Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • لاہور میں نواز شریف و دیگر ن لیگی قیادت کے خلاف  مقدمہ درج

    لاہور میں نواز شریف و دیگر ن لیگی قیادت کے خلاف مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سابق وزیراعظم نواز شریف و دیگر ن لیگی رہنماوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    مدعی بدر رشید سکنہ شاہدرہ کی مدعیت میں مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤں میں درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سزا یافتہ مجرم نواز شریف جن کے کرپشن کے کئی کیسز عدالتوں میں زیر سماعت بھی ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے بیماری کی وجہ سے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی اور حکومت نے مخالفت نہ کی،اب نواز شریف لندن میں علاج کروانے کی بجائے سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کے ادارون کو بدنام کر رہا ہے،نواز شریف نے دو مختلف تقریروں میں ہمارے دشمن ملک انڈیا کی پالیسی کی تائید کی

    ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کا مقصد پاکستان کو عالمی برادری میں تنہا کرنا ہے،نواز شریف نے اے پی سی اور دیگر پروگراموں سے خطاب کیا،ن لیگ کی سنٹرل ورکرکمیٹی اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رہنماؤں نے نواز شریف کے بیان کی تائید کی،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

    نواز شریف کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

    ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر پاکستانی عوام کو کھلے عام بغاوت کی ترغیب دے رہا ہے،تا کہ ملک میں آگ اور خون کا کھیل کھیلا جا سکے، اور بھارتی وزیراعظم مودی کو فائدہ پہنچایا جا سکے،عالمی برادری میں پاکستان کے اداروں کو بدنام کیا جا سکے، نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے

    مقدمے میں ظفر الحق، خرم دستگیر، اقبال ظفر جھگڑا، صلاح الدین ترمذی، احسن اقبال، شیخ آفتاب، پرویز رشید، خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ، ایاز صادق کو بھی نامزد نامزد کیا گیا۔ بیگم نجمہ وحید، بیگم ذکیہ شاہنواز، طارق رزاق چودھری، شیزا فاطمہ، جاوید عباسی، مہتاب عباسی، جاوید لطیف، مریم اورنگزیب اور دیگر کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے

    تھانہ شاہدرہ میں نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

     

    نواز شریف نے منگل کو لندن میں جس سفارتخانے میں ملاقات کی ہمیں علم ہے،شہباز گل

     

  • آصف زرداری پر ضمنی ریفرنسز میں فرد جرم عائد

    آصف زرداری پر ضمنی ریفرنسز میں فرد جرم عائد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں پارک لین ،ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی

    سابق صدر آصف علی زرداری احتساب عدالت میں موجود ہیں ،احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان کیس کی سماعت کررہے ہیں، عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ملزم شیر علی کا وکیل کہاں ہے ؟ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے جواب دیا کہ ملزم کا وکیل نہیں یہ سب جان بوجھ کر کیا جارہا ہے ،ملزم کا وکیل نہیں یہ سب جان بوجھ کر کیا جارہا ہے

    جج احتساب عدالت نے کہا کہ تمام ملزم موجود ہیں اس لیے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کرتے ہیں،پارک لین ضمنی ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو چارج شیٹ دے دی گئی ،آصف علی زرداری کو ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی کاپی بھی فراہم کر دی گئی،احتساب عدالت اسلام آباد نے پارک لین اورٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد کر دی،سابق صدر آصف علی زرداری نےعدالت میں صحت جرم سے انکارکیا

    واضح رہے کہ ٹھٹھہ واٹرسپلائی ریفرنس میں نوڈیرو ہاؤس کےانچارج ندیم بھٹو کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ندیم بھٹو سے تفتیش کے بعد آصف زرداری کو ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

    ریفرنس میں بتایا گیا ہے کہ ٹھٹھہ واٹرسپلائی کےغیرقانونی ٹھیکےدیئےگئے، ٹھیکوں کے نتیجے میں رقم جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ندیم بھٹوکےاکاؤنٹس میں آتی رہی اور ندیم بھٹو اس رقم سےنوڈیرو ہاؤس کا انتظام چلاتے رہے۔

    قبل ازیں نیب راولپنڈی نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کیا تھا ، نیب ضمنی ریفرنس میں آصف زرداری،انور مجید،عبدالغنی مجید سمیت 19 ملزمان کے نام شامل کئے گئے ہیں۔نیب نےعبوری ریفرنس میں ملزمان پر 1.5 ارب کی کرپشن کا الزام لگایا جبکہ ضمنی ریفرنس میں کرپشن کی رقم بڑھاکر3.74ارب کردی گئی اور وعدہ معاف گواہان کی تعداد بھی بڑھادی گئی ہے۔

    ریفرنس کے مطابق یونس قدوائی بھی پارک لین میں شئیر ہولڈر تھے۔ ‎ضمنی ریفرنس میں وعدہ معاف گواہان کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔گواہان نے نیب کو بتایا کہ تمام معاملات پارک لین کی انتظامیہ کے کہنے پر کرتا رہا۔ ریفرنس کے مطابق آصف زرداری اور بلاول پارک لین میں پچیس پچیس فیصد کے حصہ دار ہیں، اور دونوں نیب کے سامنے شراکت داری کا اعتراف کر چکے ہیں۔ ایڈیشنل رجسٹرار ایس ای سی پی کے افسران نے پارک لین کے معاہدون ،جعلی دستاویزات میں مدد کی اور جعلی دستاویزات پر کمپنی نے قرضہ لیا جبکہ پارک لین نے قرضہ واپس کرنے سے انکار کیا۔

    احتساب عدالت نے پارک لین کمپنی ریفرنس کی 17 صفحات کی چارج شیٹ جاری کردی ،چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نے یونس قدوائی اور اقبال میمن کے ذریعے جعلی کمپنی پارتھینون بنائی، آصف زرداری نے فراڈ کے ذریعے نیشنل بنک سے قرض کا منصوبہ بنایا، آصف علی زرداری نے جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکاونٹ میں منتقل کی،

    چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیڑھ ارب روپے کی رقم کی کرائم پروسیڈ چھپانے کے لیے جعلی اکاونٹس میں گھمائی گئی، آصف زرداری کا کہنا ہے کہ تمام الزامات کو سمجھ چکا، مسترد کرکے اپنا مکمل دفاع کروں گا،

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری پر پارک لین ریفرنس میں فرد جرم عائد کر دی ہے،سابق صدر آصف علی زرداری نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کر دیا،کہا تمام الزامات کو مسترد کرتاہوں ،فرد جرم عائد ہونے کے بعد آصف زرداری اور احتساب عدالت کے جج اعظم خان میں بحث ہوئی، آصف زرداری نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ لکھ دیں کہ وکیل سپریم کورٹ میں تھے پھر بھی آپ نے فرد جرم عائد کی،آپ رولنگ دے دیں کہ وکیل موجود نہیں تو آپ اپنا کیس خود لڑیں

    جج اعظم خان نے کہا کہ میں رولنگ دیدوں؟ کسی وکیل کو زبردستی عدالت نہیں بلا سکتا، آپ مجھ سے رولنگ نہ مانگیں جس پر آصف زرداری نے کہا کہ جب آپ کے سامنے پیش ہوا ہوں تو رولنگ بھی آپ سے مانگوں گا ،جج اعظم خان نے کہا کہ آصف علی زرداری آپ پاکستان کے صدر رہے ہیں،

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے فرنٹ کمپنی پارتھینن کے ذریعے غیر قانونی قرض لے کر فراڈ کیا؟ جس پر سابق صدر آصف زرداری نے جواب دیا کہ تمام الزامات مسترد کرتا ہوں آپ کراچی آ کر اس عمارت کو بھی دیکھ لیں،

    حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے

    جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی

    بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    یوٹرن لیا پھر بھی احتساب عدالت نے دیا آصف زرداری کو بڑا جھٹکا

    پارک لین ریفرنس،فرد جرم سے بچنے کا آخری حربہ ناکام،آصف زرداری پر فرد جرم عائد

    فرد جرم عائد ہونے کے بعد جج اور سابق صدر آصف زرداری میں ہوئی بحث

    میں نے یہ کام کیا اسلئے میرے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں، آصف زرداری

    وکلا کی غیر موجودگی میں زرداری پر فرد جرم،پیپلز پارٹی کا خدشات کا اظہار،شیری رحمان بول پڑیں

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے نیب کو پارک لین کے حوالہ سے جواب میں کہا تھا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، اقبال میمن، کم عمر بلاول، رحمت اللہ، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دار تھے۔پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا، صدر بننے سے پہلے یکم ستمبر 2008 کو کمپنی ڈائریکٹرشپ سے مستفیٰ ہوا تھا

    نیب کے مطابق آصف زرداری پارک لین کمپنی کے 25 فیصد شیئرہولڈررہے،آصف زرداری نے جعلی کمپنی پارتھینون بنا کر ڈیڑھ ارب قرض لیا، آصف زرداری اورساتھیوں کی کرپشن،منی لانڈرنگ ثابت ہوگئی

  • ایک دوسرے پرالزامات کا سلسلہ جاری :پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں 11 اکتوبر کو ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی

    ایک دوسرے پرالزامات کا سلسلہ جاری :پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں 11 اکتوبر کو ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی

    اسلام آباد :ایک دوسرے پرالزامات کا سلسلہ جاری :پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں 11 اکتوبر کو ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی کردیا گیا۔

    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفورحیدری نے جلسہ ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ پی ڈی ایم کاجلسہ اب کوئٹہ میں 18 اکتوبرکو ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق اس جلسے کے ملتوی ہونے کے کچھ اسباب سامنے آرہے ہیں جن کے مطابق مولانا فضل الرحمن اس جلسے کے اخراجات ن لیگ اورپیپلزپارٹی سے مانگ رہےہیں ، ن لیگ نے تو حامی بھر لی ہے لیکن باقی جماعتوں کی طرف سے ٹال مٹول کیا جارہا ہے، جس پرمولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اگرتعاون نہیں ہوگا تو پھر جے یو آئی ایف اپنے اوپربوجھ نہیں ڈالے گی

    اس کے بعد مولانا نے جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا جس کے ساتھ ہی ن لیگ اوردیگرجماعتوں کی طرف سے پھراعادہ کیا گیا کہ وہ اس جلسے کے اخراجات برداشت کرنے کے لیے اپنے حصے کے فنڈزدینے کےلیے تیار ہیں جس کی وجہ سے ایک ہفتے کےلیے جلسے کوملتوی کردیا گیا تاکہ افہام وتفہیم کے بعد ہی جلسہ کیا جاسکتے

    خیال رہےکہ گذشتہ دنوں اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کےاجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں تحریک کے پہلے جلسہ عام کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت 11 جماعتیں شامل ہیں جبکہ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ 18اکتوبر کوکوئٹہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے پہلے جلسےکی میزبانی جے یو آئی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کرے گی۔

  • شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسزکےآپریشن میں2دہشتگردہلاک، ایک گرفتار

    شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسزکےآپریشن میں2دہشتگردہلاک، ایک گرفتار

    راولپنڈی : شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار،اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

    واضح رہے 2 روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں ایک دہشت گرد بارودی سرنگوں کا اور دوسرا آئی ای ڈیز تیار کرنے کا ماہر تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گرد بے گناہ لوگوں کے قتل، بھتہ خوری اور سیکیورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں کی منصوبہ بندی اور اسے کرنے میں ملوث تھے۔

    13 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کی ضلعی سرحد کے قریب کارروائی کے دوران دہشت گرد کمانڈر احسان اللہ سنڑے اور دیگر 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

    اس سے قبل 7 ستمبر کو شمالی وزیر ستان کے علاقہ میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں مطلوب دہشت گرد وسیم زکریا سمیت 5 دہشت گرد ہلاک اور 10 کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کمانڈر وسیم کا تعلق میر علی کے علاقے حیدر خیل سے تھا اور مطلوب دہشت گرد وسیم 2019 سے اب تک دہشت گردی کی 30 مختلف کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

    خیال رہے کہ قبائلی اضلاع میں حالیہ ہفتوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔28 ستمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے شکائی میں دہشت گردوں کی موجودگی پر کیے جانے والے خفیہ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے تھے۔

    قبل ازیں 31 اگست کو جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی, جس کے نتیجے صوبیدار ندیم، سپاہی سلیم اور لانس نائیک مصور شہید ہوگئے۔

  • پاک فوج کا کامیاب آپریشن، 2 انتہائی اہم دہشتگرد ہلاک، ایک زندہ گرفتار

    پاک فوج کا کامیاب آپریشن، 2 انتہائی اہم دہشتگرد ہلاک، ایک زندہ گرفتار

    پاک فوج کا آپریشن، 2 انتہائی اہم دہشتگرد ہلاک، ایک زندہ گرفتار

    باغی ٹی و ی : پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں کامیاب آپریشن کرکے دو دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ ایک کو زندہ پکڑ لیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں ہی سیکیورٹی فورسز کو ایک اور بڑی کامیابی حاصل ہوئی تھی جب بارودی سرنگیں بنانیوالے ماہر سمیت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

    سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشن بھی خفیہ معلومات پر بویا کے علاقے میں کیا تھا۔ دوران آپریشن دو دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں، مقامی افراد کے قتل اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے۔

  • ’نواز شریف کو لندن کے سفارتخانے میں خفیہ ملاقات کا جواب دینا پڑے گا‘شرم آنی چاہیےپاکستان کا کھا کراس کے خلاف غداری

    ’نواز شریف کو لندن کے سفارتخانے میں خفیہ ملاقات کا جواب دینا پڑے گا‘شرم آنی چاہیےپاکستان کا کھا کراس کے خلاف غداری

    اسلام آباد : ’نواز شریف کو لندن کے سفارتخانے میں خفیہ ملاقات کا جواب دینا پڑے گا‘شرم آنی چاہیے اس ملک کا کھا کراس کے خلاف غداری:،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے نواز شریف نے لندن کے جس سفارتخانے میں خفیہ ملاقات کی انہیں اس کا جواب دینا پڑےگا۔

    معاون خصوصی شہباز گل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اب پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہیں بکے گا، ن لیگ کا ووٹر ہو یا کوئی بھی پاکستانی، سب فوج سے محبت کرتے ہیں۔

    شہباز گل نے کہا کہ لاہور نے نواز اور مریم کا پاکستان اور اس کی فوج کے خلاف بیانیہ مسترد کر دیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف نے لندن میں جس سفارت خانے میں خفیہ ملاقات کی انہیں اس کا جواب دینا پڑے گا۔

    دوسری جانب مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر نے بھی ن لیگ کے لاہور کے جلسے کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلاپ شو نے نواز شریف کی ہاری ہوئی سیاست کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

    شہباز اکبر کا کہنا تھا کہ زندہ دلان لاہور نے مودی کے یار کی سیاست مسترد کر دی، مسلم لیگ میاں صاحب کی ضدی اولاد کے جرائم کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے۔

  • بھارتی بحریہ کوبہت بڑا نقصان پہنچ گیا: طیارہ گر کر تباہ، دو افسران ہلاک

    بھارتی بحریہ کوبہت بڑا نقصان پہنچ گیا: طیارہ گر کر تباہ، دو افسران ہلاک

    کیرالہ :بھارتی بحریہ کوبہت بڑا نقصان پہنچ گیا: طیارہ گر کر تباہ، دو افسران ہلاک ،اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست کیرایلہ میں بھارتی بحریہ کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہو گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ کا طیارہ آئی این ایس بحری جہاز سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ریاست کیریلہ کے شہر کوچی میں گر کر تباہ ہو گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں بھارتی بحریہ کے دو افسران ہلاک ہوئے۔میڈیا کے مطابق بھارتی بحری حکام نے واقعے کی بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں برس فروری میں بھی بھارتی بحریہ کا مگ 29 طیارہ کے طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گوا میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

  • کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، وزیراعظم

    کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، وزیراعظم

    کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، وزیر اعظم

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موسم سرما میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، سب سے گزارش ہے متوقع کورونا کی لہر سے بچنے کیلئے ماسک پہنیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ تمام دفاتر اور ادارے ماسک پہننا یقینی بنائیں، دیگر ریاستوں کے مقابلے میں اللہ نے ہم پر مہربانی کی اور کورونا کے بد ترین اثرات سے محفوظ رکھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 513 تک پہنچ چکی ہے۔ کورونا ایڈوائزری گروپ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر کورونا ایس او پیز پر پوری طرح عمل نہ کیا گیا تو کورونا وبا واپس آ سکتی ہے۔

    بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے 550 کیسز رپورٹ

    واضح رہے کہ تعلیمی ادارے کھلنے کے پہلے روز ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تعلیمی ادارہ سیل کر دیا گیا،این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزرپورٹ ہونے پربڑا تعلیمی ادارہ سیل کر دیا گیا،این سی او سی کے مطابق ٹارگٹڈ ٹیسٹنگ کے دوران ادارے میں16کورونا کیسز رپورٹ ہوئے،کورونا کی روک تھام کیلئے کنٹکٹ ٹریسنگ کا عمل جاری رہےگا،

    این سی او سی نے کہا ہے کہ والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت مندرجہ ذیل امور کا خاص خیال رکھیں بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو۔ ۔بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں.اگر طبیعت ذیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے۔ پوزیٹیوآنےکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے۔

  • حجاز مقدس میں سات ماہ بعد عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ شروع

    حجاز مقدس میں سات ماہ بعد عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ شروع

    سعودی عرب میں سات ماہ بعد عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ شروع

    باغی ٹی وی : سعودی عرب میں سات ماہ بعد عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہو گیا اور معتمرین کے لیے مسجدالحرام کے دروازے کھول دیے گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی افراد مسجدالحرام پہنچ گئے ہیں جہاں کورونا ایس او پیز کے تحت عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔سعودی عرب نے سات ماہ بعد مرحلہ وار عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی ہے، عمرہ کی اجازت تین مرحلوں میں دی گئی ہے۔

    پہلا مرحلہ آج سے شروع ہو گیا، جس میں سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو عمرہ کی اجازت دی گئی ہے۔ جس میں چھ ہزار معتمرین یومیہ عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔
    دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر سے شروع ہوگا جس میں پندرہ ہزار سعودی شہری اور مقیم غیرملکی یومیہ عمرہ ادا کریں گے، چالیس ہزار افراد مسجد الحرام میں نماز ادا کرسکیں گے۔ مسجد نبویؐ کی گنجائش کے 75 فیصد تک نمازیوں کو جانے کی اجازت ہوگی۔ یکم نومبر سے تیسرے مرحلے میں دیگر ممالک کے مسلمانوں کو بھی عمرہ کی اجازت ہو گی جس کے تحت بیس ہزار افراد یومیہ عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔ ساٹھ ہزار لوگوں کو مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

    عالمی وبا کے باعث سعودی حکام نے سات ماہ بعد مرحلہ وار عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔ عمرہ کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کےاقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
    دنیا بھر سے روزانہ 20 ہزار افراد عمرے کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس جاسکیں گے۔ عمرہ کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کےاقدامات پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

  • نوازشریف کے بیٹے لندن میں 3 اورمریم نوازچند روز میں کئی بھارتی افراد سے مل چکی ہیں: شہباز گل کا دعویٰ

    نوازشریف کے بیٹے لندن میں 3 اورمریم نوازچند روز میں کئی بھارتی افراد سے مل چکی ہیں: شہباز گل کا دعویٰ

    لاہور: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز گزرے 15 روز میں بھارتی افراد سے مل چکی ہیں۔

    دنیا نیوز کے پروگرام ’’اختلافی نوٹ‘‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اور لیگی قائد کے بیٹے کی لندن میں بھارت سے آئے 3 لوگوں کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے، مریم نواز بھی گزرے 15 روز میں بھارتی افراد سے مل چکی ہیں۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے الفاظ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کہلوا رہی ہے، وقت آنے پرساری تفصیلات بتائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف مجرم ہیں ان کے عام شہری کی طرح حقوق نہیں، کریمنل کوجمہوری کہنا بھی جرم ہے۔ اس طرح کے لوگ اپنے آپ کوجمہوری کہتے ہیں۔ ان کو کوئی غدارنہیں کہہ رہا خود متحدہ بانی کی طرح تقریریں کررہے ہیں۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ ہرطرف سے جواب ملنے پر نوازشریف کو انقلابی ہونے کا شوق پیدا ہوا، راناثنااللہ شہبازشریف گروپ کے آدمی ہیں، وہ بڑے میاں کے بیانیے کا وزن نہیں اٹھا سکتے۔ چودھری نثارمعتبرسیاست دان ہیں، وہ آگے بڑھ کرمحب وطن ورکرز کو اکٹھا کریں، چاہتے ہیں جمہوری اپوزیشن ہو۔

    اس موقع پر سوال کیا گیا کہ کیا وفاقی حکومت نے چودھری نثار سے رابطے کیا جس پر معاون خصوصی سوال کا جواب گول کر گئے اور کہا کہ یہ کہانی پھرصیح۔

    انہوں نے کہا کہ احتساب،کرپشن کیسزسمیت کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، راجہ ظفرالحق محب وطن پاکستانی ہیں اگرکوئی قانون سازی سمیت بات کرنا ہوگی توکریں گے۔ غداروں سے کیا بات کریں جنہوں نے ملک لوٹا۔ مسلم لیگ(ن)کے اندرسے بھی آوازیں آرہی ہے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ نوازشریف کرپٹ ہے اس لیے فوج کے ساتھ مسئلہ ہے، وزیراعظم عمران خان کا توفوج کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں۔ سابق وزیراعظم ضیاالحق کے بغل بچے تھے، امیرالمومنین بننا چاہتے تھے، نوازشریف کا مسئلہ کرپشن کرتے ہیں اورچاہتے ہیں کوئی نہ پوچھے۔