Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، ہلاکتیں بھی 54 ہو گئیں

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، ہلاکتیں بھی 54 ہو گئیں

    پاکستان میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، ہلاکتیں بھی 54 ہو گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس سے ہلاکتوں اور مریضوں میں پاکستان میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان میں مریضوں کی تعداد 3864 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 54 ہو گئی ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق اب تک کورونا کے 39 ہزار 183 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ پنجاب میں 1918، سندھ میں 932، خیبر پختونخوا میں 500، گلگت بلتستان میں 211، بلوچستان میں 202، اسلام آباد میں 83 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 کورونا وائرس کے مریض سامنے آ چکے ہیں۔

    اب تک سندھ میں 17، پنجاب میں 15، خیبرپختونخوا میں 17، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک، ایک جبکہ گلگت بلتستان میں 3 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ کرونا وائرس میں مبتلا 17 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 429 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 85 کیسز رپورٹ ہوئے،خیبرپختونخوا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 500 ہوگئی،خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں ایک اور مریض کورونا سے دم توڑ گیا،خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی،23نئےکیسسز کے ساتھ پشاور24 گھنٹے میں سب سے زیادہ متاثرہوا،بنوں2،ڈی آئی خان ،کرک ،بونیراورایبٹ آباد میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا،دیر20،سوات 7،مردان 3، چارسدہ 4اور صوابی سے 2 کیس رپورٹ ہوئے ، کوہاٹ 15،شمالی وزیرستان3،مہمنداورخیبر سے ایک ایک مریض رپورٹ ہوا.خیبرپختونخوا میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 1264 ہوگئی

    پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1918ہوگئی،666 مریضوں کاتعلق مختلف اضلاع سے ہے،49مریض کیمپ جیل لاہورکی قرنطینہ میں ہیں .

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی ٹویٹ میں مریضوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 536 مریضوں‌ کا تعلق تبلیغی جماعت کے افراد سے ہے جو مختلف اضلاع میں ہیں. 213 مریض ڈی جی خان،449 ملتان اور 5 فیصل آباد قرنطینہ سنٹرز میں ہیں، پنجاب میں 8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

    پنجاب کے اضلاع میں سے لاہور میں کرونا وائرس کے 293 مریض، ننکانہ میں 13، قصور میں 8، پنڈی میں 58، جہلم میں 30، گوجرانوالہ میں 32،سیالکوٹ میں 17، نارووال میں 6، گجرات میں 93، حافظ آباد میں 6، منڈی بہاؤالدین میں 14، ملتان میں 4، وہاڑی میں 13، فیصل آباد میں 21، چنیوٹ میں 6، ٹوبہ ٹیک سنگ میں 2، رحیم یار خان میں 3 ، سرگودھا میں 6، میانوالی میں 3، بہاولنگر میں 6، بہاولپور میں 3، لودھراں میں 3، ڈی جی خان میں اٹھارہ،لیہ ، شیخوپوری، اٹک، خوشاب اور اوکاڑہ میں ایک ایک مریض ہے

    سندھ میں 51 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 932 ہوگئی، اس طرح جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 17 ہوگئی۔ ترجمان صوبائی حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اب تک صوبے میں 9 ہزار 589 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 932 مثبت آئے اور 253 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں.

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بلوچستان میں بھی کورونا کے مزید 10 کیسز سامنے آگئے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ صوبے میں متاثرین کی تعداد 202 ہوگئی۔ کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں ایک قیدی میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے.اسلام آباد میں بھی 4 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 82 تک پہنچ گئی،آزاد کشمیر میں بھی مزید 3 مریض سامنے آگئے جس سے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 18 ہوگئی۔

  • پنجاب میں‌ کرونا کی سپیڈ تیز ، مریضوں کی تعداد 1918 ،کتنے مریضوں کی حالت تشویشناک؟

    پنجاب میں‌ کرونا کی سپیڈ تیز ، مریضوں کی تعداد 1918 ،کتنے مریضوں کی حالت تشویشناک؟

    پنجاب میں‌ کرونا کی سپیڈ تیز ، مریضوں کی تعداد 1918 ،کتنے مریضوں کی حالت تشویشناک؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید425 کیسزسامنے آگئے،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد1918ہوگئی،666 مریضوں کاتعلق مختلف اضلاع سےہے،49مریض کیمپ جیل لاہورکی قرنطینہ میں ہیں .

    وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی ٹویٹ میں مریضوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 536 مریضوں‌ کا تعلق تبلیغی جماعت کے افراد سے ہے جو مختلف اضلاع میں ہیں. 213 مریض ڈی جی خان،449 ملتان اور 5 فیصل آباد قرنطینہ سنٹرز میں ہیں، پنجاب میں 8 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

    پنجاب کے اضلاع میں سے لاہور میں کرونا وائرس کے 293 مریض، ننکانہ میں 13، قصور میں 8، پنڈی میں 58، جہلم میں 30، گوجرانوالہ میں 32،سیالکوٹ میں 17، نارووال میں 6، گجرات میں 93، حافظ آباد میں 6، منڈی بہاؤالدین میں 14، ملتان میں 4، وہاڑی میں 13، فیصل آباد میں 21، چنیوٹ میں 6، ٹوبہ ٹیک سنگ میں 2، رحیم یار خان میں 3 ، سرگودھا میں 6، میانوالی میں 3، بہاولنگر میں 6، بہاولپور میں 3، لودھراں میں 3، ڈی جی خان میں اٹھارہ،لیہ ، شیخوپوری، اٹک، خوشاب اور اوکاڑہ میں ایک ایک مریض ہے.

     

    قبل ازیں محکمہ اوقاف پنجاب نے شب برات کے موقع پر گھروں میں عبادات کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ، مطابق محکمہ اوقاف کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہری کورونا وائرس کے باعث نماز تراویح اور شب برات کی عبادات گھروں میں ادا کریں۔ نماز پنجگانہ کی طرح نماز تراویح بھی 3 تا 5 افراد پر مشتمل عملہ مساجد میں ادا کرسکتا ہے تاہم شہری نماز تراویح کی ادائیگی بھی گھروں میں کریں ۔

    پنجاب کے صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ سید الحسن کی سربراہی میں علما اوقاف کے اجلاس میں یہ تجویز دی گئی کہ شہری گھروں میں ہی شب برات کی عبادات کریں اور وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    قبل ازیں محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 کے حوالے سے نئے احکامات جاری کئے ہیں، جن کے مطابق لانڈری اور ڈرائی کلینرز کی دکانوں کو دفعہ 144 سے استثنیٰ دیا گیا اور وہ صرف ایک ملازم کے ساتھ اپنے کاروبار کھول سکیں گے ۔

  • کرونا وائرس، لاک ڈاؤن کی مدت میں دو ہفتے کی مزید توسیع

    کرونا وائرس، لاک ڈاؤن کی مدت میں دو ہفتے کی مزید توسیع

    کرونا وائرس، لاک ڈاؤن کی مدت میں دو ہفتے کی مزید توسیع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 2ہفتوں کی توسیع کردی،

    بلوچستان میں21اپریل تک لاک ڈاؤن برقراررکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. اب کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے طور پر بلوچستان میں لاک ڈاؤن 21 اپریل تک جاری رہے گا، لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹس، شاپنگ مال، تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی

    بلوچستان کے صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق نماز جمعہ کے لیے تمام مساجد کھلی رہے گی، 3 سے 5 افراد مساجد میں نماز ادا کرینگے، عوام الناس سے نماز جمعہ گھروں میں پڑھنے کی اپیل کی گئی ہے

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے ڈاکٹروں نرسوں اور پیر ا میڈکس کی خالی آسامیوں پر ہنگامی بنیادوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے، بلوچستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس قانونی کاروائی کر رہی ہے.

  • وزیراعظم کی زیر صدارت  کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس

    وزیراعظم کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس

    باغی ٹی وی :اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار، محمد حماد اظہر ، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاونین خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ڈاکٹر ظفر مرزا ، ڈاکٹر معید یوسف، چیئرمین این ڈی ایم ے لیفٹننٹ جنرل محمد افضال اور سینئر افسران اجلاس میں شریک تھے۔

    وزیرِ اعظم کو کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال اور کورونا متاثرین کی نگہداشت کے حوالے سے انتظامات پر چئیرمین این ڈی ایم اے اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گی

    بریفنگ میں‌بتا یا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں 136 ہسپتالوں میں 3300 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں ۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لئے حفاظتی کٹس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے این ڈی ایم اے ہسپتالوں کی انتظامیہ سے براہ راست رابطہ استوار کر لیا ہے۔

    وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ انچاس ہزار پانچ سو حفاظتی کٹس پہلے ہی تمام صوبوں کے مختلف ہسپتالوں میں فراہم کی جا چکی ہیں۔ مزید کٹس کی ہسپتالوں کوفراہمی آئندہ ایک دو روز میں مکمل کر لی جائے گی۔

    وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ این ڈی ایم اے کے پاس حفاظتی کٹس اور ماسکس کی کوئی کمی نہیں ہے، ہمارا ہدف مطلوبہ تعداد میں وینٹی لیٹرز کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔

    شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ ملک میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹ کی استعداد میں اضافہ کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ تکنیکی عملے کی دستیابی اور ان کی تربیت کے حوالے سے بھی خصوصی اقدامات لئے جا رہے ہیں ۔

    وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا جیسی وبا کے خلاف ڈاکٹر اور میڈیکل سٹاف ہمارا ہر اول دستہ ہے۔ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہر حال میں اور ترجیحی بنیادوں پر ان کی ضروریات کے مطابق حفاظتی سامان فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات لئے جائیں گے ۔

    وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ترقیاتی منصوبوں اور معاشی سرگرمیوں کی روانی کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی

    کورونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں ملک میں معاشی سرگرمیوں کو رواں رکھنے اور خصوصاً غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے تعمیراتی شعبے کے لیے وزیرِ اعظم کی جانب سے اعلان کردہ جامع پیکیج پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اس شعبے کی بحالی کے ثمرات نچلے طبقے خصوصا مزدوروں تک پہنچانے کو یقینی بنایا جائے ۔

    پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے فنڈز کا استعمال ان منصوبوں پر کیا جائے جن سے چھوٹے درجے اور درمیانے درجے کی صنعتیں وابستہ ہیں ۔ وزیراعظم کی ہدایت

  • وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل

    وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل

    وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل
    باغی ٹی وی : وزیر اعظم کی وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے ردوبدل کیا گیا ہے.خالد مقبول صدیقی کا استعفی قبول کرلیا گیا اعظم سواتی وزیر منشیات تعینات کردیے گئے .اسکے علاوہ شہزاد ارباب کو مشیر سے ہٹا کر حماد اظہر کو وزیر صنعت بنا دیا گیا.

    اسی طرح سید فخر امام کو وفاقی وزیر برائے قومی فوڈ سیکیورٹی کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے .مخدوم خسرو بختیار کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور بنا دیا. حماد اظہر وفاقی وزیر صنعت، بابر اعوان پارلیمانی امور کے مشیر مقرر ہوئےہیں. محمد شہزاد ارباب کو مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا .امین الحق وفاقی وزیر ٹیلی کام کے عہدے پر فائز ہوئے. ہاشم پوپلزئی کو وزارت قومی فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سیکریٹری کے عہدے سے ہٹا دیا گیا. عمر حمید کو تبدیل کر کے سیکریٹری برائے قومی فوڈ سیکیورٹی مقرر کیا گیا.

  • چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی بحران کے حوالہ سے ایف آئی اے کی رپورٹ کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے دفتر میں پہنچ گئی، ایف آئی اے ٹیم نے جہانگیر ترین کے دفتر کا ریکارڈ چیک کیا اور کچھ ریکارڈ تحویل میں لیا، ایف آئی اے کی ٹیم مسلسل کچھ روز سے جہانگیر ترین کے دفترمیں ہے اور تحقیقات کر رہی ہے.

    ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کے چیف فنانشل افسر سے تحقیقات کیں،ایف ائی اے اہلکاروں نے اہلکاروں نے دفاتر سے ریکارڈ، کمپیوٹر تحویل میں لے لیا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ 10شوگرملوں سےتفتیش ہورہی ہے،3میری ہیں ،کچھ ضبط نہیں کیاگیاکیونکہ ہمارےپاس چھپانےکوکچھ نہیں،جوریکارڈمانگاجارہاہے،پیش کررہےہیں،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے جہانگیرترین کوزرعی ٹاسک فورس کی صدارت سے ہٹادیا،جہانگیرترین کوشوگراسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ کے تناظرمیں ہٹایاگیا

    چینی بحران تحقیقاتی رپورٹ کے بعد جہانگیرترین بھی میدان میں آگئے،اپناموقف پیش کردیا،جہانگیرترین نے چینی بحران تحقیقات رپورٹ کو سیاسی رپورٹ قراردے دیا، جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ کے پیچھے وزیراعظم کےپرنسپل سیکریٹری ہیں،تحقیقاتی کمیٹی بنیادی سوالات کےجوابات دینےمیں ناکام رہی گنےکی سپورٹ پرائس بڑھنےسےچینی کی قیمت میں اضافہ ہوا،

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز

    آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا کہ اعدادوشمارکےمطابق180روپے سپورٹ پرائس سے ایکس مل ریٹ 65روپے فی کلوبنتا ہے،چینی برآمد کرنے کا فیصلہ اس صورت غلط ہوتاجب چینی کاوافراسٹاک نہ ہوتا،نومبر2019میں4لاکھ57ہزارٹن چینی سرپلس تھی،سبسڈی کی رقم کسی کی جیب میں نہیں جاتی،حکومت عالمی مارکیٹ میں چینی کی قیمت پوری کرنے کیلئے ایکسپورٹ پرسبسڈی دیتی ہے،

    واضح رہے کہ چینی بحران پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کی گئی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 6 گروپوں نے مل کر ایک مافیا کی شکل اختیار کر رکھی ہے اور یہ چینی کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتا ہے،انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق 6 گروپوں کے پاس چینی کی مجموعی پیداوار کا 51 فیصد حصہ ہے اوریہ آپس میں ہاتھ ملا کر مارکیٹ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔ چینی کی پیداوار پر چند لوگوں کا کنٹرول اور ان میں سے بھی زیادہ تر سیاسی بیک گراؤنڈ والے لوگ، یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ پالیسی اور انتظامی معاملات پر کس طرح اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

    جہانگیر ترین کے گروپ کی 6 شوگر ملز چینی کی مجموعی ملکی پیداوار کا 19 اعشاریہ 97 فیصد پیدا کرتی ہیں۔ مخدوم خسرو بختیار کے رشتہ دار مخدوم عمر شہریار کے ” آر وائی کے” گروپ کی 6 شوگر ملز ہیں اور یہ 12 اعشاریہ 24 فیصد چینی پیدا کرتی ہیں۔ المعز گروپ کی 5 شوگر ملز 6 اعشاریہ 80 فیصد اور تاندلیانوالہ گروپ کی 3 شوگر ملز 4 اعشاریہ 90 فیصد چینی پیدا کرتی ہیں۔

    سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی کے اومنی گروپ کی 10 شوگر ملز ہیں اور وہ 1 اعشاریہ 66 فیصد چینی پیدا کرتے ہیں، شریف فیملی کی 9 شوگر ملز 4 اعشاریہ 54 فیصد چینی پیدا کرتی ہیں،مذکورہ بالا 6 گروپوں کی 38 شوگر ملز چینی کی مجموعی پیداوار کا 51 اعشاریہ 10 فیصد پیدا کرتی ہیں جبکہ باقی 51 شوگر ملز 49 اعشاریہ 90 فیصد چینی پیدا کرتی ہیں

  • بریکنگ. پنجاب کے صوبائی وزیر نے استعفیٰ دے دیا

    بریکنگ. پنجاب کے صوبائی وزیر نے استعفیٰ دے دیا

    بریکنگ. پنجاب کے صوبائی وزیر نے استعفیٰ دے دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے استعفیٰ دے دیا ہے

    سمیع اللہ چوھدری نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد استعفیٰ دیا اور انکا کہنا تھا کہ جب تک میرے اوپر لگائے گئے الزامات کلیئر نہیں ہوتے تو میں کوئی بھی عہدہ لینے کو تیار نہیں ہوں، مجھ پر محکمہ خوراک کی وجہ سے بے بنیاد الزام لگائے گئے جب تک خود کو بے قصور ثابت نہ کر لوں میں عہدہ نہیں لوں گا، میں ہر فورم پر پیش کرنے کو تیار ہوں، عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ہر وقت حاضر ہوں، میں رضا کارانہ طور پر استعفیٰ ہو رہا ہوں

    پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ سمیع اللہ چودھری نےا ستعفیٰ دے کر اچھا فیصلہ کیا.

    ملک میں گندم بحران کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے۔ رپورٹ میں سابق وفاقی وزیر خوراک صاحبزادہ محبوب سلطان کو گندم بحران میں ملوث قرار دیا ہے۔

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز

    آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چودھری بھی گندم بحران کے ذمہ دار ہیں، فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو گندم خریداری کی صورتحال سے باخبر رکھا گیا، ملک میں گندم اور آٹے کے بحران میں فلورملز ایسوسی ایشن کی ملی بھگت ہے۔

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

  • میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ہو رہا، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں قیدیوں کی رہائی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی

    دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ معاملہ صرف قیدیوں کی رہائی کا نہیں ،دیکھنا ہے حکومت کورونا سے کیسے نمٹ رہی ہے ؟صرف میٹنگ میٹنگ ہورہی ہے ،زمین پر کچھ بھی کام نہیں ہورہا ہے اسلام آباد میں کوئی ایسا اسپتال نہیں جہاں میں جا سکوں،اسلام آباد میں تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کردیئے گئے ہیں

    چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ملک میں صرف کورونا کے مریضوں کا علاج ہورہا ہے مجھے اپنی اہلیہ کو چیک کرانے کےلیے ایک بڑا اسپتال کھلوانا پڑا،نجی کلینکس اوراسپتال بھی بند پڑے ہیں،ملک میں کس طرح کی میڈیکل ایمرجنسی نافذ کی ہے ؟ہر ایک اسپتال اورکلینک لازمی کھلارہنا چاہے،وزارت صحت نے خط لکھا کہ سپریم کورٹ کی ڈسپنسری بند کی جائے،وفاق کے پاس تو کچھ ہے ہی نہیں،

    اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ ایک رپورٹ آج بھی جمع کرائی ہے حکومتی اقدامات پر عدالت کو بریفنگ دینے کو تیار ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت کا ایکشن پلان دیکھا ہے بریفنگ میں کیا کریں گے؟ چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ظفر مرزا صاحب کی کیا اہلیت، قابلیت ہے ؟روزانہ کی بنیاد پر ڈاکٹر ظفر مرزا کی پروجیکشن ہو رہی ہے، عدالت نے کہا کہ کیا وزارت دفاع سے کوئی عدالت آ یا ہے؟ وزارت دفاع سے معلوم کرنا تھا کہ وہ کیا کر رہے ہیں؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت نے وزارت دفاع سے کسی کو طلب نہیں کیا تھا،وزارت دفاع سے رپورٹ پیش کر دی جائے گی

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کیا عملی طور پر اقدامات این ڈی ایم اے نے کرنا ہیں؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ این ڈی ایم کے ذمہ سامان کا حصول اور تقسیم ہے،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ آپ لوگوں کو پیسے لینے کا عادی بنا رہے ہیں،

    کرونا وائرس کے بعد جیلوں میں قیدیوں کی رہائی کے حوالہ سے سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد اٹارنی جنرل نےجیلوں سے قیدیوں کی رہائی،ضمانتوں سےمتعلق تجاویزجمع کرادیں

    اٹارنی جنرل کی جانب سے دی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ خواتین،بچوں پرتشدد میں ملوث انڈرٹرائل ملزمان کوضمانت پر رہائی نہیں ملنی چاہیے ،ذہنی،جسمانی بیماریوں میں مبتلاانڈرٹرائل قیدیوں کو ضمانت پرمشروط رہائی ملنی چاہیے،ایسے قیدی اگراُن کے جرم کی سزا3سال سے کم ہے تورہائی ملنی چاہیے،3سال تک سزاکے جرم میں قید انڈر ٹرائل خواتین اوربچوں کو ضمانت پررہاکیاجائے

    تجاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ سزا پوری کرنےوالے قیدی جو جرمانہ ادا نہیں کرسکتے انہیں رہا کردینا چاہیے،75 فیصد سزا مکمل کرنے والی خواتین اور بچوں کورہا کردیا جانا چاہیے،

    قبل ازیں جیلوں میں قیدیوں کے حوالہ سے صدر سپریم کورٹ بار سید قلب حسن کی سپریم کورٹ کو دی گئی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں

    رپورٹ کے مطابق 1184 خواتین بھی جیلوں میں بند ہیں،ملک بھر کی 114 جیلوں میں 60 سال سے زیادہ عمر کے 1527 افراد موجود ہیں، ملک کی مختلف جیلوں میں 33 فیصد سے زائد اضافی قیدیوں کو رکھا گیا ہے،پنجاب اور کے پی کی جیلوں میں 140 نو زائیدہ بچے بھی ماؤں کے ہمراہ بند ہیں،

    جیلوں میں موجود 2100 قیدی مختلف جسمانی بیماریوں کا شکار ہیں،2400 افراد ایڈز اور ہیپاٹائٹس جیسی مہلک بیماریوں کا شکار ہیں، پنجاب کی 10 فیصد جیلوں میں ایمبولینس کی سہولت موجود نہیں،جیلوں میں نفسیاتی معالج کی 58 اسامیاں بھی خالی ہیں،جیلوں میں ڈاکٹروں کی 108 اسامیاں خالی ہیں،صرف پنجاب میں 66 معذور قیدی مختلف جیلوں میں بند ہیں، جیلوں میں بند ٹی بی کے مریضوں کی تعداد 173 ہے،

    ملک بھر کی مختلف جیلوں میں قید 594 قیدی ذہنی بیماریوں کا شکار ہیں،ملک بھر کی جیلوں میں سزا یافتہ قیدیوں کی تعداد 25،456 ہے، ملک میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد 48008 ہے،

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے کورونا سے بچاوَ کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب کرلی ہے

    عدالت نے حفاظتی کٹس،دستیاب ونٹی لیٹرزکی تفصیلات،ڈاکٹرزاور طبی عملے کو تربیت کی رپورٹ بھی طلب کر لی،عدالت نے حکم دیا کہ بتایا جائے اسپتال کورونا سے نمٹنے کے لیے کس حد تک تیار ہیں،سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کے لیے ادویات اور بستروں کی دستیابی سے متعلق بھی رپورٹ طلب کر لی گئی

    سپریم کورٹ نے جیلوں میں جانے والے تمام نئے قیدیوں کی اسکریننگ کا حکم بھی دے دیا،عدالت نے کہا کہ مکمل اسکریننگ کے بعد ہی قیدیوں کو جیل میں داخلے کی اجازت دی جائے،کسی قیدی میں کورونا کی علامات ظاہر ہوں تو اسے قرنطینہ کیا جائے،

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    اضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ملک بھر کی صوبائی حکومتوں نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی ہے، سندھ، بلوچستان، پنجاب و دیگر تمام صوبوں نے قیدیوں کو رہا بھی کیا ہے اس ضمن میں عدالتوں نے احکامات بھی جاری کئے تھے.

    قبل ازیں کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر ہونے والی درخواست پر پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کردیا۔وائس چئیرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید قلب حسن سمیت دیگر ممبران کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے

    پاکستان بار اور سپریم کورٹ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ وقت کی ضرورت کے مطابق ہے۔ دیگر اعلیٰ عدالتوں کو بھی کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کی رہائی سے متعلق فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

    مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چند ممالک میں سے ہے جہاں زیر تفتیش ملزمان بھی جیلوں میں ہیں جس سے جیلوں میں رش بڑھ گیا ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ درخواست سنتے وقت موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھے گی اور سپریم کورٹ کا فیصلہ انسانی حقوق سے متعلق نظام عدل کو مزید واضح کرے گا

  • کرونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 69 ہزار سے زائد ہو گئیں

    کرونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 69 ہزار سے زائد ہو گئیں

    کرونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 69 ہزار سے زائد ہو گئیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس نے دنیا میں تباہی مچا دی، کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 69 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 73 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے

    دنیا بھر میں کرونا وائرس سے 69 ہزار 456 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 2 لاکھ 62 ہزار 486 کرونا مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں، کرونا وائرس سے اسپین میں 12 ہزار 641 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ مریضؤں کی تعداد 80 ہزار سے زائد ہے۔اٹلی میں کرونا وائرس سے اب تک 15 ہزار 889 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں.

    فرانس میں کرونا وائرس نے 8078 ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور 68 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں، برطانیہ میں اموات کی تعداد 3603 اور مریضوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے.ایران میں کرونا وائرسسے 3603 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 34 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے ہیں، چین میں کرونا وائرس سے 3331 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ،جرمنی میں کرونا وائرس سے 1584 افراد ہلاک اور 69 ہزار سے زائد لوگ بیمار ہوگئے.

    کرونا وائرس سے ترکی میں 574 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ 25 ہزار سے زیادہ مریض سامنے آ چکے ہیں،امریکا کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں سر فہرست ہے جہاں 24 گھنٹوں میں 1200 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 633 ہوگئی۔ 3 لاکھ 36 ہزار 830 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں.

    نیویارک کے بعد نیو جرسی اور نیو آرلینز میں کرونا کی وبا شدت اختیار کر چکی ہے، امریکی سرجن جنرل جیروم ایڈمز نے خبردار کیا کہ آنے والا ہفتہ بیشتر امریکیوں کی زندگی کا سب سے افسوسناک ہفتہ ہوگا۔ نیویارک کے گورنر کومو نے کہا ہے کہ آئندہ سات روز میں کرونا وائرس کی وجہ سے صحت کی خراب تر صورت حال اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔

    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کو چین میں کورونا وائرس کی پہلی سرکاری اطلاع تین جنوری کو مل گئی تھی لیکن انتظامیہ نے اس عالمگیر وبا کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کرنے میں 70 دن لگا دیئے، کرونا وائرس سے بھارت میں ایک سو سے زائد اور پاکستان میں 50 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،.

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    اسپین میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرز کی شرح دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اسپین کے وزارتِ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے 15 ہزار ڈاکٹرز اور نرسز کرونا وائرس کا شکار ہوگئے یا پھر وہ قرنطینہ میں جاچکے ہیں۔ ہزاروں ڈاکٹرز اور نرسز کے گھر بیٹھ جانے کی وجہ سے مریضوں کی دیکھ بھال میں مشکلات کا سامنا ہے۔وزارت صحت کے مطابق اسپین میں موجود مجموعی مریضوں میں سے متاثر ہونے والے ڈاکٹرز کی شرح 14.7 فیصد ہے جو دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے

    کرونا وائرس،بھارت نے پاکستان کو ہرا دیا، کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟

  • کرونا وائرس، پنجاب میں 1493 مریض، تبلیغی جماعت کے 484، جیل میں 49 مریض،28 اضلاع میں کتنے؟

    کرونا وائرس، پنجاب میں 1493 مریض، تبلیغی جماعت کے 484، جیل میں 49 مریض،28 اضلاع میں کتنے؟

    کرونا وائرس، پنجاب میں 1493 مریض، تبلیغی جماعت کے 484، جیل میں 49 مریض،28 اضلاع میں کتنے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مزید 113 کیسز سامنے آگئے ،صوبے میں کیسز کی تعداد 1،493 تک پہنچ گئی

    لاہور کیمپ جیل کورونا کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی،کیمپ جیل میں 21 مزید قیدیوں میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد جیل میں کرونا سے متاثر قیدیوں کی تعداد 49 ہوگئی ،لاہور میں کورونا وائرس کے 30 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 290 ہوگئی

    صوبے میں 41 مزید تبلیغی جماعت کے مبلغین میں کورونا کی تصدیق، تعداد 484 ہوگئی ،روالپنڈی میں مزید ایک کیس، تعداد 58 ہوگئی ،جہلم میں مزید ایک کیس، تعداد 30 ہوگئی ،گوجرانوالہ میں بھی مزید ایک کیس، تعداد 32 ہوگئی ، سیالکوٹ میں 10 مزید افراد میں کورونا کی تصدیق، تعداد 17 ہوگئی

    فیصل آباد میں کورونا کے 6 نئے مریض سامنے آگئے، تعداد 15 ہوگئی ، چینوٹ میں مزید ایک کیس، تعداد 6 ہوگئی ،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کورونا کے 2 مریض سامنے آگئے ،کورونا وائرس پنجاب کے 28 اضلاع تک پھیل گیا

    قبل ازیں محکمہ اوقاف پنجاب نے شب برات کے موقع پر گھروں میں عبادات کرنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ، مطابق محکمہ اوقاف کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ شہری کورونا وائرس کے باعث نماز تراویح اور شب برات کی عبادات گھروں میں ادا کریں۔ نماز پنجگانہ کی طرح نماز تراویح بھی 3 تا 5 افراد پر مشتمل عملہ مساجد میں ادا کرسکتا ہے تاہم شہری نماز تراویح کی ادائیگی بھی گھروں میں کریں ۔

    پنجاب کے صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ سید الحسن کی سربراہی میں علما اوقاف کے اجلاس میں یہ تجویز دی گئی کہ شہری گھروں میں ہی شب برات کی عبادات کریں اور وبا سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    قبل ازیں محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں دفعہ 144 کے حوالے سے نئے احکامات جاری کئے ہیں، جن کے مطابق لانڈری اور ڈرائی کلینرز کی دکانوں کو دفعہ 144 سے استثنیٰ دیا گیا اور وہ صرف ایک ملازم کے ساتھ اپنے کاروبار کھول سکیں گے ۔

    پاکستان میں کرونا سے ہلاکتیں 50 ہو گئیں، سب سے زیادہ ہلاکتیں کس صوبے میں؟