Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سیاسی کھیل خطرناک موڑ پر، مریم نواز کی خوفناک خواہش،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    سیاسی کھیل خطرناک موڑ پر، مریم نواز کی خوفناک خواہش،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آج میں اسلام آباد سے آیا تو کشمیر ہائی وے پر دیکھ رہا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر بہت سے لیگی کارکنان جمع تھے، گاڑیاں تھیں، کافی رش تھا وہاں پر،اسلام آباد ہائیکورٹ کا جو فیصلہ آیا سارے پاکستان کو پتہ چل گیا، اس فیصلے میں دو تین اہم چیزین ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ حق اور سچ کی بات کرنی چاہئے جان تو ہم نے خدا کو دینی ہے کسی اور کو دینی نہیں،اگر کوئی غریب آدمی ہوتا تو کہا جاتا کہ پہلے سرنڈر کرے پھر پیشی ہو گی،اب کیونکہ نواز شریف تھے تو انکے کیس کی پیشی ہو گئی، اسکے باوجود عدالت کا جو فیصلہ آیا ہے آج جس پر رانا ثناء اللہ اور کچھ لوگوں کا رد عمل ہے، قابل لوگ ہیں وہ تو وکیل بھی ہیں، ہر فیصلے کی طرح جب اسکا اردو ترجمہ ہو گا تو پھر پتہ چلے گا کہ کتنا سخت فیصلہ ہے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلیر کہا کہ جیسے بھی، جس حال میں بھی ہے واپس آئیں ، دوسرا واضح کہہ دیا کہ وہ عدالت نہیں آئیں گے وہ اتھارٹیز کو سرنڈر کریں گے، اس کا مطلب ہے کہ ایئر پورٹ سے اترتے ہی نواز شریف کو جیل جانا پڑے گا اسکے بعد پھر کوئی اور کاروائی ہو گی، کہنے کو اتنی سی بات ہے لیکن میاں صاحب خاص چیز کا انتظار کر رہے ہیں، مریم کے بیان سے ایک چیز واضح ہے کہ میاں صاحب کو خدانخواستہ قانونی طور پر کچھ ہو جائے تو مریم آل اینڈ آل ن لیگ کی ہیڈ اور وارث بن جائیں ، وہ اپنی باری کا انتظار نہیں کر رہی، کیونکہ ابھی ان سے پہلے شہباز شریف کی باری ہے،جو انکے چاچا ہیں،دونوں کے اختلافات ڈھکے چھپے نہیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب کی مشکلیں شاید انکے چند گھر والوں کی وجہ سے ہیں،اور جو انکے مشوروں پر عمل کرتے رہے اور آج تک کر رہے ہیں، میاں صاحب وہان‌ بیٹھ کر کافی یوز کر رہے ہیں، کافی لوگوں سے رابطے میں ہیں،اور یہ جو احمد نورانی کی سٹوری آئی اس میں بھی تانے بانے کچھ لوگ ادھر جا کر جوڑ رہے ہیں اس پر بڑی رقم لگی وہ کہاں سے دی گئی، یہ صحیح یا غلط میں اس پر نہیں پڑ ریا، وہ ان ایکٹو نہیں ہیں، ایک ہی کسر رہ گئی ہے، ہر طرح کی تصویر تو انکی آ چکی ہے، کافی پیتے ہوئے، واک کرتے ہوئے،ہائیڈ پارک میں آئی ہے، اب تو ایک ہی رہ گئی ہے کہ میاں صاحب جم میں ہوں، یہی تصویر رہ گئی ہے، اسکے علاوہ انکی طبیعت ٹھیک ہے، ٹیکنیکلی جن لوگوں نے انکو اس وقت سہارے دیئے تھے ابھی تک حکومت نے ان لوگوں کا محاسبہ نہیں کیا ،جب تک انکے ایفی ڈیورٹ سامنے نہیں آتے کسی طرح عدالت کے سامنے کہ انہوں نے غلط طریقے سے یا کھا پی کر دیا اس میں یاسمین راشد، پروفیسر محمود، عثمان بزدار کا نام آتا ہے ان سب کی سکروٹنی ہونی پڑے گی،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کا ایفی ڈیوٹ ہے اس میں دو چیزیں بڑی سمپل لکھی ہوئی ہیں ایک یہ کہ جب نواز شریف سمجھیں گے کہ انکی طبیعت ٹھیک ہو گئی اور جب انکو ڈاکٹر کہہ دیں گے یہ سروسز اور لاہور مین تو اپنی مرضی کا ڈاکٹروں سے جائز قسم کا سرٹفکیٹ نہیں لے سکے،برطانیہ میں پرائیویٹ ڈاکٹر جو نواز شریف کے پیسوں پر چل رہا ہے وہ انکو لکھ کر دے گا کہ آپ جائین ایسا نہیں ہو سکتا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی آرڈر کے بعد فالو اپ کاروائی ہے اس میں پہلے تو مفرور قرار دیا جا سکتا ہے پھر انکو سزا بھی مل جائے گی جو تین سال تک ہو سکتی ہے، اس سے بچنا آسان نہیں ہو گا، اسکے فوری بعد پاکستان میں جائیدادوں کے قرقیوں کے احکامات آئیں گے انکی سب جائیداد بچوں کے نام پر ہے، شاید ایک آدھ انکے اپنے نام ہو، مفرور کا مطلب ہے کہ پھر وہ سیاست سے باہر ہو جاتے ہیں، میاں صاحب سعودی عرب میں ریٹائرڈ افسر سے رابطے میں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ایک بار سعودی حکام سے مل لیں،عمرہ کرنے کے بہانے جائیں اور وہ انکو مل لیں ان سے ناراضگیوں کو میاں صاحب دور کرنا چاہتے ہیں، جن صاحب سے میاں صاحب رابطے میں ہیں انہوں نے پاکستان بھی کالز کرنا شروع کر دی ہیں اور راہ ہموار کرنا شروع کر دی ہے،اور وہ محمد بن سلمان کے قریب مانے جاتے ہیں لگتا یہ ہے کہ آجکل سعودی حکومت تھوڑی بہت پی ٹی آئی سے ناراض اور قریشی کے بیان سے دکھی ہے، اگر میاں نواز شریف کا گرین سگنل مل گیا تو پھر انکا آنا بڑا آسان ہے کیونکہ انکے پیچھے مڈل ایسٹ کی طاقتوں کا نہ صرف ہاتھ بلکہ رقم بھی ہو گی، انکے سلیپر بھی ایکٹو ہو جائیں‌ گے،میاں صاحب اگلے پندرہ بیس دن وش کر رہے ہیں کہ کسی طرح انکی ملاقات ہو جائے

    نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

    عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

    میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

    نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

    نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ حارث بڑے مایہ ناز وکیل ہیں، ایک بات نوٹ کریں پچھلے ایک ڈیڑھ سال میں جتنے بھی ن لیگی پکڑے گئے کسی نے بھی خواجہ حارث کو دوبارہ وکیل نہیں کیا،سعد رفیق ہوں، سلمان رفیق ، خاقان عباسی،یا کوئی اور ہو، ن لیگ والے خواجہ حارث سے دور ہیں، وہ دیکھ رہے ہیں کہ خواجہ حارث سے دور ہیں خواجہ حارث اور دیگر وکلا جو پہلے تھے لیگلی مشکل کر دیا تھا، نواز شریف کو مینج کر دیا گیا تھا، سروسز، پنجاب کا چیف منسٹر مینج ہوا اس بہانے وہ باہر گئے، خواجہ حارث نے کورٹ میں جو کہا تھا ہم نے خود اسکی ایک دو ہیرنگ اٹینڈ کیں،وہ چھوٹے وکیل تو نہیں، ن لیگ کے لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید وکالت صحیح نہیں ہو رہی، آج کا فیصلہ میاں صاحب کے بہت خلاف اور دو ٹوک ہے، آنے والے دنوں میں نواز شریف کی مشکلات بڑھنی والی ہیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز یہ سمجھتی ہین کہ اب حکومت جانے والی ہے، جیسے اب انہوں نے کہا کہ مکافات عمل ہے، عمران خان کی حکومت کمزور ضرورہے، مورال گراؤنڈ ضرور ڈاؤن ہوا ہے، پی پی کی سیاست سندھ کی سیلاب میں بہہ گئی،مولانا فضل الرحمان زیرک سیاستدان اور عقلمند انسان ہیں انکی بصیرت سوجھ بوجھ کے مخالفین بھی قائل ہیں وہ ہر چیز میں پرسنل ہوئے ہوئے ہیں، ایم کیو ایم، ق لیگ حکومت کے ساتھ ہے، یہ چھ سیٹوں کا اگر فرق ہے تو پھر بھی اپوزیشن کچھ نہیں کر سکتی، کرنا چاہیں تو کر لیں لیکن کچھ نہیں کر سکتے، اپوزیشن اندر سے تقسیم ہے، عمران خان بھی غلطی کر رہے ہیں اور کر سکتے بھی ہیں، سعودی عرب کے حوالہ سے جو قریشی کا بیان آیا اس سے مڈل ایسٹ میں پاکستان کی پوزیشن کو کمزور کر دیا، اسکی وجہ سے فائدہ ہوا کہ ترکی اور قطر پاکستان کی ہر قسم کی سپورٹ کرنے کو تیار ہو گئے کیونکہ وہ سعودیہ کے خلاف ہیں، عمران خان کی حکومت آئیڈیل حکومت نہیں لیکن مریم کو سمجھنا پڑے گا کہ اسکے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، زرداری صاحب چاہتے ہیں انکے قریبی حلقوں نے بتایا کہ وہ کہتے ہیں کہ حکومت کو ٹائم پورا کرنے دیں،تا کہ اسکے بعد ہمیں یہ پیس فلی کام کرنے دیں،

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

  • فرانسیسی جریدے کے ‘گستاخانہ خاکے’ دوبارہ شائع کرنے کی مذمت کرتے ہیں ، مغرب میں پےدرپےتوہین ایک سازش ہے ، پاکستان

    فرانسیسی جریدے کے ‘گستاخانہ خاکے’ دوبارہ شائع کرنے کی مذمت کرتے ہیں ، مغرب میں پےدرپےتوہین ایک سازش ہے ، پاکستان

    اسلام آباد :فرانسیسی جریدے کے ‘گستاخانہ خاکے’ دوبارہ شائع کرنے کی مذمت کرتے ہیں ، مغرب میں پےدرپےتوہین ایک سازش ہے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے فرانسیسی جریدے کی جانب سے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کرنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ‘پاکستان، فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو کے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتا ہے۔’

    بیان میں کہا گیا کہ ‘دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کے لیے جان بوجھ کر کیے جانے والے اس اقدام کا آزادی اظہار یا آزادی صحافت کا نام دے کر کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔’

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ‘اس طرح کی حرکت سے پرامن بقائے باہمی کے ساتھ ساتھ سماجی اور بین المذاہب ہم آہنگی کی عالمی خواہشات کو نقصان پہنچتا ہے۔’واضح رہے کہ ‘چارلی ہیبڈو’ نے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

     

     

     

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق فرانسیسی جریدے کی جانب سے یہ اعلان اس کے پیرس کے دفتر میں 2015 میں حملہ کرنے والوں کو ہتھیار اور سفری سہولیات فراہم کرنے والے 14 ملزمان کے خلاف دہشت گردی کے ٹرائل کے آغاز سے ایک روز قبل کیا گیا۔جریدے نے کہا کہ اسے اپنے ادارتی عملے پر حملہ کرنے والوں سے اس مذموم حرکت کو انجام دینے کا حوصلہ ملا۔

    رواں ہفتے اپنے اداریہ میں جریدے نے گستاخانہ خاکے شائع کرتے ہوئے لکھا کہ ‘یہ تاریخ کا حصہ ہیں اور تاریخ دوبارہ لکھی جاسکتی ہے نہ مٹائی جاسکتی ہے۔’یاد رہے کہ 7 جنوری 2015 کو چارلی ہیبڈو کے دفتر پر دو بھائیوں نے مسلح حملہ کیا تھا جس میں جریدے کا ایڈیٹر، 5 کارٹونسٹ سمیت 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    ابتدائی رپورٹس یہ سامنے آئی تھیں کہ رسالے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی تصویر شیئر کرنے پر یہ حملہ ہوا، تاہم بعد ازاں اس حملے کی ذمہ داری القاعدہ نے قبول کی تھی اور اس کی وجہ نبی اکرم صلی اللہ علی وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ہی بتائی گئی تھی۔

    چارلی ہیبڈو کو پہلی مرتبہ اس وقت شہرت ملی جب اس نے ڈنمارک کے روزنامہ جے لینڈز-پوسٹان میں فروری 2006 میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکے شائع کیے، بعد ازاں چارلی ہیبڈو نے 2011 میں ایک بار پھر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی۔

    فرانسیسی جریدے میں پیغمبر اسلام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر دنیا بھر میں احتجاج سامنے آیا تھا جبکہ اس کے بعد رسالے کے دفتر پر آتش گیر مادے سے حملہ بھی ہوا تھا البتہ اس میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا تھا۔

  • سویڈن ،ناروے کے بعد فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کردیے

    سویڈن ،ناروے کے بعد فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کردیے

    پیرس :سویڈن ،ناروے کے بعد فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کردیے،اطلاعات کے مطابق متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے ایک بار پھر شان رسالتﷺ میں گستاخی کرتے ہوئے توہین آمیزخاکے شائع کردیے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق میگزین کی جانب سے شائع کیے گئے توہین آمیز خاکے وہی ہیں جن کے ردعمل میں 7 جنوری 2015 کو اس میگزین پر حملہ کیا گیا تھا۔

    متنازع فرانسیسی میگزین کی جانب سے توہین آمیزخاکوں کی دوبارہ اشاعت ایسے موقع پر کی گئی ہے جب حملہ کرنے والے 2 بھائیوں کو مبینہ طور پر مدد فراہم کرنے والے 14 افراد کے خلاف آئندہ بدھ سے مقدمےکا آغاز ہورہا ہے۔

    پیرس میں واقع میگزین کے دفتر میں ہونے والے حملے میں خاکے بنانے والا شخص اور دیگر 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اس کے اگلے ہی دن پیرس میں ہونے والے ایک اور حملے میں مزید 5 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کے بعد دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔

  • کراچی کیلئے پروگرام کو پاک فوج کی مکمل حمایت حاصل ہوگی، آرمی چیف کی متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد گفتگو

    کراچی کیلئے پروگرام کو پاک فوج کی مکمل حمایت حاصل ہوگی، آرمی چیف کی متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد گفتگو

    راولپنڈی: کراچی کیلئے پروگرام کو پاک فوج کی مکمل حمایت حاصل ہوگی، آرمی چیف کی متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد گفتگو،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج عوام کو مشکل گھڑی میں مایوس نہیں کرے گی۔ کراچی کیلئے وفاق اور صوبائی حکومت کے پروگرام کو آرمی کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔

     

     

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کور ہیڈ کوارٹرز پہنچے جہاں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو کراچی میں بدترین سیلابی صورتحال، سندھ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ سے تعاون، آبادی کے بے ہنگم پھیلاؤ اور انفراسٹرکچر کی وجہ سے پیدا مسائل پر بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ایسی قدرتی آفات کا مقابلہ کوئی شہر نہیں کر سکتا۔ ہمارا مسئلہ وسائل کی کمی نہیں بلکہ درست ترجیحات ہیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ قدرتی آفات ترجیحات درست کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ ترجیحات درست کرنے سے بڑے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔ کراچی کیلئے پروگرام کو پاک فوج کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔

    انہوں نے کراچی میں جاری امدادی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوامی مقامات اور زیادہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیوں کیلئے وسائل کا استعمال زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں ہونا چاہیے۔ یہ قدرتی آفت ہے، سب متحد رہیں۔ پاک فوج عوام کو مشکل گھڑی میں مایوس نہیں کرے گی۔

  • نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کیسے وزیراعلیٰ عثمان بزدار یاسمین راشد کی ناک کے نیچے چند لوگ اپنی بوٹی کے لئے پوری گائے ذبح کر رہے ہیں اور بار بار کر رہے ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سروسز ہاپسٹل اور سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں کس طرح عوام کا پیسہ لوٹا جا رہا ہے اورحکومت کو چونا لگایا جا رہا ہے،اس میں بڑے نام آتے ہیں، پروفیسر محمود ایاز،پروفیسر وارث فاروق، ارشد بٹ اور دیگر نے کیسے ملکر سروسز میں کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا ہے، پروفیسر محمود ایاز سمز کے پرنسپل ہیں، پروفیسر وارث اور یہ دونوں قریبی دوست ہیں،اور نیشنل ہاسپٹل ڈیفنیس میں بھی ایک ساتھ پریکٹس کرتے ہیں، پروفیسر محمود کے حکم پر ہی پرو فیسر وارث اور فائزہ شبیر جو دونوں کلاس فیلو ہیں، نواز شریف کی رپورٹ میں دو نمبری کی اور باہر جانے میں مدد کی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پروفیسر محمود بڑے بڑے لوگوں کو اوبلائیز کرتے ہیں،اور پھر فائدے بھی ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کوئی بھی میڈیا ہاؤس انکی کرپشن کی بات نہیں کرتا، سروسز میں کرپشن اور من پسند لوگوں کو نوازے بارے بتاؤں گا،پروفیسر محمود نے پروفیسر وارث فاروقہ کو ہی پرچیز کمٹی کا ہیڈ بنایا ہوا ہے، وارث فاروقی نے من پسند آغا افضل کو رکھا ہوا ہے،جو سروسز میں کئی سالوں سے کام کرتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ چند سال قبل آغا افضل بائیک پر آتا تھا اب بی ایم ڈبلیو پر گھومتا ہے، ہسپتال میں پرچیزنگ آغا خان کے ذریعے کی جاتی ہے اسنے بیوی اور کزن کے نام کمپنیز رجسٹر کروائی ہوئی ہیں جن کے ذریعے کاروبار ہوتا ہے جب کوئی ٹینڈر آتا ہے تو ریٹ پہلے ہی بتا دیا جاتا ہے اس وجہ سے سارے ٹینڈر انہی کو ملتے ہیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ گریوینس کمیٹی بھی ہے اسکے ہیڈ ڈاکٹر عمران ہیں،اور وہ میڈیسن ڈیپارٹ کے ہیڈ ہیں، انکے پاس کوئی شکایت جائے تو ایکشن نہیں لیتے جو کرپشن چل رہی ہو وہ ویسے ہی چل رہی ہوتی ہے،ٹیکنیکل کمیٹی کے انچارج ڈاکٹر وسیم حیات ہیں جو خود ہی پرچیز اور انسپکشن کرتے ہیں، انکو نہیں پوچھا جاتا کہ جو چیز خریدی جا رہی ہے وہ صحیح ہے یا نہیں،کمیشن ملتا ہے یہ سب کچھ ہو رہا ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ سروسز میں جو ریڈیالوجی ٹاور بن رہا ہے وہ کرپشن کی اعلیٰ مثال ہے، جن ڈاکٹرز کو پروجیکٹ ہیڈ لگایا گیا اس میں کسی ضابطے کا خیال نہیں رکھا گیا،ڈاکٹر لیاقت اور حنیف کو ریٹائرڈ ہونے کے بعد دو سے ڈھائی لاکھ ماہانہ تنخواہ پر بغیر اشتہار کے اپنی مرضی سے لگا دیا گیا، آغا افضل کے ذریعے ہی اس ٹاور کی چیزیں پرچیز کی جا رہی ہیں جو مہنگے داموں خریدی جا رہی ہیں، جب انکو لگتا ہے کہ کرپشن پکڑی جانی ہے تو فوری رجسٹر منگوا کر کاغذات میں ردوبدل بھی کر دی جاتی ہے، اسکے علاوہ ملازمین سے پیسے لے کر نوازا جا رہا ہے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ 49 ملازمین کو جو کنٹریکٹ پر تھے انکو مستقل کیا جائے، جو لوئر گریڈ کے ملازم تھے انکو ارشد بٹ جو پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا صدر ہے انہوں نے پیسے لے کر بی ایس 15 مین اپ گریڈ کروا دیا، جب کچھ ملازمین نے وزیراعظم پورٹل پر شکایت کی تو پھر پرنسپل آفس سے کئی لیٹر جاری کیے گئے، پرنسپل آفس نے کئی لیٹر جاری کئے کہ اب ادارہ ان ملازمین کا شاٹ ہینڈ ٹیسٹ لے گا، 3 لوگوں نے ٹیسٹ پاس کئے باقی بھی تنخواہ وصول کرتے رہے جو اسکے اہل نہیں، پروفیسر محمود سے اس بارے میں سوال کیا جائے تو وہ انجان بن جاتے ہیں، یوسف ندیم ڈائریکٹر فنانس کو گریڈ 18 سے 19 میں پروموٹ کیا گیا، پانچ سے 6 سال تک وہ تنخواہیں مراعات لیتے رہے،اور جب یہ کیس منظر عام پر آیا تو محمود نے خود کو بچانے کے لئے کہہ دیا کہ پہلے والے گریڈ میں چلے جائیں، پرنسپل سے سوال نہین ہونا چاہئے کہ اسکو کیسے اپ گریڈ کیا گیا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ وائی ڈی اے والے میرے دوست ہیں لیکن وہ وائی ڈی اے جو ایک وقت میں سینئرز کی کرپشن ایکسپوز کرتی تھی، اب شاید کچھ لوگ انکے ساتھ ملے ہوئے ہیں،موجودہ وائی ڈی اے سروسز کے صدر خود تو ملک سے باہر چلے گئے لیکن یہاں نہ صرف انکی حاضری لگتی رہی بلکہ تنخواہ بھی وصول کرتے رہے، انکی حاضری لگتی رہی، یہ سلسلہ بڑی دیر چلتا رہا، آرتھو پیڈکس کے ہیڈ نے سوال اٹھایا کہ یہ ڈاکٹر ہسپتال نہیں آ رہا تو اسکی تنخواہ کیسے چل رہی ہے،تو پرنسپل کی آشیر باد پر اسکا ٹرانسفر کسی اور ڈیپارٹ میں کر دیا گیا جب یہ بات چھپانی مشکل ہو گئی تو انکا استعفیٰ کا لیٹر آگیا،

    نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

    عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

    میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

    نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

    نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جب استعفیٰ دے کر گئے تو اکاؤنٹ ڈیپارٹ کو کیوں نہیں بتایا گیا تا کہ وہ کام کریں، لیکن اکاؤنٹ سے تنخواہ جاتی رہی، استعفے کے باوجود تنخواہ آتی رہی، تمام تفصیلات میرے پاس موجود ہیں،یہ چند کرپشن اور بے ضابطگیاں ہیں جو سمز میں کی جا رہی ہے، بہت سارے ڈیپارٹ کی تفصیل موجود ہے کہ وہاں کیا کچھ ہو رہا ہے آنے والی ویڈیو میں اسکو شیئر کروں گا

  • چین نے لداخ میں ایک ہزار مربع کلومیٹر علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا،دور دور تک بھارتی فوجی نظرنہیں آرہے :بھارتی میڈیا

    چین نے لداخ میں ایک ہزار مربع کلومیٹر علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا،دور دور تک بھارتی فوجی نظرنہیں آرہے :بھارتی میڈیا

    نئی دہلی:چین نے لداخ میں ایک ہزار مربع کلومیٹر علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا،دور دور تک بھارتی فوجی نظرنہیں آرہے ,بھارتی اخبار دی ہندو نے انکشاف کیا ہے کہ مرکزی حکومت کو ملنے والی انٹیلی جنس معلومات کے مطابق لائن آف ایکچوئل کنٹرول کیساتھ لداخ کا تقریباً ایک ہزار مربع کلو میٹر کا علاقہ اس وقت چین کے زیر کنٹرول ہے۔ دوسری طرف چین نے انتباہی انداز میں کہا ہے کہ اگر بھارت مقابلہ کرنا چاہتا ہے تو اس کو ماضی کے برعکس زیادہ فوجی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

     

     

    اخبار کے مطابق چین اپریل سے لائن آف ایکچوئل کنٹرول کیساتھ فوج جمع کرکے اپنی موجودگی کو مستحکم کر رہا ہے۔ ایک افسر نے ‘دی ہندو ’ کو بتایا کہ ڈپسانگ کے میدانی علاقے سے چوشل تک چینی فوجی منظم انداز میں غیر معینہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول کیساتھ نقل وحرکت کر تے رہے ہیں۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈپسانگ کے میدانی علاقے میں پٹرولنگ پوائنٹ 10 سے 13 تک لائن آف ایکچوئل کنٹرول کا بھارتی حصہ 900 مربع کلو میٹر کے لگ بھگ چین کے زیر تسلط ہے۔ ان میں وادی گلوان میں 20 مربع کلو میٹر اور ہاٹ سپرنگز میں 12 مربع کلو میٹرکا علاقہ مکمل طور پر چینی قبضے میں ہے ، پینگونگ تسو جھیل کا 65 مربع کلو میٹر جبکہ چوشل میں 20 مربع کلو میٹر کا علاقہ بھی چینی کنٹرول میں ہے۔

     

     

     

    ان کا کہنا ہے کہ پینگونگ تسو جھیل کے قریب فنگر 4 سے 8 تک ایک وسیع علاقہ بھی چینی فوج کے قبضے میں ہے ، جھیل سے متصل فنگر 4 سے 8 کا درمیانی فاصلہ 8 کلو میٹر ہے۔ اس علاقے میں مئی تک چینی اور بھارتی فوجی دونوں پٹرولنگ کرتے تھے ، بھارت کی نظر میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول کا یہ علاقہ اس کا ہے ۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل چین اور بھارت کے فوجیوں کے مابین لداخ میں تازہ جھڑپوں کی اطلاعات ہیں جس کے بعد سے چینی فضائیہ کے طیارے لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی)کے آس پاس فضا میں گشت کر رہے ہیں اور حالات کشیدہ بتائے جا رہے ہیں۔

     

     

    بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق چین نے ایل اے سی کے پاس اپنی فضائی بیس ہوٹن پر جے ایف جنگی طیارے تعینات کر دیے ہیں جو لداخ میں سرحد سے بالکل متصل مسلسل پرواز کر رہے ہیں۔ اس دوران بھارتی فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نروانے بھی سرحد پر تعینات فوجی کمانڈروں سے بات چیت کی ہے ۔ انہوں نے فوجی کمانڈروں کو کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

    دوسری طرف لداخ میں سرحدی تنازعے پر کشیدگی بڑھ رہی ہے اور دو روز قبل ہونے والی نئی چھڑپ کے بعد چین نے انتباہی انداز میں کہا ہے کہ اگر انڈیا مقابلہ کرنا چاہتا ہے تو اس کو ماضی کے برعکس زیادہ فوجی نقصان اٹھانا پڑے گا۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ بات چینی حکومت کے حمایت یافتہ اخبار گلوبل ٹائمز نے منگل کو اپنے اداریے میں لکھی ہے۔

    پیر ہی کو چینی فوج کے ترجمان نے کہا کہ انڈیا نے سرحد کی خلاف ورزی کی ہے اور مطالبہ کیا کہ انڈیا اپنی فوج وہاں سے نکالے۔ اس کی بارڈر فورس نے لائن آف ایکچول کنٹرول کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

     

    بیجنگ میں حکومت کے حمایت یافتہ اخبار گلوبل ٹائمز نے غیر معمولی طور پر سخت الفاظ کے اداریے میں نئی دہلی کو جواب دینے کی بات کی ہے۔ اداریے میں لکھا ہے کہ پینگونگ سو جھیل کے اس ٹکراؤ سے واضح ہے کہ ہمسائے ملک نے وادیِ گلوان کے ٹکراؤ سے سبق نہیں سیکھا ہے۔ وہ اب چین کو اشتعال دلا رہا ہے۔گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ انڈیا کہتا ہے کہ اس نے چینی فوج کی در اندازی روکی ہے۔ یہ فوج تھی جس نے کشیدگی بڑھانے میں پہل کی۔

    اخبار میں مزید لکھا گیا ہے کہ انڈیا کو ’طاقتور چین‘ کا سامنا ہے اور نئی دہلی کو اس وہم و گمان میں نہیں رہنا چاہیے کہ اسے اس معاملے پر امریکہ کی حمایت ملے گی لیکن اگر انڈیا مقابلہ کرنا چاہتا ہے تو چین کے پاس انڈیا کے مقابلے میں زیادہ وسائل اور صلاحیت ہے۔ اگر بھارت فوجی کارروائی کرنا چاہتا ہے تو پیپلز لبریشن آرمی اس کو 1962 کی نسبت زیادہ شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔

     

    اداریے میں مزید کہا گیا ہے کہ چین انڈیا سرحدی ٹکراؤ اور اس سے متعلق کئی چھوٹے بڑے مسئلے ابھی جاری رہیں گے۔ ان اختلافات کو پر امن طریقے سے بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا سبھی کے مفاد میں ہے۔ لیکن اگر بھارت چین کے ضبط کو مسلسل چیلنج کرتا رہے گا تو چین کو نرمی سے پیش آنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اسے جب ضرورت ہو عسکری قدم اٹھانا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ جیت اسی کی ہوگی۔

    اداریے میں لکھا ہے چین انڈیا سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے۔ ہم اس کے اس بھرم کو لازمی طور پر چور چور کر دیں کہ وہ امریکہ جیسے دوسرے ملکوں کے ساتھ مل کر چین کو ٹکر دے سکتا ہے۔

    بھارت کے ایک ملٹری افسر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چوشل علاقے میں صورتحال بہت کشیدہ ہے۔ چینی فوجی بہت جارحانہ موڈ میں ہیں اور انڈین فوجیوں کو پیچھے ہٹانے کے لیے وہاں بھاری کیلیبر کے ہتیھار کھڑے کر دیے ہیں۔ انڈیا نے بھی چینی پیش رفت کو پسپا کرنے کے لیے سپیشل فرنٹئیر فورس تعینات کر دی ہے اور ایل اے سی کے نزدیک بھاری ہتھیار نصب کر دیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت دونوں ملکوں کی فوجیں تقریباً برابر کی تعداد میں اپنی اپنی پوزیشن کا دفاع کر رہی ہیں۔

  • چینی آٹے کی قیمتیں‌خود مانیٹر کروں‌گا، وزیر اعظم

    چینی آٹے کی قیمتیں‌خود مانیٹر کروں‌گا، وزیر اعظم

    چینی آٹے کی قیمتیں‌خود مانیٹر کروں‌گا، وزیر اعظم
    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے چینی آٹے کی قلت اور مہنگی قیمت پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ گندم کی بڑی کھیپ پہنچ گئی جبکہ چینی بھی درآمد کی جا رہی ہے، عوام کو فراہمی اور قیمتوں کو خود مانیٹر کروں گا۔ گندم اور چینی کی ملک میں سپلائی پاکستان ریلویز کے ذریعے کی جائے۔

    وزیراعظم عمران خان نے یہ بات وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں کراچی کی صورتحال اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں دو دن بعد کراچی جا رہا ہوں، وہاں حالات کا خود جائزہ لوں گا۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ اور سوریج سمیت تمام مسائل کو حل کریں گے۔ مجھے کراچی کے شہریوں کی مشکلات کا ادراک ہے۔ وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل مہیا کرے گی۔

    اجلاس میں کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تعیناتیوں، مارگلہ روڈ پر قائم تجاوزات اور ملک کے بڑے ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ نیپرا اور سٹیٹ آف انڈسٹری کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی جبکہ بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دی گئی.

    مارکیٹ میں ایک بار پھر آٹے کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ،

    پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا بڑا فیصلہ، پنجاب میں آٹے بحران کا خطرہ ٹل گیا

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    فائیو سٹار ہوٹل اورمستحق شہریوں کیلئے ایک ہی ریٹ پر آٹے کی فراہمی درست نہیں،عبدالعلیم خان

    واضح‌ رہے کہ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا تھا،وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانے کی ہدایت کی ہے،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت کم کر کے پرانی قیمتوں پربحال کیا جائے،آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 150روپے کمی کی جائے،پنجاب حکومت آٹے کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے،

    وزیراعطم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کوپکڑیں یاسبسڈی دیں،غریب کوسستاآٹافراہم کریں،ہرحال میں آٹے کی قیمت پرانی سطح پربحال کی جائے،

  • سعودی شاہی خاندان میں چپقلش ،کرپشن یا کوئی اوروجہ :فوجی اتحاد کے کمانڈرشہزادہ فہد بن ترکی بن عبد العزیز آل سعود کوبرطرف کردیا گیا

    سعودی شاہی خاندان میں چپقلش ،کرپشن یا کوئی اوروجہ :فوجی اتحاد کے کمانڈرشہزادہ فہد بن ترکی بن عبد العزیز آل سعود کوبرطرف کردیا گیا

    ریاض :کرپشن یا کوئی اوروجہ :فوجی اتحاد کے کمانڈرشہزادہ فہد بن ترکی بن عبد العزیزآل سعود کوبرطرف کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزارت دفاع میں بدعنوانی کے الزام میں 4 فوجی افسران سمیت یمن میں لڑنے والے سعودی عرب کے زیر قیادت اتحاد میں مشترکہ افواج کے کمانڈر اور ان کے بیٹے کو عہدے سے برطرف کردیا۔

    خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ نے سعودی سرکاری میڈیا کا حوالہ دے کر بتایا کہ شاہی فرمان میں کہا گیا کہ شہزادہ فہد بن ترکی بن عبد العزیز آل سعود کو مشترکہ افواج کے کمانڈر کے عہدے سے سبکدوش کردیا گیا ہے،شاہی فرمان میں مزید کہا گیا کہ کمانڈر کے بیٹے اور الجوف کے نائب گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن فہد کو بھی ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔اس ضمن میں مزید بتایا گیا کہ مشترکہ افواج کے کمانڈر کو برطرف کرنے کے بعد جنرل مطلق بن سلیم کو نیا کمانڈر تعینات کردیا ہے۔

    شاہی فرمان کے مطابق مذکورہ فیصلہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی انسداد بدعنوانی کمیٹی کی ‘وزارت دفاع میں مشکوک مالی لین دین’ کی تحقیقات پر مبنی تھا۔سعودی روزنامہ عرب نیوز کے مطابق شہزادہ فہد مشترکہ افواج کے کمانڈر بننے سے پہلے رائل سعودی گراؤنڈ فورسز، پیراٹروپرز یونٹوں اور خصوصی دستوں کے کمانڈر تھے۔علاوہ ازیں ان کے والد سابق نائب وزیر دفاع تھے۔

    یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کرپشن کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10 سے زائد شہزادوں اور درجنوں سابق اور موجودہ وزرا کو گرفتار کر لیا تھا جن میں عرب کے امیر ترین شخص شہزادہ الولید بن طلال بھی شامل تھے۔

    اس اقدام کے تین روز بعد سعودی عرب میں تقریباً 100 ارب ڈالر کی خورد برد اور کرپشن کے الزام میں 2 سو سے زائد افراد کو تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا گیا تھا۔شہزادوں کو ریاض کے عالیشان ہوٹل رٹز کارلٹن میں رکھا گیا جہاں یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ امریکا کے پرائیویٹ سیکیورٹی کانٹریکٹرز کی جانب سے سعودی عرب میں گرفتار کھرب پتی افراد اور شاہی خاندان کے شہزادوں پر تشدد کرکے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    بعدِ ازاں یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ سعودی شہزادے ولید بن طلال کو 6 ارب ڈالرز میں رہائی کی پیش کش کی گئی ہے۔دو روز قبل امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کرپشن مہم میں گرفتار 95 افراد کے خلاف ٹرائل کا خدشہ ہے۔

  • بھارت کی پلوامہ ڈرامے کی آڑ میں پاکستان کےخلاف سازش بے نقاب،بھارت نے جسکو مردہ کہا وہ پاکستان میں زندہ نکلا

    بھارت کی پلوامہ ڈرامے کی آڑ میں پاکستان کےخلاف سازش بے نقاب،بھارت نے جسکو مردہ کہا وہ پاکستان میں زندہ نکلا

    بھارت کی پلوامہ ڈرامے کی آڑ میں پاکستان کےخلاف سازش بے نقاب،بھارت نے جسکو مردہ کہا وہ پاکستان میں زندہ نکلا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی پلوامہ ڈرامے کی آڑ میں پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب ہو گئی

    پلوامہ حملے میں مبینہ طورپر ملوث محمد عمر فاروق کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی گئی،بھارتی میڈیا نے عمر فاروق کے پاکستانی شناختی کارڈ اور بینک اکاوَنٹس سامنے لانے کا جھوٹا دعویٰ کیا،بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا کہ عمر فاروق کے پاکستان میں 2 بینک اکاوَنٹس،2 چیک اورشناختی کارڈ ہیں،

    بھارتی میڈیا نے ایک چیک پشاور، دوسرا خیبر ایجنسی کا ظاہر کرنے کی بے بنیاد کوشش کی،بھارتی میڈیا نے پاکستان سے 10 لاکھ 43 ہزار روپے منی لانڈرنگ کا الزام بھی عائد کر دیا،بھارتی میڈیا کے بتائے گئے اکاوَنٹس،شناختی کارڈ اور دیگر ریکارڈ جعلی ثابت ہوئے، بینکوں نے اکاوَنٹس میں غلط نام، شناختی کارڈ نمبر، ولدیت اور تاریخ پیدائش کی نشاندہی کر دی

    بھارتی میڈیا نے عمر فاروق کو مردہ قرار دیا،پاکستان میں عمر فاروق زندہ نکلا،پاکستان میں بینک نمائندے نےعمرفاروق سے فون پر رابطہ کیا،بینک کا نمائندہ پشاور میں عمر فاروق سے ملا اور بات چیت کی

    بھارتی میڈیا کا عمر فاروق کے اپریل 2018میں جموں میں داخلے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا، بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری شدہ چیک اگست 2018کا نکلا.

    واضح رہے کہ بھارتی کی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر سمیت 19 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ چارج شیٹ جموں میں واقع این آئی اے کی خصوصی عدالت میں داخل کی گئی۔ این آئی اے نے پلوامہ خود کش حملے کے 18 ماہ بعد تیرہ ہزار پانچ سو صفحات کی چارج شیٹ فائل کر دی ہے۔ اس چارج شیٹ میں جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر سمیت 19 افراد کا نام بطور ملزم شامل کیا گیا ہے۔چارج شیٹ میں جیش محمد چیف کے علاوہ ان کے بھائی عبدالروف اصغر اور عمار علوی اور بھیتجے عمر فاروق کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ 14 فروری 2019 کو پلوامہ کے لیتھہ پورہ علاقے ہوئے خود کش حملے میں سی آر پی ایف کے 40 جوان ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں بہت زیادہ تلخی آگئی تھی۔اس چارج شیٹ میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    چارج شیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے پاس سے فون ملے ہیں، جس میں خود کش حملے سے پہلے کے کئی منصوبے اور تصویریں برآمد ہوئی ہیں۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ کہ لیتھ پورہ میں فرنیچر کی دوکان کرنے والے شخص نے عادل ڈار کو نیم فوجی دستے کے قافلے کی پوری اطلاع دی، جس کے بعد اس حملے کو انجام دیا گیا۔چارج شیٹ میں جن 19 افراد کا نام شامل ہے ان میں سے سات این آئی اے کی حراست میں ہیں۔ چارج شیٹ میں مسعود اظہر، روف اصغر علوی، عمار علوی اور محمد اسماعیل کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چارج شیٹ میں پلوامہ کے کاکہ پورہ کا شاکر بشیر، انشا جان، پیر طارق احمد شاہ، محمد عباس راتھر، پلوامہ کے لال ہار کے بلال احمد کھچے، بڈگام کے چرار شریف کے رہنے والے محمد اقبال راتھر، سرینگر کے واعظ الاسلام، سمیر احمد ڈار ساکنہ کاکہ پورہ پلوامہ، عاشق احمد ننگرو ساکنہ راجپورہ پلوامہ، ہلاک شدہ عادل احمد ڈار، محمد عمر فاروق ، محمد کامران علی ، سجاد احمد بٹ ساکنہ بجہباڑہ، مدثر احمد خان ساکنہ اونتی پورہ پلوامہ، قاری یاسر شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس پلوامہ حملے میں چالیس سے زائد بھارتی فوج ہلاک ہو گئے تھے، جس کا الزام بھارت نے پاکستان پر لگایا تھا اور بھارت نے بالا کوٹ میں سرجیکل سٹرائیک کی ناکام کوشش تھی. 27 فروری کو بھارت کے دو طیارے پاک فضائیہ نے گرائے تھے. پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے طیارے بالا کوٹ پے رول گرا کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد اگلے روز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائےتھے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا جسے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے رہا کرنے کا اعلان کیا تھا

    پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

    پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

    پلوامہ حملے کے لئے کیمیکل کہاں سے خریدا گیا؟ تحقیقاتی ادارے کے انکشاف پرکھلبلی مچ گئی

    پلوامہ حملہ،عسکریت پسندوں نے کہاں سے منگوایا تھا حملے کیلئے سامان؟ بھارت کا نیا انکشاف

    مقبوضہ کشمیر، پلوامہ میں کار بم دھماکا

    چین سے شرمناک شکست کے بعد مودی سرکار کی ایک اور پلوامہ ڈرامہ کی کوشش ناکام

    پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پلوامہ واقعہ سے متعلق بھارتی انٹیلیجنس کی رپورٹ پاکستان کے خلاف مزموم ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں پاکستان نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی بھارتی انٹیلیجنس کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ پاکستان کے خلاف مذموم ایجنڈے کا حصہ ہے، جسے کشمیریوں پرمظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے جاری کیا گیا۔ ھارتی ایجنسی این آئی اے نے پلوامہ حملے میں پاکستان کو ملوث کرنے کی ناکام کوشش کی ہے، چارج شیٹ میں بی جے پی کے پاکستان مخالف بیانیے کوآگے بڑھایا گیا ہے، بھارتی حکمرانوں کا پاکستان مخالف بیانیے کا مقصد داخلی سیاسی مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی لوک سبھاکے الیکشن سے قبل پلوامہ کا ڈرامہ رچایا گیا، واقعہ کے بعد بھارت مسلسل پاکستان مخالف پروپیگنڈا چلا رہا ہے، پاکستان نے پلوامہ واقعہ کے فوری بعد تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی تھی، پلوامہ حملہ پرنامکمل بھارتی معلومات پر بھی پاکستان نے مکمل تحقیقات کیں۔ 26 فروری کو بھارتی فوجی جہازوں نے پاکستان کے خلاف ناکام کارروائی کی، پاکستان نے اس ناکام بھارتی مہم جوئی کامنہ توڑجواب دیا، پاک فضائیہ کی مؤثرجوابی کارروائی سے بھارت کے دو جنگی جہاز تباہ ہوئے، بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو رہا کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی انتخابات سے قبل حملہ کی ٹائمنگ، مرکزی ملزم کا مارا جانا سوالات کو جنم دیتا ہے، دنیا جانتی ہے بھارتی انتخابات میں پلوامہ حملہ کا فائدہ کس نے اٹھایا، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی سےتوجہ ہٹانا چاہتا ہے، ایسا پروپیگنڈا کر کے بین الاقوامی رائےعامہ کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا، پاکستان بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے خدشے سے عالمی برادری کو آگاہ کرچکا ہے، بھارت میں ریاستی انتخابات سے پہلے سیاسی فائدے کے لیے پاکستان پرالزام تراشی کی جارہی ہے۔

     

    پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی بھارتی انٹیلیجنس کی رپورٹ،پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

  • نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلا م آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کو عدالت کے سامنے سرنڈرکرنے کا حکم دے دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس پر نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوار شریف کو 10 ستمبر کو طلب کر لیا،نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ 3 ہفتے کا وقت دیں لیکن عدالت نے نواز شریف کو 10 ستمبر کو طلب کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن کیانی نے سماعت کی،نیب نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کردی،پراسیکیوٹر نیب جہانزیب بھروانہ نے عدالت میں کہا کہ ہم نواز شریف کی حاضری سے استثنی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہیں،

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

    عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

    میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

    نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

    نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ شہباز شریف کے بیان حلفی کا پیرا 2 پڑھیں،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگر نواز شریف کو مفرور قرار دیدیا جاتا ہے تو اپیلوں کا کیا ہو گا؟ پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ نواز شریف قانون کے مطابق مفرور ہیں اور اپیل کا اثر دوسری پر بھی پڑیگا، اس صورت میں عدالت اپیلوں پر سماعت نہیں کر سکتی، نواز شریف جیل میں نہیں ان کے لیے تو نمائندہ بھی مقرر نہیں کیا جا سکتا،

    اسلا م آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کو عدالت کے سامنے سرینڈرکرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت کا سٹیٹس بتائیں جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی ضمانت مسترد کر دی ہے، عدالت نے کہا کہ ضمانت نہیں ہے تو نواز شریف عدالت میں پیش ہوں،ہم نواز شریف کو مفرور نہیں قرار دے رہے بلکہ ایک موقع دے رہے ہیں، نواز شریف سرنڈر کریں اور عدالت میں پیش ہوں

    عدالت نے کہا کہ نواز شریف آئندہ سماعت تک پیش نہیں ہوتے تو مفرور قرار دینے کی کارروائی شروع کریں گے،خواجہ حارث نے کہا کہ نواز شریف کو عدالت طلب کر رہی ہے تو پنجاب حکومت کا فیصلہ چیلنج کر سکتے ہیں، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا حق تو نہیں چھین رہے نہ وہ فیصلہ چیلنج کر سکتے ہیں، ہم تو یہ کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف آئندہ سماعت پر پیش ہوں، وکیل نے کہا کہ پھر تو آپ نے فیصلہ کر دیا کہ نواز شریف کے پاس بیرون ملک رہنے کا کوئی جواز نہیں،

    جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ کیا نواز شریف کو خدشہ ہے کہ پاکستان آنے پر کوئی گرفتار کر لے گا؟ اگر نواز شریف کو خدشہ ہے تو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دیتے ہیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور کپٹن(ر) صفدر کو عدالت پیشی سے روک دیا،عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اورمحمد صفدر کی اپیلیں نواز شریف کی اپیل سے الگ کر دیں، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سیکیورٹی ایشوز ہوتے ہیں ،مسائل بنتے ہیں آئندہ سماعت پر آپ پیش نہ ہوں، ہم تحریری فیصلے میں آئندہ سماعت کا تعین کر دیں گے ،

    نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا