Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • مجھے ڈر ہے کہ کہیں ایف بی آرمن گھڑت ثبوت پیش نہ کردے:جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے درخواست دے دی

    مجھے ڈر ہے کہ کہیں ایف بی آرمن گھڑت ثبوت پیش نہ کردے:جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے درخواست دے دی

    اسلام آباد :مجھے ڈر ہے کہ کہیں ایف بی آرمن گھڑت ثبوت پیش نہ کردے:جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے درخواست دے دی ،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے ایف بی آر کی طرف سے ممکنہ طورپرخفیہ جائیدادوں کے حوالے سے حتمی رپورٹ پرخدشہ ظاہر کرتے ہوئے صدارتی ریفرنس کے فیصلے پر اضافی نظرثانی کی درخواست داخل کردی ہے۔

    انہوں نے درخواست میں کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے سرکاری عہدے داروں نے میرے اور اہل خانہ کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلائی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی رپورٹ سے میں اور اہلیہ متاثر ہوسکتے ہیں۔ہوسکتا ہے کہ ایف بی آرمن گھڑت ثبوت سامنے لے آئے جس سے مزید پریشانی لاحق ہوسکتی ہے

    ان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی رپورٹ نہ مجھے اور نہ ہی اہلیہ کو فراہم کی گئی ہے جبکہ یہ رپورٹ بھی ریفرنس کی طرز پر گمراہ کن پروپیگنڈے کےلیے میڈیا کو لیک کی گئی۔سپریم کورٹ کے جج نے درخواست میں مزید کہا کہ جون کے فیصلے سے عدلیہ کی آزادی کو ایگزیکٹو کے ہاتھ میں دے دیا گیا جو کہ آئین کے خلاف ہے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست میں یہ بھی استدعا کی کہ جسٹس مقبول باقر، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی کو بھی بینچ کا حصہ بنایا۔انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کے فیصلے میں میری درخواست کو قابل سماعت قرار دیا جائے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے درخواست میں 19جون 2020ء کے فیصلے کے پیرا گراف 2 تا 11 پر نظر ثانی کرنے اور اسے واپس لینے کا کہا ہے۔

  • مریم اور نواز سے پریشان شہباز شریف پھٹ پڑے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    مریم اور نواز سے پریشان شہباز شریف پھٹ پڑے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ شہباز شریف مریم نواز اور اپنے بھائی کی وجہ سے پریشان ہیں

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پرمبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پانچ دن کی پیرول پر شہباز شریف کی مختلف لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں، ان جماعتوں کے لوگوں سے بھی جو پی ڈی ایم کا حصہ نہیں، شہباز شریف نے سر پکڑ کر قریبی دوستوں سے بات کی ہے کہ بھائی صاحب نے فیصلہ کر لیا ہے مریم نے خلافت سنبھالنی ہے تو میں کیا کر سکتا ہوں،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی باتوں کا لب لباب یہ ہے کہ میں مخالفت نہیں کر سکتا کیونکہ مجھے ووٹ نہیں ملنے، جو حکم بڑے بھائی کا ،اسکا مطلب ہے کہ اس گھر میں اتنے مسائل ہو چکے ہیں کہ قیادت مریم نواز کو ملنی ہے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے پی ڈی ایم اور ن لیگ کے لوگ رابطے میں آ گئے، اسکی وجہ ہے کہ احتساب کیسز کا بہت جلد فیصلہ ہونے والا ہے، تین مہینوں میں فیصلے آنے ہیں، ان میں شاہد خاقان، احسن اقبال،سعد رفیق نے نااہل ہو جانا ہے تو ن لیگ جھنڈے کو لے کر کیا کر رہے ہیں، ابھی وہ شور ڈال رہے ہیں کہ کسی طرح ہماری سیٹنگ ہو جائے اور نااہلی رک جائے بھلے حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہو، سنگل سنگل کھیلتے رہیں گے، ابھی ن لیگ فل فورس آگے جانا چاہتی ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سنا تھا کہ 12 کو پیپلز پارٹی استعفوں کا اعلان کرے گی لیکن کرے گی نہیں اور وہ کرے گی مارچ میں جا کر، 12 کو وہ اپنے چیئرمین کو استعفے دے دیں گے، ن لیگ سوچ رہی ہے کہ 8 دسمبر کو دے دین، اب مولانا فضل الرحمان اور زرداری میاں صاحب کو سمجھا رہے ہیں جو کالز ہو رہی ہیں کہ جلد بازی نہ کرو یہ آخری پتہ ہے،پہلے کھیل لیا تو مشکل ہو گی، دیکھیں کیا ہوتا ہے، 13 دسمبر کو جو جلسے میں ہو گا وہ اعلان ہو گا کہ لانگ مارچ میں استعفے دے سکتے ہیں، جب استعفے آئیں گے تو وہ آگے بڑھے گا، دیکھنا یہ ہے پی ٹی آئی کی حکومت کو سپورٹ کی جاتی ہے یا نہیں، اختر مینگل،میاں صاھب جوبیانیہ اپنا چکے ہیں اسکے بعد آسان نہیں کہ پی ٹی آئی کو کوئی چاہتے ہوئے بھی سپورٹ کر دے،پی ٹی آئی نے بھی اب ہاتھ پیر مارنا شروع کر دیئے ہیں اور کہا کہ اپوزیشن سے مذاکرات کریں گے.لیکن ساتھ شرط رکھ رہے ہیں، کہ اس میں استعفے کی بات نہیں ہو گی،

  • ن لیگ نے مرنے کے بعد بھی ارشد ملک کو نہ چھوڑا،سنئے اہم تجزیہ مبشر لقمان کی زبانی

    ن لیگ نے مرنے کے بعد بھی ارشد ملک کو نہ چھوڑا،سنئے اہم تجزیہ مبشر لقمان کی زبانی

    ن لیگ نے مرنے کے بعد بھی ارشد ملک کو نہ چھوڑا،سنئے اہم تجزیہ مبشر لقمان کی زبانی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ رضائے الہی، جب اللہ کی رضا ہے تو جو رات قبر میں وہ باہر نہیں ہے، اسکے اوپر بھی لوگ سیاست کرنا چاہتے ہیں تو کرتے ہیں، انکو نہیں سمجھا سکتے، لیکن یہ دکھ کی بات ہو گی

    اینکر پرسن زین علی کا کہنا تھا کہ آج افسوسناک خبر آئی کہ جج ارشد ملک وفات پا گئے، جج ارشد ملک کا جو تاریخی فیصلہ تھا العزیزیہ ریفرنس کا انہوں نے سابق وزیراعظم کو سزا سنائی تھی، اس اہم موضوع پر بات کرنی ہے، کچھ دیر قبل جسٹس وقار سیٹھ کا انتقال ہوا تھا بدقسمتی سے ہم ان اموات کو متنازعہ بنا رہے ہیں، دوسری جانب ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ شہباز شریف نے مریم کو مشورہ دیا کہ وہاں تک نہ جائیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو ، کل مبشر لقمان نے خبر دی تھی کہ پی پی اسمبلیوں سے استعفے دے سکتی ہے آج ن کے حوالہ سے بھی خبریں گردش کر رہی ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میرے اپنے گھر میں کتنے لوگ ہیں جن کو کرونا ہو چکا ہے،میرے 4 کلاس فیلوز کرونا کی وجہ سے اللہ کے پاس چلے گئے، عزیزوں میں بہت اموات ہوئیں، فاتحہ خوانی پر گئے، کندھا دیا، اسکو اب یہ کہنا کہ اتنا نہیں تھا یا مختلف تھیوریز یہ چھوٹے دماغ کی نشانی ہے، رضائے الہی، جب اللہ کی رضا ہے تو جو رات قبر میں وہ باہر نہیں ہے، اسکے اوپر بھی لوگ سیاست کرنا چاہتے ہیں تو کرتے ہیں، انکو نہیں سمجھا سکتے، لیکن یہ دکھ کی بات ہو گی

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ یہ ففتھ جنریشن وار نہیں گھٹیا پن ہے، یا تو پہلے بتاتے کہ انکے ساتھ کچھ ہونا ہے یا مر سکتے ہیں پھر تو ہم مان لیتے ،کتنے حکومت مخالف لوگ ہیں جن کو کرونا ہوا اور وہ ٹھیک ہو گئے،مولانا خادم رضوی کے گھر والوں نے بتایا تھا کہ انکو بخار تھا، ایک وبا ہے جو پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے،دو ملکوں کے وزراء اعظم بھی گزر چکے ہیں، برطانوی وزیراعظم بیمار ہوئے، ہر چینل میں کیسز آئے، اس پر سیاست کریں گے کہ اس چینل پر آئے اس پر کیوں نہیں آئے،اگر ٹیسٹ زیادہ تعداد میں ہوں تو پتہ چلے گا کہ بپت زیادہ کیسز ہیں، جب کسی کو بخار ہوتا ہے اور اثرات ہوتے ہیں تو وہ گھر میں ہی بیٹھ جاتے ہیں،دوائی کھانا شروع کر دیتے ہیں، اموات وہ ریکارڈ ہو رہی ہیں جو ہسپتال یا میڈیکل ٹیم کے سامنے ہوتی ہیں،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پانچ دن کی پیرول پر شہباز شریف کی مختلف لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں، ان جماعتوں کے لوگوں سے بھی جو پی ڈی ایم کا حصہ نہیں، شہباز شریف نے سر پکڑ کر قریبی دوستوں سے بات کی ہے کہ بھائی صاحب نے فیصلہ کر لیا ہے مریم نے خلافت سنبھالنی ہے تو میں کیا کر سکتا ہوں، لب لباب یہ ہے کہ میں مخالفت نہیں کر سکتا کیونکہ مجھے ووٹ نہیں ملنے، جو حکم بڑے بھائی کا ،اسکا مطلب ہے کہ اس گھر میں اتنے مسائل ہو چکے ہیں کہ قیادت مریم نواز کو ملنی ہے، ن لیگ میں مریم نواز کا آسان فارمولہ ہے، اسٹیبلشمنٹ سے پی ڈی ایم اور ن لیگ کے لوگ رابطے میں آ گئے، اسکی وجہ ہے کہ احتساب کیسز کا بہت جلد فیصلہ ہونے والا ہے، تین مہینوں میں فیصلے آنے ہیں، ان میں شاہد خاقان، احسن اقبال،سعد رفیق نے نااہل ہو جانا ہے تو ن لیگ جھنڈے کو لے کر کیا کر رہے ہیں، ابھی وہ شور ڈال رہے ہیں کہ کسی طرح ہماری سیٹنگ ہو جائے اور نااہلی رک جائے بھلے حکومت پی ٹی آئی کی ہی ہو، سنگل سنگل کھیلتے رہیں گے، ابھی ن لیگ فل فورس آگے جانا چاہتی ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے سنا تھا کہ 12 کو پیپلز پارٹی استعفوں کا اعلان کرے گی لیکن کرے گی نہیں اور وہ کرے گی مارچ میں جا کر، 12 کو وہ اپنے چیئرمین کو استعفے دے دیں گے، ن لیگ سوچ رہی ہے کہ 8 دسمبر کو دے دین، اب مولانا فضل الرحمان اور زرداری میاں صاحب کو سمجھا رہے ہیں جو کالز ہو رہی ہیں کہ جلد بازی نہ کرو یہ آخری پتہ ہے،پہلے کھیل لیا تو مشکل ہو گی، دیکھیں کیا ہوتا ہے، 13 دسمبر کو جو جلسے میں ہو گا وہ اعلان ہو گا کہ لانگ مارچ میں استعفے دے سکتے ہیں، جب استعفے آئیں گے تو وہ آگے بڑھے گا، دیکھنا یہ ہے پی ٹی آئی کی حکومت کو سپورٹ کی جاتی ہے یا نہیں، اختر مینگل،میاں صاھب جوبیانیہ اپنا چکے ہیں اسکے بعد آسان نہیں کہ پی ٹی آئی کو کوئی چاہتے ہوئے بھی سپورٹ کر دے،پی ٹی آئی نے بھی اب ہاتھ پیر مارنا شروع کر دیئے ہیں اور کہا کہ اپوزیشن سے مذاکرات کریں گے.لیکن ساتھ شرط رکھ رہے ہیں، کہ اس میں استعفے کی بات نہیں ہو گی،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں موجود لوگ انکے دھرنے کے وقت استعفیٰ نہیں دینا چاہتے تھے وہ عمران خان کا فیصلہ تھا، کچھ لوگوں نے بڑی بڑی چیزیں پی ٹی آئی اور انکے وزرا کا نام آتا ہے انہوں نے ایاز صادق کو کہا کہ استعفے قبول نہ کریں ہم منا رہے ہیں،ایاز صادق خود اس بات کو بتا دیں گے، ایک ٹائم فریم ہوتا ہے اسکے بعد وہ چیز لاگو ہو جاتی ہے، ایاز صادق نے جس پوائنٹ کو سامنے رکھا کہ جب پرسن استعفیٰ دیں گے تو میں سوال کروں گا پھر قبول ہوں گے اس وجہ سے وہ گیپ بنا رہا، اپوزیشن سے موجودہ حکومت نے ابھی تک کوئی بات نہیں کی، یہ صرف چار حلقوں کے لئے نہیں لڑ رہے ملک کے الیکشن کے لئے لڑ رہے ہیں، انکے لئے اسمبلی کوئی معنی نہیں رکھتی کیونکہ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان اسمبلی میں موجود نہیں ہیں،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کس قسم کا پریشر بنے گا حکومت پر یا اپوزیشن پر وہ فائنل موومنٹ میں پتہ چلے گا، ہو سکتا ہے کہ حکومت الیکشن کی طرف چلی جائے، ہو سکتا ہے حکومت کہہ دے سو استعفے آ جائیں ہم ہر حلقے میں الیکشن کروا لیں گے جہاں استعفے آئیں گے.

  • انگریزوں نے 1857 کے بعد مسلمانوں کا نظام تعلیم تباہ کیا،مدارس دینیہ پرقدغن لگائی:وزیراعظم

    انگریزوں نے 1857 کے بعد مسلمانوں کا نظام تعلیم تباہ کیا،مدارس دینیہ پرقدغن لگائی:وزیراعظم

    اسلام آباد: انگریزوں نے 1857 کے بعد مسلمانوں کا نظام تعلیم تباہ کیا،مدارس دینیہ پرقدغن لگائی:بحالی چاہتا ہوں :اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج ایک اہم نشست میں پاکستان کی تعلیمی صورت حال پرسیرحاصل گفتگوکی ،وزیراعظم نے کہاکہ بدقسمتی سے انگریزوں نے 1857 کے بعد مسلمانوں کا نظام تعلیم تباہ کیا،مدارس دینیہ پرقدغن لگائی،انگریز نہیں چاہتا تھا کہ مسلمان تعلیم کے میدان میں آگے بڑھیں

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ریڈیو اسکول اینڈ ایجوکیشن پورٹل کے اجلاس میں کہا کہ ‘جو لوگ پڑھے لکھے نہیں ہیں، ان کے لیے زیادہ مشکل ہے، بچوں کو فاصلاتی تعلیم سے فائدہ ہو’۔وزیراعظم نے اس اہم نشست میں اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرے خیال میں اساتذہ کی تربیت سب سے اہم ہے، اگر ہم اساتذہ کو آن لائن تربیت دے سکیں اور ان کے لیے آن لائن کورسز رکھ سکیں تو بڑی خدمت ہوگی’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘میں نے دیکھا ہے خاص کر دور دراز علاقوں میں نہ سائنس اور نہ ہی ریاضی کا استاد ملتا ہے، جس سے بچوں کو بڑی مشکل ہوتی ہے، دیہاتی علاقوں میں بچے پہلے ہی پیچھے رہ جاتے ہیں لیکن اس کے ذریعے ایسی مشکلات کو دور کیا جاسکتا ہے’۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ‘کووڈ کے بعد بھی ہم دور دراز علاقوں میں پہنچ سکتے ہیں اور کم از کم بہتر تعلیم دے سکتے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ‘میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل بہت دور واقع ہے اور وہاں بچیوں کے سارے اسکول بند پڑے ہیں کیونکہ وہاں بچیاں پڑھتی نہیں ہیں تو خواتین اساتذہ بھی نہیں ملتیں، اسی طرح وہاں نرسز اور دیگر عملہ دستیاب نہیں ہوتا اور لیڈی ڈاکٹرز جاتی نہیں ہیں’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘دور دراز علاقے ایک چکر میں پھنسے ہوئے ہیں لیکن اب ایک اچھا موقع ہے کہ جب تک انفراسٹرکچر نہیں بنتا اس وقت تک ہم اس کے ذریعے ان علاقوں تک پہنچ سکتے ہیں’۔مذکورہ پروگرام کی تیاری پر حکام کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ ‘میں آپ سب کو مبارک باد دیتا ہوں، سارے پاکستان کے لیے کورس سلیبس ایک ہو’۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اردو اور انگریزی میڈیم کا مدرسہ کان ظام ملک میں تقسیم کرتا ہے اور قوم نہیں بننے دیتا ہے، جن لوگوں پر زیادہ پیسہ خرچ کرتے ہیں ان میں پاکستانیت کم اور ختم کردیتے ہیں اور جہاں بھی سامراجی نظام تھا وہاں ایسے حالات ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ایک سلیبس ایک قوم بنائے گا اور اس کے مضامین سب کو پڑھنےچاہیئں، یہ میرے لیے ایک انقلاب ہے۔انہوں نے کہا کہ دینی مدرسوں کو مرکزی سطح پر لانا پاکستان میں بہت بڑی خدمت ہے، انگریزوں نے 1857 کے بعد مسلمانوں کا نظام تعلیم تباہ کیا اور خواندگی کی شرح گرتی گئی۔

    وزیراعظم نے کہاکہ وہ اس ملک میں مدارس دینیہ کومضبوط دیکھنا چاہتے ہیں ،

    ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایجوکیشن پالیسی کی بڑی ضرورت ہے اور اسکلز ایجوکیشن اس وقت سب سے اہم ہے کیونکہ نوجوانوں کو روزگار چاہیے لیکن جب تک ان کو ہنر نہیں سکھائیں گے تو مشکل ہوگا۔

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو انہوں نے کہا کہ یہ آپ کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لیے حکومت سے جتنی مدد چاہیے مل جائے گی، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہم مکمل طور پر عمل درآمد کرواسکتے ہیں اور بلوچستان میں اتحادی حکومت ہے، وہاں بھی کرسکتے ہیں۔انہوں نے وفاقی وزیرکوہدایت کی کہ وہ جلد ان اقدامات کو عملی جامہ پہنائیں

  • لاہور:قرآن مجید کی بیحرمتی:عوام شدید غصے میں

    لاہور:قرآن مجید کی بیحرمتی:عوام شدید غصے میں

    لاہور:کبھی دیارغیر تواپنے ہی ملک میں اسلامی شعائر کی بیحرمتی ہونے لگی،اطلاعات کے مطابق آج شام لاہورکے علاقہ گرین ٹاون میں قرآن کی بیحرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے ،

     

    اس واقعہ کے بعد عام شدید غصے میں ہے ، ذرائع کے مطابق گرین ٹاؤن پولی سٹاپ پر قرآن مجید کی بے حرمتی کی گئی،واقعہ کےبعد گرین ٹاؤن پولی سٹاپ دونوں طرف سے بند کر دی گئی

     

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس گستاخ رسول بندے کو پولیس نے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جس پر گرین ٹاؤن کی عوام نے شدید غصہ اور اردگرد کی دوکانوں کو بند کر وا دیا لبیک یا رسول اللہ کے نعرے بلند پولیس خاموش تماشائی بن گئی

     

    مقامی ذرائع کے مطابق قرآن مجید کو پولی سٹاپ نالہ میں پھینکا گیا

    ذرائع کے مطابق یہ واقعہ لاہور گرین ٹاون پلی سٹاپ Na 133 کے مقام پرپیش آیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے بروقت احتجاج اور دیگر اقدامات کے باعث گستاخ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس واقعہ کے بعد عوام اتنے غصہ میں ہے کہ پولیس کی بھی دوڑیں لگا وا دیں،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ احتجاج ابھی تک جاری ہے۔مقامی پولیس احتجاج کرنے والوں سے مذاکرات کر رہی ہے۔

  • خدا دی واسطہ ای بس کردے ہون : سانوں مروا دتّا ای:شہبازشریف نے مریم نواز کے سامنے ہاتھ جوڑدیئے

    خدا دی واسطہ ای بس کردے ہون : سانوں مروا دتّا ای:شہبازشریف نے مریم نواز کے سامنے ہاتھ جوڑدیئے

    لاہور: خدا دی واسطہ ای بس کردے ہون : سانوں مروا دتّا ای:شہبازشریف نے مریم نواز کے سامنے ہاتھ جوڑدیئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے مریم نواز کو ڈائیلاگ کا راستہ کھلا رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حد تک نہ جائیں کہ واپسی مشکل ہوجائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز کے مابین ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس ملاقات میں شہبازشریف نے مریم نواز کی منت کرتے ہوئے کہا ہےکہ اب بڑی ہوگئی ہے ہمارے ساتھ ، آپ معاملات کو اس حد تک نہ لےکرجائیں کہ واپسی کے راستے بھی ختم ہوجائیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تینوں کے مابین ہونے والی ملاقات میں پی ڈی ایم کے لاہور میں ہونے والے جلسے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز نے اپنی ریلیوں کے حوالے سے بھی بتایا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے ملاقات کے دوران مریم نواز کو مشورہ دیا ہے کہ استعفوں کے آپشن پر سب سے آخر میں سوچیں۔ اس حد تک نا جائیں جہاں سے واپسی مشکل ہو۔ پیپلزپارٹی سے استعفوں کے آپشن کے حوالے سے تحفظات ہیں۔

  • سٹیزن پورٹل میں ایک شکایت نے مجھے پریشان کردیا ہے:وزیراعظم

    سٹیزن پورٹل میں ایک شکایت نے مجھے پریشان کردیا ہے:وزیراعظم

    اسلام آباد: سٹیزن پورٹل میں ایک شکایت نے مجھے مجبورکردیا ہے:وزیراعظم ،اطلاعات کے مطابق آج اہم نشست سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سٹیزن پورٹل پرایک ایسی شکایت آرہی ہے جوپورے ملک کا مسئلہ ہے اور اس مسئلے نے مجھے بہت پریشان کردیا ہے ،

    وزیراعظم نے کہا کہ وہ مسئلہ ہےکہ ملک میں نچلی سطح پرکوئی نظام ہی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں خودمختار بلدیاتی نظام لا رہے ہیں جس کے تحت ان شہروں میں ایسی حکومت قائم ہوگی جو صوبے کی طرح کام کرے گی۔

    اسلام آباد میں پاکستان سیٹیزن پورٹل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس پورٹل میں سب سے بڑا مسئلہ یہ سامنے آیا ہے کہ ہمارے ملک میں لوکل گورنمنٹ سسٹم ٹھیک نہیں چل رہے،

    وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہم نئی طرح کا لوکل گورنمنٹ سسٹم لارہے ہیں جس میں فنڈز نچلی سطح تک جائیں گے اور لوگوں کے مسائل شہری حکومت حل کرے گی، کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں خودمختار بلدیاتی نظام لا رہے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پرائم منسٹرسٹیزن پورٹل ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، آزادی کے بعد حکومت کرنے والوں کی ذہنیت تبدیل نہیں ہوئی، غلاموں کے وہ حقوق نہیں ہوتے جو آزاد شہری کے ہوتے ہیں، 30 لاکھ لوگوں نے سٹیزن پورٹل کا استعمال کیا، اوورسیز پاکستانی جو ہمارا اثاثہ ہیں، انہوں نے اس پورٹل کا بھرپور استعمال کیا۔
    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سٹیزن پورٹل کومزیدبہتراور مضبوط کریں گے، سندھ اور پنجاب میں ضلع کی سطح پر کرپشن سے لوگ بہت تنگ ہیں، کوئی اے سی، ڈی سی یا تھانے دار تنگ کرے تو لوگ سٹیزن پورٹل پرشکایت کریں، ایسا قانون لارہے ہیں جوغلط کام کرے گا اس کا تبادلہ نہیں کریں گے، نوکری سے فارغ کیا جائے گا۔

  • مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ناراضگی پر ن لیگی رہنماؤں کی صلح کی کوششیں جاری

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ناراضگی پر ن لیگی رہنماؤں کی صلح کی کوششیں جاری

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ناراضگی پر ن لیگی رہنماؤں کی صلح کی کوششیں جاری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور انکے شوہر کیپٹن ر صفدر میں ناراضگی کے حوالہ سے باغی ٹی وی نے 8 نومبر کو خبر شائع کی تھی جب کیپٹن ر صفدر مریم نواز کے ہمراہ نہیں تھے

    مریم نواز گلگت سے اسلام آباد واپس آ کر ایک روزہ قیام کے بعد دوبارہ گلگت جا رہی تھیں اورانکے ساتھ جہاز میں مریم اورنگزیب، مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر موجود تھے تا ہم کیپٹن ر صفدر مریم نواز کے ساتھ تھے ،

    اسی روز باغی ٹی وی نے خبر نشر کی تھی کہ مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ناراضگی چل رہی ہے اسی وجہ سے مریم نواز اپنے شوہر کو ساتھ لے کر نہیں گئیں، باغی ٹی وی پر 8 نومبر کو خبر نشر ہونے کے ایک روز بعد 9 نومبر کو مسلم لیگ ن کی جانب سے کیپٹن ر صفدر کی کرونا کی رپورٹ سامنے لائی گئی اور کہا گیا کہ کیپٹن ر صفدر کو کرونا ہو گیا جس کی وجہ سے انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا

    کیپٹن ر صفدر کے قرنطینہ کی خبروں کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اور ہسپتال میں انکو کسی سے ملنے کی اجازت نہیں، باغی ٹی وی نے ایک ہفتے بعد 14 نومبر کو خبر نشر کی تھی کہ کیپٹن ر صفدر سے ملاقاتوں پر پابندی لگائی گئی ہے اور کسی کو بھی ملنے نہیں دیا جا رہا

    21 نومبر کو ن لیگ کی جانب سے کیپٹن ر صفدر کے کرونا ٹیسٹ کی دوسری رپورٹ سامنے لائی گئی اور کہا گیا کہ دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے،یہ دوسرا ٹیسٹ 14 روز بعد ہوا اور چودہ دن میں کرونا کا مریض صحیتاب ہو جاتا ہے تا ہم مریم نواز کے شوہر کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی مثبت دی گئی اور کیپٹن ر صفدر تاحال ہسپتال میں ہیں انکو کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں

    گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت میں ایک کیس کی سماعت کے دوران کیپٹن ر صفدر کی جانب سے حاضری سے استسنیٰ کی درخواست دائر کی گئی اور کہا گیا کہ دوبار کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے ، جب صحت ٹھیک ہو گی تو عدالت پیش ہو جاؤں گا

    باغی ٹی وی کے باخبر ذرائع کے مطابق کیپٹن ر صفدر اور مریم نواز میں ناراضگی کی خبر درست تھی، اور ابھی بھی میاں بیوی میں صلح نہیں ہوئی، یہی وجہ ہے کہ مریم نواز گلگت سے واپس آنے کے بعد بھی ابھی تک اپنے شوہر کی عیادت کرنے ہسپتال نہیں گئیں،

    باخبر ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما کوشش کر رہے ہین کہ میاں بیوی میں صلح کروائی جائے اور اسکے بعد کرونا کی منفی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے،اس ضمن میں ن لیگ کے مرکزی رہنماؤں کی کوششیں جاری ہیں، آنیوالے دنوں مین لاہور جلسے سے قبل میاں بیوی مین صلح ہو سکتی ہے کیونکہ ن لیگی قیادت لاہور جلسے سے قبل لاہور میں جمع ہو گی اور باری باری سب صلح کی انفرادی یا اجتماعی کوشش کریں گے جس سے صلح کا امکان ہے

    کرونا کا شکار، کیپٹن ر صفدر پر بڑی پابندی لگ گئی

    مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے مابین صلح ہونے کے بعد کرونا کی رپورٹ منفی میڈیا کو جاری کی جائے گی، جب تک صلح نہیں ہوتی تب تک کیپٹن ر صفدر ہسپتال میں ہی رہیں گے،اور سوائے چند لوگوں کو کسی سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے گی

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

    باغی ٹی وی کے باخبر ذرائع کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ناراضگی کراچی میں ہوٹل پر چھاپے والے واقعہ کو لے کر ہوئی،کیپٹن ر صفدر کی خواہش تھی کہ مریم نواز پی پی کو ذمہ دار ٹھہرائین کیونکہ وہاں سندھ میں پی پی کی حکومت ہے، مریم نواز نے اس روز بلاول اور پیپلز پارٹی کی جانب سے تاخیر سے ردعمل پر ایک بار پروگرام بنا لیا تھا کہ پیپلز پارٹی کو کھری کھری سنا دیں لیکن مریم نواز کو ہوٹل سے اچانک انکے ترجمان محمد زبیر کے گھر لے جایا گیا جہاں انکی والد نواز شریف سے بات کروائی گئی اور نواز شریف کے کہنے پر مریم نواز نے پیپلز پارٹی کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا بلکہ اداروں کی طرف رخ موڑ لیا

    باخبر ذرائع کے مطابق مریم نواز کی دادی کی وفات پر کیپٹن ر صفدر انکے نماز جنازہ میں بھی شریک نہیں ہوئے،

    مریم نواز اور کیپٹن صفدر میں ناراضگی؟

  • پی ڈی ایم جلسہ سے قبل مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول،داتا دربار جانیکا بھی اعلان

    پی ڈی ایم جلسہ سے قبل مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول،داتا دربار جانیکا بھی اعلان

    پی ڈی ایم جلسہ سے قبل مریم نواز کے جلسوں کا شیڈول،داتا دربار جانیکا بھی اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ ہو گا، جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے مسلم لیگ ن نے لاہور شہر میں جلسوں کو فیصلہ کر لیا

    ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں ،ن لیگ کی رہنما مریم نواز آئندہ ہفتے سے لاہور میں اپنی ریلیوں کا آغاز کریں گی ،7دسمبر کو مریم نواز شمالی لاہور میں ریلی کی قیادت کریں گی ،8دسمبر کو سعد رفیق کے حلقے میں کنونشن منعقد کیا جائے،10دسمبرکو مریم نواز داتا دربار تک ریلی کی قیادت کریں گی،ابتدائی پلان پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو بھجوا دیا گیا،

    مسلم لیگ ن کے آج 4 دسمبر کو 4، 5 دسمبر کو بھی 4 اور چھ دسمبر کو 3 قومی اسمبلی کے حلقوں میں جلسے ہوں گے، ان تمام جلسوں کی براہ راست نگرانی مریم نواز کریں گی، باغی ٹی وی کے زرائع کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس بھی 6 دسمبر کو طلب کیا ہے جس سے نواز شریف کا خطاب بھی متوقع ہے

    دوسری جانب پی ڈی ایم کے 13 دسمبر کے جلسے کے لئے طے ہوا ہے کہ 12دسمبر کو ہی مینار پاکستان کا کنٹرول ن لیگ سنبھال لے گی۔ حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے پر سخت ردعمل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے ایڈمنسٹریش خواجہ سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ کے کنٹرول میں ہوگی۔

    پی ڈی ایم نے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر حکمت عملی طے کر لی ،مینار پاکستان کی اجازت نہ ملنے کے بعد ٹیکسالی چوک میں جلسہ کرنے پر غورکیا گیا ہے،اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگر روکا گیا ،راستے بند کیے تو جلسہ ٹیکسالی چوک میں کریں گے،ٹیکسالی چوک میں کارکنان ہر طرف سے باآسانی پہنچ سکیں گے،مینار پاکستان جلسے کیلئے پہلی ترجیح ہے، ٹیکسالی چوک دوسری آپشن ہے،

    پی ڈی ایم کو سینیٹر فیصل جاوید نے دیا بڑا چیلنج،کہا اس مقام پر جلسہ کریں سرکاری میڈیا پر بھی نشر کرا دینگے

    ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

    بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

    مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

    آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

    آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

    ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

    حکومت کوعوام نظرنہیں آتی، جلسہ کیا نظر آئے گا،مولانا فضل الرحمان

    لاہور جلسے سے قبل نیب متحرک، رانا ثناء اللہ کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    مینار پاکستان پر جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو کیا کرنا ہے؟ پی ڈی ایم نے لائحہ عمل بنا لیا

    پی ڈی ایم کا جلسہ روکنے کیلئے درخواست دوبارہ دائر

    پی ڈی ایم لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے مریم نواز نے کس کو طلب کر لیا؟

    مسلم لیگ (ن) نے کے رہنما رانا مقبول، سابق مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان، راجہ خرم اور امتیاز الہیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست دی تھی۔ تاہم ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے موجودہ تناظر میں جلسے کی اجازت دینے سے صاف صاف انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسہ ہونا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کرنا ہے۔ یہ سابق حکومت کا ہی فیصلہ ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں جلسے نہیں ہو سکتے۔

  • کرونا کی دوسری لہر،مساجد کو بند کیا جائیگا یا نہیں؟ وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

    کرونا کی دوسری لہر،مساجد کو بند کیا جائیگا یا نہیں؟ وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

    کرونا کی دوسری لہر،مساجد کو بند کیا جائیگا یا نہیں؟ وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیراعظم عمران خان نے وزارت مذہبی امور کو علما اور این سی او سی کے ساتھ رابطے میں رہنےکی ہدایت کر دی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور علما کو کورونا کے پھیلاؤ کے اعشاریوں کی فراہمی یقینی بنائے،خطبات میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید کی جائے

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید ضروری ہے،

    نور الحق قادری نے وزیر اعظم عمران خان سے علما کونسل کی تنظیم نو پر بھی مشاورت کی،

    جبری مذہبی تبدیلی کے حوالے سے سندھ میں واقعات زیادہ ہیں،وفاقی وزیر مذہبی امور

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

    کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    سعودی عرب سے بڑا فیصلہ آ ‌گیا،اسرائیل کو 440 واٹ کا جھٹکا، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

    مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیرفوری روکنے کی درخواست مسترد

    وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    سوشل میڈیا پر بیرونی ایجنڈے پر کام کرنے والے عناصر کامحاسبہ ہونا چاہیے ۔ وزیر مذہبی امور