Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کشمیریوں پر بدترین ظلم، بھارتی تجزیہ کار بھی مان گئے

    کشمیریوں پر بدترین ظلم، بھارتی تجزیہ کار بھی مان گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میں کئی دنوں سے بتا رہا ہوں، آگہی دے رہا ہوں کہ بھارت اور چین کے مابین چپقلش بڑھتی جا رہی ہے اور اس میں بڑی تیزی آ رہی ہے،دوبارہ کلیش ہوا، ہے ، انڈین میڈیا کہہ رہا ہے کہ ہم نے کچھ علاقہ واپس لے لیا، چائنی میڈیا خاموش ہے ،چائنہ کے فارن منسٹر کہتے ہیں کہ انڈیا شرارتوں سے باز نہیں آ رہا،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر پرمود پاہوا جو سیاسی تجزیہ کار ہیں بھارت کے وہ آج ہمارے ساتھ ہیں، بھارت کے تجزیہ کار گاہے بگاہے ہمارے ساتھ ہوتے ہیں ،تا کہ وہاں‌ کی صورتحال کا پتہ چلے.

    مبشر لقمان نے ڈاکٹر پرمود پاہوا سے سوال کیا کہ اب چائنہ انڈیا تنازعہ کس سمت جا رہا ہے جس پر ڈاکٹر پرمود پاہوا کا کہنا تھا کہ کنفلکٹ تو ہے اس چیز کو کوئی منع نہیں کر ریا، 29، 30 اگست کو ہماری میڈیا کہہ رہا ہے کہ ہم نے کیا، گلوبل ٹائمز نے دو آرٹیکل شائع کئے جو دونوں ایک دوسرے کے خلاف ہیں، ایک میں وہ کہتے ہیں کہ انڈیا نے ہمارے ساتھ کیا، یہ ایسا علاقہ ہے جہاں آس پاس کوئی آبادی نہیں جس سے انفارمیشن مل سکے، جو ہماری میڈیا، فوج نے ہمیں بتایا ہم اسکو ماننے پر مجبور ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہے کہ جو حکومت کہہ رہی ہے اسکو ایک لمحے کے لئے مان لیتے ہیں،لیکن جو میرا پوائنٹ آف ویو ہے،کیا عنقریب کوئی جنگ کا خطرہ تو نہیں جس پر ڈاکٹر پرمود پاہوا نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی وار جلدی ہونے والی ہو،چین کا سسٹم دیکھیں تو وہ ڈائرکٹ وار میں نہیں جاتے، بڑے ملک امریکہ کو دیکھ لیں وہ بھی ڈائرکٹ وار میں نہیں جاتے، کسی اور طریقے سے دیکھ لیں جس طرح نیپال سے ہمارا نقشہ بدلوایا، پاکستان نے بھی نیا نقشہ بنایا، اس طرح کی شرارتیں ہیں چین کی، دوسرا ایک کہاوت ہے کہ وہ جنگ بہتر ہوتی ہے جو بنا لڑے ہی جیتی جائے ہو سکتا ہے وہ دو قدم آگے بڑھائے، ایک قدم پیچھے ہٹے اور اس طرح کام چلتا رہے

    مبشر لقمان نے سوال کیا کہ بات شرارتوں کی ہو رہی ہے تو ایک گھناؤنی شرارت کا کر لیتے ہیں، بھارت نے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، قوانین کو بدلا گیا، سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا کرفیو ہے اس پر بھارتی میڈیا کی آواز کیوں نہیں نکلتی جس پر ڈاکٹر پرمود پاہوا کا کہنا تھا کہ آپ ایسے نہیں کہہ سکتے کہ آواز نہیں نکلتی ، بہت سے جرنلسٹ، میڈیا ہاؤسز ایسے ہیں جو بولتے ہیں،اگر آپ ہمارا چینل دیکھیں تو ہم پورے کشمیر کی رپورٹ دیتے ہیں، ہمیں تکلیف ہوتی ہے جب ان بچوں کو دیکھتے ہیں جن کی آنکھوں میں پیلٹ لگی ہوتی ہے، ہمیں تکلیف ہوتی ہے اور ہم بات کرتے ہیں لیکن اگر آپ یہ کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کے پوائنٹ آف ویو سے سوچنا شروع کر دیں تو وہ جائز نہیں جس پر مبشر لقمان نے کہا کہ میں انسانی حقوق کی بات کر رہا ہون، کیونکہ بھارتی جنتا تو چیمپیئن ہے ڈیمو کریسی اور ہیومن رائٹس کی جس پر ڈاکٹر پرمود پاہوا کا کہنا تھا کہ اس بات سے اتفاق کرتا ہوں، چیمپیئن کیسے کہ سکتے ہیں، پانچوں انگلیاں‌برابر نہیں ہوتی، پاکستان میں ایسے بھی لوگ ہیں جن کے دلوں میں بھارت کی محبت ہے اور کچھ ایسے ہوں گے جو صبح اٹھ کر بھارت کو گالیاں دیتے ہوں گے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو گاندھی جی کو کوئی برا نہیں کہتا ،نہرو اور پٹیل کے ساتھ اختلاف ہے ، جس پر ڈاکٹر پرمود پاہوا کا کہنا تھا کہ میں نے آپ کی بچوں کی ایک کتاب پڑھی تھی جس میں صرف دو لائن تھیں کہ گاندھی جی نے انگریزوں کے خلاف لڑائی لڑی لیکن وہ پاکستان بنانے کے مخالف تھے،جس پر مبشر لقمان نے کہ وہ بالکل تھے،جس پر ڈاکٹر پرمود پاہوا کا کہنا تھا پاکستان بننے کا یا الگ ہونے کا ہندو مسلم سے مطلب نہیں تھا جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہم ڈفرنٹ طرف چلے جائیں گے،کیونکہ اگر ہندو مسلم سے مطلب نہ ہوتا تو ٹو نیشن تھیوری نہ آتی،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ سمجھائیے گا کہ آئے روز ایل او سی پر دراندازی ہوتی ہے، اب ایل اے سی پر دراندازی شروع ہو گئی کیا بھارت کے غربت کے مسائل ختم ہو گئے، نیپال، چائنہ، پاکستان سب کے ساتھ بھارت کا پھڈا ہے جس پر ڈاکٹر پرمود پاہوا کا کہنا تھا کہ 72 سال گئے ،17 سال پاکستان سے کشمیر کا نام نہیں لیا، پھچلے کچھ سالوں سے پاکستان کو کشمیر نظر آنے لگا، واجپائی جب محبت کی بس لے کر گئے تو آگے سے ہمیں کارگل ملا،یہ کیوں ہے اور کیسے ہے، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کا ایسا رشتہ ہے جس میں یہ تو ہونا ہے، ڈاکٹر پرمود پاہوا کا کہنا تھا کہ شریکوں میں محبت تو ہوتی ہے، کوئی پھوپھو اچھی بھی ہوتی ہے،

    شاہ محمود قریشی چین کیوں گئے؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا

    چین سے شاندار خبریں،تمام پروٹوکول ٹوٹ گئے،تاریخی معاہدے تیار، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی

    سرد جنگ کا خوفناک کھیل،پاکستان اہم ،امریکی پریشان ،ایران تگڑا اوراسرائیل میدان میں ، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پاکستان نے کمال کر دیا، دنیا بھر کے سائنسدان پریشان، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    مبشر لقمان نے کہا کہ مجھے کسی نے آج ایک جوک بھیجا اس نے کہا کہ لوگ ہیر کی قبر پر منت مانتے ہیں کہ اولاد ہو جائے جو اپنی شادی نہیں کروا سکی وہ اولاد کیسے دلوا دے گی،آنے والے دنوں میں آپ سمجھتے ہیں کہ ہندوتوا کی تحریک بھارت کے سیکولرازم کو نقصان پہنچا سکتی ہے جس پر ڈاکٹر پرمود پاہوا کا کہنا تھا کہ برصغیر کی مٹی ایسی نہیں ہے جس میں ہندوتوا ،یا ملا ، پنڈٹون کی آئیڈیالوجی کو آگے بڑھایا جا سکے،اگر ایسا ہوا ہوتا تو آزادی کے بعد ہندو سبھا جیتتی لیکن کانگریس وہاں سے جیتی، آپ کے ہاں مولانا ڈیزل ،معذرت چاہتا ہون مولانا فضل الرحمان،جماعت اسلامی یہ لوگ جیتتے لیکن بہتر وزیراعظم عمران خان کو کہا جا رہا ہے اسلئے کہا جا رہا ہے کہ کینٹینر کے موقع پر اسلام آباد میں دیوالی منائی تھی

    ڈاکٹر پرمود پاہوا کا کہنا تھا کہ مستقبل میں نہیں لگتا کہ ہندوتوا کی تحریک زیادہ دیر چلے گی، ہماری مٹی اسے قبول نہیں کرتی، اگر آپ بھی کسی ایسے تنظیم کو لے کر آگے بڑھیں گے تو مجھے نہیں لگتا کہ وہ پاکستان میں بھی کامیاب ہو گی، جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہو یا ن لیگ یہ رائٹیسٹ پارٹیز ہیں، پاکستان میں مسئلہ ایک اور ہے، پاکستان میں ایک مذہب ہے، ہمارے ہاں اقلیتیں تھوڑی ہیں، فرقوں پر اعتراض ہو سکتے ہیں لیکن جب باہر سے کوئی آتا ہے تو سب اکٹھے ہو جاتے ہیں، لداخ پر سیریش ایشو ہوئے ہیں، لداخ آرمی میں ہندو، سکھ سب مذاہب کے لوگ موجود ہیں،وہاں مسئلہ ہوا ہے، جس پر ڈاکٹر پرمود پاہوا کہا کہ میں اسکی تردید کرتا ہوں، ایسا ممکن نہیں کہ ان لوگوں نے ہاتھ لگانے سے منع کر دیا یا علاج کرنے سے منع کردیا، آرمی پاکستان کی ہو یا انڈیا کی ،آرمی کا سٹرکچر انگریز کا بنایا ہوا ہے، ایسا سٹرکچر ہے کہ اس کو مذہب کے نام پر استعمال نہیں کر سکتے، تمام فوجی کسی بھی مذہب کا ہو برابر کے ہوتے ہیں، اس چیز کو میں مکمل تردید کرتا ہوں ،فوج میں نہیں ہو سکتا، سوسائٹی میں ہو تو وہ الگ بات ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں دونوں سائیڈوں پر فوج میں اضافہ کیا جا رہا ہے جس پر ڈاکٹر پرمود پاہوا کا کہنا تھا کہ دوسرے ملکوں کی لڑائی میں آپ نفع نقصان دیکھ چکے ہیں، میں اس ڈائریکشن میں نہیں جانا چاہتا،میں امید کرتا ہوں کہ سب سکون ہو گا، اور سب مسئلے حل ہو جائیں گے،اب ہمیں پش کیا جا رہا ہے کہ ہم ساؤتھ سی میں کسی کا ساتھ دیں، صرف امریکہ نہیں اس میں جاپان،بھی شامل ہے،جس دن الیکشن ختم ہو گا اس دن یہ بھی ختم ہو جائے گا.

    چین نے امریکہ کو آئینہ دکھا دیا، بھارت بھی دم دم مست قلندر کیلئے تیار،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

  • ایف اے ٹی ایف سے متعلق اپوزیشن اور بھارت ایک پیج پرہیں،جولابنگ بھارت کو درکارتھی وہ اپوزیشن کررہی ہے : وزیراعظم

    ایف اے ٹی ایف سے متعلق اپوزیشن اور بھارت ایک پیج پرہیں،جولابنگ بھارت کو درکارتھی وہ اپوزیشن کررہی ہے : وزیراعظم

    اسلام آباد:ایف اے ٹی ایف سے متعلق اپوزیشن اور بھارت ایک پیج پرہیں،جولابنگ بھارت کو درکارتھی وہ اپوزیشن کررہی ہے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایف اےٹی ایف سےمتعلق اپوزیشن اوربھارت ایک پیج پرہیں، اپوزیشن صرف اپنی کرپشن بچانےکیلئےملک کونقصان پہنچارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود نے ایف اے ٹی ایف قانون سازی میں اپوزیشن کےکردار پر گفتگو کی۔

    ترجمانوں کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سےمتعلق بریفنگ دی گئی جب کہ اجلاس میں نوازشریف کی واپسی سےمتعلق حکومتی اقدامات پر بھی بریف کیا گیا اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف کو باہرجانےکی اجازت دی مگر حکومت احتساب کےمنشورپرسمجھوتہ نہیں کرےگی۔

    وزیراعظم نے ایف اےٹی ایف پر اپوزیشن کا کردار قوم کےسامنےرکھنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کوبلیک میل کرنےکیلئےقانون سازی روکی، ایف اےٹی ایف سےمتعلق اپوزیشن اوربھارت ایک پیج پرہیں اور بھارت کی کوشش ہےپاکستان بلیک لسٹ میں شامل ہو۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہرجمہوریت میں اپوزیشن کاملک کےلیےاہم کردارہوتاہے، اپوزیشن اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں ذاتی مفادکی ترامیم چاہتی ہے، اپوزیشن کس طرح ذاتی مفادات کوقومی مفادپرترجیح دےرہی ہے؟

  • شکریہ!عرب امارات : سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کےلیے امداد بھیج کرآپ نے خدمت انسانیت کی روایت کوقائم رکھا،مبشرلقمان

    شکریہ!عرب امارات : سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کےلیے امداد بھیج کرآپ نے خدمت انسانیت کی روایت کوقائم رکھا،مبشرلقمان

    لاہور:شکریہ:عرب امارات سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کےلیے امداد بھیج کرآپ نے خدمت انسانیت کی روایت کوقائم رکھا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اورسیلابی پانی کی وجہ سے مشکل سے دوچارافرادکوانسانی بنیادوں پرعرب امارات نے بہت بڑی امداد کا اعلان کیا ہے ، مشکل کی اس گھڑی میں عرب امارات کی طرف سے اس امدادپرسنیئرصحافی مبشرلقمان نے عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے

    سنیئرصحافی مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرعرب امارات کی حکومت کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہےکہ عرب امارات کی حکومت نے سندھ اوربلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں طبی اورغذائی امداد بھیج کرخدمت انسانیت کے حوالے سے اپنی کوششوں کوحقیقت میں شکل دے کریہ ثابت کردیا ہے کہ عرب امارات کی انسانیت سے محبت ، مظلوموں کی حمایت اورپریشان حال لوگوں کی مدد ان کا خاصا بھی ہے اوران کی اسلامی اورخاندانی اقدار بھی ہیں

     

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ عرب امارات کی یہ خوبیاں ہی ان کو ممتاز کرتی ہیں اورانہیں خوبیوں کی بنیاد پردل سے ان کے لیے شکریے کے الفاظ نکلتے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ عملی امداد سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ کام بولتے ہیں صرف وعد ووعید سے کام نہیں چلتا ،

    مبشرلقمان نے عرب امارات حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی روایت کوبرقراررکھ کریہ ثابت کردیا ہے کہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ خصوصی محبت رکھتا ہے اوریہاں کی عوام کی دل میں بہت زیادہ محبت ہے

  • مشکل کی اس گھڑی میں متحدہ عرب امارات كى جانب سےپاکستان میں سیلاب زدگان كیلئے طبی اورغذائی امداد كا اعلان

    مشکل کی اس گھڑی میں متحدہ عرب امارات كى جانب سےپاکستان میں سیلاب زدگان كیلئے طبی اورغذائی امداد كا اعلان

    اسلام آباد:مشکل کی اس گھڑی میں متحدہ عرب امارات كى جانب سےپاکستان میں سیلاب زدگان كیلئے طبی اورغذائی امداد كا اعلان،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں پر یواے ای حکومت نے امداد ی سامان فراہم کردیا۔تفصیلات کے مطابق خلیفہ بن زید النہیان فاؤنڈیشن کی جانب سےپاکستان کو بارشوں کےباعث صورتحال سے نمٹنےکے لیے ضروری امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے۔

    خلیفہ فاؤنڈیشن کی امدادی ٹیم نے سندھ کے جنوبی علاقوں میں تقریباً 75،000 افراد میں ادویات ، خیمے ، کمبل اور دیگرسامان تقسیم کیا ہے۔

    یہ امداد دنیا کے متعدد ممالک میں فاؤنڈیشن کے امدادی اور ترقیاتی اقدامات کاتسلسل ہے۔ متحدہ عرب امارات كى جانب سے سندھ اور بلوچستان كے سیلاب زدگان كیلئے طبی اور غذائی پیكج كا اعلان،باغی ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکمران خاندان کی طرف سے مشکل کی اس گھڑی میں ایک بارپھربہت بڑی امداد پاکستان بھیجی ہے،

     

     

     

    باغی ٹی وی کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حمد عبید ابراہیم الزعابی نے كہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی ہدایت کے مطابق اور ابوظہبی کے ولی عہد اور امارات کی مسلح افواج کے نائب سربراہ اعلى عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان كی مدد اور امارات كے نائب وزیر اعظم اور وزیر صدارتی امور اور خلیفہ بن زاید آل نہیان فاونڈیشن كے چیئرمین جناب شیخ منصور بن زاید آل نہیان كی قیادت میں ان متاثرہ علاقوں میں پہچائے گی ،

    پاکستان میں عرب امارات کے سفیر الزعابی نے اس بات پر زور دیا کہ خلیفہ فاؤنڈیشن کے ذریعہ فراہم کی جانے والی یہ ہنگامی امداد متحدہ عرب امارات کے انسان دوست اور رفاہی کردار كو مستحكم بنانے اور مختلف برادر اور دوست ممالک میں اس کے ریلیف اور ترقیاتی اقدامات كے سلسلے میں ہے ۔

    اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حمد عبید الزعابی نے کہا کہ جلد سے جلد متاثرہ افراد کو امداد کی تقسیم اور فراہمی کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہنگامی امداد كے پہلے مرحلے میں جنوبی سندھ كے متاثرہ علاقوں خاص طور پر دریائے سندھ کے قریبی شہروں اور قصبوں کے لیے دوائیاں ، خیمے ، کمبل اور کھانے کی اشیاء كی فراہمی شامل ہیں ۔

    اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حمد عبید الزعابی نےاس عزم کا اظہارکیا کہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے انسانی ہمدردی کے اس مشن سے دونوں ملکوں کے درمیان اخوت کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے

    اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حمد عبید الزعابی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کے درمیان دوطرفہ سیاسی ، معاشی اور تجارتی تعلقات ، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں مزید تقویت ملے گی

    پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے انسانی ہمدردی اور رفاہی منصوبے متحدہ عرب امارات کی انسانی بہبود کے لئے تمام ترخدمات کا سلسلہ بڑا طویل ہے ، سفیر نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بنیاد ایک برادراسلامی ملک اورایک ہردلعزیز کے طورپرہے جسكا آغاز مرحوم شیخ زاید بن سلطان آل نہیان نے 1967 ء میں ركھا،دونوں ملکوں کے درمیان اس برادرانہ تعلق کو 52 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا ہے

  • وزیراعظم عمران خان نے کراچی کوبدلنے کےلیے 700 ارب کا پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے کراچی کوبدلنے کےلیے 700 ارب کا پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا

    لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کراچی کوبدلنے کےلیے 700 ارب کا پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کراچی کو 700ارب پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا،عمران خان جمعے کودورہ کراچی میں پیکج کا اعلان کریں گے، کراچی کیلئے وفاقی ، صوبائی حکومت اور فوج مشترکہ انتظامی نظام بھی تشکیل دے رہی ہے، جس کے بعد باقاعدہ کراچی بحالی پلان پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔

    وزیراعظم کی طرف سے اس بہت بڑے اعلان کے متعلق سینئر صحافی اور تجزیہ کار کامران خان نے اپنے تبصرے میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان جمعے کے روز کراچی آرہے ہیں، کراچی نے پہلے اتنا شدت سے کبھی انتظار نہیں کیا جتنااس بار انتظار کیا جا رہا ہے۔

     

     

    کامران خان کہتے ہیں کہ وزیراعظم جب کراچی آرہے ہیں، خبریں ہیں کہ عمران خان کراچی کے مسا ئل کے حل کرنے اور عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کیلئے ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت آرہے ہیں،میری عمران خان سے درخواست ہے کہ جب عمران خان جمعے کو آئیں تووہ اعلانات کرنا جن پر عملدرآمد ممکن ہو،تاکہ حکومت کی مزید ساکھ خراب نہ ہو،معاف کرنا اس سے پہلے آپ نے بھی وعدے کیے، آپ کی پارٹی کے لوگوں نے وعدے کیے لیکن ان پر عمل نہیں ہوا۔

    حالیہ دنوں میں تحریک انصاف کے ایک دو ارکان اسمبلی کے علاوہ باقی تمام کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے۔امید ہے کہ بالآخر سندھ حکومت بھی عوام کی چیخوں کو سنے گی۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ کراچی کیلئے 700 ارب کا بحالی پلان لے کر آرہے ہیں۔

     

     

    یاد رہے وزیر اعظم عمران خان جمعے کو کراچی کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائز لیا گیا۔وزیراعظم کو کراچی کی صورتحال امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اس اہم موقع پر وزیر اعظم نے واضح کیا کہ کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا۔ وزیر اعظم نے بارش کے باعث موجود حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے نالہ لئی کے بہتر انتظامات پر وزیراعلی کی توقعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آٹا، چینی کی ترسیل مال گاڑی کی ذریعے کی جائے ۔ اسی طرح آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی دورہ کراچی پر ہیں۔ وہ بھی پاک فوج کی طرف سے تمام ترتوانائیاں استعمال کرکے کراچی کوپھرسے مہکتا ، دمکتا اورپھلتا پھولتا شہربنانے کے عزم کااظہارکررہے ہیں

  • وزیراعظم سے بابر اعوان کی ملاقات، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا، کہا ہر حال میں یہ کام کرنا ہے

    وزیراعظم سے بابر اعوان کی ملاقات، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا، کہا ہر حال میں یہ کام کرنا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں اہم آئینی،قانونی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا،ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی اور پارلیمانی معاملات پر مشاورت کی گئی،بابر اعوان نے وزیراعظم کو ایف اے ٹی ایف قانون سازی سے متعلق بریفنگ دی

    وزیراعظم نے پیرسے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف قوانین ہر صورت منظور کروائیں گے،

    بابر اعوان کی وزیراعظم کو مختلف وزارتوں کے زیر التوابلز پر بھی بریفنگ دی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور عوامی مفاد کی قانون سازی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں،مکمل توجہ معاشی اور سماجی حالات کی بہتری پر مرکوز کر رکھی ہے

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عوامی ریلیف کےلیے کیے گئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج مل رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کر کے عوام کو ریلیف دیا گیا،

    واضح رہے کہ سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹرشہزاد وسیم کے بیان پر اپوزیشن اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے منظور شدہ بلوں کو مسترد کردیا تھا اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خارجہ پالیسی وزارت خارجہ میں نہیں بنتی۔

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،کن ممالک نے کی پاکستان کی حمایت؟

    ایف اے ٹی ایف میں بھی پاکستان کو کامیابی حاصل ہو گی ،وزیر خارجہ

    ذرائع کےمطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا اوراپوزیشن نے وقفہ سوالات مؤخر کرنے پر ایوان میں احتجاج کیا اور واک آؤٹ کیا۔اس موقع پر سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ وقفہ سوالات مؤخر کرنا درست عمل نہیں ہے۔

    سابق چیئرمین رضاربانی کا کہنا تھا کہ جب فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے متعلق بل بلڈوز کرنا ہی ہے تو سوالات کو مؤخر کیوں کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت احتساب سے کیوں بھاگ رہی ہے۔

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سینیٹ میں اپوزیشن کی طرف سے ایف اے ٹی ایف بل کے مسترد ہونے کی خبرسب سے پہلے معروف رپورٹرصدیق جان نے دی ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اپنے مفاد کی خاطر قومی مفاد کو قربان کردیا اوردوبلوں کو جو قومی اسمبلی سے پاس ہوئے تھے مسترد کردیا ہے

    ‏ایف اے ٹی ایف کوکوئی حق نہیں کسی ملک کوگرے یا بلیک لسٹ کرے،رحمان ملک

  • رحمان ملک پر زیادتی کا الزام لگانے والی امریکی خاتون سینتھیا کو پاکستان چھوڑنے کا حکم

    رحمان ملک پر زیادتی کا الزام لگانے والی امریکی خاتون سینتھیا کو پاکستان چھوڑنے کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے امریکی خاتون بلاگر سینتھیا کی ویزہ ایکسٹنشن کی درخواست مسترد کردی-

    سنتھیا ڈان کو 15 روز کے اندر اندر پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، سینتھیا نے ویزہ ایکسٹیشن کی درخواست وزارت داخلہ کو دی تھی جسے مسترد کر دیا گیا ہے

    قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنتھیا رچی کی اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف پٹیشن منظور کر لی۔جسٹس آف پیس نے سنتھیا رچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست 5 اگست کو درخواست مسترد کر دی تھی۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جسٹس آف پیس نے 5 اگست کے فیصلے میں اختیارات سے تجاوز کیا، عدالت نے آرڈر پاس کرتے وقت قانون اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کومدنظر نہیں رکھا۔

    حراسیت کے نام پر گھناؤنا کھیل جاری،خاتون صحافی نے بلاول اور مریم کو عمران خان سے ٹیوشن لینے کا کیوں کہا؟

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

    تحریک انصاف نے حکومت کو گالیاں دینے والے صحافیوں کو بے نقاب کر دیا

     

    عدالت نے اپنے حکم نامے میں لکھا کہ رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سنتھیا ڈی رچی کی رحمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کو زیر التوا تصور کیا جائے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن جج کو سنتھیا رچی کی درخواست پر سماعت کےلئے معاملہ جسٹس آف پیس کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

    فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 5 اگست کا فیصلہ سنانے والے جج کے پاس کیس دوبارہ نہ بھیجا جائے اور فریقین کو سن کر 3 ہفتوں میں مقدمہ اندراج کی درخواست پر فیصلہ کیا جائے۔

    سینتھیا کس کی اجازت اور خرچے پاکستان میں گھوم پھر رہی ہے ؟ حکومت واضح کرے ، فرحت اللہ بابر

    پیپلز پارٹی والو ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے، سینتھیا

    پی پی کے ایک اور جیالے نے سعودی نمبر سے فحش تصاویر بھیجیں، کوئی انہیں روکنے والا نہیں ؟ سینتھیا

    اگر پیپلز پارٹی ایک صحرا ( تھر ) کو نہیں چلا سکتی تو پورا ملک بھی نہیں چلا سکتی، سینتھیا

    جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

    ریپ واقعہ کا میری فیملی کو بھی پتہ نہیں تھا، میں پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کر رہی تھی لیکن پی پی قیادت نے مجھے رسوا کیا ، سینتھیا

    امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا

    جس وقت دہشتگردی کے خلاف جنگ ہو رہی تھی کیا ایسی حرکت ہو سکتی تھی؟ یوسف رضا گیلانی کا سینتھیا کے دعویٰ پر جواب

    سینتھیا نے رحمان ملک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

    بلاول کا دوہرا معیار،ہراساں کا الزام لگانیوالی خواتین کو بلا لیا،لیکن زیادتی کا الزام لگنے پر بلاول رہے چپ

    واضح رہے کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات لگائے ہیں،سنتھیا رچی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سینیٹر رحمان ملک پر زيادتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ یہ واقعہ 2011ء میں پیش آیا، جب وہ وفاقی وزیر داخلہ تھے۔

    سنتھیا رچی نے اپنی ویڈیو میں اس کے علاوہ دعویٰ کیا کہ سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین نے بھی ان کیساتھ بدسلوکی کی تھی۔ سابق وزيراعظم یوسف رضا گیلانی نے ان کیساتھ تب دست درازی کی جب، وہ ایوان صدر میں مقیم تھے۔

    سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، پی پی حکام نے امریکی خاتون کے خلاف ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواستیں بھی جمع کروا دی‌ ہیں، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر سحر کامران اس حوالہ سے متحرک ہیں تا ہم سینتھیا پیپلز پارٹی کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے لے کر آ رہی ہے

    سینتھیا کی جانب سے سنگین نوعیت کے الزامات،تحقیقات ضروری ہیں،عدالت

  • شوگر انکوائری کمیشن پر سندھ ہائیکور ٹ کا فیصلہ،سپریم کورٹ نے دیا بڑا جھٹکا

    شوگر انکوائری کمیشن پر سندھ ہائیکور ٹ کا فیصلہ،سپریم کورٹ نے دیا بڑا جھٹکا

    شوگر انکوائری کمیشن پر سندھ ہائیکور ٹ کا فیصلہ،سپریم کورٹ نے دیا بڑا جھٹکا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن پر سندھ ہائیکور ٹ کا فیصلہ معطل کردیا

    سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،وفاق کی ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی گئی،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی

    سندھ ہائی کورٹ نے شوگر کمیشن کی رپورٹ کو کالعدم قرار دیا تھا۔ وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    وفاق کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں کہا گیا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ نے شوگرکمیشن کی رپورٹ تکنیکی نکات پرکالعدم قرار دی، سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے سے شوگرمافیا کو فائدہ پہنچا اور عوام شدید متاثر ہوئے ہیں۔ شوگرمافیا انتہائی مہنگے داموں چینی فروخت کرکےدونوں ہاتھوں سےلوٹ رہی ہے، سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردے کر شوگرکمیشن رپورٹ بحال کی جائے تاکہ شوگرکمیشن رپورٹ کی روشنی میں تحقیقات ہوسکیں۔

    17 اگست کو سندھ ہائی کورٹ نے شوگر انکوائری کمیشن اور رپورٹ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نئی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے حکم دیا تھا کہ نیب اور ایف بی آرگزشتہ کمیشن رپورٹ سے ہٹ کر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے اور کمیشن میں شوگر انڈسٹری سے متعلق معلومات رکھنے والوں کو بھی شامل کیا جائے۔ عدالت نے حکم نامے میں کہا تھا کہ ایف بی آر ٹیکس قوانین کے مطابق تحقیقات کرے جب کہ ایف آئی اے بھی اس حوالے سے از سر نو تحقیقات کرے۔

    خیال رہے شوگر انکوائری کمیشن کی حتمی رپورٹ میں جہانگیر ترین، مونس الٰہی، شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ، اومنی گروپ سمیت دیگر کو چینی بحران کا ذمے دار قراردیا گیا تھا۔

    واضح رہے وفاقی کابینہ نے 23 جون کو شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی تھی۔ وزیراعظم نے ایف بی آر، نیب، ایس ای سی پی، ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا۔

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

    شوگر کمیشن رپورٹ انگریزی میں اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،جھاڑو کا سن کر شہباز نے قرنطینہ کر لیا، شہزاد اکبر

    وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے خطوط ارسال کیے، گورنر سٹیٹ بینک، مسابقتی کمیشن اور تین صوبوں کو بھی خط لکھے گئے جس کیساتھ شوگر کمیشن رپورٹ بھی بھجوائی گئی۔

    خط کے متن میں کہا گیا ایف بی آر شوگر ملز کی بے نامی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کرے، نیب شوگر کمیشن کے نتائج کی روشنی میں زمہ داران کا تعین کرے۔ نیب کو شوگر ملز اور مالکان کے مالی معاملات کی تحقیقات کا کہا گیا

  • لندن میں جو نوازشریف کا علاج کر رہا ہے وہ ایک بھارتی ڈاکٹر ہے۔ عمران خان اینکر پرسن

    لندن میں جو نوازشریف کا علاج کر رہا ہے وہ ایک بھارتی ڈاکٹر ہے۔ عمران خان اینکر پرسن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینکر پرسن عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ لندن میں جو نوازشریف کا علاج کر رہا ہے وہ ایک بھارتی ڈاکٹر ہے۔

    اینکر پرسن عمران خان نے یوٹیوب چینل پر دعویٰ کیا ہے کہ کچھ تصاویر آپ کو دکھاؤں گا، میاں نواز شریف کے بارے میں عدالت نے انکو وقت دیا کہ وہ پاکستان آ جائیں ورنہ اشتہاری ہو جائیں گے، خواجہ حارث کوشش کرتے رہے ہیں کہ نواز شریف کی واپسی کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں شفٹ ہو جائے لیکن عدالت میں ججز کے ریمارکس کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ ن لیگ کے لئے مشکلات بڑھنے والی ہیں

    نواز شریف کے لئے وقت ہے کہ وہ واپس آئیں اور اپنا خود عدالت میں کیس لڑیں، نواز شریف اگر بیمار ہیں تو کونسی تفصیلات ہیں جو عدالت میں پہنچائی گئی، 26 جون کی ایک آخری رپورٹ ہے جو عدالت میں دی گئی اسکے بعد علاج معالجہ کی کوئی رپورٹ نہیں ہے

    ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس ہیں جن کی رپورٹ دی جا رہی ہے، ڈیوڈ لارنس ،خبریں دو تین بڑی بڑی ہیں، کیا میاں نواز شریف واقعی بیمار ہیں، انکو کوئی ایسی بیماری ہے کہ انکا علاج لندن کے بغیر نہیں ہو سکتا،جو ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس ہیں یہ کون ہیں اور لندن میں کیا کرتے ہیں انکے بارے میں بھی بتاؤں گا، ن لیگ ان ہی ڈاکڑز کی رپورٹ کیوں‌پاکستان بھیج رہی ہے

    نواز شریف نومبر 2019 میں پاکستان سے گئے تھے، کہا جاتا تھا کہ رپورٹ بتا رہی ہے کہ میاں صاحب کے پلیٹ لیٹس چند ہزار رہ گئے، انکی جان کو خطرہ ہے، میڈیا کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے تھے،پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ،حکومت،اپوزیشن، ڈاکٹر سب پریشان تھے لیکن یہ کیسے ہو رہا تھا کیا سارا سسٹم بک گیا تھا، اب پی ٹی آئی کہتی ہے کہ میاں صاحب چکر دے کر نکل گئے تو وہ کیسے نکلے اس کا جواب ہے ڈاکٹر عدنان کے پاس،ڈاکٹر عدنان نے نواز شریف کو چکر چلا کر یہاں سے نکالا

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس چند ہزار تک پہنچ جاتے تھے، اسکو مینج کیا گیا تھا ، پنجاب حکومت یا تو سازش کا حصہ تھی یا انکو سمجھ نہیں آئی،ایک کیمیکل ہے اسکی مقدار بڑھا دیں، تو پلیٹ لیٹس کم ہو جاتے ہیں، ڈاکٹر نہ لیب میں جاتے ہیں نہ ریزلٹ لاتے ہیں یہ ان لوگوں کا کام ہے جو رپورٹ مینج کر رہے تھے، ڈاکٹر کے سامنے پھر ساری چیزیں رکھی جاتی، ساٹھ سال سے زیادہ عمر ہے، اتنے بوڑھے اور بیمار آدمی کو ہم کیسے مینج کریں،ڈاکٹر یہ کہتے تھے،

    اینکر پرسن عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جہاز میں گئے، انکی داڑھی بڑھی ہوئی نہیں تھی، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اگر ایک کٹ لگ جائے تو پھر خون نہیں رکتا، نومبر میں میاں صاحب باہر گئے جو کلینک ہے ہارلے سٹریٹ میں اس میں نومبر میں دوٹیسٹ کروائے پلیٹ لیٹس کے، ان دونوں رپورٹ کے اندر نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کاؤنٹ ہیں وہ وہی تھے جو ایک صحت مند آدمی کے ہوتے ہیں، لاہور سے جاتے ہوئے لندن تک ایسی کونسی دوائی دی گئی کہ انکے پلیٹ لیتس پورے ہو گئے، نواز شریف کے جاتے وقت پلیٹ لیٹس چند ہزار تھے،لندن پہنچ کر 2 لاکھ 20 ہزار اور دوسری میں 2 لاکھ 38 ہزار تھے، اگر میں غلط بات کر رہا ہوں تو ن لیگ کو چاہئے کہ ایل او سی کلینک جہاں نواز شریف کا ریکارڈ پڑا ہے اور اسکی فیملی ہی صرف ریکارڈ نکلوا سکتی ہے، یہ اسکو کلاسیفائیڈ کروا لیتے ہیں،کلینک میں جو ریکارڈ ہے اسکو سپیشل درخواست پر کلاسیفائیڈ کروا دیا گیا ہے تا کہ کوئی ریکارڈ نہ لے سکے، اگر وہ اس ریکارڈ کو حاصل کرنا چاہیں گے تو وہ نوٹیفائی ہوں گے

    اینکر پرسن عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ بندوبست انہوں نے کیوں کیا، میاں صاحب نے اپنی رپورٹس کو چھپا لیا،ایسا کون سے علاج کروائے تھے کہ ایک دن میں پلیٹ لیٹس کم ہو گئے اسکا مطلب ہے کہ انہوں نے حکومت کو چکر دیا تھا یا لوگ شامل تھے، برطانیہ میں جب ٹیسٹ ہوا تو وہاں انکی رپورٹس نارمل آئیں، وہ رپورٹس ڈاکٹر عدنان جو رپورٹ پبلک کرتا تھا یہ پبلک نہیں کی گئی، برطانیہ کی رپورٹ، ن لیگ اس پر مجھے عدالت میں لے جائے میں جانے کو تیار ہوں،میں کہوں گا کہ نومبر کی دو رپورٹس منگوا دیں،اگر جھوٹی رپورٹ لے کر آئیں گے تولندن میں چینلج کر دوں گا

    انکا وہاں ڈاکٹر ہے ڈیوڈ لارنس ، یہ گورا نہیں انڈین ہے،وہاں‌پر گورے کو خریدنا مشکل ہے، اس پر ٹرسٹ نہیں کر سکتے، یہ انڈین ڈاکٹر کو ساتھ ملایا ہوا ہے، اس نے جو لیٹر لکھے اس میں کچھ غلط نہیں لکھا،یہ بھارتی ڈاکٹر ہے اور اسکا میاں صاحب کی بیماری سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ کارڈیو سرجن ہے،اس ڈاکٹر کا میاں صاحب کی بیماری سے تعلق نہیں تو وہ کس بیماری کا علاج کر رہا ہے، کینسر کا یہ ایکسپرٹ ہے، یہ فزیشن ہے ہی نہیں یہ کیسے علاج کر سکتا ہے اس بیماری کا جو نواز شریف باہر لے کر گئے، ڈاکٹر کی ایک رپورٹ کے اندر بھی پلیٹ لیٹس کا ذکر نہیں ہے،اور اب اس کے اندر ذکر کیا ہے کہ میاں صاحب کو دل کی بیماری ہے، انکے سٹنٹ پہلے ڈل چکے ہیں، یہ بڑی عمر کے آدمی ہیں، ایسے آدمی جب بیمار ہوں،دل کا عارضہ ہو، شوگر ہو تو انکے لئے ٹریولنگ خطرناک ہو سکتی ہے

  • نواز شریف کی خفیہ سرگرمیاں خفیہ نہ رہیں،کس ملک میں رابطے کر رہے ہیں؟ مبشر لقمان نے بے نقاب کر دیا

    نواز شریف کی خفیہ سرگرمیاں خفیہ نہ رہیں،کس ملک میں رابطے کر رہے ہیں؟ مبشر لقمان نے بے نقاب کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں نواز شریف کے لئے مشکلات ہوں گی، تا ہم وہ مشکلات کو کم کرنے کے لئے ایک ریٹائرڈ صاحب سے رابطے میں ہیں جو سعودی عرب میں ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کی مشکلیں شاید انکے چند گھر والوں کی وجہ سے ہیں،اور جو انکے مشوروں پر عمل کرتے رہے اور آج تک کر رہے ہیں، میاں صاحب وہان‌ بیٹھ کر کافی یوز کر رہے ہیں، کافی لوگوں سے رابطے میں ہیں،اور یہ جو احمد نورانی کی سٹوری آئی اس میں بھی تانے بانے کچھ لوگ ادھر جا کر جوڑ رہے ہیں اس پر بڑی رقم لگی وہ کہاں سے دی گئی، یہ صحیح یا غلط میں اس پر نہیں پڑ ریا، وہ ان ایکٹو نہیں ہیں، ایک ہی کسر رہ گئی ہے، ہر طرح کی تصویر تو انکی آ چکی ہے، کافی پیتے ہوئے، واک کرتے ہوئے،ہائیڈ پارک میں آئی ہے، اب تو ایک ہی رہ گئی ہے کہ میاں صاحب جم میں ہوں، یہی تصویر رہ گئی ہے، اسکے علاوہ انکی طبیعت ٹھیک ہے، ٹیکنیکلی جن لوگوں نے انکو اس وقت سہارے دیئے تھے ابھی تک حکومت نے ان لوگوں کا محاسبہ نہیں کیا ،جب تک انکے ایفی ڈیورٹ سامنے نہیں آتے کسی طرح عدالت کے سامنے کہ انہوں نے غلط طریقے سے یا کھا پی کر دیا اس میں یاسمین راشد، پروفیسر محمود، عثمان بزدار کا نام آتا ہے ان سب کی سکروٹنی ہونی پڑے گی،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی آرڈر کے بعد فالو اپ کاروائی ہے اس میں پہلے تو مفرور قرار دیا جا سکتا ہے پھر انکو سزا بھی مل جائے گی جو تین سال تک ہو سکتی ہے، اس سے بچنا آسان نہیں ہو گا، اسکے فوری بعد پاکستان میں جائیدادوں کے قرقیوں کے احکامات آئیں گے انکی سب جائیداد بچوں کے نام پر ہے، شاید ایک آدھ انکے اپنے نام ہو، مفرور کا مطلب ہے کہ پھر وہ سیاست سے باہر ہو جاتے ہیں، میاں صاحب سعودی عرب میں ریٹائرڈ افسر سے رابطے میں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ ایک بار سعودی حکام سے مل لیں،عمرہ کرنے کے بہانے جائیں اور وہ انکو مل لیں ان سے ناراضگیوں کو میاں صاحب دور کرنا چاہتے ہیں، جن صاحب سے میاں صاحب رابطے میں ہیں انہوں نے پاکستان بھی کالز کرنا شروع کر دی ہیں اور راہ ہموار کرنا شروع کر دی ہے،اور وہ محمد بن سلمان کے قریب مانے جاتے ہیں لگتا یہ ہے کہ آجکل سعودی حکومت تھوڑی بہت پی ٹی آئی سے ناراض اور قریشی کے بیان سے دکھی ہے، اگر میاں نواز شریف کا گرین سگنل مل گیا تو پھر انکا آنا بڑا آسان ہے کیونکہ انکے پیچھے مڈل ایسٹ کی طاقتوں کا نہ صرف ہاتھ بلکہ رقم بھی ہو گی، انکے سلیپر بھی ایکٹو ہو جائیں‌ گے،میاں صاحب اگلے پندرہ بیس دن وش کر رہے ہیں کہ کسی طرح انکی ملاقات ہو جائے

    نیب کی نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

    عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

    میری ضد ہو گی کہ نواز شریف یہ کام کریں، مریم نواز کی غیر رسمی گفتگو

    نواز شریف ضمانت پر نہیں، وکیل کا عدالت میں اعتراف،ہمیں سزا معطلی سے متعلق بتائیں، عدالت

    نواز شریف کے لندن ڈاکٹر کی رپورٹ باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    سیاسی کھیل خطرناک موڑ پر، مریم نواز کی خوفناک خواہش،مبشر لقمان کے تہلکہ خیز انکشافات