Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے

    سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے

    نئی دہلی :سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے ،باغی ٹی وی کے مطابق چین اوربھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی مسلسل بڑھتی جارہی ہے اورتازہ ترین اطلاعات کے مطابق چین کے پانچ ہزارسے زائد فوجی بھارت میں گھس گئے ہیں‌

    ذرائع کے مطابق ‏سی پیک کو امریکہ اور بھارت سے خطرہ چینی طیارے اور ہیلی کاپٹرز لداخ پہنچ گئے چین نے ماؤنٹ ایورسٹ پر فوجیں اتار دیں ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ ‏گیلون ندی (لداخ) سمیت تین مختلف مقامات پر چینی فوج 4-5 کلومیٹر تک LAC سے آگے مورچہ بند ہونا شروع ہوگئی ہے۔

    بصرف گلون ندی کے مقام پر چین نے 100 کے قریب ٹینٹ لگا دیئے ہیںچین کے پانچ ہزار کے قریب فوجی بھارتی قبضے کے علاقے لداخ میں داخل ہیں

    ادھرذرائع کے مطابق ‏لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دے، متعدد فوجی گرفتار، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی ،اطلاعات کے مطابق لداخ اور سکم کی سرحد پر چینی فوج کی نقل و حرکت سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج زیر زمین بنکرز بنانے مصروف ہے جبکہ کچھ بھارتی فوجیوں کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں نے بھاک کرجان بچائی ہے

    لداخ سے ذرائع کے مطابق گھس کر مارنے کی بھڑکیں مارنے والے بھارت کی آج کل بولتی بند ہے، اس کی وجہ سکم اور لداخ کی سرحد پر چینی فوج کی وہ نقل وحرکت ہے جس سے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی افواج ڈربوک شیوک کی اہم شاہراہ سے صرف 255 کلومیٹر دور ہیں۔ بھارتی عسکری ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق سرحد پر چینی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

  • ‏لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دے، متعدد فوجی گرفتار، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی

    ‏لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دے، متعدد فوجی گرفتار، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی

    نئی دہلی: ‏لداخ میں چین نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دے، متعدد فوجی گرفتار، اکثر نے بھاگ کر جان بچائی ،اطلاعات کے مطابق لداخ اور سکم کی سرحد پر چینی فوج کی نقل و حرکت سے بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چینی فوج زیر زمین بنکرز بنانے مصروف ہے جبکہ کچھ بھارتی فوجیوں کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں نے بھاک کرجان بچائی ہے

    لداخ سے ذرائع کے مطابق گھس کر مارنے کی بھڑکیں مارنے والے بھارت کی آج کل بولتی بند ہے، اس کی وجہ سکم اور لداخ کی سرحد پر چینی فوج کی وہ نقل وحرکت ہے جس سے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی افواج ڈربوک شیوک کی اہم شاہراہ سے صرف 255 کلومیٹر دور ہیں۔ بھارتی عسکری ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ کے مطابق سرحد پر چینی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

    چین فوج زمین دوز بنکر بھی بنا رہی ہے اور گزشتہ دنوں چند بھارتی فوجیوں کو حراست میں لیا گیا تھا ۔بہار سے تعلق رکھنے والے جنتا دل کے رہنما شیو آنند تیواری کہتے ہیں کہ پاکستان کو آئے روز دھمکیاں دینے والے مودی اور ان کے سپہ سالار نے اب چپ کا روزہ رکھ لیا ہے۔

    بھارتی دفاعی تجزیہ کار کے مطابق 5000 چینی فوج بھارت کے زیر قبضہ علاقے میں گھس گئی ہے۔ بھارتی ٹی وی نے سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے چین کے زیر تعمیر بنکرز بھی دکھا دیے جو اس علاقے میں بن رہے ہیں جہاں اس سے پہلے بھارت قابض تھا۔ لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال کے باعث لداخ ٹویٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

  • آرمی چیف نے عید اگلے مورچوں پر پاک فوج کے ساتھ  منائی

    آرمی چیف نے عید اگلے مورچوں پر پاک فوج کے ساتھ منائی

    آرمی چیف نے عید اگلے مورچوں پر پاک فوج کے ساتھ منائی

    باغی ٹی وی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پونا سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور عید کا دن فوجیوں کے ساتھ گزارا
    آرمی چیف نے عید کی نماز کو پہلے محاذ پر ادا کیا اور ان مشکل اوقات میں پاکستان کی امن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی ، خاص طور پر کرونا وبائی امراض پر قابو پانے کے لئے قوم کے لیے اللہ کے فضل و کرم کے لیے دعا کی .
    اس موقع پر فوجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ، آرمی چیف نے ان کی پیشہ ورانہ مہارت ، ترقی پذیر چیلنجوں کے پیش نظر آپریشنل تیاری کو سراہا۔ آرمی چیف نے زور دے کر کہا کہ ایسے مذبہی تہوار کے موقعوں پر بھی گھر سے دور فرائض سرانجام دینا ایک فوجی کا فخر ہے اور ہم اسے پوری عزم اور عدم استحکام کے ساتھ جاری رکھیں گے۔


    پاک آرمی عید کو پوری طرح سے ہندوستانی قبضے میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منا رہی ہے خاص طور پر 19 اگست سے غیر قانونی ، غیر انسانی ، لاک ڈاؤن اور اس کے بعد ہونے والے مظالم مسترد کردیا.
    بھارت کوشش کر رہا ہے کہ عالمی سطح پر توجہ مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران اور تشدد سے ایل او سی میں منتقل کی جائے ، جو پورے لائن میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے بنائے گی۔
    کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور جارحیت سے متعلق کسی بھی سیاسی سہ فوجی فکر سمیت متنازعہ حیثیت کو چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش کا پوری قومی عزم اور فوجی طاقت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔
    آرمی چیف نے اعادہ کیا کہ پاک فوج خطرے کے میدان میں پوری طرح ڈٹے ہوئے ہے اور قومی امنگوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بھارتی قابض افواج کبھی بھی کشمیریوں کی بہادری اور جزبہ حریت کو نہیں دبا سکتی جو اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت حق رائے دہی کے منتظر ہیں

  • عید سعید کے موقع پر استقامت کا پہاڑ بن کر ڈٹے رہنے والے اہلِ کشمیر کو ہمارا سلام اور عید مبارک ، وزیر اعظم

    عید سعید کے موقع پر استقامت کا پہاڑ بن کر ڈٹے رہنے والے اہلِ کشمیر کو ہمارا سلام اور عید مبارک ، وزیر اعظم

    عید سعید کے موقع پر استقامت کا پہاڑ بن کر ڈٹے رہنے والے اہلِ کشمیر کو ہمارا سلام
    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں کہ میری قوم عید روایتی طریقے سے ہٹ کر منائے۔اسی طر‌ح انہوں نے اہل کشمری کے نام پیغآم دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کو نہ بھولیں .عیدِ سعید کے موقع پر خصوصی تہنیتی پیغام اور نیک خواہشات کیساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جاری بربریت کا نہایت ہمت و جوانمردی سے سامنا کرنے اور غیرانسانی محاصرے کے دوران صبر و استقامت کا پہاڑ بن کر ڈٹے رہنے پر اہلِ کشمیر کو ہمارا سلام۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے

    وزیراعظم نے مزید لکھا کہ سب سے پہلے ہم ان خاندانوں کیلئے دعا کریں جن کے پیارے ہوائی جہاز سانحے میں ان سے بچھڑ گئے یا کورونا وائرس کے نتیجے میں ان سے جدا ہو گئے۔


    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دوسرا یہ کہ ہم میں سے ہر کوئی وباء کے حوالے سےمتعارف کردہ خصوصی تدابیر یعنی SOPs کا بھرپور خیال اور لحاظ رکھے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا مرض ہمارے درمیان موجود ہے چنانچہ ادائیگی نمازِ عید سمیت پوری چھٹیوں کے دوران سماجی فاصلوں کا بطور خاص اہتمام کیا جائے۔ اللہ پاک اپنی رحمت ہم پر سایہ فگن فرمائیں، آمین

    دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ایک منفرد موقع ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن عید منائی جارہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں پاکستان اتحاد اور خوشحالی کی منزل کی جانب گامزن ہے۔

    ملک بھر میں عید الفطر کے موقع پر چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، کہیں سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا، کہیں نہیں، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

    چھوٹی عید سادگی کے ساتھ منائی گئی، شہر شہر چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ملکی سلامتی و استحکام اور کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

    لاہور میں بادشاہی مسجد، بحریہ ٹاؤن، پولیس لائنز، قلعہ گجر سنگھ سمیت دیگر مقامات پر بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔ سانحہ کراچی میں جاں بحق
    ہونے والوں اور ملکی خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں، ملتان، فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی عید کی نماز ہوئی۔

    کراچی میں میمن مسجد، سبیل والی مسجد، عید گاہوں سمیت دیگر علاقوں میں بھی خصوصی اجتماعات ہوئے، گورنر ہاؤس پولو گراؤنڈ میں گورنر سندھ سمیت دیگر اعلی شخصیات نے نماز عید ادا کی۔ شہر میں کہیں ایس اوپی پر عملدرآمد ہوا کہیں نہیں تاہم سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

  • باغی ٹی وی کی طرف سے قوم کو عیدمبارک !شوال کا چاند نظر آگیا، کل بروزاتوارعید الفطر ادا کی جائے گی

    باغی ٹی وی کی طرف سے قوم کو عیدمبارک !شوال کا چاند نظر آگیا، کل بروزاتوارعید الفطر ادا کی جائے گی

    لاہور :باغی ٹی وی کی طرف سے قوم کو عیدمبارک !شوال کا چاند نظر آگیا، کل بروزاتوارعید الفطر ادا کی جائے گی ،اطلاعات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شوال کا چاند نظر آنے اور عیدالفطر اتوار (24 مئی) کو منانے کا اعلان کردیا

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ ‘پاکستان میں بیشتر مقامات پر مطلع صاف تھا، پسنی سے چاند دیکھے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں، دیگر مقامات سے بھی چاند دیکھے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔’

    قبل ازیں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے کراچی کے دفتر میں مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی شریک تھے۔

    ملک کے دیگر صوبوں میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے۔

    واضح رہے کہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ان کی وزارت کے تیار کردہ چاند کے کیلینڈر کے مطابق پاکستان میں کل (24 مئی کو) عیدالفطر ہوگی۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ آج سانگھڑ، پسنی، جیونی، بدین اور ٹھٹہ میں 7 بجکر 36 منٹ سے لے کر 8 بج کر 14 منٹ کے درمیان چاند دیکھا جاسکتا ہے۔

    وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ پشاور میں مفتی پوپلزئی نے کل عید منانے اعلان کیا ہے حالانکہ پشاور میں آج بھی چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے فواد چوہدری کی جانب سے عید کی تاریخ کا اعلان کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج کراچی میں کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج کراچی میں کرے گی اور کمیٹی کے فیصلے کے مطابق پاکستان کے عوام اور حکومت عید منائے گی۔

    نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ شریعت اور دین چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے، شہادت اور رویت کے لیے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جا سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج چاند نظر آنے امکانات کم ظاہر کیے تھے۔

  • طیارہ حادثہ،غلطی ہوئی تو ایکشن لینا میری ذمہ داری، وفاقی وزیر کا اعلان، تحقیقاتی رپورٹ کب آئیگی بتا دیا

    طیارہ حادثہ،غلطی ہوئی تو ایکشن لینا میری ذمہ داری، وفاقی وزیر کا اعلان، تحقیقاتی رپورٹ کب آئیگی بتا دیا

    طیارہ حادثہ،غلطی ہوئی تو ایکشن لینا میری ذمہ داری، وفاقی وزیر کا اعلان، تحقیقاتی رپورٹ کب آئیگی بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے کی شفاف انکوائری ہوگی ذمہ داروں کیخلاف ایکشن ہو گا، تمام حقائق قوم کے سامنے لائیں گے وزیر یا سی ای اوکیخلاف ثبوت آئے تو استعفی دیں گے۔

    وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جہازایک گلی میں گرا، انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا، اللہ لواحقین کوصبروجمیل عطا فرمائے، آرمی، رینجرز، سول انتظامیہ، اہل محلہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ آرمی، رینجرز، ضلعی انتظامیہ نے بہت تعاون کیا۔ جو جذبہ میں نے عوام کا دیکھا ہے ان کو خراج تحسین پیش کیے بغیر نہیں رہ سکتا ،آگ میں کود کے انسانی جانوں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی تھی ،فلاحی ادارے ، ریسکیو اور انتظامیہ آرمی رینجرز سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 100 سے زیادہ انسانی جانوں کا مسلہ ہے کوئی اجارہ داری نہیں ہوگی ،جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ فی کس دہے جائیں گے ، ائرفورس کے افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،متاثرہ گھروں کی مرمت کے اخراجات حکومت برداشت کریگی، گاڑیوں کے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔ ہماری کوشش ہو گی کی 5 ملین جو انشورنس کی رقم ہے وہ بھی خاندانوں تک پہنچائی جائے گی ۔

    وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ 3 ماہ کے اندر تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ جائے۔ جرمنی کی جس کمپنی نے یہ طیارہ بنایا ان کے ایکسپرٹ بھی آزادانہ انکوائری کریں گے۔ ایئربیس کے ماہرین آزادانہ تحقیقات کے لیے آئیں گے۔ چترال، گلگت حادثے کے بعد یہ سانحہ ہوا، چترال حادثے کی رپورٹ ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی، حکومت کی طرف سے یقین دلاتا ہوں کم ازکم وقت میں انکوائری کومکمل کیا جائے گا، محلے داروں کی املاک تباہ ہوئیں، جن کی املاک تباہ ہوئی انہیں معاوضہ دیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کا مزید کہنا تھا کہ شفاف انکوائری ہوگی ذمہ داروں کیخلاف ایکشن ہو گا۔ تمام حقائق قوم کے سامنے لائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر امدادی رقم پانچ لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ اگرکوئی غیرقانونی کنسٹریکشن ہوئی ہے توذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کے بھی انکروچمنٹ سے متعلق ریمارکس سب کے سامنے ہیں۔ کراچی میں سی اے کی 1500 ایکڑ زمین پرتجاوزات ہیں۔ غلطیاں کوتاہیاں پچھلی حکومتوں میں ہوئیں ہم ان کوٹھیک کریں گے۔

    غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ بچنے والوں کواللہ نے نئی زندگی دی، ایمرجینسی لینڈنگ کے بارے پائلٹ نے اناؤنس نہیں کیا تھا، بلیک باکس سے ساری گفتگوسامنے آئے گی۔ رپورٹ تیار کروانا، قومی اسمبلی میں پیش کرنا اور ایکشن لینا میری ذمہ داری ہے۔ تمام حقائق سامنے لائیں گے.

    قبل زیں وفاقی وزیر برائے ایویشین غلام سرور خان پلین کریشن جائے وقوعہ پہنچے ،گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر پی ٹی آئی کے اراکین بھی موجود تھے،وفاقی وزیر نے جائے پلین کریش جائے وقوعہ کا جائزہ لیا.

    طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

    طیارہ حادثہ، 97 جاں بحق، لواحقین آج کراچی جائیں گے،وفاقی وزیر ہوا بازی کا دورہ کراچی متوقع، انجینئر کی تدفین

    وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ

    طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں‌ سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

    طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی

    طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس

    طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

    طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

    کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

    واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔

    طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی

  • طیارہ حادثے میں شہید میجر شہریاراورانکی فیملی کی نماز جنازہ ادا

    طیارہ حادثے میں شہید میجر شہریاراورانکی فیملی کی نماز جنازہ ادا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے میجر شہریار، ان کی اہلیہ اور 2 بچوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

    شہر قائد کراچی کے علاقے بہادر آباد میں کور کمانڈر کراچی ہمایوں عزیز اور دیگر نے بھی نماز جنازہ پڑھی۔ میجر شہریار اور ان کی فیملی کا جنازہ علی مسجد میں ادا کیا گیا، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں آرمی کے افسران و ملازمین نے بھی شرکت کی ،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی،

    دوسری جانب طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی نماز جنازہ بھی گلبہار میں ادا کر دی گئی۔ خاتون ندا وقاص اور وقاص طارق ایک سال قبل لاہور منتقل ہوئے تھے، دو بچوں سمیت عید منانے کیلئے کراچی آ رہے تھے۔ میاں، بیوی کی شناخت ہوگئی تاہم بچوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے سیمپل لے لیا گیا ہے۔

    طیارہ حادثہ میں پنجگور سے تعلق رکھنے والے میجرشہر یار اپنی خاندان سمیت شہید ہوگئے تھے۔ جو عید کیلئے لاہور سے کراچی کا سفر کر رہے تھے۔ میجر شہریار سابق سینیٹر واجہ حسین بلوچ کے نواسے اور بی این پی کے مرکزی رہنما جانزیب بلوچ کے بھانجے تھے۔

    طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

    طیارہ حادثہ، 97 جاں بحق، لواحقین آج کراچی جائیں گے،وفاقی وزیر ہوا بازی کا دورہ کراچی متوقع، انجینئر کی تدفین

    وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ

    طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں‌ سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

    طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی

    طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس

    طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

    طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

    کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

    واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔

    طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی

  • پنجاب کے صوبائی وزیر کرونا کا شکار ،وزیراعلیٰ سے کی تھی ایک روز قبل ملاقات

    پنجاب کے صوبائی وزیر کرونا کا شکار ،وزیراعلیٰ سے کی تھی ایک روز قبل ملاقات

    پنجاب کے صوبائی وزیر کرونا کا شکار ،وزیراعلیٰ سے کی تھی ایک روز قبل ملاقات
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر بھی کرونا کا شکار ہو گئے

    ملتان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کرونا کا شکار ہوگئے صوبائی وزیر نے گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ڈاکٹر اختر ملک گھر میں آئیسولیٹ ہوگئے ہیں ۔

    ڈاکٹر اختر علی گزشتہ روز ملتان کے ارکان اسمبلی کے ھمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے بھی ملے تھے۔ اب وزیراعلیٰ پنجاب و ملاقات میں ہمراہ دیگر افراد بھی کرونا کا ٹیسٹ کروائیں گے

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا سے دو اراکین اسمبلی کی موت ہو چکی ہے، پنجاب سے تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شاہین کی گزشتہ روز موت ہوئی، بلوچستان کے رکن اسمبلی اور سابق گورنر کی بھی کرونا کی وجہ سے موت ہو چکی ہے

    رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی سمیت گھر کے 6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی نے ویڈیو بیان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی، انکا کہنا تھا کہ گھر کے 6 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد مجھ سمیت سب نے خو دکو قرنطینہ کر للیا ہے

    میونسپل کمیٹی چیئرمن زوھیب سرکی کا بھی کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آگیا ،ڈاکٹر سھراب سرکی کا بھائی اور میونسپل کمیٹی گڑھی حسن کا چیئرمن امداد خان سرکی بھی کورونا سے نہ بچ سکا

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    سندھ کے صوبائی وزیرغلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ,غلام مرتضیٰ بلوچ دو دن سے کرونا کی علامات محسوس کر رہے تھے، انہوں نے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ، کرونا تشخیص ہونے کے بعد صوبائی وزیر ںے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی کرونا وائرس کا شکار بن گئے .کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ظہور بلیدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثب آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔صحت یاب ہو رہا ہوں، صحت یابی کےلیے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔

    ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ منگلا شرما کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے حال ہی میں بلوچستان کا سفر کیا تھا جس کے بعد شوہر اور مجھ میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔میں اور میرے شوہر قرنطینہ میں ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، متعدد اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،سیاسی رہنماؤن میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے کچھ صحتیاب ہو چکے ہیں

    سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی، ڈاؤ یونیورسٹی کی ماہر امراض نسواں پروفیسر نصرت شاہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں،رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنی بہن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی،

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بعد اب قومی اسمبلی کے 2 اراکین اور متعدد ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی  ۔ سپیکر قومی اسملبی کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں.اراکین پارلیمنٹ کے ٹیسٹ کی رپورٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے جاری کی ہے ۔ جس کے مطابق کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی گل ظفر خان اور محبوب شاہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، رکن قومی اسمبلی گل ظفر کا تعلق باجوڑ سے جبکہ رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ کا تعلق لوئر دیر سے ہے .

    وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وا ئر س کی تشخیص ہوئی تھی ۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں ہی متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اور خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ خان کو بھی کورونا وائرس ہوا تھا۔

    لوئردیر میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان، ان کے بیٹے عبدالرشیدخان نواسہ عبدالواجدخان اور بخت بیدارجان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے،

    پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے

    وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے تصدیق کردی، راشد ربانی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار

    گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار ہوئے وہ صحت یاب ہو چکے ہیں ، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ کرونا کا شکار بنے ،وہ صحتیاب ہو چکے ہیں.

    کرونا سے ٹھیک ہونے کے بعد تحریک انصاف کے اہم رہنما کے بھائی کی طبیعت بگڑ گئی

  • کیا  اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

    کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

    کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں طیارہ گرانے کے افسوسناک حادثے میں پاک فوج کی جانب سے ریسکیو و ریلیف آپریشن کیا گیا

    پاک فوج کے جوان لاشوں و زخمیوں کو ملبے تلے سے نکالتے رہے، پاک فوج کے جوان بچوں کو بھی منتقل کرتے رہے، ایسے میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں پاک فوج کے دو جوان دو بچوں کو اٹھا کر بھاگ رہے ہیں، کراچی کی سخت ترین گرمی اور روزے کی حالت میں بھی پاک فوج کے جوانوں نے جس طرح کام کیا وہ خراج تحسین ہے

    لیکن سوال یہ ہے کہ کرنل کی بیوی کو لے کر پاک فوج کے خلاف ملک دشمن عناصر نے زبان دراز کی ، مشکل کی گھڑی میں پاک فوج کا کرنل متاثرین کے لئے فرشتہ بن کر سامنے آیا، اسکو سوشل میڈیا پر پذیرائی کیوں نہیں ملی، پاک فوج کے کرنل جس نے اپنی جان پر کھیل کر بچوں کو بچایا اسکے لئے کوئی ٹرینڈ کیوں‌ نہ چلایا گیا

    ایک صارف نے لکھا کہ یہ بھی ایک کرنل ہے، پھول سی بچی کو اپنی بیٹی کی طرح اٹھایا ہوا یے..

    ایک اور صارف نے لکھا کہ زرا نظر تصویر میں یہ شخص جو بچی کو پھول کی طرح اٹھاۓ ہوۓ یے
    پاکستان آرمی کا کرنل ہے آخر یہ #ٹاپ_ٹرینڈ کیوں نہیں بنا جب کسی آفات میں سب ہار جاتے ہیں تو فرشتوں کی طرح آرمی مدد کو آتی ہے۔لہذا آپ حضرات کسی بھی ایسی مہم کا حصّہ نہ بنیں جس میں افواج پاکستان کی ساخت مجرو ہو
    ذرا سوچیے

    ایک اور صارف نے لکھا کہ کرنل کی بیوی کا ٹرینڈ بنانے والو یہ بھی ایک کرنل ہے جو طیارہ حادثے میں زخمی ہونے والی بچی کو ایک شفیق باپ کی طرح لے کر جا رہا ہے

    ایک اور صارف نے لکھا کہ کس شفقت سے اس بچی کو ملبے سے نکال کر لیجارہاہے کاش ہماری نظر ان کی برائیوں کے بجائے ان کی اچھائیوں پر ہوتی

    محمد عبداللہ حمید گل نے کہا ہے کہ ‏یہ تو خود کرنل ہے نہ کہ کرنل کی بیوی ‏کیا سوشل میڈیا پر اسکو بھی وہی چرچا ملے گا جو نام نہاد کرنل کی بیوی کو ملا؟ ‏کیا ہوگیا ہے ہمیں کہ ہم صرف برائی کی پذیرائی کرتے ہیں اور اچھائی کو نظر انداز؟ ‏شعلوں میں قوم کے مستقبل کو گلے لگائے فوج کے جوان ‏ہر شخص ایک جیسا نہیں

    طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

    طیارہ حادثہ، 97 جاں بحق، لواحقین آج کراچی جائیں گے،وفاقی وزیر ہوا بازی کا دورہ کراچی متوقع، انجینئر کی تدفین

    وزیراعلیٰ پنجاب کا طیارہ حادثے میں بچ جانیوالے ظفر مسعود سے رابطہ

    طیارہ حادثہ، امریکی شہری بھی تھا طیارے میں‌ سوار، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

    طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی

    طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس

    طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

    واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔

    طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی

    طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

     

  • طیارہ حادثہ، 97 جاں بحق، لواحقین آج کراچی جائیں گے،وفاقی وزیر ہوا بازی کا دورہ کراچی متوقع، انجینئر کی تدفین

    طیارہ حادثہ، 97 جاں بحق، لواحقین آج کراچی جائیں گے،وفاقی وزیر ہوا بازی کا دورہ کراچی متوقع، انجینئر کی تدفین

    طیارہ حادثہ، 97 جاں بحق، لواحقین آج کراچی جائیں گے،وفاقی وزیر ہوا بازی کا دورہ کراچی متوقع، انجینئر کی تدفین

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور سے کراچی جانیوالی خصوصی پرواز پی کے 8303 منزل پر پہنچنے سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہو گئی،، پی آئی اے کا طیارہ ائیر بس اے 320 کراچی ائیر پورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔

    طیارے میں عملے سمیت 99 افراد سوار تھے جاں بحق ہونے والے 97 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے ہیں، پی آئی اے کے طیارے ائیر بس اے 320 نے دوپہر ایک بج کر 10 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ سے اڑان بھری، اس میں 91 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے، 2 بج کر 37 منٹ پر کراچی ائیر پورٹ کے رن وے سے متصل آبادی ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں طیارہ گر کر تباہ ہوگیا اور وہاں آگ لگ گئی۔

    طیارہ گرنے سے کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا جبکہ کچھ لوگ ملبے تلے بھی دب گئے۔ تباہ شدہ تیارے کے بلیک باکس کا اہم حصہ کوئیک ایکسِس ریکارڈر مل گیا ہے۔ حادثے کے فوری بعد پاک فوج ، رینجرز اہلکار، ریسکیو حکام اور مقامی لوگ امدادی کارروائیوں کیلئے پہنچے، جائے حادثے کے اطراف کے علاقے سیل کر دئیے۔

    اطلاعات کے مطابق بدقسمت پرواز لینڈنگ سے چند منٹ قبل تک بالکل درست تھی لینڈنگ کے وقت طیارے کے کیپٹن نے کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی کہ طیارے کے لینڈنگ گیئر نہیں کھل رہے۔ جس پر طیارے کو ایک چکر لگانے کا کہا گیا تاکہ اس دوران لینڈنگ گیئر کا مسئلہ حل کیا جاسکے۔ تاہم طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی بدقسمت طیارے کے ساتھ ساتھ مکانات اور گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی۔

    حادثے کا شکار پرواز عید کی مناسبت سے خصوصی طور پر چلائی گئی تھی۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے کا 2 بج کر 37 منٹ پر ائیر کنٹرول ریڈار سے رابطہ منقطع ہوا اور بعد ازاں کپتان سجاد گل نے ائیر کنٹرول ٹاور کو طیارے کے لینڈنگ گیئر میں خرابی سے آگاہ کیا۔ طیارے میں کل 91 مسافر سوار تھے، مسافروں میں 51 مرد، 31 خواتین اور 9 بچے شامل تھے۔

    محکمہ صحت سندھ نے بتایا 48 لاشیں جناح ہسپتال اور 32 لاشیں سول ہسپتال لائی گئی ہیں۔ جناح ہسپتال میں لائی گئی لاشوں میں سے 12 افراد کی شناخت ہوگئی جن میں محمد طاہر ولد مبین، فریحہ رسول دختر غلام رسول، فریال بیگم زوجہ اسعد اللہ، سیدہ صائمہ عمران زوجہ سید عمران حسن، کیپٹن فلائٹ سجاد، فرحان ولد عبدالکبیر، دلشاد احمد ولد مبین، سید محمد احمد ولد سید جمال احمد، ندا دختر عرفان اللہ ، عمار راشد ولد راشد محمود، شہناز پروین زوجہ امان اللہ اور شعیب رضا ولد شریف رضا شامل ہیں۔

    ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے جائے حادثہ کا فضائی دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن کی فضائی نگرانی کی۔ طیارہ حادثہ کے بعد جائے وقوع کے اطراف کے علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا، اس دوران وہاں لوگ اپنے پیاروں کی تلاش میں جانا چاہ رہے تھے جنہیں روک دیا گیا جبکہ میڈیا کے نمائندوں کو بھی ایک مخصوص مقام سے آگے نہیں جانے دیا گیا، اس دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور وہاں موجود خواتین اور بچوں نے زارو قطار رونا شروع کر دیا۔

    طیارے کو اڑانے والے دو پائلٹ اور عملے کے نام سامنے آگئے، بد قسمت طیارے کو کیپٹن سجاد گل اور فرسٹ آفیسر عثمان اعظم اڑا رہے تھے۔ عملے کے ارکان میں فرید احمد چودھری، عبدالقیوم اشرف، ملک عرفان رفیق، مدیحہ ارم، آمنہ عرفان اور اسما شہزادی شامل تھے۔

    حادثے کا شکار طیارے کے پائلٹ اور معاون پائلٹ کا تعلق جنوبی پنجاب کے شہروں بہاولپور اور اوچ شریف سے تھا۔ پائلٹ سجاد گل بہاولپور کا رہائشی تھا جبکہ معان پائلٹ ملک عرفان رفیق گھلو کا تعلق اوچ شریف کے علاقے موضع اسماعیل سے تھا، معاون پائلٹ عرفان گھلو 2007 میں پی آئی اے میں بطور پائلٹ بھرتی ہوا، دونوں پائلٹ پی آئی اے میں نوکری حاصل کرنے کے بعد کراچی شفٹ ہوگئے تھے۔ عرفان رفیق گھلو شہید کے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی والدہ پر غشی کے دورے، قریبی رشتہ دار اور اہل علاقہ سوگوار ہوگئے۔ تباہ ہونے والے بد قسمت طیارے میں سینئر صحافی انصار نقوی، پنجاب حکومت کے افسر خالد شیر دل اور معروف ماڈل زارا عابد بھی سوار تھیں۔

    پی آئی اے نے ایمرجنسی رسپانس آپریشن شروع کر دیا۔ کراچی ائیرپورٹ پر طیارے میں سوار مسافروں کے اہلخانہ کو داخلے کی اجازت دے دی گئی جبکہ پی آئی اے کے ایمرجنسی رسپانس ڈیسک کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے تفصیلات لینے کا عمل جاری ہے۔ طیارے کی تباہی کے بعد علامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور پر ایمرجنسی نافذ کرنے کے علاوہ کراچی جانے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ طیارے میں سوار مسافروں کے عزیز و اقارب پی آئی اے دفاتر میں رابطے کر کے اپنے پیاروں کے حوالے سے معلومات حاصل کرتے رہے۔

    پی آئی اے کے جاں بحق عملے کے اہلخانہ آج کراچی پہنچیں گے،عملے کے 4ارکان کےاہلخانہ نے کراچی جانے کےلیے بکنگ کروائی ہے،پی آئی اے عملے کے اہلخانہ کے 9 افراد کراچی جائیں گے،عام مسافروں کے کسی اہلخانہ نے کراچی جانے کےلیے رابطہ نہیں کیا،عملے کے لواحقین کو لے کر پرواز 8305 ایک بجے لاہور سے کراچی روانہ ہوگی،پرواز میں دیگر 48 مسافروں نے بھی کراچی جانے کےلیے بکنگ کروائی ،لاہور ائیر پورٹ پر رہنمائی کاوَنٹر قائم ،ا سٹیشن اور بکنگ مینجر معاملات دیکھ رہے ہیں،

    طیارہ حادثے میں شہید فرحان قادر کلوڑ کی نماز جنازہ اداکردی گئی،فرحان قادر کلوڑ گھوٹکی کے علاقے عادلپور قبرستان میں سپردخاک کر دیئے گئے،انجنیئر فرحان قادر پی آئی اے طیارہ میں لاہور سے کراچی آرہاتھا

    وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان آج کراچی کا دورہ کریں گے،وفاقی وزیر برائے ہوا بازی طیارہ حادثے کی جگہ کابھی دورہ کریں گے،وفاقی وزیرغلام سرور زخمیوں کی عیادت کے لیے بھی اسپتال جائیں گے