Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان میں کرونا کی سپیڈ جاری، ایک روز میں 1743 نئے مریض، اموات میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی سپیڈ جاری، ایک روز میں 1743 نئے مریض، اموات میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی سپیڈ جاری، ایک روز میں 1743 نئے مریض، اموات میں بھی اضافہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں‌ کرونا کی سپیڈ جاری ہے، کرونا کے مریضوں اور اموات میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 52 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1743 نئے مریض‌ سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 52 ہزار 437 ہو گئی ہے جبکہ ایک دن میں 34 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 101 ہوگئی۔

    کرونا وائرس کے پنجاب میں 18 ہزار 730، سندھ میں 20 ہزار 883، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 391، بلوچستان میں 3 ہزار 198، گلگت بلتستان میں 607، اسلام آباد میں ایک ہزار 457 جبکہ آزاد کشمیر،میں 171 مریض ہیں

    پاکستان میں اب تک 4 لاکھ 60 ہزار 692 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 705 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 16 ہزار 653 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 34 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 101 ہوگئی۔ سندھ میں 340، پنجاب میں 324، خیبر پختونخوا میں 381، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 39 اور اسلام آباد میں 12 مریض جان کی بازی ہار گئے. اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے.

  • وزیر خارجہ کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں صورتحال کی سنگینی میں اضافے پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو فون

    وزیر خارجہ کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں صورتحال کی سنگینی میں اضافے پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو فون

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے آج ٹیلی فون پر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بگڑتی ہوئی سنگین صورتحال پر گفتگو کی۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے گفتگو کے آغاز میں پی آئی اے کی پرواز 8303 کے کریش اور انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ نے تعزیت پر سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ممکنہ جانی نقصان اور اب تک کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قابض بھارتی افواج کی جانب سے فوجی چھاپوں، ظالمانہ کارروائیوں میں مزید تیزی اور مقبوضہ خطے میں آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کی بھارتی کوششوں پر پاکستان کی سنگین تشویش کا اظہار کیا۔ اس ضمن میں وزیر خارجہ نے بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں حالیہ ڈومیسائل قانون کا حوالہ دیا جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، چوتھے جینیوا کنونشن اور عالمی قانون کی صریحا خلاف ورزی ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افسوس کا اظہار کیا کہ کورونا وباءکے بحران کی آڑ میں بھارت نے مقبوضہ وادی میں لاک ڈاون مزید سخت کردیا ہے، جعلی ”مقابلوں“ اور تلاشی کی کارروائیوں کی آڑمیں کشمیریوںکو جبروتشدد کی مزید سفاکانہ نئی لہر کا نشانہ بنایاجارہا ہے، ماورائے عدالت ہلاکتوں اور دیگر استبدادی اقدامات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے زوردے کر کہا کہ اپنے داخلی مسائل، بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں قابض افواج کے ظلم وجبر، مسلمانوں کے خلاف نسلی تعصب، نفرت اور اسلام مخالف اقدامات سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لئے بھارت کوئی ”فالس فلیگ“ آپریشن اور کوئی نئی مہم جوئی کرسکتا ہے۔ پاکستان عالمی برادری کو اس ضمن میںمسلسل پیشگی خبردار کرتا آیا ہے ، بھارت کی طرف سے کسی بھی عاقبت نااندیشانہ اقدام کاپاکستان بڑا موثر جواب دے گا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعادہ کیا کہ پاکستان نام نہاد ”لانچ پیڈز“ سے متعلق دعوے کی ساکھ جانچنے کے لئے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے بھارت اور پاکستان (یو۔این۔ایم۔او۔جی۔آئی۔پی)کو اجازت دینے کے لئے آمادہ ہے، اگر بھارت کوئی متعلقہ مصدقہ معلومات فراہم کرے۔ بھارت کے الزامات کا بنیادی طورپر مقصد کشمیریوں کی مقامی اور ان کی خالصتا داخلی مزاحمت کو بدنام کرنا ہے جو بھارت کے کشمیریوں پر بدترین ظلم وستم اور جبرواستبداد کا براہ راست نتیجہ ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت کی سیاسی وعسکری اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے جنگی جنون پر مبنی بیانات خطے میں امن وسلامتی کے لئے خطرات بڑھا رہے ہیں۔

    سیکریٹری جنرل کو لائن آف کنٹرول (ایل۔او۔سی) پر بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ سے آگاہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنگ بندی کی تمام خلاف ورزیوں کی مکمل رپورٹنگ کے ضمن میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ برائے بھارت وپاکستان کے اہم کردار کی اہمیت پر زوردیا۔

    بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے حالیہ رابطوں کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے زور دیا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو صورتحال مزید خراب ہونے، بھارت کو ہر طرح کے غیرقانونی اقدامات سے روکنے اور جنوبی ایشیاءمیں امن وسلامتی برقرار رکھنے کے لئے اپنا موثرکردار ادا کرنا چاہئیے۔ انہوں نے کورونا عالمی وباءکے تناظر میں بھارتی مسلمانوں کو بدنام کرنے کی جاری مہم پر بھی تشویش کا اظہارکیا۔

    سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں جاری صورتحال کے بارے میں بروقت ، جامع بریفنگ اور آگاہی دینے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زوردیا کہ وہ تمام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان معاملات سے متعلق اپنے حصے کا کردارادا کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کے ترقی پزیر ممالک کے ذمے قرض میں رعایت دینے کے عالمی اقدام کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے زوردیا کہ قرض میں ریلیف عالمی معیشت بحال کرنے میں ایک اہم اور ناگزیر ذریعہ ہے۔ وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو۔ای۔ایف) کے کورونا کے لئے ایکشن پلیٹ فارم کے ورچوئل اجلاس سے خطاب میں پاکستان کے نکتہ نظر کو واضح کیا ہے۔ ترقی پزیر ممالک کو درپیش طویل المدتی مالی مشکلات کے حل کے لئے سیکریٹری جنرل کے اقدام کی پاکستان کی طرف سے حمایت سے بھی انہوں نے آگاہ کیا۔

    سیکریٹری جنرل نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا کہ ترقی کے لئے سرمایہ کاری کے عنوان سے آئندہ ہفتے ان کا دفتر کینیڈا اور جمیکا کے ساتھ مل کر ایک اعلی سطحی ورچوئل تقریب منعقد کررہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اس تقریب میں وزیراعظم کی سطح پر شریک ہوگا۔ وزیر خارجہ نے دعوت دینے پر سیکریٹری جنرل کا شکریہ اداکیا۔

  • طیارے کےالمناک حادثہ پربھارتی ہندووں کا انتہائی شرمناک رویہ

    طیارے کےالمناک حادثہ پربھارتی ہندووں کا انتہائی شرمناک رویہ

    پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے والےدنیا کےسب سے بڑے دہشت گرد ریندر مودی کے ملک بھارت کے عوام کی ذہنیت بھی مودی کی طرح دہشت گردانہ ہو چکی ہے.

    کشمیر میں ہونے والے ظلم و بربریت کی طرف دھیان نہ کرنے والے بھارتی گھٹیا ذہنیت کی مالک عوام نے پاکستان میں ہونے والے المناک طیارے کے حادثہ پر انتہائی شرمناک رویہ اختیار کیا ہے سوشل میڈیا پرجتنے گھٹیا کمنٹس بھارتی عوام نے دئے دنیا بھر میں اس کی مثال نہیں ملتی. اگر آج ہٹلر زندہ ہوتا تو اس کا سر بھی شرم سے جھک جاتا. دنیا کے کسی بھی مذہب میں انسانیت پر کسی بھی طرح کے سانحہ گزرنے پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا جاتا ہے لیکن بھارتی مودی کے ہندوتوا کا پرچار کرنے والے عوام کو شرم نہیں آئی.

  • طیارہ حادثہ، آرمی چیف کے حکم پر راولپنڈی سے خصوصی ٹیم کراچی روانہ

    طیارہ حادثہ، آرمی چیف کے حکم پر راولپنڈی سے خصوصی ٹیم کراچی روانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر امدادی سرگرمیوں میں تیزی کیلئے خصوصی ٹیم راولپنڈی سے کراچی روانہ ہو گئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی اربن سرچ اینڈریسکیو ٹیم سی 130کی خصوصی پروازسےراولپنڈی سےکراچی روانہ ہوئی ہے ،آرمی کے 10 فائر ٹینڈرز نے حادثے کی جگہ پر آگ بجھانےمیں حصہ لیا،ملٹری ایمبولینسزبھی زخمیوں کو ضروری طبی امدادفراہم کررہی ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی آئی اے طیارے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے متاثرہ خاندانوں سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے ہدایت کی کہ سول انتظامیہ کی ریسیکو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور مدد کی جائے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کے دستے امدادی کاموں کیلئے پہنچ گئے، پاک فوج کے دستے سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں، آرمی کی کوئیک رسپانس فورس موقع پر پہنچی ہے، پاک فوج، رینجرز، انتظامیہ امدادی کاموں میں مصروف ہیں

    پی آئی اے طیارہ حادثہ، 5 لاشیں نکال لی گئیں،پاک فوج بھی امدادی کاموں میں ًمصروف

    پی آئی اے طیارہ حادثہ،سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا اظہار افسوس، فوری کراچی روانہ

    طیارہ حادثہ، وزیراعظم کا اظہار افسوس ،تحقیقات کا حکم

    طیارہ حادثہ، سینئر صحافی انصار نقوی،بینک آف پنجاب کے صدر بھی سوار تھے

    طیارہ حادثہ،وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس،پنجاب کے صوبائی سیکرٹری بھی تھے سوار

    طیارہ حادثہ، سوار مسافروں کی لسٹ سامنے آ گئی، 9 بچے بھی تھی سوار

    طیارہ حادثہ، بینک آف پنجاب کے صدر زخمی، ہسپتال منتقل

    کراچی ایئر پورٹ کے قریب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ گر گیا، جہاز میں عملے سمیت 107 لوگ سوار تھے، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    پپی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 8303 کو حادثہ ماڈل کالونی کے علاقے میں پیش آیا، سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، کورونا کے باعث مسافروں کی تعداد زیادہ نہیں تھی

  • پی آئی اے طیارے کا حادثہ کیسے ہوا؟ ابتدائی رپورٹ آ گئی

    پی آئی اے طیارے کا حادثہ کیسے ہوا؟ ابتدائی رپورٹ آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جہاز کا لینڈنگ گیئر نہیں کھل سکا،

    وزیر ہوابازی غلام سرورنے پی آئی اے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ بہت ہی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جلد از جلد حادثے کی انکوائری کی جائے گی،ابتدائی تحقیقات کے مطابق جہاز کا لینڈنگ گیئر نہیں کھل سکا،

    دوسری جانب حکام کی طرف سے حادثے کی وجہ واضح نہیں کی گئی تاہم سوشل میڈیا پر پائلٹ کی ایک مبینہ آخری کال وائرل ہورہی ہے جو اس گفتگو پر مبنی ہے جو انہوں نے کنٹرول ٹاور سے کی اور پھر ریڈار سے غائب ہوگیا۔

    آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ کنٹرول ٹاور پر موجود اہلکار استفسار کرتا ہے کہ "8303” جس پر پائلٹ کی جانب سے "جی سر” کا جواب ملتا ہے ۔ کنٹرول ٹاور سے بتایا جاتا ہے کہ ایسا لگ رہاہے کہ آپ بائیں طرف جارہے ہیں، پائلٹ بتاتا ہے کہ ہم براہ راست لینڈنگ کیلئے جارہے ہیں، ہمارا انجن جواب دے چکا ہے ۔

    کنٹرول ٹاور کی طرف سے بتایا جاتاہے کہ ” 25 پر لینڈنگ کے لیے رن وے دستیاب ہے ، پائلٹ کی طرف سے جواب میں راجر کی آواز آٹی ہے اور ساتھ ہی چار دفعہ مے ڈے ، مے ڈے بولتا ہے اور پھر پاکستان 8303 بتانے کے بعد رابطہ ختم ہوجاتاہے ۔ کنٹرول ٹاور کی طرف سے بتایا جاتا ہے کہ 8303 راجر دونوں ہی رن ویز لینڈکرنے کے لیے دستیاب ہیں لیکن رابطہ ختم ہوچکا ہوتا ہے ۔

    پی آئی اے طیارہ حادثے میں اب تک کتنی اموات ہوئیں اور کتنے افراد زخمی ہیں اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا۔ البتہ جناح اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں لائی گئی لاشوں کی تعداد12 ہوگئی ہے۔ متعدد زخمی افراد بھی جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

     

    پی آئی اے طیارہ حادثہ، 5 لاشیں نکال لی گئیں،پاک فوج بھی امدادی کاموں میں ًمصروف

    پی آئی اے طیارہ حادثہ،سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا اظہار افسوس، فوری کراچی روانہ

    کراچی ایئر پورٹ کے قریب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ گر گیا، جہاز میں عملے سمیت 107 لوگ سوار تھے، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    پپی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 8303 کو حادثہ ماڈل کالونی کے علاقے میں پیش آیا، سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، کورونا کے باعث مسافروں کی تعداد زیادہ نہیں تھی

  • طیارہ حادثہ،پی آئی اے کے طیارے کی آخری فوٹیج سامنے آ گئی

    طیارہ حادثہ،پی آئی اے کے طیارے کی آخری فوٹیج سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی آخری فوٹیج سامنے آ گئی

    پی آئی اے کا طیارہ لاہور سے کراچی آ رہا تھا جس میں 160 مسافروں کی گنجائش ہے تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر اس میں سماجی فاصلے کے تحت صرف 91 مسافروں کو سوار کیا گیا تھا جبکہ ان کے علاوہ 7 عملے کے اراکین اور دو پائلٹ شامل تھے ۔

    نجی ٹی وی کے مطابق جب عینی شاہدین سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ طیارے کے ایک انجن میں آ گ لگی ہوئی تھی اور دھواں نکل رہا تھا ، اتنی دیر میں ایک زور دار دھماکے کی آواز آئی ،جس کے بعد وہ اچانک ہی نیچے گر گیا ۔

    کراچی کی ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہونے والا بد قسمت طیارہ کیپٹن سجاد گل اور فرسٹ آفیسری عثمان اعظم اڑا رہے تھے جو کہ لینڈنگ سے عین چند لمحے قبل حاد ثے کا شکار ہو گیا ۔ ان کے علاوہ عملے میں فرید احمد چوہدری ، عبدالقیوم ، ملک عرفان ، مدیحہ ارم ، آسماءشہزادی شامل ہیں ۔ پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ پی کے 8303 فلائٹ لاہور سے کراچی آ رہی تھی حادثے کا شکار ہو گئی ۔

    پی آئی اے کا طیارہ جب کراچی پہنچا اور لینڈنگ کی تیاری کرنے لگا تو پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز کے لینڈنگ گیئر نہیں کھل رہے ہیں جس پر پائلٹ کو مزید ایک اور چکر لگانے کی ہدایت گی گئی تاہم جس وقت طیارہ ایک اور چکر لگانے کے بعد واپس لینڈنگ کرنے لگا تو این چند لمحے قبل یہ گھروں سے ٹکرا گیا اور گر کر تباہ ہو گیا ۔

    پی آئی اے طیارہ حادثہ، 5 لاشیں نکال لی گئیں،پاک فوج بھی امدادی کاموں میں ًمصروف

    پی آئی اے طیارہ حادثہ،سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا اظہار افسوس، فوری کراچی روانہ

    جہاز کے گرنے کے باعث نیچے مکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جہاں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ، جہاز کے ٹکرانے کے باعث نیچے کھڑی گاڑیوں میں بھی آگ بھڑک اٹھی ہے تاہم ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیاہے ۔

    طیارہ حادثہ، بینک آف پنجاب کے صدر زخمی، ہسپتال منتقل

  • طیارہ حادثہ، وزیراعظم کا اظہار افسوس ،تحقیقات کا حکم

    طیارہ حادثہ، وزیراعظم کا اظہار افسوس ،تحقیقات کا حکم

    طیارہ حادثہ، وزیراعظم کا اظہار افسوس ،تحقیقات کا حکم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پی آ ئی اے مسافرطیارے کے حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے

    وزیر اعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے،وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ اداروں کو ریلیف، ریسکیو اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ہدایت کی ہے

    وزیراعظم عمران خان نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے

    واضح رہے کہ پی آئی اے کی تاریخ کا دل خراش واقعہ ،پی آئی اے کا طیارہ کراچی ائر پورٹ کے نزدیک لینڈنگ کے وقت گر کر تباہ ہو گیا ہے

    پی آئی اے طیارہ حادثہ، 5 لاشیں نکال لی گئیں،پاک فوج بھی امدادی کاموں میں ًمصروف

    پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 لاہور سے کراچی جارہی تھی۔ طیارے میں 91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔

    پی آئی اے طیارہ حادثہ،سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا اظہار افسوس، فوری کراچی روانہ

  • پی آئی اے طیارہ حادثہ، 5 لاشیں نکال لی گئیں،پاک فوج بھی امدادی کاموں میں ًمصروف

    پی آئی اے طیارہ حادثہ، 5 لاشیں نکال لی گئیں،پاک فوج بھی امدادی کاموں میں ًمصروف

    پی آئی اے طیارہ حادثہ، 5 لاشیں نکال لی گئیں،پاک فوج بھی امدادی کاموں میں ًمصروف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے قریب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ گر گیا، جہاز میں عملے سمیت 107 لوگ سوار تھے، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    پپی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 8303 کو حادثہ ماڈل کالونی کے علاقے میں پیش آیا، سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، کورونا کے باعث مسافروں کی تعداد زیادہ نہیں تھی۔ حادثے کی جگہ سے 5 لاشوں کو نکال لیا گیا۔ایک زخمی بچی کو بھی نکال لیا گیا

    ترجمان پی آئی اے عبداللہ نے جہاز گرنے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا حادثے کا شکار طیارہ پی آئی اے کا تھا، ابھی مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، ابھی حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، جہاز میں عملے کے 9 افراد سوار تھے۔

    عملے میں سجاد گل، عثمان اعظم، فرید احمد، عبدالقیوم، ملک عرفان، مدیحہ اکرام، آمنہ عرفان اور عاصمہ شہزادی شامل ہیں۔ حادثے میں 10 سے زائد رہائشی افراد کو زندہ نکال لیا گیا، مشینری، فائر بریگیڈ اور رضا کار امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

    طیارے میں مسافروں کی فہرست باغئ ٹی وی سامنے لے آیا، ان میں فتح عبداللہ، عبدالرحیم، کاشف افضال، شبیر احمد، رضوان احمد، بلال احمد، یاسمین اکبانی، فروا علی، ارغمان علی شامل ہیں، فروہ علی، ارمغان اعلی، فوزیہ ارجمند، محمد اسلم بھی طیارے میں سفر کر رہے تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور رینجرز کے دستوں نے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن شروع کر دیا، پاک فوج اور سندھ رینجرز سول انتظامیہ کو اعانت فراہم کر رہے ہیں۔

    عینی شاہد کا کہنا ہے طیارے کو حادثہ 2 بج کر 35 منٹ پر پیش آیا، رن وے اور آبادی کے درمیان ایک روڈ کا فاصلہ ہے جہاں طیارہ گر کر تباہ ہوا

  • کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گر گیا

    کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ گر گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    کراچی ایئر پورٹ کے قریب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ گر گیا، جہاز میں عملے سمیت 107 لوگ سوار تھے، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    پپی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 8303 کو حادثہ ماڈل کالونی کے علاقے میں پیش آیا، سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، کورونا کے باعث مسافروں کی تعداد زیادہ نہیں تھی۔

    ترجمان پی آئی اے عبداللہ نے جہاز گرنے کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہا حادثے کا شکار طیارہ پی آئی اے کا تھا، ابھی مزید تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، ابھی حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، جہاز میں عملے کے 9 افراد سوار تھے۔

  • پاکستان کی معیشت کے لئے سی پیک کے ثمرات

    پاکستان کی معیشت کے لئے سی پیک کے ثمرات

    پاکستان اور چین ’سدابہار سٹرٹیجک کوآپریٹو شراکت دار‘ ہیں۔ ہم باہمی احترام و مفاد، یکساں نفع مند تعاون اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے فروغ کے لئے کاربند ہیں۔ ہمارے تعلقات باہمی گہرے اعتماد اور ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ عوام کی معاشی ترقی اور طویل المدتی خوشحالی ہماری حکومتوں کی اولین ترجیح ہے۔ سی پیک ’ بیلٹ اینڈ روڈ‘ (بی۔آر۔آئی) تصور کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جو پاکستان کی قومی ترقی میں مثبت و شفاف نمایاں تبدیلی لانے والا کلیدی منصوبہ ہے۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ خطے کو معاشی بندھن میں باندھنے اور راستوں سے جوڑنے کا عمل پورے علاقے میں وسیع البنیاد شرح نمو کو تیز کرنے کا باعث بنے گا۔ ہم نے بارہا اس امر کو نمایاں کیا ہے کہ سی پیک منصوبہ جات سے متعلق ہمارا کل قرض ہمارے مجموعی قومی قرض کے 10 فیصد سے بھی کم ہے۔ مزید برآں چین سے لیاجانا والا قرض 20 سال کے بعد ادا کرنا ہے اور اس کا شرح سود2.34 فیصد ہے۔ اگر گرانٹس بھی اس میں شامل کرلی جائیں تو یہ شرح دو فیصد پر آجاتی ہے۔ بعض تبصرہ نگاروں اوررہنماوں کے سی پیک سے متعلق پاکستان کے قرض کے بارے میں دعوے حقائق کے برعکس ہیں۔
    اعادہ کیاجاتا ہے کہ سی پیک ایک طویل المدتی منصوبہ ہے جس سے توانائی، انفراسٹرکچر، صنعت کے فروغ اور روزگارکے نئے مواقع پیدا کرنے میں بڑی مدد ملی ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی مفاد کے امور زیرغور لانے کے کئی طریقہ ہائے کار موجود ہیں۔ ان امور کو دوطرفہ طورپر نمٹانے کے لئے دونوں ممالک مستقل رابطے میں رہتے ہیں۔