Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • اسکردو لینڈ سلائیڈنگ میں پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید،پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

    اسکردو لینڈ سلائیڈنگ میں پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید،پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری

    اسکردو: اسکردو لینڈ سلائیڈنگ میں پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید،پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ،اطلاعات کے مطابق اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پیش آنے والے حادثے میں پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔

    انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جگلوٹ اسکردو روڈ پر تنگس پری باغیچہ کے قریب بھاری لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور راولپنڈی سے اسکردو جانے والی مسافر بس بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکرکئی مسافروں سمیت پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔شہید ہونے والے سپاہیوں میں سوناخان،آصف،ارشد اور سپاہی فاروق شامل ہیں۔ آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس ٹیم ایمبولینسز کے ہمرا ہ جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔

    خیال رہےکہ آج اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مسافر بس کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے4 جوانوں سمیت 16 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ بس میں 18 مسافر سوار تھے، 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ مزید 6 افراد بعد میں دم توڑ گئے۔

    ایس ڈی پی او محمد حسن کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کوچ میں سوار 16 افراد جاں بحق ہوئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 6 افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ لاشیں نکالنے کے بعد اب سڑک کو ٹریفک کے لیے بحال کیا جا رہا ہے جبکہ ہلاک اور زخمی ہو نیو الوں کو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • سیاست کی آڑمیں بانی پاکستان کےمزارکی بیحرمتی:ایسا تو کوئی گیاگزرا انسان بھی نہیں سوچ سکتا،مقدمہ دائرکروں گا،اہم شخصیت کااعلان

    سیاست کی آڑمیں بانی پاکستان کےمزارکی بیحرمتی:ایسا تو کوئی گیاگزرا انسان بھی نہیں سوچ سکتا،مقدمہ دائرکروں گا،اہم شخصیت کااعلان

    کراچی :سیاست کی آڑمیں بابائےقوم بانی پاکستان کےمزارکی بیحرمتی:ایسا توکوئی گیاگزرابھی نہیں سوچ سکتا،مقدمہ دائرکروں گا،اہم شخصیت کااعلان ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے مزار قائد کے تقدس کی پامالی پر لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز دیگر پارٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس دوران ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے ’ووٹ کو عزت دو‘ اور ’مادر ملت زندہ باد‘ کے نعرے لگوائے تھے۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی گیا گزرا انسان بھی کسی دشمن کی قبرکی بیحرمتی کا سوچ بھی نہیں سکتا یہ توپھربانی پاکستان کی قبراورمزار تھا ،ادھر وفاقی وزراء نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے تاہم پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی نے لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

    رکن سندھ اسمبلی راجا راظہر کا کہنا تھا کہ مزارقائدکےتقدس کی پامالی پر ن لیگی رہنماؤں پرمقدمہ درج کرائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز ، صفدر اعوان، نہال ہاشمی اور دیگر لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

  • مریم نوازمزارقائد پربھی سیاست سےبازنہ آئیں،قوم کےسرشرم سے جھکادیے،شوہرصفدرکو”ووٹ کوعزت دو”نعرےلگانے کاحکم

    مریم نوازمزارقائد پربھی سیاست سےبازنہ آئیں،قوم کےسرشرم سے جھکادیے،شوہرصفدرکو”ووٹ کوعزت دو”نعرےلگانے کاحکم

    کراچی :آہ !مریم نوازمزارقائد پربھی سیاست سے بازنہ آئیں،قبرکااحترام پامال،شوہرصفدرکو فاتحہ خوانی کی بجائے”ووٹ کوعزت دو”نعرے لگانے کاحکم،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازبابائے قوم کے مزارپرسیاست کرکے قوم کے سرشرم سے جھکادیئے

    ذرائع کے مطابق آج جب پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسہ عام میں شرکت کیلئے کراچی پہنچیں تواس دوران مریم نواز کے استقبال کے لیے کارکنوں کی بڑی تعداد ائیرپورٹ کے باہر موجود تھی۔ کارکنوں نے لیگی نائب صدر کا پر تپاک استقبال کیا اور جگہ جگہ ان کی گاڑی پر گل پاشی کی۔

     

     

     

    کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کی گاڑی کے بونٹ پر کیک بھی کاٹا گیا جب کہ کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے۔

     

    ذرائع کے مطابق مریم نواز ائیرپورٹ سے قافلے کے ہمراہ بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے مزار قائد پہنچیں۔جب مریم نوازمزارقائد میں داخل ہوئیں تواس وقت بھی بابائے قوم کے مزارکی بیحرمتی کرتے ہوئے وہاں احترام کی بجائے شدید نعرے بازی کی گئی

    ذرائع کے مطابق اس دوران جب مریم نوازنے فاتحہ کےلیےہاتھ اٹھائے تو اس دوران کیپٹن (ر) صفدرنے فاتحہ خوانی نہیں بلکہ ان کو پابند کیا گیا تھا کہ جونہی مریم نوازفارغ ہوں توآپ نے زورزور سے "ووٹ کوعزت دو” کے نعرے لگانے ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران کچھ بڑی عمرکے لوگوں کی طرف سے یہ آوازیں بھی سننے کوملیں کہ قبراورمزار کا احترام کریں یہ سیاست یہاں نہ کریں جس پرخاموشی کی بجائے کیپٹن صفدر نے مریم کی طرف منہ کرکے زور زور سے نعرے لگانے شروع کردیئے

    ادھر ذرائع کے مطابق مریم نواز کی طرف سے مزارقائد پراس قسم کے نعروں پرپورے ملک میں‌شدید ردعمل پایاجارہا ہے ، اکثرسوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ آخریہ خاتون کیا چاہتی ہے ؟

    ادھر ذرائع کے مطابق مریم نواز اس دورے سے بہت خوش ہوئی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہمارا بیانیہ اصولوں اورآئین کی حکمرانی کے لیے ہے، کراچی کی عوام نے عزت، محبت اورشفقت دی ساری زندگی کراچی کے عوام سے جڑگئی ہوں۔

  • زرداری اورعمران بھائی بھائی:مریم نوازکی اصلیت سامنے آئی:اے اہل وطن کچھ سمجھ آئی ؟دیکھنا نہ بھولیئے،سننا نہ بھولیئے

    زرداری اورعمران بھائی بھائی:مریم نوازکی اصلیت سامنے آئی:اے اہل وطن کچھ سمجھ آئی ؟دیکھنا نہ بھولیئے،سننا نہ بھولیئے

    کراچی:زرداری اورعمران بھائی بھائی:مریم نوازکی اصلیت سامنے آئی:اے اہل وطن کچھ سمجھ آئی ؟،اطلاعات کے مطابق مریم نواز جب پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کےلیے کراچی پہنچیں توایک عجیب منظردیکھنے کوملا

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کی سڑکوں پرپیپلزپارٹی کی طرف سے ن لیگ کے رہنما اوربرطرف سابق وزیراعظم نوازشریف اورمریم نواز کے بڑے بڑے پوسٹرآویزاں کئے گئے

     

    ذرائع کے مطابق اس دوران مریم نواز کی طرف سے شکریہ کے الفاظ بھی ادا کئے گئے اورمریم نواز نے اس وقت یہ آواز بلند کی کہ نوازشریف اورزرداری بھائی بھائی، اس پراس کارواں میں شامل کارکن بڑے مذبذب نظرآئے

    ذرائع کے مطابق اس منظرکودیکھ کرایک ن لیگی کارکن نے اپنی قائد مریم نوازشریف کے ایک جلسئہ عام میں لگائے جانے والے نعروں پرمشتمل ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم صاحبہ آپ کیاچاہتی ہیں اپنا ماضی تو دیکھیں

  • مریم نوازکا کراچی میں شاندار استقبال،مریم کی خواہش پر گاڑی کے بونٹ پر کارکنوں کا ’ریڈ انڈینز‘ ڈانس

    مریم نوازکا کراچی میں شاندار استقبال،مریم کی خواہش پر گاڑی کے بونٹ پر کارکنوں کا ’ریڈ انڈینز‘ ڈانس

    کراچی :مریم نوازکا کراچی میں شاندار استقبال،مریم کی خواہش پر گاڑی کے بونٹ پر کارکنوں کا ’ریڈ انڈینز‘ ڈانس ،اطلاعات کے مطابق کرپشن پربرطرف سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کراچی میں شاندار استقبال کیا گیا ،

    لیگی ذرائع کے مطابق مریم نواز کی گاڑی کے بونٹ پر ’ریڈ انڈینز‘ ڈانس مریم نواز کی خواہش پرکیا گیا ، جسے مریم نواز نے بہت پسند کیا،مریم نواز نے ریڈانڈین ڈانس کی ویڈیوشیئرکرکے انڈین ڈانس سے متاثرہونے کا اظہارکیا

    دوسری طرف اطلاعات یہ ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شر کت کیلئے کراچی پہنچ گئیں۔

    مریم نواز کے استقبال کے لیے کارکنوں کی بڑی تعداد ائیرپورٹ کے باہر موجود تھی۔ کارکنوں نے لیگی نائب صدر کا پر تپاک استقبال کیا اور جگہ جگہ ان کی گاڑی پر گل پاشی کی۔

    کارکنوں کی جانب سے مریم نواز کی گاڑی کے بونٹ پر کیک بھی کاٹا گیا جب کہ کارکن ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالتے رہے۔

    لیگی نائب صدر کی گاڑی کے بونٹ پر ’ریڈ انڈینز‘ کا روپ دھارے کارکن ڈانس کرتے رہے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے ڈانس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ریڈ انڈین‘ بھی کراؤڈ میں موجود ہیں ۔

  • نوازشریف! کلام مودی کا زبان آٔپ کی :سچ پوچھیں‌توآپ میں‌ مودی کی روح بول رہی ہے: چوہدری پرویز الٰہی

    نوازشریف! کلام مودی کا زبان آٔپ کی :سچ پوچھیں‌توآپ میں‌ مودی کی روح بول رہی ہے: چوہدری پرویز الٰہی

    لاہور: نوازشریف! کلام مودی کا زبان آٔپ کی :سچ پوچھیں‌توآپ میں‌ مودی کی روح بول رہی ہے،اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف آرمی چیف کے خلاف بول رہے ہیں، لگتا ہے نواز شریف نہیں مودی کی روح بول رہی ہے۔

    لاہور میں ریسکیو 1122 کی 16ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نواز شریف یاد رکھیں جو جمہوریت نظر آرہی ہے وہ جنرل باجوہ اور تمام اداروں کی کاوشوں سےقائم ہے، انہی اداروں نے جمہوریت کو آگے لے کر چلنا ہے، نواز شریف نے جس جمہوریت کے سائے تلے بیٹھنا ہے اُسے ہی کاٹ رہے ہیں۔

    چوہدری پرویز الہیٰ نے نوازشریف کوخبردارکرتے ہوئے کہا کہ کلام مودی کا اورزبان نوازشریف کی ہے

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نوازشریف کان کھول کر سن لیں مضبوط ادارے ہی جمہوریت کی ضمانت ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، اندورنی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ اداروں کی مضبوطی سے ہی مشروط ہے۔

  • ربیع الاوّل آتے ہی روضہ رسول ﷺ کو زیارت کیلئے کھول دیا گیا

    ربیع الاوّل آتے ہی روضہ رسول ﷺ کو زیارت کیلئے کھول دیا گیا

    مدینہ منورہ : ربیع الاوّل آتے ہی روضہ رسول ﷺ کو زیارت کیلئے کھول دیا گیا،اطلاعات کے مطابق مدینہ منورہ میں آج یکم ربیع الاول سے ایس او پیز کے ساتھ روضہ رسول ﷺ کو زیارت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

    سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور کا کہنا ہے کہ نمازی کورونا وائرس ایس او پیز کے ساتھ مسجد نبوی ﷺ میں عبادت اور روضہ رسول ﷺ کی زیادت کر سکیں گے۔
    یہ بھی پڑھیں

    دوسری جانب شاہی ہدایت پر مسجد قبا بھی آج سے نمازیوں کے لیےکھول دی گئی ہے۔ مسجد قبا روزانہ فجر سے پہلےکھولی جائے گی اور اسے عشاء کے بعد بند کر دیا جائےگا۔ علاوہ ازیں کورونا وائرس ایس اوپیز کے ساتھ زائرین کو حرم میں نماز اور طواف کی اجازت بھی مل گئی ہے۔

    واضح رہے سعودی عرب نے آج سے عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ڈھائی لاکھ مقامی شہریوں کو عمرہ کی اجازت ہو گی۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق دوسرے مرحلے میں زائرین کو ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینا ہوگا۔

  • صدر مملکت نے عوام سے چند ماہ مزید احتیاط کی اپیل کردی

    صدر مملکت نے عوام سے چند ماہ مزید احتیاط کی اپیل کردی

    صدر مملکت نے عوام سے چند ماہ مزید احتیاط کی اپیل کردی

    باغی ٹی وی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےعوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا دوبارہ پھیلنے کے تناظر میں مزید چند مہینوں کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔

    کورونا وبا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر عوام کے نام ویڈیو پیغام میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم کورونا کے خلاف جنگ کافی حد تک جیت چکے ہیں، ابھی مکمل کامیابی حاصل نہیں ہوئی، مکمل قابو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل ناگزیر ہے۔

    انہوں نے کہاکہ جن ممالک میں کورونا کم ہوا وہاں اب دوبارہ پھیل رہا ہے لہذا پاکستان میں اس حوالے سے احتیاط کی جائے ، حکومت نے احساس پروگرام کے تحت غریب طبقے کی مالی امداد کی ہے۔

    واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے تازہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 16 اموات ہوئیں جبکہ 567 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، اس طرح مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 19 ہو گئی، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 654 ہو گئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ سندھ میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ 41 ہزار 713 ، پنجاب میں 1لاکھ1 ہزار 559 اور خیبرپختونخوا 38ہزار 598 تعداد ہے، اسلام آباد میں 17ہزار 996 اور بلوچستان میں 15ہزار 669، آزاد کشمیر 3 ہزار 437 اور گلگت میں 4047 تعداد ہو گئی، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 069 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 ہزار 62 ٹیسٹ کیے گئے۔

  • حزب اختلاف گوجرانوالہ کے بعد آج کراچی میں اپنا پاور شو کرے گی

    حزب اختلاف گوجرانوالہ کے بعد آج کراچی میں اپنا پاور شو کرے گی

    حزب اختلاف گوجرانوالہ کے بعد آج کراچی میں اپنا پاور شو کرے گی

    باغی ٹی وی : حزب اختلاف کی جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آج کراچی میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

    نمائندہ ہم نیوز کے مطابق کراچی کے باغ جناح میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس میں ہزاروں کرسیوں لگائی گئی ہیں جبکہ شرکا کے لیے ماسک کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لیے جلسہ گاہ میں قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنما کراچی میں ہی موجود ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کریں گے۔

    مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کراچی پہنچنے کے بعد مزار قائد پر حاضری دیں گے جس کے بعد وہ قافلے کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچیں گی۔

    گزشتہ شب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے باغ جناح جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اس موقع پر انہیں صوبائی وزیر سعید غنی نے بریفنگ بھی دی۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے اور ہم چاہتے ہیں ہمیں حقیقی جمہوریت ملے۔
    ن کا کہنا تھا کہ عوام عدلیہ کو انصاف کی امید کے ساتھ دیکھتے ہیں، عدالت بی آر ٹی اور علیمہ باجی کیس کا فیصلہ دے۔

  • عمران خان کی دھواں دھار تقریر، کیا حکومت نواز شریف کو پاکستان لا پائے گی؟ مبشر لقمان کا اہم تجزیہ

    عمران خان کی دھواں دھار تقریر، کیا حکومت نواز شریف کو پاکستان لا پائے گی؟ مبشر لقمان کا اہم تجزیہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر مبشر لقمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے ابھی تقریر کی ہے، ٹائیگر فورس سے خطاب کیا، جنہوں نے نہیں دیکھی بتا دیتا ہوں، وزیراعظم نے 11 برس پرانی ویڈیو چلائی اور کہا کہ میں تب کہہ رہا تھا کہ جب کرپشن پر ہاتھ ڈالوں گا تو سب چور اکٹھے ہو جائیں گے اور آج سب اکٹھے ہو گئے، کل جو جلسہ تھا گوجرانوالہ میں اسکو وزیراعظم نے ایک سرکس سے تشبیہ دی،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں نے ان سے پوچھنا ہے کہ یہ لکی ایرانی سرکس ہے یا رشین سرکس ہے،یا کہیں اور کا، وزیراعظم نے کاری ضربیں لگائیں ، انہوں نے نواز شریف کی تصویر دکھائیں پہلے اور بعد کی، جیسے پارلر والے دکھاتے ہیں، نواز شریف کی لاہور میں اور پھر لندن میں کیا حالت تھی، پھر انہوں نے شہبا زشریف کی میڈیا ٹاک دکھائی جو بھائی کی صحت کے بارے میں کی اور انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ بھی اتنا کوئی ایکٹر نہیں لا سکتا جتنی ایکٹنگ انہوں نے کی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بہت سارے حوالے دیئے کتابوں کے حوالے دیئے، بی بی سی کی ڈاکو منٹری تھی گوالمنڈی ٹو مے فیئر اس کا ذکر نہیں کیا، نواز شریف اتنے سے ہیں تو لوگ سوال پوچھتے ہیں کہ ریمنڈ باقر، بی بی سی پر کیس کیوں نہیں کیا، ڈیلی میل پر شہباز شریف ایک سال پہلے کیس کرنے جا رہے تھے اور ابھی تک انکا وکیل راستے میں گھوما ہوا ہے ، ڈیلی میل سے آج میں نے کنفرم کیا،ان کو کوئی لیگل نوٹس نہیں ملا ہوا، کسی عدالت یا انکے وکیل کے طرف سے، وہ کہتے ہیں کہ نوٹس ہی نہیں یا جواب دیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپٹ لوگوں کا راج ہے اور اس میں کوئی دو رائے نہیں، کل جلسہ بہت بڑا تھا، اس میں کوئی شک نہیں، لوگ زیادہ تھے لیکن ایک بات ذہن میں رکھیں ، 11 جماعتوں کا یہ جلسہ تھا، گوجرانوالہ گڑھ ہے دو جماعتوں کا جس میں ن لیگ اور جے یو آئی ہے، بہت مدارس ہیں وہاں، ہزاروں طلبا ہیں، کل بڑی بد مزگیاں ہوئیں ،نہ جلسہ ٹائم پر شروع ہوا اور نہ ختم ہوا، اس سے پتہ چلتا ہے کہ جب یہ حکومت میں آتے ہیں تب یہ کیسے پلان کرتے ہیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ میں نواز شریف کو واپس لا کر چھوڑوں گا، اب کیسے واپس لائیں گے، اگلے ہفتے سابق ویزراعظم کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کینسل ہو جائے گا پھر انکا برطانیہ میں رہنا ممکن نہیں، اگر غیبی طاقت مل جاتی ہے انکے کندھے پر ہاتھ رکھتی ہے ،انکو نیشنلٹی مل جاتی ہے،تو پھر پاکستان دشمن قوتیں اسکے پیچھے کارفرما ہیں،وزیراعظم نے کہا مودی میرے بارے میں بات کیوں نہیں کرتے کہ میں اچھا ہوں اور جنرل باجوہ برے ہیں، وہ اسلئے نواز شریف کے بارے کرتے ہیں کہ نواز شریف انکا ایسڈ ہے، میں نے آپ کو یہ بات بتائی اور میں قائم ہوں کہ دو باتیں ہونے جا رہی ہیں، ایک تو تیار رہیں بھارت پاکستان پر اگلے مہینے کے آخر میں حملہ کر سکتا ہے، اس میں بھر پور تیاری ہو رہی ہے، ایک برادر اسلامی ملک فنڈنگ کر رہا ہے، اسرائیل ساتھ، امریکہ کی تھپکی ہے اور لداخ کی خفت مٹانے کے لئے وہ یہاں کچھ کرنا چاہتا ہے

    گوجرانوالہ جلسہ،اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے مرتب فہرست باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    سیاسی اجتماعات پر پابندی سے متعلق درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

    کارکنوں کی گرفتاریوں کا کوئی جواز نہیں، گرفتاریوں سے تحریکیں زور پکڑتی ہیں، رانا ثناءاللہ

    پی ڈی ایم کے حکومت مخالف جلسہ سے قبل دہشت گردی کا تھریٹ جاری

    عمران نیازی حکومت ناکام، اب ہتھکنڈوں سے نہیں بچے گی،احسن اقبال کا دعویٰ

    پی ڈیم ایم جلسہ، بلاول زرداری کہاں پہنچ گئے؟ سب حیران

    پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کی انٹری کہاں سے ہو گی؟ اہم شخصیات کے جلسہ گاہ کے دورے

    ہمیں سیکورٹی تھریٹ ایشو کرنے کی بجائے حکومت یہ کام کرے، احسن اقبال میدان میں آ گئے

    گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟

    پی ڈیم جلسہ،سٹیڈیم میں کتنے افراد کے بیٹھنے کی گنجائش؟

    نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف

    نواز شریف کی تقریر کا بوجھ ن لیگ برداشت کر پائے گی؟

    اپوزیشن کو گوجرانوالہ میں منہ کی کھانا پڑی،عمران خان یہ کام نہیں کریگا، اعظم سواتی

    جن پر امید تھی انہوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، جنگ اخبار پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ کر گیا

    نواز شریف بانی ایم کیو ایم 2 بن گئے،ن لیگ کے خلاف کیا کام ہونا چاہئے؟ شیخ رشید بول پڑے

    افواج پاکستان کو نشانہ بنانے والے مذموم عناصر کو ہمیں جواب دینا آتا ہے، طاہر اشرفی کا بڑا اعلان

    شرم آنی چاہئے، کھاتے اور لوٹتے پاکستان کا ہیں، بیانیہ دشمنوں کا،وفاقی وزیر ہوا بازی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ 3 چیزیں ضروری ہوتی ہیں جنگ کے لئے اور جنگ جب کی جاتی ہے ،ایک تو اکانومی خراب ہو،اکانومی دنیا کی خراب ہے، پاکستان کی بھی خراب ہے، دوسرا ہتھیاروں کی کمی ہو، بھارت دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہتھیار لینے والا، سب ملکوں سے لے رہا ہے، پاکستان نے پچھلے دو سالوں میں دفاعی بجٹ نہیں بڑھایا، اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ مہنگائی ہوئی،‌ڈالر مہنگا ہوا اس کا سب سے زیادہ نقصان افواج پاکستان کو پہنچا، ڈالر جب 104 سے 165 ہو گیا،تو ہر چیز جو امپورٹ ہونی ہے تو ہر چیز مہنگی ہو گئی ، بجٹ کم ہو گیا،تیسری چیز انڈیا کیا کر رہا ہے،کہ جنگ شروع کرنے سے پہلے اپنی افواج اور لوگوں کے درمیان خلیج پیدا کی جائے، وہ انڈیا نہیں کر سکا، جب بھی مودی زبان کھولتا ہے تو پاکستانی وہ کسی بھی صوبے سے ہوں وہ ایک ہو جاتے ہیں، یہ حملہ انہوں نے نواز شریف سے کروایا، یہ پورا جو سکرپٹ تھا انڈین ہائی کمشین برطانیہ کے اندر یہ طے پایا تھا جب ملٹری سیکرٹری کو نواز شریف ملے تھے، پرسوں بھی حسین نواز کے دفتر میں میٹنگ ہوئی تھی وہاں اسحاق ڈار تھے اور چار فارنرز ملنے آئے تھے. ساری چیزیں ریکارڈ پر ہیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ صاحبزادہ جہانگیر نے لند ن میں مظاہرہ کیا اور وہ انتہائی بوسیدہ مظاہرہ تھا، آٹھ لوگ تھے وہ جبکہ لیگی تین چار سو تھے، جہانگیر نے عمران حکومت کو لے ڈاؤن کیا، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض پر الزام لگایا، اگر نواز شریف کی بات مان لیں، فرض کریں انکو ہٹا دیں، کل کو چار جرنیلوں کا اور نام لے لیں گے، اسکو ختم کہاں‌کریں گے، اسکا مطلب ہے کہ انڈیا ہر اس آدمی کو ہٹانا چاہتا ہے جو اسکو کھٹکتا ہے، یہ سیریس ایشو ہے،میں تو ہر پاکستانی سے ایک درخواست کروں‌گا کہ عمران خان ہو، نواز شریف ہو، زرداری ہو مولانا ہو، لیڈر کی عزت کریں، فالو کریں لیکن پاکستان کے خلاف نہیں،ا داروں کے خلاف نہیں، یہ ملک ہے تو ہم بچے ہوئے ہیں، خدانخواستہ آج جنگ ہو جائے اور سقوط ڈھاکہ کی طرح ہو جائے تو ہماری حیثیت موچی نائی سے زیادہ نہیں ہمیں کام نہیں کرنا آتا ، ڈریں اس وقت سے، اداروں کے بیچ میں جو تفریق پیدا کرنے کی کوشش ہے اسکو مت ہونے دیں یہی بات آج عمران خان نے کی ہیں.