Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا چھمب سیکٹرکا دورہ,افسران اورجوانوں سے ملاقات،آپریشنل تیاریوں پرتعریف کی

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا چھمب سیکٹرکا دورہ,افسران اورجوانوں سے ملاقات،آپریشنل تیاریوں پرتعریف کی

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا چھمب سیکٹرکا دورہ ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آج چھمب سیکٹرکے اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا ،

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس دورے کے دوران آرمی چیف کو تازہ ترین آپریشنل صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا گیا،آرمی چیف کو بتایا گیا کہ بھارتی فوج پاکسان کے ان سرحدی علاقوں میں رہائشی آبادیوں‌پر فائرنگ کرکے جانی ومالی نقصان پہنچا تی ہیں

    پاک فوج کے سربراہ نے اس دوران افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی اور خوب سراہا،

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے افسران اورجوانوں کوہدایات جاری کرتے ہوئےکہا کہ ان علاقوں میں رہنے والے شہریوں کا ہرلحاظ سے خیال رکھا جائے

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ ثابت قدم رہیں اپنے فرائض انتہائی خلوص اور عقیدت سے نبھائیں۔

    یاد رہے کہ چھمب سیکٹرکے دورہ پر کورکمانڈراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اہر عباس نے لائن آف کنٹرول پرآرمی چیف کا استقبال کیا اورخطے کی صورت حال سے آگاہ کیا

  • ڈرامے بازی بند کریں اورعدالت پیش ہوں :اسلام اباد ہائی کورٹ نے مین گیٹ پرنوازشریف طلبی کا اشتہارلگادیا

    ڈرامے بازی بند کریں اورعدالت پیش ہوں :اسلام اباد ہائی کورٹ نے مین گیٹ پرنوازشریف طلبی کا اشتہارلگادیا

    اسلام آباد:ڈرامے بازی بند کریں اورعدالت پیش ہوں :نواز شریف کی طلبی کا اشتہاراسلام آباد ہائیکورٹ میں لگادیا گیا،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی عدالت میں طلبی کا اشتہار اسلام آباد ہائیکورٹ میں آویزاں کر دیا گیا۔

    دو روز قبل روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں شائع ہونے والے نوازشریف کی عدالت میں طلبی کے اشتہار کی کاپیاں اسلام آباد ہائیکورٹ کے داخلی دروازے پر چسپاں کی گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ حکومت نے العزیزیہ اسٹیل ملز اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی طلبی کے اشتہارات اخبارات میں شائع کرائے تھے۔دونوں اشتہارات عدالتی احکامات پر روزنامہ جنگ اور ڈیلی ڈان میں شائع کرائے گئے۔

    اخبارات میں شائع اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 6 جولائی 2018 کو 10 سال قید اور 8 ملین پاؤنڈ جرمانے کی سزا ہوئی۔اس کے علاوہ اخباری اشتہار میں یہ بھی کیا گیا ہے کہ نواز شریف کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نا اہل قرار دیا گیا۔

    اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں 19 ستمبر 2018 کو نواز شریف سزا معطل ہونے پر ضمانت پر رہا ہوئے، ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل زیر سماعت ہے اور نواز شریف عدالت میں پیش ہونے کے پابند تھے۔

    اشتہار میں کہا گیا ہے کہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید اور ڈیڑھ ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں 8 ہفتوں کی ضمانت منظور کی گئی۔

    قومی اخبارات میں شائع اشتہار میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی حاضری یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے جن کی تعمیل نہ ہو سکی، نواز شریف 24 نومبر کو عدالت میں پیش ہوں۔

  • کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، دوبارہ لاک ڈاؤن کا امکان

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، دوبارہ لاک ڈاؤن کا امکان

    کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، دوبارہ لاک ڈاؤن کا امکان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا

    اجلاس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت پر دوبارہ اقدامات کرنا پڑیں گے،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی جاری رہی تو مختلف شعبے بند کیے جاسکتے ہیں

    اجلاس میں تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریزشریک ہیں،اجلاس میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا متاثرین اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے،تمام چیف سیکریٹریز کو ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی ،ہائی رسک سیکٹرز ٹرانسپورٹ،مارکیٹس،شادی ہالز،ریسٹورنٹس اورعوامی اجتماعات پر توجہ دی جائے ،ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کویقینی بنایا جائے ،کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ فوری کارروائی کرے،

    واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس پاکستان میں بھی پھیلا تا ہم پاکستان نے قدرے قابو پا لیا،ایس او پیز کے تحت تمام شعبہ جات کھول دئے گئے تا ہم عوام کی جانب سے ایس او پیز کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کرونا کے مزید پھیلنے کا خطرہ ہے

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی میدان سجائے ہوئے ہیں، جلسوں میں کرونا ایس او پیز کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا، جلسوں سے بھی کرونا کے پھیلنے کا خطرہ ہے

    این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

  • کراچی دھماکہ. دھماکے کے بعد کے ابتدائی مناظر،ویڈیو سامنے آ گئی

    کراچی دھماکہ. دھماکے کے بعد کے ابتدائی مناظر،ویڈیو سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے مسکن چورنگی میں ہونے والے دھماکے کی ابتدائی ویڈیو سامنے آ گئی ہے

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلیٹ گر گیا ہے اور مٹی کا طوفان اڑ رہا ہے، ویڈیو بنانے والا شخص کہتاہے کہ اللہ نے آج بچا لیا، مسکن میں آج بلاسٹ ہوا، پورا فلیٹ اڑ گیا ہے، شاید کسی ہوٹل کی وجہ سے یہ ہوا ہے

    دھماکے سے 20 افراد زخمی جبکہ 5 جاں بحق ہو چکے ہیں ,واقعہ کے بعد علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے، لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ عمارت کے قریب نہ آئیں ، عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے، میڈیا کو بھی بلڈنگ سے دور رکھا گیا ہے،دھماکے سے پہلی منزل زیادہ متاثر ہوئی ہے،

    دھماکے سے بلڈنگ کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، دھماکہ نجی بینک میزان میں ہوا ہے، دھماکہ عمارت کے اندر ہوا یا باہر اس پر ابھی پولیس تحقیقات کر رہی ہے، کہا جا رہا ہے کہ دھماکے کے بعد عمارت سے سامان باہر سڑک پر آ کرگرا ہے جس کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ عمارت کے اندر ہوا ہے

    کراچی میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ ، دھماکے سے خوف و ہراس

    کراچی دھماکہ، ایک شخص کی لاش نکال لی گئی، زخمیوں میں بھی اضافہ

    کراچی دھماکہ، عمارت تباہ،3 اموات، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

    دھماکہ کیسے ہوا؟ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن نے دعویٰ کر دیا، آئی جی سندھ نے کی رپورٹ طلب

    کراچی دھماکہ،وزیراعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

    کراچی دھماکہ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حکام کا بلڈنگ کا معائنہ،کیا کہا؟

    کراچی دھماکہ، اموات اور زخمیوں میں اضافہ،عینی شاہد کا بیان بھی آ گیا

    ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں، امدادی ٹیموں نے کام کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

    کراچی دھماکہ ، سعید غنی کا جائے وقوعہ کا دورہ ،میڈیا سے بات میں کیا بتائیں تفصیلات؟

  • کراچی دھماکہ، عمارت تباہ،3 اموات، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

    کراچی دھماکہ، عمارت تباہ،3 اموات، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے

    رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، عوام کی بڑی تعداد جمع ہو چکی ہے،ایدھی، چھیپا سمیت دیگر امدادی رضا کار بھی موقع پہنچ چکے ہیں

    اطلاعات کے مطابق دھماکے مین 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ، جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، زخمیوں کو بھی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دھماکہ کیسے ہوا اس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کر رہے ہیں

    دھماکے سے بلڈنگ کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، دھماکہ نجی بینک میزان میں ہوا ہے، دھماکے سے دس افراد زخمی ہوئے ہیں ،دھماکہ عمارت کے اندر ہوا یا باہر اس پر ابھی پولیس تحقیقات کر رہی ہے، کہا جا رہا ہے کہ دھماکے کے بعد عمارت سے سامان باہر سڑک پر آ کرگرا ہے جس کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ عمارت کے اندر ہوا ہے

    ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں، امدادی ٹیموں نے کام کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

     

    اطلاع کے مطابق دھماکہ نجی بینک میں ہوا اور یہ رش والا ایریا ہے، دھماکے سے دو منزل عمارت تباہ ہو گئی، دھماکہ سلنڈر کا تھا یا دہشت گردی کی واردات اس پر پولیس تحقیقات کر رہی ہے، ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا

    کراچی میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ ، دھماکے سے خوف و ہراس

    کراچی دھماکہ، ایک شخص کی لاش نکال لی گئی، زخمیوں میں بھی اضافہ

  • کرنٹ اکاﺅنٹ پہلی سہ ماہی میں سر پلس ،وزیراعظم میدان میں آ گئے، کیا خوشخبری سنائی؟

    کرنٹ اکاﺅنٹ پہلی سہ ماہی میں سر پلس ،وزیراعظم میدان میں آ گئے، کیا خوشخبری سنائی؟

    کرنٹ اکاﺅنٹ پہلی سہ ماہی میں سر پلس ،وزیراعظم میدان میں آ گئے، کیا خوشخبری سنائی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بالآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں،73 ملین ڈالر کے سرپلس کیساتھ کرنٹ اکاﺅنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہو گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیلئے عظیم خوشخبری ہے،ستمبر میں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کیساتھ کرنٹ اکاﺅنٹ پہلی سہ ماہی کیلئے 792 ملین ڈالر سرپلس ہو گیا۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 1492 ملین خسارے کا سامناتھا،گزشتہ ماہ برآمدات 29 فیصد بڑھیں جبکہ ترسیلات زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

    قبل ازیں دو روز قبل اسٹیٹ بینک ذرائع کی جانب سے کہا گیا تھا حکومت کے مؤثر معاشی اقدامات کے باعث پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا، اس حوالے سے ترجمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ساڑھے4سال بعد سر پلس ہوا، اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالرسرپلس رہا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں4.49ارب ڈالر ریکارڈ کمی ہوئی، جولائی تا اکتوبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گھٹ کر1.47ارب ڈالر رہ گیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال جولائی تا اکتوبرکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ5.56ارب ڈالر تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کسی حکومت کی سب سے بڑی معاشی کامیابی یہی ہوتی ہےکہ وہ کرنٹ اکاونٹ خسارےپرقابوپالے،موجودہ حکومت نے یہ کام ممکن کردکھایاہے

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر، 1.1 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی، گزشتہ سال جولائی تا اکتوبر بیرونی سرمایہ کاری 7.75 کروڑ ڈالر منفی تھی۔نجی شعبے میں 66، سرکاری شعبے میں 43 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔سرکاری شعبے میں سرمایہ کاری حکومتی تمسکات میں ہوئی، رپورٹ کے مطابق براہ راست سرمایہ کاری 65 کروڑ، اسٹاک مارکیٹ میں 1.56 کروڑ ڈالر رہی۔

  • کراچی میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ ، دھماکے سے خوف و ہراس

    کراچی میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ ، دھماکے سے خوف و ہراس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے کی اطلاع ہے

    گلشن اقبال کے علاقے مسکن چورنگی میں دھماکہ ہوا ہے، اطلاع کے مطابق دھماکہ بینک میں ہوا، دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

    دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، دھماکے سے پانچ افراد زخمی ہوئے، دو منزلہ عمارت منہدم ہو گئی، ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ چکی ہیں، امدادی ٹیموں نے کام کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے، پولیس کی جانب سے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے

    اطلاع کے مطابق دھماکہ نجی بینک میں ہوا اور یہ رش والا ایریا ہے، دھماکے سے دو منزل عمارت تباہ ہو گئی، دھماکہ سلنڈر کا تھا یا دہشت گردی کی واردات اس پر پولیس تحقیقات کر رہی ہے، ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا

  • ایک زرداری سب پربھاری :زرداری کی کمال سیاست،زبردست سیاسی انتقام،ن لیگ کا ستیا ناس کردیا،نظریات کاجنازہ نکال دیا

    ایک زرداری سب پربھاری :زرداری کی کمال سیاست،زبردست سیاسی انتقام،ن لیگ کا ستیا ناس کردیا،نظریات کاجنازہ نکال دیا

    ایک زرداری سب پربھاری :زرداری کی کمال سیاست،زبردست انتقام،ن لیگ کا ستیا ناس کردیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدرآصف علی زرداری ایک ضرب المثل بن گئے ،

    باغی ٹی وی کے مطابق ان کے بارے میں یہ نظریہ کہ "ایک زرداری سب پربھاری”حقیقت اختیارکرگیا ہے ،

    سابق صدرآصف علی زرداری کا یہ مقولہ بھی سچ ثابت ہوگیا کہ وہ انتقام ہمیشہ سیاست کے میدان میں لیتے ہیں اورآصف علی زرداری نے یہ ثابت کردکھایا

    اس بات کی تصدیق کہ زرداری سب پربھاری آصف علی زرداری کے سیاسی مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں، آصف علی زرداری کے سب سے بڑے سیاسی مخالف اورسیاسی نجومی کے طورپرجانے والے شیخ رشید احمد کئی بارکہہ چکے ہیں کہ آصف علی زرداری کی سیاست کو سمجھا کسی کے بس کی بات نہیں وہ سیاست میں پی ایچ ڈی ہیں

    آصف علی زرداری کے بارے میں تجزیہ نگاربھی یہی کہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ بیک فٹ پرکھیلتے ہیں اورزبردست کھیلتے ہیں ، آصف علی زرداری کے بارے میں جومقولہ مشہورہے اس کی تائید کی اب مزید ضرورت نہیں رہتی ،بلکہ حقائق خود ہی بول رہے ہیں

    "ایک زرداری سب پربھاری” کا سب سے زیادہ اثرپاکستان پیپلزپارٹی کی سب سے بڑی سیاسی مخالف جماعت ن لیگ پرہوا ہے ، جس نے پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں جس طرح مخالفت کی اورلوڈ شیڈنگ سمیت ہر ایشوپرملک بھرمیں پیپلزپارٹی کے خلاف ایک نفرت پیدا کرنے میں‌کوئی کسر باقی نہ چھوڑی

    صرف یہ ہی نہیں بلکہ ن لیگ کی قیادت اور ن لیگ سے وابستہ کچھ مذہبی جماعتوں کے قائدین اورورکرز کی طرف سے آصف علی زرداری کو جب وہ صدر تھے ، ایسے نعرے ان کے خلاف لگائے گئے کہ جس کا تصور کرنا بھی ممکن نہیں ہے

    حتی کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کے خلاف توڑ پھوڑ کی سیاست ن لیگ نے کی ، شیبازشریف آصف علی زرداری کوگلیوں میں گھسیٹنے کے اعلان تک کرکے ،
    ُ
    ن لیگ کے پلیٹ فارم سے "زراری کُتّا” کے نعرے لگائے گئے ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹوکی کردارکشی کی گئی ،آصف علی زرداری کو قاتل ، چور اورڈاکو کہا گیا

    لیکن اس کے باوجود آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ وہ نہ توگالیاں دیں گے ، نہ ہی کسی پرکیچڑاچھالیں گے وہ بس سیاستی انتقام لیں گے

    اورپھرایسے ہی ہوا

    عمران خان کی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک جب بھی شروع ہوئی اس میں زرداری نے سیاسی انتقام کی وہ مثال قائم کی کہ بڑی سے بڑی جماعت اورشخصیت بھی زرداری کی سیاست کو نہ سمجھ سکی

    پھر کیا ہوا؟

    آصف علی زرداری نے اس سے پہلے بھی ن لیگ کوکندھا دیا ، ان کوزبان دی ، خود بیک فٹ پرکھیلے فرنٹ پرن لیگ کوکھلایا ؛

    ن لیگ کی قیادت نے آصف علی زرداری کاکندھا استعمال کرتے ہوئے اداروں کے خلاف نفرت ، ان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ن لیگ ایک ملک دشمن جماعت بن کرسامنے آئی اوریوں جواس کے پاس کچھ ایک بھرم تھا وہ آصف علی زرداری کی کمال حکمت عملی سے احتجاج کے میدان میں ضائع کروا دیا

    ابھی تازہ واقعات مین جس میں پی ڈی ایم وجود میں تو آصف علی زرداری نے ن لیگ کوکندھا دیا ، نوازشریف نے پیپلزپارٹی کاکندھا استعمال کیا خوشی خوشی اورپھر دیکھتے ہی دیکھتےوہ کھیل کھیل گئے کہ ن لیگ کے وجود کوخطرہ لاحق ہوگیا

    کراچی جلسے میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا پیپلزپارٹی میزبان بنی اس جلسے میں بھی ن لیگ کے وجود سے مسلم لیگ کا نظریاتی لباس اتارکرپیپلزپارٹی کا لباس پہنا دیا گیا

    مریم کوزبان بھی دی اورمریم کومیدان بھی دیا پھردنیا نے دیکھا کہ مریم نوازجس طرح اداروں کے خلاف بولیں ن لیگ کی رہی سہی عزت اوربقا بھی خطرے مٰٰیں پڑ گئی

    آصف علی زرداری کی کمال حکمت عملی سے لاہورسے چلنے والی ن لیگ کراچی پہنچ کرپیپلزلیگ بن گئی ، نظریات دفن کردئے گئے ،وہ دہائیوں کی جدوجہد کا جس طرح آصف علی زرداری نے بیڑہ غرق کیا اس کی مثال شاید نہ مل سکے

    آصف علی زرداری نے نوازشریف اوراس کی بیٹی کوفوج اورعدلیہ کےخلاف کھڑا کے پاکستان کے عوام کے دلوں سے دورکردیا ،اورخود فوج سے ہمدردیا جگا کرجو کچھ قنصان ہوا تھا اس کوپورا کرلیا

    یہی وجہ ہے کہ آج جب آرمی چیف نے بلاول بھٹوکوفون کیا تو آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو کے اداروں کے حوالے سے چند غیر واضح بیانات کا کفارہ ادا ہوگیا

    آرمی چیف نے کہا بیٹا کیا حال ہے پریشان نہیں ہونا ،بھتیجے بلاول نے کہا تایا جی میرے دل میں آپ کی بہت زیادہ عزت ہے

    اس کے بعد ن لیگ تصورکرے کہاں‌رہ گئی

    وہ پھر اکٹھے ہوگئے اورآصف علی زرداری نے ن لیگ سے جس طرح سیاسی اتنقام لیا اوراب اس کو بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ، بلکہ ستیا ناس کردیا ، اس نے یہ ثآبت کردیا کہ اب ن لیگ کی اس شکل میں واپسی نہیں ہے

    لوگ بکھرنے شروع ہوگئے بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی ق لیگ سے رابطہ کرچکے ، دودرجن سے زائد چوہدری نثارسےمل گئے ،کچھ پی ٹی آئی میں چلے جائیں گے اورجو باقی رہے یا تو وہ جیلوں میں جائیں گے یا پھر لندن اورامریکہ

    پھر تاریخ نے یہ سچ ثابت کردکھایا کہ "ایک زرداری سب پربھاری”

    آصف علی زرداری نے ن لیگ کا حساب چکا دیا ہے ، ن لیگ کی پیپلزپارٹی سے دہائیوں کی دشمنی کا بدلہ دس دنوں میں لے لیا ،سندھ سے واپسی پرپرانے لیگی توویسے ہی ن لیگ سے نفرت کرنے لگے جوباقی ہیں ان کوسمجھ نہیں آرہی کہ وہ کدھرجائیں

    ن لیگ کومخالفین پچھلی دو دہائیوں سے وہ نقصان نہ پہنچا سکے جو مریم نوازاورنوازشریف کی ریاست مخالف پالیسیوں نے دوجلسوں میں پہنچا دیا اوراس کا سارا کریڈٹ بھی آصف علی زرداری کوجاتا ہے جنہوں نے ن لیگ سے کہا "آگے بڑھیں پیچھے نہیں ہٹنا ، آپ قیادت کریں میں آپ سے پیچھے نہیں رہوں گا ،

    پھردھکیل دیا آگ میں اوراوپرسے جلتی پرتیل چھڑکنے والا کام بھی کیا ،

    سچ یہ ہےہ کہ اس کھیل میں جوکمال حکمت عملی زرداری نے ثابت کی وہ کسی اورسیاستدان کے پاس نہیں اوراگریہ کہا جائے کہ "منہ وی اینا دے تے چپیٹاں وہ ایناں دیاں ”

    اب یہ آؤآز ن لیگ کے گھرسے بھی آگئی ہے کہ”مروادتا اے زرداری نے سانوں اگے کرکے آپ پچھے رہ گیا اے ”

    پھر اسی مجلس میں کسی نے پھر کہہ دیا کہ ماننا پڑے گا کہ

    "اایک زرداری سب پربھاری”

    پیپلزپارٹی نے مریم نوازاورنوازشریف کے ذریعے ن لیگ کوقربانی کا بکرا بنا کراپنی سیاست فی الحال بچا لی ہے

  • نواز شریف اور بلاول کا بیانیہ آج ایک ہو گیا،کیسے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    نواز شریف اور بلاول کا بیانیہ آج ایک ہو گیا،کیسے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    نواز شریف اور بلاول کا بیانیہ آج ایک ہو گیا،کیسے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آج بلاول زرداری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوہد باجوہ کا اور جنرل فیض حمید کا نام لے لیا، اسکا مطلب یہ ہے کہ کافی دن سے ہم تجزیہ کر رہے تھے نواز شریف کا بیانیہ ایک طرف، وہ اسٹیبلمشنٹ کا نام لے رہے ہیں پی پی نہیں لے گی ، آج وہ بات ختم ہو گئی،

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آج بلاول نے اپنے آپ کو نواز شریف کے ساتھ وہاں بٹھا دیا، یہ کون کر رہا ہے، کیا کوئی حکومت کے لئے مشکل پیدا کر رہا ہے یا اپوزیشن کو تنگ کر رہا ہے، پی ڈی ایم کے جتنے بھی محرکات ہو رہے ہیں وہ مس ہینڈل ہو رہے ہیں، لاہور میں ٹریفک جام ہو رہی تھی، گوجرانوالہ میں لوگوں کو روکا بھی جا رہا تھا اور جانے بھی دیا جا رہا تھا ایسا کون کر رہا تھا، اس کا بھی کبھی نہ کبھی پتہ چلا جائے گا .

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ جلسے پر بھی بلاول زرداری نے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ میرا وزٹ ہے،گلگت کا،میں وہاں جاؤں گا اور کوشش کروں گا کہ کوئٹہ میں شرکت کروں، اگر کوئی پرابلم ہوئی جیسے گلگت یا چترال میں موسم خراب ہو جاتا ہے فلائٹ کے لئے، اگر کوئی مجبوری ہوئی تو نواز شریف کی طرح ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کروں گا، کوئٹہ کا جلسہ بہت ہی بڑا جلسہ ہو گا کیونکہ وہاں پر دو قسم کی آبادی ہے، ایک بلوچ لوگ ہیں اور دوسرے پٹھان، انکی آبادی ففٹی ففٹی ڈیوائڈ ہیں اور سب ایک ہی پیج پر ہیں، وہاں‌پر اسفند یار ،مولانا فضل الرحمان، مینگل، زہری، پی پی سب ہیں،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ کے جلسے میں بلوچستان کی پوری نمائندگی متوقع ہے، یہ ایک بہت بڑا پی ڈی ایم کا جلسہ ہو گا حکومت کے خلاف مجھے لگتا ہے کہ جس طرح محرکات ہو رہے ہیں کہ شاید وفاقی حکومت کو کوئی ایڈوائز کر رہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیں، لگا دیں لیکن اسکا فائدہ نہیں ہو گا

  • بلاول کی دھواں دھار پریس کانفرنس، اعلیٰ افسران چھٹی پر،اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    بلاول کی دھواں دھار پریس کانفرنس، اعلیٰ افسران چھٹی پر،اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    بلاول کی دھواں دھار پریس کانفرنس،شدید دباؤ پر آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ افسران چھٹی پر،اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ انتہائی اہم پریس کانفرنس بلاول زرداری کی ابھی ہوئی ہے، مجھے یقین ہے کہ بہت لوگوں نے دیکھا بھی ہو گا، اگر میرے سے کوئی پوچھے تو میں کہوں گا کہ یہ سب سے اہم پریس کانفرنس اس سال کی ہے کیونکہ یہ بہت چیزوں کو متعین کر رہی ہے.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری نے بہت سی چیزوں کو کلیئر بھی کر دیا ہے اور بہت سی چیزوں سے پردہ بھی اٹھا دیا ہے،اور لگتا یہ ہے کہ حکومت کے لئے بہت شدید قسم کے مسائل پیدا ہونے جا رہے ہیں،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر کراچی کو حکم دیا ہے کہ کراچی واقعہ کی تحقیقات کریں، جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی نہیں پتہ تھا کہ یہ ہوا ہے اور کسی کے کہنے پر ہوا یا نہیں، حیرانی تو ہوئی ان کو، سوال یہ پیدا ہوا ہے کہ ہوا کیا، آئی جی سندھ دو ماہ کی رخصت پر چلے گئے، آٹھ ڈی آئی جیز نے رخصت کے لئے اپلائی کر دیا، ان میں سے کئی لوگ کہتے ہیں کہ ہم پولیس فورس چھوڑنے کو تیار ہیں اگر زبردستی ڈیوٹی کروائی گئی تو، سندھ کے اندر بہت بڑا ایڈمنسٹریٹو بحران پیدا ہو گیا ہے جب پولیس فورس نے ہتھیار ڈال دیئے کہ ہم کام نہیں کر رہے ، اس کا مطلب ہے کہ ان کے اوپر سیاسی پریشر ہین، جو چیز سمجھ آ رہی ہے کہ انکے اوپر اور اداروں کے پریشر ہین، یہ پریشر کیوں ڈالوائے گئے یہ تو انکوائری میں ہی پتہ چلے گا،لیکن میرا خیال ہے کہ انکوائرئ یہاں پر ختم نہیں ہو گی کہ کس کے کہنے پر یہ ہوا،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ سیکٹر کمانڈر کا نام آ رہا ہے، زبیر عمر کی ایک آڈیو لیک ہوئی، وہ سیکٹر کمانڈر کا نام لے رہے تھے، جس کا انہوں نے نام لیا اس سے بھی پوچھا جائے گا، یہ سیاسی مسئلہ ہو گیا ہے اسکی رپورٹ خفیہ نہیں رہے گی بلکہ بپلک کرنا پڑے گی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول زرداری نے کہا کہ مریم نواز اور انکے رہنما کیپٹن ر صفدر کے ساتھ پیش آنے والے وااقعہ پر انتہائی شرمندہ ہوں اور کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں، صبح سویرے انکے ہوٹل میں انکو ہراساں کرنا شرمناک اور گرفتار کرنا سندھ کے عوام کی توہین ہے، یہ بلاول نے دو تین بار ریپیٹ کیا، بلاول کا کہنا تھا کہ حکومت کسی کی بھی ہو سکتی ہے ،پی ٹی آئی، یا پیپلز پارٹی کے بعد کسی کی ہو سکتی ہے لیکن سندھ کے صوبے کو چلنا ہے،اور یہ ہماری روایات ہیں، وہ میزبانی میں پی ڈی ایم کے جلسے میں آئے تھے، رات کے دو بجے آئی جی کے گھر کا گھیراؤ کیا گیا، وہ کون دو لوگ تھے جو آئی جی کو نا معلوم مقام پر ساتھ لے گئے، اسکا مطلب ہے کہ بلاول کو پتہ ہو گا ، آئی جی نے بریف کر دیا ہو گا، اب انکوائری کے بعد پردے اٹھیں گے جن کی بلاول پردہ داری کر رہے ہیں، انہوں نے پریس کانفرنس کے شروع اور آخر میں دو بار کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ واقعہ کی تحقیقات کروائیں،اب آرمی چیف کی تحقیقات بنتی ہیں، جنرل فیض کی طرف سے تحقیقات بنتی نہیں جب ان کا ادارہ آ گیا،یا ملوث ہے تو انکے سپیریئر نے انکوائری کرنی ہے،

    بلاول نے کہا کہ پولیس کے اعلیٰ افسران رخصت پر جا رہے ہیں کیونکہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری انکی عزت کا معاملہ بن چکا ہے، پولیس کی عزت میری عزت ہے، میں آڑے ہاتھوں لیتا رہا ہوں پولیس ریفارمز نہ ہونے کی وجہ سے لیکن یہ بالکل بھی ناقابل برداشت ہے، پولیس ایک ایسا ادارہ ہے جو غیر سیاسی طرز پر فعال رہے ہم نہیں چاہتے کہ یہ سیاسی ہو لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ کہیں اور سے مداخلت برداشت کریں، ڈی جی آئی ایس آئی، آرمی چیف قانون کے مطابق تحقیقات کام کریں،پولیس کا کام صوبے کا امن قائم رکھنا ہے، بے چین کرنا نہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آج بلاول زرداری نے لے لیا نام آرمی چیف جنرل قمر جاوہد باجوہ کا اور جنرل فیض حمید کا نام لے لیا، اسکا مطلب یہ ہے کہ کافی دن سے ہم تجزیہ کر رہے تھے نواز شریف کا بیانیہ ایک طرف، وہ اسٹیبلمشنٹ کا نام لے رہے ہیں پی پی نہیں لے گی ، آج وہ بات ختم ہو گئی، آج بلاول نے اپنے آپ کو نواز شریف کے ساتھ وہاں بٹھا دیا، یہ کون کر رہا ہے، کیا کوئی حکومت کے لئے مشکل پیدا کر رہا ہے یا اپوزیشن کو تنگ کر رہا ہے، پی ڈی ایم کے جتنے بھی محرکات ہو رہے ہیں وہ مس ہینڈل ہو رہے ہیں، لاہور میں ٹریفک جام ہو رہی تھی، گوجرانوالہ میں لوگوں کو روکا بھی جا رہا تھا اور جانے بھی دیا جا رہا تھا ایسا کون کر رہا تھا، اس کا بھی کبھی نہ کبھی پتہ چلا جائے گا .

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ جلسے پر بھی بلاول زرداری نے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ میرا وزٹ ہے،گلگت کا،میں وہاں جاؤں گا اور کوشش کروں گا کہ کوئٹہ میں شرکت کروں، اگر کوئی پرابلم ہوئی جیسے گلگت یا چترال میں موسم خراب ہو جاتا ہے فلائٹ کے لئے، اگر کوئی مجبوری ہوئی تو نواز شریف کی طرح ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کروں گا، کوئٹہ کا جلسہ بہت ہی بڑا جلسہ ہو گا کیونکہ وہاں پر دو قسم کی آبادی ہے، ایک بلوچ لوگ ہیں اور دوسرے پٹھان، انکی آبادی ففٹی ففٹی ڈیوائڈ ہیں اور سب ایک ہی پیج پر ہیں، وہاں‌پر اسفند یار ،مولانا فضل الرحمان، مینگل، زہری، پی پی سب ہیں، کوئٹہ کے جلسے میں بلوچستان کی پوری نمائندگی متوقع ہے، یہ ایک بہت بڑا پی ڈی ایم کا جلسہ ہو گا حکومت کے خلاف مجھے لگتا ہے کہ جس طرح محرکات ہو رہے ہیں کہ شاید وفاقی حکومت کو کوئی ایڈوائز کر رہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیں، لگا دیں لیکن اسکا فائدہ نہیں ہو گا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرز پر جس نہج پر یہ چیزیں جا رہی ہیں کیونکہ حکومت ابھی تک بیسک غلطی کر رہی ہے اپوزیشن کو مذاکرات میں انگیج نہیں کر رہی، بلاول زرداری نے کلیئر کہہ دیا کہ سی پیک اتھارٹی کے حوالہ سے جو قانون آ رہا ہے اسکی وہ مخالفت کریں گی، عاصم سلیم باجوہ کے بارے میں کہہ دیا کہ ان پر کرپشن کے الزامات ہیں، ان کے سی پیک چیئرمین بننے پر تحفظات ہیں، میں نے ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ نیب اور ایف آئی اے سے انہیں استسنیٰ نہیں ہونا چاہئے یہی بات آج بلاول زرداری نے کی ہے،لگتا یہ ہے کہ ہم کسی پولیٹکلی ایمرجنسی کی طرف بڑھ رہے ہیں آنے والے دنوں میں سیاسی حدت میں اضافہ ہو گا،کسی قومی حکومت کے قیام کی بات ہو جائے جس میں ہر پارٹی کا ٹیکنو کریٹ اس میں ہوں اور جس طرح ہمارا نظام چل رہا ہے اسکو کافی مشکل پیش آ رہی ہے، حکومت کے اندر جو لوگ ہیں انہوں نے بھی چیلنجز میں اضافہ کر دیا ہے.