Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ان شاء اللہ ایمان اور نوجوانوں کی طاقت سے کورونا کو شکست دیں‌گے.وزیر اعظم

    ان شاء اللہ ایمان اور نوجوانوں کی طاقت سے کورونا کو شکست دیں‌گے.وزیر اعظم

    ان شاء اللہ ایمان اور نوجوانوں کی طاقت سے کورونا کو شکست دیں‌گے.وزیر اعظم

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ٹائیگر فورس بنانے اور ریلیف فنڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔انہوں نےکہا کہ ہم ان شاء اللہ ایمان اور نوجوانوں کی طاقت سے اس وبا کیخلاف جنگ جیتیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ‘صرف وسائل سے یہ جنگ نہیں جیتی جاسکتی ہے، قوم لڑسکتی ہے، ہمارے ہمسایے میں بھارت نے لاک ڈاؤن کیا اور آج ان کے وزیراعظم نے معافی مانگی کہ ہم نے سوچے سمجھے بغیر لاک ڈاؤن کیا’۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘اگرر لاک ڈاؤن کا ہٹاتے ہیں تو لوگ کام کے لیے سڑکوں میں آئیں گے اور حالات مزید خراب ہوں گے’۔انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں یہ جنگ حکمت سے لڑنی ہے اور اپنے ملک کے حالات کو دیکھ کر چلنا ہے’۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشی حالات اچھے ہوتے تو ہم بھی لاک ڈاؤن کر دیتے۔ تاہم وسائل سے کبھی بھی اس مرض کیخلاف جنگ نہیں جا سکتی، امریکا اور برطانیہ کی مثال سب کے سامنے ہے۔ کورونا وائرس ایسی بیماری ہے جو امیر اور غریب میں فرق نہیں کرتی۔ امریکا نے 2 ہزار ارب ڈالر کا ریلیف پیکج دیا۔ ہمارے پاس امریکا جیسے وسائل نہیں، ہم نے بڑی مشکلوں سے تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن کبھی کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ ہماری پچیس فیصد آبادی غربت میں رہتی ہے۔ تنہا حکومت نہیں بلکہ پوری قوم متحد ہو کر کورونا وائرس کیخلاف لڑ سکتی ہے۔ جب تک گھروں میں کھانا نہ پہنچا سکے، لاک ڈاؤن کامیاب نہیں ہو سکتا۔

    انہوں نے ہمسایہ ملک بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی نے پورے ملک کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا اور آج قوم سے معافی مانگ رہے ہیں۔ مودی نے کہا کہ سوچے سمجھے بغیر لاک ڈاؤن کردیا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی سب سے بڑی طاقت ایمان ہے جبکہ ہماری دوسری بڑی طاقت ہمارے ملک کے نوجوان ہیں۔ میں آج سے کورونا ٹائیگر فورس بنانے کا اعلان کرتا ہوں۔ یہ فورس لوگوں میں آگاہی مہم اور جن علاقوں کو لاک ڈاؤن کریں گے، وہاں کھانا پہنچائے گی۔ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس جو کمی ہے، اس کو پورا کرے گی۔ اس فورس میں کوئی بھی نوجوان شامل ہو سکتا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے جس کو کورونا وائرس ہوجاتا ہے، اسے مجرموں کی طرح دیکھا جاتا ہے۔ کورونا وائرس بوڑھے اور بیمار لوگوں کے لیے خطرہ ہے۔ نزلہ زکام والے اگر گھروں میں رہیں گے تو ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ لوگوں کے جمع ہونے سے وائرس کے پھیلنے کا خطرہ ہے، اس لیے ہمیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی وجہ سے لوگ بھوک سے مریں گے۔ ذخیرہ اندوزوں کو عبرتناک سزائیں دلوائیں گے۔ لوگ افراتفری کی وجہ سے چیزیں خریدنا شروع ہو جاتے ہیں، اس وجہ سے کمزور لوگ بھوکے رہ جاتے ہیں۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا۔ ہر مسلمان مدینہ کی ریاست کو رول ماڈل سمجھتا ہے۔ اگر ہم بحثیت قوم غریب لوگوں کا خیال نہیں رکھیں گے، تو یہ جنگ نہیں جیت سکتے۔

  • وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہوئے  اہم فیصلے

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہوئے اہم فیصلے

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہوئے اہم فیصلے

    ٭ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کے چیلنج کے پیش نظر مختلف شعبوں میں اٹھائے جانے والے اقدامات خاص طور پر صنعت و تجارت، تعمیرات، توانائی اور خصوصاً اس مشکل صورتحال میں غربت کا شکار افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا. اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر اقتصادی امور حماد اظہر، وزیرِ توانائی عمر ایوب خان، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، معاون خصوصی برائے توانائی ندیم بابر شریک۔ ویڈیو لنک کے ذریعے گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر و متعلقہ ڈویژن کے سیکرٹری صاحبان اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی وزیرِ اعظم کو تفصیلی بریفنگ۔ وزیرِ اعظم ان اقدامات کا اعلان بہت جلد کریں گے۔
    ٭ ملک میں ممکنہ حد تک صنعتی سرگرمیاں جاری رکھنے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی . اجلاس کے دوران مشیر تجارت نے بتایا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت کے مطابق تمام بڑے کارخانوں کے مالکان کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ کارخانوں میں کام کرنے والے ملازمین کو تنخواہوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ چھوٹے اور درمیانی صنعتوں کے ملازمین کے تحفظ کے لئے اقدامات کو باہمی مشاورت سے حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ تعمیرات کے شعبے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات اور اقدامات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا.

    وزیرِ اعظم کی ہدایت پر اس مشکل گھڑی میں قائم کیے جانے والے کورونا ریلیف فنڈ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور اندرون ملک مخیر حضرات کی شمولیت کے حوالے سے طریقہ کار پر گورنر اسٹیٹ بنک کی جانب سے بریفنگ دی گئی .اندرون اور بیرون ملک محب وطن پاکستانیوں کی جانب سے اس مشکل گھڑی میں ملکی معیشت کو سہارا دینے کے حوالے سے طریقہ کار پر بھی تفصیلی غور۔ وزیرِ اعظم نے گورنر اسٹیٹ بنک کو ہدایت کی کہ اس ضمن میں متعلقہ اداروں سے باہمی مشاورت کے بعد تمام تر تفصیلات اور طریقہ کار کل تک پیش کیا جائے. اجلاس میں توانائی کے شعبے سے متعلقہ معاملات اور خصوصاً موجودہ صورتحال کے تناظر میں ملکی اور عوام کے مفاد کے تحفظ کے لئے اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی کٹائی کے سیزن کو مدنظر رکھتے ہوئے گندم کی کٹائی سے وابستہ افراد کی نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کو جلد حتمی شکل دی جائے. اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ معیشت کا پہیہ جاری رکھنے کے لئے مطلوبہ صنعتوں کی فہرست مرتب کی جائے گی جس کے لئے حکومت کی جانب سے ضروری سہولت کاری فراہم کی جائے گی تاکہ صنعتی عمل کم سے کم متاثر ہو

    وزیر برائے اقتصادی امور نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں 93 انٹر نیشنل این جی اوز کو ملک میں چھ ماہ کے لئے کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ مزید 53 اداروں کی درخواست زیر غور ہے جس پر جلد فیصلہ کر لیا جائے گا۔ یہ فیصلہ اس لئے لیا گیا ہے تاکہ انٹرنیشنل این جی اوز کواس مشکل گھڑی میں رفاحی کاموں میں کوئی دقت پیش نہ آئے۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ فوڈ سیکیورٹی، صنعت وتجارت، اقتصادی امور اور وزارتِ خزانہ کو ہدایت کی کہ ان وزارتوں میں ماہرین پر مشتمل تھنک ٹینک تشکیل دیا جائے جو روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لے اور تمام ضروری اقدامات کے لئے سفارشات پیش کرے
    ٭ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کو ایک ایسی صورتحال کا سامنا ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل صورتحال میں حکومتی اداروں کو مزید متحرک کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وہ تمام اقدامات اٹھائے گی جس سے عوام اور ہر شعبے کو اس مشکل گھڑی میں ممکنہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
    ٭ وزیرِ اعظم نے کہا کہ کورونا کے ساتھ ساتھ ہمیں غربت جیسے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔
    ٭ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کمزور طبقوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل برؤے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے بیرون ملک پاکستانی اور ملک میں موجود مخیر حضرات ہمارے لئے امید کی کرن ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ بیرون ملک اور اندرون ملک محب وطن پاکستانیوں نے مشکل کی ہر گھڑی میں ثابت کیا ہے کہ ہم بحثیت قوم کسی بھی مشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
    ٭ وزیرِ اعظم نے وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو ہدایت کی کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی ملک بھر میں دستیابی پر خصوصی نظر رکھی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں آٹا، دالیں، چاول، گھی اور چینی وغیرہ جیسی بنیادی اشیائے ضروریہ کی قلت درپیش نہ ہو۔اس ضمن میں وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی و صوبائی متعلقہ حکام پر مشتمل خصوصی کمیٹی قائم کی جائے جو خوارک کے حوالے سے صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے اور سفارشات پیش کرے۔

  • کرونا وائرس، لاک ڈاؤن وزیراعظم کریں گے ایک بار پھر قوم سے خطاب ، اہم اعلانات متوقع

    کرونا وائرس، لاک ڈاؤن وزیراعظم کریں گے ایک بار پھر قوم سے خطاب ، اہم اعلانات متوقع

    کرونا وائرس، لاک ڈاؤن وزیراعظم کریں گے ایک بار پھر قوم سے خطاب ، اہم اعلانات متوقع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے مریضوں اور ہلاکتوں کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے حوالہ سے وزیراعظم عمران خان کا آج یا کل قوم سے خطاب ایک بار پھر متوقع ہے.۔ کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن اور اشیائے ضروری سے متعلق اہم اعلانات متوقع ہیں.

    وزیراعظم آج تعمیراتی شعبےکی بحالی کے لیے مراعات کااعلان کریں گے،وزیراعظم عمران خان نے کورکمیٹی کے بعد متعلقہ وزارتوں سے بھی مشاورت مکمل کرلی،وزیراعظم دیہاڑی داروں،مزدوروں ومستحقین سمیت ایک کروڑافراد کیلیے مراعات کی تفصیلات بتائیں گے

    وزیراعظم کے اعلان کے بعد بلڈزر،ڈیویلپرز،ایکسپورٹرز کیلیے بھی مواقع بڑھیں گے،

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومتی ریلیف پیکیج کو مستحق افراد تک پہنچانے کیلئے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو خصوصی ٹاسک سونپا جائے گا ، ہزاروں پارٹی عہدیداروں کو کورونا ریلیف ٹائیگرز پروگرام میں شامل کیا جائے گا،وزیر اعظم آج قوم سے خطاب میں قوم کے سامنے جامع روڈ میپ رکھیں گے ۔

    قبل ازیں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے بہت لوگ بیروزگارہوئے، وزیراعظم عمران خان کل کھانے کی فراہمی کے لیے روڈ میپ کا اعلان کریں گے، احساس پروگرام میں مزید پانچ لاکھ خاندانوں کا اضافہ ہوگا۔ جن صوبوں میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں وہاں بھی کورونا سے بچاؤ کی حفاظتی کٹس دے رہے ہیں، گلگت، آزادکشمیراوراسلام آباد کے ڈاکٹروں کوبھی ضروری سامان پہنچادیا۔

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ راشن غریب افراد کےگھرپہنچانےکیلئےوزیراعظم نےنوجوانوں کاانتخاب کیا ، مخیر حضرات کی خدمات کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ، اقدام جذبوں اور وسائل کاحسین امتزاج ہوگا،کور کمیٹی اجلاس میں ایک ایپ متعارف کرانےکافیصلہ ہوا جہاں مخیر حضرات اور چیرٹی ادارے رجسٹر ہوں گے۔تاکہ عوامی فلاحی کاوشوں کو ہم آہنگ کر کے نچلے طبقے تک راشن اور اشیاء خوردونوش کی تقسیم بروقت اور منصفانہ انداز سے پہنچائی جاسکے۔

    خیال رہے کہ حکومت نے کرونا وائرس کے باعث بے روزگار اورمستحق افرادکے گھروں تک راشن پہنچانے کا پروگرام بنا لیا،وزیراعظم عمران خان مفت راشن پیکچ کا باقاعدہ اجراء کریں گے

    ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت مزدوروں، ڈیلی ویجرز کو راشن دینے پر کام ہو رہا ہے،آیندہ ہفتے کے دوران اس پیکج کو حتمی شکل دے دی جائے گی، ڈیٹا انٹری کے لیے پورٹل تیار کرنے کی تجویز پر بھی کام ہو رہا ہے،منصوبے پر وزیراعظم کے احکامات کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا،منصوبے میں ڈیلی ویجز ،مزدوروں کو ترجیح دی جائے گی،

    پاکستان میں کرونا وائرس کے 16 سو سے مریض ہو چکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے، ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، ٹرانسپورٹ، مارکیٹیں، بازاربند کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے غریب عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، وزیراعظم عمران خان نے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا جس میں نہ صرف شہریوں کو نقد رقوم دی جائے گی بلکہ گھروں میں راشن بھی پہنچایا جائے گا، صوبائی حکومتوں نے بھی ڈیلی ویجز اور بے روزگار افراد کے گھروں میں راشن پہنچانے اور امداد کرنے کا اعلان کر رکھا ہے

    صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

    چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، صوبوں نے بڑھتے مریضوں کے بعد کرونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا،لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گے.

  • پنجاب میں کرونا سے ایک اور ہلاکت، مریضوں کی تعداد 638 ہو گئی

    پنجاب میں کرونا سے ایک اور ہلاکت، مریضوں کی تعداد 638 ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کرونا سے ایک اور ہلاکت ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا ہے

    میو ہسپتال میں کرونا کا مریض دم توڑ گیا ہے،کرونا کا 41 سالہ مریض زیر علاج تھا، میو ہسپتال میں کرونا کے 3 مریض ہلاک ہو چکے ہیں، پنجاب میں کرونا کے مریضوں کی ہلاکتیں 7 ہو گئی ہیں ،ملک بھر میں ہلاکتیں 20 ہو گئی ہیں ،میو ہسپتال کے پروفیسر اسلم کے مطابق مریض کو دماغی بیماری بھی تھی

    دوسری جانب پنجاب میں مزید45افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ترجمان پرائمری اینڈ اسکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 638 کیسز ہو چکے ہیں، 5 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،

    پنجاب میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت نے 4 نئی لیبز بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مزید ٹیسٹنگ کٹس بنائی جا سکیں۔ پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ان لیبز کی مدد سے ایک ہفتے میں 15 ہزار سے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوسکیں گے۔ ہمارے پاس ابھی 19 ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں۔ چین سے آئندہ دنوں میں مزید کٹس اور سامان آئے گا جسے صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا.

    صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی.

    قبل ازیں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے پیش نظرپنجاب میں 18 ارب روپے کے صوبائی ٹیکسز معاف کردیئے گئے اورروزگار کی بندش سے متاثر ہونے والے 25لاکھ گھرانوں کو 4ہزار روپے فی گھرانہ ادا کیے جائیں گے۔جس کیلئے 10ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

    چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، صوبوں نے بڑھتے مریضوں کے بعد کرونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا،لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گے

  • قیدیوں کی رہائی پر علمدرآمد روک دیا جائے، سپریم کورٹ نے صوبائی حکومتوں کو طلب کر لیا

    قیدیوں کی رہائی پر علمدرآمد روک دیا جائے، سپریم کورٹ نے صوبائی حکومتوں کو طلب کر لیا

    قیدیوں کی رہائی پر علمدرآمد روک دیا جائے، سپریم کورٹ نے صوبائی حکومتوں کو طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے قیدیوں کی رہائی پر عملدرآمد روک دیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ، لاہور ہائی کورٹ اور دیگر عدالتوں کی جانب سے کرونا کے نام پر سنگین جرائم کے قیدیوں کو رہا کرنے کے فیصلے سپریم کورٹ نے معطل کردیے.

    ہائی کورٹس اور صوبائی حکومتوں کو قیدیوں کی رہا ئی کے احکامات دینے سے روک دیاگیا،سپریم کورٹ نے وفاق، ایڈووکیٹس جنرل، آئی جی اسلام آباداور انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا،صوبائی ہوم سیکریٹریز، آئی جیز جیل خانہ جات، پراسیکیوٹر جنرل نیب، اے این ایف کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا،ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان کو نوٹس جاری کر دیا اس حوالہ سے کیس کی سماعت بدھ کو دوبارہ ہوگی

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک سنجیدہ مسئلہ ہے،اجازت نہیں دے سکتے سنگین جرائم میں ملوث قیدی رہا کردیئے جائیں، ملک کو کورونا وائرس کی وجہ سے کن حالات کا سامنا ہے سب پتہ ہے، دیکھنا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے کس اختیار کے تحت قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا، ہائی کورٹس ازخودنوٹس کا اختیار کیسے استعمال کر سکتی ہیں ،

    چیف جسٹس نے کہا کہ بیرون ملک قیدیوں کی رہائی کیلیےکمیشن بنائے گئے ہیں،چھوٹے جرائم میں ملوث ملزمان کو رہائی ملنی چاہیے خوف نہ پھیلایا جائے،ہائیکورٹ نے دہشتگردی کے ملزمان کے علاوہ سب کو رہا کردیا، جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ اس انداز سے ضمانتیں دینا ضمانت کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ آفت میں لوگ اپنے اختیارات سے باہر ہو جائیں،کسی نے ایک ہفتے پہلے جرم کیا تو وہ بھی باہر آ جائے گا،ایسی صورت میں شکایت کنندہ کے جذبات کیا ہوں گے؟ جن کی دو تین ماہ کی سزائیں باقی رہتی ہیں ان کو چھوڑ دیں، جسٹس قاضی امین نے کہا کہ ہمیں خوفزدہ نہیں ہونا بلکہ پرسکون رہ کر فیصلہ کرنا ہے،ہمارا دشمن مشترکہ اور ہمیں متحد ہو کر اس مقابلہ کرنا ہے،

    اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سےقیدیوں کی رہائی سےمتعلق سپریم کورٹ گائیڈ لائن طےکرے،

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ملک بھر کی صوبائی حکومتوں نے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی ہے، سندھ، بلوچستان، پنجاب و دیگر تمام صوبوں نے قیدیوں کو رہا بھی کیا ہے اس ضمن میں عدالتوں نے احکامات بھی جاری کئے تھے.

    قبل ازیں کورونا وائرس خدشات کے پیش نظر جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر ہونے والی درخواست پر پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کردیا۔وائس چئیرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید قلب حسن سمیت دیگر ممبران کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے

    پاکستان بار اور سپریم کورٹ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ وقت کی ضرورت کے مطابق ہے۔ دیگر اعلیٰ عدالتوں کو بھی کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کی رہائی سے متعلق فیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔

    مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چند ممالک میں سے ہے جہاں زیر تفتیش ملزمان بھی جیلوں میں ہیں جس سے جیلوں میں رش بڑھ گیا ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ درخواست سنتے وقت موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھے گی اور سپریم کورٹ کا فیصلہ انسانی حقوق سے متعلق نظام عدل کو مزید واضح کرے گا

  • وزیراعظم، وزیر صحت شرم کریں،حکومت عدالت کے منہ پر تھپڑ مار رہی ہے، سیکرٹری صحت کو 6 ماہ کیلئے جیل بھجوانے کا حکم

    وزیراعظم، وزیر صحت شرم کریں،حکومت عدالت کے منہ پر تھپڑ مار رہی ہے، سیکرٹری صحت کو 6 ماہ کیلئے جیل بھجوانے کا حکم

    وزیراعظم، وزیر صحت شرم کریں،حکومت عدالت کے منہ پر تھپڑ مار رہی ہے، سیکرٹری صحت کو 6 ماہ کیلئے جیل بھجوانے کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایم ڈی سی کو عدالتی حکم کے باوجود بحال نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    دوران سماعت سیکرٹری ہیلتھ کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے ایک گھنٹے میں پی ایم ڈی سی کو کھولنے کا حکم دیا اور کہا کہ رپورٹ جمع کروائی جائے

    جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ میں سیکرٹری ہیلتھ کو 6ماہ کے لیےجیل بھیجنے کا حکم دیتا ہوں،ایس ایچ او جائیں اور سیکرٹری ہیلتھ کو گرفتار کر کے جیل بھیجیں،حکومت عدالت کی توہین کر رہی ہےوزیروں اور اعلیٰ حکام کو جیل بھیج دوں گا،ایمرجنسی میں وفاقی حکومت جو کام کر رہی ہے وہ تباہ کن ہے،سیکریٹری سے کہیں کورونا ٹیسٹ کروا کے آئیں آج ہی جیل بھیجوں گا،

    عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت کو شرم آنی چاہیےوزیراعظم اور وزیر صحت کو شرم آنی چاہیے،ایک گھنٹے میں پی ایم ڈی سی کا تالہ توڑ کر اس عدالت کو بتائیں،میں اپنے فیصلے کو اس سطح پر لے جاؤں گا کہ کوئی برداشت نہیں کر سکے گا، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا پی ایم ڈی سی کے ملازمین کو تنخواہ مل رہی ہے؟ وکلا نے کہا کہ پی ایم ڈی سی کےملازمین کو5ماہ سےتنخواہ نہیں مل رہی

    عدالت نے کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں ہےجیلیں انہیں سیکرٹریزکیلیےبنی ہیں،وفاقی حکومت عدالت کےمنہ پرتھپڑمارہی ہے ،وزارت والوں کوسمجھائیں جیل چلےجائیں گےتوان جیسےہوجائیں گےجوبندہیں،پی ایم ڈی سی کےتالے توڑ کر رجسٹرار کو دفتر میں بٹھاکرآئیں، وفاقی حکومت کو زیب نہیں دیتا کہ ایسا رویہ اپنائے

  • پاکستان میں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ، مریض بھی 1625 ہو گئے

    پاکستان میں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ، مریض بھی 1625 ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستا ن میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

    پاکستان میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے، جبکہ مریضوں کی تعداد 1625 ہو گئی ہے،پنجاب میں کورونا وائرس کے593کیسز ہیں،سندھ میں 508 ،بلوچستان میں کورونا کے144 کیسز،گلگت بلتستان میں 128 ،آزاد کشمیر میں کورونا کے 6 کیسز ہیں

    کرونا وائرس کے 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 28 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں،

    پنجاب میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت نے 4 نئی لیبز بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مزید ٹیسٹنگ کٹس بنائی جا سکیں۔ پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ان لیبز کی مدد سے ایک ہفتے میں 15 ہزار سے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوسکیں گے۔ ہمارے پاس ابھی 19 ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں۔ چین سے آئندہ دنوں میں مزید کٹس اور سامان آئے گا جسے صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا.

    صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی.

  • کرونا وائرس ،دنیا بھر میں 33 ہزار 976 اموات، مریض 7 لاکھ 21 ہزار سے زائد

    کرونا وائرس ،دنیا بھر میں 33 ہزار 976 اموات، مریض 7 لاکھ 21 ہزار سے زائد

    کرونا وائرس ،دنیا بھر میں 33 ہزار 976 اموات، مریض 7 لاکھ 21 ہزار سے زائد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہ کاری جاری ہیں کرونا وائرس سے 33 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں جبکہ دنیا کے 199 ممالک میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار 270 ہو گئی ہے

    دنیا بھر میں کرونا سے اموات 33 ہزار 976 ہو گئیں،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں 756 ہوئیں جس سے اٹلی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 779 تک پہنچ گئی جبکہ 10 ہزار 700 سے زائد مزید شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی، اٹلی میں مریضوں کی تعداد 97 ہزار سے بڑھ گئی۔

    امریکا میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہوا، چوبیس گھنٹوں میں 18 ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار کا ہندسہ عبور کر گئی جبکہ 1 دن میں 251 امریکی ہلاک ہوئے، امریکا میں کرونا وائرس سے 2484 افراد ہلاک ہو چکے.برطانیہ میں وائرس سے اموات کی تعداد 1228 ہو گئی، جب کہ 19 ہزار سے زائد متاثر ہیں، نیدرلینڈز میں وائرس 771 جانیں نگل گیا، 10 ہزار سے زائد متاثر ہیں، جرمنی میں وائرس سے 541 افراد ہلاک اور 62 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

    کرنا وائرس سے بیلجیئم میں 431، سوئٹزرلینڈ میں 300، جنوبی کوریا میں 152، برازیل میں 136 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے۔ ترکی میں 131 افراد جاں بحق، 9 ہزار سے زائد متاثرہ وئے، پرتگال میں 119 افراد ہلاک، انڈونیشیا میں 114، سوئیڈن میں 110، آسٹریا میں 86، ڈنمارک میں 72، فلپائن میں 71، ایکواڈور میں 58، جاپان میں 54، بھارت میں وائرس سے 27 افراد ہلاک جب کہ ایک ہزار سے زائد متاثر ہیں

    پاکستان میں کرونا وائرس سے 17 ہلاکتیں ہو چکی ہیں. اسپین میں ایک ہی دن میں 861 افراد ہلاک ہوئے، انڈونیشا میں مزید 12، ملائیشیا 8، سعودی عرب 4، لبنان 2، متحدہ عرب امارات اور مراکش میں مزید ایک ایک شہری جاں بحق ہوئے.

  • پاکستان میں ایک ہی روز میں کورونا سے 5 افراد جاں بحق، ملک بھر میں ہلاکتیں 17 ہوگئیں،احتیاط شرط اول قرار دے دی گئی

    پاکستان میں ایک ہی روز میں کورونا سے 5 افراد جاں بحق، ملک بھر میں ہلاکتیں 17 ہوگئیں،احتیاط شرط اول قرار دے دی گئی

    اسلام آباد :پاکستان میں ایک ہی روز میں کورونا سے 5 افراد جاں بحق، ملک بھر میں ہلاکتیں 17 ہوگئیں،احتیاط شرط اول قرار دے دی گئی ،اطلاعات کےمطابق سندھ میں 2، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایک ایک ہلاکت ہوئی، ملک میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1600 ہوگئی

    پاکستان میں کورونا وائرس نے ایک ہی روز میں 5 زندگیاں نگل لیں جس کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 1600 تک جاپہنچی ہے۔پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں کورونا وائرس سے 68 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 تک جاپہنچی ہے۔

    اس سے قبل آج ہی مہلک وائرس سے سندھ میں 2 افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی طور پر تیسری ہلاکت ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا اور یہ صوبے میں 5 ویں موت ہے۔اس کے علاوہ آج ایک ہلاکت گلگت بلستان میں بھی ہوئی جہاں محکمہ صحت کا ملازم مہلک وائرس کا شکار بن گیا اور یہ گلگت میں مہلک وائرس سے دوسری موت ہے۔

    آج اب تک ملک میں 96 نئے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے پنجاب میں 36، سندھ میں 33، گلگت بلتستان میں 12، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں 4، 4 جبکہ بلوچستان میں 3 مریضوں میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1600 تک جاپہنچی ہے جبکہ پاکستان میں مہلک وائرس سے متاثرہ 31 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، 5 کا پنجاب سے ہے جب کہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے بھی 2، 2 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔

    پنجاب میں اتوار کو کورونا وائرس سے ایک اور مریض انتقال کرگیا جس کے بعد صوبے میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ اتوار کو صوبے میں مزید 36 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 593 تک جاپہنچی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈیرہ غازی خان، ملتان، لاہور اور فیصل آباد کے قرنطینہ سینٹرز میں 318، لاہور (علاوہ زائرین) 116، گجرات 55، راولپنڈی 30، جہلم 28، گوجرانوالہ 11، فیصل آباد (علاوہ زائرین) 9، ڈیرہ غازی خان (علاوہ زائرین) 5، منڈی بہاؤ الدین 4، ملتان، رحیم یار خان، ویہاڑی، میانوالی، ننکانہ صاحب اور سرگودھا میں 2، 2، نارووال، اٹک، بہاولنگر، خوشاب اور بہاولپور میں ایک ایک کیس کی تصدیق ہوئی۔ جبکہ صوبے میں اب تک 2 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    سندھ میں اتوار کو کورونا وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔صوبائی وزارت صحت کی ترجمان نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں افراد نمونیہ اورکورونا وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

    محکمہ صحت سندھ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق دونوں افراد کراچی کے رہائشی ہیں، جن کی عمریں 83 اور 70 سال تھیں۔دوسری جانب صوبے میں اتوار کو 33 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 502 ہوگئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق کراچی میں 33 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد شہر میں متاثرہ افراد کی تعداد 222 تک جاپہنچی ہے جبکہ حیدر آباد میں 7 اور دادو میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ تفتان سے سکھر لائے گئے زائرن میں 265 جبکہ لاڑکانہ میں 7 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں اب تک 14 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں سے 13 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے۔

    سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اتوار کو 4 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 43 ہوگئی ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں بھی 2 متاثرہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور زیرعلاج مریضوں کی تعداد 41 ہے۔

    بلوچستان میں اتوار کو 3 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 141 ہوگئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ 141 مریضوں میں سے 4 ڈاکٹروں سمیت 10 افراد کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق اب تک 2 مریض مکمل صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک مریض انتقال کر چکا ہے اور 138 مریض زیر علاج ہیں۔

    گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس نے ایک زندگی نگل لی اور محکمہ صحت کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر نگر شاہ رخ چیمہ کے مطابق ضلع نگر میں محکمہ صحت کے ملازم کو 24 مارچ کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگیا۔ اس ہلاکت کے گلگت بلتستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ خود بھی اسی مہلک وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔دوسری جانب گلگت بلتستان میں بھی اتوار کو 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 123 ہوگئی ہے۔ گلگت میں اب تک 6 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں اتوار کو ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کی تصدیق کمشنر ہزارہ نے کی ہے۔کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام نے بتایا کہ دو روز قبل ایبٹ آباد کے مقامی اسپتال میں داخل ہونے والے سردار الیاس خان انتقال کر گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سردار الیاس خان ایک ہفتہ قبل تبلیغی جماعت کےساتھ تھے، تبلیغی جماعت کے باقی 10 افراد کو مقامی ہوٹل میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے سردار الیاس خان کے بھتیجے خالد سلیم کا کہنا ہے کہ دو دن سے گھروں میں ہیں لیکن انتظامیہ نےکورونا ٹیسٹ نہیں کرایا۔اس ہلاکت کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے بھی کردی ہے۔

    صوبے میں اتوار کو مزید 4 کیسز رپورٹ ہوہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 192 تک جاپہنچی ہے۔صوبائی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 پشاور، لو ئر دیر اور ایبٹ آباد میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔ واضح رہےکہ کے پی کے میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 2 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

    آزاد کشمیر میں بھی اتوار کو 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔آزادکشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے مزید 4 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آزادکشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

    ڈاکٹر نجیب نقی کا کہنا ہے کہ دو مریضوں کا تعلق بھمبر اور دو کا میرپور سے ہے، میرپور میں بیرون ملک سے آئے متاثرہ شخص کے والدین میں بھی کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔وزیر صحت آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ چاروں مریضوں کے علاقوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔

  • کورونا نے پاکستان میں ایک اور مریض کی جان لے لی،جاں بحق افراد کی تعداد 13 ، متاثرین کی تعداد 1542سے تجاوزکرگئی

    کورونا نے پاکستان میں ایک اور مریض کی جان لے لی،جاں بحق افراد کی تعداد 13 ، متاثرین کی تعداد 1542سے تجاوزکرگئی

    اسلام آباد :کورونا نے پاکستان میں ایک اور مریض کی جان لے لی،جاں بحق افراد کی تعداد 13 ، متاثرین کی تعداد 1542سے تجاوزکرگئی،ادھرحکومتی ذرائع کےمطابق ملک بھرمیں نئے کیسز سندھ، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، گلگلت بلتستان اور آزاد کشمیر میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ذرائع کےمطابق ملک بھر میں گزشتہ روز رات 12 بجے تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1496 تھی لیکن ملک کے مختلف حصوں میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد یہ تعداد 1542 تک پہنچ گئی ہے۔ہفتے کے روز پاکستان میں کورونا وائرس کے 123 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے سندھ میں 29، اسلام آباد میں 12، گلگت میں 8، پنجاب میں 67 اور بلوچستان میں 7 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی۔

    ادھر ذرائع کےمطابق پاکستان مین‌کرونا وائرس آج بروز اتوار اب تک ملک بھر سے 46 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے 12 کیسز سندھ سے، 8 خیبر پختونخوا سے، 4 آزاد کشمیر سے، 5 گلگت بلتستان سے اور 4 اسلام آباد سے رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ پنجاب سے بھی 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام نے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو روز قبل مقامی اسپتال میں داخل ہونے والے سردار الیاس خان انتقال گئے ہیں۔سید ظہر الاسلام نے بتایا کہ سردار الیاس خان ایک ہفتہ قبل تبلیغی جماعت کےساتھ تھے، تبلیغی جماعت کے باقی 10 افراد کو مقامی ہوٹل میں قائم قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے سردار الیاس خان کے بھتیجے خالد سلیم کا کہنا ہے کہ دو دن سے گھروں میں ہیں لیکن انتظامیہ نےکورونا ٹیسٹ نہیں کرایا۔کے پی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے بھی صوبے میں 8 نئے کیسز کی تصدیق کر دی ہے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 188 تک پہنچ گئی ہے۔

    چند روز قبل لوئر دیر کے علاقے مدینہ آباد زیارت تالاش گاؤں کی خاتون کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو گئی تھی جس کی تصدیق گزشتہ روز کی گئی تھی۔اسسٹنٹ کمشنر تیمر گرہ کے مطابق کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد پورے زیارت تالاش گاؤں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے۔

    ایبٹ آباد میں ہونے والی ہلاکت کے بعد کے پی میں اب تک کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی ہے جب کہ پنجاب میں بھی 5 افراد وبا کے باعث جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں، بلوچستان، سندھ اور گلگت میں بھی ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہو چکی ہے۔

    پاکستان میں مہلک وائرس سے متاثرہ 31 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سے 14 کا تعلق سندھ، 6 کا گلگت بلتستان، 5 کا پنجاب سے ہے جب کہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے بھی 2، 2 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔

    پنجاب

    پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 570 ہو گئی ہے جس کی وزارت صحت پنجاب نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بھی کر دی ہے۔صوبائی وزارت صحت کے مطابق پنجاب میں کوروناوائرس کے باعث اب تک 5 افراد جاں بحق اور 5 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    سندھ

    سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں بھی 12 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 481 ہو گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں اب تک 14 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جن میں سے 13 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جب کہ اب تک سندھ میں ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

    اسلام آباد

    سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اب تک 39 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    بلوچستان

    بلوچستان میں گزشتہ روز 7 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 138 ہوگئی ہے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق اب تک 2 مریض مکمل صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک مریض انتقال کر چکا ہے اور 135 مریض زیر علاج ہیں۔

    گلگت بلتستان

    گلگت بلتستان میں بھی 111 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔انفارمیشن ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز 78 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 8 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جب کہ 70 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے۔

    گلگت میں بدھ کے روز 2 مریض صحت یاب ہوئے تھے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ خود بھی اسی مہلک وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔

    خیبرپختونخوا

    خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں آج ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کی تصدیق کمشنر ہزارہ نے کی ہے تاہم وزارت صحت کے پی نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقے تیمر گرہ میں خاتون کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

    خاتون کے انتقال کے بعد پورے تالاش زیارت گاؤں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے۔صوبے میں مزید 8 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 188 ہو گئی ہے۔ادھر کے پی محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہےکہ کے پی کے میں جمعرات کو کورونا وائرس کے 2 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر میں بھی آج 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔آزادکشمیر کے وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی نے مزید 4 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آزادکشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔