Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان میں کرونا کی سپیڈ جاری،ایک دن میں 5 ہزار سے زائد مریض،85 اموات

    پاکستان میں کرونا کی سپیڈ جاری،ایک دن میں 5 ہزار سے زائد مریض،85 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے، مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں 83 اموات ہوئی ہیں جبکہ 5385 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 702 ہو گئی ہے، پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 2255 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 385 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 43 ہزار 460، سندھ میں 41 ہزار 303، خیبر پختونخوا میں 14 ہزار 527، بلوچستان میں 7 ہزار 31، گلگت بلتستان میں 974، اسلام آباد میں 5 ہزار 963 جبکہ آزاد کشمیر میں 444 مریض سامنے آئے

    پاکستان میں کرونا کے اب تک 7 لاکھ 54 ہزار 252 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں. گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 799 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 36 ہزار 308 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 83 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 255 ہوگئی۔ سندھ میں 696، پنجاب میں 807، خیبر پختونخوا میں 610، اسلام آباد میں 57، گلگت بلتستان میں 14، بلوچستان میں 62 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض جان کی بازی ہار گئے

  • وبا، ایک ڈرامہ نہیں، پوری فلم ہے، سنیے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

    وبا، ایک ڈرامہ نہیں، پوری فلم ہے، سنیے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ وبا کا خطرہ بڑھ گیا ہے،کیا سندھ اسمبلی بن ہونی چاہئے، متاثرہ اراکین اسمبلی کیا کرونا پھیلا رہے ہیں، سندھ میں لاک ڈاؤں کا پورے ملک میں ڈھنڈورہ پیٹنے والی حکومت خود سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھ رہی، خدشہ کے پوری کی پوری سندھ اسمبلی وبا کی لپیٹ میں آ چکی ہے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے وبا کے خلاف اقدامات کرنے پر تعریفوں کے پل باندھے جاتے تھے، مراد علی شاہ خود بھی وفاقی حکومت کے خلاف لاک ڈاؤن کے حوالہ سے بڑے اچھل اچھل کر تنقید کرتے نظر آتے تھے اور شروع میں تو دعوے کئے گئے کہ سندھ میں تو پنجاب سے بھی زیادہ وبا سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے گئے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ وبا کے خلاف کام کرنے سے کہا جا رہا تھا کہ اس سے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی ماضی کی تمام ناکامیاں اور نااہلیاں دھل گئیں،مگر اب یہ دھلے دھلائے سب سے زیادہ بیمار ی کا باعث بن رہے ہیں اور بیماری پھیلا رہے ہیں،یہ خطرہ پیدا ہو گیا کہ سندھ اسمبلی وبا کا نیا ایپک سنٹر نہ بن جائے، سندھ اسمبلی کے اجلا س سے قبل ایس او پیز کے تحت 50 فیصد سے زائد اراکین اور ملازمین کے کرونا کے ٹیسٹ کی رپورٹ ملی ہی نہیں،اور کئی مثبت اراکین اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے، اب نیگٹو اراکین میں وبا کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اراکین سندھ اسمبلی کے وبا کے نمونے سندھ اسمبلی میں ہی لئے گئے،مگر سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد بھی اراکین اور اسمبلی سٹاف کو رپورٹ نہیں ملیں،حیران کن طور پر ٹیسٹ رپورٹ نہ ملنے کے باوجود اراکین اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے،جس سے وبا دوسروں کو منتقل ہوا، اب پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا، اب سندھ اسمبلی سیشن میں یہ شرکت کر رہے ہیں، ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی شاہانہ اشعر کو بھی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ دوران اجلاس ملی، سیکرٹری سندھ اسمبلی نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ اراکین اسمبلی اور اسٹاف کو ٹیسٹ کی رپورٹ ملی ہی نہیں، خدشہ ہے کہ اسمبلی اجلاس میں شریک دیگر اراکین اور ملازمین وائرس کا شکار نہ ہوں، اندازہ نہ لگائیں 50 فیصد اراکین کے ٹیسٹ ہوئے اور کئی کی رپورٹ نہیں ہوئی، جبکہ باقی 50 فیصد کے ٹیسٹ ہی نہیں ہوئے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب سندھ اسمبلی میں 50 فیصد اراکین اسمبلی کے ٹیسٹ پازیٹو ہیں، یا 70 فیصد یا پھر پوری اسمبلی، اب اس بارے میں بات نہیں ہو سکتی،اب سارا ملبہ محکمہ صحت پر ڈالا جا رہا ہے کہ انہوں نے وقت پر ٹیسٹ نہیں کئے، محکمہ صحت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ تھا جس کی وجہ سے اراکین اسمبلی وبا کا شکار ہو گئے، لیکن کیا یہ اراکین اسمبلی اتنے غریب تھے کہ اپنے ٹیسٹ خود نہیں کروا سکتے تھے،اور جو مثبت تھے یا ان میں علامات تھیں تو کیا انہوں نے احتیاط کیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے حالات بھی کچھ اچھے نہیں ہیں کیونکہ شیخ رشید او رشاہد خاقان کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں،قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی نے کئی اراکین کو متاثر کر دیا ہو گا، سپیکر قومی اسمبلی تو کرونا کا شکار ہو کر صحتیاب ہو چکے ہیں،پہلے ہی کئی اراکین اسمبلی کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اگر ایس او پیز کو فالو کرنے کا کہا جا رہا ہے اور سیاسی شخصیات جو ایس او پیز کو فالو نہیں کر رہیں اور دوسروں کو بھی وبا سے متاثر کر رہی ہیں تو اب سوال یہ ہے کہ کیا اسمبلی کو بند کر دیا جائے،اور تمام مثبت اراکین اسمبلی کو گھروں کی بجائے انہی جگہ پر قرنطین ہونا چاہئے جہاں انہوں نے عوام کو رکھا ہوا ہے تا کہ انہیں پتہ چلے کہ وہاں رہا کیسے جاتا ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہوتی جا رہی ہے، وبا کے متاثرین تیزی سے بڑھ رہے ہیں،یہ کوئی اچھی خبر نہیں ہیں، دنیا بھر میں 70 لاکھ 91 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں، امریکہ آج بھی عالمی وبا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، امریکہ میں جاری مظاہروں کے بعد یہ تعداد مزید تیزی سے بڑھ سکتی ہے، امریکہ کے بعد برطانیہ میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں، خدشہ ہے کہ انڈیا وبا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک ہو گا،لاک ڈاؤن ختم کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وبا ختم ہو گئی ہے لیکن ہمارے رویوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ جب تک ہم پر سختی نہ کی جائے ہم نہین مانیں گے، نتیجہ آپ کے سامنے ہے، ملک میں تیزی سے وبا پھیل رہی ہے، اگر اب بھی بطور قوم احتیاط نہ کی تو نتایج اس سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتے ہیں، اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے ،آمین

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر جارحیت، دو بچے،دو خواتین زخمی، پاک فوج نے دیا منہ توڑ جواب

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر جارحیت، دو بچے،دو خواتین زخمی، پاک فوج نے دیا منہ توڑ جواب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے ایل او سی پر ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جس کے نتیجے میں دو بچے اور دو خواتین زخمی ہوئی ہیں، پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ جندروٹ سیکٹر میں کی گئی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 26 سالہ مس نسرین سکنہ سندھارا گاؤں ، 24 سالہ رابعہ، 7 سالہ مومنہ سکنہ ڈیرہ شیر خان زخمی ہوئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والے 7 سالہ منشی اور کا تعلق بامروچ سے ہے، زخمی ہونے والوں بچوں اور خواتین کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر پاک فوج نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بر وقت جواب دیتے ہوئے دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ھارتی فوج نے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے

    رواں سال ایل او سی پر بھارتی جارحیت میں مزید اضافہ ہو چکا ہے ،مودی نےآرایس ایس کے انتہا پسندنظریہ اورتشددکی پالیسی کو سرحد پار تک پھیلا دیا،ایل اوسی پرجنگ بندی کی خلاف ورزیوں کابھارتی ٹریک ریکارڈ بدسے بدتر ہوتاجارہا ہے ،

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

    کوروناکی آفت بھی سویلین آبادی کونشانہ بنانےسےبھارت کونہیں روک سکی،چین کے سامنے شکست کھانے والی بہادر بھارتی فوج ایل او سی کی خلاف ورزی کر کے سولین کو نشانہ بنا کر شرمندگی چھپانے کی کوشش کر رہی ہے.

  • پیٹرول کی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف وزیرا عظم  نے  کاروائی کی  ہدایت کردی

    پیٹرول کی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف وزیرا عظم نے کاروائی کی ہدایت کردی

    پیٹرول کی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف وزیرا عظم نے کاروائی کی ہدایت کردی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا نے ملک میں پیٹرول کی عدم دست یابی پر برہمی کا اظہار کیا۔
    اجلاس میں وفاقی وزراء مراد سعید اور فیصل واوڈا نے نجی ہسپتالوں کی جانب سے غریب عوام سے زائد وصولیوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی ہسپتال مافیا کورونا کی آڑ میں غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔ ان کا مطالبہ تھا کہ صوبائی حکومتوں کو انتظامی معاملات بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی جائے۔وفاقی کابینہ نے چینی بحران تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کے آغاز پر اطمینان کا اظہا کیا۔

    وفاقی وزراء مراد سعید اور فیصل واوڈا نے نجی ہسپتالوں کی جانب سے غریب عوام سے زائد وصولیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی ہسپتال مافیا کورونا کی آڑ میں غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں ۔ ان کا مطالبہ تھا کہ صوبائی حکومتوں کو انتظامی معاملات بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی جائے۔وفاقی کابینہ نے چینی بحران تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کے آغاز پر اطمینان کا اظہا کیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کے آغاز پر اظہار اطمینان کیا گیا جبکہ شوگر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی سفارشات منظور کر لی گئیں۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلاامتیاز احتساب تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔ پی ٹی آئی کو احتساب کے منشور پر عوام نے ووٹ دیا۔ کسی کو بھی اختیارات کے ناجائزاستعمال سے دولت بنانے کی اجازت نہیں دیںگے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر دستیابی اولین ترجیح ہے۔ ماضی میں سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے عوام کی جیب پر ڈاکے ڈالے گئے۔شوگر رپورٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کیلئےمتعلقہ اداروں کو کیسز بھجوا دیے ہیں، سیاست کو کاروبار کے لیے استعمال کرنے والوں سے حساب لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پر برہمی کا اظہار کیا۔کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کا فائدہ ملنے کے بجائے الٹا نقصان ہو گیا.
    ذرائع کے مطابق اس موقعے پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن میں تحریک انصاف کو احتساب کے لیے مینڈیٹ ملا۔ بنیادی اشیائے ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر دستیابی اولین ترجیح ہے ۔ماضی میں سیاسی اثرورسوخ استعمال کرکے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالے گئے۔ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کو کیسز بھجوا دیے ہیں۔سیاست کو کاروبار کے لیے استعمال کرنے والوں سے حساب لیا جائے گا۔

    شیئر

  • نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس،تحریک انصاف کے دو اہم رہنما، مشیر صحت ظفر مرزا اور سابق وفاقی وزیر نیب کے ریڈار پر

    نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس،تحریک انصاف کے دو اہم رہنما، مشیر صحت ظفر مرزا اور سابق وفاقی وزیر نیب کے ریڈار پر

    نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس،تحریک انصاف کے دو اہم رہنما، سابق وفاقی وزیراور مشیر صحت ظفر مرزا نیب کے ریڈار پر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت ہوا

    چیئرمین نیب نے تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی اور مشیر صحت ظفر مرزا کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی.

    اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب ،ڈی جی آپریشن نیب، ڈی جی نیب پنڈی،و دیگر افسران نے شرکت کی،اجلاس میں 3 انکوائریوں کی منظوری دی گئی

    چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں سابق وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ کوآرڈینشین عامر محمود کیانی،اور دیگر سول ایوی ایشن کے افسران ،اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائریز شامل ہیں

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کی منظوری دی گئی

    اجلاس میں وفاقی وزارت پٹرولیم اینڈ نیچرل ریسورسز کے افسران و اہلکاروں کے خلاف انکوائری آڈٹ پیرہ جائزہ کے بعد وارت پٹرولیم کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا

    نیب کے چیئرمین جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب احتساب سب کے لئے کی پالیسی کے تحت کام کر رہا ہے، ہم نے ایک منزل کا تعین کیا ہے جس کا مقصد ملک کو کرپشن سےپاک اور ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانا ہے . نیب کا تعلق جسی جماعت سے نہیں ہے، نیب ایک قومی ادارہ ہے جس کاے افسران کی واپستی صرف ریاست پاکستان سے ہے . جو قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے پر سختی سے یقین رکھتے ہیں. نیب ہر قسم کے دباؤ ، دھمکی اورپراپیگنڈہ کی پروہ کیے بغیر قانون کے مطابق فرائض ‌سرانجام دے رہا ہے اور دیتا رہے گا.

  • بھارت جو مرضی کر لے، چین کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، چین نے بھارت کو چیلنج دے دیا

    بھارت جو مرضی کر لے، چین کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، چین نے بھارت کو چیلنج دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایک بار پھر بھارت کو دھمکی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جو مرضی لے چین کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا

    چین اور بھارت کے مابین سرحدی کشیدگی جاری ہے، ایسے میں بھارت میں چین کا بائیکارٹ کرنے کی مہم جاری ہے اور کئی تنظیمیں اور کمپنیاں مطالبہ کر رہی ہیں کہ چین کا بائیکاٹ کیا جائے، اس پر چین نے شدید رد عمل ظاہر کیا ہے اور واضح طور پر کہا ہے کہ بھارت میں قوم پرست چین کے خلاف افواہیں پھیلا رہے ہیں لیکن چین کا بائیکاٹ کرنا اتنا آسان نہیں، چین کا سامان بھارتی سماج کا حصہ بن چکا ہے اور چین کا بھارت میں 7 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار ہے

    چینی سرکاری میڈیا گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق چین نے کہا ہے کہ بھارت میں کچھ انتہا ہسند جماعتیں مسلسل چین کو بدنام کرنے کی سازش کر رہی ہیں ، ایسا پہلی بار نہین ہو رہا، چین کے بائیکاٹ کی پہلے بھی مہم چلائی گئی اور اب بھی چلائی جا رہی ہے لیکن ہم بھارت کو واضح طور پر کہنا چاہتے ہین اور سمجھانا بھی چاہتے ہیں کہ چین کا بائیکاٹ بھارت کے لئے نقصان کا سودا ہو گا اور چین کا بائیکاٹ کرنا بھارت کے لئے ممکن بھی نہیں ہے

    چین نے بالی ووڈ فلم 3 ایڈیٹ فیم سانٹسٹ سونم وانگچک کے ذریعے جاری کئے گئے ویڈیو اور ‘ریموو چائنیز ایپ’ نام کی ایپلیکیشن کے حوالہ سے بھی سخت اعتراض کیا ہے۔ حالانکہ اس ایلیکیشن کو چین کی شکایت کے بعد گوگل پلے سٹور سے ہٹا دیا گیا ہے۔ دعوے کے مطابق اس ایپ کو ایسے ڈیزائن کیا گیا تھا کہ یہ چین میں بنے سبھی ایپلیکیشن کو سلیکٹ کرکے آپ کے اسمارٹ فون سے ہٹا دیتا تھا

    گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا پر کچھ انتہا پرست لیڈرچین کے خلاف باتیں کر رہے ہیں، چین کے حوالہ سے گمراہ کن بیانات دیئے جا رہے ہیں، بھارت کو یہ سوچنا چاہئے کہ گزشتہ سال دونوں ممالک کے مابین 7 ہزار کروڑ کی تجارت ہوئی ہے اور اس کا بیشتر حصہ بھارت نے درآمد کیا ہے۔

    چین کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران بھارت کی معیشت پہلے ہی خطرے سے دوچار ہے ایسے میں چینی سامان کی مخالفت کرکے بھارت اپنا اور نقصان کرے گا کیونکہ زیادہ تر کفایتی سامان چین سے ہی درآمد کیا جاتا ہے۔

    چینی انسٹی ٹیوٹ آف کنٹیمپریری انٹرنیشنل رلیشن کے ساؤتھ ایشین انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لوؤ چنہاؤ کے مطابق بھارت کیلئے فی الحال چینی سامان کا بائیکاٹ کرنا ممکن ہی نہیں ہے۔

    چینی فوج نے لائن آف ایکچول کنٹرول کے ارد گرد اپنے علاقے میں ہیلی کاپٹروں کی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق، چینی ہیلی کاپٹروں کی سرگرمیوں میں گذشتہ 7 سے 8 دنوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹروں کی تیز نقل و حرکت کی وجہ ایل اے سی کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر تعینات چینی فوجیوں کو امداد فراہم کرنا ہوسکتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق، ایل اے سی کے قریب تعینات چینی ہیلی کاپٹروں کے بیڑے میں ایم آئی 17 اور میڈیم لفٹ دونوں طرح کے چوپر شامل ہیں۔ پچھلے کچھ مہینوں میں، مشرقی لداخ سیکٹر میں بڑے پیمانے پر چینی ہیلی کاپٹر بھارتی علاقوں میں اڑ رہے ہیں۔ ان علاقوں میں گلوان علاقہ بھی شامل ہے۔ ایک وقت تو چینی ہیلی کاپٹر گلوان کے علاقے میں ہندوستان کی سڑک کی تعمیر کے مقام کا بھی منڈلایاتھا۔

    واضح رہے کہ چین اور بھارت کے مابین سرحدی تصادم جو 5 مئی کو لداخ میں وادی گلوان اور اس کے بعد شمال مشرقی سکم کے علاقے نکولہ میں شروع ہوا تھا اس کے تین دن بعد بھارت اور چین میں شدید تلخی آئی تھی چین نے لداخ میں بھارتی علاقے میں گھس کر بھارتی فوج کر گرفتار کر لیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا

    سی پیک کے خلاف امریکی سازش کے توڑ کیلئے چین کے پانچ ہزار فوجی بھارت میں گھس گئے

    لداخ میں انڈیا اور چین میں سرحدی کشیدگی، سینئر صحافی مبشر لقمان نے کیا دی تجویز

    ‏یہ وہ لات ہے جو ایک چینی فوجی نے لداخ میں ایک بھارتی فوجی کو تحفہ میں دی

    لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمناک شکست پر جنرل بخشی نے ایک سائیڈ کی مونچھیں کٹوا دیں

    "پلیز گو بیک چائنہ” بھارتی فوج کے ترلے، بینر اٹھا لیے

    جنگ کی تیاری کرو، چینی صدر کا فوج کو حکم

    چائنہ نے لداخ کے قریب اپنے ایئر بیس کو مزید پھیلانا شروع کر دیا،جنگی طیارے بھی پہنچا دیئے

    لداخ پر پنگے بازی پر چائنہ نے بھارتی فوج کو رگڑ دیا مگر کشمیر پر ہم احتجاج سے آگے نہ بڑھ سکے

    مودی سرکار کے عزائم پڑوسی ممالک کیلئے خطرہ بن چکے،وزیراعظم عمران خان

    مودی ٹرمپ ٹیلی فونک رابطہ ، بھارت کی چین اور امریکہ کی سیاہ فاموں کے ہاتھوں درگت پر دونوں کا ایک دوسرے سے اظہار یکجہتی

    پاکستان کو بات بات پر تڑیاں لگانے والا بھارت ، لداخ پر چینی قبضے کے خلاف تاحال منتوں اور ترلوں کی پالیسی پر عمل پیرا

    لداخ میں چائنہ سے شرمناک شکست کے بعد "انڈیا” کا نام بدلنے کی انڈین سپریم کورٹ میں درخواست

    بریکنگ،لداخ کشیدگی میں اضافہ،چینی جنگی طیارے بھارتی حدود میں گھس گئے،بھارتی فضائیہ بھی الرٹ

    بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کرنیوالی آر ایس ایس لداخ پر چین کے ساتھ بہادری کے جوہر کیوں نہیں دکھاتی؟

    لداخ سرحدی کشیدگی، مذاکرات سے قبل چین نے ایسا کام کیا کہ مودی سرکار کے ہوش اڑ گئے

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کی فوج کے مابین 28 روز سے کشیدگی جاری ہے،دونوں ممالک نے سرحد کے قریب بھاری تعداد میں اسلحہ،جنگی گاڑیاں پہنچا دی ہیں ، فوجی اڈوں میں فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے.

    لداخ کشیدگی ، پیر سے چائنہ نے انڈیا سے اپنے شہری نکالنا شروع کر دئیے

  • آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی افغانستان پہنچ گئے، افغان صدر سے ملاقات

    آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی افغانستان پہنچ گئے، افغان صدر سے ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ افغانستان کے موقع پر کابل پہنچ گئے ہیں

    افغان میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کابل پہنچ گئے ہیں، کابل میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ہوئی ہے

    افغان میڈیا کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں،افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندہ محمد صادق بھی ان کےساتھ ہیں،

    آرمی چیف کی سربراہی میں وفد کی افغان صدرسے ملاقات جاری ہے،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں افغانستان پاکستان ایکشن پلان پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔ دونوں ممالک کی سرحد پر آہنی باڑ اور بارڈر کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

  • کرونا پاکستان میں تیزی سے پھیلنے لگا، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 105 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا پاکستان میں تیزی سے پھیلنے لگا، 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 105 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ تیزی سے جاری ہے، اموات اور مریضوں میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 105 اموات ہوئی ہیں

    پاکستا ن میں‌ اموات کی مجموعی تعداد 2172 ہو گئی ہے، 24 گھنٹوب میں 4646 نئے مریضن سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 312 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 646 نئے مریض سامنے آئے، پنجاب میں 40 ہزار 819، سندھ میں 39 ہزار 555، خیبر پختونخوا میں 14 ہزار 6، بلوچستان میں 6 ہزار 788، گلگت بلتستان میں 952، اسلام آباد میں 5 ہزار 785 جبکہ آزاد کشمیر میں 412 مریض ہیں

    پاکستان میں اب تک 7 لاکھ 30 ہزار 453 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 620 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 35 ہزار 18 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں.

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 105 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد وائرس سے وفات پا جانے والوں کی تعداد 2 ہزار 172 ہوگئی۔ سندھ میں 679، پنجاب میں 773، خیبر پختونخوا میں 587، اسلام آباد میں 52، گلگت بلتستان میں 14، بلوچستان میں 58 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • بیوروکریسی میں اختیارات کی جنگ شدت اختیارکرگئی،شریف برادران  کی حمایت یافتہ بیورکریسی اورفواد حسن فواد کے شاگردوں کا کنٹرول ہے

    بیوروکریسی میں اختیارات کی جنگ شدت اختیارکرگئی،شریف برادران کی حمایت یافتہ بیورکریسی اورفواد حسن فواد کے شاگردوں کا کنٹرول ہے

    اسلام آباد :ملکی بیوروکریسی میں اختیارات کی جنگ شدت اختیار کر گئی،شریف برادران کی حمایت یافتہ بیورکریسی ،فواد حسن فواد کے شاگردوں کا کنٹرول ہے،اطلاعات کے مطابق ملکی بیوروکریسی میں اختیارات کی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے اور شریف برادران کی حمایت یافتہ بیوروکریسی نے وفاق اور پنجاب میں بڑی تعداد میں اپنے ہم خیال افسران کو تعینات کروانے میں کامیابی حاصل کر لی ہے، 

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بقایا ٹارگٹ پوسٹنگز پر ہم خیال افسران اور استاد اعظم فواد حسن فواد کے شاگردوں کی بڑی تعداد کو شاگرد خاص سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر اعجاز منیر مبینہ طور پر تعینات کر اور کرا رہے ہیں۔ دوسری طرف بیوروکریسی کا دوسرا بڑا گروپ جو خان اعظم، اعظم خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت کے وژن کے مطابق کام کرنے کی کوشش میں مصروف ہے کو قابل اعتماد افسران کی کمی کا سامنا ہے اور ان کے قریبی چند ایک قابل اور اہل افسران کو بہت ذہانت سے سائیڈ لائن کرایا گیا ہے۔

    مصدقہ ذرائع کے مطابق سیکرٹری اسٹبلشمنٹ اعجاز منیر پوسٹنگ ٹرانسفرکیلئے فواد حسن فواد سے مشاورت کرتے ہیں اور انہی کے گروپ کو اہم عہدے دئیے جارہے ہیں۔اعجاز منیر خود شہباز شریف حکومت میں سیکرٹری ہیلتھ اور سیکرٹری سروسز جبکہ پی ایم آفس میں سیکنڈ ان کمانڈ تھے۔کیپٹن عثمان بھی اسی گروپ کا حصہ ہیں اور انہوں نے ہائیکورٹ میں موجودہ حکومت کو۔کورونا پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیا جبکہ لاہور میں سات لاکھ مریضوں والی سمری بھی لیک کر کے حکومت کو دھچکا دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سلیمان گریڈ بائیس میں ہونے کے باوجود شہباز شریف کے ساتھ پانچ سال ہوم سیکرٹری رہے۔مومن آغا پچھلے سال نواز پلیٹ لیس معاملے کے دوران سیکرٹری صحت تھے، جبکہ نبیل اعوان چار سال پی ایس ٹو نوازشریف رہے۔بیوروکریٹس کے اس”شاگرد گروپ“ کو حکومت کے منفی تاثر کو اجاگر اور رائے عامہ کو گمراہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے جس کے اثرات پے در ہے واقعات میں ظاہر ہر رہے ہیں۔

    معلوم ہوا ہے پنجاب میں اعلیٰ سطحی پے در پے تبدیلیاں استاد اعظم کی ہدایات پر شاگردوں کے گروپ کی ہی کارروائی ہے۔ ۔دوسری جانب اعجاز منیر نے ہمسایہ ماں جایا کے معقولے پر عمل کرتے ہوتے ہوئے اپنے بچپن کے پڑوسی شہباز شریف کے قریبی افسر سابق ڈی جی ایل ڈی اے اور سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر ارشد کو ایڈیشنل سیکرٹری فنانس لگوا دیا ہے۔ ادھر فواد حسن فواد نے شاگرد خاص ڈاکٹر اعجاز منیر کو وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا منصب”ہتھیانے“ کے لیئے بھی حکمت عملی سے آگاہ کر دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پچھلے دنوں”سزا یافتہ“سابق وزیر اعظم نواز شریف کے چہیتے”جیل یافتہ“پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے نیب آفس میں اپنے ہونے والے سمدھی کی موجودگی میں سیکرٹری اسٹیلشمنٹ اعجاز منیر سے دو طویل ملاقاتیں کیں جس میں انہیں وزیر اعظم عمران خان کے”خان اعظم “کی جڑیں کاٹنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے ڈرافٹ کے تحت اعظم خان کیخلاف”سلو پوائزننگ“کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ شدت لائی جائیگی۔ادھر اعجاز منیر نے ہائی پاور پروموشن بورڈ کے ذریعے بائیس سکیل پر چند ”جانشین“تیار کر لئے ہیں، جو ترقی کے بعد استاد اعظم کے وژن پر کام کریں گے۔

  • اگراحتیاط نہ کی توبہت مشکل وقت آنےوالا ہے،خود بھی بچیں دوسروں کوبھی بچائیں،پرہیزعلاج سے بہترہے:وزیراعظم کی قوم کونصیحت

    اگراحتیاط نہ کی توبہت مشکل وقت آنےوالا ہے،خود بھی بچیں دوسروں کوبھی بچائیں،پرہیزعلاج سے بہترہے:وزیراعظم کی قوم کونصیحت

    اسلام آباد:اگر احتیاط نہ کی تو بہت مشکل وقت آنے والا ہے، خود بھی بچیں دوسروں کو بھی بچائیں ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اگر عوام نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاط نہ کی تو بہت مشکل وقت آنے والا ہے۔

    اسلام آباد میں کورونا وائرس کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز ) پر عمل کریں تو کیسز تیزی سے نہیں پھیلیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ احتیاط کرلیں تو پاکستان اس تباہی سے نہیں گزرے گا جو امیر ترین ممالک میں آئی لیکن اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو بڑا مشکل وقت آنے والا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ جب کوئی ملک لاک ڈاؤن کرتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کورونا وائرس ختم ہوجائے گا، اس کا مطلب یہ ہے کہ جس تیزی سے یہ وائرس پھیلتا ہے تو لاک ڈاؤن سے یہ پھیلاؤ کم ہوجاتا ہے کیونکہ جتنے لوگ جمع ہوتے ہیں اتنی تیزی سے یہ وائرس پھیلتا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کا جمع ہونا اور باہر نکلنا بند کردیں تو وبا ختم نہیں ہوتی لیکن اس کے پھیلاؤ میں سستی آجاتی ہے۔اپنی بات جاری کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ہم نے جب لاک ڈاؤن کیا تو لوگ ایک مشکل وقت سے گزرے، بیروزگاری کی انتہا ہے اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والا طبقے کے گھروں میں مشکلات تھیں، بیروزگاری کی انتہائی ہوگئی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت کم وقت میں لوگوں میں شفاف طریقے سے رقم تقسیم کی جس کی وجہ سے وہ مسائل پیدا نہیں ہوئے جو دیگر غریب ممالک سامنے آرہے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اب پوری دنیا نے لاک ڈاؤن کھول دیا ہے کیونکہ امیر ترین ممالک بھی یہ فیصلہ کرچکے ہیں کہ کوئی ملک لاک ڈاؤن زیادہ عرصے تک برداشت نہیں کرسکتا کیونکہ لاک ڈاؤن کے جو اثرات لوگوں ، معیشت پر پڑتے ہیں جس کے باعث بیروزگاری ہوتی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ امریکا جیسا ملک جہاں ایک لاکھ سے زائد افراد کورونا سے مرچکے ہیں انہوں نے بھی ملک کو ایس او پیز کے ساتھ کھول دیا ہے کہ وہ مجبوری میں ملک کھول رہے ہیں اور اس دوران وائرس پھر سے پھیلنا شروع ہوگا لہذا لوگ ایس او پیز پر عمل کرکے کاروبار کریں اس سے وبا آہستہ پھیلے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہماری جدوجہد یہ ہے کہ کورونا وائرس تیزی سے نہیں بلکہ آہستہ پھیلے ہمیں معلوم ہے کہ کورونا نے پھیلنا ہے۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ دنیا میں یہ رجحان ہے کہ کورونا پھیلتا چلا جاتا ہے، پھر عروج پرجاتا ہے اور اس کے بعد پھیلاؤ میں کمی آجاتی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا عروج تیزی سے نہ آئے بلکہ آہستہ آہستہ اوپر جائے تاکہ ہسپتالوں پر دباؤ نہ بڑھے، ہمارے انتہائی نگہداشت یونٹس(آئی سی یوز) جہاں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن ہے ان پر زیادہ دباؤ نہ بڑھے۔

    انہوں نے کہا کہ اس لیے پہلے ہم نے لاک ڈاؤن کی کوشش کی اور اب ایس او پیز کے ذریعے یہ کوشش کررہے ہیں کہ اگر عوام ان پر عمل کریں گے تو کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے نہیں پھیلیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہمارے تخمینے کے مطابق اگر ہم احتیاط کریں گے، ایس او پیز پر عمل کریں گے تو ہم وبا سے نمٹ لیں گے، ہمارے خیال میں وبا جولائی کے آخر یا اگست میں عروج پر جائے گی جس کے بعد کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

    اپنی بات جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا پورا چیلنج یہ ہےکہ اب سے لے کر لوگ جو بھی کاروبار کریں لیکن ایس او پیز کے ساتھ کریں۔