائیں گے، مریم نواز کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر مفتی کفایت اللہ کے خلاف فوج کے خلاف بولنے پر مقدمہ بنا تو پھر ہم عمران خان کی 10 سے 12 سال پرانی ویڈیوز بھی عدالت لے کر جائیں گے اور فوج کے خلاف بولنے پر مقدمہ بنانے کا مطالبہ کریں گے ،

    مریم نواز نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ فوج کے خلاف کسی کو بولنے نہیں دوں گا، مقدمات بناﺅں گا، فوج کے خلاف کوئی نہیں بولتا،ہم نہیں بولتے ، فوج ہمارا ادارہ ہے ، فوج کے خلاف بولنے پر اگر مقدمہ بنانا ہے تو عمران خان کی دس سے بارہ سال پرانی ویڈیوز کو ہم عدالت لے کر جائیں گے ،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ جے یو آئی ایف کے مفتی کفایت اللہ ہیں مجھے نہیں پتہ انہوں نے کیا بات کی انکے خلاف فوج کے خلاف بولنے کا مقدمہ بن رہاہے ، اگر ان کے خلاف مقدمہ بنے گا تو 22 کروڑ عوام یہ مطالبہ کریں گے کہ عمران خان کے بیانات سے سوشل میڈیا بھرا پڑا ہے ، ان ویڈیوز کی بنیاد پر عمران خان پر بھی فوج کے خلاف بولنے کا مقدمہ بنایا جائے ،

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

    محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام

    پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

    پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

    عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ تم کس منہ سے کہتے ہو کہ ہم فوج کے خلاف بات کرتے ہیں ، تم کس منہ سے کہتے ہوکہ نوازشریف فوج کے خلاف بات کرتاہے ، نوازشریف کے دور حکومت میں ملک خوشحال تھا ،دہشتگردی کے خلاف دو جنگیں لڑی ہیں ، جس کا تحفہ مشرف پاکستان کو دے کر گیا تھا ، ضرب عضب اور ردلفساد شروع ہوا تو نوازشریف نے تجوریوں کے منہ کھول دیے تھے ۔ اس نے کہا تھا کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو گا ، پیسوں کی فکر نہ کرنا ، ملک چل رہا تھا ، معیشت چل رہی تھی ، سیاچین اور سرحدوں پر کھڑے فوجی کو بھی تسلی تھی کہ اگر میں وطن کے دفاع کیلئے قربانی دے رہاہوں تو میرے بچوں کی فیسوں کیلئے پیسے موجود ہیں ، میرے گھر کا چولہا چل رہاہے ، آج سرحدوں پر کھڑے فوجیوں کو یہی فکر کھائے جارہی ہوگی کہ ان کے گھر میں چولہا نہیں چل رہا

    میاں جدوں آئے گا لگ پتا جائے گا تو یہ بھی ذرا بتا دو کس کو پتا لگ جائے گا،مریم نواز

  • بھارتی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کیلئے وزیراعظم کی اہم ہدایت،کہا دنیا کو مودی کا اصل چہرہ دکھایا جائے

    بھارتی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کیلئے وزیراعظم کی اہم ہدایت،کہا دنیا کو مودی کا اصل چہرہ دکھایا جائے

    بھارتی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کیلئے وزیراعظم کی اہم ہدایت،کہا دنیا کو مودی کا اصل چہرہ دکھایا جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پراپیگنڈے خصوصاً بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ہائبرڈوارفیئرسےمتعلق اجلاس ہوا

    اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی اجلاس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی،سینیٹرشبلی فراز،شیخ رشیداورمرادسعید شریک ہوئے،پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کی جانب سےغلط معلومات اورمنفی پراپیگنڈے کا جائزہ لیا گیا

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بے بنیاد اورمنفی پروپیگنڈہ کامقصدنہ صرف عالمی توجہ ہٹانا ہے بلکہ ملک میں انتشارپھیلانا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی اقدامات سے توجہ ہٹانےکے لیے منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ بھارتی پروپیگنڈے کو ناکام بنانے کیلئے بھرپوراقدامات کیے جائیں،عوام اورعالمی برادری کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ سامنے لایا جائے،

  • میاں صاحب وہ وقت یاد کریں جب :اورپھرزرداری نے وارکردیا

    میاں صاحب وہ وقت یاد کریں جب :اورپھرزرداری نے وارکردیا

    اسلام آباد : میاں صاحب وہ وقت یاد کریں جب :اورپھرزرداری نے وارکردیا ،اطلاعات کے مطابق اہم حلقوں کا کہنا ہے کہ جس طرح نوازشریف نے پیپلزپارٹی کی پیٹھ میں چھرے گھونپے ہیں‌ اس کا پیپلزپارٹی کو نہ صرف احساس تھا بلکہ آصف علی زرداری نوازشریف کو کئی اہم مواقع پریہ شرارت باورکرا چکے تھے

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ایک میٹنگ میں زرداری نے نوازشریف کوکہا تھا کہ ہم انتقام سیاست کے میدان میں لیتے ہیں لوگوں کومروا کر نہیں ، اورپھرزرداری نے نوازشریف سے کی ہوئی بات پرعمل کردکھایا

    انہیں حالات کے پیش نظرکہا جارہا ہے کہ آصف زرداری بہت چالاکی سے ن لیگ سے پراے بدلے چکا رہے ہیں۔نواز شریف نے دو دفعہ پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔اب بار آصف زرداری کی تھی۔استعفوں سے انکار کے بعد مولانا کیبلری کوئین کے خواب چکنا چور ہو گئے ہیں۔

    استعفوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔مولانا فضل الرحمن کے لیے آج صف ماتم بچھی ہے۔سینیٹ میں اکثریت ملنے کے بعد 18 ترمیم ختم ،سخت قانون سازی، فوج پر بولنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔عمران خان کی ایک دہائی قبل کی گئی پیشگوئی سچ ثابت ہو رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر فواد چوہدری، فیصل واوڈا ، شیخ رشید اور معاون خصوصی شہباز گل نے کیا۔

    فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سیاسی فیصلہ کیا۔نواز شریف نے 2008ء اور میمو گیٹ کے دوران پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔اب باری زرداری صاحب کی تھی۔عملی طور پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ختم ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اپنے مفاد اور ذات کے لیے پتے اچھی طرف کھیلتا ہے۔نئے سال میں عمران خان کا ڈنکا بجے گا اور چھا جائے گا۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منگل کو وفاقی کابینہ اجلاس میں امریکا میں پاکستانیوں کے اثاثوں، اپوزیشن تحریک، ملک میں گیس کی قلت اور تجارت سمیت کئی قومی امور زیر غور آئے۔وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کے استعفوں سے متعلق سخت موقف اختیار کیا اور کہا کہ اپوزیشن کے جن ارکان اسمبلی استعفے آئے ہیں، وہ قبول ہونے چاہئیں۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اسپیکر صاحب کو چاہیے کہ وہ بلاتاخیر استعفے قبول کریں۔

  • نوازشریف کے ساتھ وہی کچھ ہوگیا:جس کی پیشن گوئی مبشرلقمان دوماہ قبل کرچکے

    نوازشریف کے ساتھ وہی کچھ ہوگیا:جس کی پیشن گوئی مبشرلقمان دوماہ قبل کرچکے

    لاہور:نوازشریف کے ساتھ وہی کچھ ہوگیا:جس کی پیشن گوئی مبشرلقمان دوماہ قبل کرچکے،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے دوماہ قبل کہا تھا کہ میں اسلام آباد سے آٰیا ہوں اور کچھ لوگوں سے ملاقات ہوئی جو پی ٹی آئی کے قریب ہیں، ان میں سے دو کا کہنا تھا کہ دو ہفتے کے دوران عمران خان کی باڈی لینگویج دو سال میں متفکر لگی، میری ملاقات نہیں ہوئی لیکن دوستوں کا کہنا تھا کہ چھوٹی چھوٹی بات پر غصہ چڑھنا شروع ہو گیا ہے، اسکا مطلب ہےکہ کسی چیز کا ان پر اثر ہو رہا ہے،

    آج وہ بات پوری ہوگئی اورشیخ رشید نے آج میاں نوازشریف کا پاسپورٹ کینسل کرنے کا اعلان کرکے سنیئر صحافی کے خدشات کوسچ ثابت کردکھایا،

     

    اس گفتگو میں مبشرلقمان نے انکشاف کیا تھا کہ بظاہر پی ڈی ایم کا پریشر تھوڑا بہت کامیاب ہونا شروع ہو گیا ہے، حکومتی وزرا کہتے ہیں جن سے میری بات ہوئی وہ کہتے ہیں کہ جنوری ہمارے لئے خطرناک ہے،حکومت اور پی ڈی ایم میں ففٹی ففٹی چانس ہیں،اب اس بات پر آ گئے ہیں، اس لئے سمجھتے ہیں کہ مریم نواز نے بے انتہا طریقے سے زور لگانا شروع کر دیا ہے، جس طرح نیب کورٹس چل رہی ہیں تین ماہ میں فیصلے آنے ہیں اور بہت سے لوگ نااہل ہو جائیں گے، ن لیگ این آر او چاہ رہی ہے کہ کسی طرح لوگ بچ جائیں اور مریم باہر چلی جائے

     

     

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میاں نواز شریف کا پاسپورٹ ایکسپائر ہو رہا ہے،اور وہ پاسپورٹ حکومت پاکستان نے ریو نیو کرنا ہے، حکومت برطانیہ ریونیو نہیں کر سکتی، شہزاد اکبر اب اگر پریس کانفرنس کی بجائے کام پر ٹائم لگا لیں اور لندن میں کسی کو انگیج کرتے ہیں لوکل کورٹ میں پٹیشن فائل کرتے ہیں کہ ایک آدمی جس کو سزا ہوئی ہے، اسکو وہاں کا ویزہ کیسے مل گیا، میاں صاحب کا ویزہ پہلے ہی ختم ہو جائے گا پاسپورٹ ایکسپائر ہونے سے پہلے،وہاں کی کورٹس میاں صاحب کے خلاف فیصلہ دے دیں گی کیونکہ انکے خلاف عدالتی فیصلے ہیں، عدالتی فیصلوں کی وجہ سے بہت شدید پکڑ ہو سکتی ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پی پی میں بھی دو گروپ سامنے آ گئے ہیں ایک سندھ کا کہنا ہے ،سندھ والے کہتے ہیں وفاق میں استعفے دو لیکن سندھ میں نہ دو، بلاول نے قریبی دوستوں کو کہا کہ ہم جنوری میں لانگ مارچ کے اختتام پر یا مارچ سے پہلے استعفے دے سکتے ہیں، صوبوں کے لئے اس نہیں دیں گے کہ جب پی ٹی آئی نے وفاق میں استعفے دئے تھے تو صوبے کے نہیں دیئے تھے اگر ایسا ہوتا ہے تو سینیٹ کا الیکشن بالکل کھڑا ہو جائے گام

     

     

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر 20،پچیس لوگ استعفی دیتے ہیں تو وہاں الیکشن ہو جائے گا اور حکومت محفوظ ہے لیکن زیادہ لوگ استعفیٰ دیتے ہیں تو پھر اسکو پورا الیکشن کروانا ہے، پھر ایک یا چار حلقوں سے قانونی سقم پورا نہین ہو گا، ایسے میں پی ٹی آئی کا سینیٹ میں اکثریت لینے کا خواب پورا نہیں ہو گا، مولانا فضل الرحمان کے بغیر پی ڈی ایم کی کوئی حیثیت نہیں کیونکہ جو اصل ورکر مار کھانے والے مولانا کے کارکن ہیں، مولانا کے بارے کسی نے بتایا کہ بڑی کوشش کی اقتدار کے لوگوں نے رابطے کرنے کی تو مولانا نے انکار کر دیا اور کہا کہ کسی سے نہیں ملنا، پہلے جتنے وعدے کئے گئے انکو پہلے پورا کرو،اوریا ان لوگوں کو سزا ملے جنہوں نےو عدے کئے تھے