Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • اہم منصوبے پر دستخط کیلئے کس ملک کے ڈپٹی وزیراعظم آ رہے ہیں پاکستان؟

    اہم منصوبے پر دستخط کیلئے کس ملک کے ڈپٹی وزیراعظم آ رہے ہیں پاکستان؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کارگو ٹرین سروس معاہدہ کی تقریب رواں ہفتے وزیر اعظم ہاوَس میں ہوگی

    وزیراعظم عمران خان ازبکستان کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں گے،ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم تقریب میں شرکت کے لیے کل پاکستان پہنچیں گے

    وزیر اعظم نے منصوبے کی بریفنگ کے لیے وزیر ریلوے اعظم سواتی کو آج بلالیا،وزیر ریلوے ساڑھے 3بجے وزیراعظم کو کارگو ٹرین کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے،کارگو ٹرین کی مزار شریف ،کابل بذریعہ پشاور ٹریک کی لمبائی 573کلو میر ہوگی

    منصوبے سے پاکستان ، افغانستان اور ازبکستان ریل کے ذریعے آپس می منسلک ہوجائیں گے،ورلڈ بینک کو 4.8بلین ڈالر پر اجیکٹ کی منظوری کے لیے جوائنٹ اپیل لیٹر بھیجا جائے گا،جوائنٹ اپیل لیٹر وزیر اعظم پاکستان کی منظوری سے ورلڈ بینک کے صدر کو بھیجا جائے گا

    دوسری جانب استنبول کارگو ٹرین میں آذربائیجان بھی شامل ہونے کو تیار ہے،آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ کہا آذربائیجان کے متعلقہ حکام اس پر غور وخوض کررہے ہیں کہ کیسے مستقبل میں پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان اس کارگو ٹرین پر آذربائیجان کا پرچم بھی شامل کیا جائے

    واضح رہے کہ پاکستان ریلویز نے ایکسپورٹ کارگو ٹرین کی فزیبلٹی تیار کر لی ہے، یہ ٹرین سروس آئندہ سال کے ابتدائی دنوں میں ہی شروع کر دی جائے گی۔

    وزیر ریلوے اعظم سواتی نے چند روز قبل ایک اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کو بتایا تھا کہ پاکستان ریلوے کا مستقبل ایم ایل ون منصوبے سے جڑا ہوا ہے، افغانستان اور ازبکستان کے صدور نے ایم ایل ون منصوبے پر دستحط کردئیے ہیں

    دسمبر کے آخر میں وزیر اعظم عمران خان منصوبے کی دستاویزات پر دستخط کریں گے، منصوبے کے تمام بنیادی معاملات پر بات چیت مکمل ہوچکی، چین سے منصوبے کی سیکیورٹی پر ہونے والی بات چیت آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے 45 سال سے خسارے میں چل رہا ہے، کوشش کررہے ہیں کہ اس ادارے کو دوبارہ سے پاؤں پر کھڑا کیا جائے، ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کے تین فیز ہیں، چین سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی بات چیت چل رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون سے پاکستان کی اقتصادی حیثیت میں بہتری آئے گی، ریل کے ذریعے پاکستان کو افغانستان، ازبکستان کے ساتھ جوڑیں گے، ریلوے کی ایک ایک انچ زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائیں گے

    آئیں‌ چلیں‌ تہران سے استنبول : 6543 کلومیٹر13 دنوں میں :تجارت بھی سیاحت بھی:جدید ترین ٹرین آرام دہ سفر:پاکستان ریلوے

  • آصف زرداری کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی،یہ ضیاءالحق کا نام کیوں نہیں لیتے،شیخ رشید برس پڑے

    آصف زرداری کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی،یہ ضیاءالحق کا نام کیوں نہیں لیتے،شیخ رشید برس پڑے

    آصف زرداری کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی،یہ ضیاءالحق کا نام کیوں نہیں لیتے،شیخ رشید برس پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اپوزیشن جماعتوں‌ پر برس پڑے

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار کی پیداوار ہیں۔ پاک فوج نہ کبھی سیاست میں تھی، نہ ہے نہ ہوگی۔عمران خان کوئی بھی فیصلہ کرسکتا ہے ،میں ان کے ماتحت وزیرہوں،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نواز شریف کا پاسپورٹ ختم ہونے کی تاریخ پتہ نہیں،جے یوآئی کی اپنی جماعت میں بڑی لے دے ہو رہی ہے،یہ ضیاءالحق کا نام کیوں نہیں لیتے،یہ ضیاءالحق کے پالشیےاورمالشیے ہیں،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہ آصف زرداری نے زندگی کا ادھا حصہ جیل میں گزارا،غیر ضروری آٹھ محکموں کو ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اچھی بات ہے انہوں نے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم عمران خان کچھ بھی کرسکتے ہیں ،آپ دیکھیں گے یہ استعفے بھی نہیں دیں گے،ان کی لڑائی عمران خان سے زیادہ کرپشن چھپانےکےلیے ہے،

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہے، سب کی لڑائی عمران خان سے کم اور نیب کے ساتھ زیادہ ہے،ان کی لڑائی ہی یہی ہے کہ کیسز ختم کردیں کل مراد علی شاہ نے وزیراعظم بلاول کا نعرہ لگایا گزشتہ روز آصف زرداری نے جیلیں بھرنے کی بات کی ،ہم نے چوکیاں ختم کی ہیں، وہاں پولیس گاڑیاں کھڑی کریں گے،

    ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ابھی میٹنگ نہیں کہ ان کے لیے استقبالیہ کیمپ کب اور کہاں لگانےہیں،پوری امید ہے یہ سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے آپ کوانڈر19کے ساتھ ہی کھیلنا ہے تودوسروں کےحال پررحم کریں ،وزیراعظم کا ایک ہی موقف ہے ،مذاکرات ہوں یا نہ ہوں این آر او نہیں ملے گا،

  • اداروں پرانگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت پر جمہوریت کے علمبردار نہیں ہو سکتے،وزیراعظم

    اداروں پرانگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت پر جمہوریت کے علمبردار نہیں ہو سکتے،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیرِ پارلیمانی اموربابر اعوان کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں آئینی، قانونی اور سیاسی امور پر گفتگو کی گئی،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی کےلیے اداروں کا مضبوط ہونا اہم ہے،اداروں پرانگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت پر جمہوریت کے علمبردار نہیں ہو سکتے،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاست کے تمام ستون اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملکی ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں،

    وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام اور کورونا سے بچاؤ کی حکومتی پالیسیاں اہم کامیابیاں ہیں،

    شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

    اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

    وزیراعظم لاپتہ، مریم اورنگزیب کا گمشدگی کے اشتہار کا مطالبہ

    وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے استعفٰی دے دیا

    تانیہ کے بعد وزیراعظم کے ایک اور معاون خصوصی مستعفی

    وزیراعظم کے مشیران کی تقرریوں کیخلاف درخواست،عدالت نے مہلت دے دی

    بابر اعوان نے معاشی استحکام اور کرونا سے بچاؤ کی حکومتی پالیسیوں کو حکومت کی اہم کامیابیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اندھیرے فروشوں کا پاکستان میں اب کوئی مستقبل نہیں.

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    ‏ایف اے ٹی ایف کوکوئی حق نہیں کسی ملک کوگرے یا بلیک لسٹ کرے،رحمان ملک

    وزیراعظم سے بابر اعوان کی ملاقات، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا، کہا ہر حال میں یہ کام کرنا ہے

    ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور عوامی مفاد کی قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں،مکمل توجہ معاشی اور سماجی حالات کی بہتری پر مرکوز کر رکھی ہے

  • دہشتگردی میں ملوث ملزم کی بریت کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ نے کیا حکم دے دیا؟

    دہشتگردی میں ملوث ملزم کی بریت کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ نے کیا حکم دے دیا؟

    دہشتگردی میں ملوث ملزم کی بریت کیخلاف اپیل پر سپریم کورٹ نے کیا حکم دے دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں دہشتگردی میں ملوث ملزم لال خان کی بریت کے خلاف اپیل پرسماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے ملزم لال خان کی رہائی کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا،سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کی اپیل پر حکم جاری کیا

    جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ریاست مخالف سرگرمیوں پر ٹرائل کورٹ سزا دے چکی دوبارہ ٹرائل کیلئے حراستی مرکز میں رکھنا دہری سزا ہوگی،

    جسٹس مشیر عالم نے استفسار کیا کہ ملزم کی دوران حراست 2019میں نئی کارروائی کس جرم پرشروع ہوئی؟ ایڈوکیٹ جنرل کے پی نے عدالت میں بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ نے ملزم کو رہا کردیا، ملزم کورہا کیا جائے تو ریاست مخالف فنڈنگ کاخدشہ ہو سکتاہے،

    جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر مگر سے تو آپ کسی کو بھی جیل میں رکھ سکتے ہیں،عدالت نے ملزم کو حراستی مرکز میں رکھنے کے معاملے پر شواہد طلب کرلیے

    جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،ملزم لال خان 2017 سے دہشتگردی کے جرم میں پولیس حراست میں ہے

    مودی کیا تم سرینگر میں کشمیریوں سے خطاب کر سکتے ہو؟ وزیرخارجہ کا چیلنج

    کشمیر کی آزادی کے لئے قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، علی امین گنڈا پور

    آج چالیسواں روز،پیاروں کی کوئی خبر نہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

    نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    پی ڈی ایم کا ریاست مخالف بیانیہ، شاہ محمود قریشی نے بڑی اپیل کر دی

  • نواز شریف کی دوسری بیٹی اسما نواز کی بھی باری آ گئی،اثاثوں میں کیسے ہوا اضافہ؟ تحقیقات شروع

    نواز شریف کی دوسری بیٹی اسما نواز کی بھی باری آ گئی،اثاثوں میں کیسے ہوا اضافہ؟ تحقیقات شروع

    نواز شریف کی دوسری بیٹی اسما نواز کی بھی باری آ گئی،اثاثوں میں کیسے ہوا اضافہ؟ تحقیقات شروع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اسما نواز کو بھی چودھری شوگر مل کیس میں شامل کر لیا گیا

    نیب ذرائع کے مطابق اسما نوازکو اس وقت بھی فائدہ ملتا رہا جب چودھری شوگر مل نقصان میں تھی،اسما نواز کوچودھری شوگر مل سے 11 لاکھ 28 ہزار روپے کا پرافٹ ملا،چودھری شوگر مل رواں سال 13 کروڑ 11 لاکھ سے زائدروپے کے نقصان میں جا رہی تھی،

    نیب کے مطابق اسما نواز کیجانب سے جمع کروائی گئی ٹیکس ریٹرن بھی مشکوک ہیں، اسما نواز کے اثاثوں میں اضافہ ہوتا گیا جب کہ انکا ذرائع آمدن کچھ نہیں تھا،اسما نواز کے اثاثے 1992 میں 14 لاکھ 70 ہزارروپے تھے،1993میں اسما نواز کے اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزارروپے تک پہنچ چکی تھی،

    نیب کی جانب سے اسما نواز کو شوگر مل میں شامل تفتیش کرنے پر ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شریف خاندان اپنی کئی نسلوں کا حساب دے چکی ہے، ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، نواز شریف کے دوسری بیٹی کو شامل تفتیش کر کے ازیت دینے کی کوشش کی جارہی ہے، حکومت کا یوم احتساب آنے والا ہے، یہ انتقامی کارروائیاں ہیں،

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    واضح رہے کہ چوھدری شوگر ملز کیس میں نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو گرفتار کیا تھا جنہیں بعد میں عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے، نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے تھے وہاں سے نیب نے نواز شریف کو بھی گرفتار کر کے عدالت پیش کیا تھا، نواز شریف کے جسمانی ریمانڈ کے دوران انکی طبیعت خراب ہو گئی اور پھر وہ عدالتی حکم کے بعد لندن چلے گئے، نواز شریف ابھی تک لندن میں ہی ہیں، جبکہ مریم نواز لاہور میں ہیں.

    چودھری شوگر ملز کیس میں ابھی تک ریفرنس دائر نہیں کیا گیا، نواز شریف ،مریم نواز سے بھی تحقیقات ہوئی ہیں، دونوں ضمانت پر ہیں.

  • جس نہتّی لڑکی کی تعلیمی قابلیت اوراس کے ابوکی ذہنی اہلیت ایسی ہوتو:جسٹس ناصرہ اقبال بھی چپ نہ رہ سکیں‌

    جس نہتّی لڑکی کی تعلیمی قابلیت اوراس کے ابوکی ذہنی اہلیت ایسی ہوتو:جسٹس ناصرہ اقبال بھی چپ نہ رہ سکیں‌

    لاہور:جس نہتّی لڑکی کی تعلیمی قابلیت اوراس کے ابوکی ذہنی اہلیت ایسی ہوتو:جسٹس ناصرہ اقبال بھی چپ نہ رہ سکیں‌،اطلاعات کے مطابق جس نہتی لڑکی نے اس وقت پوری قوم کوآزمائش میں ڈالا ہوا ہے اورجس کی وجہ سے اس کا خاندان بھی سخت پریشان ہے ، اس نہتی لڑکی کے بارے میں شاعرمشرق ڈاکٹرعلامہ اقبال کی بہوجسٹس ناصرہ اقبال نے بہت خوبصورت بات کہی ہے

    ذرائع کے مطابق اس نہتی لڑکی کے بارے میں انکشاف کرنے والی کوئی سیاسی ، مذہبی شخصیت نہیں بلکہ وہ عظیم خاتون ہیں جن کے سسربھی عظیم انسان تھے ، جن کودنیا علامہ محمد اقبال کے نام سے یاد کرتے ہیں‌

    یہ محترمہ پاکستان کے نظام عدل میں بڑے بڑے ججوں کی استاد ، محسن اورماں کی حیثیت رکھتی ہیں

    ان کا نام ہے جسٹس ناصرہ اقبال

    جسٹس ناصرہ اقبال معروف ٹی وی چینل جی این این میں ایک پروگرام میں چند سوال کا جواب دیتے ہوئے کہتی ہیں‌

    جس میں صحافی نے سوال کیا کہ مریم نواز کی شخصیت اوراس کی سیاست میں آنیاں جانیاں ،آپ کس زاویے سے دیکھ رہی‌ ہیں اورآپ کا اس خاتون کے بارے میں کیا تجزیہ ، تجربہ اورمشاہدہ ہے

    اس کے جواب میں‌ محترمہ ناصرہ اقبال کہتی ہیں کہ مجھے سے سوال نہ ہی کرتے توبہتر تھا مگراب آپ نے پوچھ ہی لیا توسنیں !

    جسٹس ناصرہ اقبال کہتی ہیں کہ کسی بھی شخصیت کا اندازہ اس کی تعلیمی حالت اوررویے سے لگایا جاتا ہے ،

    مریم نواز کی تعلیمی حالت اس قدرکمزور تھی کہ نوازشریف نے کنیئرڈ کالج کی پرنسپل سے کہا کہ مریم نواز کواپنے کالج میں داخلہ دے دیں ، جس پراس وقت کی پرنسپل صاحبہ نے کہا میاں صاحب مریم نوازکے تو نمبرز بہت کم ہیں میں کیسے اس کوداخل کرلوں

    پرنسپل نے مریم نواز کی تعلیمی اہلیت چیک کی تو وہ بھی ناہونے کے برابر، توپرنسپل صاحبہ نے کہا کہ اس کو تو آتا بھی کچھ نہیں‌

    جسٹس ناصرہ اقبال نے انکشاف کیا کہ نوازشریف نے اس انکار کے بعد اس پرنسپل کی وہاں سے چھٹی کروادی

    جسٹس ناصرہ اقبال فرماتی ہیں کہ نوازشریف کے تکبر کا اندازہ کریں کہ اس نے اس نہتی لڑکی کی خاطربہت بڑے ادارے پرحملہ کیا ، پرنسپل کے ساتھ نارووا سلوک کیا اورآج کہتے ہیں کہ ہمیں عوام نے منتخب کیا ہے

    ان کا کہنا تھا کہ وہ کون لوگ ہوسکتے ہیں کہ جوان جیسے آمروں کواپنے اوپرمسلط کریں‌

    میں نہیں مانتی کہ پاکستان کے پڑھے لکھے لوگ ، مہذب اورباشعورعوام ایسا کرسکتے ہیں‌

  • دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے،شیخ رشید احمد

    دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے،شیخ رشید احمد

    اسلام آباد: دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایف سی اہلکاروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ دہشتگرد بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ دہشتگردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    پاکستان میں‌ دہشت گردی کی وارداتوں کے متعلق شیخ‌ رشید نے کہا کہ دشمن پاکستان کا براہ راست مقابلہ نہیں کرسکتا ، وہ میں اندرسے کمزورکرنا چاہتا ہے لیکن میں‌بتادوں کہ پاکستانی نہ توڈرتے ہیں اورنہ ہی بزدل ہیں وہ دشمن کی تمام حرکتوں کوسمجتے ہیں ، وزیر داخلہ نے بلوچستان میں دہشتگرد کارروائی پر بات کی اور کہا کہ پاکستان کو اندر سے کمزور کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز اندرونی وبیرونی سازشوں کو ناکام بنائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں بہت کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ دشمن اس علاقے میں پریشانی پیدا کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ ناکام ہونگے۔ انہوں نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ ایف سی کے شہید جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ جلد ملک سے دہشتگردوں کا خاتمہ ہوگا۔

  • دہشتگردوں کے حملےمیں بہادر جوانوں کی شہادت پربہت دکھی ہوں:وزیراعظم عمران خان

    دہشتگردوں کے حملےمیں بہادر جوانوں کی شہادت پربہت دکھی ہوں:وزیراعظم عمران خان

    اسام آباد: دہشتگردوں کے حملےمیں بہادر جوانوں کی شہادت پربہت دکھی ہوں:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں دہشتگر حملے میں 7 بہادر جوانوں کی شہادت پر دکھی ہوں۔

     

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ ہرنائی بلوچستان میں ایف سی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 7 بہادر فوجیوں کی شہادت سے افسوس ہوا۔

    وزیراعظم نے لکھا کہ میں شہدا کے لیے دعا اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ ہماری قوم ہمارے بہادر فوجیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ بہادر فوجی جوانوں کو بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • افغان امن عمل  نازک مرحلے میں :فریقین کویہ کام نہیں کرنا چاہیے :ترجمان دفترخارجہ

    افغان امن عمل نازک مرحلے میں :فریقین کویہ کام نہیں کرنا چاہیے :ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد:افغان امن عمل نازک مرحلے میں :فریقین کویہ کام نہیں کرنا چاہیے :اطلاعات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ افغان امن عمل 5 جنوری سے نازک مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ مذاکرات میں شامل فریقین کیلئے اہم ہے کہ وہ الزامات ترک کرکے دیرپا امن واستحکام کے مقصد کیلئے دانائی اختیار کریں۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں دیرپا امن واستحکام کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ افغان امن عمل تنازع کے سیاسی حل کی طرف پیشرفت جاری ہے۔ پاکستان کی کوششوں کو افغان معاشرہ اور بین الاقوامی برادری نے سراہا اور تسلیم کیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض افغان سرکاری اور غیرسرکاری حلقوں کی طرف سے منفی بیانات پر ہمیں تشویش ہے۔ دو طرفہ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس امور متعلقہ دو طرفہ فورموں پر حل ہونے چاہیں۔ مناسب ادارہ جاتی فورم ورکنگ گروپس کے ذریعہ موجود ہیں۔

    زاہد حفیظ چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ کابل میں بھی سیکیورٹی اور امن عمل کے حوالے سے رابطوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا تھا۔ کھلے عام الزامات کا سلسلہ افغان امن عمل اور دو طرفہ تعاون میں اضافے کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان امن عمل کیلئے سنجیدہ کوششیں کی ہیں۔ افغان امن عمل میں اہم بریک تھروز میں پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کا ہاتھ رہا۔ افغان امن عمل 5 جنوری سے نازک مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ فریقین الزامات ترک کرکے دیرپا امن واستحکام کے مقصد کیلئے دانائی اختیار کریں۔

    ترجمان نے کہا کہ سال رواں میں افغانستان میں تشدد میں اضافے پر پاکستان سخت تشویش کا اظہار کرتا رہا ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے کئی مواقع پر تشدد میں کمی اور جنگ بندی پر زور دیا۔ افغان حکومت اندرونی سلامتی، امن کے قیام کی اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی اور موثر بارڈر مینجمنٹ میں ادارہ جاتی تعاون کے ذریعہ مدد کیلئے تیار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ دنوں میں ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت اہم دو طرفہ معاملات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ ترجیحی تجارتی معاہدے پر بات چیت آگے بڑھی ہے۔ دونوں ممالک کو اندرونی اور علاقائی گمراہ کن عناصر سے محتاط رہنا ہوگا۔

  • دہشتگردوں کا  سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ  7 جوان شہید

    دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ 7 جوان شہید

    دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ 7 جوان شہید

    باغی ٹی وی رپورٹ دہشتگردوں نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے وطن کی حفاظت پر مامور 7 جوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ شہدا نے جوانمری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردی کا یہ واقعہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں پیش آیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اہلکار دہشتگردوں کا حملہ روکتے ہوئے فائرنگ کے شہید میں ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کی گرفتاری کے لئے تمام راستوں کو بند کر دیا ہے۔ بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں امن کوسبوتاژنہیں کرسکتیں،آپریشن میں بڑی تعدادمیں اسلحہ،گولیاں تحویل میں لےلیں،

    پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک دشمن طاقتوں کی پشت پناہی پر دشمن طاقتیں بزدلانہ کاروائیاں کر رہی ہیں۔ اپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں قبضے میں لے لی گئی ہیں