Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کب ہو گا، وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی

    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کب ہو گا، وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی

    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کب ہو گا، وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان پولیس لائنزہیڈ کوارٹر اسلام آباد کی پاسنگ آوَٹ پریڈ میں شریک ہوئے

    وزیراعظم عمران خان پولیس پاسنگ آوَٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ہیں،وزیراعظم عمران خان نے پاسنگ آوَٹ پریڈکامعائنہ کیا

    اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسلام آباد کے 1800کیمرے چل رہے ہیں، اسلام آباد میں 3کےعلاوہ تمام چیک پوسٹس ختم کردی ہیں ،وزیراعظم عمران خان قوم کو تمام مسائل سے باہر لے کر نکلیں گے،اسلام آبادپولیس کی استعداد کار بڑھائیں گے پولیس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پہلی بار کسی وزیراعظم نے شرکت کی ہے،وزیراعظم عمران خان نے آج سپاہی کو عزت دی وزارت داخلہ 120دن میں بدل جائے گی،سپاہی دن رات،سردی ،گرمی ہر طرح کے حالات میں ڈیوٹی دیتے ہیں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام چیلنجز سے سرخرو ہوں گےیقین دلاتاہوں وزارت داخلہ 30دن میں بدل جائے گی،

    وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک مال اور جان کی حفاظت نہیں ہوتی وہ قوم ترقی نہیں کرسکتی،ہماری سرحدوں پر قوم کی حفاظت پاک فوج کرتی ہے ،پولیس کا آج تک وہ مقام نہیں بنا جس کےوہ مستحق ہے،پولیس کا معاشرہ میں ایک بہت بڑا مقام ہوتا ہے،خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی میں بڑی قربانیاں دی ہیں،پولیس میں بہتری آنے کے بعد مردان سے انکے حق میں ریلیاں نکلیں،اپنی آنکھوں کے سامنے خیبر پختونخوا پولیس کو بدلتے دیکھا ،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتاہوں قوم پولیس کو پسند کرے ،ملک کے اندر پولیس شہریوں کو تحفظ دیتی ہے،جب کرکٹ میں آیا تھا تومیرے سامنے بھی دو راستے آگئے،ساوَتھ افریقہ کرکٹ کھیلنے کے لیے بہت پیسے کی پیشکش ہوئی،اللہ پاک قرآن پاک میں فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ کے راستے پر چلو،مہنگائی میں اضافہ ہوچکا ہے لیکن تنخواہیں نہیں بڑھی،قرآن پاک میں واضح ہے کہ رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے،جنہوں نے سالوں ملک کا اقتدار سنبھالا ان کے سامنے بھی دوراستے تھے،اس پیسے کا کیافائدہ جس سے بچوں کو والد کو بچانے کےلیے جھوٹ بولنا پڑے،جس پیسے کے لیے کسی کو بچانے کے لیے جھوٹ بولا جائے وہ پیسہ اللہ تعالیٰ کا عذاب ہے،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں لوگ پولیس کو اپنا لیتے ہیں وہ معاشرہ ترقی کرجاتا ہے،بیرون ملک پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں،کئی دفعہ آسان راستہ تباہی کا راستہ ہوتاہے پولیس کی تنخواہوں سے متعلق آج وزارت داخلہ سے بات کروں گا،اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب سے کم ہیں،وزیراعظم ہاوَس کے 70فیصد اخرات کم کیے ہیں،وفاقی حکومت نے اپنے 40فیصداخراجات کم کیے،کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا ہے،جب تک ہماری آمدنی نہیں بڑھتی تو ساری قوم کو صبر کرنا پڑیگا،ملک میں اللہ تعالیٰ نے سب کچھ دیا صرف گورننس کو ٹھیک کرنا ہے،اسلام آباد پولیس کو صحت کارڈ دیا جائے گا،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آمدنی بڑھ جائے تو پولیس سمیت تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے ،ہاوَسنگ اسکیم میں اسلام آباد پولیس کو بھی شامل کریں گے،اوورسیزپاکستانیوں کو اعتماد نہیں کہ ان کی سرمایہ کاری محفوظ رہے گی اوورسز پاکستانیوں کا اعتماد بڑھانےکیلیے پولیس کا بہت اہم کردار ہے اوورسیزپاکستانیوں کو اعتماد نہیں کہ ان کی سرمایہ کاری محفوظ رہے گی آئی جی اسلام آباد کی درخواست سے متعلق وزیرخزانہ سے بات کروں گا،

  • پی ڈی ایم آج مردان میں پاور شو کرے گی ،تیاریاں  کر لی گئیں

    پی ڈی ایم آج مردان میں پاور شو کرے گی ،تیاریاں کر لی گئیں

    پی ڈی ایم آج مردان میں پاور شو کرے گی ،تیاریاں کر لی گئیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق:مردان میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام ریلی اورجلسہ آج ہوگا. حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) آج مردان میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ جلسے اور ریلی کی تمام تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔

    مردان میں پی ڈی ایم کے زیز انتظام احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔ ریلی گجوخان فلائی اوور سے شروع ہو کرنوشہرہ روڈ پر جلسے کی شکل اختیار کر کے اختتام پذیرہوگی۔

    پی ڈی ایم کی مقامی قیادت میں ریلی اور جلسہ عام حکومت کی پالیسی کے خلاف احتجاج کا دوسرا فیز ہے۔ جلسے سے مریم نواز، مولانا فضل الرحمان، یوسف رضاگیلانی، آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور اویس احمد نورانی سمیت دیگر رہنماء خطاب کریں گے۔

    مریم نواز کی ریلی کرنل شیر خان انٹرچینج سے نوشہرہ روڈ پہنچیں گی۔ مولانا فضل الرحمان تخت بھائی سے قافلے کی شکل میں مردان پہنچیں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری ریلی میں شرکت نہیں کریں گے۔ یوسف رضا گیلانی اور قمر زمان کائرہ پیپلزپارٹی کی نمائندگی کریں گے۔مہنگائی مارچ مردان کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا نوشہرہ روڈ پہنچے گا۔ جہاں پی ڈی ایم قائدین کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

    مردان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو ریلی اور جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب بڑے عوام اجتماعات کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    جے یو آئی رہنما مولانا امانت شاہ نے کہا ہے کہ مردان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریلی پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری بھی تعینات ہے۔

  • دنیا والو ! تمہیں کیا ہوگیا:بھارتی مکاریوں پرخاموش کیوں ہو؟،مبشرلقمان

    دنیا والو ! تمہیں کیا ہوگیا:بھارتی مکاریوں پرخاموش کیوں ہو؟،مبشرلقمان

    لاہور:دنیا والو ! تمہیں کیا ہوگیا،بھارتی جارحیت پرروکتے کیوں نہیں،مبشرلقمان نے ایک بارپھردنیا کوبھارتی مکاری پرہوش کے ناخن لینے کا کہا ہے ، مبشرلقمان نے کہا کہ اس وقت اٹھوگے جب دو ایٹمی طاقتیں آپس میں ٹکرجائیں گی

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے ٹویٹ پیغام میں سنیئر صحافی تجزیہ نگارمبشرلقمان نے دنیا کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ عجیب معاملہ ہے کہ ایک طرف بھارت پاکستانی سرحدوں پرلڑائی جھگڑے میں مصروف ہے تو دوسری طرف وہ دنیا کوگمراہ بھی کررہا ہے

     

    ان کا کہنا تھا کہ یہ توہرکوئی جانتا ہے کہ بھارت اپنے ملک کی انتہائی خراب صورت حال پرپردہ ڈالنے کے لیے ایسے اوچھے ہتھکنڈنے استعمال کررہا ہے لیکن ایک بات قابل غور ہے کہ یہ دو ایٹمی طاقتیں ہیں اگریہ ٹکراگئیں توپھرکچھ نہیں بچے گا

    اپنے دوسرے ٹویٹ پیغام میں‌کہا ہے کہ بھارت کو اصل پریشانی درپیش ہے وہ تو مودی سرکاری کی پالیسیوں کی وجہ سے پورا بھارت اس وقت خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہاہے ، ملک میں کسانوں کا جس طرح استحصال کیا جارہا ہے یہ بات ثابت کرتی ہے کہ مودی بھارت کوجان بوجھ کرتباہ کررہا ہے

     

    ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف مودی کی غلطیوں کی وجہ سے حالات قابوسے باہر ہیں تو دوسری طرف مودی سرکار اپنی غلطیوں پرپردہ ڈالنے کے لیے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے

    مبشرلقمان نے خبردار کیا کہ یاد رکھیں اگردنیا نے بھارت کو نہ روکا تو کل کو بھارت کومودی جیسے لوگوں کی وجہ سے کوئی نقصان پہنچے تو پھر پاکستان کا نام ہرگز نہیں لینا

  • پاکستانیوں کیخلاف نفرت پھیلانے پر بھارتی ٹی وی چینل کو بھاری جرمانہ

    پاکستانیوں کیخلاف نفرت پھیلانے پر بھارتی ٹی وی چینل کو بھاری جرمانہ

    لندن :پاکستانیوں کیخلاف نفرت پھیلانے پر بھارتی ٹی وی چینل کو بھاری جرمانہ،اطلاعات کے مطابق برطانوی نشریات کے ریگولیٹری ادارے ’آف کام‘ نے بھارتی ٹی وی چینل ریپبلک ٹی وی پر پاکستانیوں کے خلاف ’نفرت، گالم گلوچ اور ہتک آمیز‘ مواد نشر کرنے کے باعث 20 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

    برطانوی نشریات کے ریگولیٹری ادارے آف کام کے مطابق 6 سمتبر 2019 کو ہونے والے شو ’پوچھتا ہے بھارت‘ میں میزبان ارنب گوسوامی اور مہمانوں کے درمیان بحث میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات پر بحث ہوئی جس میں بھارت کی جانب سے خلا میں بھیجے گئے مشن ’چندریان 2‘ کے مقابلے میں پاکستان کی صلاحیتوں کا ذکر کیا گیا۔

    برطانوی نشریات کے ریگولیٹری ادارے آف کام کی طرف سے اس حوالےسے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ٹی وی کے اس پروگرام میں ارنب گوسوامی اور شرکا نے تمام پاکستانیوں کو ‘دہشت گرد’ قرار دیا۔برطانوی نشریات کے ریگولیٹری ادارے آف کام کی طرف سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ پروگرام میں کہا گیا تھا کہ ’وہاں کے سائنس دان، ڈاکٹر، لیڈر، سیاست دان اور کھلاڑی تمام دہشت گرد ہیں۔۔۔۔ وہاں کا ہر بچہ دہشت گرد ہے، ہمارا واسطہ ایک دہشت گرد ملک سے ہے۔‘

    پاکستان کے خلاف نفرت آمیز رویے پرمبنی اس پروگرام میں موجود ایک مہمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سائنس دان ‘چور’ ہیں جب کہ ایک اور مہمان نے پاکستانیوں کو ‘بھکاری’ قرار دیا۔ارنب گوسوامی نے پروگرام میں پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا: ’ہم سائنس دان بناتے ہیں، تم دہشت گرد بناتے ہو۔‘پروگرام میں پاکستانیوں کو ’پاکی‘ کہہ کر بھی پکارا گیا جسے ایک نسل پرستانہ لفظ سمجھا جاتا ہے۔

    آف کام کے مطابق پروگرام میں بحث اشتعال انگیز تھی جس میں پاکستانیوں کا بندروں اور گدھوں کے ساتھ موازنہ کیا گیا تھا۔ آف کام نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی مہمانوں کو پروگرام میں بولنے کے لیے بہت کم وقت دیا گیا تھا اور انہیں بار بار ٹوکا بھی جاتا رہا۔

    تحقیقات کے دوران چینل انتظامیہ نے آف کام کو یقین دلایا تھا کہ برطانیہ میں نشر ہونے والے مواد میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات سے متعلق پروگرامز کی لائیو نشریات روک دی گئی ہے اور مہمانوں کو بھی پروگرام میں شرکت سے پہلے بریف کیا جاتا ہے کہ پروگرام میں ہتک آمیز گفتگو سے پرہیز کریں۔

    یہ بھارتی چینل برطانیہ میں ناظرین سے معافی بھی مانگ چکا ہے۔ یہ معافی 280 بار ٹی وی پر نشر کی گئی تھی۔

    خلاف نفرت انگیز باتیں کرنے پر برطانیہ میں بھارتی ٹی وی چینل کو 20 ہزار پاؤنڈ جرمانہ کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی چینل ری پبلک ٹی وی میں میزبان ارنب گوسوامی کے ایک پروگرام میں پاکستانیوں کو ‘چور ‘، ‘بھکاری’ اور دیگر برے القابات سے پکارا گیا تھا۔

    جرمانے کی سزا کے بعد بھارتی ٹی وی چینل نے آف کام کو یقین دہانی کرائی ہےکہ برطانیہ میں آئندہ ایسا پروگرام نشر نہیں ہوگا جو کہ مقامی قوانین سے مطابقت نہ رکھتا ہو۔

  • سعودی ولی عہد نے بھارتی آرمی چیف سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا

    سعودی ولی عہد نے بھارتی آرمی چیف سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا

    ریاض:سعودی ولی عہد نے بھارتی آرمی چیف سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا،اطلاعات کے مطابق سعودی ولی عہد نے بھارتی آرمی چیف سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو سعودی عرب کے پہلے دورے کے دوران ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    ڈاکٹرشاہد مسعود نے اس حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار پہلی مرتبہ کسی بھارتی آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب پر کافی خوش ہو رہی تھی، تاہم جنرل منوج مکند نروانے کو سعودی عرب میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    ڈاکٹرشاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ جنرل منوج مکند نروانے کے دورے کے موقع پر محمد بن سلمان جو کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع بھی ہیں، انہوں نے اور ان کے بھائی سعودی نائب وزیر دفاع نے بھی بھارتی آرمی چیف ملاقات سے انکار کر دیا۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پہلی مرتبہ بھارت کے آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا اعلان کیا گا تھا۔ اسے بھارت اور خلیجی اسلامی ممالک کے تعلقات میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا گیا۔

    بھارتی فوج کے چیف جنرل منوج مکند نرونے کچھ روز بقل سعودی عرب اور اس کے پڑوسی ملک متحدہ عرب امارات کا خصوصی دورہ کیا اور دونوں ممالک کی افواج کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔

  • آئیں‌ چلیں‌ تہران سے استنبول : 6543 کلومیٹر13 دنوں میں :تجارت بھی سیاحت بھی:جدید ترین ٹرین آرام دہ سفر:پاکستان ریلوے

    آئیں‌ چلیں‌ تہران سے استنبول : 6543 کلومیٹر13 دنوں میں :تجارت بھی سیاحت بھی:جدید ترین ٹرین آرام دہ سفر:پاکستان ریلوے

    اسلام آباد :آئیں‌ چلیں‌ تہران سے استنبول : 6543 کلومیٹر13 دنوں میں :تجارت بھی سیاحت بھی:جدید ترین ٹرین آرام دہ سفر:پاکستان ریلوے نے خوشخبری سنادی ، اطلاعات کے مطابق پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ پاک ایران ترکی کارگو ٹرین سروس 2021 میں شروع ہو گی

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کارگو ٹرین ایران سے ہوتی ہوئی استنبول تک جائے گی۔ پاکستان ریلویز نے ایکسپورٹ کارگو ٹرین کی فزیبلٹی تیار کر لی ہے۔ سہ ملکی ایکسپورٹ کارگو ٹرین سے پاکستان کی ایران اور ترکی سے تجارت میں کئی گنا اضافہ ہو گا۔

     

     

    ترک وزیر ٹرانسپورٹ عادل کارا اسماعیل اولو نے کہا کہ پاکستان، ایران اور ترکی نے ایکسپورٹ کارگو ٹرین سروس جلد شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ وہ اکنامک کو آپریشن آرگنائزیشن (ای سی او) کے ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے وزرا کے دسویں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

     

     

     

     

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد تہران استنبول (آئی ٹی آئی) کی بحالی کی تمام بنیادی ضرورتیں پوری کر لی گئی ہیں۔ ترک وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ نئی کارگو ٹرین سروس کو "ای سی او کنٹینر ٹرین کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ٹرین سروس آئندہ سال کے ابتدائی دنوں میں ہی شروع کر دی جائے گی۔

     

    https://www.youtube.com/watch?v=adNwOQ8e3mk

    یہ ٹرین سروس تجرباتی طور پر 2009 میں شروع کی گئی تھی۔ ای سی او دس ایشیائی ممالک کے درمیان ایک تجارتی بلاک ہے۔ اسلام آباد تہران استنبول ریل روٹ کو اقوام متحدہ نے انٹرنیشنل ٹریڈ کوریڈور میں شامل کیا ہوا ہے۔

    ترک وزیر ٹرانسپورٹ عادل کارا اسماعیل اولو نے کہا کہ ایکسپورٹ کارگو ٹرین سے کرائے کی مد میں بڑی بچت ہو گی اور یہ محفوظ طریقے سے تجارت کا ایک آسان ذریعہ ہے۔ اسلام آباد سے چلنے والی کارگو ٹرین 6500 کلومیٹر کا فاصلہ 13 دن میں طے کر کے استنبول پہنچ جائے گی۔ یہ فاصلہ سمندر کے ذریعے 45 روز میں طے کیا جاتا ہے۔

    اسلام آباد سے چلنے والی کارگو ٹرین پاکستان میں 1900 کلو میٹر، ایران میں 2600 کلو میٹر اور ترکی میں 1950 کلو میٹر کا فاصلہ 13 روز میں طے کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اس ٹرین سروس سے جہاں ترکی اور ایران کو فائدہ ہو گا وہیں راستے میں آنے والے دیگر ممالک جن میں افغانستان، آذربائیجان، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں انہیں بھی راہداری کی مد میں نہ صرف آمدنی ملے گی بلکہ ایران اور پاکستان ان ممالک کے ساتھ بھی اسی روٹ کو استعمال کرتے ہوئے تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں۔

    عادل کارا اسماعیل اولو نے کہا کہ اسی ٹرین کو استنبول کے راستے یورپ تک وسیع کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح پاکستان براہ راست یورپ کی مارکیٹ تک زمینی راستے سے تجارت بڑھا سکتا ہے۔

  • سعودی عرب نے نواز شریف کو دورہ کی دعوت دی نہ ٹیلیفون پر بات ہوئی، اہم انکشاف سامنے آ گیا

    سعودی عرب نے نواز شریف کو دورہ کی دعوت دی نہ ٹیلیفون پر بات ہوئی، اہم انکشاف سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابقسعودی عرب نے نواز شریف کو دورہ کی دعوت دی نہ ٹیلیفون پر بات ہوئی، اہم انکشاف سامنے آ گیا
    سعودی عرب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو سعودی عرب کی دعوت نہیں ملی ، باخبر ذرائع کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ حالیہ دنوں میں کسی قسم کا رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی سعودی عرب نے نواز شریف کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی ہے

    سعودی فرمانروا اور سعودی ولی عہد کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو کسی طرح کے دورے کی دعوت نہیں دی گئی ،باخبر ذرائع کے مطابق نواز شریف کا سعودی عرب کا کوئی دورہ شیڈول نہیں ہے، اگر نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جاتے بھی ہیں تو سعودی حکام کے ساتھ انکی کسی قسم کی ملاقات نہیں ہو گی،

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

    وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

    برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

    وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

    سعودی سفیر اچانک وزیر خارجہ کو ملنے پہنچ گئے

    دوسری جانب پاکستان میں سعودی حکام کے قریب ترین سمجھے جانے والی اہم شخصیت نے بھی اس کی تردید کی ہے،وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا انکار کیا کہ نواز شریف کو سعودی عرب کی جانب سے حالیہ دنوں میں کوئی دعوت دی گئی ہے ،علامہ طاہر اشرفی سعودی فرمانروا کے قریب ترین تصور کئے جاتے ہیں، سعودی قیادت کے ساتھ انکے اچھے تعلقات ہیں،

    اسلام آباد سے ایک ذرائع نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ نواز شریف کو سعودی عرب کی جانب سے دعوت کی خبروں کے بعد پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی خود گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کو ملے ہیں اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے نواز شریف کو کسی دورے کی دعوت نہیں دی گئی

    سعودی عرب کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو پیغام دیا گیا ہے کہ سعودی عرب نے بھی کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کی اور کرپشن کا خاتمے کے لئے سزائیں دیں، کرپشن کے خاتمے کے لئے پاکستان قانونی طور پر جو کر رہا ہے اس میں سعودی عرب کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گا

  • یو این مبصرین کی گاڑیوں پر فائرنگ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، آرمی چیف

    یو این مبصرین کی گاڑیوں پر فائرنگ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی:یو این مبصرین کی گاڑیوں پر فائرنگ خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارتی فوج کی جانب سے یو این مبصرین کی گاڑیوں پر فائرنگ کو خطے کے امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور بھارتی فورسز کی اقوام متحدہ گاڑیوں کو نشانہ بنانے پر بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

    ادھر آج شام بھارتی فوج نےپھرشرارت کرتے ہوئے پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کرتے ہوئے ایک خاتون کو شہید جبکہ 3 افراد کوزخمی کردیا ہے

  • بھارتی فوج کی تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹر پر فائرنگ، خاتون شہید، 3 شہری زخمی

    بھارتی فوج کی تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹر پر فائرنگ، خاتون شہید، 3 شہری زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج کی تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹر پر فائرنگ، خاتون شہید، 3 شہری زخمی،اطلاعات کے مطابق آج پھربھارت نے مکاری اورشرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی علاقوں پرفائرنگ کی ہے ،

    ادھر پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ بھارتی اشتعال انگیزی سے ایک 50 سالہ خاتون شہید جبکہ چار سالہ بچی سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے علاقوں تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹرز کو اپنی اشتعال انگیزی کا نشانپ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی گولہ باری سے زخمی شہریوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

  • ملک کوصدارتی نظام حکومت ہی ترقی کی راہ پرچلا سکتاہے،تیاری کرلیں:وزیراعظم نے اشارہ دے دیا

    ملک کوصدارتی نظام حکومت ہی ترقی کی راہ پرچلا سکتاہے،تیاری کرلیں:وزیراعظم نے اشارہ دے دیا

    اسلام آباد ملک کوصدارتی نظام حکومت ہی ترقی کی راہ پرچلا سکتاہے،وزیراعظم نے اشارہ دے دیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نےپاکستانیوں کے دل کی آوازکوبیان کرتے ہوئے کچھ عجیب مگرمتوقع اشارے دے دیئے ، :وزیر اعظم عمران خان نے امریکی نظام کی طرح پاکستان میں بھی نظام لانے اور موجودہ نظام پر نظرثانی کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بھی حکومت سنبھالنے سے پہلے وقت ملنا چاہیے کہ گورننس کیسے کرنی ہے.

    اسلام آباد میں وزارتوں کی کارکردگی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا میں صدارتی انتخاب کے بعد جو بائیڈن کو ٹیم سلیکڈ کرنے کے لیے اڑھائی مہینے ملے ہیں جبکہ ہم تو اپنے نمبر پورے کر رہے تھے.

    عمران خان نے کہا کہ جس دن الیکشن ختم ہوا ہے اسے تیاری، ٹیم کے انتخاب کے لیے اڑھائی مہینے ملے ہیں، بریفنگ مل رہی ہیں اور بیورو کریٹس انہیں بتا رہے ہیں کہ ہر چیز کی کیا صورتحال ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس نظام پر نظرثانی کرنی چاہیے اور جب آپ کی ٹیم بن جائے اس کے بعد آپ کو حکومت سنبھالنے سے پہلے پورا وقت ملنا چاہیے تاکہ آپ خصوصی طور پر حکومت کی تیاری کریں کہ آپ نے گورننس کیسے کرنی ہے.

    انہوں نے کہا کہ آپ کو بجلی، ریلوے، گیس اور مالیات کے حوالے سے بریفنگ ملنی چاہئیں تاکہ جب آپ دفتر سنبھالیں تو آپ کو پوری طرح پتہ ہو کہ میں نے کس ایجنڈے پر عملدرآمد کرنا ہے وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں تو تین مہینے صرف سمجھنے میں لگ گئے ہر چیز جو ہم باہر سے بیٹھ کر دیکھ رہے تھے جب حکومت آئی تو وہ بالکل مختلف تھی. عمران خان نے کہا کہ خصوصاً توانائی سمیت کئی شعبوں میں ڈیڑھ سال تک اصل اعدادوشمار کا ہی پرہ نہیں چل رہا تھا کبھی وزارت سے کوئی اعدادوشمار آ جاتی تھی ہم سمجھتے تھے کہ بڑا اچھا کررہا ہے پتہ چلتا تھا کہ کوئی اور اعدادوشمار آ گئے اور ہم اتنا اچھا نہیں کررہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی نئی حکومت کو اس طرح اقتدار میں نہیں آنا چاہیے اس کی پوری تیاری ہونی چاہیے اس کو اس طرح پوری بریفنگ دینی چاہیے.

    انہوں نے کہ جس طرح ہم دیکھ کر سیکھتے رہے اسی طرح وزارتوں کا بھی معاملہ ہے کچھ وزارتوں نے زیادہ بہتر کارکردگی دکھائی ہے کئی نے نہیں دکھائی اور کئی سیکھ رہے ہیں جس سے ان کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے وزیر اعظم نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد جو اختیارات تقسیم کیے گئے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ ابھی پورے ملک کو اس 18ویں ترمیم کی پوری طرح سمجھ نہیں ہے مثلاً فوڈ سیکورٹی وفاقی حکومت کے پاس ہے لیکن اختیارات صوبائی حکومتوں کے پاس چلے گئے ہیں اب اگر ایک صوبہ مرکز کے ساتھ نہیں چلتا اور اپنی الگ پالیسی بناتا ہے جس سے قیمتوں میں فرق آ جاتا ہے تو تمام قیمتوں کا توازن بگڑ جاتا ہے.