Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • نیب کا یہ کام بالکل غلط ہے،مبشر لقمان پھٹ پڑے

    نیب کا یہ کام بالکل غلط ہے،مبشر لقمان پھٹ پڑے

    نیب کا یہ کام بالکل غلط ہے،مبشر لقمان پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نیب کی پاور ان لمیٹڈ اٹھا لینا یہ غلط ہے، نوے دن کے ریمانڈ کی بجائے 90 دن میں کیس ختم ہونا چاہئے، جواب لینے کے اندر نہیں رکھنا چاہئے، میر شکیل الرحمان سے جواب لینا ہے اس لئے اندرکیا ایسا نہیں ہونا چاہئے،

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر زین علی نے کہا کہ لوگ بڑے سوال کرتے تھے کہ عمران خان نے جتنا بھی احتساب کا دور چلایا، ریکوری کتنی ہوئی، سپریم کورٹ نے آج حکم دیا کہ کیسز کی روزانہ سماعت کی جائے، لوگ مطمئن ہیں کہ جلدی فیصلے ہوں گے،جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں بھی یہ بات کرتا تھا، یہ عمران خان کی نہیں ،لوگوں کی نہین سنی گئی، یہ اچھا فیصلہ ہے ان لوگوں کے لئے جن کے نام لسٹ میں ہیں،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سعد رفیق کو دیکھ لیں، میرے کلاس فیلو ہیں اسلئے نام لے رہا ہوں،سعد رفیق پر ایک الزام میں 9 ماہ اندر رکھا ابھی تک الزام ثابت نہیں ہوا، اسکی زندگی خراب کر دی، اسکی لائف برباد ہو گئی، جب ڈے ٹو ڈے کیسز ہوں گے تو ڈیڑھ ماہ میں فارغ ہو جائیں گے، اگر کسی نے غلط کیا تو وہ بھی سامنے آ جائے گا،

    https://www.youtube.com/watch?v=T1S6kM7kFjI&feature=emb_title

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کی پاور ان لمیٹڈ اٹھا لینا یہ غلط ہے، نوے دن کے ریمانڈ کی بجائے 90 دن میں کیس ختم ہونا چاہئے، جواب لینے کے اندر نہیں رکھنا چاہئے، میر شکیل الرحمان سے جواب لینا ہے اس لئے اندرکیا ایسا نہیں ہونا چاہئے، آپ نے جواب لینا ہے تو نام ای سی ایل میں ڈال دیں،لیکن جب بھی جواب دینے کے لئے کسی کو بلائین گے تو وہ آئیں گے، اس طرح لوگوں کا گھر،کاروبار بھی چلتا ہے، آپ ان سے بنیادی حقوق نہیں چھین سکتے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپکے پاس پکے ثبوت ہیں تو عدالت میں آئیں اور چالان پیش کریں، شاہد خاقان عباسی پر سال لگا کر بھی چالان پیش نہین کیا تو نیب والوں کو تین ماہ اندر بٹھا کر ان سے سوال پوچھنا چاہئے،

  • ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ یہ ڈرامہ کہ ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ یا ٹیررفنانسگ پر ہو رہی ہے، دو ماہ پہلے امریکی جریدے میں رپورٹ آئی کہ انڈیا ٹیرر فنانسنگ کر رہا ہے تو کیا انڈیا کا نام ایف اے ٹی ایف میں آیا،نہیں آیا،

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر زین علی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ صابر شاکر کے نام سے خبر سعودی عرب کے بارے میں دیکھی تھی، اللہ کرے انکی خبر غلط ہو، اجلاس سے 3 دن قبل کیسے پتہ چل گیا،اجلاس تو جاری ہے اور 23 کو ووٹنگ ہونا ہے، یہ 20 کو خبر کیسے آ گئی، انڈین میڈیا ایف اے ٹی ایف پر خبریں کر رہا ہے، ہم ففتھ جنریشن وار کا حصہ ہیں، ڈس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے، قوم کو لاء اینڈ فورسز سے اس میں لڑاتے ہیں، آمنے سامنے کھڑا کرتے ہیں تا کہ آپ پر حملہ ہو تو افرا تفری کی صورت میں ہوں اور دفاع نہ کر سکیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگ ایک بات سنیں، یہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کے اوپر کئی وجوہات سے الزام ہیں، اور وہ وجوہات آپ کو پتہ ہونی چاہئے، یہ ڈرامہ کہ ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ یا ٹیررفنانسگ پر ہو رہی ہے، دو ماہ پہلے امریکی جریدے میں رپورٹ آئی کہ انڈیا ٹیرر فنانسنگ کر رہا ہے تو کیا انڈیا کا نام ایف اے ٹی ایف میں آیا،نہیں آیا،

    https://www.youtube.com/watch?v=T1S6kM7kFjI&feature=youtu.be

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے زیادہ منی لانڈرڈ برطانیہ میں ہے، انڈیا اس پر ڈاکو منٹریز کر چکا ہے، نیٹ فلیکس پر آ چکی ہے، کیا برطانیہ کو ایف اے ٹی ایف میں ڈالا؟ پاکستان میں ایف اے ٹی ایف کو اسوقت تک ڈالا ہوا ہے جب تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، جب پاکستان کہے گا اسرائیل کو تسلیم کرتے ہیں، تل ابیب میں سفارتخانہ کھولتے ہیں تو پھر ایف اے ٹی ایف صرف وائیٹ ہی نہیں بلکہ بہت اچھی ہو جائے گی، نوٹوں کی بارش ہونی ہے پھر،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اصولوں کی وجہ سے مار پڑ رہی ہے، ٹیررفنانسگ،منی لانڈرنگ کی مثال دے دی، دو سو صحافی ملکر نام ڈلوائیں انکا،ایف اے ٹی ایف کو لکھیں،بینش سلیم اونچا اونچا بول رہی ہے، غریدہ فاروقی کو لے لیں، سارے بتا رہے کہ معاشی پالیسی فیل ہے، اب اسرائیل کو مان لیں معیشت ٹھیک ہو جائے گی

  • ہیلی کاپٹر میں جگہ کم پڑنے پرآسٹریلوی فوجی نےافغان قیدی کو گولی مار کر ہلاک کردیا

    ہیلی کاپٹر میں جگہ کم پڑنے پرآسٹریلوی فوجی نےافغان قیدی کو گولی مار کر ہلاک کردیا

    کابل : ہیلی کاپٹر میں جگہ کم پڑنے پرآسٹریلوی فوجی نےافغان قیدی کو گولی مار کر ہلاک کردیا،اطلاعات کے مطابق افغانستان میں تعینات رہنے والے امریکی فوجی نے دعویٰ کیا ہے کہ آسٹریلیا کے فوجیوں نے افغان قیدیوں کو لے جاتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں جگہ کم پڑنے پر ایک افغان قیدی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

    امریکی میرین ہیلی کاپٹر عملے کے سربراہ کا آسٹریلوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 2012 میں افغان صوبے ہلمند میں منشیات کے خلاف آسٹریلیا اور امریکا کے مشترکہ آپریشنز کے دوران ایک آپریشن میں 7 افغانوں کو پکڑا گیا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ جب پائلٹ نے ہیلی کاپٹر میں گنجائش نہ ہونے کا بتایا تو آسٹریلوی کمانڈوز نے ان میں سے ایک افغان قیدی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور باقی چھ گرفتار افغانوں کو ہیلی کاپٹر میں بٹھا کر روانہ کر دیا۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں آسٹریلوی فوج کے جنگی جرائم پر آسٹریلیا میں تحقیقات کی جارہی ہیں اور مذکورہ واقعے کے علاوہ بھی نہتے افغان شہریوں کی ہلاکت کے کئی معاملات زیر تفتیش ہیں۔

  • مبشر لقمان کا مریم نواز کو چیلنج، نواز شریف کی شرمناک حرکت بھی بتا دی

    مبشر لقمان کا مریم نواز کو چیلنج، نواز شریف کی شرمناک حرکت بھی بتا دی

    مبشر لقمان کا مریم نواز کو چیلنج، نواز شریف کی شرمناک حرکت بھی بتا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مریم نواز میری ایک بات کا جواب دے دے، میرا چیلنج ہے ، سب سے پہلے یہ روش بیڈ روم میں بریک کرنے والی اس کے باپ نے کی تھی ، نواز شریف نے نجم سیٹھی کے کمرے کا دروازہ تڑوا کر پنجاب پولیس کو اندر بھیجا تھا،

    مبشر لقمان آفیشل یوٹیوب چینل پر اینکر زین علی نے کہا کہ ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے ہوٹل کی جہاں سے کیپٹن صفدر کو پکڑا گیا،جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آخری بار آپ کب کراچی گئے ہیں،موو اینڈ پک ہوٹل کے اوپر رینجرز کی گاڑی ہوتی ہے، میریٹ، پی سی ہر ہوٹل کے باہر رینجرز کی گاڑی ہوتی ہے، اینکر زین علی نے کہا کہ ویڈیو میں دیکھا جا رہا ہے کہ ایک شخص فون پر ہدایات لے رہا ہے جس پر مبشر لقمان نے کہا کہ وہ شخص مریم نواز کا ذاتی ملازم ہے، کبھی کک بن کر ، کبھی سیکورٹی گارڈ بن کر سامنے آ جاتا ہے، آپ تحقیق تو کر لیں،آپ بھی اس ٹرینڈ کا حصہ بن رہے ہین، آپ اتنے ماشاء اللہ سمجھدار انسان ہیں، میرے سامنے فیک نیوز نہ لائیں

    https://www.youtube.com/watch?v=T1S6kM7kFjI&feature=youtu.be

    مبشر لقمان نے کہا کہ مریم نواز میری ایک بات کا جواب دے دے، میرا چیلنج ہے ، سب سے پہلے یہ روش بیڈ روم میں بریک کرنے والی اس کے باپ نے کی تھی ، نواز شریف نے نجم سیٹھی کے کمرے کا دروازہ تڑوا کر پنجاب پولیس کو اندر بھیجا تھا، جگنو محسن بھی وہاں پر تھی،اسکی حرمت کا خیال نہیں تھا، اس نے پھر بھی کپڑے پہنوائے، چینج کروائے اور واپس آیا،نجم سیٹھی کو تو سلیپنگ سوٹ میں لے کر گئے تھے، ہمارے اور انکی لائن میں فرق ہے، سیٹھی صاحب سینئر ہیں انکو غلط گرفتار کیا گیا تھا، بیڈروم سے، یہ تو ہوٹل ہے، آپ انکے گھر میں گھس گئے تھے، ماڈل ٹاؤن میں خواتین کے منہ پر گولیاں ماری گئیں، وہ شرمناک نہیں تھی، جس آدمی کو گھر میں عزت نہیں دیتے اسکے لئے سب کر رہے ہیں

    مریم کے ہاں کیپٹن ر صفدر کی کیا اوقات؟ آج دنیا نے دیکھ لیا

    شوہر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے کس سے کیا رابطہ؟

    میرا شوہر گرفتار، میں ہر گز یہ کام نہیں کروں گی، مریم نواز کا ہوٹل میں بڑا فیصلہ

    کیپٹن ر صفدر کے بعد مریم نواز گرفتار

    مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

    مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا

    مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا

    پولیس نے کیپٹن ر صفدر کو ناشتے میں کیا دیا؟

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے خلاف حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا

  • مبشر لقمان نے انڈین میڈیا اور کراچی ڈرامے کا بھانڈہ پھوڑ دیا

    مبشر لقمان نے انڈین میڈیا اور کراچی ڈرامے کا بھانڈہ پھوڑ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ سارے انڈین میڈیا سے جھوٹے میڈیا سے جو اپنے ملک میں سچ بولتا نہیں، چین نے جو درگت بنائی انکو کتا کر دیا، اس پر آواز نہیں نکلتی، مودی کی فاسشٹ چیزوں پر، کشمیر پر بول نہیں سکتے، ناگا لینڈ، مانی پور،خالصتان پر وہ نہیں رپورٹ کر سکتے، انکی بات پاکستان کے لئے سنیں؟ ی

    اینکر زین علی نے کہا کہ رینجرز پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے یہ کیا معاملہ ہے، یہ انڈین نیریٹو ہے جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میڈی ٹویٹس کا نام سنا ہے، میڈی ٹویٹس نے خود کام کیا ہے،انہوں نے مریم نواز کے فالور نکالے کتنے ملین فیک فالور تھے، فائیوملین فیک تھے، حامد میر کے بھی نکالے لیکن جس کے پانچ ملین فیک فالور ہین کیا وہ دو سو لوگوں کے ساتھ ٹویٹر ٹرینڈ نہیں بنا سکتا کل ہم بناتے ہیں گلابو مائی لاڈو، یہ ٹرینڈ میں چلا کر دکھاتا ہوں،سو لوگ چاہئے ٹرینڈ کے لئے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ سارے انڈین میڈیا سے جھوٹے میڈیا سے جو اپنے ملک میں سچ بولتا نہیں، چین نے جو درگت بنائی انکو کتا کر دیا، اس پر آواز نہیں نکلتی، مودی کی فاسشٹ چیزوں پر، کشمیر پر بول نہیں سکتے، ناگا لینڈ، مانی پور،خالصتان پر وہ نہیں رپورٹ کر سکتے، انکی بات پاکستان کے لئے سنیں؟ یہ ٹرینڈ انڈیا سے بنے ہوئے ہیں، ٹویٹر ہینڈل دیکھ لیں، آپ اور میں انڈیا میں کر لیتے ہیں، سو فیک اکاؤنٹ رجسٹر کرنے ہیں پھر چل سو چل ، فیس بک، ٹویٹر ،انسٹا گرام ،سوشل میڈیا، میری بیٹی نے فیس بک پرتب اکاؤنٹ بنا دیا جب وہ بارہ سال کی تھی اس نے عمر 18 برس لکھ دی میں نے پھر اکاؤنٹ بند کروا دیا، سوشل میڈیا پر جھوٹ زیادہ ہے، آپ کا اور میرا کام خبر بریک کرنا نہیں اسکی حرمت، جانچ پڑتال کر کے صحیح خبر دینا ہے،

    https://www.youtube.com/watch?v=T1S6kM7kFjI&feature=youtu.be

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک گیس سلنڈر سے بلڈنگ گر گئی تو کیا ہوا،انڈین میڈیا کیوں کر رہا ہے سول وار کی بات، سول وار پتہ ہے کیا ہوتی ہے، یہ بھی آمنے سامنے لاء اینڈ فورسز بھی آمنے سامنے، پاگل ہو گئے ہو، میں اور آپ خبر نکال لیتے ہیں کہ مودی زخمی حالت میں ہیں اور ایک گارڈ نے انکو گولی مار دی تھی، وہ گولی ایسے اعضا پر جا کر لگی کہ مودی موذی ہی ہو جائے، یہ نیوز ہم بنا سکتے ہم بھارتی صحافیوں کے طرح حرکتیں نہیں کریں گے، ہماری وار میں ہر چیز فیئر نہیں ہے، ہم خواتین، بزرگوں، بچوں کی حرمت کا خیال رکھتے ہیں، ہم مودی نہیں بن سکتے

  • کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر آرمی آفیسر تھے، ریٹائرڈ آرمی افسر کا بھی کورٹ مارشل ہو سکتا ہے، اسکا کورٹ مارشل ہونا چاہئے، اس نے مزار قائد پر ہلڑ بازی کی، کیا ڈرامہ بازی کی، پاکستان کی سیاست کو انہوں نے مذاق سمجھا ہوا ہے،

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر پرسن زین علی نے کہا کہ جب سے کراچی کا واقعہ ہوا اسکے بعد بہت زیادہ ہمارے اداروں پر بات ہو رہی ہے، آج ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کراچی سے رینجرز نکالو اور سول وار کراچی رہے ہیں، یہ ٹرینڈ بنائے گئے، یہ انڈین میڈیا کا ایشو ہے، ایف اے ٹی ایف کی پاکستان پر کئی عرصے سے تلوار لٹک رہی ہے، کل سعودی عرب کے بارے میں خبر آئی کہ پاکستان کو وہ ووٹ نہیں دے گا اس پر آج دفتر خارجہ کی وضاحت آئی، سپریم کورٹ نے آج حکم دیا ہے کہ نیب میں جو کرہشن کیسز ہیں انکی روزانہ سماعت کی جائے، یہ دییرینہ مطالبہ تھا پاکستان کی عوام کا اور وزیراعظم عمران خان نے بھی مطالبہ کیا تھا

    اینکر زین علی نے کہا کہ کراچی معاملہ کی وجہ سے سیاسی ٹمپریچر ہائی ہو چکا ہے، مبشر لقمان نے کہا کہ کیپٹن صفدر کو اتنی ہائٹ دے دی انکو گھر میں فنکشن نہیں بلایا جاتا، بہت زیادہ قربت دینی ہو تو وہ مریم کے ڈرائیور کے طور پر آ جاتے ہیں، سندھ کی حکومت نے یہ سارا کام کیا، کیپٹن صفدر آرمی آفیسر تھے، ریٹائرڈ آرمی افسر کا بھی کورٹ مارشل ہو سکتا ہے، اسکا کورٹ مارشل ہونا چاہئے، اس نے مزار قائد پر ہلڑ بازی کی، کیا ڈرامہ بازی کی، پاکستان کی سیاست کو انہوں نے مذاق سمجھا ہوا ہے، انکی سیاست کو چلائیں گے ہم،ایک صفدر صاحب ہیں کون، کس ضمن میں وہاں پر گئے اور کہا کہ ووٹ کو عزت دو، یہ بات کرنے والے کون ہوتے ہیں، ریٹائرڈ افسر ہین کپتان سے آگے نہیں جا سکے، اے سی آر اچھی نہیں تھی، انکو نکال دینا تھا لیکن یہ ریزائن دے کرنکل گئے اب اسی ادارے کے خلاف باتیں کر رہے ہیں ،کیا باتیں کر رہے ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا جو مزار قائد پر ہوا اس کے تناظر میں بات کریں گے، آپ کو پتہ ہے کتنے سال کی کتنی سزا ہے،اینکر زین علی نے کہا کہ ن لیگ کہتی ہے کہ خان صاحب بھی وہاں گئے تھے اور ہلڑ بازی کی، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ رچرڈ ڈکسن بھی یہی کہتا تھا جب واشنگٹن پوسٹ والوں نے پکڑا تو اس نے کہا کہ کونسا امریکی صدر ہے جس نے یہ حرکت نہیں کی، انہوں نے کہا کہ کی ہو گی لیکن آپ پکڑے گئے، اب ادھر بھی ایف آئی آر ہو گئی، اینکر زین علی نے کہا کہ ایف آئی آر کس کے کہنے پر ہوئی جس پرمبشر لقمان نے کہا کہ مجھ پر ڈال دیں ،عمر شیخ پر ڈال دیں،ہر چیز ہی عمر شیخ پر ڈال رہے ہیں یہ بھی ڈال دیں

    اینکر زین علی نے کہا کہ رینجرز پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے یہ کیا معاملہ ہے، یہ انڈین نیریٹو ہے جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میڈی ٹویٹس کا نام سنا ہے، میڈی ٹویٹس نے خود کام کیا ہے،انہوں نے مریم نواز کے فالور نکالے کتنے ملین فیک فالور تھے، فائیوملین فیک تھے، حامد میر کے بھی نکالے لیکن جس کے پانچ ملین فیک فالور ہین کیا وہ دو سو لوگوں کے ساتھ ٹویٹر ٹرینڈ نہیں بنا سکتا کل ہم بناتے ہیں گلابو مائی لاڈو، یہ ٹرینڈ میں چلا کر دکھاتا ہوں،سو لوگ چاہئے ٹرینڈ کے لئے، سارے انڈین میڈیا سے جھوٹے میڈیا سے جو اپنے ملک میں سچ بولتا نہیں، چین نے جو درگت بنائی انکو کتا کر دیا، اس پر آواز نہیں نکلتی، مودی کی فاسشٹ چیزوں پر، کشمیر پر بول نہیں سکتے، ناگا لینڈ، مانی پور،خالصتان پر وہ نہیں رپورٹ کر سکتے، انکی بات پاکستان کے لئے سنیں؟ یہ ٹرینڈ انڈیا سے بنے ہوئے ہیں، ٹویٹر ہینڈل دیکھ لیں، آپ اور میں انڈیا میں کر لیتے ہیں، سو فیک اکاؤنٹ رجسٹر کرنے ہیں پھر چل سو چل ، فیس بک، ٹویٹر ،انسٹا گرام ،سوشل میڈیا، میری بیٹی نے فیس بک پرتب اکاؤنٹ بنا دیا جب وہ بارہ سال کی تھی اس نے عمر 18 برس لکھ دی میں نے پھر اکاؤنٹ بند کروا دیا، سوشل میڈیا پر جھوٹ زیادہ ہے، آپ کا اور میرا کام خبر بریک کرنا نہیں اسکی حرمت، جانچ پڑتال کر کے صحیح خبر دینا ہے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایک گیس سلنڈر سے بلڈنگ گر گئی تو کیا ہوا،انڈین میڈیا کیوں کر رہا ہے سول وار کی بات، سول وار پتہ ہے کیا ہوتی ہے، یہ بھی آمنے سامنے لاء اینڈ فورسز بھی آمنے سامنے، پاگل ہو گئے ہو، میں اور آپ خبر نکال لیتے ہیں کہ مودی زخمی حالت میں ہیں اور ایک گارڈ نے انکو گولی مار دی تھی، وہ گولی ایسے اعضا پر جا کر لگی کہ مودی موذی ہی ہو جائے، یہ نیوز ہم بنا سکتے ہم بھارتی صحافیوں کے طرح حرکتیں نہیں کریں گے، ہماری وار میں ہر چیز فیئر نہیں ہے، ہم خواتین، بزرگوں، بچوں کی حرمت کا خیال رکھتے ہیں، ہم مودی نہیں بن سکتے

    اینکر زین علی نے کہا کہ ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے ہوٹل کی جہاں سے کیپٹن صفدر کو پکڑا گیا،جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آخری بار آپ کب کراچی گئے ہیں،موو اینڈ پک ہوٹل کے اوپر رینجرز کی گاڑی ہوتی ہے، میریٹ، پی سی ہر ہوٹل کے باہر رینجرز کی گاڑی ہوتی ہے، اینکر زین علی نے کہا کہ ویڈیو میں دیکھا جا رہا ہے کہ ایک شخص فون پر ہدایات لے رہا ہے جس پر مبشر لقمان نے کہا کہ وہ شخص مریم نواز کا ذاتی ملازم ہے، کبھی کک بن کر ، کبھی سیکورٹی گارڈ بن کر سامنے آ جاتا ہے، آپ تحقیق تو کر لیں،آپ بھی اس ٹرینڈ کا حصہ بن رہے ہین، آپ اتنے ماشاء اللہ سمجھدار انسان ہیں، میرے سامنے فیک نیوز نہ لائیں

    مبشر لقمان نے کہا کہ مریم نواز میری ایک بات کا جواب دے دے، میرا چیلنج ہے ، سب سے پہلے یہ روش بیڈ روم میں بریک کرنے والی اس کے باپ نے کی تھی ، نواز شریف نے نجم سیٹھی کے کمرے کا دروازہ تڑوا کر پنجاب پولیس کو اندر بھیجا تھا، جگنو محسن بھی وہاں پر تھی،اسکی حرمت کا خیال نہیں تھا، اس نے پھر بھی کپڑے پہنوائے، چینج کروائے اور واپس آیا،نجم سیٹھی کو تو سلیپنگ سوٹ میں لے کر گئے تھے، ہمارے اور انکی لائن میں فرق ہے، سیٹھی صاحب سینئر ہیں انکو غلط گرفتار کیا گیا تھا، بیڈروم سے، یہ تو ہوٹل ہے، آپ انکے گھر میں گھس گئے تھے، ماڈل ٹاؤن میں خواتین کے منہ پر گولیاں ماری گئیں، وہ شرمناک نہیں تھی، جس آدمی کو گھر میں عزت نہیں دیتے اسکے لئے سب کر رہے ہیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ صابر شاکر کے نام سے خبر سعودی عرب کے بارے میں دیکھی تھی، اللہ کرے انکی خبر غلط ہو، اجلاس سے 3 دن قبل کیسے پتہ چل گیا،اجلاس تو جاری ہے اور 23 کو ووٹنگ ہونا ہے، یہ 20 کو خبر کیسے آ گئی، انڈین میڈیا ایف اے ٹی ایف پر خبریں کر رہا ہے، ہم ففتھ جنریشن وار کا حصہ ہیں، ڈس انفارمیشن پھیلائی جا رہی ہے، قوم کو لاء اینڈ فورسز سے اس میں لڑاتے ہیں، آمنے سامنے کھڑا کرتے ہیں تا کہ آپ پر حملہ ہو تو افرا تفری کی صورت میں ہوں اور دفاع نہ کر سکیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگ ایک بات سنیں، یہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کے اوپر کئی وجوہات سے الزام ہیں، اور وہ وجوہات آپ کو پتہ ہونی چاہئے، یہ ڈرامہ کہ ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ یا ٹیررفنانسگ پر ہو رہی ہے، دو ماہ پہلے امریکی جریدے میں رپورٹ آئی کہ انڈیا ٹیرر فنانسنگ کر رہا ہے تو کیا انڈیا کا نام ایف اے ٹی ایف میں آیا،نہیں آیا، سب سے زیادہ منی لانڈرڈ برطانیہ میں ہے، انڈیا اس پر ڈاکو منٹریز کر چکا ہے، نیٹ فلیکس پر آ چکی ہے، کیا برطانیہ کو ایف اے ٹی ایف میں ڈالا؟ پاکستان میں ایف اے ٹی ایف کو اسوقت تک ڈالا ہوا ہے جب تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، جب پاکستان کہے گا اسرائیل کو تسلیم کرتے ہیں، تل ابیب میں سفارتخانہ کھولتے ہیں تو پھر ایف اے ٹی ایف صرف وائیٹ ہی نہیں بلکہ بہت اچھی ہو جائے گی، نوٹوں کی بارش ہونی ہے پھر، ہمیں اصولوں کی وجہ سے مار پڑ رہی ہے، ٹیررفنانسگ،منی لانڈرنگ کی مثال دے دی، دو سو صحافی ملکر نام ڈلوائیں انکا،ایف اے ٹی ایف کو لکھیں،بینش سلیم اونچا اونچا بول رہی ہے، غریدہ فاروقی کو لے لیں، سارے بتا رہے کہ معاشی پالیسی فیل ہے، اب اسرائیل کو مان لیں معیشت ٹھیک ہو جائے گی

    https://www.youtube.com/watch?v=T1S6kM7kFjI&feature=youtu.be

    اینکر زین علی نے کہا کہ لوگ بڑے سوال کرتے تھے کہ عمران خان نے جتنا بھی احتساب کا دور چلایا، ریکوری کتنی ہوئی، سپریم کورٹ نے آج حکم دیا کہ کیسز کی روزانہ سماعت کی جائے، لوگ مطمئن ہیں کہ جلدی فیصلے ہوں گے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں بھی یہ بات کرتا تھا، یہ عمران خان کی نہیں ،لوگوں کی نہین سنی گئی، یہ اچھا فیصلہ ہے ان لوگوں کے لئے جن کے نام لسٹ میں ہیں، سعد رفیق کو دیکھ لیں، میرے کلاس فیلو ہیں اسلئے نام لے رہا ہوں،سعد رفیق پر ایک الزام میں 9 ماہ اندر رکھا ابھی تک الزام ثابت نہیں ہوا، اسکی زندگی خراب کر دی، اسکی لائف برباد ہو گئی، جب ڈے ٹو ڈے کیسز ہوں گے تو ڈیڑھ ماہ میں فارغ ہو جائیں گے، اگر کسی نے غلط کیا تو وہ بھی سامنے آ جائے گا، نیب کی پاور ان لمیٹڈ اٹھا لینا یہ غلط ہے، نوے دن کے ریمانڈ کی بجائے 90 دن میں کیس ختم ہونا چاہئے، جواب لینے کے اندر نہیں رکھنا چاہئے، میر شکیل الرحمان سے جواب لینا ہے اس لئے اندرکیا ایسا نہیں ہونا چاہئے، آپ نے جواب لینا ہے تو نام ای سی ایل میں ڈال دیں،لیکن جب بھی جواب دینے کے لئے کسی کو بلائین گے تو وہ آئیں گے، اس طرح لوگوں کا گھر،کاروبار بھی چلتا ہے، آپ ان سے بنیادی حقوق نہیں چھین سکتے، اگر آپکے پاس پکے ثبوت ہیں تو عدالت میں آئیں اور چالان پیش کریں، شاہد خاقان عباسی پر سال لگا کر بھی چالان پیش نہین کیا تو نیب والوں کو تین ماہ اندر بٹھا کر ان سے سوال پوچھنا چاہئے،

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا گوجرانوالہ کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ:اہم ہدایات جاری کیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا گوجرانوالہ کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ:اہم ہدایات جاری کیں

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا گوجرانوالہ کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ:اہم ہدایات جاری کیں ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آج گوجرنوالا کورہیڈکوارٹرکا دورہ کیا اورپیشہ وارانہ تیاریوں کا جائزہ بھی لیا:

    پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج گوجرانوالہ اور مرالہ ہیڈ ورکس کا دورہ کیا۔ کور ہیڈکوارٹر گوجرانوالہ میں جنرل قمر جاوید باوجوہ کو کور کے آپریشنل ، تربیت اور انتظامی امور کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

    بعدازاں ، سی او ایس نے گوجرانوالہ اور مارالہ ہیڈ ورکس کے قریب فیلڈ ٹریننگ ایونٹس کا دورہ کیا اور فوجی دستوں کی جنگی مشقوں کا جائزہ بھی لیا ، جنہوں نے روایتی کاموں کے جنگی مشقوں اور طریقہ کار کو سراہا۔

    آرمی چیف نے افسران اورجوانوں سے خطاب کرتے ہوے ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوسراہا ،

     

     

     

    ارمی چیف نے ایک بار پھر کہا کہ تربیت پیشہ ورانہ قابلیت کا خاصہ ہے، جنگ کی سختیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے جنگی تیاریوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج مادر وطن کے دفاع میں ہماری عظیم قوم کی توقعات پر ہمیشہ قائم رہے گی۔

    آرمی چیف نے سی ایم ایچ گوجرانوالہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں مریضوں کے مفاد کے لئے شروع کیے گئے مختلف اپ گریڈیشن منصوبوں کی تازہ صورت حال کا جائزہ بھی لیا ۔

    اس دورے کے دوران آرمی چیف نے COVID-19 پر قابو پانے اور قیمتی جانوں کو بچانے میں آرمی میڈیکل کور کی کوششوں کو بھی سراہا۔

    یاد رہےکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جب گوجرنوالا پہنچے تو لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کور کمانڈر گوجرانوالہ کور نے گوجرانوالہ پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔

  • نوازشریف کابیانیہ ہمارا بیانیہ،عمران خان ہمارے پیچھےپڑگئے:سلمان شہبازکی لندن میں نوازشریف کےمحل کےباہرمیڈیا سےگفتگو

    نوازشریف کابیانیہ ہمارا بیانیہ،عمران خان ہمارے پیچھےپڑگئے:سلمان شہبازکی لندن میں نوازشریف کےمحل کےباہرمیڈیا سےگفتگو

    لندن:نوازشریف کے بیانیے پرقائم ہوں ،عمران خان ہمارے پیچھے پڑ گئے ہیں :سلمان شہبازکی محل کےباہرمیڈیا سےگفتگو:سلمان شہبازنوازشریف کے محل کے باہرمیڈیا سے گفتگو:تایا کے بعد بھتیجے کا لندن میں میڈیا سے گفتگو،اطلاعات کے مطابق میاں نواز شریف کے بعد میاں سلمان شہباز نے آج اسی انداز سے میڈیا کو اپنے گھرکے باہردعوت دیتے ہوئے پاکستانی سیاست کوگرم رکھنے کی کوشش میں ایک بیان داغا ہے

     

    ذرائع کے مطابق سلمان شہباز نے اپنے تایا نوازشریف کے محل کے باہرکھڑے ہوکرمیڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دوسال سے ہمارے پیچھے پڑا ہوا ، وزیراعظم بتائیں کہ وہ شریف فیملی سے ایک پائی بھی نکلوا سکے

    ایک سوال کے جواب میں سلمان شہباز نے کہا کہ جوبیانیہ میاں نوازشریف کا ہے وہی میرا ہے میں بھی اسی بیانیے پرقائم ہوں

    سلمان شہباز نے مزید کہا کہ ملک میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ہے ، وفاقی حکومت اورادارے صوبائی حکومتوں کے امورمیں مداخلت کرہے ہیں یہ ایک اچھا شگون نہٰں ہے

  • وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان کے معروف برآمد کنندگان کی ملاقات ،اعتماد کا بھرپوراظہار

    وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان کے معروف برآمد کنندگان کی ملاقات ،اعتماد کا بھرپوراظہار

    اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان سے پاکستان کے معروف برآمد کنندگان کی ملاقات ،اعتماد کا بھرپوراظہار ،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم سے پاکستان کے معروف برآمدکنندگان کی اہم ملاقات ہوئی جس میں برآمدکنندگان نے وزیراعظم کی پالیسیوں پربھرپور اعتماد کا اظہارکیا

    ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں وفاقی وزراء محمد حماد اظہر، سید علی زیدی، فیصل واوڈا، مشیران عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری، گورنر سندھ عمران اسمعیل، گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر، چیرمین ایف بی ار، چیئرمین ای او بی آئی اور سینئیر افسران شریک تھے

    ذرائع کے مطاب قوفد میں اووسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس، پاکستان بزنس کونسل، آٹو موبیلز سیکٹر، ٹینرز ایسوسی ایشن، ہوزری، فشریز، گارمنٹس، فارماسوٹیکل انڈسٹری، اسٹیل، ٹیکسٹائل و دیگر صنعتوں سے وابستہ ممتاز کاروباری شخصیات شریک تھیں۔

    وفد نے برآمدات میں اضافے کے حوالے سے حکومتی پالیسی اور اقدامات پر وزیر اعظم اور ان کی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

    وفد نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہوا ہے جس کے نتیجے میں معاشی عمل میں تیزی آئی ہے۔ اس حوالے سے وفد نے برآمدات میں خاطر خواہ اضافے، ایکسپورٹ آرڈرز، اندرونی طور پر سیمنٹ، اسٹیل ، آٹو موبیلز کی فروخت میں خاطر خواہ اضافے کا ذکر کیا۔ وفد ممبران نے ایکسپورٹ میں اضافے اور ملکی استعداد کو برؤے کار لانے کے حوالے سے مختلف تجاویز وزیرِ اعظم کو پیش کیں۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے ایکسپورٹرز کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کی بدولت نہ صرف ملک میں معاشی عمل تیز ہوگا، نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ اس سے دولت کی پیداوار ممکن ہوگی جس سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی۔

    وزیرِ اعظم نے برآمدکندگان اور صنعت کاروں کو یقین دلایا کہ ان کی جانب سے پیش کی جانے والی ہر قابل عمل تجویز پر غور کیا جائے گا تاکہ کاروباری برادری کے لئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں اور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

  • سپریم کورٹ کے فل کورٹ کے فیصلے سے پہلےہی بیگم قاضی فائز عیسیٰ نے خود ہی آمدنی کی تفصیلات جاری کردیں

    سپریم کورٹ کے فل کورٹ کے فیصلے سے پہلےہی بیگم قاضی فائز عیسیٰ نے خود ہی آمدنی کی تفصیلات جاری کردیں

    لاہور:سپریم کورٹ کے فل کورٹ کے فیصلے سے پہلےہی بیگم قاضی فائز عیسیٰ نے خود ہی آمدنی کی تفصیلات جاری کردیں ،اطلاعات کے مطابق قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کی جائیدادوں اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات جاری ،اطلاعات کےمطابق سپریم کورٹ کےجج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ نے اپنی جائیدادوں اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات جاری کردیں۔

     

     

    ویمن ایکشن فورم نے آرٹیکل 19 اے کے تحت ججز کے اثاثوں کے بارے خط لکھا تھا۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائر عیسیٰ نے تین سال میں 66 لاکھ 71 ہزار 722 روپے ٹیکس دیا۔

    تین سال میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آمدنی 5 کروڑ 34 لاکھ 97 ہزار 865 روپے رہی۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بتایا کہ انہوں نے فیز 2 ڈی ایچ اے کراچی میں دو 800 گز کے پلاٹ بطور وکیل خریدے جبکہ 4 کروڑ 13 لاکھ 30ہزار 856 روپے ان کے بینک اکاؤنٹ میں ہیں۔

     

     

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بتایا کہ سال 2018 میں ان کی آمدنی 1کروڑ 51 لاکھ 13 ہزار 972 روپے تھی، سال 2018 میں 22 لاکھ 916 روپے ٹیکس ادا کیا۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مطابق سال 2019 میں ان کی آمدنی ایک کروڑ 39 لاکھ 972 روپے تھی اور اس سال انہوں نے 17لاکھ 92 ہزار 7 روپے ٹیکس ادا کیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مطابق سال 2020میں آمدن 2 کروڑ 12 لاکھ 37 ہزار 921 روپے تھی جس پر 26 لاکھ 78 ہزار 799 روپے ٹیکس ادا کیا۔

    یاد رہےکہ چند دن پہلے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ پر3 کروڑ 50 لاکھ جرمانہ عائد کردیا ہے، ایف بی آر کے مطابق سرینا عیسیٰ کوتسلی بخش جوابات نہ دینے پر جرمانہ کیا گیا،سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر کے جرمانہ کرنے کے فعل کو غیرقانونی قراردے دیا ہے۔

    جسٹس قاضی قائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ کا کہنا ہے کہ وہ ٹیکس فائلر ہیں اور کراچی میں اُن کے ٹیکس ریٹرن فائل ہو چکے ہیں لیکن اس کے باوجود چئیرمین ایف بی آر نے انہیں ساڑھے تین کروڑ ٹیکس جمع کروانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔ جمع کو صحافیوں کو دیے گئے

    یک بیان میں سرینا عیسیٰ نے کہ 14 ستمبر کو انہیں چئیرمین ایف بی آر ذوالفقار احمد کی جانب سے 164 صفحات پر مبنی حکم نامہ ارسال کیا گیا جس کے مطابق اُن پر ساڑھے تین کروڑ ٹیکس واجب الادا ہے۔ سرینہ عیسیٰ نے مزید کہا کہ انہیں علم نہیں کہ یہ حکم نامہ ایف بی آر نے واقعی خود لکھا ہے یا نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تعیناتی سے قبل ہی چئیرمین ایف بی آر ذوالفقار دس مئی کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق متنازع بیان دے چکے ہیں۔ان کے بقول: ‘مجھے ٹیکس نوٹس بھجوانے کا کوئی اُن کے پاس قانونی جواز نہیں تھا۔’

    سرینا عیسیٰ نے مزید کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے 25 جون کو بھجوایا گئے نوٹس ‘خفیہ’ لکھا تھا لیکن اسکے باوجود نوٹس کو لفافے سے نکال کر بیرونی دروازے پر چسپاں کردیا گیا۔انہوں نے کہا: ‘یہ کیسا کانفیڈینشل لیٹر تھا جسے عام کر دیاگیا۔ یہ شرمسار کرنے کا ایک طریقہ ہے جو اپنایا گیا۔’

    انہوں نے کہا کہ ‘چئیرمین ایف بی آر کی جانب سے بھیجے گئے آٹھ نوٹسز کے بعد جمع کروانے کے لیے پندرہ دن کا وقت بھی مقرر نہیں کیا گیا تاہم میں نے نوٹس ملنے کے دس دن کے اندر جواب جمع کروائے۔’انہوں نے کہا کہ ‘میں نے ہرنوٹس کا تفصیلی جواب جمع کروایا ہے۔ پچیس جون کو میرے والد کا انتقال ہوا اور اسی دن ایف بی آر کا نوٹس بھی موصول ہوا تھا۔’سرینا عیسیٰ نے کہا کہ ابھی تک ایف بی آر نے ان کو سننے کے لیے باضابطہ سماعت مقرر نہیں کی۔

    انہوں نے کہا: ‘میری ایف بی آر سے درخواست ہے کہ سماعت کی تاریخ اور مقام سے آگاہ کیا جائے۔ لیکن چئیرمین ایف بی آرنے مجھے سنے بغیر مجھے حکم جاری کر دیا اور موورد الزام ٹھہرا دیا۔’انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے وہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کے معاونین سے زیادہ ہی ٹیکس ادا کیا ہو گا۔

     

     

    سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے کہا ہے کہ انہیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 3 کروڑ روپے واجب الادا ٹیکس جمع کرانے کا حکم نامہ بھیجا ہے۔سرینا عیسیٰ کا مؤقف ہے کہ ایف بی آر نے انہیں سنے بغیر غیرقانونی آرڈرپاس کیا ہے جسے وہ چیلنج کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ایف بی کے آرڈر میں ان کی تنخواہ، زرعی آمدن اور کراچی میں جائیداد کی فروخت سے حاصل آمدن شامل نہیں ہے،

    ایف بی آر نے بار بار درخواست کے باوجود انہیں گوشواروں کی تفصیلات نہیں دیں۔سرینا عیسیٰ نے بتایا کہ ’ایف بی آر نے مجھے 164 صفحات پر مشتمل آرڈر بھجوایا ہے، ایف بی آر نے یہ آرڈر 14ستمبر کو پاس کیا، اب مجھے موصول ہوچکا ہے، آرڈر میں مجھے ساڑھے 3 کروڑ واجب الادا ٹیکس جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے مجھے سنے بغیر میرے خلاف غیر قانونی آرڈر پاس کیا،

    میری نہ زرعی آمدن کو شامل کیا گیا اور نہ ہی میری تنخواہ کو شامل کیا گیا، میری کراچی میں فروخت کی گئی جائیدادوں کو بھی میری آمدنی میں ظاہر نہیں کیا گیا، میری بار بار درخواست کے باوجود مجھے میرےگوشواروں کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔سرینا عیسٰی نے کہا کہ اس آرڈر سے پہلے نہ ہی میرا کوئی بیان ریکارڈ کیا گیا، ایف بی آر کے آرڈر کو چیلنج کروں گی۔

    واضح رہے کہ 19 جون کو سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے دائر درخواست، جو صدارتی ریفرنس کےخلاف تھی، کے درخواست کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے صدارتی ریفرنس خارج کرنے کا حکم دیا تھا اور ایف بیآر کو ٹیکس معاملات سے متعلق تحقیقات کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

    ذرائع ایف بی آر کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں ایف بی آر نے سرینا عیسیٰ پر3 کروڑ 50 لاکھ جرمانہ عائد کیا ہے۔ ایف بی آر کاجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ سے متعلق فیصلہ 164 صفحات پر مشتمل ہے۔فیصلے میں بتایا گیا کہ سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر کے سوالات کا تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

    سرینا عیسیٰ پر جرمانہ 14 ستمبر کو عائد کیا گیا۔سرینا عیسیٰ کو جرمانہ کرنے سے قبل 3 شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ایف بی آر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں متعین وقت میں فیصلہ کرنا تھا۔ایف بی آر سرینا عیسیٰ کو جرمانہ کرنے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائے گا۔

     

     

    دوسری طرف جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر کے فیصلے کو یکطرفہ اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر نے مجھے سنے بغیر فیصلہ دیا ہے، جو کہ غیرقانونی ہے۔اس سے قبل سرینا عیسیٰ نے ایف بی آر کو 21اگست کے خطوط کا جواب جمع کروایا تھا۔جس میں سرینا عیسیٰ نے سوال اٹھایا کہ ایف بی آر نے میری 2243کنال زمین کی زرعی آمدن شامل نہیں کی ہے۔

    ایف بی آر نے کلفٹن کی جائیداد کی وصول آمدن بھی شمار نہیں کی۔ میری ملازمت کی آمدن بھی لندن کی جائیدادوں میں شامل نہیں کی گئی۔ایف بی آر میں جمع میری انکم ٹیکس کی تفصیلات بھی ظاہر نہیں کی گئیں۔سرینا عیسیٰ نے کہا کہ انہیں ایف بی آر کی ٹیم پر اعتماد نہیں ہے۔ایف بی آر کی ٹیم میرے گوشواروں میں بھی ردوبدل کرسکتی ہے۔

    اس حوالے سے سرینا عیسیٰ نے کہا تھا کہ FBR نے ان کا انکم ٹیکس ریکارڈ اور بینکنگ کا ریکارڈ غیر قانونی طریقوں سے حاصل کیا ہے اور اس کے بعد ان تفصیلات کو وزیر اعظم عمران خان، احتساب پر وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر، وزیر قانون فروغ نسیم اور سابق اٹارنی جنرل انور منصور تک بھی پہنچایا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا انہیں بھی ان افراد کے ٹیکس گوشواروں تک رسائی مل سکتی ہے؟

    ذرائع کے مطابق FBR نے متعدد بار سرینا عیسیٰ کی جانب سے ان کی غیر ملکی جائیداد کے لئے آمدنی کے ذرائع کے حوالے سے جمع کروائی گئی دستاویزی توضیح کوماننے سے انکار کر دیا ہے. اب تک FBR کی جانب سے سرینا عیسیٰ کو چار نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں، جن کے انہوں نے جوابات بھی داخل کروائے ہیں۔ لیکن بیورو کی جانب سے ہر مرتبہ ان کے داخل کروائے گئے جواب پر اعتراضات اٹھائے جاتے رہےہیں تاہم اب ایف بی آر نے ان پر ساڑھے تین کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔