Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پی آئی اے کی پروازیں یورپ داخل نہیں ہوسکتیں‌،یورپی یونین کا اعلان،پاکستان پریشان

    پی آئی اے کی پروازیں یورپ داخل نہیں ہوسکتیں‌،یورپی یونین کا اعلان،پاکستان پریشان

    برسلز :پی آئی اے کی پروازوں پرپابندی نہیں ہٹائیں گے ،یورپی یونین کا اعلان،پاکستان پریشان،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی فضائی کمپنی پی آئی اے کوبہت بڑی سبکی کا سامنا کرنا پڑگیا ہے ،پاکستان کوپریشان کردینے والی خبرنے مزید غمگین کردیا ،

    یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پی آئی اے کو واضح طورپرکہہ دیا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی، سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کے قیام اور لائسنسنگ کے نظام پر شہری ہوابازی کے عالمی اداروں کو مطمئن نہ کرسکی جس کے بعد پابندیوں‌کو ختم نہیں کرسکتے

    اس بحث کے بعد یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اےکی پروازوں پر عائد پابندی غیر معینہ تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شہری ہوا بازی سے متعلق یورپی یونین کے ادارے یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے پی آئی اے کو جوابی خط لکھ دیا۔

    خط میں پروازوں کی سلامتی کے لیے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم سے متعلق پی آئی اے کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا تاہم خط میں آگاہ کیا گیا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے پائلٹوں کے لائسنسنگ نظام کی بہتری کے لیے اقدامات نہ کیے جانے پر فی الحال پی آئی اے پر یورپ کے لیے پروازوں پر عائد پابندی کا خاتمہ نہیں کیا جاسکتا۔

    ایاسا کے خط میں مزید بتایا گیا کہ پابندی اٹھانے کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کاسیفٹی آڈٹ ضروری ہے اور یہ آڈٹ اسی وقت کیا جاسکے گا جب اس بات کا یقین ہو کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اس آڈٹ میں کامیاب رہے گی۔

    یاد رہےکہ چند ماہ قبل پاکستانی پائلٹوں کے جعلی لائسنسوں سے متعلق وفاقی وزیر ہوا بازی کے بیان کے بعد یورپی یونین نے یکم جولائی سے 6 ماہ کے لیے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی لیکن اب بروقت اقدامات نہ کیے جانے پر یہ پابندی غیرمعینہ مدت تک برقرار رہے گی۔

  • شہبازشریف چھا گئے:اورنج لائن ٹرین کی سب سے بڑی خوبی :دنیا سلام کرنے لگی

    شہبازشریف چھا گئے:اورنج لائن ٹرین کی سب سے بڑی خوبی :دنیا سلام کرنے لگی

    لاہور:شہبازشریف چھا گئے:اورنج لائن ٹرین کی سب سے بڑی خوبی :دنیا سلام کرنے لگی،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ‌ پنجاب میاں شہبازشریف کے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ پورے ہونے لگے ، میاں صاحب کہتے تھے کہ لاہوری ہمارے منصوبوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اورپھر ایسا ہی ہوا

    اس پشین گوئی کا پہلا شاہکار قوم کے سامنے آگیا ، جسے دیکھ کرہرکوئی توبہ توبہ کرنے لگا ،

    پہلے شاہکار کے طور پر لیسکو نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کو آپریشنل ہونے پر پہلا بجلی کا بل جاری کر دیا،

    کمپنی نے نومبر میں استعمال ہونیوالی بجلی کا 7 کروڑ روپے کا بل بھجوا دیا۔

    لیسکو حکام کے مطابق آپریشنل ہونےکےبعد گزشتہ ماہ کےدوران اورنج لائن میٹرو ٹرین کروڑوں روپے کی بجلی پی گئی،

    ایسے ہی سنگھ پورہ سرکٹ سے تیرہ لاکھ یونٹس اورنج لائن ٹرین نے استعمال کئے جبکہ ملتان روڈ سرکٹ سے اکیس لاکھ یونٹس بجلی استعمال کی گئی، دونوں سرکٹس پر استعمال شدہ یونٹس کا بل سات کروڑ روپے بنایا گیا، لیسکو نے دونوں سرکٹس کی ریڈنگ لیکر بجلی کا بل جاری کر دیا.

    ذرائع نے بتایا کہ رواں ماہ اورنج لائن میٹرو ٹرین نے معمول سے کم بجلی استعمال کی، اورنج لائن میٹرو ٹرین میں ایئر کنڈیشنڈ کا لوڈ کم ہونے پر کم بجلی استعمال ہوئی تاہم مکمل لوڈ پر اورنج لائن میٹرو ٹرین کو چالیس لاکھ یونٹس کے قریب بجلی استعمال کرنا ہوگی۔

    واضح رہےکہا کہ لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا منصوبہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں 2015ء کو شروع ہواتھا، اس پراجیکٹ کو مکمل ہونے میں پانچ سال لگے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین پر پہلا آزمائشی سفر گذشتہ برس 28 اکتوبر کو کیا گیا تھا جس کے بعد 6 نومبر کو لیسکو نے ٹرین کے دو پاور ہاؤسز کو بجلی کی سپلائی کا باقاعدہ آغاز کیا تھا۔

    بعدازاں 25 اکتوبر2020 کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کیا، جس کے بعد سے لاہوری اورنج لائن ٹرین پر سفر کر رہے ہیں، ٹرین کے 27.1 کلو میٹر کے فاصلے میں مجموعی طور پر 26 ریلوے سٹیشن واقع ہیں، جن پر ہر ٹرین کا 40 سیکنڈ کے لئے سٹاپ دیا گیا ۔

    دوسری طرف پاکستانی شہبازشریف کے اس شاہکار کی‌ خبرسن کرپیٹنے پرمجبور ہیں ، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ لیسکو کے بقول اس مہینے بہت کم بجلی کا استعمال کیا گیا ، جس کا بل 7 کروڑ سے زائد کا ہے اوراگربھرپوراستعمال کیا جائے گا توپھر10 کروڑ آتا ہے یا پھر اس سے بھی زیادہ

  • پی ڈی ایم یتیم ؟مولانانے کچھ لواورکچھ دو کے بدلے بلوچستان کی گورنرشپ مانگ لی

    پی ڈی ایم یتیم ؟مولانانے کچھ لواورکچھ دو کے بدلے بلوچستان کی گورنرشپ مانگ لی

    لاہور:مولانا کی خواہش پوری ہوجائے گی؟بلوچستان کی گورنرشپ مانگ لی،اطلاعات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی خواہش پوری ہوگی یا پھراس پرپانی پھرجائے گا ، اس حوالے سے اہم صحافی نے بہت بڑا انکشاف کرکے تھرتھلی مچا دی ہے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان کی گورنرشپ مانگ لی،بلوچستان عوامی پارٹی نے مولانا فضل الرحمان کو پیشکش کی کہ مولانا آپ اگر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں تو بلوچستان میں مخلوط حکومت بناسکتے ہیں، آپ کی جماعت کودووزارتیں بھی دی جائیں گی ، مولانا گورنرشپ بھی مانگی ہے۔

    دوسری طرف پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو بھی نیب نے طلب کرلیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے ڈنڈے کی تڑی بھی لگائی تھی لیکن ریاست کا اس کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مولنا کو پیشکش کی گئی کہ آپ کی جماعت کودووزارتیں بھی دی جائیں گی لیکن اطلاع یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان بلوچستان کی گورنرشپ مانگ رہے ہیں ،ان سے کہا گیا آپ کی اتنی تعداد نہیں ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ اگر محمود اچکزئی کے بھائی کو نوازشریف گوونر بناسکتے ہیں تو ان کی جماعت کا گورنر کیوں نہیں بن سکتا؟

  • برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کا وزیراعظم کو فون، کیا ہوئی بات؟

    برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کا وزیراعظم کو فون، کیا ہوئی بات؟

    برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کا وزیراعظم کو فون، کیا ہوئی بات؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس نے وزیراعظم عمران خان کوٹیلی فون کیا ہے

    وزیراعظم ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ قریبی اورمنفرد تعلقات کےعزم کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ بہترین بین الاقوامی دوستی پربھی گفتگو کی،

    اعلامیہ کے مطابق شہزادہ چارلس نے پاکستان میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا،

    وزیراعظم عمران خان اور شہزادہ چارلس کے مابین موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،

    برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ پرنس آف ویلز دولت مشترکہ ممالک کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں،

  • مقبوضہ کشمیر میں مکمل طور پرخود مختار جدوجہد ،بھارت کی کوشش کیا ہوتی ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا بے نقاب

    مقبوضہ کشمیر میں مکمل طور پرخود مختار جدوجہد ،بھارت کی کوشش کیا ہوتی ہے؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا بے نقاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے گلوبل ویلیج اسپیس کو انٹرویو دیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ‏بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدام کیے، بھارت 5 اگست کے اقدام کے بعد عالمی سطح پر کمزور پوزیشن پر ہے، بھارت کی کوشش رہی ہے جدوجہد آزادی مقبوضہ کشمیر کو نام نہاد پاکستانی مداخلت سے جوڑے،بھارت دنیا کی مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہا ہے ،مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت فالس فلیگ آپریشنز اور ایسے ڈرامے رچاتا ہے ،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ناگوروٹا واقعہ میں بھارت کچھ نیا نہیں کر رہا،یہ ویسا ہی ہے جیسا بھارت گزشتہ فالس فلیگ آپریشنز میں کرتا آیا ہے، ناگوروٹا میں کیا ہوا، کیا بھارت نے دنیا سے کوئی انفارمیشن شیئر کی؟ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہوتا ہے بھارت ہمیشہ اس کا انکاری رہا ہے،کشمیر یوں کی یہ ایک خود مختار جدوجہد آزادی ہے جو کئی سال سے جاری ہے،مقبوضہ کشمیر میں مکمل طور پرخود مختار جدوجہد آزادی ہے،جوستر سال سے جاری ہے،یہ ممکن نہیں کہ سرحد پار سے جا کر ایسے واقعات ہوں،

    بھارتی دہشت گردی کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

    بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ حالات معمول کی طرف لانے کا خواہاں ہے ،ہمیں خطے کی صورتحال معمول پر لانے کی ضرورت ہے

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

  • سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے گلوبل ویلیج اسپیس کو انٹرویو دیا ہے

    انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف ڈوزیئر کے اہم نکات اجاگر کیے ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کےثبوت ڈوزیئر میں سامنے لایا،بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ثبوتوں کو عالمی برادری نےسنجیدہ لیا ہے، دنیا اب بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی پر کھل کر بات کر رہی ہے، بھارتی تمام تر کوششوں کے باوجود عالمی فورمز اور ذرائع ابلاغ پر بحث ہورہی ہے، او آئی سی فورم سے تازہ ترین اعلامیہ سامنے آیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کو ڈر ہے سی پیک خطے کا گیم چینجر ہے اور حقیقت میں سی پیک خطے کا گیم چینجر ہی ہے۔سی پیک منصوبے میں پورے خطے کی کنیکٹیویٹی کی صلاحیت ہے ،سی پیک صرف شمال جنوب اور پاکستان کا نہیں پورے خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

    بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ سی پیک بہت سی دہشت گردی کی سرگرمیوں کا نشانہ ہے،بھارتی سی پیک منصوبے کی ٹائم لائن مکمل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں،وہ سمجھتے ہیں رکاوٹیں ڈالنے سے یہ منصوبہ کہیں نہ کہیں جا کر رک جائے گا،ہمارے چینی پارٹنرزسی پیک منصوبے کی سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں،بھارت کے پاس دہشت گرد ہیں ،ہم بھارت کی طر ف سے سیکیورٹی خطرات سے نمٹ رہے ہیں،سی پیک کو نقصان پہنچانے کی ہر بھارتی سازش کو ناکام بنائیں گے،سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے 21 ڈویژن فورس تشکیل دی ہے،سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے 8 نو ریگولر رجمنٹس بھی راہداری کی حفاظت پر مامور ہیں ,بھارت کی طر ف سے سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے،انشاءاللہ سی پیک ہرروز پہلے سے زیادہ ترقی کرے گا

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کی کوشش رہی ہے جدوجہد آزادی مقبوضہ کشمیر کو نام نہاد پاکستانی مداخلت سے جوڑے،بھارت دنیا کی مقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزیاں کررہا ہے ،مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت فالس فلیگ آپریشنز اور ایسے ڈرامے رچاتا ہے ،ناگوروٹا واقعہ میں بھارت کچھ نیا نہیں کر رہا،یہ ویسا ہی ہے جیسا بھارت گزشتہ فالس فلیگ آپریشنز میں کرتا آیا ہے، ناگوروٹا میں کیا ہوا، کیا بھارت نے دنیا سے کوئی انفارمیشن شیئر کی؟ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہوتا ہے بھارت ہمیشہ اس کا انکاری رہا ہے،کشمیر یوں کی یہ ایک خود مختار جدوجہد آزادی ہے جو کئی سال سے جاری ہے،مقبوضہ کشمیرمیں مکمل طور پرخود مختار جدوجہد آزادی ہے،جوستر سال سے جاری ہے،یہ ممکن نہیں کہ سرحد پار سے جا کر ایسے واقعات ہوں،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ حالات معمول کی طرف لانے کا خواہاں ہے ،ہمیں خطے کی صورتحال معمول پر لانے کی ضرورت ہے

    بھارتی دہشت گردی کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

  • بھارتی دہشت گردی کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

    بھارتی دہشت گردی کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

    بھارتی دہشت گردی کو دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے گلوبل ویلیج اسپیس کو انٹرویو دیا ہے

    انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر  نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف ڈوزیئر  کے اہم نکات اجاگر کیے ،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی میں بھارت کے ملوث ہونے کےثبوت ڈوزیئر میں سامنے لایا،بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ثبوتوں کو عالمی برادری نےسنجیدہ لیا ہے، دنیا اب بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردی پر کھل کر بات کر رہی ہے، بھارتی تمام تر کوششوں کے باوجود عالمی فورمز اور ذرائع ابلاغ پر بحث ہورہی ہے، او آئی سی فورم سے تازہ ترین اعلامیہ سامنے آیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت 5اگست2019 کے بعد سے کمزور پوزیشن پر ہے،بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اقدامات کیے،ڈوزیئر کو اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کو پیش کیا گیا،فارن آفس نےڈوزیئرکوپی5 میں پیش کیا، پھر اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کو پیش کیا گیا،ہم یہاں رکیں گے نہیں، عالمی سطح پر اس سنگین معاملے کو مزید آگے لے جائیں گے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کو ڈر ہے سی پیک خطے کا گیم چینجر ہے اور حقیقت میں سی پیک خطے کا گیم چینجر ہی ہے۔سی پیک منصوبے میں پورے خطے کی کنیکٹیویٹی کی صلاحیت ہے ،سی پیک صرف شمال جنوب اور پاکستان کا نہیں پورے خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ سی پیک بہت سی دہشت گردی کی سرگرمیوں کا نشانہ ہے،بھارتی سی پیک منصوبے کی ٹائم لائن مکمل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کر چکے ہیں،وہ سمجھتے ہیں رکاوٹیں ڈالنے سے یہ منصوبہ کہیں نہ کہیں جا کر رک جائے گا،ہمارےچینی پارٹنرزسی پیک منصوبے کی سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں،بھارت کے پاس دہشت گرد ہیں ،ہم بھارت کی طر ف سے سیکیورٹی خطرات سے نمٹ رہے ہیں،سی پیک کو نقصان پہنچانے کی ہر بھارتی سازش کو ناکام بنائیں گے،سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے 21 ڈویژن فورس تشکیل دی ہے،سی پیک کی سیکیورٹی کیلئے 8 نو ریگولر رجمنٹس بھی راہداری کی حفاظت پر مامور ہیں

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

    بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم منصوبے، شاہ محمود قریشی نے مودی سرکار کو کیا بے نقاب

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف افغانستان کی سرزمین استعمال ہونے پر ہم نے افغان قیادت کو آگاہ کیا،ہم افغان حکومت کودرپیش مسائل کو تسلیم کرتے ہیں بھارت افغان سرزمین کو استعمال کر کے سی پیک کو نشانہ بناتا ہے،بھارت سی پیک پر کام کرنے والی چینی افرادی قوت اور مقامی لیبر کو نشانہ بناتا ہے، بھارت کی طر ف سے سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے،انشاءاللہ سی پیک ہرروز پہلےسےزیادہ ترقی کرے گا

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ہم افغان حکومت کودرپیش مسائل کو تسلیم کرتے ہیں ،ہم افغان قیادت سےاس مسئلے پر بات کرتےرہتے ہیں، ایک باقاعدہ میکنزم موجودہے،وزیراعظم نے کہا تھا بھارت ایک قدم آگے بڑھائے ہم دو بڑھائیں گے،ہمیں خطے کی صورتحال کو نارملائز کرنے کی ضرورت ہے،

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت، ڈی جی آئی ایس پی آر سب کچھ سامنے لے آئے

  • یمن میں امریکہ اوربرطانوی افواج کی خفیہ نقل وحرکت،خطرے کی گھنٹیاں‌ بج گئیں‌

    یمن میں امریکہ اوربرطانوی افواج کی خفیہ نقل وحرکت،خطرے کی گھنٹیاں‌ بج گئیں‌

    صنعا :یمن میں امریکہ اوربرطانوی افواج کی خفیہ نقل وحرکت،خطرے کی گھنٹیاں‌ بج گئیں‌،اطلاعات کے مطابق مشرقی یمن کے صوبہ المہرہ میں جوانوں کے امور کے نمائندے بدرکلشات نے دو دن قبل کہا تھا کہ ملک کے ایک ہوائی اڈے پر امریکی اور برطانوی فوجی موجود ہیں۔اس دعوے کی تصدیق آج ہوگئی ہے

    ذرائع کے مطابق بدرکلشات نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ الغیضہ ایئر پورٹ میں امریکی اور برطانوی فوجی موجود ہیں اور یمن میں امریکی سفیر کریسٹوفر ہنزل نے اس ایئرپورٹ میں امریکی اور برطانوی فوجیوں کے اڈوں کا دورہ بھی کیا ہے۔ بدرکلشات نے یمن کے یوم آزادی کے موقع پر امریکی سفیر کے اس اقدام پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔

    یمن میں تیس نومبر کی تاریخ برطانوی سامراج سے آزادی کا دن ہے جارح سعودی اتحاد نے دو ہزار سترہ کے اواخر میں صوبہ المہرہ کی سیکورٹی کو مضبوط بنانے اور اسمگلنگ کے خلاف جدوجہد کے بہانے اس صوبے میں اپنے فوجی اور جنگی ساز و سامان تعینات کئے تاہم نہ صرف المہرہ کی سیکورٹی مضبوط نہیں ہوئی بلکہ اسمگلنگ میں اضافہ ہوگیا ۔

    ادھر مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یمن میں امریکہ اوربرطانوی فوجیوں کی موجودگی آج اگرایران کےلیے خطرہ تو یہی افواج کل کوسعودی عرب کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں ان کے اپنے مخصوص عزائم ہیں جوکسی سے ڈھکے چھپے نہیں

  • وزیراعلیٰ  اپنے لوگوں کو خود سہولت نہیں دے سکتے تو حکومت چھوڑ دیں،چیف جسٹس

    وزیراعلیٰ اپنے لوگوں کو خود سہولت نہیں دے سکتے تو حکومت چھوڑ دیں،چیف جسٹس

    وزیراعلیٰ اپنے لوگوں کو خود سہولت نہیں دے سکتے تو حکومت چھوڑ دیں،چیف جسٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں خیبرپختونخوا کی صنعتوں اوراسپتالوں کا فضلہ سے ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے استفسار کیا کہ اسپتال اورصنعتوں کافضلہ نالوں، دریاوَں اور ندیوں میں جاتے ہیں ان کا کیا کریں گے؟ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت میں کہا کہ پشاور میں ڈرینیج کے 2 سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس بن رہے ہیں، نہروں کے ساتھ الگ سے سیوریج لائنز بنائی جائیں گی،

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 2018 سے کیس سپریم کورٹ میں ہے اب تک کوئی سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ نہیں بنا، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے عدالت میں کہا کہ اے ڈی بی ویسٹ منیجمنٹ منصوبے کے لیے 475 ملین ڈالرز دے گا،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو معلوم بھی ہے 400 ملین ڈالرز کتنے ہوتے ہیں؟ پورے خیبرپختونخوا کو 400 ملین ڈالرز ملیں تو اس کی قسمت بدل جائے،آپ کے پاس ویسٹ منیجمنٹ سے متعلق کیا پلان ہے؟ منصوبہ کب مکمل ہو گا؟

    سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے عدالت میں کہا کہ یہ منصوبہ 2024 میں مکمل ہو گا، چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستان کو بنے 72 سال ہو گئے، اب تک سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس نہیں بنے، اپنے ذہن کو صحیح جگہ لے کے آئیں،اے ڈی بی آپ کو کیوں پیسے دے گا ؟ آپ اپنے ملک میں نالے کھودنے کے لیے رقم لیتے ہیں ،نالے تک خود کھود نہیں سکتے،آپ امریکہ اور ازبکستان سے استعمال شدہ مال لا کر لگائیں گے یہ قسمت ہے پاکستان کی

    چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نالے کھودنے میں کون سی ٹیکنالوجی لگتی ہے، آپ خود کفیل کب ہوں گے؟ چیف جسٹس نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ منصوبہ کبھی مکمل نہیں ہو گا، آپ کہتے ہیں پیسے آئیں تو منصوبہ بنائیں گے،وسائل سے بھر پور خیبرپختونخوا میں صاف پانی موجود نہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے پوچھیں گے کہ اے بی ڈی پیسہ کیوں دے رہا ہے؟ اگر وزیراعلیٰ اپنے لوگوں کو خود سہولت نہیں دے سکتے تو حکومت چھوڑ دیں،

    جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی زیادہ اہم ہے یا عوام کو پینے کا صاف پانی مہیا کرنا؟

    عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت کی ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی،عدالت نے ایک ماہ میں ویسٹ منیجمنٹ سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کر لی،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر رپورٹ سے مطمئن نہ ہوئے تو وزیر اعلی ٰ خیبرپختونخوا کوطلب کریں گے،

  • ملک ریاض کا منصوبے میں مرکزی کردار، گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ عدالت

    ملک ریاض کا منصوبے میں مرکزی کردار، گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ عدالت

    ملک ریاض کا منصوبے میں مرکزی کردار، گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ عدالت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں کہا کہ ابھی تک چارج فریم نہیں ہوا 85 گواہان بھی ہیں،عدالت نے کہا کہ مبینہ طور پر باغ ابن قاسم کی زمین کسی اور کے نام الاٹ کرکے پھر گلیکسی کے نام کروائی،وکیل نے کہا کہ 25ملزمان میں سے نیب نے صرف4 کو گرفتار کیا،

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اتنے سارے ملزمان میں نیب نے صرف 4 کو ہی کیوں چنا؟ جس پر نیب حکام نے عدالت کو جواب دیا کہ ملزمان کی گرفتاری کا فیصلہ ان کے کردار کے مد نظر رکھ کر کیا گیا،

    جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے استفسار کیا کہ ملک ریاض کا منصوبے میں مرکزی کردار تھا گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ کیا سب ملزمان کا جرم قابل گرفت نہیں تھا؟ چیئرمین نیب نے کیا تحریری طور پر صرف4 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا؟ جس پر نیب وکیل نے عدالت میں کہا کہ چیئرمین نیب کا ایسا کوئی تحریری حکمنامہ نہیں،

    تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ملک ریاض کو کہا جائے،آپ نیوز کے ملازمین کا جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کو خط

    عظمی تشدد کیس ، ‏خان صاحب اسی غنڈہ گردی کے خلاف تو کھڑے ہوئے تھے، اب موقع ہے ہاتھ ڈال دیں اشرافیہ پر، عمران خان

    عظمی تشدد کیس ،پاکستان ملک ریاض کی جاگیر نہیں، میڈیا آواز بلند کرے، پولیس جلد انہیں گرفتار کرے۔ جاسمین منظور

    جب تک قانون کے مطابق سخت سزا نہیں دی جائے گی، قوم کرنل کی بیوی اور ٹھیکیدار کی بیٹی جیسے ٹرینڈ بناتی رہے گی۔ اقرار

    ملک ریاض کے باپ سے پیسے لے کر نہیں کھاتا، کوئی آسمان سے نہیں اترا کہ بات نا کی جائے، اینکر عمران خان

    عظمیٰ تشدد کیس پر کمزور ترین ایف آئی آر بنائی گئی ، حسان نیازی کا شیریں مزاری سے تعاون کا مطالبہ

    عظمیٰ تشدد کیس، مجھے خریدنے کیلئے بڑی بڑی آفرز کی جا رہی ہیں ، نہیں بکوں گا، حسان نیازی

    عظمیٰ خان کی پریس کانفرس چینلز نے کیوں نہ ‌دکھائی، طاقتور لوگ اثر انداز ہوگئے.

    عظمیٰ سسٹرز تشدد کیس میں ملک ریاض کی بیٹی ملوث، ثبوت سامنے آ گئے

    ملک ریاض کی فیملی کے تشدد و دھمکیوں کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر

    عظمیٰ تشدد کیس، پولیس مجرموں کو گرفتار کرے، سزا ملے تا کہ عبرت کا نشان بنیں، اعجاز چودھری

    جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ نیب قانون کا اطلاق سب پر یکساں لاگو کرنا ہوگا،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب نے صرف فرنٹ مین ہی پکڑے اصل کرداوں کو کچھ نہیں کہا،وکیل نے عدالت میں کہاکہ ملک ریاض فیملی نے ویڈیو لنک کے ذریعے 7 میں 6 ریفرنسز میں پلی بارگین کرلی،

    عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا