Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بتا دو دنیا والوں کو! کرونا آخری وبانہیں:انتظارکریں :تیاررہیں

    بتا دو دنیا والوں کو! کرونا آخری وبانہیں:انتظارکریں :تیاررہیں

    نیویارک :بتا دو دنیا والوں کو! کرونا آخری وبانہیں:انتظارکریں :تیاررہیں ،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا کی طرح دوسری وبائی امراض کیلئے بھی تیار رہنا چاہئیے۔

    ذرائع کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈنوم گیبریس نے کہا ہے کہ مستقبل میں مزید وبائی امراض دستک دے سکتی ہیں لہذا دنیا کو اس کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

    ٹیڈروس ایڈنوم گیبریس نے کہا کہ دنیا نے پچھلے 12 مہینوں میں بہت زیادہ نشیب و فراز دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ موسم بہار میں کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے سے قبل ایسے متعدد جائزے اور اطلاعات سامنے آئیں جن میں کہا گیا تھا کہ دنیا ایسے بحرانوں کے لئے تیار نہیں ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا تمام ممالک کو اپنی صلاحیتوں سے بھرپور طریقے سے استفادہ کرنا چاہئے اس لئے کہ تاریخ نے ہمیں بتایا ہے کہ یہ آخری وبائی بیماری نہیں ہے۔ اور یہ زندگی کی حقیقت ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں 8 کروڑ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور اس جان لیوا وبا سے 17 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ مریضوں نے جانیں گنوائی ہیں ۔

  • گڑھی خدا بخش میں‌ جلسے کی تیاریاں مکمل ، جلسہ گاہ اور سٹیج کی تفصیلات جاری

    گڑھی خدا بخش میں‌ جلسے کی تیاریاں مکمل ، جلسہ گاہ اور سٹیج کی تفصیلات جاری

    گڑھی خدا بخش میں‌ جلسے کی تیاریاں مکمل ، جلسہ گاہ اور سٹیج کی تفصیلات جاری

    باغی ٹی وی روپورٹ کے مطابق :شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں جلسے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے. گڑھی خدا بخش میں مزار کے احاطے میں اسٹیج بنا دیا گیا.اسٹیج کے سامنے میدان پر فرشی نشست کا اہتمام کیا گیا، کالین اور دریاں بچھا دی گئیں.شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر کارکنان بیٹھ کر قائدین کا خطاب سنیں گے.جلسہ گاہ میں مختلف کیمپس لگا کر جلسہ گاہ کو چھوٹا رکھا گیا ہے.

    جلسہ گاہ میں کارکنوں کی بڑی تعدادپہنچ گئی، بلاول بھٹو،مریم نواز سمیت دیگر اہم قائدین خطاب کریں گے۔ طبعیت ناساز ہونے پر سابق صدر آصف علی زرداری کی عدم شرکت پر ان کا بھی جلسہ سے ویڈیو لنک خطاب متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی آج 13ویں برسی منائی جارہی ہے جس کے لئے گڑھی خدا بخش بھٹو میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں پہلی بار پیپلز پارٹی کے قائدین کے ساتھ پی ڈی ایم کے رہنما مریم نواز ۔عبد الغفور حیدری سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین گڑھی خدا بخش کے سٹیج سے عوام سے خطاب کریں گے۔

    شہدا کے مزار اور جلسہ گاہ کو بینرزاور پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں کارکنان کے بیٹھنے کے لیےکیمپس لگاکر قالین بچھائے گئے ہیں ۔ مزار کےداخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں۔


    برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرتے ہوئے 7 ہزارپولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جن میں خواتین کمانڈوز اور ٹریفک پولیس اہلکار شامل ہیں جلسے گاہ کی سی سی ٹی وی کیمراوں سے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    جلسہ گاہ میں مختلف محکموں اور پیپلز پارٹی کی جانب سے استقبالیہ اور میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں۔ برسی کی تقریبات میں شرکت کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت مرکزی قیادت لاڑکانہ پہنچ چکے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری پروگرام کے مطابق 27 دسمبر کودوپہر 1بجے جلسہ عام کا آغازہو گا ملک بھر سے آنے والے شاعر شہید محترمہ بینظیر بھٹوکی یاد میں مقالے اور شاعری پیش کریں گے 3 بجے تقریروں کا آغاز ہو گا جب کے پانچ بجے بلاول بھٹو زرداری۔مریم نواز۔عبد الغفور حیدری سمیت پی ڈی ایم کے قائدین جلسے سے خطاب کریں گے سات بجے تک جلسہ اختتام پذیر ہو گا

  • آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 میجرز سمیت 4 فوجی شہید

    آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 میجرز سمیت 4 فوجی شہید

    راولپنڈی :آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 میجرز سمیت 4 فوجی شہید،ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 میجرز سمیت 4 فوجی شہید ہوئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر کو حادثہ گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں پائلٹ میجر محمد حسین سمیت 4 جوان شہید ہوئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اس حادثے میں کوپائلٹ میجر ایاز حسین، نائیک انضمام عالم، سپاہی محمد فاروق بھی شہید ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر شہید سپاہی عبدالقدیر کی میت لے کر سی ایم ایچ اسکردو جا رہا تھا۔ سپاہی قدیر کامری سیکٹر میں برفانی تودے کی زد میں آ کر شہید ہوئے تھے۔

    ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید میجر ایاز کا تعلق کراچی کے علاقے ملیر سے ہے جبکہ میجر حسین شہید اسکردو کے علاقے خپلو کے رہائشی تھے۔

    اس کے علاوہ نائیک انضمام کا تعلق چکوال اور سپاہی فاروق شہید ساہیوال کے رہائشی تھے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی وزیراعظم کی طرف سے جمہوریت کے دعوے کومسترد کرتے ہیں :پاکستان

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی وزیراعظم کی طرف سے جمہوریت کے دعوے کومسترد کرتے ہیں :پاکستان

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی وزیراعظم کی طرف سے جمہوریت کے دعوے کومسترد کرتے ہیں،اطلاعات کےمطابق پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر میں جمہوریت کا دعویٰ مسترد کر دیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کے جمہوریت کے دعوے کا مقصد کشمیریوں کی آواز کو دبانا ہے، اس لیے بھارتی وزیر اعظم کے جھوٹے دعوے کو مسترد کرتے ہیں۔

     

     

    ترجمان کا کہنا تھا جموں و کشمیر میں جمہوریت کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، بی جے پی کی نام نہاد جمہوریت بندوق کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے ہے۔

    ترجمان نے کہا مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 سے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، بھارتی قیادت کے جھوٹے دعوے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی بجائے مقبوضہ کشمیر سے غیر قانونی قبضہ ختم کرے، اور کشمیریوں کو یو این کی قراردادوں کے مطابق حق رائے دہی دیا جائے۔

  • بلوچستان :فٹبال اسٹیڈیم کےقریب دھماکا ہوگیا، 2 افراد جاں بحق

    بلوچستان :فٹبال اسٹیڈیم کےقریب دھماکا ہوگیا، 2 افراد جاں بحق

    کوئٹہ : بلوچستان :فٹبال اسٹیڈیم کےقریب دھماکا ہوگیا، 2 افراد جاں بحق ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں بھارتی سازشیں جاری ہیں اوربھارت کے لے پالک دہشت گردوں نے آج پھربلوچستان کولہولہان کردیا ،

     

    پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے علاقے پنجگورمیں فٹبال اسٹیڈیم کےقریب دھماکا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں اب تک 2افرادجاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق فٹبال اسٹیڈیم میں اسکول کی ٹیموں کے درمیان میچ کے بعد دھماکا ہوا۔دھماکےکے نتیجے میں دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد کو نقصان پہنچا

  • ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر پھنس گئے

    ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر پھنس گئے

    ممبئی :ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر پھنس گئے،اطلاعات کے مطابق دنیا کا انٹرنینشل ہوائی اڈہ ممبئی ایئرپورٹ پراس وقت سخت پریشان کن صورت حال ہے ، دیگرممالک سے واپس آنے والے مسافرپھنس کررہ گئے ہیں

    ادھرذرائع کے مطابق یورپ،امریکہ اوردیگردنیا سے واپس بھارت آنے والے مسافراس قدرپریشان ہیں کہ کبھی زندگی میں ان کے ساتھ ایسا نہیں‌ہوا،باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حکام نے مسافروں‌ کوروک رکھا ہے اوران کوروکنے کی وجہ بھی نہیں بتائی جارہی

     

    باغی ٹی وی کے مطابق حکام مسافروں کے ساتھ بہت ہی برا سلوک کررہے ہیں ،ان کو گھروں کو نہیں جانے دیا جارہا ، ساتھ یہ بھی اطلاعات ہیں‌ کہ دیارغیرسے آنے والوں کولینے کے لیے ان کے پیارے پارکوں میں کھڑے ان کا انتظارکررہے ہیں‌

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حکام نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بھارت آنے والے تمام مسافروں کو7 دن قرنطینہ سینٹرمیں رکھا جائے گا ، ادھرذرائع کے مطابق بھارتی حکام کو ڈرہے کہ کہیں نیا خطرناک ترین برطانوی کورونا وائرس بھارت میں پھیل کرتباہی نہ مچا دے

  • چوروں کو این آر او ملک سے غداری،مولانا بارے وزیراعظم کا بڑا انکشاف

    چوروں کو این آر او ملک سے غداری،مولانا بارے وزیراعظم کا بڑا انکشاف

    شہیدوں و غازیوں کی سرزمین چکوال سے وزیراعظم عمران خان کی اپوزیشن کو للکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تبدیلی سب سے پہلے ذہنوں میں آتی ہے،

    چکوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرااعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی توکیا سپریم کورٹ گئےکسی فورم پرکہا؟ چکوال، جہلم کے لوگوں کی پاک فوج میں بہت سی قربانیاں ہیں، پہلی بارپاکستان کی اپوزیشن آرمی چیف اورآئی ایس آئی چیف کوٹارگٹ کررہی ہے،نہ ثبوت دیے نہ کسی فورم پرگئےاورپاک فوج کواٹیک کرنا شروع کردیا کہ سلیکٹڈ حکومت کو لائے،اپوزیشن کہتی ہے الیکشن میں دھاندلی ہوئی،ان سے کوئی پوچھے اگر دھاندلی ہوئی توکسی فورم پرگئے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کی فوج کےخلاف زبان استعمال کرتا ہے،زرداری کونواز شریف نےکرپشن پرجیل میں ڈالاتھا،اپوزیشن کاصرف ایک مطالبہ ہےکسی طرح این آراو دے دیں ،کسی نےانہیں این آراودیات ووہ کام کرے گا جودشمن کرتا ہو ،خود کوجمہوریت پسند کہلانے والے کہتے ہیں جمہوری حکومت گرا دو،کسی نے ان چوروں کواین آراودیا تو ملک سے غداری کرے گا،کوئی ان سے پوچھےآپ دونوں کی اہلیت کیا ہے؟ اپوزیشن مجھے کسی بھی طرح بلیک میل نہیں کرسکتی،،دونوں نے زندگی میں ایک گھنٹا کام نہیں کیا اورملک چلانے جا رہے ہیں،ان دونوں کا تجربہ یہ ہےکہ بڑی شان و شوکت سے پلے بڑھے ہیں،ان دونوں کے باپ پاکستان کے کرپٹ ترین انسان ہیں، فضل الرحمان نے خود فیصلہ کرلیا میں صادق اور امین ہوں کسی کو جوابدہ نہیں

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے سال جتنا ٹیکس اکھٹا کیاا س کاآ دھا قرضے واپس کرنےمیں چلا گیا،کرپٹ حکمرانی کرتےہیں توپورے ملک کونقصان ہوتا ہے،بھارت بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کر رہا ہے،بھارت کی فیک ویب سائٹس پی ڈی ایم کوبھی پروموٹ کررہی تھیں،ڈس انفولیب نے بھارتی پروپیگنڈابےنقاب کیا،بھارت کی پروپیگنڈا مشین جیسی زبان استعمال کی جا رہی ہے ،بھارت چاہتا ہے پاکستان کی فوج کمزور ہو،مشرف پر اس لیے تنقید ہوتی تھی کیونکہ وہ حکومت میں آگئے تھے ،بھارت پاکستانی فوج کو کمزور کرنا چاہتا ہے،اپوزیشن آئی ایس آئی چیف اور آرمی چیف کو ٹارگٹ کررہی ہے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں دونوں پارٹیوں نے ملک میں کرپشن کی،آصف زرداری کو نوازشریف نے جیل میں ڈالا تھا،ملک کو آج فوج کی ضرورت ہے، یہ فوج سے کہہ رہے ہیں کہ منتخب حکومت کو گرادیں .اپوزیشن ملک میں انتشا ر پھیلانے کی کوشش کررہی ہے،زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا،دنیا میں دوسرے نمبر پر نوجوان آبادی پاکستان میں ہے،10سال بعد ہمارا ہیلتھ سسٹم امیر ترین ملکوں سے بھی بہتر ہوگا،پرائیویٹ سیکٹر کو اسپتال بنانے کیلئے سستے داموں زمین دیں گے،ہیلتھ کارڈ کے ذریعے پاکستان کے کسی بھی اسپتال سے علاج کرایاجاسکتا ہے،5سال پورے ہونے کے بعد چاہوں گا کہ بیرونی اور اندرونی خسارہ کم ہو اور پاکستان اپنے پاوَں پر کھڑا ہو،ہماری آمدنی کم اور خرچے زیادہ ہیں،اگر قرضے ادا نہ کرنے پڑیں تو ہماری آمدنی اور خرچے برابر ہوگئے ہیں،ہماری پوری کوشش ہے کہ قرضوں کا بوجھ کم ہو،و

  • چکوال میں 15 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا وزیراعظم نے کیا افتتاح

    چکوال میں 15 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا وزیراعظم نے کیا افتتاح

    چکوال میں 15 ارب روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا وزیراعظم نے کیا افتتاح

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چکوال میں 15 ارب روپے سے زائد کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم عمران خان نے چکوال میں نوجوانوں کے لیے یونیورسٹی آف چکوال کا افتتاح کردیا ،وزیراعظم نے چکوال میں 500 بستر پر مشتمل ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا،وزیراعظم عمران خان نے سکول آف ایکسی لینسی اور بائی پاس رنگ روڈ کا سنگ بنیاد بھی رکھا

    وزیراعظم عمران خان کا چکوال کا دورہ حکومت کے ماضی میں نظر انداز کئے گئے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کے ایجنڈے کا حصہ ہے ۔

    معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ تمام شہروں کی یکساں ترقی تحریک انصاف حکومت کے منشور کا حصہ ہے، ماضی کے شوبازوں کے برعکس وزیراعلی پنجاب حقیقی عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوامی خدمت کا ثبوت کسی مخصوص شہر نہیں بلکہ صوبہ بھر میں مساوی بنیادوں پر جاری ترقیاتی منصوبے ہیں، پنجاب کے عوام بزدار حکومت کی انتھک محنت کے ثمرات ترقی و خوشحالی کی صورت میں پا رہے ہیں۔

  • میں جھوٹا نہیں‌:نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں‌:ابھی اوربھی رازکی بڑی باتیں‌ ہیں‌ :مولانا اجمل قادری

    میں جھوٹا نہیں‌:نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں‌:ابھی اوربھی رازکی بڑی باتیں‌ ہیں‌ :مولانا اجمل قادری

    لاہور:میں جھوٹا نہیں‌:نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں‌:ابھی اوربھی رازکی بڑی باتیں‌ ہیں‌ :مولانا اجمل قادری نے ن لیگ کی طرف سے نوازشریف کی اسرائیلی نوازیوں کوجھوٹ قراردینے پربڑی دھمکی دے دی

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے ایک ممتازعالم دین ،محقق مولانا اجمل قادری کے اس انکشاف کے بعد کہ نوازشریف کے اسرائیل سے خصوصی تعلقات ہیں اورنوازشریف نے انہیں اسرائیل بھیجا تھا ، نوازشریف کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے

    ادھر مولانا اجمل قادری کے سچ کے بعد ن لیگ کی طرف سے حسب سابق مریم اورنگزیب کوسچ کوجھوٹ ثابت کرنے کا فریضہ سونپا گیا ،
    مریم اورنگزیب نے مولانا اجمل قادری کے انکشاف کوسراسرجھوٹ قراردے کرمسترد کردیا تھا

     

     

     

    مولانا اجمل قادری نے کیا انکشاف کیا؟ میسج ٹی وی کے میزبان عبدالمتین سے مولانا اجمل قادری کی گفتگو سنیں

     

    ادھر ذرائع کے مطابق مولانا اجمل قادری نے مریم کی طرف سے نوازشریف کی اسرائیلی نوازیوں‌ پرپردہ ڈالنے کی کوششوں‌ اورپاکستان سے چند لوگوں کواسرائیل بھیجنے کے احکامات سے توجہ ہٹانے کے معاملے پرسخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بڑی حیرانی کی بات ہے کہ اک سابق وزیراعظم جھوٹ بول رہا ہے

    مولانا اجمل قادری نے خبردارکیا اورکہا کہ میں جھوٹ نہیں بول رہا بلکہ نوازشریف جھوٹ بول رہے ہیں ، اگرانہوں‌ نے اپنے سیاہ کارناموں‌پر ایسے بیانات کے ذریعے پردہ ڈالنے کی کوشش کی تو ان کے پاس نوازشریف کے اسرائیل کے حوالے سے اوربھی راز ہیں جوقوم کے سامنے رکھ دوں‌ گا

  • ایم کیو ایم وزرا کبھی بھی حکومت نہیں چھوڑیں گے،مصطفیٰ کمال کا دعویٰ

    ایم کیو ایم وزرا کبھی بھی حکومت نہیں چھوڑیں گے،مصطفیٰ کمال کا دعویٰ

    ایم کیو ایم وزرا کبھی بھی حکومت نہیں چھوڑیں گے،مصطفیٰ کمال کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں تمام وسائل موجود ہے،کراچی کے شہریوں کو ہمیشہ شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہے،

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے نتائج سب نے مسترد کردیئے،کراچی میں تمام وسائل موجود ہے،کراچی والوں کواحساس دلایا جاتا ہے تم پاکستانی نہیں ہو،بھٹو کے کوٹے سسٹم کے زہر آلود نسخے سے آج تک زہر پھیل رہا ہے ،کوٹا سسٹم سے تعصب کی دیوار حکمرانوں کی وجہ سے کھڑی ہے ،کوٹہ سسٹم سے سب سے زیادہ نقصان سندھی بھائیوں کو ہوا، مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو غلط ثابت کیا گیا،

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی 3کروڑ سے کم نہیں ہے لیکن ایک کروڑ 40 لاکھ ظاہر کی گئی ،کراچی بڑا بدقسمت شہر ہے،ہرت ھوڑے دن بعداحساس دلایا جاتا ہے،بھٹو کے دور حکومت میں یہاں کے چلتے ہوئے کاروبار پر قبضہ کرلیا گیا،قابلیت کو نظر انداز کر کے بٹوارہ کردیا گیا،ایم کیو ایم کو حکومت سے الگ ہو کر اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے، ملک میں اس وقت کمزور ترین حکومت ہے،

    پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے الزامات کومسترد کرتی ہے: ترجمان

    نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے

    بانی ایم کیو ایم کی ہدایت پر خالد مقبول صدیقی کب بھارت گئے؟ مصطفیٰ کمال نے بڑے انکشافات کر دیئے

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی جے آئی ٹی میں را کے ایجنٹوں کے معاملے میں ملوث ہیں، ایم کیو ایم وزرا کبھی بھی سیٹیں نہیں چھوڑیں گے،جیسے ہی یہ حکومت چھوڑیں گے یہ جیلوں میں جائیں گے،کراچی کے چوکیدار چوروں سے ملے ہوئے ہیں،لوگوں نے آپ کو مردم شماری ٹھیک کرانے کیلیے ووٹ دئے تھے،خالد مقبول آنکھوں میں دھول جھونکنےکیلئے پریس کانفرنس کرتے ہیں،تمام وسائل کے باوجود کراچی کے مسائل حل نہیں ہوئے سندھ میں 70لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں،

    کراچی کی عوام کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے انقلاب لانے کی بات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال برس پڑے

    کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    کراچی کے مسئلہ پر آرمی چیف کو وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنی چاہئے،مصطفیٰ کمال نے کیا تشویش کا اظہار

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے آج تک عوامی مسائل کے حل کے لیے ہڑتال نہیں کی ،اتنی کرپشن کرنے کے باوجود ان کا میئر باہر گھوم رہاہے چند سو ہزار رشوت لے کر پیپلز پارٹی نوکریاں دے رہی ہے جعلی ڈومیسائل بناکر کراچی کے کوٹے کو بھی ہتھایا جارہا ہے،کراچی کی آبادی 3 کروڑ سے کم نہیں ہے ،حکومت کی دو نشستیں بھی کم ہوئیں تو برداشت نہیں کرسکے گی،بھٹو نے کوٹہ سسٹم سے سندھیوں اور مہاجروں میں دیوار کھڑی کردی، آج تک مہاجروں میں کوٹہ سسٹم دیہی آبادیوں میں وڈیرے لوگوں کے مالک بنے ہوئے ہیں، جعلی مردم شماری کابینہ سے منظور کرالی گئی ،10 سے13 ارکان کی برتری سے مرکزی حکومت چل رہی ہے،ایم کیو ایم وزرا کبھی بھی سیٹیں نہیں چھوڑیں گے،ایم کیو ایم وزرا کے اپوزیشن میں جانے سے حکومت گرجائے گی،اس سے کمزورحکومت پاکستان میں نہیں آئی