Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کیپٹن ر صفدر کے بعد مریم نواز گرفتار

    کیپٹن ر صفدر کے بعد مریم نواز گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورت کے مطابق پولیس نے مریم نواز کو گرفتار کر لیا

    نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے مریم نواز کو ہوٹل سے گرفتار کیا، ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مریم نواز واپس آئیں گی اور پریس کانفرنس کریں گی تا ہم پولیس مریم نواز کو ہوٹل سے لے گئی ہے اور کچھ بھی بتانے سے انکار کیا ہے

    ن لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مریم نواز ترجمان زبیر کے گھر گئی ہیں

    قبل ازیں مولانا فضل الرحمان مقامی ہوٹل پہنچ گئے، اور مریم نواز سے ملاقات کی ہے،اے پی ڈی ایم کے دیگر رہنما بھی ہوٹل پہنچ رہے ہیں،اس کے بعد مشترکہ لائحہ عمل اور پریس کانفرنس کا امکان ہے

    مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا

    مریم نواز کے ترجمان کیپٹن ر صفدر کو تھانے ملنے گئے تو کیا ہوا؟

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری میں کس کا ہاتھ؟ کامران خان نے نام بھی بتا دیا

    پولیس نے کیپٹن ر صفدر کو ناشتے میں کیا دیا؟

    مریم کے ہاں کیپٹن ر صفدر کی کیا اوقات؟ آج دنیا نے دیکھ لیا

    شوہر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز نے کس سے کیا رابطہ؟

    واضح رہے کہ نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو آج صبح کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ہوٹل میں مریم نواز شریف کے کمرے کا دروازہ کھلوا کر زبردستی اندر داخل ہوئی اور کیپٹن صفدر کو ساتھ لے گئی۔ وہ مریم نواز شریف کے ساتھ کراچی گئے تھے اور جلسے کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھے.

     

    میرا شوہر گرفتار، میں ہر گز یہ کام نہیں کروں گی، مریم نواز کا ہوٹل میں بڑا فیصلہ

  • صدرڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کو بھارتی حکومت نے دعوت نامہ بھجوا دیا

    صدرڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کو بھارتی حکومت نے دعوت نامہ بھجوا دیا

    ماسکو میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے اعظم کے اجلاس میں شرکت کے لئے روس نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو دعوت نامہ بجھوادیا ہے۔روس آئندہ ماہ کی 10 تاریخ کو ایس سی او کے وزرائے اعظم کی میٹنگ کی میزبانی کر رہا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں قازقستان، کرغزستان، روس، چین ،تاجکستان، ازبکستان، ہندوستان اور پاکستان شامل ہیں۔ باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی سربراہی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کا اجلاس 30 نومبر کو منعقد ہو گاجس میں چینی وزیر اعظم بھی شرکت کریں گے جب کہ پاکستان سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو دعوت نامہ بھجوا دیا گیا ہے۔ نئی دہلی میں وزارت خارجہ کے حکام نے فون پر باغی ٹی وی کو بتایا کہ بھارت نے رواں سال ایس سی او کونسل کی سربراہی سنبھالی ہے۔ باغی ٹی وی کو بتایا گیا کہ بھارت ایس سی او کے ایجنڈے کو مزید تقویت دینے کے لئے تعمیری کردار ادا کررہا ہے اور معاشیات اور تجارت کے شعبوں کے ساتھ ساتھ صحت، ایس اینڈ ٹی اور ثقافت کو فروغ دینے کے حوالے سے بھارت کے تجویز کردہ کئی اقدامات کی ایس سی او نے تائید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ابھی یہ فیصلہ نہیں کیاگیاکہ اجلاس ورچوئل ہوں گے یا رہنماؤں کی براہ راست موجودگی کے ساتھ ان کا انعقاد کیا جائے گا۔

  • میرا شوہر گرفتار، میں ہر گز یہ کام نہیں کروں گی، مریم نواز کا ہوٹل میں بڑا فیصلہ

    میرا شوہر گرفتار، میں ہر گز یہ کام نہیں کروں گی، مریم نواز کا ہوٹل میں بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے شوہر کی گرفتاری کے بعد اپنا پہلا باضابطہ رد عمل دے دیا ہے

    مریم نواز کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بھی ہوا،مریم نواز ںے گزشتہ روز کے مقدمے میں ضمانت کرانے سے انکار کردیا ہے، مریم نواز نے یہ فیصلہ ن لیگ کی مرکزی قیادت سے رابطے کے بعد کیا، اجلاس میں شاہد خاقان عباسی، پرویز رشید، مفتاح اسماعیل، جاوید لطیف، مریم اورنگزیب اور دیگرپارٹی رہنما شریک تھے۔

    مریم نواز نے خواتین کارکنان سے ملاقات کی ہے، مریم نواز اپنے شوہر کی گرفتاری کے بعد ہشاش بشاش ہیں، ایسے لگ رہا تھا جیسے انہیں اپنے شوہر کی گرفتاری کی کوئی پرواہ نہیں، مریم نواز نے مقامی ہوٹل میں خواتین ورکرز سے ملاقات کی

    مقامی ہوٹل میں ن لیگ کے وکلا بھی مریم نواز کے پاس گئے اور وکالت نامے پر دستخط کرنے کا کہا جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں ضمانت نہیں کرواؤن گی، بے شک مجھے گرفتار کر لیا جائے

    مقامی ہوٹل میں مریم نواز سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ مہمان بن کر آئیں ملزم بن گئیں کیا کہیں گی جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں پریس کانفرنس کرکے رد عمل دونگی

    دوسری جانب باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق مریم نواز اسی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرنا چاہتی ہیں جس کے لئے انتظامیہ سے اجازت لی جائے گی ، اجازت ملنے پر مریم نواز اپنا موقف پیش کریں گی

  • پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنانے کی تاریخ کا اعلان

    پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنانے کی تاریخ کا اعلان

    پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراعظم کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنانے کی تاریخ کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 29 اکتوبر کو سنایا جائے گا،

    اے ٹی سی نے وزیراعظم کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا، علیم خان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے، اسلئے عدالت پیش نہ ہوئے، عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی

    پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کو او ایس ڈٰی بنا دیا گیا

    واضح رہے کہ اگست 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دھرنا دیا تھا جس کے دوران دونوں جماعتوں کے کارکنان نے پولیس رکاوٹیں توڑ کر وزیراعظم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی اور مبینہ طور پر پی ٹی وی پر حملہ کیا۔ اس دوران شاہراہِ دستور پر تعینات پولیس اہلکاروں اور مظاہرین میں جھڑپ ہوئی اور پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے 50 مظاہرین نے مبینہ طور پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) عصمت اللہ جونیجو کو حملہ کر کے زخمی کیا تھا۔

    اسلام آباد پولیس نے ان تمام واقعات کے مقدمات عمران خان، طاہر القادری، عارف علوی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور راجہ خرم نواز گنڈاپور کے خلاف درج کئے جن میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئیں

    پی ٹی وی،پارلیمنٹ حملہ کیس،پارلیمنٹ کا جنگلہ کیوں توڑا گیا تھا؟ وکیل نے بتا دیا

  • کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی

    کیپٹن ر صفدر کو کراچی پولیس نے نجی ہوٹل سے گرفتار کیا، مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اطلاع دی کہ انکے شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیپٹن ر صفدر ہوٹل کے باہر کھڑے ہیں، پولیس والے بھی انکے ہمراہ ہیں، کیپٹن ر صفدر کو وی وی آئی پی پروٹوک دیتے ہوئے پولیس والے فرنٹ سیٹ پر بٹھا کر لے کر جاتے ہیں، کیپٹن ر صفدر کو ملزمان کی طرح ٹریٹ نہیں کیا گیا بلکہ فرنٹ سیٹ پر بٹھا یا گیا

    https://twitter.com/_JZRANA/status/1318060167976620032

    پولیس کی گاڑی میں بیٹھتے وقت کیپٹن ر صفدر نے ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگائے بعد ازاں پولیس اہلکار نے گاڑی کا دروازہ کھولا اور کیپٹن ر صفدر فرنٹ سیٹ پر بیٹھے

    مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار

    واضح رہے کہ شہر قائد کراچی مین مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے کیس میں کراچی پولیس نے نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر لیگی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

  • مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار

    مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی مین مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے کیس میں کراچی پولیس نے نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر لیگی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔

    مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر شوہر کو حراست میں لے لیا، پولیس کیپٹن (ر) صفدر کو گاڑی میں بٹھا کر تھانے لے گئی۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی درخواست پر کیپٹن (ر) صفدر، مریم صفدر سمیت 200 لیگی کارکنوں کے خلاف برگیڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ قائداعظم مزار پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ 6،8 اور 10 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز پی ڈی ایم کے جلسے سے قبل ن لیگی رہنماؤں کی مزار قائد پر حاضری کے دوران سیاسی نعرے بازی کی گئی تھی۔

  • کیاہم جانورہیں کہ جوچارہ ڈال دیں اورہم قبول کرلیں ہمارےبغیرپاکستان مکمل نہیں اپناحق چھیننےکےلیےہم ایک ہیں:مولانافضل الرحمن

    کیاہم جانورہیں کہ جوچارہ ڈال دیں اورہم قبول کرلیں ہمارےبغیرپاکستان مکمل نہیں اپناحق چھیننےکےلیےہم ایک ہیں:مولانافضل الرحمن

    کراچی :ہم جانور نہیں کہ چارہ ڈال دیں اور ہم قبول کر لیں ہمارے بغیر پاکستان مکمل نہیں،اپنا حق لینے کے لیے ہم سب ایک ہیں : پاکستان خدا کے رسول کا پاکستان ہے جہاں ناموس رسالت ختم نبوت ناموس صحابہ اہل بیت پر قربان ہونے والے لوگ ہیں ۔یہ سب حسین کے پیروکار ہیں جنہوں نے کبھی یزید کے کردار کو تسلیم نہیں کیا

    اطلاعات کے مطابق آج کراچی میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہمیں جانورنہ سمجھیں ، پی ٹی ایم اورپی ڈی ایم کا چولی دامن کا ساتھ ہے

    مولان فضل الرحمن نے کہا ہےکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم یہ رویہ قبول کرلیں ، مولانا کہا کہ سن لیں کہ ہمارے بغیرپاکستان مکمل نہیں ہے ، مولانا فضل الرحمن نے مزید کہاکہ جوہمارا حق چھینا گیا ہے اس حق کولینے کے لیے ہم سب اپوزیشن والے سب اکٹھے ہیں ،

    مولانا نے پی پی پی کے حوالے سے کہا کہ آج کی رات 18 اکتوبر ہمیں ان شہدا کی یاد دلا رہی ہے جو آپ محترم کے استقبال کے لیے جمع تھے اور اس قافلے پر خود کش حملہ ہوا جس میں دو سو سے زائد شہید ہوئے ۔۔سینکڑوں لوگ معذور ہو گئے اجتماع کی وساطت سے تمام شہدا اور سانحہ سے متاثر کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں

    آج وہ قرض بھی چکانا چاہتا ہوں جو اسی مہینے کے آخر میں آزادئ مارچ کا آغاز کیا تھا اور خلوص محبت کے ساتھ ہمیں کراچی سے رخصت کیا

    پی ڈی ایم درحقیقت آزاد جمہوری فضاؤں کو بحال کر رہا ہے دو سال سے میدان میں ہیں ۔مجبور کیا جا رہا ہے کہ دھاندلی کے نتیجے میں قائم حکومت کو تسلیم کر لیں لیکن تمام مراحل گزر گئے ۔ہمیں ڈرایا گیا ہمیں لالچ اور ترغیب بھی دی گئی ہم دھمکیوں سے مرعوب نہ ہوئے آج بھی موقف پر قائم ہیں کٹھ پتلی حکومت قبول نہیں اسکے ہاتھ پر بیعت کرنے کو تیار نہیں

    گوجرانوالہ میں تاریخی جلسہ ہوا ۔نواز شریف نے بھی خطاب کیا انکا خطاب الیکٹرانک میڈیا پر نہیں دکھایا گیا

    مولانا نے کہاکہ ایک کروڑ نوکریاں نہیں دیں ۔36 لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے ۔خدا کا خوف کریں جب سے پاکستان بنا تب سے اب تک کل ملازمین شاید ایک کروڑ نہ ہوں کوئی عقل کی بات بھی ہوتی ہے۔ پاکستان کے ملازمین کی تعداد آج بھی ایک کروڑ نہیں آپ کیسے دیں گے۔ نوجوان ان پر کیوں اعتماد کرتے ہیں

    50 لاکھ مکانات۔کراچی والوں کو کیا مکان دیں گے تجاوزات کے نام پر گھر گرا دیئے انکو بے گھر کرنا آتا ہے گھر دینا نہیں ان میں اہلیت صلاحیت نہیں

    غریب آدمی اس قابل نہیں رہا کہ راشن خرید سکے۔ قوت خرید ختم کر دی ۔غریب بچے فروخت کر رہے ہیں ۔غریبو۔بھائیو دنیا میں انقلاب دولت مندوں نے کبھی نہیں لایا انقلاب غریب لاتے ہیں انقلاب آ کر رہے گا۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ ممکن نہیں کہ ہم اس حکومت کو تسلیم کرلیں، عزت نفس کو قربان کرکے ہم نے زندگی گزارنا نہیں سیکھا، ہم پاکستان کو حقیقی آزادی سے ہمکنار کرنے کا علم سربلند رکھیں گے

    اٹھارویں ترمیم پر ان کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم پاس کرکے ہم نے کسی حد تک صوبوں کو خودمختاری دی تھی، سندھ اور بلوچستان کے جزائر پر قبضہ اٹھارویں ترمیم اور آئین کے خلاف ہوگا، جزائر سندھ اور بلوچستان کے ہیں، ان پر سندھ اور بلوچستان کے عوام کاحق ہے ،

    ان کا کہنا تھاکہ ایسی کوئی ترمیم قبول نہیں کی جائے گی جس سے لوگوں کے حقوق میں کمی آئے، اگر سندھ کے عوام نہیں چاہتے تو کسی کا باپ سندھ کو تقسیم کرنے کی جرات نہیں کرسکتا۔

  • امریکاکورونا کیلئےپاکستان جیسےاقدامات کرتا توکھربوں ڈالربچالیتا،دنیا عمران خان کوفالوکرے:عالمی ماہرِاقتصادیات

    امریکاکورونا کیلئےپاکستان جیسےاقدامات کرتا توکھربوں ڈالربچالیتا،دنیا عمران خان کوفالوکرے:عالمی ماہرِاقتصادیات

    عالمی بینک کے سابق چیف اکونومسٹ اور اوبامہ کی اکنامک کونسل کے صدر لیری سمرز نے پاکستان کے کورونا اقدامات کو زبردست قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا پاکستان کی طرح کووڈ کے خلاف اقدامات کرتا تو دس ٹرلین ڈالرز بچاے جا سکتے تھے.

    اس سے قبل عالمی ادارہ صحت، عالمی اقتصادی فورم اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے انٹر نیشنل پالیسی سنٹر فار انکلوسیو گروتھ (IPC-IG) کی جانب سے منعقدہ نے بھی پاکستان کے کوروناوائر کی روک تھام کے لیے اقدامات کو دنیا کے لیے قابل تقلید قرار دے چکے ہیں اور کہہ چکے ہیں کہ دنیا کو پاکستان سے سیکھنا چاہے۔

    پاکستان کی سول اور عسکری قیادت. وفاقی اور صوبائی سول انتظامیہ اور پاکستان آرمی نے تاریخی اقدامات سے نہ صرف قیمیتی جانوں کو بچایا بلکہ عوام کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا۔

    ایک ایسے وقت میں جب خطے اور دنیا میں اکثر ممالک کو تنقید کا سامنا ہے پاکستان کی کرونا حکمت عملی کی تعریف اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہو کر چیلیجز کو کامیابیوں میں بدل سکتے ہیں۔

    امریکی اکنامک ایڈوائزری کونسل کےسابق سربراہ نے پاکستان کی کورونا کےخلاف حکمت عملی کی شاندار انداز میں تعریف کی۔ اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کی طرح اقدامات کرتا تو10 ٹریلین ڈالرزکی بچت ہوسکتی تھی۔

    یاد رہے کہ عالمی بینک کے سابقہ سربراہان نے پاکستان کےکرونا اقدامات کوزبردست قرار دیا جبکہ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیوایچ او)،ورلڈ اکنامک فورم بھی حکومتی اقدامات کی تعریف کرچکے ہیں۔

    ورلڈاکنامک فورم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ ’کرونا کے خلاف جنگ میں دنیا کو پاکستان سے سیکھنا چاہیے‘۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ راہول گاندھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شرح نمو کے حوالے سے انڈیکس شیئر کرتے ہوئے بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر شدید تنقید کی تھی۔

    راہول گاندھی نے اپنی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ کرونا بحران کے دوران حکومت پاکستان نے بھارت سے بہت زیادہ بہتر اقدامات کیے۔

    مائیکرو سافٹ کے بانی اور سماجی رہنما بل گیٹس نے بھی عمران خان کے اقدامات کی تعریف کی اور مائیکرو لاک ڈاؤن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے دیگر ممالک سے اسے اپنانے کا مشورہ دیا تھا۔

  • سندھ کے جزیروں پرقبضے نہیں کرنے دیں گے،آرڈیننس واپس نہ لیا تو لات مار کر باہر  پھینکیں گے،بلاول بھٹو

    سندھ کے جزیروں پرقبضے نہیں کرنے دیں گے،آرڈیننس واپس نہ لیا تو لات مار کر باہر پھینکیں گے،بلاول بھٹو

    جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے تاریخی دن ہے، کارساز کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، تمام آزادیوں کا ضامن جمہوری نظام ہے، حکمران اپنے فرض ادا کرنے سے منکر ہیں، آج غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہےہیں، وزیراعظم کو منہگائی کی خبر ٹی وی سے ملتی ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ شہدا جمہوریت کا قرض ہم نے ادا کرنا ہے ۔ انقلاب کی آواز سنائی دے رہی ہے ۔جس صبح کے لئے جانیں دیں وہ ضرور آئے گی ۔تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں فیصلے عوام کریں گے۔ آئین کی بالادستی کی جنگ لڑنی ہے ۔ایک ایک کر کے تمام ادارے کھوکھلے کئے جا رہے ہیں جو عوام کے حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں ۔

    شہید بے نظیر کی یاد نیا جذبہ اور کامیابی کی نوید دیتی ہے۔ شہدا کا غم زندگی بھر ساتھ چلے گا۔ ہمیں غم کو طاقت میں بدلنا ہے جس طرح بے نظیر نے بھٹو کے عدالتی قتل کو اپنی طاقت میں بدلا تھا۔ 18 اکتوبر کو بے نظیر نے کہا کہ مجھے دھماکوں سے نہیں ڈرایا جا سکتا ۔ دو دھماکوں کے بعد وہ ہسپتال کارکنان کے ساتھ پہنچیں وہ جانتی تھی اصل نشانہ وہ ہیں ۔ وہ پاکستان چھوڑتی تو قاتلوں سے بچ سکتی تھی وی بہادری میں بے نظیر تھی کبھی کارکنان کا ساتھ نہیں چھوڑا

    بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عدلیہ میڈیا پر دباو ۔پارلیمان میں بولنے کی اجازت نہیں ۔ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا یے۔ یہ اقتدار کی لڑائی نہیں ۔

    سندھ میں ایک طوفان آٹھ رہا ہو ۔ہوش کے ناخن لو۔ آرڈیننس واپس نہ لیا تو لات مار کر باہر پھینکیں گے۔ آئر لینڈ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ۔قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ عمران خان نے کراچی کو دھوکا دیا۔ فارن پالیسی تباہ ہو گئی۔کشمیر کا سفیر بننے کا دعوی اور کلبھوسن کا وکیل بن چکا ہے ۔اب کشمیر کا سودا کر لیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کیلئے نیب کا اندھا قانون اور وزیراعظم کے ساتھیوں کیلئے عوام کے پیسے ہیں، پنجاب کے ساتھ ایک مذاق کیا جارہاہے، سندھ کے حقوق پر ڈاکے ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو الٹی میٹم دیا کہ بلوچستان اور سندھ کے جزائر پر ایک آرڈیننس کے ذریعے قبضے کی کوشش کی جاتی ہے، وفاق کو آرڈیننس واپس لینا پڑے گا، سندھ میں ایک طوفان اٹھ رہا ہے، اگر آپ آرڈیننس واپس نہیں لیتے تو ارکان پارلیمنٹ کو کہتاہوں سینیٹ میں اس آرڈیننس کو لات مار کرباہر کردیں، یہ جزائر یہاں کے مچھیروں کے ہیں، ہم آپ کو ان جزائر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس نالائق، نااہل وزیراعظم کو جانا پڑے گا، گرفتار کرنا چاہتے ہو تو شوق پورا کرو مگر یاد رکھنا عوام خاموش نہیں بیٹھیں گے، اگر ہمیں جیلوں میں ڈالا جائےگا تو ہماری حق کی صدائیں جیلوں کی دیواریں ہلا دیں گی۔

  • پی ڈی ایم؛پی ٹی ایم ساتھ ساتھ،مریم نواز،محسن داوڑ،محمود اچکزئی،اخترمینگل سمیت کئی رہنماوں کا خطاب، قومی اداروں پرپھرتنقید

    پی ڈی ایم؛پی ٹی ایم ساتھ ساتھ،مریم نواز،محسن داوڑ،محمود اچکزئی،اخترمینگل سمیت کئی رہنماوں کا خطاب، قومی اداروں پرپھرتنقید

    کراچی : پی ڈی ایم؛پی ٹی ایم ساتھ ساتھ،مریم نواز،محسن داوڑ،محمود اچکزئی،اخترمینگل سمیت کئی رہنماوں کا خطاب بلاواسطہ اوربالواسطہ قومی ادارون پرتنقید ،اطلاعات کے مطابق گیارہ جماعتی حکومت مخالف اتحاد، پی ڈی ایم کاجلسہ کراچی کے جناح باغ میں جاری ہے اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے قومی اداروں پربالواسطہ اوربلاواسطہ سخت تنقید جاری ہے ،

    ذرائع کے مطابق کراچی جلسے میں پی ٹی ایم اورپی ڈی ایم ایک ساتھ نظرآرہے ہیں ، دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک اس جلسے سے پی ٹی ایم کے محسن داوڑ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل سمیت دیگر سیاسی رہنما خطاب کر چکے ہیں۔

    کراچی میں ہونے والے اس احتجاجی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کی کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے گذشتہ روز کی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ابھی تو ایک ہی جلسہ ہوا اور تم گھبرانا شروع ہو گئے بلکہ اپنے ہو ش و ہواس بھی کھو بیٹھے ہو۔‘

    مریم نواز نے وزیراعظم کے نام پیغام میں کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ آپ دباؤ میں ہیں لیکن اگر نہیں جانتے کہ دباؤ اور پریشر میں وقار کیسے برقرار رکھا جاتا ہے تو اپنے ساتھیوں سے مشورہ کر لیتے۔‘مریم نواز نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر عمران خان کے دھرنے کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس وقت نواز شریف بطور وزیراعظم گھبرائے نہیں اور وہ دباو میں نہیں آئے۔

    ن لیگ کی نائب صدرمریم نواز نے کہا کہ ’مجھے آج لاہور اور کراچی کی سڑکوں میں کوئی فرق نہیں دکھائی دیا۔ میں پیپلز پارٹی کی حکومت اور مراد علی شاہ کو جس طرح انھوں نے کورونا میں خدمات سرانجام دیں میں انھیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔‘مریم نواز سے وزیراعظم کی جانب سے خود کو ’نانی‘ کہنے پر بھی تبصرہ کیا اور کہا کہ وہ ایک نہیں دو بچوں کی نانی ہیں اور یہ ایک بہت مقدس اور خوبصورت رشتہ ہے۔ ’آپ نے میری نہیں اس مقدس رشتے کی تذلیل کی ہے۔‘

    مریم نواز نے عوام سے سوال کیا کہ کیا وعدے کے مطابق پچاس لاکھ گھر بنے۔ انھوں نے کہا کہ کیا نوکریاں روز گار کے مواقع پیدا ہوئے۔ ’کراچی کے بھائیوں کیا ایک اینٹ بھی لگائی ہے ،مریم نواز نے کہا کہ تم کہتے ہیں تم غدار ہو۔ یہ جواب ہے عوام کے سوالوں کا۔ بابائے قوم یہ جن کا مزار ہے۔ فاطمہ جناح جو ان کی بہن تھیں۔ یہ غداری کے جو سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہو یہ تب سے چلے آ رہے ہیں۔

    کراچی میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ اس ملک میں آزاد صرف آئین توڑنے والے ہیں۔

    بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ’ایوب، مشرف کو غازی کہا جاتا ہے لیکن جنھوں نے خون دیا اس دھرتی کے لیے انھیں غدار کہا جاتا ہے۔ یہ ملک، اس ملک میں بسنے والی عوام کے لیے بنایا گیا ہے یا کنٹونمنٹ کے لیے بنایا گیا ہے۔‘

    بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ’ہم ساحل کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے اب سندھ کے جزیروں پر قبضہ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ آپ قبضہ گیر ہیں۔ چاہے ساحل کتنا بھی چھوٹا ہو ہم اس پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔‘

    پاکستان اپوزیشن کی ایک بڑی جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جو بھی آئین کو معطل کرتا ہے وہ سزائے موت کا حقدار ہے۔انھوں نے پاکستانی ایجنسیوں کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ انھیں ہم سے وعدہ کرنا ہو گا کہ وہ آئین کے دائرے میں رہیں گی۔

    محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان ہمیں کسی نے خیرات میں نہیں دیا ہم سب اس ملک کے رہنے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پی ڈی ایم پاکستان کی تشکیل نو چاہتی ہے۔ عوام کی طاقت سے پاکستان میں ووٹ کی عزت بحال کریں۔‘انھوں نے بلوچستان، وزیرستان اور سوات میں حالات کی خرابی کا تذکرہ کیا۔

     

    کراچی میں باغ جناح میں جاری پی ڈی ایم کے اس جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ گوجرانوالا جلسے میں تقریر کے دوران سابق وزیراعظم نے جو الزامات عائد کیے ان کی تحقیقات ہونی چاہیے تھی لیکن ایسا نہیں ہوا۔انھوں نے اپنے خطاب میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ آج ہی اعلان کریں کہ سنہ 1947 سے اب تک جو ہوا ہے ہم اس کے لیے ایک ٹروتھ کمیشن بناتے ہیں۔ جو آپ نے الزامات لگائے اس کی بھی تحقیقات کریں جو میاں صاحب نے الزامات لگائے ان کی بھی تحقیقات کریں۔‘

    محنس داوڑ نے جبری گمشدگیوں کے معاملے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ فوج کی جانب سے کامیاب آپریشنز کے دعوے تو کیے گئے لیکن اب ایک مرتبہ پھر سے خیبرپختونخوا میں دہشتگرد منظم ہو رہے ہیں۔محسن داوڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ٹارگٹ کلنگ اور جھوٹی ایف آئی آر ہمیں ہمارے نظریات سے نہیں ہٹا سکتی ہے۔