پاکستان اور چین ’سدابہار سٹرٹیجک کوآپریٹو شراکت دار‘ ہیں۔ ہم باہمی احترام و مفاد، یکساں نفع مند تعاون اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے فروغ کے لئے کاربند ہیں۔ ہمارے تعلقات باہمی گہرے اعتماد اور ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ عوام کی معاشی ترقی اور طویل المدتی خوشحالی ہماری حکومتوں کی اولین ترجیح ہے۔ سی پیک ’ بیلٹ اینڈ روڈ‘ (بی۔آر۔آئی) تصور کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جو پاکستان کی قومی ترقی میں مثبت و شفاف نمایاں تبدیلی لانے والا کلیدی منصوبہ ہے۔ پاکستان سمجھتا ہے کہ خطے کو معاشی بندھن میں باندھنے اور راستوں سے جوڑنے کا عمل پورے علاقے میں وسیع البنیاد شرح نمو کو تیز کرنے کا باعث بنے گا۔ ہم نے بارہا اس امر کو نمایاں کیا ہے کہ سی پیک منصوبہ جات سے متعلق ہمارا کل قرض ہمارے مجموعی قومی قرض کے 10 فیصد سے بھی کم ہے۔ مزید برآں چین سے لیاجانا والا قرض 20 سال کے بعد ادا کرنا ہے اور اس کا شرح سود2.34 فیصد ہے۔ اگر گرانٹس بھی اس میں شامل کرلی جائیں تو یہ شرح دو فیصد پر آجاتی ہے۔ بعض تبصرہ نگاروں اوررہنماوں کے سی پیک سے متعلق پاکستان کے قرض کے بارے میں دعوے حقائق کے برعکس ہیں۔
اعادہ کیاجاتا ہے کہ سی پیک ایک طویل المدتی منصوبہ ہے جس سے توانائی، انفراسٹرکچر، صنعت کے فروغ اور روزگارکے نئے مواقع پیدا کرنے میں بڑی مدد ملی ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی مفاد کے امور زیرغور لانے کے کئی طریقہ ہائے کار موجود ہیں۔ ان امور کو دوطرفہ طورپر نمٹانے کے لئے دونوں ممالک مستقل رابطے میں رہتے ہیں۔
Category: اہم خبریں
-

پاکستان کی معیشت کے لئے سی پیک کے ثمرات
-

پاکستان میں کرونا کی سپیڈ جاری، ایک دن میں 50 ہلاکتیں،مریض 50 ہزار سے زائد ہو گئے
پاکستان میں کرونا کی سپیڈ جاری، ایک دن میں 50 ہلاکتیں،مریض 50 ہزار سے زائد ہو گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، 24 گھنٹوں میں50 اموات ہوئی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہو گئی ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 2603 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار 694 ہو گئی ہے، 50 افراد کی مزید موت کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 1067 ہو گئی ہے
کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2603 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 18 ہزار 455، سندھ میں 19 ہزار 924، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 155، بلوچستان میں 3 ہزار 74، گلگت بلتستان میں 602، اسلام آباد میں ایک ہزار 326 جبکہ آزاد کشمیر میں 158 مریض ہیں.
ملک بھر میں اب تک 4 لاکھ 29 ہزار 600 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 387 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 15 ہزار 201 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں
پاکستان میں کرونا سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، سندھ میں 336، پنجاب میں 310، خیبر پختونخوا میں 365، گلگت بلتستان میں 4، بلوچستان میں 39 اور اسلام آباد میں 12 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اب تک 462 ہسپتالوں میں قائم قرنطینہ مراکز مریضوں کا علاج جاری ہے، ان ہسپتالوں میں 7295 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے
لاک ڈاؤں میں نرمی کے بعد پاکستان میں کرونا مریضوں میں بڑی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
-

جمال کشوگی کے بیٹے نے باپ کے قاتلوں کو معاف کر دیا
مکہ مکرمہ:جمال کشوگی کے بیٹے نے باپ کے قاتلوں کو معاف کر دیا،باغی ٹی وی کے مطابق ترکی میں قتل ہو نے والے سعودی صحافی جمال کشوگی نے اپنے باپ کے قاتلوں کو معاف کر تے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اللہ کی رضا کی خاطر معاف کر دیا ہے
جمال کشوگی کے بیٹے نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں اس معافی کا اعلان کیا ہے
اپنے ٹویٹ پیغام میں جمال کشوگی کے بیٹے کا کہنا تھا کہ اس نے اللہ کی رضا کی خاطر اپنے باپ کے قاتلوں کو معاف کردیا ہے
جمال کشوگی کے بیٹے نے اپنے ٹویٹ پیغام میں قرآن کی ایک آیت کا حوالہ دیا ہے
-

اسے کہتے ہیں تبدیلی:پاکستان نےکرونا وائرس سے نمٹنے اور بچنے کے لیے سرجیکل ماسک اورحفاظتی کٹس کاجہازبھرکرامریکہ بھیج دیا
اسلام آباد: اسے کہتے ہیں تبدیلی : پاکستان نے امریکہ کے لیے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سرجیکل ماسک اورحفاظتی کٹس کا جہازبھرکربھیج دیا ،اطلاعات کے مطابق ابھی تھوڑی دیرپہلے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کی طرف سے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سرجیکل سامان اورحفاظتی کٹس بھیجنے پرشکریہ ادا کیا ہے
Appreciate Pakistan’s goodwill donation of surgical masks and protective suits to @FEMA. This delivery is a symbol of U.S.-Pakistan solidarity in the fight against COVID-19. #WeAreInThisTogether #Partners4Prosperity pic.twitter.com/TUk3nTQZgu
— Secretary Pompeo (@SecPompeo) May 21, 2020
اطلاعات کے مطابق پاکستان کی طرف سے امریکی عوام کے لے بہت زیادہ تعداد میں سرجیکل ماسک اورکرونا سے بچاوکے لیے حفاظتی کٹس کے بہت بڑاتحفہ بھیجا ہے، یہ سامان پاک فضائیہ کا کارکوجہاز لے کرامریکہ پہنچ گیا ہے،
دوسری طرف امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اس بہت بڑی ڈونیشن پرحکومت پاکتسان کا شکریہ اداکیا ہے اورکہا ہے کہ پاکستان اورامریکہ کے درمیان یہ اچھے تعلقات کا بہت بڑا بولتا ہوا ثبوت ہے،
امریکی طرف امریکی وزیرخارجہ نے پاکستان نے نام اپنے ایک ا ہم پیغام میں کہا ہے وہ پاکستان کےبہت زیادہ مشکورہیں ، پاکستان نے مشکل وقت میں امریکہ کا ساتھ دیا ہے،
Thanks for your appreciation Secretary Pompeo. Pakistan and the United States have always worked together to promote common interests and counter common challenges. It is no surprise that #WeAreInThisTogether in the fight against COVID-19 as well! 🇵🇰🇺🇸@ForeignOfficePk https://t.co/ZykLq7P6PZ
— Asad M. Khan (@asadmk17) May 21, 2020
دوسری طرف امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اسد محمود خان نے بھی ایک ٹویٹ پیغام کے ذریعے پاکستان کی طرف سے امریکی عوام کے لیے ایک بہت بڑی ڈونیشن کی خبردیتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کی طرف سے بھیجا گیا کارگوجہازامریکہ کے انڈریوایئرپورٹ پراترا جہاں امریکی اعلیٰ حکام نے پاکستان کی طرف سے یہ امدادی سامان تقسیم کیا
-

کرونا نے بڑوں کو پکڑنا شروع کر دیا، رکن اسمبلی سمیت گھر کے 6 افراد کرونا کا شکار
کرونا نے بڑوں کو پکڑنا شروع کر دیا، رکن اسمبلی سمیت گھر کے 6 افراد کرونا کا شکار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، رکن سندھ اسمبلی سمیت گھر کے 6 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے
رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی سمیت گھر کے 6افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب سرکی نے ویڈیو بیان میں کرونا وائرس کی تصدیق کی، انکا کہنا تھا کہ گھر کے 6 افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد مجھ سمیت سب نے خو دکو قرنطینہ کر للیا ہے
میونسپل کمیٹی چیئرمن زوھیب سرکی کا بھی کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آگیا ،ڈاکٹر سھراب سرکی کا بھائی اور میونسپل کمیٹی گڑھی حسن کا چیئرمن امداد خان سرکی بھی کورونا سے نہ بچ سکا ،
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا سے دو اراکین اسمبلی کی موت ہو چکی ہے، پنجاب سے تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شاہین کی گزشتہ روز موت ہوئی، بلوچستان کے رکن اسمبلی اور سابق گورنر کی بھی کرونا کی وجہ سے موت ہو چکی ہے
مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے
سندھ کے صوبائی وزیرغلام مرتضیٰ بلوچ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ,غلام مرتضیٰ بلوچ دو دن سے کرونا کی علامات محسوس کر رہے تھے، انہوں نے ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ، کرونا تشخیص ہونے کے بعد صوبائی وزیر ںے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فون پر صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ کی خیریت دریافت کی۔ مراد علی شاہ نے غلام مرتضیٰ بلوچ کی مسلسل عوامی خدمت کی تعریف کی۔
غلام مرتضی بلوچ پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے صدربھی ہیں،وہ گڈاپ آئسولیشن سینٹر کی دیکھ بھال کرہے تھے۔
بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی کرونا وائرس کا شکار بن گئے .کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد ظہور بلیدی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثب آیا ہے، مجھ میں کورونا کی علامات ظاہرنہیں ہوئیں لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت پرخود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔صحت یاب ہو رہا ہوں، صحت یابی کےلیے دعا کرنے والوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ منگلا شرما کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے حال ہی میں بلوچستان کا سفر کیا تھا جس کے بعد شوہر اور مجھ میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔میں اور میرے شوہر قرنطینہ میں ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، متعدد اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،سیاسی رہنماؤن میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے کچھ صحتیاب ہو چکے ہیں
سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی، ڈاؤ یونیورسٹی کی ماہر امراض نسواں پروفیسر نصرت شاہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں،رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے اپنی بہن کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کردی،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نصرت نے علامات ظاہر ہونے پر خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا،انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پروفیسر نصرت جلد صحت یاب ہوکر اپنی ملازمت پر آئیں گی،
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بعد اب قومی اسمبلی کے 2 اراکین اور متعدد ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ سپیکر قومی اسملبی کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں.اراکین پارلیمنٹ کے ٹیسٹ کی رپورٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد نے جاری کی ہے ۔ جس کے مطابق کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی گل ظفر خان اور محبوب شاہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، رکن قومی اسمبلی گل ظفر کا تعلق باجوڑ سے جبکہ رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ کا تعلق لوئر دیر سے ہے .
قومی اسمبلی کے چیمبراٹینڈنٹ ظفر یاب سمیت اسمبلی کے متعدد ملازمین میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے مزید 8 ملازمین وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور ان ملازمین کا تعلق قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ سے ہے ۔
اس سے قبل بھی متعدد اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہو کر صحت یاب ہو چکے ہیں۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی میں کورونا وا ئر س کی تشخیص ہوئی تھی ۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں ہی متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی منیر خان اورکزئی اور خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر اکرام اللہ خان کو بھی کورونا وائرس ہوا تھا۔
لوئردیر میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ فوکل پرسن ڈاکٹر ارشاد کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی بہادرخان، ان کے بیٹے عبدالرشیدخان نواسہ عبدالواجدخان اور بخت بیدارجان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سب کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے،
پیپلز پارٹی کے سندھ سے اقلیتی نشست پر رکن صوبائی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ڈاکٹر شہزاد طاہر تھہیم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھرپارکر سے سندھ اسمبلی کی خصوصی نشست پر منتخب پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رانا ہمیر سنگھ کی کرونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے، انہوں نے کرونا کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ میں ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے
وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے تصدیق کردی، راشد ربانی میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے
وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات
ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں
امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات
مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ
دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے
سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات
جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی
سابق وزیراعلیٰ سندھ کی بیٹی پروفیسر ڈاکٹر بھی کرونا کا شکار
گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا کا شکار ہوئے وہ صحت یاب ہو چکے ہیں ، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید بھی خاندان کے 9 افراد کے ہمراہ کرونا کا شکار بنے ،وہ صحتیاب ہو چکے ہیں.
-

ترقی کا نیا دور، وہ چیزیں جو ہماری زندگیاں بدل دیں گی،سنیں مبشر لقمان کی زبانی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ وبا کی وجہ سے روٹین لائف میں بڑی تبدیلیاں آ چکی ہیں، ہمارے رویئے بھی بڑی تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں جہاں ہم بہت ساری چیزوں سے دوری کر رہے ہیں وہان بہت ساری چیزوں پر انحصار بھی بڑھ رہا ہے اور جب سے یہ خبریں آئی ہیں کہ یہ وبا سالوں تک ہمارے ساتھ رہنے والی ہے تب ہم کو ذہنی طور پر تیار رہنا چاہئے کہ کیا تبدیلی آ سکتی ہے
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اس وبا کی وجہ سے سب سے بڑی تبدیلی ہماری سوشل لائف میں آئی ہے، ہماری زندگیوں میں جس چیز کا استعمال بڑھ گیا ہے وہ ٹیکنالوجی ہے،ہماری زندگیوں میں سوشل لائف میں سوشل میڈیا کا استعمال بڑھ چکا ہے جبکہ اسی میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ہے، انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کا استعمال زیادہ ہو گیا ہے، ہر کام آن لائن ہو رہے ہیں، بچوں کی پڑھائی ہو ،خواتین کی شاپنگ، دفتری میٹنگ، سب کام آن لائن ہو رہے ہیں،
دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، مبشر لقمان کی زبانی ضرور سنیں
سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات
سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار
سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات
خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز ہیں جو آنے والے دنوں میں ہماری زندگیوں کو بدل کر رکھ دیں گی اور اسکا سب سے زیادہ اثر لوگوں کے روزگار پر ہو گا، کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے معیشت سست ہونے کی وجہ سے ممالک میں بے روزگاری کی شرح بہت بڑھ رہی ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ خطرہ پیدا ہو رہا ہے کہ دنیا کے تقریبا نصف مزدور روزگار سے محروم ہو جائیں گے، اپنا کروبار کرنے والوں کو شامل کیا جائے تو دنیا میں 436 ملین کمپنیز کو اسوقت شدید خطرہ لا حق ہو چکا ہے
وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات
عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل
ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں
امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات
مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ
دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے
سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات
جنات کے 11 گروہ کون سے ہیں؟ حیرت انگیز اور دلچسپ معلومات سنیے مبشر لقمان کی زبانی
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ان حالات میں جو شعبہ سب سے زیادہ ترقی کر رہا ہے اور آنے والے دنوں میں مزید ترقی کرے گا وہ ٹیکنالوجی ہے کیونکہ وبا پر قابو پانے کے لئے تمام ممالک نے جو طریقے استعمال کئے ہیں اس میں زیادہ تر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، جیسے لوگوں کی ٹریننگ کے لئے ایپس متعارف کروائی گئیں، سعودی عرب میں لوگوں کے ٹمپریچر چیک کرنے کے لئے تھرمل ڈرون کا استعمال کیا گیا، لاک ڈاؤن میں نگرانی اور گھروں سے باہر نکلنے والے لوگوں کو وارننگ دینے کے لئے ڈرون کا استعمال کیا گیا، چین میں لوگوں کو خوراک پہنچانے کے لئے روبوٹ کا استعمال کیا گیا ،
چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات
گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات
وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی
حکومت ہمیشہ کی طرح بیک فٹ پر کیوں؟ مبشر لقمان نے کس کو کھری کھری سنا دیں؟
پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی
اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں آٹومیشن کی وجہ سے دنیا بھر میں سماجی سطح پر برا ااثر پڑنے والا ہے جس میں کئی ابھرتی ٹیکنالوجیز ہیں،ترقی یافتہ ممالک میں ان ٹیکنالوجیز کا استعمال وبا سے بھی پہلے کسی حد تک ہو رہا تھا جس کی بہترین مثال جاپان ہے جہاں روبوٹ انسانوں کی طرح کام کرتے چلتے پھرتے نظر آتے ہیں،جاپان میں انسانوں کی جگہ روبوٹ کام کر رہے ہیں، وبا کی وجہ سے سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے ایک یونیورسٹی نے کانووکیشن میں طلبا کو ڈگری دینے کے لئے روبوٹ کا استعمال کیا، طلبا کی جگہ انکے روبوٹس نے آ کر ڈگری وصول کیں،
سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی
کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
کرونا کی کمر توڑنے والا سپر ہیرو ملک کونسا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی
کس کس نے کھیلا جوا اورکس نے کی میچ فکسنگ،سلیم ملک ،عامرسہیل نے کئے اہم انکشاف
دنیا بدل رہی ہے، وبا کے بعد کیا ہو گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
ہوش کریں، اپنی زندگی کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیں،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
حدیث اور سائنس کی روشنی میں کرونا وائرس 12مئی کے بعد ختم ہوجائے گا؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
پیپلز پارٹی بمقابلہ اے آروائی ،مبشر لقمان اصل حقیقت منظر عام پر لے آئے
جماعت اسلامی کیخلاف پروگرام پر انکی طرف سے کیا ردعمل آتا ہے؟ مبشر لقمان نے بتا دیا
آسمان سے اہم پیغام آگیا،سمجھنے والوں کے لیے اشارہ کافی،سنیے مبشر لقمان کی زبانی
بڑی خبر آ گئی، آصف زرداری زندہ ہیں یا نہیں؟ سنئے حقیقت مبشر لقمان کی زبانی
بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
لاہوری ..رنگ باز کیوں؟ سنئے اہم انکشاف مبشر لقمان کی زبانی
نواز شریف اور زرداری بڑی مشکل میں پھنس گئے، اہم انکشافات سنئے مبشر لقمان کی زبانی
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جاپان میں دل بہلانے کے لئے روبوٹ کام کرتے ہیں، ہوم ڈلیوری میں بھی روبوٹ کام کرتے ہیں، اور اگر کسی کو بوائے فرینڈ یا گرل فرینڈ کی ضرورت ہو تو وہ بھی اپنی پسند کا روبوٹ حاصل کر سکتا ہے،امریکہ کے سب سے بڑی ریٹیل مارکیٹ نے جلدہی روبوٹنگ شاپنگ کا تجربہ کرنا ہے،اسکے علاوہ بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے کہ ڈرون کو سامان کی ترسیل کے استعمال کیا جا سکے.
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے روبوٹ تیار ہو چکے ہین جو ہیلپر کے طور پر کام کر سکتے ہیں، وبا کے دنوں میں بے روزگاری بڑھے گی لیکن ساتھ ہی روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے اسکے باوجود موجودہ تقریبا 50 فیصد ملازمتیں ختم ہونے کا خدشہ ہے،ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق دنیا میں موجود ملازمتیں 1.65 اس سال ختم ہو جائیں گی،ان ٹیکنالوجیز کی وجہ سے اکاؤنٹ ، ڈرائیوز، ڈیتا انتری آپریٹر، فوڈ ڈلیوری، سیکورٹی گارڈ و دیگر کی نوکریاں ختم ہو جائیں گی
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم پاکستان کی بات کریں تو پاکستان میں ابھی بھی ان ٹیکنالوجیز کے استعمال میں بہت وقت ہے،اور ایک حقیقی چیلنج اور بہترین موقع ہے، اگر یوتھ کو ٹیکنالوجی میں ایکسپرٹ بنا دیتے ہیں تو وبا کے بعد معیشت پر آنے والے اثرات سے ہم کافی حد تک بچ سکتے ہیں.
بس بہت ہو گیا،یہ نظام زیادہ دیر نہیں چلے گا، کیوں؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی
-

وزارت خارجہ کا اہم اجلاس، اہم امور پر غور
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں علاقائی سلامتی اور پاکستان کی ترجیحات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، ماہرین امور خارجہ و وزارت خارجہ کے اعلی حکام اجلاس میں شریک ہونے۔ اجلاس میں کرونا وبائی چیلنج ، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس وبائی حملے کے نتیجے میں خطے کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہميں کووڈ 19 کے بعد کی علاقائی و عالمی صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے نئے ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اپنی تیاری مکمل کرنا ہو گی۔ ہميں اقتصادی سفارت کاری کو فروغ دے کر معاشی اہداف کے حصول کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔ کرونا وبا کے باعث دنیا تیزی سے عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے اور ترقی پذیر ممالک کیلئے اس وبا کے مضمرات سب سے زیادہ ہونگے۔ ان حالات میں جب کرونا وبا کے باعث ہمارا زرمبادلہ تیزی سے کم ہو رہا ہے اور ایکسپورٹس کی شرح بہت کم ہو چکی ہے ہمیں اپنی معاشی بحالی کیلئے نئے مواقعوں پر توجہ دینا ہو گی۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ افغانستان میں امن و استحکام پورے خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان، مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت کے ساتھ ادا کرتا آ رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔
-

چینی انکوائری کمشین کی رپورٹ پبلک کر دی گئی
وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد چینی انکوائری کمشین کی رپورٹ کو پبلک کر دیا گی
باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد چینی انکوائری کمشین کی رپورٹ کو پبلک کر دیا گیا ہے۔ معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اس رپورٹ میں حیران کن انکشافات ہیں۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا شہزاد اکبر اور شہباز گل کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ فورنزک رپورٹ کی ساری تفصیلات سے پتا چلے گا کہ ملک میں کیا ہوتا رہا، تاہم یہ ابھی شروعات ہے۔ ہمارا منشور تبدیلی لانا اور مافیا کو بے نقاب کرنا ہے۔ کمیشن پہلے بھی بنتے رہے لیکن حکومت ایسے ایشو کو منظر عام پر لا رہی ہے جو پہلے نہیں ہوا۔
شہزاد اکبر کا میڈیا کو دی گئی اہم بریفنگ میں کہنا تھا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔ پہلے کسی حکومت کی ہمت نہیں ہوئی کہ اس طرح کے تحقیقاتی کمیشن بنائے۔
انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے ڈائریکٹر جنرل واجد ضیا نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جو کہ پبلک کر دی گئی ہے، اسے جلد پی آئی ڈی کی ویب سائٹ پر ڈال دیا جائے گا۔ اس رپورٹ سے نظر آتا ہے کہ کاروباری طبقے نے نظام کو مفلوج کرکے بوجھ عوام پر ڈالا۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ چینی انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں تمام چیزوں کا احاطہ کرتے ہوئے حیران کن انکشاف کیے گئے ہیں، اس میں لکھا ہے کس طرح گنا بیچنے والوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ کسان کو کچی پرچی پر ادائیگی بھی کی جاتی ہیں جبکہ تمام ملیں پندرہ فیصد سے لے کر 30 فیصد وزن کم تولتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ کاروبار کرنے والا سیاست میں بھی کاروبار ہی کرے گا۔ شوگر ملیں کاشت کاروں کو امدادی قیمت سے بھی کم دام دیتی ہیں۔
معاون خصوصی برائے احتساب نے بتایا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں بہت ساری چیزیں سامنے آئی ہیں۔ یہ بے نامی ایکٹ کی خلاف ورزی اور ٹیکس چوری کا معاملہ ہے۔ جو سیلز چیک کی گئیں، وہ بھی ساری بے نامی ہی
شوگرانکوائری کمیشن رپورٹ میں 9 ملوں کو ذمےدار ٹھہرایا گیا.رپورٹ میں جہانگیر ترین،عمرشہریار اورمونس الہٰی کو ذمےدارقرار دیا گیا ہے . جبکہ اومنی گروپ کو بھی ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے -

کرنل کی بیوی کی آڑ میں پاک فوج مخالف مہم کی سازش بے نقاب
کرنل کی بیوی کی آڑ میں پاک فوج مخالف مہم کی سازش بے نقاب
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مبینہ طورپر کرنل کی بیو ی والا معاملہ پاکستان اور اس کے اداروں کے خلاف بہت بڑی سازش ہے ، حقیقت حال یہ ہے کہ اس وقت جب کہ لائن آف کنٹرول بہت گرم ہے. بھارت کا میڈیا بار بار یہ بات باور کرا رہا ہے کہ گلگت بلتستان ہمارا یعنی بھارت کا علاقہ ہے اور ہم نے اس پر قبضہ کرنا اور واپس لینا ہے . اس سلسلے میں بھارتی افواج کی ریشہ دوانیاںجاری ہیں.بھارت کو اس گھناؤنے ہتھکنڈے میں صہییونی طاقتوں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے . جن میں اسرائیل نمایاں ہے . دشمن عید کے دن بھی ملک کے اندر شر اور دہشت گردی پھیلانے کا پروگرام بنا رہا ہے . لیکن ہماری سیکیورٹی فورسز ان کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے .
اب دشمن نے اپنے لیے سب سے بڑی رکاوٹ اور ان کے عزائم اور گھناؤنے ارادوں کے سامنے بند باندھنے والی افواج پاکستان کو نشانہ بنایا ہے .
دشمن کے گماشتے اب شوشل میڈیا فیس بک اور ٹویٹر پر ایسے ٹرینڈ بنا رہے ہیں جن سے ہماری فوج کو میلائن کیا جائے اور عوام کے اندر ان کی محبت کو کم کر کے نفرت پیدا کی جائے .بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج
بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ
مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید
افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا
سرینگر ،بھارتی فوج اور مجاہدین کے مابین جھڑپ ,ایک فوجی ہلاک، 5زخمی
رپورٹ میں یہ بھی پتہ چلاہے کہ را اور دشمن ایجنسیوں کے ٹویٹر ہینڈلز فوج کو بدنام کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں. جبکہ یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ یہ عورت نہ تو کرنل کی بیوی ہے اور نہ ہی اس کا کوئی سیکیورٹی فورسز سے تعلق ہ یہ عورت ایک بد تمیز عورت ہے جس کی تربیت میں بھی شدید کمی ہے . اس عورت کو اس خاصمشن کے لیے استعمل کیا گیا .
یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کا مقصدفوج کی حمایت اور محبت لوگوں کے دلوںمیں ختم کرنا ہے . کیونکہ جنگیں عوام کی سپورٹ سے جیتی جاتی ہیں جب عوام اور سیکیورٹی فرسز ایک پیچ پر ہوں تب ان کو شکست نہیں دی جاسکتی .جنگ جیتنے میں ہر کسی کا کردار مختلف ہوتا ہے . جتنا دشمن کے سامنے لڑنا اہم ہے اتنا ہی ان کے پیچھے رہ کر اپنی افواج اورعساکر کی حوصلہ افزائی اور سپورٹ کر نا اہم ہوتا ہے .
فوج اور عوام کے درمیان دیوار حائل کرنے کے لیے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جن میں ٹویٹر . فیس بک شامل ہے کو استعمال کیا جارہاہے . قوم کو اس نازک صورت حال میں دشمن کی چالوں کو سمجنا چاہیے کہ وہ دشمن کی آلہ کار نہ بنے اور ایسے ٹرینڈز کا حصہ نہ بنے باغی ٹی وی اپنے پیلیٹفارم سے اپنے قارئین کو ہر بار دشمن کی سیاہ کاریوں اور ریشہ دیوانیوں سے آغاہ کرتا آیا ہے اب بھی اپنے پیارے پاکستانی ہم وطنوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ خدارا دشمن کے عزائم اور سازشوں کو سمجھیں اور دانستہ اور غیر دانستہ طور پر اس کا حصہ نہ بیں. اللہ ہمارے پیارے وطن کو دشمن کی ہرطرح کی شر اور سازشوں سے محفوظرکھے..
-

سمندری طوفان امفان نے بھارت اور بنگلا دیش میں تباہی مچا دی، 84 افراد ہلاک
خلیج بنگال میں موجود سمندری طوفان امفان نے بھارت اور بنگلا دیش میں تباہی مچادی اور طوفان سے اب تک 84 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ طاقتور سمندری طوفان امفان گزشتہ روز بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ساحل سے ٹکرایا تھا اور طوفان سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ریکارڈ ہوا ہے۔
مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے طوفان سے ریاست میں 72 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث مغربی بنگال میں ہزاروں مکانات کی چھتیں اڑ گئی ہیں اور درخت اکھڑ گئے ہیں۔ مغربی بنگال کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس کی نکاسی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ طوفان کے باعث کلکتہ ائیرپورٹ بھی شدید متاثر ہوا ہے اور ہوائی اڈے کا ایک حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے جب کہ کئی جہازوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ سمندری طوفان امفان نے بنگلادیش کے 3 ساحلی اضلاع کو بھی متاثر کیا جہاں 4 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ طوفان کے باعث بنگلادیش کی ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں ہو رہی ہیں. بنگلادیش کے ساحلی اضلاع ستکھیرا، سندربن، کورگرام اور جمال پور متاثر ہوئے، دو افراد پٹوا خالی میں کشتی ڈوبنے سے ہلاک ہوئے، پیروج پور کے علاقے متھبیریا میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جب کہ ستیریا کے علاقےکمل نگر میں درخت گرنے سے خاتون ہلاک ہوئی۔
سمندری طوفان امفان کے باعث بنگلادیش کے ساحلی علاقوں سے ایک لاکھ 35 افرادکو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔