Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بھارت باز آجائے ، شرارتیں اورسازشیں اس کا وطیرہ بن چکا ، ترجمان دفتر خارجہ کا دلیرانہ پیغام

    بھارت باز آجائے ، شرارتیں اورسازشیں اس کا وطیرہ بن چکا ، ترجمان دفتر خارجہ کا دلیرانہ پیغام

    اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ہم بھارتی میڈیا میں ان کی حکومت کے زیر اثر شائع ہونے والی رپورٹ مسترد کرتے ہیں جس میں 25 مارچ 2020ءکو کابل میں گوردوارے پر ہونے والے دہشت گرد حملے سے پاکستان کو جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ قابل مذمت اور شرانگیز حرکت ہے۔

    پاکستان نے گوردواے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ عبادت گاہیں مقدس ہوتی ہیں اور ان کے تقدس واحترام کو ہر حال میں مقدم رکھاجانا چاہئے۔ اس بہیمانہ جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو قانون اور انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہئے۔

    دہشت گردی بشمول سرحد پار سے ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک کے طورپر پاکستان کی یہ پختہ سوچ ہے کہ دہشت گردی کی ایسے قابل نفرت کارروائیوں کا کوئی سیاسی، مذہبی اور اخلاقی جواز نہیں ہوسکتا۔

    بھارتی میڈیا میں جان بوجھ کر شائع کی جانے والی ایسی رپورٹس کا بنیادی مقصد پاکستان کو بدنام کرنا ہے۔ پاکستان کے خلاف بھارت کی مجموعی کردار کشی اور کیچڑ اچھالنے کی مہم کو سب جانتے ہیں۔ پاکستان کو دہشت گرد حملے میں ملوث کرنے کی مذموم بھارتی کوشش دراصل بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی اور ناقابل قبول اقدامات سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

    ہمیں یقین ہے کہ ایسے ہتھکنڈوں کے ذریعے بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔

  • مشکل حالات سے ان شاءاللہ کامیاب قوم بن کر نکلیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    مشکل حالات سے ان شاءاللہ کامیاب قوم بن کر نکلیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    مشکل حالات سے ان شاءاللہ کامیاب قوم بن کر نکلیں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    باغی ٹی وی :چیف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 231 ویں کور کمانڈرز کانفرنس راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں کور کمانڈروں نے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے حصہ لیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کا بھرپور جائزہ لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ان حالات سے ایک قوم بن کر نکلیں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈرز اجلاس میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کی تعیناتی کے پلان کا بھی جائزہ لیا گیا۔
    کانفرنس میں فورم نے جیو اسٹراٹیجک ، علاقائی اور قومی سلامتی کے ماحول کا جائزہ لیا جس میں خاص طور پر کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال پر زیادہ توجہ دی گئی ۔ فورم نے ملک بھر میں سول پاور کی امداد میں سول انتظامیہ کی مدد کرنے والے پاک فوج کے دستوں کی تعیناتی کا جامع جائزہ لیا۔
    فورم کو کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے قومی کوششوں کو ہم آہنگی اور اقدام سے آگاہ کیا گیا تھا۔
    اس حوالے سے انجام دی گئی کوششوں کے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ، آرمی چیف نے تمام کمانڈروں کو ہدایت کی کہ وہ اہم وسائل کو منتقل کرنے اور گلگت بلتستان اور ازاد کشمیر ، داخلہ سندھ اور بلوچستان سمیت دور دراز علاقوں میں لوگوں کے دکھوں کو دور کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کریں۔
    فورم نے محاز پر ڈٹے لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا جن میں ڈاکٹر ، پیرا میڈیکس ، صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان اور ایل ای اے بھی شامل ہیں جنہوں نے مشکل ماحول میں اس وبائی امراض کا مقابلہ کیا۔ فورم نے کشمیریوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جو بھارتی مظالم کے تحت وبائی امراض کا مقابلہ کر رہے ہیں اور اپنے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
    کور کمانڈرز نے عزم کا اظہار کیا کہ ہم ان چیلنج نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہیں ، ان شاء اللہ ،

  • تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 20 ہزار تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کو کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے،جبکہ ہزاروں ایسے افراد کی حکومت کو تلاش ہے جو رائیونڈ میں ہونے والے تبلیغی اجتماع میں آئے تھے، کرونا وائرس کی وجہ سے رائیونڈ مرکز سمیت ملک بھر کے کئی تبلیغی مراکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا ہے.

    رائیونڈ میں ایک روزہ اجتماع کے بعد حکومت کی اپیل پر انتظامیہ نے اجتماع تو منسوخ کر دیا تا ہم اجتماع میں آنے والے ہزاروں افراد میں سے کچھ رائیونڈ مرکز رہ گئے تھے جن میں سے پانچ سو سے زائد افراد میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے، حیدرآباد،اسلام آباد، ملتان سمیت کئی شہروں میں تبلیغی جماعت کے اراکین میں‌ کرونا کے مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ لاہور میں ایک بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے تبلیغی جماعت کے باشندے کی موت ہو چکی ہے، حیدر آباد میں بھی ایک ایسے مریض کی موت ہوئی جس کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا.

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں 5300 تبلیغی جماعت کے اراکین کو قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے جو رائیونڈ کے اجتماع میں شریک ہوئے تھے، پنجاب میں تقریبا 7 ہزار اور سندھ میں 8 ہزار کے قریب تبلیغی جماعت کے اراکین کو مراکز میں رکھا گیا ہے،

    ملک بھر کے بڑے شہروں میں تبلیغی جماعت کے بڑے مراکز جہاں افراد کی تعداد زیادہ تھی ان کو قرنطینہ سنٹر میں بدل دیا گیا ہے،وہاں پولیس تعینات ہے اور ان مراکز میں کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں.

    تبلیغی جماعت کے دنیا میں لاکھوں‌ پیروکار ہیں اور رائیونڈ کے اجتماع میں اس سال چین، انڈونیشیا، نائیجیر، افغانستان سمیت متعدد ممالک سے افراد نے شرکت کی تھی جن میں تقریبا 15 سو افراد جن کا بیرون ممالک سے تعلق ہے وہ پاکستان میں موجود ہیں جبکہ باقی واپس جا چکے ہیں. غزہ کی وزارت صحت نے گزشتہ ماہ تصدیق کی تھی کہ کرونا وائرس کے فلسطین میں جو پہلے دو کیسز سامنے آئے تھے انہوں نے رائیونڈ کے اجتماع میں شرکت کی تھی.

    کرونا وائرس سے اب تک ملک میں 56 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے،

    پنجاب کے شہر بورے والا میں تبلیغی مرکز میں کرونا کے مزید سات کیس سامنے آگئے۔ گذشتہ دو روز تین افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی

    کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

    تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

    تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

    تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

    تبلیغی جماعت کے ساتھ آنے والے غیر ملکی میں کرونا کی تشخیص، اسلام آباد میں مسجد سیل

     

    سیالکوٹ میں کورونا وائرس کا مثبت رزلٹ آنے پر تبلیغی جماعت کے مرکز مبارک مسجد دوبرجی سے غوث بخش نامی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا. فورٹ عباس میں کنفرم کرونا کا مریض طارق عزیز سن آف عزیز خان عمر 28 سال کے پی کے کا رہنے والا تھا تبلیغی جماعت کے ساتھ فورٹعباس آیا تھا.

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    پنجاب تبلیغی جماعت کے 539 اراکین میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے جس میں سے رائے ونڈ مرکز میں 404، منڈی بہاوالدین میں 3، سرگودھا 16، وہاڑی 14، راولپنڈی 6، جہلم 10، ننکانہ میں 2، گجرات 9، رحیم یار خان 15، بھکر 1، خوشاب 4، راجن پور 1، حافظ آباد میں 31، سیالکوٹ 6، لیہ میں 13 شخص شامل ہیں.

    بارہ کہو میں قرنطینہ کیے گئے تبلیغی جماعت کے تمام لوگ صحت یاب ہوگئے ہیں۔ ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفاقت نے کہا ہے کہ بارہ کہو میں قرنطینہ کیے گئے تبلیغی جماعت کے تمام لوگ صحت یاب ہوگئے ہیں اور تبلیغی جماعت کے تمام لوگوں کے ٹیسٹ نیگیٹیو آچکے ہیں جس کے بعد انہیں گھروں کو روانہ کر دیا جائے گا.

  • پالپا کے پروازیں آپریٹ کرنے سے انکار پر پاک فضائیہ میدان میں آ گئی،ایئر چیف نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پالپا کے پروازیں آپریٹ کرنے سے انکار پر پاک فضائیہ میدان میں آ گئی،ایئر چیف نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پالپا کے پروازیں آپریٹ کرنے سے انکار پر پاک فضائیہ میدان میں آ گئی،ایئر چیف نے بڑا قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پالپا کی جانب سے پی آئی اے کے فضائی آپریشن میں حصہ لینے سے انکار پرسربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بحران سے نکالنے کیلئے پی آئی اے کو خصوصی طیارہ دے دیا

    خصوصی طیارہ پی آئی اے کے ان پائیلٹس کو لے کے اسلام آباد آئے گا جنھوں نے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے اپنی خدمات دباو کے باوجود پیش کیں ۔سی 130 طیارہ کراچی سے 13 ہوابازوں کو لے کر آج رات کراچی سے اسلام آباد پہنچے گا ،فضائیہ کا خصوصی طیارہ دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے پی آئی اے کے مشن کے تناظر میں دیا گیا

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

    پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

    کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

    پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کا کہنا ہے کہ ملک اور پوری دنیا ایک جنگی صورتحال سے گزر رہی ہے جس میں ملک کی خدمت تمام مفادات سے بالاتر ہے،پی آئی اے اپنے ہم وطنوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی یہ تمام جہاز اور اثاثے ہمارے پاکستانیوں کیلئے ہیں،پی آئی اے اور محب وطن عوام پاک فضائیہ کے تمام افسروں اور جوانوں کی شکرگزار ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں وہ ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے .

    قبل ازیں پی آئی اے کے پائلٹس کا عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے سے انکار پرسوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی،سوشل میڈیا صارفین نے پائلٹس پر تنقید کرتے ہوئے پی آئی اے کے سی ای او سے پائلٹس کو فارغ کرنے کا مطالبہ کردیا

    صارفین کا کہنا تھا کہ دو ملین روپے ماہانہ تنخواہ لینے والے مشکل وقت میں ہڑتال پر چلے جاتے ہیں،مشکل حالات میں راہ فرار اختیار کرنے والوں کے بجائے نوجوانوں کو مواقع دیئے جائیں، شاہین ایئر، اور ایئر فورس کے پائلٹس کی خدمات حاصل کی جائیں،بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں،پالپا کے تمام ممبران کے خلاف فوری کاروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے

  • جو کارکردگی دکھائے گا وہی ٹیم میں رہے گا، تحقیقاتی رپورٹ پر ہو گا مزید ایکشن، وزیراعظم کا اعلان

    جو کارکردگی دکھائے گا وہی ٹیم میں رہے گا، تحقیقاتی رپورٹ پر ہو گا مزید ایکشن، وزیراعظم کا اعلان

    جو کارکردگی دکھائے گا وہی ٹیم میں رہے گا، تحقیقاتی رپورٹ پر ہو گا مزید ایکشن، وزیراعظم کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا

    وفاقی کابینہ اجلاس میں کرونا وائرس، آٹا ، چینی بحران کے حوالہ سے رپورٹ اور اسکے بعد پیدا شدہ صورتحال ،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    وزیراعظم عمران خان نے حالیہ اقدامات پر کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ میری ہدایت پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹ جاری کی گئی، عوام سے رپورٹس پبلک کرنے کا وعدہ پورا کر دیا۔ 25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ آنے پر مزید ایکشن ہوگا، جو بھی ملوث ہوا قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

    نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی او رپنجاب کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ کابینہ میں وہی رہے گا جو کارکردگی دکھائے گا،کابینہ ہو یا میری انتظامی ٹیم ،بہتری کیلئے ہر قدام اٹھایا جائے گا۔

    قبل ازیں وفاقی کابینہ کوکرونا ریلیف ٹائیگر فورس کی تازہ ترین رپورٹ پیش کر دی گئی۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے کابینہ ارکان کو تازہ اعداد و شمار پر بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا اور فورس کو صوبائی سطح پر فوری متحرک کرنے کی ہدایت کر دی۔ ٹائیگر فورس کی لائیو اپ ڈیٹ کو کووڈ 19 کی سرکاری ویب سائٹ پر پبلک کر دیا گیا۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 8 لاکھ کے قریب پہنچ گئی، رحسٹرڈ نوجوانوں میں سب سے زیادہ تعداد طلباء اور سوشل ورکرز کی ہے، انجینئرز، اساتذہ، وکلاء اور کارپوریٹ سیکٹر سے وابستہ افراد بھی فورس میں شامل ہیں، وکلاء صحافی اور ریٹائرڈ آرمڈ فورسز سے وابسطہ افراد نے بھی رجسٹریشن میں حصہ لیا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا سیاسی ورکرز اور این جی اوز کے نوجوان بھی بڑی تعداد میں شامل ہوئے، پنجاب سے رجسٹرڈ نوجوانوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے، سندھ سے 1 لاکھ 11 ہزار، پختونخواہ سے 1 لاکھ 2 ہزار نوجوان رجسٹرڈ ہوئے، اسلام آباد سے 10 ہزار، بلوچستان سے 9 ہزار، آزاد کشمیر سے 8 ہزار نوجوان فورس کا حصہ بنے ہیں۔

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز

    آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوان مشکل وقت میں قومی جذبے کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں، نوجوانوں کو صوبائی اور ضلعی سطح پر جلد متحرک کیا جائے

  • غریب ممالک کے قرضوں کی ادائیگی میں‌ چھوٹ کےلیے کوششیں‌ جاری

    غریب ممالک کے قرضوں کی ادائیگی میں‌ چھوٹ کےلیے کوششیں‌ جاری

    غریب ممالک کے قرضوں کی ادائیگی میں‌ چھوٹ کےلیے کوششیں‌ جاری

    باغی ٹی وی ،کرونا وائرس کے باعث ترقی پذیر ممالک کے قرضوں میں آسانی دینے کے لیے متحرک ہیں. 100 سے زیادہ عالمی تنظیمیں اس سال ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی ادائیگی میں چھوٹ دینے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ان ممالک میں دنیا کی غریب ترین معیشتیں شامل ہیں جو کورونا وائرس کے اثرات سے لڑ رہی ہیں۔

    آکسفیم اور ایکشن ایڈ بین الاقوامی سمیت بڑے بڑے خیراتی ادارے قرض کی معافی کے لئے مطالبہ کررہے ہیں ، جو رواں سال 25 بلین ڈالر (20 بلین ڈالر) سے زیادہ آزاد کردیں گے۔

    انہوں نے عالمی رہنماؤں اور بڑے مرکزی بینکوں کو خط لکھ کر قرضوں سے نجات کے متعدد اقدامات پر زور دیا ہے۔

    اس دعوت کی سربراہی برطانیہ میں واقع خیراتی جوبلی ڈیبٹ مہم نے کی ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی اور تیز رفتار ترقی پذیر معیشتوں کے جی 20 گروپ کے اجلاس سے ایک دن پہلے سامنے آیا ہے۔ی ڈیبٹ کمپین کی ڈائریکٹر سارہ جین کلفٹن نے کہا ،” ترقی پذیر ممالک غیر معمولی معاشی صدمے کا شکار ہیں ، اور اسی وقت صحت کی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ”

    "آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی طرف سے مطالبہ کردہ قرضوں کی ادائیگیوں پر معطلی سے اب رقم کی بچت ہوچکی ہے ، لیکن اس کی وجہ سے وہ راستے سے نیچے جاسکتے ہیں اور اصل میں قرضوں میں اضافے کے مسئلے سے نمٹنے سے گریز کرتے ہیں۔مہم چلانے والے نجی قرض دہندگان کو ادائیگی سمیت فوری طور پر قرضوں کی ادائیگیوں کو فوری طور پر منسوخ کرنا چاہتے ہیں۔

    محترمہ کلفٹن نے مزید کہا ، "کوویڈ ۔19 کو جواب دینے کے لئے ممالک میں پیسہ استعمال کرنے کا سب سے تیز رفتار طریقہ ہے ، اور اس بات کا یقین کرنے کے لئے کہ عوام کے پیسوں سے مالدار نجی سوٹولیٹرز کے منافع کی ضمانت ضائع نہ ہو۔

  • کرونا کی سپیڈ جاری، پاکستان میں ہلاکتیں 56 ہو گئیں، مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا کی سپیڈ جاری، پاکستان میں ہلاکتیں 56 ہو گئیں، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3918 ہوگئی

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 56 ہوگئی،کورونا وائرس کے 429 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں،سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 986 ہے،پنجاب میں کرونا کے 2004 مریض ہیں،خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 500 ہے،اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 83 ہے، گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 211 ہوگئی، بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 202 ہے،آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہے،

    سندھ میں کورونا سے 18، پنجاب میں 15 افراد جاں بحق ہوئے،خیبرپختونخوا میں کورونا سے 17 اور اسلام آباد میں ایک شخص جاں بحق ہوا،گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 اور آزاد کشمیر میں ایک شخص جاں بحق ہوا،

    کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45 افراد کورونا کا شکار ہوئے، کراچی میں ایک اور فرد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گیا،کراچی میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی،

    محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 86 مزید کیسز سامنے آگئے، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 2004 تک پہنچ گئی، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد میں زائرین کے 59 مزید کیسز آگئے،پنجاب میں متاثرہ زائرین کی تعداد 726 ہوگئی،

    تبلیغی جماعت کے 3 مزید مبلغین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے میں تعداد 539 ہوگئی،لاہور میں 4 مزید کورونا کیسز کی تصدیق، تعداد 297 ہوگئی، قصور میں ایک مزید کیس، تعداد 9 ہوگئی،راولپنڈی میں 3 مزید کورونا کیسز، تعداد 61 ہوگئی، گجرانوالہ میں 7 مزید کورونا کیسز، تعداد 39 ہوگئی، بہاولنگر میں مزید 9 کیسز، تعداد 18 ہوگئی،

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

  • بلوچستان کے طبی عملے کی مدد کے لئے پاک فوج میدان میں، ڈاکٹرز فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں، آرمی چیف

    بلوچستان کے طبی عملے کی مدد کے لئے پاک فوج میدان میں، ڈاکٹرز فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں، آرمی چیف

    بلوچستان کے طبی عملے کی مدد کے لئے پاک فوج میدان میں، ڈاکٹرز فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بلوچستان کے میڈیکل سٹاف کیلئے کورونا کے حفاظتی لباس سمیت ضروری سامان بھجوا دیا گیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے طبی عملے کیلئے ضروری سامان روانہ کر دیا گیا جو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بھجوایا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن سپاہی ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں سب کو صبر کا مظاہرہ اور ثابت قدم رہنا ہو گا، ترقی یافتہ ممالک کو بھی اس وبا سے نمٹنے میں مشکلات درپیش ہیں، حکومت پاکستان تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن، نرسز اور پیرامیڈیکس سٹاف کے زیر اہتمام کوروناوائرس کی حفاظتی کٹس اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے متعدد ڈاکٹروں کو حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹروں پر تشدد بھی کیا گیا تھا

    ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے چند گھنٹے بعد گرفتار ڈاکٹروں کی رہائی کااعلان کردیاجبکہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر رحیم نے کہا کہ کوئی ڈاکٹر رہا نہیں ہوا اور ہم مطالبات تسلیم ہونے تک تھانوں سے نہیں نکلیں گے ۔ 150 سے زائد ڈاکٹرشہر کے 3تھانوں میں بند ہیں.

  • قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قیدیوں کی رہائی کے حوالہ سے سپریم کورٹ نے صوبائی ہائیکورٹس اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے دیئے

    سپریم کورٹ میں کورونا وبا کے پیش نظر قیدیوں کی رہائی کے معاملے پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کی ،سپریم کورٹ نے قیدیوں کی رہائی سے متعلق اسلام آباداورسندھ ہائیکورٹ کے احکامات کالعدم قرار دے دیئے ،سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی تجاویز منظور کرلیں،سپریم کورٹ نے دائر درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا اور رہا کئے گئے قیدیوں کو دو بارہ گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے سنگین جرائم ،نیب اور منشیات کے مقدمہ میں دی گئی ضمانتیں منسوخ کردیں۔

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    لوگ تین چار دن شکلیں دیکھیں گے پھر ایک دوسرے کو ہی کھانے لگیں گے، چیف جسٹس برہم

    دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سنگین جرم کے قیدیوں کورہاکرناکس طرح درست ہے؟ چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب کیا آپ کی تجاویز حکومتیں تسلیم کریں گی؟ عدالت عظمیٰ حکم دے گی تو سب تعمیل کریں گے، سندھ ہائیکورٹ کے آرڈر سے معلوم نہیں کون کون سے قیدی باہرآگئے ہیں،سندھ حکومت نے قیدیوں کو چھوڑا تو بعد میں واپس کیسے لائیں گے؟ وزارت انسانی حقوق حکومت کے موقف سے ہٹ کر موقف نہیں اپنا سکتی،

    جسٹس قاضی امین نے کہا کہ کورونا وبا ہو یا نہ ہو، جس کی ضمانت بنتی ہے اسے ملنی چاہیے،جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ سےسیدھا کیوں کہا جا رہا ہے کہ قیدی چھوڑ دیں،کیا ماتحت عدالتیں ضمانتیں نہیں دے رہیں، ؟ چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب اور منشیات کے قیدیوں کو بھی چھوڑ دیا، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب کے کسی ملزم کی ضمانت پر رہائی نہیں ہوسکی، حسین لوائی کو الگ حکم کے تحت ضمانت ملی،

    ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آرٹیکل 187 کا استعمال کیا،آرٹیکل 187 کا اختیارصرف سپریم کورٹ استعمال کرسکتی ہے، جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ہائیکورٹ کا حکم درست نہیں تو اسے چیلنج کیوں نہیں کیا؟ جسٹس قاضی امین نے کہا کہ کیا اسلام آباد انتظامیہ قانون پر سمجھوتا کرنا چاہتی ہے؟ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہائیکورٹ میں دائرہ اختیار کا سوال اٹھایا گیا تھا؟ ہائیکورٹ میں مقدمے کا عنوان ریاست بنام ضلعی انتظامیہ تھا، ہائیکورٹ میں ریاست کی جانب سے درخواست کس نے دی تھی؟

    ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ عدالت نے پٹیشن میں تبدیل کی،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہائیکورٹ رجسٹرارنے فون پراسلام آباد کے قیدیوں کی تفصیل مانگی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا کوئی تحریری خط یاحکم نہیں ملاتھا،چیف جسٹس نے کہا کہ دیکھیں گے آپ نے اس کیس میں کیسی معاونت کی، ہم اپنے آرڈر میں آپ کا ذکر بھی کریں گے،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تفتان،چمن،طورخم بارڈرپرقرنطینہ کیے گئے لوگوں کیلئےتمام حفاظتی اقدام کریں،ان تینوں جگہوں پر لوگوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں،بارڈرز پر ہمارے پاس پارکنگ کی جگہ تک نہیں، بارڈرز پر بے ہنگم ٹرک کھڑے ہوتے ہیں،اٹارنی جنرل صاحب کبھی آپ نے چمن بارڈر دیکھا ہے؟ میں نے چمن بارڈر دیکھا ہے وہاں کیا کیا ہوتا ہے، اٹارنی جنرل صاحب ان تینوں بارڈرز پر لوگوں کی سہولیات پر کوئی سمجھوتا نہیں کر سکتے ،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پنجاب کی رپورٹ میں نے پڑھی ہے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے ،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پنجاب میں مزید 50 قیدی کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں، کیا ان مزید 50 قیدیوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے؟،ایڈیوکیٹ جنرل نے کہا کہ پہلا کورونا پازیٹو قیدی جوسامنے آیاتھا اسکا 494 لوگوں سے رابطہ ہوا تھا،

    ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ رجسٹرار ایم آئی ٹی نے سیشن ججز کو ٹیلیفون پر ضمانت کیلئے کہا،ٹیلی فون پر انڈر ٹرائل قیدیوں کو ضمانت کی ہدایات کیسے دی جاسکتی ہیں؟جن کی ضمانت خارج ہوچکی تھی فون پر ان کو بھی ضمانت مل گئی، ایڈووکیٹ جنرل صاحب بتائیں کیا سندھ میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی ضمانتیں قانون کے مطابق ہوئیں؟ ایڈووکیٹ جنرل سندھ صاحب ، آپ کا حال بھی ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد والا ہے،ملکوں میں فیصلے لکھے ہوئے آئین کے مطابق کیے جاتے ہیں ،  عدالتوں کا کام بھی قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے، عدالتیں قانون اور حقائق سے ہٹ کر فیصلے نہیں کرسکتیں،انڈر ٹرائل قیدیوں کی ضمانتوں میں قانون اورحقائق کو نظرانداز کیا گیا،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ فون پر زبانی ضمانتیں ہوں گی تو جسے دل چاہے گا اسے چھوڑ دیں گے،اٹارنی جنرل صاحب، تفتان، چمن اور طورخم پر2 ہفتوں میں قرنطینہ بنائیں، ہر آدمی کیلئے ایک کمرہ، علیحدہ باتھ روم اور بہترین خوراک مہیا کی جائے،پارلیمنٹ کے ذریعے حکومت معاملات حل کرے، حکومت کو عوام کو اعتماد میں لینا ہوگا، ہم لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے ادویات تک باہر سے منگواتے ہیں، سب کچھ خود پیدا کرنا ہوگا، کھانے اور اناج کا بھی خود بندوبست کریں،اب وہ وقت آگیا ہے دوسرے ملک والے کچھ نہیں دیں گے،اب تو جیلوں میں بھی ماسک بنائے جا رہے ہیں، اتنی بڑی بڑی ٹیکسٹائل انڈسٹریاں ہیں، روزانہ بند کمرے میں بیٹھ کرکوئی حکومتی نمائندہ بیان جاری کردیتا ہے،اٹارنی جنرل صاحب حکومت کی معاونت کریں

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ملک بھر کی صوبائی حکومتوں نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی ہے، سندھ، بلوچستان، پنجاب و دیگر تمام صوبوں نے قیدیوں کو رہا بھی کیا ہے اس ضمن میں عدالتوں نے احکامات بھی جاری کئے تھے.

  • کیا یہی ہے تبدیلی، فرخ حبیب نے غریب شہریوں کے ساتھ کیا بڑا فراڈ،شہریوں نے کہا ایم این اے صاحب، راشن چاہئے تو ہم دینے کو ہیں تیار

    کیا یہی ہے تبدیلی، فرخ حبیب نے غریب شہریوں کے ساتھ کیا بڑا فراڈ،شہریوں نے کہا ایم این اے صاحب، راشن چاہئے تو ہم دینے کو ہیں تیار

    کیا یہی ہے تبدیلی، فرخ حبیب نے غریب شہریوں کے ساتھ کیا بڑا فراڈ،شہریوں نے کہا ایم این اے صاحب، راشن چاہئے تو ہم دینے کو ہیں تیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تبدیلی تو فیصل آباد میں آ گئی،تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کرونا وائرس کی وجہ سے متاثر غریب شہریوں کے ساتھ فراڈ کرنا شروع کر دیا، فرخ حبیب کے پاس راشن اور امداد کے لئے جانے والے افراد کو وہ علاقہ کی ایک خاتون میمونہ ریاض کے پاس بھیجنے لگے جس پر خاتون نے فرخ حبیب سے کہا ہے کہ وہ اگر شہریوں کی امداد نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دیں

    خاتون کا ویڈیو پیٍغام سامنے آیا ہے جس میں وہ کہتی ہیں کہ ہر آدھے منٹ کے بعد میرا فون بج رہا ہوتا ہے کہ فرخ حبیب نے نمبر دیا ہے راشن لینا ہے، میرے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہیں، نہ ہی مجھے کوئی فنڈ ملا ہے،فرخ نے نہ تو سامان بھیجا ہے، اور نہ ہی کچھ بتایا ہے، آٹھ ہزار لوگوں کی لسٹ موجود ہے، 500 لوگوں کو راشن اپنی جیب سے دیا ہے ، ساڑھے سات ہزار لوگوں کی لسٹ میرے پاس موجود ہے

    خاتون کا کہنا تھا کہ فرخ صاحب میری طرف بندے مت بھیجییں ایم این اے آپ ہیں، نہ میں ایم این اے ہوں نہ میں ایم پی اے ہوں،سرکاری کھاتے آپ کے پاس ہیں، میں اپنی جیب سے کر رہی ہوں،میں اتنا کروں گی جتنا کر سکتی ہوں آپ میرا فون نمبر ہر کسی کو مت دیں اگر آپ ایسا کریں گے تو میں بھی آپ کا نمبر لکھ کر دے دوں‌ گی، اگرآپ ایسا نہیں کر سکتے لوگوں کی مدد نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دیں، میں سب کچھ کر لوں گی.

    فیصل آباد میں شہریوں کی امداد کے حوالہ سے فرخ حبیب کے حوالہ سے شہریوں کی متعدد شکایات سامنے آئی ہیں کہ جب وہ راشن لینے یا امداد کے لئے جاتے ہیں تو فرخ حبیب امداد کی بجائے کسی اور کا نمبر دے دیتے ہیں.

    الیکشن سے قبل فرخ حبیب کے پاس اپنی موٹر سائیکل تک نہ تھی اور ابھی نئی لینڈ کروزرز گاڑیاں ان کے پا س ہیں،عوام کا کہنا ہے کہ فرخ حبیب ان کے حلقے کے ایم این اے ہیں لیکن جب انہیں کسی مسئلے کے لئے فون کرتے ہیں تو وہ فون ہی نہیں سنتے،فرخ حبیب کرونا وائرس سے آگاہی کے لئے عوام کو بلا کر تقریر تو جھاڑ لیتے ہیں لیکن ابھی تک انہون نے کسی کی مدد نہیں کی.

    دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی فرخ حبیب پر شدید تنقید کی جار ہی ہے، ایک شہری کا کہنا ہے کہ السلام عليكم فرخ حبیب صاحب ،امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے وہ کیا ہے نا اچانک لاک ڈاؤن کی وجہ سے آپ تو گھر باہر نہیں نکل پا رہے ہوں گے ،تو ہم اہل محلہ نے پانچ پانچ روپے جمع کر کے کچھ راشن خریدا ہے آپ کے لئے ،بتائیں آپ خود لینے آئیں گے یا ہم پہنچا دیں آپ کے گھر؟؟

    فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہہ رکھا ہے کہ فیصل آباد میں حلقہ کا پبلک آفس لاک ڈاؤن کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کی پیروی کرتے ہوئے 14 اپریل 2020 تک بند ہے ۔ لہذا میں خود، نبیل بھائی اور آفس کا عملہ بذریعہ ٹیلفون پبلک کیساتھ رابطہ میں ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے نمبر بھی دیئے ہیں، فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ میرا ذاتی نمبر 03218181400 ،میاں نبیل 03053333876 ،عبد الحسیب 03063333876 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے لیکن جب باغی ٹی وی نے فرخ حبیب کے نمر پر کال کی تو کال ریسیو ہی نہ ہوئی.

    واضح رہے کہ فرخ حبیب حلقہ این اے 108 سے فیصل آباد کے رکن قومی اسمبلی ہیں،پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس میں بھی پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں فرخ حبیب پیش ہوتے ہیں.