Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • دنیا میں جہاں بھی پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں ،جلد پاکستان لایا جائے ، وہ بہت پریشان ہیں،مجھ سے یہ پریشانی نہیں دیکھی جاتی ،وزیراعظم

    دنیا میں جہاں بھی پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں ،جلد پاکستان لایا جائے ، وہ بہت پریشان ہیں،مجھ سے یہ پریشانی نہیں دیکھی جاتی ،وزیراعظم

    اسلام آباد : دنیا میں جہاں بھی پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں ،جلد پاکستان لایا جائے ، وہ بہت پریشان ہیں،مجھ سے یہ پریشانی نہیں دیکھی جاتی ،وزیراعظم کا حکم آگیا ، اطلاعات کےمطابق حکومت کا بیرون ممالک میں پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کو ملک واپس لانے کا اعلان کرکے پریشان حال پاکستانیوں کوسکون پہنچا دیا

    باغی ٹی وی کےمطابق ترجمان پی آئی اے معید یوسف کا کہنا ہے کہ دو ہزار کے قریب مسافرمنصوبے کے تحت پاکستان آئیں گے، 3 اپریل سے 11 تک پی آئی اے کے ذریعے 17پروازیں اڑیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر خاص معید یوسف نے اعلان کیا ہے کہ اگلے چند روز کے دوران بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کو ملک واپس لائیں گے۔

    بدھ کے روز وفاقی وزراء کے ہمراہ کی گئی پریس کانفرنس میں ترجمان پی آئی اے معید یوسف نے بتایا کہ دوہزارکےقریب مسافرمنصوبےکے تحت پاکستان آئیں گے۔ اس سلسلے میں 3اپریل سے11تک پی آئی اے کےذریعے17پروازیں اڑیں گی۔ ترکی،باکو،کوالالمپور، برطانیہ،کینیڈا کیلئےخصوصی پروازیں جائیں گی۔

    ترجمان پی آئی اے معید یوسف نے کہا ہے کہ ‏پہلےمرحلے میں کینیڈا اور برطانیہ کیلئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے پروازیں چلائی جائیں گی، ‏فلائٹ آپریشن بندش کے دوران متاثرہ مسافروں کو ترجیح دی جائے گی، ‏ٹورنٹو کے لئے فلائٹ آپریشن 3 اپریل سے بحال ہو گا،

    ترجمان پی آئی اے معید یوسف نے کہا ہے ‏تمام پروازیں واپس صرف اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گی ‏پروازیں اترنے کے بعد لاؤ نج میں تمام مسافروں کا ٹیسٹ کیا جائے گا، ‏ملک بھر میں ہر قسم کی علاقائی پروازیں 11 اپریل رات 12بجے تک منسوخ رہیں گی ،‏حکومت پاکستان نے ڈومیسٹک پروازوں کو منسوخ کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی

  • کرونا امیر غریب نہیں دیکھتا،ہمارے پاس ایمان کی بڑی قوت ہے، ڈیم فنڈز کے خرچ بارے وزیراعظم نے کیا بڑا اعلان

    کرونا امیر غریب نہیں دیکھتا،ہمارے پاس ایمان کی بڑی قوت ہے، ڈیم فنڈز کے خرچ بارے وزیراعظم نے کیا بڑا اعلان

    کرونا امیر غریب نہیں دیکھتا،ہمارے پاس ایمان کی بڑی قوت ہے، ڈیم فنڈز کے خرچ بارے وزیراعظم نے کیا بڑا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈ کے پیسے محفوظ ہیں،کرونا کسی کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایمان کی بہت بڑی قوت ہے، دیکھنا ہے کہ کورونا کیخلاف جنگ کتناعرصہ جاری رہتی ہے، ہم سب نے مل کر کورونا کا مقابلہ کرناہے، کورونا امیر اورغریب میں فرق نہیں کرتا، کسی کوبھی نشانہ بناسکتاہے.جتنے مشکل حالات ہوں گے، میری توجہ ان بے سہارا لوگوں کے لئے تیز رفتار سے بڑھے گی

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کوگھروں میں رکھنا ہےتوکھانا بھی دینا ہوگا، احساس پروگرام کے ڈیٹاکے ذریعے لوگوں کوکیش ٹرانسفرکریں گے، ہمارے پاس ایک کروڑ20 لاکھ خاندان رجسٹرڈ ہیں، کورونا ٹائیگرفورس یونین کونسل میں مستحقین کا پتا لگائے گی. لاک ڈاؤن کی وجہ سے 8 سے10کروڑ لوگ بری طرح متاثرہوں گے، ہم نےفیصلہ کیا ہے150 ارب روپے لوگوں کو کیش ٹرانسفر کریں

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ امریکا، اٹلی اوراسپین میں حالات بہت خراب ہیں، حکومت تنہا نہیں، پوری قوم سے مل کر کورونا کوشکست دیں گے، معاشی مشکلات کے باوجود ملکی تاریخ کاسب سےبڑاپیکج 8ارب ڈالردیا، میں پہلےبھی فنڈریزنگ کرسکتاتھا لیکن ہم نےتیاری کی، فنڈ ان پرخرچ ہوگا جو کورونا وائرس کی وجہ سے بےروزگار ہوگئےہیں، پیسہ ان لوگوں پرخرچ ہوگاجو رجسٹرڈنہیں ہیں، امریکا اور یورپ میں مزدور رجسٹرڈہیں ان کی سوشل سیکیورٹی ہے لیکن پاکستان میں80فیصد مزدور رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم فنڈزکے پیسے محفوظ ہیں ،ڈیم فنڈزکے پیسے سابق چیف جسٹس نے اکٹھے کیے،کوئی استعمال نہیں کرسکتا، قوم کو ڈیمز کی بھی بہت ضرورت ہے،ڈیم فنڈز کورونا کے خلاف استعمال کرنے کا ابھی سوچا نہیں،امیر لوگوں کو لاک ڈاون کیوجہ سے پریشانی نہیں، غریب لوگ اس مشکل کا شکار ہیں۔ مشکل وقت جب ملک پر آتا ہے تو قوم متحد ہوکر اسکا مقابلہ کرتی ہے۔ عام لوگوں کو گھروں میں رکھیں گے تو انکو راشن بھی دینا پڑے گا،

    کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

    تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

    تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

    تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہم نے 8ارب ڈالر کا مشکل سے پیکج دیا ہے، ہمارے پاس کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے وسائل نہیں ہیں،لوگوں میں ایمان کی قوت بڑی قربانیاں دیتی ہے،ہماری دنیا کے اندر دوسرے نمبر پر نوجوان آبادی ہے،نوجوان بہت بڑی طاقت ہیں،اگر ان کا صحیح استعمال کر سکیں،پاکستان 5 ممالک میں شامل ہے جہاں سب سے زیادہ خیرات دی جاتی ہے۔

  • کرونا ریلیف فنڈ، وزیراعظم نے شہریوں سے کی بڑی اپیل

    کرونا ریلیف فنڈ، وزیراعظم نے شہریوں سے کی بڑی اپیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ہر شہری کرونا ریلیف فنڈ میں حصہ لے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وباء کیخلاف قومی مدافعت میں معاونت کیلئے "وزیراعظم کا کرونا ریلیف فنڈ-2020” قائم کردیا گیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ سب اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال ممکن ہوسکے جنہیں بندشوں (لاک ڈاؤن) نے افلاس کے کنارے لاکھڑا کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے قابل ٹیکس عطیات نیشنل بنک آف پاکستان کی کراچی میں قائم مرکزی شاخ میں موجود اکاؤنٹ نمبر: "786 786 4162” پر بجھوائیں۔ اکاؤنٹ کی مکمل تفصیلات اور عطیات کی منتقلی کے حوالے سے ہدایات درج ذیل لنک پر دستیاب ہیں؛

    وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے حوالہ سے ایپ کا لنک بھی ٹویٹر پر شیئر کیا ہے اور کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ نوجوان کرونا کے خلاف کردار ادا کریں اور ٹائیگر فورس میں شمولیت اختیار کریں

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا وزرا دفاتر کے علاوہ اپنے حلقوں میں ریلیف آپریشن کی نگرانی کریں۔ وزرا مخیر حضرات کے ساتھ مل کر غریبوں کی مدد کا نظام تشکیل دیں، وزرا اور ارکان اسمبلی غریب طبقہ تک راشن کی رسائی ممکن بنائیں۔ موجودہ صورتحال میں عوام الناس کو ہر پہلو سے مکمل طور پر باخبر رکھا جائے تاکہ کسی بھی معاملے پر کوئی غلط فہمی یا ابہام کی صورتحال نہ پیدا ہو۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، سیاسی قیادت اور رضا کاروں کے مربوط نیٹ ورک کے قیام کا مقصد ملک کے طول و عرض میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ وزیرِ اعظم نے زور دے کر کہا کہ ریلیف کی فراہمی مکمل میرٹ پر یقینی بنائی جائے گی اور اس ضمن میں کسی قسم کی تفریق یا امتیازی سلوک کی شکایت برداشت نہیں جائے گی۔

    پاکستان پر اللہ کا خاص کرم ، کرونا کس حد تک جائے گا؟ کب تک واضح ہو گا؟ وزیراعظم بول پڑے

  • پنجاب میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، رائیونڈ تبلیغی مرکز میں کتنے مزید مریض سامنے آ گئے

    پنجاب میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، رائیونڈ تبلیغی مرکز میں کتنے مزید مریض سامنے آ گئے

    پنجاب میں کرونا کے مریضوں میں اضافہ، رائیونڈ تبلیغی مرکز میں کتنے مزید مریض سامنے آ گئے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 32 مریض سامنے آ گئے

    پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 740 ہو گئی ہے، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں مزید 5 کیسز رپورٹ ہوئے جس سے لاہور میں مریضوں کی تعداد 159 ہو گئی، رائیونڈ میں کرونا کے 7 کیسز سامنے آئے جس کے بعد رائیونڈ میں مریضوں کی تعداد 41 ہو گئی، گجرات میں مریضوں کی تعداد مین اضافہ ہو گیا، اب گجرات میں مریضوں کی تعداد 86 ہے

    کرونا وائرس سے ملک بھر میں 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ، سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں 9 ہوئی ہیں، سندھ میں 8، کے پی میں 6، گلگت میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے،پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، سندھ، کے پی، بلوچستان، پنجاب میں مارکیٹس، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہیں، ریلوے سروس کو بھی تا حکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے، فضائی سروس بھی معطل ہے،

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے صوبہ بھر میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کے اوقات کار آج سے صبح 9 سے شام 5 بجے تک مقرر کر دیئے۔ احکامات کے مطابق صوبہ بھر میں کریانہ، سبزی کی دکانیں او رجنرل سٹورز وغیرہ شام 5 بجے بند ہوجائیں گے، میڈیکل سٹور اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا

    خیبر پختونخوا حکومت نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اقدامات مزید سخت کر دئیے ہیں۔ محکمہ ریلیف وآبادکاری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق علمائے کرام سے مشاورت کے بعد مساجد میں نمازیوں کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق اب صرف انتظامی کمیٹی پر مشتمل پانچ افراد باجماعت نماز ادا کر سکیں گے تاہم عام لوگ مساجد کے بجائے اپنے گھروں نماز ادا کریں گے.

    اس سے قبل پنجاب ، بلوچستان اور سندھ میں مساجد کے حوالہ سے یہ فیصلے ہو چکے تھے کہ ایک مسجد میں تین سے پانچ نمازی نماز ادا کریں گے.

  • جیلیں خالی کرنے سے کیا کرونا ختم ہو گا؟ ایسا نہیں ہو سکتا کوئی خود کوبادشاہ سمجھ کر حکم جاری کرے، سپریم کورٹ

    جیلیں خالی کرنے سے کیا کرونا ختم ہو گا؟ ایسا نہیں ہو سکتا کوئی خود کوبادشاہ سمجھ کر حکم جاری کرے، سپریم کورٹ

    جیلیں خالی کرنے سے کیا کرونا ختم ہو گا؟ ایسا نہیں ہو سکتا کوئی خود کوبادشاہ سمجھ کر حکم جاری کرے، سپریم کورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کے کیس پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربینچ نے سماعت کی، چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور دیگر ہائی کورٹس نے قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا،

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹس کو خط لکھا تھا جس پر آئی جی جیل خانہ جات کی رپورٹس آئی ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے وہ قانون کے مطابق نہیں ہے،سندھ ہائی کورٹ نے بھی یہی کیا اور قیدیوں کو ضمانت پر ریائی کا حکم دے دیا،قانون پورے ملک کے لیے ایک ہے ہمیں ادھر قانون نافذ کرنا ہے،کس قانون کے تحت انڈر ٹرائل قیدیوں کو بری کیا گیا،

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ انڈر ٹرائل قیدیوں کی رہائی سے متعلق ایک عبوری حکمنامہ ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ عبوری حکم نامے کو اس معاملے میں نہیں دیکھیں گے، یہ کیا بات ہوئی قیدی ایک دن کہیں گزارتے ہیں دوسرا کہیں اور تیسرا کہیں،پولیس اتنی مشکل سے ملزمان کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالتی ہے،

    عدالت نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کے ملزموں کو بھی رہا کر دیا گیا جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں سندھ کے بارے میں تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، جسٹس قاضی امین نے کہا کہ کیا جیلیں خالی کرنے سے کرونا ختم ہو جائے گا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگر جیلوں میں کرونا پھیلا تو الزام سپریم کورٹ پر آئے گا،چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے قانون کو دیکھنا ہے، کسی الزام کی پرواہ نہیں،ایسا نہیں ہو سکتا کوئی خود کوبادشاہ سمجھ کر حکم جاری کرے،

    چیف جسٹس نے کہا ملزمان کو پکڑنا پہلےہی ملک میں مشکل کام ہے،ملک میں جو بھی کام کرنا ہےقانون کےمطابق کرنا ہوگا،پولیس کورونا کی ایمرجنسی میں مصروف ہے،سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ہدایت پر کئیں ملزمان کو چھوڑا گیا، کس کس کو چھوڑا گیا نہیں معلوم،ایسے لوگوں کو رہا کرنا ہے تو جیلوں کا سسٹم بند کر دیں، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے چار سطروں کی مبہم پریس ریلیز جاری کی،

    چیف جسٹس نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو روز پیسہ کمانے کا چسکا لگا ہوتا ہے،کرپشن کی بھوک رزق کی بھوک سے زیادہ ہوتی ہے،کرپشن کرنے والے کو موقع نہیں ملے گا تو وہ دیگر جرائم ہی کرے گا، کورونامریض کی چیکنگ کے نام پر ڈاکو گھروں کا صفایا کر رہے ہیں،ڈیفنس میں رات کو 3بجے ڈاکو کورونا مریض کے نام پر آتے ہیں،کراچی میں ڈیفنس کا علاقہ ڈاکووَں کے کنٹرول میں ہے،کراچی میں ملزمان کی ضمانت ہوتے ہی ڈکیتیاں شروع ہو گئی ہیں

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ملک بھر کی صوبائی حکومتوں نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی ہے، سندھ، بلوچستان، پنجاب و دیگر تمام صوبوں نے قیدیوں کو رہا بھی کیا ہے اس ضمن میں عدالتوں نے احکامات بھی جاری کئے تھے.

    قبل ازیں کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر ہونے والی درخواست پر پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کردیا۔وائس چئیرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید قلب حسن سمیت دیگر ممبران کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے

    پاکستان بار اور سپریم کورٹ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ وقت کی ضرورت کے مطابق ہے۔ دیگر اعلیٰ عدالتوں کو بھی کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کی رہائی سے متعلق فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

    مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چند ممالک میں سے ہے جہاں زیر تفتیش ملزمان بھی جیلوں میں ہیں جس سے جیلوں میں رش بڑھ گیا ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ درخواست سنتے وقت موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھے گی اور سپریم کورٹ کا فیصلہ انسانی حقوق سے متعلق نظام عدل کو مزید واضح کرے گا

  • پاکستان پر اللہ کا خاص کرم ، کرونا کس حد تک جائے گا؟  کب تک واضح ہو گا؟ وزیراعظم بول پڑے

    پاکستان پر اللہ کا خاص کرم ، کرونا کس حد تک جائے گا؟ کب تک واضح ہو گا؟ وزیراعظم بول پڑے

    پاکستان پر اللہ کا خاص کرم ، کرونا کس حد تک جائے گا؟ کب تک واضح ہو گا؟ وزیراعظم بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کا معیار 1970 تک بہتر تھا بدقسمتی سے ہمارے پاس طبی آلات نہیں

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل اسٹاف یقین دہانی کراناچاہتا ہوں،15جنوری سے کورونا وائرس کے خلاف تیاری کررہے تھے،جانتے تھے کورونا وائرس کے خلاف طبی عملہ فرنٹ لائن پر ہے،70سال سے صحت کے شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی،کورونا کے باعث پوری دنیا میں حفاظتی سامان کی طلب بڑھ گئی،چین نے ہمیں حفاظتی سامان اورسہولیات دینے میں مدد کی، کوشش ہے ایمرجنسی اور آئی سی یو کے عملے کو سب سے پہلے حفاظتی سامان دیں،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ہیلتھ ورکر کے لئے جو کرونا کے لئے کام کر سکیں ان کے لئے ویزے کھول دیئے ہیں ہم پاکستان میں طبی عملے کو سپورٹ کریں گے، ڈاکٹرز اور نرسز کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم آپ کو سہولیات دیں گے، کرونا کی حد کہاں تک بڑھے گی ایک ہفتے تک واضح ہو جائے گا، اللہ کا خاص کرم ہے ہمارے ملک پر ،یہاں دنیا کی نسبت ہلاکتوں کی تعداد کم ہے، ایک ہفتے تک اندازہ ہو جائے گا، میں گارنٹی دیتا ہوں کہ حکومت طبی عملے کے ساتھ ہے

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کنٹونمنٹ جنرل اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی ان کے ہمراہ تھے.

  • کرونا وائرس، پاکستان میں مریضوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟

    کرونا وائرس، پاکستان میں مریضوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟

    کرونا وائرس، پاکستان میں مریضوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، مریضوں کی تعداد 2039 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے

    کرونا وائرس کے سندھ میں 676 مریض، پنجاب میں 708، خیبرپختونخوا میں 253، گلگت بلتستان میں 184 مریض ہیں، بلوچستان میں کرونا وائرس کے 158، اسلام آباد میں 54، آزاد کشمیر میں 6 مریض ہیں،

    کرونا وائرس سے ملک بھر میں 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ، سب سے زیادہ ہلاکتیں پنجاب میں 9 ہوئی ہیں، سندھ میں 8، کے پی میں 6، گلگت میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے،پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔

    پنجاب میں گزشتہ روز مزید 57 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 708 ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈیرہ غازی خان زائرین، ملتان، رائے ونڈ اور فیصل آباد قرنطینہ میں 337 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔ لاہور میں 154، گجرات 72، راولپنڈی 45، جہلم 28، ننکانہ 13، گوجرانوالہ 12، فیصل آباد 9، حافظ آباد اور ڈی جی خان 5، 5، منڈی بہاؤالدین 4، رحیم یار خان، بہاولنگر اور میانوالی 3، 3 جب کہ نارووال، لودھراں، ملتان، وہاڑی اور سرگودھا میں 2، 2 کیس ہیں۔ اس کے علاوہ اٹک، خوشاب، بہاولپور، قصور اور لیہ میں ایک ایک کیس ہیں۔

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، سندھ، کے پی، بلوچستان، پنجاب میں مارکیٹس، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہیں، ریلوے سروس کو بھی تا حکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے، فضائی سروس بھی معطل ہے،

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے صوبہ بھر میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کے اوقات کار آج سے صبح 9 سے شام 5 بجے تک مقرر کر دیئے۔ احکامات کے مطابق صوبہ بھر میں کریانہ، سبزی کی دکانیں او رجنرل سٹورز وغیرہ شام 5 بجے بند ہوجائیں گے، میڈیکل سٹور اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا

    خیبر پختونخوا حکومت نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اقدامات مزید سخت کر دئیے ہیں۔ محکمہ ریلیف وآبادکاری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق علمائے کرام سے مشاورت کے بعد مساجد میں نمازیوں کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق اب صرف انتظامی کمیٹی پر مشتمل پانچ افراد باجماعت نماز ادا کر سکیں گے تاہم عام لوگ مساجد کے بجائے اپنے گھروں نماز ادا کریں گے.

    اس سے قبل پنجاب ، بلوچستان اور سندھ میں مساجد کے حوالہ سے یہ فیصلے ہو چکے تھے کہ ایک مسجد میں تین سے پانچ نمازی نماز ادا کریں گے.

  • دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتیں 42 ہزار سے زائد ہو گئیں

    دنیا بھر میں کرونا سے ہلاکتیں 42 ہزار سے زائد ہو گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاریاں جاری ہیں کرونا دنیا کے 2 سو ممالک میں پھیل چکا، کرونا سے ہلاکتیں 42 ہزار 156 ہو گئی ہیں.

    اٹلی میں کورونا سے 12 ہزار 428 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 5792 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ اسپین میں کورونا سے 8 ہزار چار سو چونسٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ جرمنی میں کورونا سے 775 افراد ہلاک ہو چکے ہیں فرانس میں 3523،، ایران میں 2898 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چین میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار تین سو پانچ ہے۔

    امریکا میں کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹوں میں 865 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکا میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار آٹھ سو نوے ہو گئی۔ ایک لاکھ اٹھاسی ہزار 878 کرونا کے مریض امریکہ میں‌ہیں.

    نیدرلینڈ میں بھی تیزی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 175افراد 24گھنٹے میں موت کی نیند سو چکے ہیں۔نیدرلینڈ میں مزید 845افراد میں وائرس کی تصدیق سے ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12ہزار 595 ہو چکی ہے جبکہ وائرس سے نیدرلینڈز میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے

    روس میں کورونا وائرس کے ایک ہی دن میں نئے 500 کیسز سامنے آنے کے بعد دارالحکومت ماسکو سمیت کئی علاقوں میں لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی جب کہ وبا سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد کے لیے سزا بھی متعین کردی گئی۔روس میں 31 مارچ تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2337 تک جا پہنچی تھی جب کہ وہاں 17 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔

    فلپائن میں بھی مزید کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور ملک میں ایک دن میں وائرس سے سب سے زیادہ اموات اور کیس رپورٹ ہوئے۔منگل کو فلپائن میں مزید 10افراد وائرس سے ہلاک ہوئے جس سے ملک میں مرنے والوں کی تعداد 88ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ مزید 538افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2ہزار 84ہو گئی ہے۔

    اسی طرح انڈونیشیا میں بھی مزید 14افراد کی ہلاکت کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 136ہو گئی ہے۔انڈونیشیا میں مزید 114نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 528 تک پہنچ گئی ہے۔

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    تھائی لینڈ میں بھی مزید 127کیسز کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملک میں مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 651 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 10افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • کرونا کی ساخت کا پتا لگا لیا،بہت جلد ویکسین بنا لیں‌ گے ،شہد، پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بہت مفید ہے: ڈاکٹرعطاء الرحمان

    کرونا کی ساخت کا پتا لگا لیا،بہت جلد ویکسین بنا لیں‌ گے ،شہد، پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بہت مفید ہے: ڈاکٹرعطاء الرحمان

    لاہور:کورونا کی ساخت کا پتا لگا لیا، ویکسین بنانے میں مدد ملے گی،شہد، پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بہت مفید ہے: ڈاکٹرعطاء الرحمان،اطلاعات کےمطابق معروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے کورونا وائرس کی ساخت کا پتا لگا لیا ہے۔ وائرس کی ساخت سے ویکسین بنانے میں مدد ملے گی۔

    ڈاکٹر عطاء الرحمان ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کا ایک حد تک فائدہ ہے۔ دس سے گیارہ کروڑ لوگوں کو کھانا پہنچانا آسان کام نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پر موسمیاتی تبدیلیاں اثر انداز ہو سکتی ہیں۔ دوسری جانب طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ مہلک وائرس سے نمٹنے کیلئے جسم میں اینٹی باڈیز اور سفید خلیات کا ہونا ضروری ہے۔ کورونا سے مضبوط قوت مدافعت والا شخص ہی بچ سکتا ہے۔ شہد، پھلوں اور سبزیوں کے استعمال بہت مفید ہے۔انہوں نے کہا کہ شہد کے استعمال سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں جوہم تصوربھی نہیں کرسکتے

    اس سے قبل ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں ہونے والی تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں پائے جانے والے کروسومز چین سے مختلف نکلے ہیں۔ ان کروموسومز کی شدت چینی وائرس میں موجود کروموسومز جتنی خطرناک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیق جمیل الرحمن سینٹر فار جینومکس ریسرچ کراچی میں کی گئی ہے جبکہ یہ سینٹر کراچی یونیورسٹی کے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈبیالوجیکل سینٹر کاحصہ ہے۔

    ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ دوا کی تیاری میں اربوں ڈالر اور کئی سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کمیٹی موجود دوائیوں کا جائزہ لے گی۔ موجود دوائیوں کا کورونا پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی کا اجلاس اسی ہفتے بلایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کورونا وائرس کے حوالے سے اہم سوالات کے جوابات کے لیے معروف سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمن کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔

    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ڈاکٹر عطاء الرحمان کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جو کورونا ویکسین اور اس سے متعلق دیگر امور پر ریسرچ کرے گی اور عالمی سطح پر ریسرچ اداروں کی معاونت بھی حاصل کرے گی۔

  • پاکستان میں کرونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد26 اور مریضوں کی تعداد 2033 ہوگئی،حکومت کرونا کوختم کرنےکے لیے پرعزم

    پاکستان میں کرونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد26 اور مریضوں کی تعداد 2033 ہوگئی،حکومت کرونا کوختم کرنےکے لیے پرعزم

    اسلام آباد :کورونا سے مزید 3 اموات، پاکستان میں ہلاکتیں 26 اور مریضوں کی تعداد 2033 ہوگئی،کورونا وائرس سے مزید 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد مہلک وائرس سے پاکستان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26 ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2033 تک جاپہنچی ہے۔

     

     

     

    اطلاعات کےمطابق سندھ میں 2 اور خیبرپختونخوا میں مزید ایک شخص کورونا وائرس سے وفات پا گیا، پاکستان بھر سے کورونا کے مزید 252 کیسز سامنے آگئے،منگل کو تین میں سے دو ہلاکت سندھ جبکہ ایک خیبر پختونخوا میں ہوئی۔ صوبہ سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں مہلک وائرس سے مزید 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

     

     

     

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 74 اور 70 سالہ شہری کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں، 74 سالہ شہری دمے اور شوگر کا مریض تھا جس کا 26 مارچ کو ٹیسٹ کیا گیا تھا جو مثبت آیا تھا اور آج دوران علاج وہ چل بسا۔

     

     

     

     

    شہر میں دوسری ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا کراچی کا 70 سالہ رہائشی بھی مختلف بیماریوں میں مبتلا تھا جس میں انتقال کے بعد ٹیسٹ رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔آج ہونے والی ہلاکتوں کے بعد سندھ میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے اور اب تک صوبے میں ہونے والی تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔

     

     

    منگل کو خیبرپختونخوا میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی تصدیق صوبائی حکومت کے فوکل پرسن نے کی۔فوکل پرسن کے مطابق ایک ہفتے قبل انتقال کر جانے والے شخص کی رپورٹ گزشتہ روز موصول ہوئی جس میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔اس ہلاکت کے بعد مہلک وائرس خیبرپختونخوا میں اب تک 6 زندگیاں نگل چکا ہے جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتیں 26 ہوگئی ہیں۔

     

     

     

     

    پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتو ں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 9 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 8 اور خیبرپختونخوا میں 6 افراد وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔

    پاکستان میں آج کے کیسز کی صورتحال
    پاکستان میں آج بروز منگل اب تک کورونا وائرس کے 252 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے سندھ میں 110، پنجاب 57، گلگت میں 36، خیبرپختونخوا میں 32، بلوچستان میں 10 اور اسلام آباد میں 7 کیسز سامنے آئے ہیں۔
    نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2033 تک جاپہنچی ہے۔

    پنجاب
    پنجاب میں منگل کو مزید 57 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 708 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈیرہ غازی خان زائرین، ملتان، رائے ونڈ اور فیصل آباد قرنطینہ میں 337 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔

     

     

    ترجمان کے مطابق لاہور میں 154، گجرات 72، راولپنڈی 45، جہلم 28، ننکانہ 13، گوجرانوالہ 12، فیصل آباد 9، حافظ آباد اور ڈی جی خان 5، 5، منڈی بہاوالدین 4، رحیم یار خان، بہاولنگر اور میانوالی 3، 3 جب کہ نارووال، لودھراں، ملتان، وہاڑی اور سرگودھا میں 2،2 کیس ہیں۔اس کے علاوہ اٹک، خوشاب، بہاولپور، قصور اور لیہ میں ایک ایک کیسز ہیں۔

    گزشتہ روز پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوئے جس کےبعد صوبے میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی۔پنجاب میں اب تک ہونے والی ہلاکتوں میں سے لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جب کہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔خیال رہے کہ صوبے میں اب تک 5 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

    سندھ
    سندھ میں آج کورونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔صوبائی وزیر صحت کے مطابق آج صوبے میں 110 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 676 ہوگئی ہے۔

    کراچی میں مریضوں کی تعداد 274، حیدر آباد میں 128 جبکہ دادو اور جیکب آباد میں ایک ایک کیس ہے۔محکمہ صحت کے مطابق سکھر قرنطینہ میں 265 اور لاڑکانہ قرنطینہ میں 7 کیسز مثبت ہیں۔محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ صوبے میں اب تک 51 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    خیبرپختونخوا
    آج بروز منگل خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس ایک ہلاکت بھی رپورٹ ہوئی ہے جس کےبعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔صوبائی حکومت کے فوکل پرسن نے صوبے میں اموات کی تعداد 6 ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہفتے قبل انتقال کر جانے والے شخص کی رپورٹ گزشتہ روز موصول ہوئی جس میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

    دوسری جانب صوبے میں 32 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 253 تک جاپہنچی ہے۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور اور کوہاٹ میں 10، 10، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3، مردان، کرم، ہری پور اور باجوڑ میں ایک ایک مریض میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔

     

    اس کے علاوہ ایران سے واپس ڈی آئی خان آنے والے زائرین میں مزید 4 اور کرم میں ایک شخص میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔واضح رہےکہ کے پی میں اب تک مہلک وائرس کے 2 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

    بلوچستان
    بلوچستان میں آج بروز منگل کورونا وائرس کے مزید 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی حکومت کے ترجمان کی جانب سے کی گئی ہے۔صوبے میں کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 154 ہوگئی ہے۔

     

    اب تک کل 1854 افراد کے ٹیسٹ کیئے گئے ہیں۔ جن میں 138 ذائرین اور 16 لوکل شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ شیخ زاید اسپتال سے کورونا کے 17 مریض مکمل صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔اس قبل بھی بلوچستان میں کورونا وائرس کے 2 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    گلگت بلتستان
    گلگت بلتستان میں آج مزید 36 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی تعداد 178 ہوگئی ہے۔مشیر اطلاعات شمس میر نے پہلے بتایا کہ 24 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 16 افراد کا تعلق ضلع نگر اور 8 کا تعلق اسکردو سے ہے۔تاہم بعد میں ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے مزید 12 کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد مجموعی تعداد 178 ہوگئی۔

    گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں سے ایک وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ہیں جب کہ ایک کا تعلق محکمہ صحت سے تھا۔گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اسلام آباد
    سرکاری پورٹل کے مطابق آج اسلام آباد میں کورونا وائرس کے اب تک 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مجموعی تعداد 58 ہوگئی ہے۔

    آزاد کشمیر
    آزاد کشمیر میں اتوار کے بعد سے تاحال کورونا وائرس کا اب تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا البتہ اتوار کو 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔آزادکشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے مزید 4 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آزادکشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

    ڈاکٹر نجیب نقی کا کہنا تھا کہ دو مریضوں کا تعلق بھمبر اور دو کا میرپور سے ہے، میرپور میں بیرون ملک سے آئے متاثرہ شخص کے والدین میں بھی کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔وزیر صحت آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ چاروں مریضوں کے علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔