Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان میں کرونا سے ہلاکتیں 50 ہو گئیں، سب سے زیادہ ہلاکتیں کس صوبے میں؟

    پاکستان میں کرونا سے ہلاکتیں 50 ہو گئیں، سب سے زیادہ ہلاکتیں کس صوبے میں؟

    پاکستان میں کرونا سے ہلاکتیں 50 ہو گئیں، سب سے زیادہ ہلاکتیں کس صوبے میں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، کرونا مریضوں کی تعداد 3277 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 397 نئے کیسز سامنے آئے، کرونا وائرس سے سندھ 15 ،پنجاب 15، خیبر پختونخوا 16اوربلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا،گلگت بلتستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 3 ہے،

    کرونا وائرس کے مریضوں میں پنجاب سب سے آگے ہے،پنجاب میں 1493اورسندھ میں 881 مریض ہیں،خیبرپختونخوا 405،گلگت بلتستان 210،بلوچستان 191اوراسلام آباد میں 82 مریض ہیں،آزادکشمیر میں کیسز کی تعداد 15 ہوگئی،

    پاکستان میں کورونا کے257 متاثرہ افراد صحت یاب ہوگئے ہیں،35ہزار875افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں،24گھنٹوں میں 1933 ٹیسٹ کیے گئے،متاثرہ افراد میں 39 فیصد مقامی ہیں،

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    ملک بھر میں 462 اسپتالوں میں آئیسولیشن کی سہولیات ہیں،اسپتالوں میں 7 ہزار 295 بیڈز موجود ہیں.

    پنجاب میں کورونا وائرس کے 1493 کنفرم مریض ہیں۔ جن میں 309 زائرین ، 443 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 28 قیدیوں، 600 عام شہری شامل ہیں۔ شہروں کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 260 کنفرم مریض ہیں، ننکانہ 13، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 57، جہلم 29، اٹک 1، گوجرانوالہ 31، سیالکوٹ 7، نارووال 5، گجرات میں 93 ، حافظ آباد 6، منڈی بہائوالدین 14، ملتان 4، وہاڑی 9، فیصل آباد 9، چنیوٹ 5، رحیم یار خان 3، سرگودھا میں 5 ، میانوالی 3، خوشاب 1، بہاولنگر 10، بہاولپور 3، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جو 14 اپریل تک جاری رہے گا، تمام صوبوں بشمول اسلام آباد میں تمام بازار، شاپنگ مال بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ اور ریلوے سروس بھی معطل ہے،شہریوں کے گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے پر پابندی ہے۔

  • ملک میں مزید 259 کیسز کی تصدیق،3123 مریض ،18 دنوں میں اموات 45 ہوگئیں،احتیاط برتنے کی درخواست

    ملک میں مزید 259 کیسز کی تصدیق،3123 مریض ،18 دنوں میں اموات 45 ہوگئیں،احتیاط برتنے کی درخواست

    اسلام آباد:ملک میں مزید 259 کیسز کی تصدیق، مریضو کی مجموعی تعداد 3123 جبکہ  18 دنوں میں اموات 45 ہوگئیں،احتیاط برتنے کی درخواست،اطلاعات کےمطابق اس وقت دنیا کے دیگر حصوں کی طرح عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ پاکستان میں بھی جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

    سرکاری حکام کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 184 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، سندھ میں مزید 51 کیسز اور ایک شخص کی موت اور بلوچستان میں 6 کیسز، گلگت بلتستان میں مزید 13 اور آزاد کشمیر میں 2 افراد کووِڈ 19 کا شکار بنے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 مزید کیسز سامنے آئے۔

    پنجاب
    پنجاب کے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ (کورونا مانیٹرنگ روم) کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 184 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1380 ہوگئی ہے۔

     سندھ
    وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون اور ماحولیات مرتضیٰ وہاب نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صوبے میں کیسز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مزید 51 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 881 ہوگئی۔انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے میں ایک اور وائرس متاثرہ شخص جان کی بازی ہار گیا ہے جس کے نتیجے میں صوبے میں اموات کی تعداد 15 تک پہنچ چکی ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 68 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

    خیبرپختون خواہ
    سندھ کے بعد خیبرپختوخوا ہے جہاں کیسز کی تعداد 372 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اموات 14 ہوگئی ہیں۔

    بلوچستان
    ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق صوبے میں مزید 3 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 192ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید 153 ٹیسٹ کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں جن میں 3 کے نتائج مثبت اور 150 کے منفی نتائج سامنے آئے ہیں۔لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ آج مجموعی طور پر دو ڈاکٹروں سمیت 5 مقامی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

     

                                          اسلام آباد
    سرکاری سطح پر ملک میں کورونا وائرس کیسز کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں ان 3 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد تعداد 75 سے بڑھ کر 78 تک پہنچ گئی۔

                                     گلگت بلتستان
    ادھر گلگت بلتستان میں بھی مزید 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد وہاں تعداد 193 سے بڑھ کر 206 تک پہنچ گئی۔

                                      آزاد کشمیر
    آزاد کشمیر میں سب سے کم کیسز سامنے آئے ہیں تاہم آج مزید 2 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی تعداد 14 ہوگئی،

     

     

     

    یہ بات مدِ نظر رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو رپورٹ ہوا تھا اور صرف 39 روز گزرنے کے بعد یہ تعداد 3123 تک جا پہنچی ہے۔ان کیسز میں بیرونِ ملک سے آئے ہوئے افراد کے متاثر ہونے کے علاوہ زیادہ تر کیسز وہ ہیں جو مقامی طور پر ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوئے۔

     

     

     

    خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن اور مختلف پابندیاں عائد ہیں، جس کے تحت کاروباری مراکز، شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے، سنیما، تفریحی مقامات، کراچی میں ساحل سمندر، اشیائے ضروریہ کے سوا دیگر دکانیں، شادی ہالز و دیگر مقامات بند ہیں۔

     

     

     

    اعداد و شمار کے مطابق وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ پنجاب ہے جہاں 1380 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 12 ہے۔

     

     

     

    اسی طرح سندھ میں متاثرین کی تعداد 881 تک پہنچ چکی ہے تاہم اس صوبے میں ہونے والی اموات ملک میں سب سے زیادہ ہیں اور یہ تعداد 15 تک پہنچ چکی ہے۔

     

     

     

     

    اس کے علاوہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 192 ہے اور یہاں اب تک ایک شخص کورونا وائرس سے زندگی کی بازی ہارا ہے۔صوبوں کے علاوہ دیگر علاقوں کی بات کریں تو اسلام آباد میں 78 متاثرین، گلگت بلتستان میں 206 کیسز اور 3 اموات جبکہ آزاد کشمیر میں 14 افراد وائرس متاثر ہوچکے ہیں۔

     

     

     

    تاہم ایک امید کی کرن اس وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد ہیں اور اب تک اس عرصے کے دوران 170 ایسے مریض ہیں جو اس وائرس کو شکست دے کر فتح یاب رہے ہیں۔

  • ایک طرف کرونا تودوسری طرف بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں،پچھلے24 گھنٹوں میں9 کشمیری نوجوان شہید

    ایک طرف کرونا تودوسری طرف بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں،پچھلے24 گھنٹوں میں9 کشمیری نوجوان شہید

    سری نگر:ایک طرف کرونا تودوسری طرف بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں،پچھلے24 گھنٹوں میں9 کشمیری نوجوان شہید،اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 9 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ، جبکہ کل بھی ضلع کلگام کے خارجی اور داخلی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین کیساتھ بدتمیزی کی گئی جب کہ بچوں اور بزرگوں کو ہراساں کیا گیا۔ قابض بھارتی فوج نے 4 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

    ادھر شہداء کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے قابض بھارتی فوج کے خلاف اور جدو جہد آزادی کشمیر کے حق میں شدید نعرے بازی کی۔ علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کے جھوٹ کا پرداہ فاش کرتے ہوئے بتایا کہ شہید ہونے والے نوجوانوں کو گرفتار کر کے ریاستی ٹارچر سیل میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

    دوسری جانب بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے روایتی ہٹ دھرمی دکھاتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی ناکام کوشش کی اور ماورائے عدالت قتل کو مقابلہ قرار دیا تھا۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت فیاض، عادل، محمد شاہد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ چوتھے نوجوان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    او آئی سی کے ہیومن رائٹس کمیشن نے بھی مقبوضہ کشمیر میں نیا ڈومیسائل قانون مسترد کر دیا ہے، کمیشن کا کہنا تھا کہ ڈومیسائل کا نیا قانون آبادی کا تناسب بدلنے کی کوشش کی ہے، او آئی سی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آرڈر 2020 مقبوضہ کشمیر کی صورت حال مزید خراب کرے گا، او آئی سی ایسے تمام بھارتی اقدامات کو مسترد کرتا ہے، عالمی برادری موجودہ صورت حال کا نوٹس لے۔

    ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آر ایس ایس متاثرہ بی جے پی نے سیکولر بھارت کو دفن کر دیا ہے، ڈومیسائل پالیسی کا مقصد کشمیری اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے، فاشسٹ بھارت کے اقدامات خود بھارت کے وجود کے لیے خطرہ ہیں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بھارتی مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری قرار دیا جا رہا ہے، بھارت کشمیریوں پر ظلم کی بجائے غربت اور بیماری سے جنگ لڑے۔

  • شہبازشریف پھنس گئے ، آٹا چینی بحران میں شریف فمیلی کا بڑا سکینڈل آگیا،بچنا مشکل،مزید انکشافات ہوں گے

    شہبازشریف پھنس گئے ، آٹا چینی بحران میں شریف فمیلی کا بڑا سکینڈل آگیا،بچنا مشکل،مزید انکشافات ہوں گے

    لاہور: شہبازشریف پھنس گئے ، آٹا چینی بحران میں شریف فمیلی کا بڑا سکینڈل آگیا،بچنا مشکل،مزید انکشافات ہوں گے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے آٹا بحران کی تحقیقاتی رپورٹ کے معاملے پر قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے قوم سے وعدہ کیاتھاکہ دو نہیں ایک پاکستان بناؤں گا اور انہوں نے آٹے و چینی بحران کی انکوائری رپورٹ کو منظرعام پرلاکراپنا وعدہ پورا کیا۔انہوں نے کہا کہ منافع خوری اورذخیرہ اندوزی کرنیوالوں پرکڑی نظررکھی جارہی ہے، چینی اور آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیاگیا۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بینیفشری پالیسی میکنگ کا حصہ ہوا کرتےتھے، اِس رپورٹ نے30 سال کے جاری کھیل کا پردہ چاق کردیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ سے دو چیزیں واضح ہوگئیں، ہمارے دور میں 3 ارب روپے کی سبسڈی گرانٹ ہوئی اور ن لیگ کے پچھلے 4 سال کے دوران 22ارب روپے کی سبسڈی دی گئی جبکہ جوچینی برآمد ہوئی، اس سے طاقتور اوربااثر لوگوں نے فائدہ اٹھایا۔

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ انکوائری رپورٹ میں شریف گروپ کی بدمعاشی بےنقاب ہوگئی ہے اور چینی کی برآمد پر شریف خاندان نے 22 ارب روپے کی سبسڈی لی لہٰذا شہبازشریف آٹا،چینی بحران کی رپورٹ پربغلیں نہ بجائیں، رپورٹ میں سلیمان شہبازکو ایک ارب 40 کروڑروپے سبسڈی دینے کا ذکربھی ہے۔

    معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ ایک ارب 40 کروڑ کی سبسڈی سلیمان شہباز نے لی، ان کا نام شہبازشریف کی زبان پرکیوں نہیں آرہا؟ اور دیکھتے ہیں کہ کب شہباز شریف اپنے بیٹے کو پاکستان بلائیں گے اور قانون کے حوالے کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری میں سامنےآنیوالےشواہدپرفرانزک کیلئے25اپریل کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے اور رپورٹ میں جس جس کی نشاندہی ہوگی، اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    خیال رہے کہ 4 اپریل کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے آٹا و چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائی گئی تھی۔

  • لاپرواہی کرنے والو سن لو !’اگر کچی آبادیوں میں وائرس پھیلا تو نظام صحت جواب دے جائے گا،مراد علی شاہ کی وارننگ

    لاپرواہی کرنے والو سن لو !’اگر کچی آبادیوں میں وائرس پھیلا تو نظام صحت جواب دے جائے گا،مراد علی شاہ کی وارننگ

    کراچی :لاپرواہی کرنے والو سن لو !’اگر کچی آبادیوں میں وائرس پھیلا تو نظام صحت جواب دے جائے گا،مراد علی شاہ کی وارننگ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ خدانخواستہ اگر کچی آبادیوں اور پسماندہ علاقوں میں کورونا وائرس پھیل گیا تو حکومت کو سخت مشکلات پیش آئیں گی اور نظام صحت جواب دے جائے گا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جو 123 افراد صحت یاب ہوئے ہیں انہیں کوئی خاص دوا یا ویکسین نہیں دی گئی بلکہ یہ تنہائی اختیار کر کے صحتیاب ہوئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 5 اپریل صبح 8 بجے تک 8 ہزار 931 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 881 مثبت آئے جس میں سے 123 افراد صحتیاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ 4 اپریل سے 5 اپریل کے بیچ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 68 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہوئے۔

    ذرائع کےمطابق اپنے ویڈیو پیغام میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک بات یہ کہ صوبے میں اب تک 15 افراد زندگی کی بازی ہار گئے یوں اب تک وائرس کے موجودہ مریضوں کی تعدد 743 ہے۔انہوں نے بتایا کہ 743 افراد میں 380 افراد گھروں میں تنہائی اختیار کیے ہوئے ہیں 224 سرکاری آئیسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں اور تقریباً 139 مختلف ہسپتالوں میں ہیں۔

    مریضوں کے حوالے سے سندھ حکومت کی حکمت عملی سے آگاہ کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جن افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو اور اگر وہ گھر میں تنہائی اختیار کرسکیں اور ان کی علامات معمولی ہوں تو انہیں گھروں میں ہی آیئسولیٹ کردیا جاتا ہے جن کی تعداد 380 ہے۔البتہ جن کے گھروں میں سہولت موجود نہ ہو اور ان سے گھر والوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہو تو انہیں حکومت کے بنائے گئے آئیسولیشن سینٹرز میں رکھا جاتا ہے جن کی تعداد 224 ہے۔

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس ریپڈ ریسپانس ٹیم میں تربیت یافتہ افراد شامل ہیں ساتھ ہی درخواست کی کہ گھروں میں رہیں اور اگر کسی کو کورونا وائرس کا شبہ ہوں تو حکومت کے دیے گئے نمبروں ہر رابطہ کریں ٹیم خود آپ کے گھر آجائے گی۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب تک ٹیم آپ کے پاس نہ پہنچے آپ لوگوں سے میل جول سے گریز کریں کیوں کہ اس مرض کا علاج صرف ایک ہے اور وہ ہے سماجی فاصلہ اختیار کرنا۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جب کسی مریض کی حکومت کے پاس نشاندہی ہوجاتی ہے تو پھر حکومت خود اس کا خیال کرتی ہے چاہے وہ گھر پر ہوں یا کس طبی مرکز میں۔ان کے مطابق گھر پر آئیسولیٹ کیے گئے افراد سے ڈاکٹر روز رابطہ کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ وہ کسی اور کو متاثر نہ کرے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ایک مرتبہ پھر اس بات خصوصی زور دیا کہ اس وبا سے لڑنے کا ایک ہی راستہ ہے سماجی فاصلہ اختیار کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ اب تک کچی آبادیوں اور پسماندہ علاقوں میں کورونا وائرس کا کوئی خاص کیس سامنے نہیں آیا کیوں کہ خدانخواستہ ان علاقوں میں اگر وائرس پھیل گیا تو بہت مشکل ہوجائے گی اور ہمارا نظامِ صحت جواب دے دے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اسی بات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم نے لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنائی، دکانیں بند کیں، صنعتیں بند کی ہیں اگر ہم نے 14 اپریل تک اس لاک ڈاؤن کو کامیاب بنایا تو اس وبا کو کم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

  • ملک میں کورونا وائرس کے مزید 83 کیسز، تعداد 2883 تک پہنچ گئی،18 روز میں 44 اموات ہوچکیں‌

    ملک میں کورونا وائرس کے مزید 83 کیسز، تعداد 2883 تک پہنچ گئی،18 روز میں 44 اموات ہوچکیں‌

    اسلام آباد :ملک میں کورونا وائرس کے مزید 83 کیسز، تعداد 2883 تک پہنچ گئی،اطلاعات کےمطابق کرونا وائرس کی دنیا بھرمیں تباہ کاریاں جاری ہیں ، دنیا کے دیگر حصوں کی طرح عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ پاکستان میں بھی جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

    سرکاری حکام کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور بلوچستان میں 3، گلگت بلتستان میں مزید 13 افراد کووِڈ 19 کا شکار بنے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 اور کیسز سامنے آئے۔

    بلوچستان
    ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 189 ہوگئی۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ 43 ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوئے جن میں 3 مثبت اور 40 کے نتائج منفی آئے۔

    پنجاب
    پنجاب کے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ (کورونا مانیٹرنگ روم) کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مزید 63 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1196 ہوگئی ہے۔

    اسلام آباد
    سرکاری سطح پر ملک میں کورونا وائرس کیسز کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت میں ان 3 نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد تعداد 75 سے بڑھ کر 78 تک پہنچ گئی۔

    گلگت بلتستان
    ادھر گلگت بلتستان میں بھی مزید 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد وہاں تعداد 193 سے بڑھ کر 206 تک پہنچ گئی۔ان کیسز میں بیرونِ ملک سے آئے ہوئے افراد کے متاثر ہونے کے علاوہ زیادہ تر کیسز وہ ہیں جو مقامی طور پر ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوئے۔

    خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن اور مختلف پابندیاں عائد ہیں، جس کے تحت کاروباری مراکز، شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے، سنیما، تفریحی مقامات، کراچی میں ساحل سمندر، اشیائے ضروریہ کے سوا دیگر دکانیں، شادی ہالز و دیگر مقامات بند ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ پنجاب ہے جہاں ایک ہزار 196 افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 12 ہے۔اسی طرح سندھ میں متاثرین کی تعداد 830 تک پہنچ چکی ہے تاہم اس صوبے میں ہونے والی اموات ملک میں سب سے زیادہ ہیں اور یہ تعداد 14 تک پہنچ چکی ہے۔سندھ کے بعد خیبرپختوخوا ہے جہاں کیسز کی تعداد 372 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اموات 14 ہوگئی ہیں۔

    بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 189 ہے اور یہاں اب تک ایک شخص کورونا وائرس سے زندگی کی بازی ہارا ہے۔صوبوں کے علاوہ دیگر علاقوں کی بات کریں تو اسلام آباد میں 78 متاثرین، گلگت بلتستان میں 206 کیسز اور 3 اموات جبکہ آزاد کشمیر میں 12 افراد وائرس متاثر ہوچکے ہیں۔

    تاہم ایک امید کی کرن اس وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد ہیں اور اب تک اس عرصے کے دوران 170 ایسے مریض ہیں جو اس وائرس کو شکست دے کر فتح یاب رہے ہیں۔

    ملک بھر میں گزشتہ روز سامنے آنے والے کیسز پر نظر ڈالی جائے تو پنجاب میں ہفتہ کے روز مزید 64 کیسز، سب سے پہلے وائرس کی لپیٹ میں آنے والے صوبہ سندھ میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا، خیبر پختونخوا میں 29، بلوچستان میں10، اسلام آباد میں 7، گلگت بلتستان میں 3 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا تھا۔

  • چینی،گندم بحران کی ابتدائی رپورٹ عام کر کے وعدہ پورا کردیا، وزیراعظم عمران خان

    چینی،گندم بحران کی ابتدائی رپورٹ عام کر کے وعدہ پورا کردیا، وزیراعظم عمران خان

    چینی، گندم بحران کی ابتدائی رپورٹ عام کر کے وعدہ پورا کردیا، وزیراعظم عمران خان

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم سے کئے وعدے کے مطابق چینی اور گندم بحران کی رپورٹ عام کر دی، ابتدائی رپورٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد کارروائی ہو گی۔

    وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کو بغیر تاخیر اور کسی ٹیمپرنگ سے پہلے عوام کے لئے جاری کیا گیا، اس اقدام کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ماضی کی لیڈرشپ میں اپنے مفادات کے تحت ایسا کرنے کی اخلاقی جرات نہیں تھی، بااختیار کمیشن کے ذریعے فرانزک رپورٹ کا انتظار ہے جو 25 اپریل تک مل جائے گی۔

    میں کسی بھی کارروائی سے پہلے اعلیٰ سطحی کمیشن کی جانب سے مفصل فرانزک آڈٹ کے نتائج کا منتظر ہوں جو 25 اپریل تک مرتب کرلئے جائیں گے۔ ان نتائج کے سامنے آنے کے بعد کوئی بھی طاقتور گروہ (لابی) عوامی مفادات کا خون کرکے منافع سمیٹنے کے قابل نہیں رہے گا، انشاءاللہ


    ان کا کہنا تھا کہ ان نتائج کے سامنے آنے کے بعد کوئی بھی طاقتور گروہ (لابی) عوامی مفادات کا خون کر کے منافع سمیٹنے کے قابل نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح وعدےکے مطابق گندم اورچینی کی قیمتوں میں اچانک اضافےکی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ فوراً بغیر کسی کمی بیشی کے جاری کی گئیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کی آبیاری اور سمجھوتوں کی روایت نے ماضی کی سیاسی قیادت کو اس اخلاقی جرات سے محروم رکھا جس کی بنیاد پر وہ ایسی رپورٹس جاری کرنے کی ہمت کر پاتیں۔

  • اب کوئی مافیا مفاد نہیں اٹھا سکےگا، وزیرا عظم

    اب کوئی مافیا مفاد نہیں اٹھا سکےگا، وزیرا عظم

    کوئی مافیا عوام کی قمیت پر مفاد نہیں اٹھا سکے گا

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے فرانزک رپورٹ کا اننظار ہے جس کے آتے ہی ایکشن لوں گا . انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ اب کوئی مافیا بھی عوام کو نقصان دے کر مفاد نہیں اٹھا سکےگا..


    وزیراعظم عمران خان نے چینی بحران کے ذمے داروں کو سزا دینے کا عزم ظاہرکرتے ہوئے تحقیقات کرنیوالی کمیٹی کی سفارش پر انکوائری کمیشن قائم کر دیا ہے، یہ کمیشن انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت قائم کیا گیا ہے اور یہ پہلے ہی اپنا کام شروع کر چکا ہے .نکوائری کمیشن کی 9 ٹیمیں بحران سے فائدہ اٹھانے والی شوگر ملز کا فرانزک آڈٹ کر رہی ہیں ان میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز بھی شامل ہیں ۔کمیشن اپنا کام 40 دنوں میں مکمل کرے گا۔
    چینی اور آٹا بحران پر تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹس پر حکومت کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان شفافیت اور احتساب کو جمہوریت کا بنیادی اصول اور گڈ گو رننس کا خاصا سمجھتے ہیں، چینی اور آٹا بحران کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے دو انکوائری کمیٹیاں ڈی جی ایف آئی اے کی سربراہی میں تشکیل دی گئیں۔

  • دنیا بھر میں کرونا کے وار جاری مریضوں اور اموات میں اضافہ

    دنیا بھر میں کرونا کے وار جاری مریضوں اور اموات میں اضافہ

    دنیا بھر میں کرونا کے وار جاری مریضوں اور اموات میں اضافہ

    باغی ٹی وی :دنیا کے 204 ممالک میں کورونا کیسز کی تعداد 1,201,964 ہوگئی ہے اور 64,727 ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 246,638 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں ہیں جہاں مریضوں کی تعداد 311,357 ہو گئی ہے۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8,452 ہوگئی ہے۔امریکہ میں کورونا وائرس ایک دن میں 839 سے زائد جانیں نگل گیا۔

    دنیا میں سب سے زیادہ 15 ہزار سے زائد ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 15,362 ہوگئی ہے جبکہ 124,632 متاثر ہوئے ہیں۔

    نیویارک میں وینٹی لیٹرزکی کمی کے سبب چین سے تین ہزار وینٹی لیٹرزخریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صدرٹرمپ نے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کردی ہے۔اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11,744 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر124,736 افراد متاثر ہوئے ہیں۔فرانس میں بھی کورونا وائرس سے ایک ہی دن میں 1,053 اموات ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے.

    جبکہ اکستان میں کرونا وائرس سے 41 اموات پاکستان میں ہو چکی ہیں،پنجاب میں 1131،سندھ میں 839،خیر پختونخواہ میں 383، بلوچستان میں 185، آزاد کشمیر میں 12 ، گلگت بلتستان میں 205، اسلام آباد میں‌ 75 مریض ہیں،گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 13 کیسز سامنے آگئے،گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد205ہوگئی،

    کرونا وائرس کے پاکستان میں 131 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 13 کی حالت تشویشناک ہے.

    اب تک کورونا وائرس سے پنجاب میں 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ سندھ میں 14، خیبرپختونخوا 11، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

  • خیبر پختونخواہ میں کرونا وائرس سے مزید 3 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    خیبر پختونخواہ میں کرونا وائرس سے مزید 3 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس سے مزید3 افراد کا انتقال ہوگیا

    خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 14ہوگئی،پشاورمیں 6، بنوں ،بونیر ،لکی مروت میں 4،4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 372ہوگئی،

    لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 4 افراد کرونا کی وجہ سے جاں بحق ہوئے جن میں دو کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے اور دو کے ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار ہے مرنے والوں میں سے دو لوگ تبلیغ سے واپس آئے تھے.یکہ توت کا رہائشی محکمہ اوقاف کا آفیسر لیڈی ریڈنگ ھسپتال میں دم توڑ گیا ،ایل آر ایچ میں کورونا وائرس کے کل سات کیسز داخل ہیں جن میں سے تین کنفرم جبکہ چار مشتبہ کیس شامل ہیں.

    خیبر پختونخواہ میں 3 ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 44 ہو گئی ہے

    قبل ازیں پشاور میں پولیس سٹیشن فقیر آباد کی حدود میں واقع خواجہ ٹاون میں 3 مریضوں کی کرونا رپورٹس مثبت آنے کے بعد پولیس نے خواجہ ٹاﺅن کے متاثرہ علاقے کو سیل کر دیاہے، خواجہ ٹاﺅن میں وقاص نامی شخص کی والدہ کے نجی ہسپتال میں کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے، وقاص اپنی والدہ کو اسلام آباد کی ہسپتال لے گیا، اب وقاص اور اس کی بہن کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے، کرونا کی شکار خاتون پشاور سے ضلع صوابی ایک فوتگی پر گئی تھی

    پشاور میں لاک ڈاون کے دوران کورونا وائس سے بچاو اور انکی پھیلاو کا راستہ روکنے کیلئے پورے ملک کی طرح پشاور میں بھی انتظامیہ نے دفعہ 144کا نفاذ کیاہے، مسلسل منع کرنے کے باوجود بھی شہری قانون کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں، جس کے خلاف انتظامیہ نےدفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنےپر پشاور بھر میں کریک ڈاؤن شروع کیا، پابندی کے باوجود بلا ضرورت گھروں باہر گھومنے پر 114 شہری گرفتارکرلئے گئے ہیں

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    قبل ازیں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل خان وزیرنے پشاور کے ہشتنگری بازار، رامپورہ مارکیٹ اور فردوس بازار کا دورہ اور کورونا کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات سے متعلق میڈیا سے گفتگو کی.انکا کہنا تھا کہ کرونا سے بچاؤ کے لئے شہری احتیاط کریں، لاک ڈاؤن کی وجہ سے صوبائی حکومت نے شہریوں کو بہترین پیکج دیا ہے.