Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ،دو دہشت گرد جہنم واصل،ایک گرفتار

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ،دو دہشت گرد جہنم واصل،ایک گرفتار

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ،دو دہشت گرد جہنم واصل،ایک گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں دو دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، دہشت گرد عثمان علی اوروحید لشتئی اپنے انجام کو پہنچے، ایک دہشت گرد زخمی ہوا ہے جس کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد عثمان 14 اکتوبر 2020 کو ہونیوالے اس حملے میں ملوث تھا جس میں کیپٹن عمر چیمہ اور3 سپاہی شہید ہوئے تھے جبکہ 4 زخمی ہوئے تھے.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم ٹی ٹی پی سجناگروپ سے ہے ،دہشتگرد بارودی سرنگیں بنانے اور دہشتگردوں کی تربیت کے ماہرتھے

    پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان

    کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ،چینی سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، مذمت کے ساتھ کیا بڑا اعلان

    کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

    دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام

    آرمی چیف کا شمالی وزیرستان کا دورہ،دشمن کی چالوں کو ناکام بنانے کیلئے تیار رہنا ہوگا،آرمی چیف

    بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

  • پی ڈی ایم  اجلاس شروع، بلاول کیوں شریک نہیں ہوئے؟ مریم نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    پی ڈی ایم اجلاس شروع، بلاول کیوں شریک نہیں ہوئے؟ مریم نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    پی ڈی ایم کا اجلاس شروع، بلاول کیوں شریک نہیں ہوئے؟ مریم نے کیا حیرت انگیز دعویٰ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے

    اجلاس کی صدارت جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں، مریم نواز بھی اجلاس میں شریک ہیں

    ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچ گئے ہیں ،شاہد خاقان عباسی اور مریم اورنگزیب اجلاس کیلیےمولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں

    اجلاس میں 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی حکمت عملی طے جائے گی ،اجلاس میں 31 جنوری کی ڈیڈ لائن کے بعد پی ڈی ایم کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی

    اس موقع پر مریم نوز کا کہنا تھا کہ ‏مولانا فضل الر حمان کی دعوت پراجلاس میں شرکت کررہی ہوں،‏پی ڈی ایم کی تحریک کوسست سمجھنےوالےناکام ہوں گے ،صحافی نے سوال کیا کہ ‏بلاول بھٹو آج بھی اجلاس میں شریک نہیں ہیں؟ جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ ‏بلاول اسٹیئرنگ کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں،

    صحافی نے سوال کیا کہ ‏آپ بھی ممبر نہیں لیکن آپ شریک ہورہی ہیں،جس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ ‏مجھے اجلاس میں شرکت کےلیے خصوصی دعوت دی گئی ہے،

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

    محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، بلاول کا والدہ کی برسی پر پیغام

    پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

    پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

    عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

    جے یوآئی اسلام آباد کا قافلہ سرینگر ہائی وی سے ہوتا ہوا ابپارہ سے ریڈ زون میں داخل ہوگا،جےیوآئی راولپنڈی کا مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں 26 نمبر چونگی پہنچے گا، جےیوآئی راولپنڈی اور اسلام آباد کے مشترکہ قافلہ کی قیادت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے،

    ‏پیپلز پارٹی کا مرکزی جلوس مل پور اسلام آباد سے دن ایک بجے الیکشن کمیشن روانہ ہو گا

    مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کل دوپہر ایک بجے الیکشن کمیشن اسلام آباد کے سامنے مریم نواز کی قیادت میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے احتجاج کے لیے سب کارکنان پہنچیں .

    میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے سپیکر کو پیش کریں،اہم شخصیت کا مشورہ

    بات کرنی ہے تو عمران خان خود مریم اور بلاول کو فون کریں، اپوزیشن کی اہم شخصیت کا مشورہ

    مینار پاکستان جلسہ ٰمیں ناکامی کے بعد مریم نے سب کو بلا لیا، اجلاس جاری

    مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان،فردوس عاشق نے کیا بڑا اعلان،اپوزیشن پریشان

    پی ڈی ایم جلسہ ،عوام کی عدم شرکت کے بعد اخبارات نے بھی "آئینہ” دکھا دیا

    شریفوں کی داستان دفن،مریم نے "تباہی” کی، شہباز گل کا دعویٰ

    مینار پاکستان جلسہ،مریم نواز سمیت ن لیگی قیادت پر مقدمہ درج

    چائے کی آفر مولانا کو ابھی، ہمیں کس چیز کی آفر ہوئی تھی؟ کیپٹن ر صفدر کا انکشاف

    مریم نواز ہاتھ میں "گلاس”تھامے اچانک کہاں پہنچ گئیں؟

  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے مبشر لقمان نے جوبائیڈن کو پیش کی تجویز

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے مبشر لقمان نے جوبائیڈن کو پیش کی تجویز

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے مبشر لقمان نے جوبائیڈن کو پیش کی تجویز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو حلف اٹھانے کے بعد رہا کریں

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن امریکہ کی جیل میں قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو حلف اٹھانے کے بعد رہا کر کے اپنے دور حکومت کا آغاز کریں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن کے ایسا کرنے سے وہ مسلمانوں کے دلوں میں گھر جائیں گے اور جوبائیڈن کے اس فیصلے کو پرامن انسان کے طور پر دیکھا جائے گا

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صاحبزادے حافظ احمد نے نماز تراویح میں قرآن مکمل کر لیا

    عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق سراج الحق نے بڑا قدم اٹھا لیا، اہم خبر

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں‌ ہیں اور انہیں‌ چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. ان کی والدہ اور دیگر اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے.

    https://login.baaghitv.com/us-jauil-mein-qid-dr-afia-siddiqi-ki-rihai-mumkin-magar-kaisay-mubashir-lucman-nay-bta-dia/

     

     

  • بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

    بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

    بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی عزائم بے نقاب کرتے رہیں گے،خطے میں کسی تنازعے سے پہلے عالمی برادری مودی حکومت کو عسکری ایجنڈے سے روکے۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 2019 میں کہا تھا بالاکوٹ واقعہ مودی حکومت نے انتخابی فائدہ اٹھانے کیلئے استعمال کیا ،2019 میں اقوام متحدہ میں تقریرکےدوران بھارتی سفاکی کوعیاں کیا،
    ،بالاکوٹ واقعہ کو فاشسٹ مودی حکومت نے انتخابی فائدے کیلئے استعمال کیا،حالیہ انکشافات نے مودی سرکاراور بھارتی میڈیا کا گٹھ جوڑ بے نقاب کردیا۔

    پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

    پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

    پلوامہ حملے کے لئے کیمیکل کہاں سے خریدا گیا؟ تحقیقاتی ادارے کے انکشاف پرکھلبلی مچ گئی

    پلوامہ حملہ،عسکریت پسندوں نے کہاں سے منگوایا تھا حملے کیلئے سامان؟ بھارت کا نیا انکشاف

    مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں کار بم دھماکا

    چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام

    پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی بھارتی انٹیلیجنس کی رپورٹ،پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

    پلوامہ کے بعد گیلوان میں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کا ذمہ دار کون؟ بھارتی صحافی نے سیاسی قیادت پر بڑا سوال اٹھا دیا

    بھارت کی پلوامہ ڈرامے کی آڑ میں پاکستان کےخلاف سازش بے نقاب،بھارت نے جسکو مردہ کہا وہ پاکستان میں زندہ نکلا

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مودی نے انتخابات جیتنے کیلئے خطرناک فوجی ایڈونچر کیا، بھارتی ایڈونچر پورے خطے کو عدم استحکام کاشکار کرسکتا تھا، پاکستان نے ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے خطے کو بڑے بحران سے بچایا، انتخابات جیتنے کیلئے فوجی مہم جوئی خطے کو غیر مستحکم کرنے کاباعث بنی۔عالمی برادری بھارت کےناپاک عزائم روکنےکیلئےاقدامات کرے،

    پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے،الزام پاکستان پر لگایا،حقائق سامنے آ گئے

  • ُٓپاکستان اورترکی دو ملک، ایک قوم ہیں: سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان

    ُٓپاکستان اورترکی دو ملک، ایک قوم ہیں: سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان

    اسلام آباد :ُٓ پاکستان اور ترکی دو ملک ، ایک قوم ہیں۔ دونوں ممالک کی فقط ثقافت اور ایمان ہی مشترک نہیں ہے بلکہ انکے مفادات اور چیلینجز بھی ایک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ترکی کی ایسوسی ایشن آف جسٹس ڈیفنڈرز اینڈ اسٹریٹیجک سٹیڈیز (ASSAM) سنٹر کے بورڈ کے اراکین سے خطاب کے دوران کیا۔ ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان قبرص اور دیگر علاقائی معاملات میں ترکی کی مکمل حمایت کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

     

    سربراہ پاک فضائیہ نے آزربائیجان کے وہ علاقے جو تیس سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود آرمینیا کے زیرِ تسلط تھے، کی آزادی کیلیے ترک حمایت کی تعریف کی۔ جنوبی ایشیا کی علاقائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ بھارت واضح طور پر پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کو مسلسل نظر انداز کرتا رہا ہے اور دہشتگردی کی کاروائیوں کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے افغانستان میں اپنی پراکسیز کی معاونت جاری رکھے ہوئے ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور کشمیریوں کی حالت زار عالمی برادری کے لئے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے کیونکہ بدقسمتی سے مالی مفادات کو اخلاقی اقدار پر فوقیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور اس کے حق میں بیان دینے پر ترک صدر، وزیر خارجہ اور اسپیکر پارلیمینٹ کا شکریہ ادا کیا۔

    پاکستان اور ترکی کے مابین دفاعی تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے ائیر چیف نے دونوں ممالک کی دفاعی صنعتوں کے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو مثالی قرار دیا۔ انہوں نے اس امر کی نشاندہی کی کہ عسکری تعاون کو معاشی تعاون کے ذریعے فروغ دیا جانا چاہئے۔ مشترکہ منصوبے، مشقیں، پیداوار، تربیت اور ٹیکنالوجی کی شعبوں میں باہمی تعاون دونوں ممالک کے مابین تعاون کو اجاگر کرنے کے بہترین ذرائع ہیں۔انہوں نے دورِ حاضر کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر بھی زور دیا۔

    ASSAM ترکی میں قائم کی گئی ایک تھنک ٹینک تنظیم ہے جو مسلم ممالک کے مابین اتحاد اور فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی ہے۔ ASSAM کے اراکین سے ملاقات سربراہ پاک فضائیہ کے چار روزہ دورہ ترکی کی آخری سرگرمی تھی۔

  • دنیا سن لے ! ارنب گوسوامی سے متعلق انکشافات پاکستانی موقف کی تصدیق کرتے ہیں: دفتر خارجہ

    دنیا سن لے ! ارنب گوسوامی سے متعلق انکشافات پاکستانی موقف کی تصدیق کرتے ہیں: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی برادری کو دہشتگردی میں بھارتی سرپرستی کے ثبوت دیئے، ارنب گوسوامی سے متعلق انکشافات پاکستانی موقف کی تصدیق کرتے ہیں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں بھارت کی ریاستی سرپرستی اور عالمی سطح پر پاکستان مخالف مہم کے ناقابل تردید ثبوت پیش کئے۔ ٹی آر پی معاملے میں ممبئی پولیس کے ریپبلک ٹی وی اینکر کے خلاف چارج شیٹ میں شامل تحریروں نے ہندوستان کو مزید بے نقاب کیا ہے۔

    زاہد حفیظ چودھری کا کہنا تھا کہ تازہ ترین انکشافات اس بات کی مزید تصدیق کرتے ہیں کہ پاکستان نے مستقل طور پر کیا اشارہ کیا ہے۔ ہم نے شروع میں ہی پاکستان کے خلاف بھارت کے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فروری 2019ء میں پلوامہ حملے کا سب سے زیادہ فائدہ بی جے پی کی حکومت کو تھا۔ پاکستان، ہندوستان کے جھوٹوں کا مقابلہ حق کے ساتھ ہی کرتا رہیگا اور بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے مقابلہ میں مضبوطی اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرے گا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پرامید ہیں کہ بین الاقوامی برادری اس صورتحال کا پوری طرح سے جائزہ لے گی۔ علاقائی ماحول کو خراب کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن وسلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے اس کے اقدامات کے لئے بھارت کو جوابدہ قرار دے گی۔

  • براڈ شیٹ‌ 25.5 ملین ڈالرزدینے کی پراسرارکہانی:معاہدے کے مطابق یہ ادائیگی مشروط تھی:پھرکیوں کی ؟

    براڈ شیٹ‌ 25.5 ملین ڈالرزدینے کی پراسرارکہانی:معاہدے کے مطابق یہ ادائیگی مشروط تھی:پھرکیوں کی ؟

    لاہور:براڈ شیٹ‌ 25.5 ملین ڈالرزدینے کی پراسرارکہانی:معاہدے کے مطابق یہ ادائیگی مشروط تھی ،نوازشریف کی خفیہ جائیدادوں کا پتہ لگانے کے لیے 25.5 ملین ڈالرزدینے کی پراسرارکہانی ،رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف خاندان کے خفیہ جائیدادوں اوراثاثوں کی مالیت کا جائزہ لینے کے لئے بروڈشیٹ کو کم از کم 20.5 ملین امریکی ڈالر کی رقم ادا کی جو اتنی بڑی رقم ادا کرنے کے باوجود بھی حکومت کے قبضے میں نہیں آسکے

     

     

    براڈ‌شیٹ‌کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے میں چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ حکومت نے ثالثی کی کارروائی میں حصہ لینے کے بغیر براڈشیٹ کو ادائیگی میں آسانی کی یا اپیل کی کہ نواز شریف فیملی کے اثاثے ابھی تک حکومت کی تحویل میں نہیں آسکے

     

     

    دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانیوں‌ نے ایوین فیلڈ اپارٹمنٹس کے لئے براڈشیٹ کو 1.5 ملین امریکی ڈالر (1500000 امریکی ڈالر) کی ادائیگی بھی کی تھی کیونکہ نقصانات کے ازالے کے دعوے کے باوجود براڈشیٹ کا دعوی ہے کہ اس کے باوجود سابق وزیر اعظم نواز شریف اسی اپارٹمنٹ میں رہ رہے ہیں اورقابض بھی ہیں‌

     

     

    ایسے ہی نواز شریف خاندان کے دوسرے اثاثوں کے حصول کے لیے 19 ملین امریکی ڈالر (19000000 / – امریکی ڈالر) کی رقم ادا کی گئی تھی جوابھی تک حکومت پاکستان کی پہنچ سے دور ہیں‌

    حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے ایک بھی پائی حاصل نہیں کی اورنہ ہی نیب یہ کہہ سکتی ہے کہ اس نے کوئی کامیابی حاصل کی ہو”

     

     

    ان حالات کے بعد حیرانی ہوتی ہے کہ کس طرح دسمبر 2020 میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے براڈشیٹ کو ادائیگی کرنے کےلیے بڑی آسانی سے کم از کم 20.5 امریکی ڈالر کی رقم بھی ادا کردی تھی جبکہ نیب کو یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ براڈ شیٹ نے کیا پیش رفت کی

    نیب کے خلاف یہ فیصلہ سر انتھونی ایونس کیو سی نے دسمبر 2018 میں کیا تھا اور اپیل کا عمل دسمبر 2020 تک بغیر کسی احتجاج کے جاری رہا کہ شریف خاندان سے کوئی بازیافت نہیں کی گئی تھی اور جون 2000 کے معاہدے کے مطابق براڈشیٹ کو ادائیگی نہیں کی جاسکتی ہے۔

     

     

    جون 2000 میں پاکستان اور براڈشیٹ کے مابین ہونے والے معاہدے میں واضح طور پر بتایا گیا تھا کہ براڈشیٹ کے 20 فیصد حصے کی ادائیگی صرف اثاثوں اور رقوم کی "بازیابی” کے بعد ہوگی۔

    پاکستان اور براڈشیٹ کے مابین جون 2000 کے معاہدے کی شق 4.1 میں واضح طور پر یہ شرط رکھی گئی ہے ، "نیب اور براڈشیٹ اس بات پر متفق ہیں کہ کسی بھی اثاثے کی بازیافت معاہدے کی شق 2.2 میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ، "براڈشیٹ کو منتقلی کے لئے دستیاب بیس فیصد (بیس فیصد) جمع بونس کے علاوہ اگر کوئی ہو تو ، چیئرمین نیب کے ذریعہ اجازت دی جاسکے گی ، اور نیب بیس فیصد اسی فیصد وصول کرے گا (80 80) اس طرح سے برآمد شدہ رقم کا٪) ​​، کم بونس ، اگر کوئی ہے تو ، معاملہ ایسا ہونا چاہئے۔ ”

    براڈشیٹ ہرجانے دعوے کے حل کے لئے ثالثی کی کارروائی کے مطابق ، نواز شریف اور کنبہ کے اثاثوں کی مالیت ایک اندازے کے مطابق 805.9 ملین امریکی ڈالر سے 820 ملین امریکی ڈالر ہے۔

    "میرے سامنے اس سے منسوب اثاثوں کی کل قیمت $ 805.9 ملین امریکی ڈالر ہے جس میں پاکستان میں 622.2 ملین امریکی ڈالر ، سعودی عرب میں 54.1 ملین امریکی ڈالر ، متحدہ عرب امارات میں 24.5 ملین امریکی ڈالر اور برطانیہ میں 105.1 ملین امریکی ڈالر شامل ہیں۔” کیس کی کارروائی کے فیصلے میں لکھا ہے۔

    حقیقت یہ ہے کہ امریکی ڈالر 5 805.9 ملین صرف اثاثوں کی قیمت کے تخمینے ہیں اور ثالثی کی کارروائی میں پیش کی جانے والے مجموعی اعداد و شمار سے کہیں زیادہ قیمت ہوسکتی ہے

    حکم نامے میں نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان میں کارروائی کی تفصیلات بتائی گئیں جس کے نتیجے میں وہ تیسری بار وزیر اعظم پاکستان منتخب ہوئے اور جے آئی ٹی تشکیل دی۔

    کارروائی میں یہ بات ثابت کی گئی کہ جائیداد کی 76 اشیاء کی فہرست میں شامل رقم اب شریف فیملی کے پاس نہیں یا اب وصولی کے قابل نہیں ہیں ،اس فہرست میں 76 میں سے 69 آئٹم پر اثر انداز ہوتا ہے اور اس میں سے 98 فیصد تک کل قیمت.کا تعین کیا گیا تھا

     

    جج نے اس فیصلے میں لکھا ہے کہ 820 ملین ڈالر کے اثاثوں میں سے ، نواز شریف فیملی سے صرف 100 ملین امریکی ڈالر کی وصولی کی جاسکتی ہے ، اگر نہیں تو ، اور نیب کے ذریعہ دوسرے اثاثوں کی اس "ممکنہ بحالی” پر 19 ملین امریکی ڈالر کے نقصان کے دعوے کو تسلیم کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ شریف خاندان سے ممکنہ بحالی کی مناسب قیمت کا تخمینہ 100 ملین امریکی ڈالر ہے جو آئندہ کسی تاریخ میں انجام پائے گا۔ جج نے لکھا

    یہ 28.7 ملین ڈالر کا سوال ہے کہ جب تک شریف خاندان سے کوئی بازیابی نہیں ہوئی تھی تو پاکستانی اہلکار براڈشیٹ کو ادائیگی کرنے میں کیوں جلدی میں تھے اور ثالثی میں قیمت کا اندازہ مستقبل میں کچھ بازیافت کے تخمینے پر مبنی ہے۔

  • جرم نوازشریف کا:کفارہ عمران خان نے کیوں ادا کیا؟:پی آئی اے کے 3 افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں

    جرم نوازشریف کا:کفارہ عمران خان نے کیوں ادا کیا؟:پی آئی اے کے 3 افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں

    اسلام آباد:ملائیشیا میں رسوائی کیوں ہوئی ؟ پی آئی اے کے 3 افسران کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملائیشیا میں پی آئی اے کو طیارے کو روکے جانے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

    ذرائع کے مطابق یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ شعبہ مارکیٹنگ،انجینئرنگ،فلائٹ آپریشن،کوآپریٹوپلاننگ کیخلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی

    یاد رہے کہ پی آئی اےکوملائیشیاسےمسافروں کی واپسی کیلئے1کروڑروپےسےزائدخرچ کرناپڑا،

    اس موقع یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ یہ انکوائری صرف ملائیشیا میں جہاز کے رکنے کی نہیں بلکہ اس واقعہ کے تانے بانے کس سے اورکہاں تک ملتے ہیں ، اس بات کی انکوائری بھی بہت ضروری ہے اورامکان ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی ان تمام حقائق کا بغور جائزہ لے گی

    یہ بھی یاد رہے کہ سنیئر صحافی معروف تجزیہ نگار مبشرلقمان بھی انکشاف کرچکے ہیں کہ شاید پاکستانی عوام کم مگرماہرین اوراس صنعت سے متعلق دیگردنیا جانتی ہے کہ ملائیشیا میں جو رسوائی ہوئی ہے اس کا کریڈٹ بھی کرپشن پر برطرف سابق وزیراعظم نواز شریف کو جاتا ہے

    ان کے مطابق رپورٹس اس قدر خطرناک اورپریشان کن ہیں کہ سن کر بڑی تکلیف ہوتی ہے

    دوسری طرف یہ بھی مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ صرف ملائیشیا کے معاملے پرہی نہیں بلکہ اس سے پہلے ہونے والے معاملات کی بھی انکوائری ہونی چاہیے

    اس بات کی بھی انکوائری ہونی چاہیے کہ پی آئی اے نے اتنے پرانے ، بے کار اور مہنگی لیز پرکس نے کیوں‌ لیئے

    یہ بھی یاد رہے کہ یہ لین دین نواز شریف کے دورمیں ہوا اوریہ سارا کھیل شجاعت عظیم نے کھیلا جسے نوازشریف کی سرپرستی حاصل تھی اوراب بھی ہے

    یہ بھی یاد رہے کہ شجاعت عظیم کو نوازشریف نے بہت ہی زیادہ نوازا اور پی آئی اے کی تباہی کا ٹھیکہ بھی شجاعت عظیم کو دے کر قوم پراحسان عظیم کیا

    نوازشریف نے اس شخص پرجتنی عنایات کی ہیں اس کی فہرست بھی بڑی طویل ہے بہرکیف فی الوقت انکوائری کا معاملہ ملائیشیا واقعہ سے شروع ہوکر پی آئی اے کی تباہی کے آغاز تک تمام کرداروں کو بے نقاب کرنے تک جائے گا

     

    یہ بھی یاد رہے کہ نوازشریف نے ایک تو پی آئی اے کی شہہ رگ شجاعت عظیم کے ہاتھ میں دے دی دوسرا شجاعت عظیم کی رائل ایئرپورٹ سروسز اس کو کتنے ٹھیکے نوازشریف نے نوازے ، کتنے کمیشن مل کرکھائے گئے اورکتنی دونمبریاں کی گئی

    عوامی مطالبہ اس حوالے سے زورپکڑ رہا ہے کہ حکومت یہ انکوائری مکمل کرکے عوام تک تمام حقائق پیش کرے

    صرف یہ ہی نہیں بلکہ ملائیشیا میں ضبط ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے مسافر وطن واپسی پر ایک اور مشکل میں پھنس گئے۔

    ملائیشیاء سے 118 مسافر نجی ائیرلائن کی پرواز سے براستہ دبئی اسلام آباد پہنچ گے تاہم ایئرلائن کا عملہ مسافروں کا سامان دبئی ائیرپورٹ چھوڑ آئی جس پر مسافروں نے ایئرپورٹ پر اختجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن کے طیارے کو کوالمپور میں روکے جانے سے 172 مسافر پھنس گے تھے، جن کووطن واپس لانے کے لیے نجی ائیرلائن کی مدد سے آپریشن کیا جارہا ہے۔ پہلی پرواز 118 مسافروں کو براستہ دبئی اسلام آباد لائی ہے جبکہ دوسری پرواز رات 1 بج کر 40 منٹ پر مزید 54 مسافروں کو براستہ دوحہ واپس آئیں گے۔

    دوسری جانب نجی ائیرلائن کی پرواز 118 مسافروں کا سامان دبئی ائیرپورٹ چھوڑ آئی ہے جس پر مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا، مسافروں نے سامان نہ ملنے پر نجی ائیرلائن کے خلاف اسلام آباد ائیرپورٹ پر اختجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔

  • پاک فوج بجٹ،وسائل کےساتھ دنیاکی دسویں:طاقت کے  اعتبارسےتیسری:حکمت ودانائی کےحساب سےپہلی فوج

    پاک فوج بجٹ،وسائل کےساتھ دنیاکی دسویں:طاقت کے اعتبارسےتیسری:حکمت ودانائی کےحساب سےپہلی فوج

    نئی دہلی/بیجنگ/واشنگٹن: پاکستان کی فوج دنیا میں کم بجٹ کے ساتھ دنیا کی دسویں :طاقت کے اعتبار سے تیسری :حکمت ودانائی کے حساب سے پہلی فوج ،اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی ادارے گلوبل فائرپاورز نے دنیا کی طاقت ور افواج کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاک فوج فوجی بجٹ ، اسلحے اورفوجیوں کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کی دس بڑی فوجوں میں سے 10 ویں نمبر پرہے۔

    دنیا کی جدید افواج اورفوجی طاقت کا تجزیہ کرنے والے عالمی تحقیقی ادارے ‘گلوبل فائرپاور‘ نے 2021 میں فوجی طاقت کے اعتبار سے 138 ملکوں کی فہرست جاری کی ہے ۔ ان ممالک کی افواج کی طاقت کا تخمینہ فہرست میں شامل ہر ملک کے ہتھیاروں، افرادی قوت، جیوگرافی اوررسد کی صلاحیت، اس ملک کے قدرتی وسائل اور مقامی انڈسٹریوں کے اعداو شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے لگایا گیا ہے۔

    اس فہرست کے مطابق پاکستان جنگی اعتبار سے دنیا کا دسواں سب سے طاقتور ملک ہے ، پاکستان کا دفاعی بجٹ 12,275,000,000ڈالر اورپاورانڈیکس 0.2083 ہے۔

    بھارت کا دفاعی بجٹ 66 ارب ڈالرز ہے ، چین کا دفاعی بجٹ 179 ارب ڈالرز ہے ، ایسے ہی امریکہ کا دفاعی بجٹ 721 ارب ڈالرز سے زائد ہے ، کچھ ایسے ہی دیگرملکوں‌کا دفاعی بجٹ ہے

    پاکستان کے کل فوجی اہلکار 1,204,000 ہیں جبکہ کل ایئرکرافٹ کی تعداد1364 ہے اور جنگی جہاز وں کی تعداد357 ہے ۔پاکستان کے بحری اثاثوں کی تعداد 100 ہے ۔ اسلامی دنیا کے اعتبار سے پاکستان پہلے نمبر پرجبکہ ترکی دوسرے اورمصر تیسرے نمبر پر ہے ۔

    پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کے باعث آج دنیا اس کی معترف ہے ، یہی وجہ ہے کہ پاک فوج نے بھاری دفاعی بجٹ کی حامل اسرائیل ، جرمنی اور آسٹریلیا جیسی افواج کوبھی پیچھے چھوڑ دیاہے ۔

    گلوبل فائرپاور نے امریکہ کو اس فہرست میں دنیا کی سب سے طاقتور اور بڑی فوج قرار دیا ہے، دوسرے نمبر پر روس، جبکہ چین کی فوج دنیا کی تیسری طاقتور ترین فوج ہے ۔ اس کے بعد بالترتیب بھارت ، جاپان ،جنوبی کوریا اور فرانس کی افواج شامل ہیں ۔

    روسی ڈیفینس رپورٹس کے مطابق پاکستان کی افواج کم وسائل کے ساتھ اس وقت دنیا کی تیسری بڑی قوت کے طورپرموجود ہے ، ان دفاعی تجزیہ نگاروں‌کا کہنا ہے کہ طاقت سے مراد کم وسائل کے باوجود اپنے اہداف کو کامیابی سےحاص کرنا اورپیشہ وارانہ تربیت ہے جس میں پاکستان کی افواج نے دنیا کی بڑی بڑی فوجی قوتوں پراپنی دھاک بٹھا رکھی

    اس رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ دیگر ملکوں‌کی نسبت کم بجٹ ، کم وسائل ،عددی اعتبار سے بھی کم ہونے کے باوجود پاکستانی افواج نے پچھلی 4 دہائیوں سے جس طرح دنیا کی بڑی بڑی فوجی قوتوں کو دنیا کے مختلف محاذوں پرپچھاڑا ہے اس کی مثال ماضی قریب میں بھی نہیں ملتی

    اس رپورٹ میں انہیں حالات کو بنیاد بنا کرافغانستان کی مثال دی گئی ہے کہ جس طرح پاکستانی افواج نے حکمت ودانائی سے بڑی بڑی فوجی قوتوں کو ناکوں چنے چبوائے اس بنیاد پرکہا جاسکتا ہے کہ پاکستانی افواج حکمت ودانائی رکھنے والی پہلے نمبر پرفوج ہے

  • کورونا ویکسین لگوانے والے 23 افراد ہلاک

    کورونا ویکسین لگوانے والے 23 افراد ہلاک

    اوسلو: کورونا ویکسین لگوانے والے 23 افراد ہلاک،اطلاعات کے مطابق ناروے میں کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے چند دنوں بعد ہی 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مرنے والوں میں سے 13 افراد کی موت کورونا وائرس کی ویکسین کے ضمنی اثرات کی وجہ سے ہوئی۔ ان تمام افراد کی عمر 80 برس کے لگ بھگ تھی اور یہ سب نرسنگ ہومز کے رہایشی تھے۔

    نارویجن میڈیسن ایجنسی کے چیف فزیشن سیگار ہورٹیمو نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین لگنے کے بعد بخار اور متلی ہونا عام ہے اور پیچیدہ صحت کے مسائل رکھنے والوں کے لیے ویکسین کے ضمنی اثرات مہلک بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

    ناروے میں اب تک 30 ہزار افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 23 افراد کی موت کی بنیاد پر ویکسین کو غیر محفوظ قرار نہیں دیا جاسکتا تاہم ڈاکٹروں کو ویکسین لگانے سے پہلے مزید باریک بینی سے صحت کا جائزہ لینا ہوگا۔ جن کی صحت بہت خراب ہو یا عمر رسیدہ افراد کے حوالے سے اضافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہوگی۔

    دوا ساز کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے کے بعد مرنے والے 23 افراد میں 21 خواتین اور 8 مرد شامل ہیں۔ فائزر کمپنی کے مقامی نمائندے کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن کے بعد اموات کا علم ہے اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر متعلقہ معلومات بھی جمع کی جارہی ہیں۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے جرمنی ، برطانیہ اورایسے کئی دیگرممالک سے کرونا ویکسین لینےوالے افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں یہی وجہ ہے کہ آج پاکستانی ماہر طب نے خبردار کیا ہے کہ کرونا ویکسن موثر نہیں ہوسکتی کیونکہ کرونا وائرس 25 سے30 دن کے اندر اپنی شکل تبدیل کرلیتا ہے