بھارتی فوج نے غلطی سے سرحد پار کر کے بھارتی پنجاب پہنچ جانے والے پاکستانی شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ مذکورہ شخص کانام مشتاق بتایا جارہا ہے، جب کہ اس کا ذہنی توازن بھی درست نہیں۔ وہ قصور کے قریب حسینی والا کے مقام پر بھارتی سرحد عبور کر کے دو سو میٹردور بھارتی علاقے میں چلا گیا تھا جہاں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی بجائے بھارتی فوج نے اسے للکارا لیکن مشتاق کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ وہ بھارتی علاقے میں پہنچ چکا تھا۔ اس کی تلاشی کے دوران اس کی جیب سے پانچ ہزار پانچ سو پاکستانی روپے برآمد کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔ مشتاق پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ بھارتی علاقے میں لگائی گئی باڑ کے اندر سے ہوتا ہوا فیروز پور کی طرف جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ فوج نے ابتدائی تفتیش کے بعد اسے فیروزپور پولیس کے حوالے کر دیا ہے جب کہ اس کے بارے میں پاکستانی حکام کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔
Category: اہم خبریں
-

ایف اے ٹی ایف :پاکستان بلیک لسٹ میں جانے سے توبچ گیامگرگرے لسٹ سے بھی نہ نکل سکا
اسلام آباد:ایف اے ٹی ایف :پاکستان بلیک لسٹ میں جانے سے توبچ گیامگرگرے لسٹ سے بھی نہ نکل سکا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے فناننشل ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی بلیک لسٹ میں جانے کے امکانات ختم ہوگئے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ پر ہوم ورک مکمل کرلیا اور تمام قانونی ضروریات پوری کر لیں. پاکستان کی جانب سے 21 اقدامات کو رپورٹ کردیا گیا ہے. جس کے بعد پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا۔ پاکستان نے 27 میں سے 21 سفارشات پر عمل درآمد کیا جس کے بعد اس کے بلیک لسٹ میں جانے کے امکانات ختم ہو گئے۔ جون 2021 میں پاکستان گرے لسٹ میں سے نکلنے میں کامیاب ہو جائے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت نے اس معاملہ کو سیاسی رنگ دیا اور پاکستان کو بلیک لسٹ کرنی کی بھر پور کوشش کی اور ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک سر رابطے بھی کیے۔ پاکستان نے باقی چھ شقوں پر بھی 20 فیصد کام مکمل کرلیا ہے اور پارلیمنٹ سے بھی قانون سازی کے ذریعے 16 کووئیریز کو دور کردیا گیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے زیربحث معاملات کو باہر میڈیا میں یا کسی بھی فورم پر ڈسکس نہیں کرسکتا. مگر بھارت نے ہمیشہ اس کی خلاف ورزی کی۔ بھارت کی باری آئے گی تو بھارت کو سوالات کا جواب دینا پڑےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جون سے قبل پاکستان باقی چھ شقوں پر عملدرآمد کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ تاہم 23 اکتوبر سے شروع ہونے والی پلانری میں پاکستان گرے لسٹ سے باہر بھی نہیں آ سکے گا۔ پاکستان اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف کے زیادہ تر ایکشن پوائینٹس پر عملدرآمد مکمل کر چکا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کے پاکستان کو فراہم کردہ ایکشن پوائینٹس میں بقیہ ایکشن پوائینٹس میں سے زیادہ تر اینٹی ٹیرر فنانسنگ سے متعقلہ ہیں. ایف اے ٹی ایف کے انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ کی رپورٹ میں پاکستان کے 21 ایکشن پوائینٹس پر عملدرآمد تسلیم کیا گیا۔ امید ہے کہ آیندہ برس کی پہلی ششماہی میں پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکل جائے گا۔
آیندہ برس فروری کی پلانری میں پاکستان کو ان سائیٹ وزٹ مل سکتا ہے۔ان سائیٹ وزٹ میں ایف اے ٹی ایف کے اراکین پاکستان کا دورہ کر کے ایکشن پوائینٹس پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو کمپلائنس کے لیے 27 ایکشن پوائنٹس فراہم کیے تھے. اب تک پاکستان 21 ایکشن پوائنٹس پر عملدرآمد کر چکا ہے. موجودہ برس فروری تک پاکستان نے 14 ایکشن پوائنٹس پر عمل درآمد کیا تھا۔
واضح رہے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس ان کیمرہ منعقد کیے جاتے ہیں۔ کوئی بھی ملک ان اجلاسوں کی کاروائی کی تفصیلات کا تبادلہ نہیں کر سکتا. جب تک پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نہیں نکلتا اس کا رکن نہیں بن سکتا۔پاکستان کو ایکشن پوائنٹس پر عملدرآمد کے لیے اکتوبر 2019 کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی بعدازاں جس میں توسیع کردی گئی تھی۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آیندہ برس کی پہلی ششماہی میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس بھارت کی میوچل ایویلیوایشن کرے گا۔ بھارت کی میوچل ایویلیوایشن میں 44بھارتی بینکوں کے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ میں ملوث ہونے کاجائزہ لینےکاامکان ہے۔
-

جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیومیں کورکمانڈرزکانفرنس
راولپنڈی:جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیومیں کورکمانڈرزکانفرنس ،اطلاعات کے مطابق آج پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس منعقد ہوئی ،
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کو سخت جواب دیا جائے گا، ہم نے امن واستحکام کے حصول کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے،کانفرنس میں بلوچستان ، قبائلی اضلاع اور ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر پر غور کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں بلوچستان ، قبائلی اضلاع اور ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر پر غور کیا گیا۔
کانفرنس میں قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کے شرکاء نے کہا کہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔ شرکاء کی جانب سے سول ملٹری شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم نے امن واستحکام کے حصول کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ملک کا امن تباہ اور عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کو سخت جواب دیا جائے گا۔
-

عوام تک بنیادی اشیائےضرورت کیوں نہیں پہنچ رہیں،مہنگائی پرکنٹرول کیوں نہیں:وزیراعظم کا پنجاب کے بڑوں سے سوال ،
لاہور :پنجاب میں عوام تک بنیادی اشیائےضرورت کیوں نہیں پہنچ رہیں،مہنگائی پرکنٹرول کیوں نہیں:وزیراعظم کا پنجاب کے بڑوں سے سوال،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران کی زیر صدارت صوبہ پنجاب میں بنیادی اشیا ئےضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا ہے
ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں وفاقی وزراء شبلی فراز، سید فخر امام، مشیر شہزاد اکبر، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزداد، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت، مشیر وزیراعلی ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکریٹری پنجاب، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پولیس، صوبائی وزارتوں بشمول زراعت، صنعت، اطلاعات، خزانہ، بلدیات، خوراک کے سیکریٹری صاحبان، کین کمشنر، ڈائریکٹر فوڈ، کمشنر لاہور اور سینئیر افسران شریک ہوئے
باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی
اس اہم اجلاس میںوزیراعظم کوبتایا گیا کہ صوبہ بھر میں سہولت بازار قائم کیے جارہے ہیں جن میں کم قیمت پر اشیا فراہم کی جائیں گی۔ فورکاسٹنگ سیل اشیا کی طلب کو مسلسل مرتب کرتا ہے۔
وزیراعظم اورشرکائے اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کی مانیٹرنگ سیکریٹریز اورضلعی انتظامیہ کرے گی جن کی معاونت ٹائیگر فورس بھی کرے گی۔
چیف سیکریٹری نے یقین دہانی کرائی کہ صوبہ میں گندم اور آٹے کی قلت نہیں ہوگی۔وفاقی وزیر سید فخر امام نے بتایا کہ پنجاب کی آبادی کو ملحوظ خاطر رکھ کر گندم کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔درآمد شدہ گندم میں پنجاب کو اب تک 57,000 ٹن مل چکی ہے۔
وزہراعظم نے کہا کہ گندم اور اشیا ئے ضروریہ کی خریداری کو منصوبہ بندی کے تحت یقینی بنایا جائے تاکہ کمی اور مہنگائی کی صورتحال پیدا نہ ہو۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے اور کاشت کاروں کو پیداوار بڑھانے کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں۔عوام کو مہنگائی کی وجہ سے تکلیف مجھے سب سے زیادہ محسوس ہوتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک کو خدا تعالیٰ نے ہر قسم کے وسائل سے نوازا ہے۔ ان وسائل کا فلاح عامہ کے لیے استعمال حکومت کی ذمہ داری ہے۔عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔
وزیر اعظم نے تمام انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ عوام کو اشیا ضروریہ کی وافر مقدار میں فراہمی اور منظور شدہ قیمتوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے۔
-

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےکراچی واقعہ کا نوٹس لے لیا: کورکمانڈرکراچی کواہم ہدایات
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےکراچی واقعہ کا نوٹس لے لیا:کورکمانڈرکراچی کواہم ہدایات،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے کو فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کو اس کی انکوائری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے حکم دیا ہے کہ واقعہ کی فوری انکوائری کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی انکوائری رپورٹ جلد از جلد بھجوائی جائے۔
یاد رہےکہ کراچی میں ہونے والے کل اورآج کے واقعات کے بعد صورتحال انتہائی پچیدہ سے پچیدہ ترہوتی جارہی تھی جس پرآرمی چیف نے ایکش لیا ہے
واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر کے خاوند کیپٹن صفدر پر مزار قائد میں نعرے بازی کے خلاف مقدمہ درج ہونے اور گرفتاری و رہائی کے بعد سندھ میں اس وقت نئی صورت حال نے جنم لیا جب آئی جی سمیت سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کے چھٹیوں پر جانے کے فیصلے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے واقعے کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
-

کپیٹن صفدرکی گرفتاری:سندھ حکومت کے انتہائی غیرمہذبانہ رویّے پرآئی جی سندھ اورساتھی احتجاجا چھٹی پرچلے گئے
کراچی: کپیٹن صفدرکی گرفتاری:سندھ حکومت کے انتہائی غیرمہذبانہ رویہ پرآئی جی سندھ اورساتھی احتجاجا چھٹی پرچلے گئے،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری اور رہائی کے معاملے پر آئی جی سندھ غیر معینہ مدت کیلئے رخصت پر چلے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کراچی عمران منہاس نے بھی صورتحال سے دلبرداشتہ ہوکر اورپیپلزپارٹی کی قیادت کے رویے سے تنگ آکر دو ماہ کی چھٹی کی درخواست دیدی ہے۔
انہوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ تمام افسر کل سے صدمے میں ہیں، ایسے ماحول میں کام نہیں کر سکتا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے دیگر کئی افسروں کے بھی رخصت پر جانے کا امکان ہے۔

ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس نے اپنی درخواست میں تحریر کیا ہے کہ سندھ پولیس کے کام میں بے جا مداخلت ہوئی ہے۔صوبائی حکومت جان بوجھ کرمعاملات کوخراب کررہی ہے پولیس افسران اور ملازمین اس واقعے سے دل برداشتہ اور افسردہ ہوئے ہیں، ان حالات میں مزید کام نہیں کر سکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد پولیس افسران کی بھی چھٹیوں پر جانے کیلئے درخواستیں تیار ہیں۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے بھی چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
-

ن لیگ پرمشکل وقت ”بلاول نےمعذرت کر لی ہے “سینئر صحافی کامران خان کادعویٰ:بلاول نے دعویٰ سچ ثابت کردکھایا
لاہور:ن لیگ پرمشکل وقت ”بلاول نےمعذرت کر لی ہے “سینئر صحافی کامران خان کادعویٰ،بلاول کی تصدیق ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سنیئرصحافی تجزیہ نگارکامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ پرمشکل وقت میں پیپلزپارٹی نے ساتھ چلنے سے معذرت کرلی ہے ،
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صبح سویرے کیپٹن (ر)صفدر کو سندھ پولیس نے مزار قائد تقدس پامالی کیس میں چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا تھا تاہم شام کو ان کی عدالت سے ضمانت منظور ہو گئی اور وہ مریم نواز کے ہمراہ لاہورپہنچ گئے لیکن اب سینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیاہے ۔
بلاول PDM مستقبل سے ناامید پہلے جلسے میں آخری وقت نواز شریف کا وڈیو خطاب روک دیا سندھ پولیس نے بلاول مہمانان خصوصی مریم صفدر ہوٹل کمرہ توڑ گرفتاری کی صفدر کو عزیز بھٹی تھانے میں بند کیا شام کو سندھ حکومت نے صفدر کی ضمانت کی مخالفت کی اب بلاول نے PDM کوئٹہ جلسہ شرکت سے معذرت کرلی
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) October 20, 2020
تفصیلات کے مطابق کامران خان نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”بلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے مستقبل سے ناامید ہو گئے ہیں ،پہلے جلسے میں آخری وقت میں نواز شریف کا ویڈیو خطاب روک دیا گیا پھر اس کے بعد سندھ پولیس نے بلاول بھٹو کی مہمانان خصوصی مریم صفدر کے ہوٹل کا کمرہ توڑ گرفتار کیا ،
ذرائع کے مطابق اس کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو عزیز بھٹی تھانے میں بند کیا اور پھر شام کو سندھ حکومت نے صفدر کی ضمانت کی مخالفت کی اور اب بلاول نے PDM کوئٹہ جلسہ شرکت سے معذرت کرلی ہے ۔
-

کراچی:بم دھماکا:متعدد افرادزخمی،سیکورٹی اداروں نےعلاقےکوگھیرلیا
کراچی: کراچی:بم دھماکا:متعدد افرادزخمی،سیکورٹی اداروں نےعلاقےکوگھیرلیا،اطلاعات کے مطابق شیریں جناح کالونی میں بم دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی سے پولیس ذرائع کے مطابق شیریں جناح کالونی میں 20 نمبر بس کے آخری اسٹاپ کے قریب دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایس ایس پی کراچی جنوبی شیراز نذیر کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزموادسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ واقعہ سیلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔ بارودی مواد کے ساتھ بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہوسکے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرلئے ہیں۔
-

مہنگائی کنٹرول کرنے کیلیے وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کو اہم ٹاسک دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس ہوا
ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کے لیے ٹائیگر فورس کو پہلا ٹاسک مل گیا،پائلٹ پراجیکٹ اسلام آباد سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ابتدائی طور پر اسلام آباد کی 9 ہزار دکانوں کی مانیٹرنگ ہو گی
ٹائیگر فورس کمشنر اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مل کر نشاندہی کریں گے،شہر کی تمام دکانوں پر ریٹ لسٹ اور اوورچارجنگ کی مانیٹرنگ ہوگی،ٹائیگر فورس ضرورت سے زائد اسٹاک یا ذخیرہ اندوزی کی فوری نشاندہی کرے گی،ٹائیگر فورس کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ فوری کارروائی کرے گی،کارروائیوں کی رپورٹ براہ راست وزیراعظم کو پیش کی جائیگی،ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے یا اوور چارجنگ کی صورت میں بھاری جرمانے ہوں گے
بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران
سندھ میں ٹائیگر فورس کب سے کریگی کام؟ رجسٹریشن کروانے والوں کی تعلیمی قابلیت سامنے آ گئی
اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن
غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے
کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، وزیراعظم آفس کی جانب سے اہم ہدایات جاری
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کی اصل وجہ ذخیرہ اندوزی ہے،ذخیرہ اندوزی پر قابو پا لیا تو صورت حال میں نمایاں بہتری آئے گی،انتظامیہ یقینی بنائے کہ ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ایکشن ہو،
واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے ساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ بھی طلب کی تھی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بتایا جائے کس رکن اسمبلی نے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے میں کتنا کردار ادا کیا،عوامی نمائندوں کی جانب سے نوجوان رضا کاروں کی سرپرستی ضروری ہے،ٹائیگر فورس مستقبل میں ملک کا قیمتی اثاثہ بننے جا رہی ہے
عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے,،ٹائیگر فورس کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا یے, ٹائیگر فورس کو ضلع,تحصیل, یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر مانیٹر کیا جا سکے گا,
پیپلز پارٹی نے ٹائیگر فورس کی حیثیت کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا
-

مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے خلاف حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا
مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے خلاف حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ جلسہ،تھانہ شاہدرہ لاہور میں مریم نواز سمیت لیگی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیامقدمہ پنجاب ساوَنڈ ایکٹ اور سیکیورٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گزشتہ رات 10بجے درج کیاگیا،ایف آئی آر میں روڈ بلاک کرکے عوام کو پریشان کرنے کی دفعات بھی لگائی گئیں
نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ شاہدرہ چوک کو بلاک کرکے کنٹینرز لگا کر ٹریفک بلاک کی گئی، بغیر اجازت ٹریفک بلاک کرنے سے شہریوں کو پریشانی ہوئی، ریلی میں حکومتی اجازت کے بغیر گاڑی سے باہر آکر خطاب کیا گیا، خطاب کے دوران حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کی گئیں،
مقدمہ میں ن لیگی رہنما مقدمہ میں مریم نواز، محمدصفدر ، ملک ریاض، سمیع اللہ خان، ملک پرویز، علی پرویزملک نامزد کئے گئے ہیں،مقدمہ میں بلال یاسین ، سمیع اللہ، سیف الملوک کھوکھر سمیت ہزاروں کارکن نامزد کئے گئے ہیں،
مریم کے ہاں کیپٹن ر صفدر کی کیا اوقات؟ آج دنیا نے دیکھ لیا
شوہر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے کس سے کیا رابطہ؟
میرا شوہر گرفتار، میں ہر گز یہ کام نہیں کروں گی، مریم نواز کا ہوٹل میں بڑا فیصلہ
کیپٹن ر صفدر کے بعد مریم نواز گرفتار
مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی
مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟
رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟
مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟
کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا
مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا
کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے
مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا
مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟
کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا
پولیس نے کیپٹن ر صفدر کو ناشتے میں کیا دیا؟

واضح رہے کہ گوجرانوالہ جلسہ کے لیے حکومت اور پی ڈی ایم کے مابین معاہدہ کیا گیا تھا کہ صرف جلسہ میں خطاب ہو گا. انتظامیہ کی جانب سے طے شدہ 28 نکاتی معاہدے کے مطابق 5 سے11بجے تک جلسےکی اجازت ہوگی، جبکہ ملکی سلامتی کے اداروں اور آئین کے خلاف کوئی تقریرنہیں کی جائے گی۔معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی رہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریرنہیں کرے گا، جی ٹی روڈ پراستقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے، جبکہ جلسے کے دوران کورونا وائرس کی ایس او پیز پرعمل لازمی ہوگا۔
رات کی تاریکی میں شب خون مارا گیا،ڈرنے والا نہیں،کیپٹن ر صفدر کا بڑا اعلان
