Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ملک کے کونے کونے میں گیس پہنچائی جائے:ندیم بابر

    وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ملک کے کونے کونے میں گیس پہنچائی جائے:ندیم بابر

    اسلام آباد :وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ملک کے کونے کونے میں گیس پہنچائی جائے:ندیم بابر نے اعلان کرکے خوش کردیا :وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا ہے کہ ایسا لائحہ عمل بنایا جارہا ہےکہ ملک کے تمام شہریوں کو گیس ملے۔

    ندیم بابر نے کہا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے حکم دیا ہے کہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے اس پرعمل کرکے دکھایا جائے

    ندیم بابرکا کہنا ہےکہ دسمبر کے آخری ہفتے اور جنوری کے پہلے دو ہفتوں میں گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے، ہماری پہلی ترجیح شہریوں کو گیس کی فراہمی ہے تاہم گھریلو، کمرشل اور صنعتوں کی شیڈول لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کچھ جگہوں پر پریشرکے مسائل پہلے سے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کل میں ٹینڈر کررہے ہیں کہ اضافی گیس اگر کوئی لانا چاہتا ہے تو لائے، اگلے مہینے کے آخر تک پہلے نجی ٹرمینل کی تعمیر شروع ہوجائے گی ۔

  • خواجہ آصف احسن اقبال کے گھرسے گرفتار،مخبری کس نے کی؟اہم سوال

    خواجہ آصف احسن اقبال کے گھرسے گرفتار،مخبری کس نے کی؟اہم سوال

    اسلام آباد: خواجہ آصف احسن اقبال کے گھرسے گرفتار،مخبری کس نے کی؟اہم سوال ؟ بحث چھڑگئی ،اطلاعات کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب نے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو گرفتار کرلیا۔

    کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کرلیا، ترجمان نیب نے خواجہ آصف کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

    ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے اجلاس کے بعد احسن اقبال کے گھر ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ہونا تھا، وہ احسن اقبال کے گھر ن لیگ کے اجلاس میں شرکت کے لیے موجود تھے۔ترجمان نیب کے مطابق خواجہ آصف کو نیب راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے، میڈیکل ٹیم کو ان کے معائنے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو راہداری ریمانڈ کے لیے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، راہداری ریمانڈ کے بعد انہیں نیب لاہور کے دفتر منتقل کیا جائے گا۔ترجمان نیب کے مطابق خواجہ آصف 26 کروڑ مالیت کے اثاثوں کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے ، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

    ادھر ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ پولیس کواحسن اقبال کے گھر سے اطلاع دی گئی تھی کہ خواجہ آصف اس وقت اجلاس میں شامل ہیں جس پرپولیس نے انہیں گرفتارکرلیا ، یہ اطلاع کس نے دی اس کا نام ابھی سامنے نہیں آیا ،

    دوسری طرف پولیس نے بھی اسی انداز سے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے

  • قرآن کی  تلاوت سن کرعمران خان نے کیا کہا:کابینہ والے بھی حیران رہ گئے

    قرآن کی تلاوت سن کرعمران خان نے کیا کہا:کابینہ والے بھی حیران رہ گئے

    اسلام آباد: قرآن کی تلاوت سن کرعمران خان نے کیا کہا:کابینہ والے بھی حیران رہ گئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ اسلامی فلاحی ریاست کی اصل روح کے مطابق عمل کرنا ہوگا، ہمارا عزم ہے کہ کوئی بھوکا نہ سوئے اور تنگدستی کی زندگی نہ گزارے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورت حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    اجلاس کے آغاز پر وزیراعظم نے جو ابتدائی کلمات ادا کیے اُن میں ملک سے غربت و افلاس کا خاتمہ اور پریشان حال لوگوں پر توجہ دینے کا عزم شامل تھا۔، ادھرذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس سےقبل کی گئی تلاوت کے ترجمے پر وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’میں چاہتا ہوں غربت اور بھوک و افلاس کا خاتمہ ہوسکے‘۔

    ادھر ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی اس وقت کی کیفیت کے بارے میں کابینہ اراکین کا کہنا ہے کہ وہ تلاوت سننے کے بعد وزیراعظم کی کیفیت پرحیران تھے ، ایسے محسوس ہورہا تھا کہ وزیراعظم قرانی احکامات سن کرکانپ گئے ہیں‌

    اُن کا کہنا تھا کہ ’اسلامی فلاحی ریاست کی اصل روح کے مطابق عمل کرنا ہوگا تاکہ کوئی بھی شہری بھوک و افلاس اور غربت کا شکار نہ رہے‘۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ’میرا عزم ہے کوئی بھوکا نہ سوئے اور تنگدستی کی زندگی نہ گزارے، مستقبل میں ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں نچلے طبقے کا احساس کیا جائے، احساس پروگرام بھی اسی کی ایک کڑی ہے جس کے تحت لوگوں کا ڈیٹا مکمل کیا جارہا ہے‘۔

  • لندن میں چھپا نوازشریف ہمیں‌استعمال کررہا ہے:پہلے پاکستان آئے پھرہمیں پٹّی پڑھائے :پی پی

    لندن میں چھپا نوازشریف ہمیں‌استعمال کررہا ہے:پہلے پاکستان آئے پھرہمیں پٹّی پڑھائے :پی پی

    اسلام آباد:لندن میں چھپا نوازشریف ہمیں‌استعمال کررہا ہے: :پی پی نے بڑی بات کہہ دی ،ادھر مولانا فضل الرحمن اور پی پی کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ،اطلاعات کےمطابق پی پی اورمولانافضل الرحمن کے درمیان فاصلے بڑھ چکے ہیں اوریہ بھی اطلاعات ہیں کہ مولانا فضل الرحمن کسی بھی وقت کوئی اہم اعلان کرسکتے ہیں‌

    ادھر اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم عملی طورپرٹوٹ چکی ہے اورکہا جارہا ہے کہ استعفوں کے معاملے پرپی پی نے "چٹّا چواب "دے دیا ہے ،جس کی وجہ سے مولانا بہت پریشان ہیں اوروہ کسی بھی وقت کوئی بڑا فیصلہ کرسکتے ہیں‌

    ادھر ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کااجلاس بھی ہوا ہے جس میں‌ یہ نوازشریف کی لندن میں سیاست کھیلنے پربھی شکوے سامنے آئے ہیں ، اجلاس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف ہمیں استعمال کررہا ہے ،

    دوسری طرف یہ بھی مطالبہ سامنے آیا ہے کہ اگرنوازشریف پاکستان نہیں آتا توپیپلزپارٹی کسی فیصلے کی پابند نہیں ہے ،نوازشریف پہلے پاکستان ائے پھرہمیں پٹی پڑھائے

    اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایزیگٹو کمیٹی کااجلاس چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اھم فیصلے کئے گئے مستعفی ناہونےاعلان شرط میاں نوازشریف کی واپسی پر مشروط کردی ھے اور ضمنی الیکشن میں پھرپور حصہ لینے کااعلان کیا ھے

    بلاول بھٹو کی زیرصدارت اہم اجلاس میں سینٹ الیکشن میں ہرصورت لڑنے کااعلان کیا ھے اور یہ بھی فیصلہ ھوا ھے کہ لانگ مارچ میں حصہ ضرور لینگے اور میاں نوازشریف واپس آئیں اور لانگ مارچ کی قیادت کریں کسی صورت میں جمہوریت ڈی ریل نا کرنے کافیصلہ مولانا فضل الرحمن کی جماعت میں دراڑیں پڑچکی ھیں قریب قریب پی ڈی ایم ٹوٹنے کے قریب ھے

    مولانافضل الرحمان کی بےنظیربھٹوکی برسی میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے بھی بات ہوئی جس پرپارٹی رہنماوں نے کہا کہ جس کو ہماری شہید قائد کی برسی پراعتراض ہے تواس کے ساتھ نہیں چل سکتے

    اس اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پیپلزپارٹی کسی کی ڈکٹیشن پرچل کراپنا نقصان نہیں کرسکتی

  • مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کیخلاف غداری کا مقدمہ قائم کرنیکا فیصلہ

    مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کیخلاف غداری کا مقدمہ قائم کرنیکا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا

    مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی کفایت اللہ کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا،کابینہ اپنے اگلے اجلاس میں مزید مشاورت کر کے حتمی منظوری دے گی

    کابینہ نےجاوید غنی کی بطور چیئرمین ایف بی آر مدت میں 3 ماہ کی توسیع کی منظوری دیدی،نیب اور امریکی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی کےدرمیان مفاہمتی یاداشت کی منظوری دیدی

    پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

    واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

    غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے غیر ملکی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ موخرکر دی گئی،پیٹرولیم ڈویژن گیس کی منصوبہ بندی کے حوالے سےبریفنگ دی گئی،وزارت داخلہ اور سی ڈی اے مارگلہ روڈ تجاوزات کے خاتمے پر ٹائم فریم دے دیا گیا،

    اجلاس میں گلگت بلتستان میں تین سال کیلئے ایف سی تعیناتی کی سمری منظورکر لی گئی،ہائیڈرو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری دی گئی،اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دی گئی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 24 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی،وفاقی کابینہ نے فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کی تعیناتی کر دی

    خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کیا تھا بعدازاں پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد سرکٹ کے حکم پر ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

  • مریم میری بات ہی نہیں مانتی:کچھ اسے سمجھائیں تو سہی :مولانا نے نوازشریف کوشکایت لگادی

    مریم میری بات ہی نہیں مانتی:کچھ اسے سمجھائیں تو سہی :مولانا نے نوازشریف کوشکایت لگادی

    اسلام ‌آباد:مریم میری بات ہی نہیں مانتی:کچھ اسے سمجھائیں تو سہی :مولانا نے نوازشریف کوشکایت لگادی ،اطلاعات کے مطابق پی ڈی ایم میں بڑھتے ہوئے اختلافات نے جہاں مولانا فضل الرحمن کوپریشان کررکھا ہے وہاں نوازشریف بھی سخت پریشان ہیں ، یہی وجہ ہے کہ دونوں رہنماوں میں‌ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے

    ادھر پی ڈی ایم ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مریم نواز کے رویے سے مولانا بڑے دلبرداشتہ ہیں ، مریم نواز سمجھ رہی ہیں‌ کہ مولانا کی قیادت اورفیصلوں نےپی ڈی ایم کومضبوط کرنے کی بجائے نقصان پہنچایا ہے

    دوسری طرف مولانافضل الرحمن شکوہ کرتے ہیں کہ جب پی ڈی ایم کا سربراہ میں ہوں تومریم کوکس نے اخیتاردیا کہ وہ فیصلے کریں‌

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مولانا نے نوازشریف کو مریم نواز کی اس حوالے سے شکایت کی ہے ،

    ادھرپی ڈیی ای ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ نوازشریف نے مولانا کویقین دہانی کروائی ہے کہ مریم نواز آپ کی سربراہی میں ہی کام کریں گی

    دوسری طرف نوازشریف نے پی ڈی ایم کے اندرٹوٹ پھوٹ پرقابوپانے کے لیے جلد ایک اجلاس بلا کراس میں شکوے شکایتیں دور کرنے کا حکم دیا ہے ، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس سلسلے میں بہت جلد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جاسکتا ہے

  • تنخواہیں‌،مراعات اورپھربجلی بھی مفت:غریبوں کا کیا قصورہے ؟وزیراعظم نے بڑاحکم دے دیا

    تنخواہیں‌،مراعات اورپھربجلی بھی مفت:غریبوں کا کیا قصورہے ؟وزیراعظم نے بڑاحکم دے دیا

    اسلام آباد :تنخواہیں ،مراعات اورپھربجلی بھی مفت:غریبوں کا کیا قصورہے ؟وزیراعظم نے بڑاحکم دے دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ایک بہت ہی بولڈ فیصلے لیتے ہوئے بہت بڑا حکم دے دیا ہے ،

    ذرائع کےمطابق وزیراعظم کوبتایا گیا کہ اس ملک میں‌ لاکھوں‌ سرکاری ملازمین مفت بجلی استعمال کرتے ہیں جن کا غریبو ں‌پرپڑتا ہے ، وزیراعظم کو یہ بھی بتایا گیاکہ سرکاری ملامین جوتنخواہیں لیتے ہیں، پھر ساتھ ساتھ وہ بڑی بڑی مراعات لیتے ہیں لیکن بجلی مفت استعمال کرتے ہیں‌

    اس پروزیراعظم جہاں بڑے حیران ہوئے وہاں‌ اس پرافسوس کا بھی اظہار کیا کہ اس تنخواہ دارطبقے کا بوجھ غریبوں جو نہ توتنخواہیں لیتے ہیں اورنہ ہی مراعات پھروہ دوسروں کا بوجھ بھی برداشت کریں ایسا نہیں ہوسکتا

    ادھر اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے ابتدائی طور پر ریلوےکالونیوں میں 25 ہزاربجلی میٹرہنگامی طور پرلگانے کاحکم دے دیا ہے اورکہا کہ مجھے جلد اس کی رپورٹ بھی دی جائے کہ فنکشنل ہوئے ہیں یا نہیں‌

    اس حوالے سے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی گئی جس وزیراعظم عمران خان نے یہ حالات دیکھ کربڑے ہی دکھ کا اظہارکیا ہے

    وزیرریلوےاعظم سواتی نےتمام تفصیلات وزیراعظم عمران خان کےسامنےرکھ دیں،نقصان میں واپڈا اورریلوےحکام کی ملی بھگت نکلی،وزیراعظم کورپورٹ پیش

    اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ریلوےملازمین بجلی استعمال کرتےرہے،مالی بوجھ ریلوےپرپڑتا ہے ریلوےکالونیوں میں بجلی میٹرنہ ہونےپرسالانہ ڈھائی ارب روپےکا نقصان برداشت کرنا پڑھ رہا ہے

    وزیراعظم نے اس موقع پرعزم کا اظہارکیا کہ وہ کوشش کریں گے کہ آئندہ ایسا نہ ہو

  • وزیراعظم عمران خان نےاسد قیصرکے کان میں کیا‌خاص بات کی کہ ن لیگی سرپیٹنے لگے

    وزیراعظم عمران خان نےاسد قیصرکے کان میں کیا‌خاص بات کی کہ ن لیگی سرپیٹنے لگے

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نےاسد قیصرکے کان میں کیا‌خاص بات کی کہ ن لیگی سرپیٹنے لگے،اطلاعات کے مطابق حکومت نے مسلم لیگ ن کے استعفوں پر جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرلیا ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی اور محمد سجاد کے استعفوں کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات ہوئی جس میں استعفوں سے متعلق پارلیمانی روایات سے استفادہ کرنے پر غور کیا گیا۔

    اسپیکر نے دونوں ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں پر وزیراعظم کو آئینی و قانونی ماہرین سے ہونے والی مشاورت اور حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم اور اسپیکر اسد قیصر نے معاملہ جلد نمٹانے پر اتفاق کیا اور حکومت نے لیگی ارکان کے استعفوں پر جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا۔

    حکومتی جارحانہ حکمت عملی کا فیصلہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے استعفوں سے متعلق بیان کے بعد آیا۔ مریم نواز نے دونوں ارکان اسمبلی سے کہا تھا کہ وہ اسپیکر سے کہیں کہ ان کے استعفی قبول کیے جائیں۔

    ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق پانچ روز گزرنے کے باوجود دونوں ارکان نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رابطہ نہیں کیا۔ رابطہ نہ کرنے کی صورت میں دو روز بعد مسلم لیگ ن کے دونوں ارکان کے استعفی منظور کرلیے جائیں گے۔

    وزیراعظم نے اسپیکر سے کہا کہ آپ کو مکمل اختیار ہے کہ آپ اپنی آئینی ذمہ داریوں سے متعلق فیصلہ کریں، جمہوریت اور نظام کے تسلسل کے لیے اپوزیشن سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن کرپشن پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں نے دباؤ قبول کیا نہ کرونگا،  کسی قسم کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

  • سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

    سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس سماعت کے لئے مقرر کر دیا

    چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ 4 جنوری کو سماعت کریگا،سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوگی،بینچ میں چیف جسٹس گلزار احمد ، جسٹس مشیر عالم شامل ہیں،جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحیٰ آفریدی بھی بینچ کا حصہ ہیں

    حکومت کی جانب سے دائرصدارتی ریفرنس میں موقف اپنایا گیا کہ سینیٹ انتخابات آ ئین کے تحت نہیں کرائے جاتے، سینیٹ کا انتخاب الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کرایا جاتا ہے،سینیٹ کا الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہو سکتا ہے، اوپن بیلٹ سے سینیٹ الیکشن میں شفافیت آ ئے گی،

    حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ خفیہ ووٹنگ کی وجہ سے سینیٹ الیکشن کے بعد شفافیت پر سوال اٹھائے جاتے ہیں

    قبل ازیں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کے حوالے سے بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ، صدر مملکت عارف علوی نے معاملے پر سپریم کورٹ کی رائے حاصل کرنے کیلئے صدارتی ریفرنس پر دستخط کر دیئے ہیں

    ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعےکرانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس سپریم کورٹ بھجوانے کی وزیرِاعظم کی تجویزکی منظوری دے دی ہے۔

    وفاقی کابینہ سے مشاورت کے ساتھ ہی سینیٹ انتخابات شوآف ہینڈسےکرانے کا فیصلہ ہوگیا

    ریفرنس میں آئین میں ترمیم کے بغیر الیکشن ایکٹ 2017ء کے سیکشن (6) 122 میں ترمیم کرنے پر سپریم کورٹ کی رائے مانگی گئی ہے۔وفاقی کابینہ اس معاملے پر 15 دسمبر کو سپریم کورٹ سے رائے لینے کی منظوری دے چکی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے اور انتخابات میں شفافیت کے لئے ایوان بالا کے آئندہ الیکشن اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کی خواہاں ہے۔

    پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے کس کو طلب کر لیا؟

    مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

    سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ

    عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

    لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کو سرپرائز دینگے ، فردوس عاشق اعوان

    پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

    مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

    استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی

    لاہور جلسہ سے قبل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں طلب،اہم فیصلے متوقع

    سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

    13 دسمبر کو ہر ہاتھ میں جھنڈا اورہر جھنڈے میں ڈنڈا ہوگا، قمر زمان کائرہ

    شاہدرہ جلسے میں حملہ کیسے ہوا اور کس نے کیا؟ مریم نواز نے خود بتا دیا

    استعفے منظور کرنے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس،حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

  • کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان پہنچ گئی،کتنے مریض سامنے آ گئے

    کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان پہنچ گئی،کتنے مریض سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان پہنچ گئی

    سندھ میں 3مریضوں میں کورونا وائرس کے نئی قسم کی تصدیق ہوئی ہے،برطانیہ سے پاکستان پہنچنے والے مسافروں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے

    برطانیہ سے آنے والے تین مسافروں میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی موجودگی کی تصدیق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے ، چار دن قبل چھ مسافر براستہ دبئی برطانیہ سے کراچی پہنچے جن کے ٹیسٹ کروانے کیلئے سیمپلز لیے گئے تاہم اب ان کی رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں سے تین مسافروں میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی تصدیق ہو گئی ہے ۔

    ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے برطانیہ سے واپس آنے والے 12 افراد کے ٹیسٹ کیے تھے اور 12 میں 6 مریضوں کا کووڈ ٹیسٹ پازیٹو آیا،جینو ٹائپنگ سے پتہ چلا کہ 3 مریضوں میں نیا مہلک وائرس موجود ہے،مریضوں میں پایا جانے والا وائرس برطانیہ میں پائے جانے والے وائرس سے 95 فیصد مماثلت رکھتا ہے،سیمپلز کو جینو ٹائپنگ کے دوسرے مرحلے سے گزارا جائے گا۔

    پاکستان نے برطانیہ سے براہ راست پروازیں معطل کر دی ہیں جس کے باعث یہ مسافر برطانیہ سے دبئی اور پھر کراچی پہنچے تھے ، ایئر پورٹ حکام نے ان کی ٹریول ہسٹری کو دیکھتے ہوئے سیمپلز لیے ، اب ایئر پورٹ حکام یقینی بنا رہے ہیں کہ برطانیہ کی ٹریول ہسٹری رکھنے والے ہر مسافر کے ٹیسٹ کیے جائیں ، تمام مسافروں کو سختی سے مانیٹر کیا جائے گا۔

    ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد حکومت سندھ نے تینوں افراد کی فیملیز سے بھی رابطہ کر لیاہے اور انہیں آگاہ کرنے کے بعد خاندان کے دیگر افراد کے ٹیسٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے ، تینوں افراد اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ ہیں ، دو افراد کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کی سہولت پہلے سے موجود ہے جبکہ تیسرے مسافر کے علاقے میں بھی سمارٹ لاک ڈاﺅن کا انتظام کیا جارہا ہے ۔

    تینوں افراد کی حالت اس وقت خطرے سے باہر ہے اور وہ اپنے گھر میں ہی آئیسولیشن میں ہیں تاہم محکمہ صحت کی جانب سے ان کی نگرانی کی جارہی ہے اور ضرورت پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا جائے گا

    واضح رہے کہ برطانیہ میں کورونا کی ایک نئی قسم سامنے آچکی ہے جووائرس کی پہلے دریافت ہونیوالی قسم سے بھی زیادہ تیزی سے منتقل ہوتاہے اور کورونا کی سامنے آنیوالی یہ قسم پہلے وائرس سے زیادہ تبدیل ہو چکا ہے۔