Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • آرمی چیف سمیت پاک فوج کے جرنیلوں نے ایک ماہ تنخواہ کرونا ریلیف فنڈمیں دینے کا اعلان کردیا

    آرمی چیف سمیت پاک فوج کے جرنیلوں نے ایک ماہ تنخواہ کرونا ریلیف فنڈمیں دینے کا اعلان کردیا

    راولپنڈی :آرمی چیف سمیت پاک فوج کے جرنیلوں نے ایک ماہ تنخواہ کرونا ریلیف فنڈمیں دینے کا اعلان کردیا ،اطلاعات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کردی۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بریگیڈیئر سے لیفٹیننٹ جنرل تک کے افسران نے 3 دن کی تنخواہ عطیہ کی۔اس کے علاوہ کیڈٹس سےکرنل تک افسران نے 2 دن کی تنخواہ عطیہ کی جبکہ سپاہی سے جے سی اوز تک افسران نے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل ائیر چیف اور نیول چیف بھی اپنی اپنی تنخواہیں کورونا ریلیف فنڈ میں عطیہ کرچکے ہیں۔

    کورونا وائرس سے آج مزید 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد مہلک وائرس سے پاکستان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 26 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 1969 تک جاپہنچی ہے۔

  • سپین:ایک دن میں849 جاں بحق،دنیا بھرمیں40ہزارافراد ہلاک،  مرنے والوں کی رفتارتیز،روزانہ سیکڑوں نہیں ہزاروں مرنے لگے

    سپین:ایک دن میں849 جاں بحق،دنیا بھرمیں40ہزارافراد ہلاک، مرنے والوں کی رفتارتیز،روزانہ سیکڑوں نہیں ہزاروں مرنے لگے

    اسلام آباد :اسپین میں ایک دن میں 849 جاں بحق ، دنیا بھر میں 40ہزارافراد ہلاک ، اب روزانہ سیکڑوں میں نہیں ہزاروں میں مرنے لگے ،اطلاعات کے مطابق دنیا کی زندگی اس وقت داو پرلگی ہوئی ہے ادھرذرائع کےمطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 8لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور اسپین میں ایک دن میں 849اموات کے نتیجے میں دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 40ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    ادھرکرونا سے متاثرہونے والوں کی تعداد بھی بڑی تیزی سےبڑھ رہی ہے، رات گئے تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک 8لاکھ 23ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

    کرونا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کے بارےمیں کہا جارہا ہے کہ امریکا میں 9/11 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں ، وائرس سے اب تک سب سے زیادہ کیسز امریکا میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں ایک لاکھ 65ہزار افراد متاثر جبکہ 3ہزار 400 سے زائد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔چین سے دوگنا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد امریکا نے وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پابندیاں مزید سخت کردی ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں اس میں مزید سختی کا امکان ہے۔

    امریکا میں اب مرنے والوں کی تعداد 9/11 کے حملوں سے بھی بڑھ چکی ہے اور اب تک 3ہزار 400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جہاں 9/11 حملوں میں 2ہزار 977افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ امریکا میں مرنے والوں کی تعداد چین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

    اب تک دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں 11ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اٹلی میں وائرس کا گڑھ تصور کیے جانے والے شمالی علاقے لومبارڈی ایک دن میں 381ہلاکتیں ہو چکی ہیں جس سے صرف اس علاقے میں 7ہزار 199 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اٹلی میں مجموعی ہلاکتوں میں واضح کمی ہوئی ہے اور گزشتہ 24گھنٹے میں 458افراد ہوئے اور یہ 25مارچ کے بعد ایک دن میں ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔میلان سمیت مذکورہ علاقے میں 43ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد بھی ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

    اٹلی میں کیسز میں کمی کے باوجود اسپن میں تیزی سے ہلاک اور متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔منگل کو اسپین میں ایک دن میں سب سے زیادہ 849افراد ہلاک ہوئے جس سے ملک میں مرنے والوں کی تعداد 8ہزار 189ہو گئی ہے۔ملک میں 24گھنٹے کے دوران تقریباً ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 94ہزار 417ہو گئی ہے۔

    یورپ کے دوسرے ملکوں کی طرح نیدرلینڈ میں بھی تیزی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 175افراد 24گھنٹے میں موت کی نیند سو چکے ہیں۔نیدرلینڈ میں مزید 845افراد میں وائرس کی تصدیق سے ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 12ہزار 595 ہو چکی ہے جبکہ وائرس سے نیدرلینڈز میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    ایران میں بھی 24گھنٹے کے دوران مزید 141افراد لقمہ اجل بن گئے جس سے ایران میں مجموعی طور پر اب تک 2ہزار 898افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہان پور کے مطابق ملک میں 24گھنٹے کے دوران 3ہزار 111 مزید کیس رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 44ہزار 605ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے متاثرہ افراد میں سے 3ہزار 703 کی حالت تشویشناک ہے اور ہم انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں۔

    بھارت میں دارالحکومت نئی دہلی میں حکام نے تبلیغی جماعت کے مراکز کو سیل کردیا ہے جہاں حکومت نے ملک میں وائرس کے پھیلاؤ کا ذمے دار 13 سے 15مارچ تبلیغی جماعت کے اجتماع کو قرار دیا ہے۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے ناظم الدین کے علاقے میں عالمی تبلیغی جماعت کا تین روزہ اجلاس ہوا تھا جس میں دنیا کے متعدد ممالک سمیت بھارتی افراد نے شرکت کی تھی اور اس میں شریک 7افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ تبلیغی جماعت میں شامل ہونے والے افراد کی حتمی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم اس میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد 3400 تک تھی جس میں سے زیادہ تر غیر ملکی تھی۔دہلی حکومت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے کے جرم میں تبلیغی جماعت کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کریں۔خیال رہے کہ بھارت میں 31 مارچ کی شام تک کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 1251 سے زائد جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 32 تک جا پہنچی ہے۔

    روس میں کورونا وائرس کے ایک ہی دن میں نئے 500 کیسز سامنے آنے کے بعد دارالحکومت ماسکو سمیت کئی علاقوں میں لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی جب کہ وبا سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد کے لیے سزا بھی متعین کردی گئی۔روس میں 31 مارچ تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2337 تک جا پہنچی تھی جب کہ وہاں 17 ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔

    کورونا کے پھیلنے کے باوجود روس میں دیگر ممالک کی طرح لاک ڈاؤن کا نفاذ نہیں کیا گیا تھا جب کہ 30 مارچ کو بھی صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنے خطاب میں عوام کو بتایا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حالات قابو میں ہیں۔
    تاہم ولادمیر پیوٹن کے خطاب کے بعد رات دیر گئے روسی حکام نے تصدیق کی کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے 500 کیسز سامنے آئے۔روس میں ایک ہی دن میں ریکارڈ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد دارالحکومت ماسکو سمیت کئی علاقوں کی مقامی حکومت نے لاک ڈاؤن نافذ کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے کا حکم دیا۔

    دوسری جانب روسی صدر ولادمیر پیوٹن سے گزشتہ ہفتے ملاقات کرنے والے روسی ڈاکٹر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

    فلپائن میں بھی مزید کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور ملک میں ایک دن میں وائرس سے سب سے زیادہ اموات اور کیس رپورٹ ہوئے۔منگل کو فلپائن میں مزید 10افراد وائرس سے ہلاک ہوئے جس سے ملک میں مرنے والوں کی تعداد 88ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ مزید 538افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2ہزار 84ہو گئی ہے۔

    اسی طرح انڈونیشیا میں بھی مزید 14افراد کی ہلاکت کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 136ہو گئی ہے۔انڈونیشیا میں مزید 114نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے جس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 528 تک پہنچ گئی ہے۔

    تھائی لینڈ میں بھی مزید 127کیسز کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملک میں مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 651 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 10افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جرمنی میں بھی کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس سے اب تک ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 67ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

    ملک میں 24گھنٹے کے دوران مزید 128افراد کی اموات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 682افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کا آغاز چین کے شہر ووہان سے ہوا تھا جس کے بعد شین نے ووہان سمیت پورے صوبہ ہوبے کو لاک ڈاؤن کردیا تھا۔

    ملک میں 3ہزار سے زائد اموات کے بعد چین سخت احتیاطی تدابیر کی بدولت چین اس وائرس پر قابو پانے میں کامیاب رہا لیکن اب یہ یورپ، امریکا اور مشرق وسطیٰ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔اب تک اٹلی میں سب سے زیادہ 11ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں لیکن اب امریکا اس وائرس کا نیا مرکز بن چکا ہے جہاں ایک لاکھ 65ہزار افراد وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔

  • ریلیف کی فراہمی مکمل میرٹ پر یقینی بنائی جائے، وزیراعظم نے دیا بڑا حکم

    ریلیف کی فراہمی مکمل میرٹ پر یقینی بنائی جائے، وزیراعظم نے دیا بڑا حکم

    ریلیف کی فراہمی مکمل میرٹ پر یقینی بنائی جائے، وزیراعظم نے دیا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی روک تھام، تشخیص کے لئے سہولیات، موجودہ صورتحال میں صنعتی عمل کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات، حکومت کی جانب سے اقتصادی پیکیج، بنیادی اشیائے ضروریہ کی رسد و ترسیل، ایگریکلچر کے شعبے کے حوالے سے اقدامات اور نیشنل کوارڈنینشن کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا.

    اجلاس میں وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر، وزیرِ برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف، فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر فیصل سلطان، چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل و دیگر شریک ہوئے

    چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل نے وزیرِ اعظم کو کورونا وائرس کی تشخیص کے لئے لیبارٹریز کے قیام، ٹیسٹنگ کٹس کی دستیابی و غیرہ جیسے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ 13مارچ تک ملک بھر میں کورونا وائرس کی 14 لیبارٹریز موجود تھیں۔ آج ملک میں بیس لیبارٹریاں مکمل طور پر فعال ہیں۔ مزید بارہ قائم کی جا رہی ہیں۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ بہت جلد ملک میں کل بتیس لیبارٹریوں کی موجودگی کا ٹارگٹ حاصل کر لیا جائے گا۔

    ٹیسٹنگ کٹس کی دستیابی کے حوالے سے بتایا گیا کہ چائنا سے پہلی کھیپ میں ستاون ہزار ٹیسٹ کٹس منگوائی گئیں۔ بعد ازاں بیس ہزار اور مزید دس ہزار منگوائی گئیں۔ ایک لاکھ بیانوے ہزار ٹیسٹ کٹس کل پاکستان پہنچ جائیں گی۔ اس طرح مجموعی طور پر تقریبا دو لاکھ اسی ہزار کٹس دستیاب ہوں گی۔ مختلف صوبوں میں ٹیسٹ کٹس، وینٹیلیٹرز و دیگر آلات کی دستیابی کی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کے ہسپتالوں کو بھی اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ ان ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے متعلقہ مریضوں کے لئے بیڈز کی ایک مخصوص شرح اور سہولیات مختص کی جائیں۔

    وزیرِ اعظم نے اس حوالے سے کہا کہ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ اور روک تھام کے حوالے سے دیگر ممالک کے تجربات کا بھی بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ملک کے تمام صوبوں سے کورونا سے متاثرہ مریضوں، ہسپتالوں میں سہولیات، ٹیسٹنگ کٹس، وینٹی لیٹرز کی دستیابی وغیرہ سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل مزید منظم کیا جائے اور اس سلسلے میں کوراڈینیشن کو مزید مستحکم بنایا جائے۔

    چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل محمد افضل نے مختلف شہروں میں کہ جہاں کورونا کا خطرہ زیادہ ہے وہاں اسپرے کیے جانے کے حوالے سے تفصیلات بھی وزیر اعظم کو پیش کیں۔ وزیرِ برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے ملک بھر میں ضروری صنعتوں کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی طور پر بریفنگ دی۔ مشیر خزانہ نے معیشت کی روانی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے 1200ارب روپے پر مشتمل اقتصادی پیکیج پر عمل درآمد کی تفصیلات پیش کیں۔ ایگری کلچر کے شعبے کے فروغ کے لئے تجاویز پیش کی گئیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جی آئی ڈی سی کے حوالے سے حکومتی فیصلے کے نتیجے میں پہلے ہی فرٹیلائزرز کی قیمتوں میں چار سو روپے تک کمی آ چکی ہے۔ اس حوالے سے مزید اقدامات زیر غور ہیں۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے نیشنل کوارڈینشن کمیٹی کے فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں عوام الناس کو ہر پہلو سے مکمل طور پر باخبر رکھا جائے تاکہ کسی بھی معاملے پر کوئی غلط فہمی یا ابہام کی صورتحال نہ پیدا ہو۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، سیاسی قیادت اور رضا کاروں کے مربوط نیٹ ورک کے قیام کا مقصد ملک کے طول و عرض میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ وزیرِ اعظم نے زور دے کر کہا کہ ریلیف کی فراہمی مکمل میرٹ پر یقینی بنائی جائے گی اور اس ضمن میں کسی قسم کی تفریق یا امتیازی سلوک کی شکایت برداشت نہیں جائے گی۔

  • کرونا وائرس ،پاکستان میں 1914 مریض، سندھ مریضوں میں پنجاب سے پھر آگے نکل گیا، ہلاکتیں 26 ہو گئیں

    کرونا وائرس ،پاکستان میں 1914 مریض، سندھ مریضوں میں پنجاب سے پھر آگے نکل گیا، ہلاکتیں 26 ہو گئیں

    کرونا وائرس ،پاکستان میں 1914 مریض، سندھ مریضوں میں پنجاب سے پھر آگے نکل گیا، ہلاکتیں 26 ہو گئیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سندھ میں ایک بار پھر کرونا کے کیسز پنجاب سے زیادہ ہو گئے،ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 1914 ہو گئی ہے

    صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 676، پنجاب میں 652، کے پی میں 221، بلوچستان میں 153، گلگت بلتستان میں 148، اسلام آباد میں 58 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 مریض ہیں

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 49 کیسز اور پانچ اموات کیسز رپورٹ ہوئیں۔ کرونا وائرس سے پاکستان میں 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 58 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں

    پنجاب میں کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئیں،ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ڈی جی خان سے 207 زائرین، ملتان سے 89 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین میں 27 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق لاہور میں 144، قصور 1، ننکانہ صاحب 13، راولپنڈی 44، جہلم میں 28، اٹک میں ایک، گوجرانوالہ میں 12، گجرات 62، منڈی بہاء الدین 4، حافظ آباد 5، ناروال میں ایک، سرگودھا 2، میانوالی 3، خوشاب1، ملتان 2، وہاڑی 2، فیصل آباد 9، رحیم یار خان میں 3، بہاولنگر، بہاولپور 1، لودھراں اور لیہ میں ایک ایک اور ڈی جی خان میں کورونا وائرس کے 5 کنفرم مریض ہیں۔

    صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 9 ہو چکی ہے جبکہ 5 مریض صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہوئے۔ پنجاب میں آج صبح تک 14890 مشتبہ افراد کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ یہ ٹیسٹ این آئی ایچ اسلام آباد، پی آر ایل پنجاب، شوکت خانم، نشتر ہسپتال ملتان اور چغتائی لیب میں کیے جا رہے ہیں۔ تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

    سندھ میں کرونا وائرس کے 49 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سندھ میں مریضوں کی تعداد 676 ہو گئی ہے۔ کراچی میں 274، حیدر آباد میں 128 جبکہ 94 مریضوں کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔ کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور شہری جان کی بازی ہار گیا ہے، جاں بحق ہونے والے مریض کی عمر 74 سال تھی۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغرکا کہنا ہے کہ 1854 افراد کے ٹیسٹ کئے جن میں صرف 159 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا، ان میں سے 20 افراد میں مقامی طور پر یہ مرض منتقل ہوا۔ اب تک کورونا وائرس کے 19 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 139 مریض تاحال زیر علاج ہے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    خیبر پختونخوا حکومت نے کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اقدامات مزید سخت کر دئیے ہیں۔ محکمہ ریلیف وآبادکاری کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق علمائے کرام سے مشاورت کے بعد مساجد میں نمازیوں کی تعداد محدود کر دی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق اب صرف انتظامی کمیٹی پر مشتمل پانچ افراد باجماعت نماز ادا کر سکیں گے تاہم عام لوگ مساجد کے بجائے اپنے گھروں نماز ادا کریں گے.

    اس سے قبل پنجاب ، بلوچستان اور سندھ میں مساجد کے حوالہ سے یہ فیصلے ہو چکے تھے کہ ایک مسجد میں تین سے پانچ نمازی نماز ادا کریں گے،

  • سائنسدانوں، انجینئرز، این سی اے، ایس پی ڈی ملازمین نےکورونا فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کردیا

    سائنسدانوں، انجینئرز، این سی اے، ایس پی ڈی ملازمین نےکورونا فنڈ میں حصہ ڈالنے کا اعلان کردیا

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی تعداد کے بعد حکومت کی طرف سے قائم کیے گئے ریلیف فنڈز میں سائنسدانوں، انجینئرز، این سی اے اور ایس پی ڈی کے ملازمین نے ریلیف فنڈز میں حصہ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پے سکیل 1 سے 7 تک ایک دن اور پے سکیل 8 سے 10 تک 2 دن کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے۔ پے سکیل 11 سے 14 تک کے ملازمین اپنی 3 دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کورونا ریلیف فنڈز میں 1 ماہ کی تنخواہ دی ہے۔

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک ماہ کی تنخواہ دی۔پاک بحریہ کے سربراہ ، افسران ، جوان سب نے کرونا ریلیف فنڈ میں فنڈز جمع کروانے کا اعلان کیا تھا ،

    اس خدمت انسانیت کےاس سفر میں سبقت لے جانے والے پاک فضائیہ کے سربراہ اورشاہین ہیں جنہوں نے اس کارخیرمیں سب سے پہلے حصہ لینے کا اعلان کیا

    بریگیڈئیرز سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے تک افسران اپنی 3.3 دن کی تنخواہیں کورونا ریلیف فنڈ میں دی، کرنل کے عہدے تک افسران نے 2 دن کی تنخواہ، سپاہیوں سے لیکر جے سی اوز نے اپنی ایک دن کی تنخواہ اس وباءسے نمٹنے کے لیے دی ۔

  • وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کیا برہمی کا اظہار، کس بات پر؟

    وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کیا برہمی کا اظہار، کس بات پر؟

    وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کیا برہمی کا اظہار، کس بات پر؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا

    وفاقی کابینہ نے کورونا ریلیف پیکج کی منظوری دے دی،وزیراعظم مختلف شہروں میں آٹے کی قلت کی شکایات پر برہم ہو گئے،وزیراعظم عمران خان نے استفسار کیا کہ جب آٹا وافر مقدار میں موجود ہے تو کون قلت پیدا کر رہا ہے؟وزیراعظم عمران خان نے وزیرفوڈ سیکیورٹی کو فوری ایکشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول ہے،صوبے بھی ایکشن لیں،ذخیرہ اندوزی ہو رہی ہے تو ایسے افراد کو بغیررعایت سزائیں دیں

    کابینہ اجلاس میں وفاقی وزرا نے حکومتی اقدامات کی بہتر تشہیر نہ ہونے پر اظہار تشویش کیا ،وزراء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے بر وقت اور درست اقدامات کو نمایاں انداز میں پیش نہیں کیا جا سکا،وفاقی وزیرمرادسعیداورفیصل واوڈا نے بھی معاملہ کابینہ کے سامنے اٹھا دیا،

    اجلاس کے دوران ایکسپورٹرز کا مال روکے جانے کے معاملے پر بھی بحث ہوئی،وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ رائس ایکسپورٹرز کا 2 بلین ڈالر کا مال خراب ہو رہا ہے،ایکسپورٹرز کے لئے گزشتہ ہفتے ایس آر او جاری کرنے کی ہدایت کی تھی،وزیراعظم کی ہدایات کے باجود تا حال عمل درآمد نہیں ہوا،

    وزیراعظم عمران خان نے ایکسپورٹرز کا مال روکے جانے کی اطلاعات کا نوٹس لیا ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گڈزٹرانسپورٹ سمیت ایکسپورٹرز کا مال نہیں روکا جانا چاہئے،متعلقہ وزرات اور اعلیٰ حکام معاملے کو فوری دیکھیں،کابینہ ارکان نے کہا کہ ٹرک اڈوں پر ٹرانسپورٹرز کے ہوٹل بند ہیں، ڈرائیورز کچھ کھا ،پی نہیں سکتے،کابینہ اجلاس میں ٹرانسپورٹرز کے لئے مخصوص ہوٹلز کھولے جانے کی تجویز دی گئی.

  • ڈاکٹر طاہر شمسی کریں گے کرونا کے انتہائی علیل مریضوں کا علاج، مگر کیسے؟

    ڈاکٹر طاہر شمسی کریں گے کرونا کے انتہائی علیل مریضوں کا علاج، مگر کیسے؟

    ڈاکٹر طاہر شمسی کریں گے کرونا کے انتہائی علیل مریضوں کا علاج، مگر کیسے؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معروف ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ کورونا کے علاج کیلئے پیسو امیونائزیشن کا طریقہ استعمال کرنے کی اجازت مل گئی ہے ،

    نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کورونا کے صحت یاب مریضوں کے پلازما سے علاج کی اجازت دی ہے،پنجاب حکومت بھی کورونا کے صحت یاب مریضوں کے پلازماسے علاج کی اجازت دی چکی ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حکومتیں بھی آج یا کل اجازت دے دیں گی،

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ پلازمہ کی مدد سے کورونا کے انتہائی علیل مریضوں کا علاج ہی موزوں طریقہ ہے، کورونا کے صحت یاب مریضوں کے پلازما سے کریٹیکل مریضوں کا علاج کیا جائےگا، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزز نے 2ہزار پلازما کا بندوبست کرلیا ہے،این ڈی ایم اے اور حکومت کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کیا جائےگا،

    ڈاکٹر طاہر شمسی نے شہریوں سے اپیل کی کہ کورونا کے لوکل پھیلاؤکوروکنے کے لئے لوگ لاک ڈاؤن پر عمل کریں لوگ گھروں میں رہیں گے تو ہی کورونا کے مقامی پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی،

    قبل ازیں جس بندے کو کرونا وائرس ہوا اور وہ صحتیاب ہو گیا ہے تو اس کا خون ویکسین کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے، چین اس پر تحقیق کر رہا ہے.

    ویکیسین کی بڑی تعداد میں تیاری ممکن نہیں ،یہ آسان اور سستی ترین ویکسین ہو گی، اس پر چین میں تحقیقات جاری ہین، اگر چین اس پر تحقیق مکمل کر لیتا ہے تو دنیا بھر میں کرونا وائرس سے نمٹنا مزید آسانا ہو جائے گا.امریکی سائنسدانوں نے بھی کرونا وائرس کے علاج کے لئے ویکیسن کی تیاری کا اعلان کیا ہے لیکن ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ہوئی، وہ اب معروف دوا وافرپلازما میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں.

    چینی سائنس دانوں نے بھی کرونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کے خون کو کرونا وائرس کے ممکنہ علاج کے طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جلد کچھ کرنا ہو گا، تیز ترین اور سستا علاج تلاش کرنا ہو گا،اور خون کی ویکسین ہی سستا ترین علاج ہے،

    واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا پاکستان میں تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے

    نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں مریضوں کی تعداد 1865 ہو گئی ہے، سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں، پنجاب میں 652، سندھ میں 627، کے پی میں 221، بلوچستان میں 153، گلگت میں 148، اسلام آباد میں 58، آزاد کشمیر میں 6 کرونا وائرس کے مریض ہیں.

    پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات 25 ہو چکی ہیں، سندھ میں مزید 61 افراد میں وائرس تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 627 ہوگئے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق صوبے میں اب تک 41 افراد صحت یاب ہوئے، کراچی میں مزید 45 نئے کیسزسامنے آئے جس کے بعد تعداد 294 ہوگئی ہے۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    سندھ میں ایک اور ہلاکت کے بعد سندھ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی،کرونا وائرس سے پنجاب میں 9، خیبر پختو نخواہ میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے، پاکستان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہو گئی.

    دوسری جانب کرونا وائرس کی وجہ سے سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے، دکانیں، بازار اور دیگر کاروباری مراکز بند ہیں۔

  • پاکستان میں کرونا نے سپیڈ پکڑ لی، مریضو‌ں کی تعداد میں اضافہ ، سندھ ایک بار پھر پنجاب کے قریب

    پاکستان میں کرونا نے سپیڈ پکڑ لی، مریضو‌ں کی تعداد میں اضافہ ، سندھ ایک بار پھر پنجاب کے قریب

    پاکستان میں کرونا نے سپیڈ پکڑ لی، مریضو‌ں کی تعداد میں اضافہ ، سندھ ایک بار پھر پنجاب کے قریب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا پاکستان میں تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے

    نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں مریضوں کی تعداد 1865 ہو گئی ہے، سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں، پنجاب میں 652، سندھ میں 627، کے پی میں 221، بلوچستان میں 153، گلگت میں 148، اسلام آباد میں 58، آزاد کشمیر میں 6 کرونا وائرس کے مریض ہیں.

    پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات 25 ہو چکی ہیں، سندھ میں مزید 61 افراد میں وائرس تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 627 ہوگئے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق صوبے میں اب تک 41 افراد صحت یاب ہوئے، کراچی میں مزید 45 نئے کیسزسامنے آئے جس کے بعد تعداد 294 ہوگئی ہے۔

    سندھ میں ایک اور ہلاکت کے بعد سندھ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی،کرونا وائرس سے پنجاب میں 9، خیبر پختو نخواہ میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے، پاکستان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہو گئی.

    دوسری جانب کرونا وائرس کی وجہ سے سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے، دکانیں، بازار اور دیگر کاروباری مراکز بند ہیں۔

    پنجاب میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت نے 4 نئی لیبز بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے مزید ٹیسٹنگ کٹس بنائی جا سکیں۔ پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ان لیبز کی مدد سے ایک ہفتے میں 15 ہزار سے زیادہ مریضوں کے ٹیسٹ ہوسکیں گے۔ ہمارے پاس ابھی 19 ہزار ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں۔ چین سے آئندہ دنوں میں مزید کٹس اور سامان آئے گا جسے صوبوں میں تقسیم کیا جائے گا.

    صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کی پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر میں جنرل سٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روزمرہ اشیا کی تمام دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔ فیصلے پر ہفتے سے عملدرآمد ہوگا۔ کسی کو خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے؟

    چین کی خوشیاں خاک میں مل گئی، کرونا وائرس نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، صوبوں نے بڑھتے مریضوں کے بعد کرونا سے بچاؤ کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا،لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے، میٹرو سروس بھی تاحکم ثانی بند ہے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہے۔ لاک ڈاؤن 7 اپریل صبح 9 بجے تک جاری رہے گا۔ میڈیکل سٹور، فار ما فیکٹریاں، کریانہ سٹور کھلے رہیں گے

  • سندھ میں بھی کرونا کے وار جاری، ایک دن میں 3 ہلاکتیں، مریض بھی بڑھ گئے

    سندھ میں بھی کرونا کے وار جاری، ایک دن میں 3 ہلاکتیں، مریض بھی بڑھ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے کوروناوائرس سےایک اورہلاکت کی تصدیق کردی

    صوبےمیں ہلاکتوں کی تعداد6ہوگئی،آج ایک روز میں سندھ میں کرونا سے 3 مریضوں کی ہلاکت ہو چکی ہے،ابھی ایک خاتون کی ہلاکت ہوئی،متاثرہ خاتون10دن پہلےسعودی عرب سےآئیں تھیں،

    وزارت صحت سندھ کے مطابق سوموار کی صبح بھی دو افراد کی ہلاکت ہوئی دونوں افراد کی عمریں 52 اور 66 سال کی تھیں، دونوں افراد کرونا کے مریض تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے. جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 روز قبل کرونا کی تصدیق ہوئی تھی.

    سندھ میں کرونا کے مریضوں میں بھی اضافہ ہوا ہے،مجموعی طورپرکورونامریضوں کی تعداد 566 ہو گئی، حیدرآباد سے 31 کورونا کیسزرپورٹ ہوئے،

    سندھ میں ایک اور ہلاکت کے بعد سندھ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی،کرونا وائرس سے پنجاب میں 9، خیبر پختونخواہ میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے، پاکستان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 22 ہو گئی.

    کورونا وائرس سے سندھ میں 23 افراد صحتیاب ہو گئے. مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ ان 23 زائرین کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی جس کے بعد انھیں صحتیاب قرار دیدیا گیا ہے

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت لاک ڈاؤن کے حوالے سے اجلاس ہوا،وزیر اعلیٰ نے آئی جی سندھ کو لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کو لاک ڈاؤن اور حکومتی فیصلوں کا احترام کرنا ہوگا مساجد میں نمازیوں کی تعداد کو محدود کرنے کا فیصلہ دکھ کے ساتھ کیا شہریوں سے اپیل ہے اپنے اور خاندان کے لئے لاک ڈاؤن پر عمل کریں لاک ڈاؤن مزید موثر کرنا ہے لوگ ابھی تک شہر میں گھوم رہے ہیں

  • کرونا وائرس، پاکستان میں ہلاکتیں 21، مریض 1694 ہو گئے، سب سے زیادہ ہلاکتیں کس صوبے میں؟

    کرونا وائرس، پاکستان میں ہلاکتیں 21، مریض 1694 ہو گئے، سب سے زیادہ ہلاکتیں کس صوبے میں؟

    کرونا وائرس، پاکستان میں ہلاکتیں 21، مریض 1694 ہو گئے، سب سے زیادہ ہلاکتیں کس صوبے میں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی دنیا سمیت پاکستان میں بھی تباہ کاری جاری ہے، کرونا وائرس کے مریضوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ‌کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں مریضوں کی تعداد 1694 ہو گئی ہے سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد پنجاب میں ہے، پنجاب میں اسوقت کرونا وائرس کے 618 مریض ہیں

    پنجاب کے بعد سندھ میں سب سے زیادہ مریض ہیں،سندھ کے ہسپتالوں میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ 535 مریض زیر علاج ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 195، بلوچستان 152، اسلام آباد 51 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 کنفرم مریض ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید 6 کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 142 ہو گئی ہے،

    پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 4 مریض جاں بحق ہو ئے جس سے پنجاب میں ہلاکتوں کی کل تعداد 9 ہو گئی.راولپنڈی میں 55 سالہ کوثر پروین اور 70 سالہ عبدالعزیز جاں بحق ہوئے۔لاہور میو ہسپتال میں 42 سالہ محمد اکبر جان کی بازی ہار گیا۔ کوثر پروین سعودی عرب سے واپس آئی تھی،

    27 مارچ کو ہسپتال داخل ہوئی عبدالعزیز برطانیہ سے آیا، 28 مارچ کو ہسپتال داخل ہوا تھا۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی۔لاہور میں 4، راولپنڈی میں 3، فیصل آباد اور رحیم یار خان میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔

    شہر قائد کراچی میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے، وزارت صحت سندھ کے مطابق دونوں افراد کی عمریں 52 اور 66 سال کی تھیں، دونوں افراد کرونا کے مریض تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے. جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 روز قبل کرونا کی تصدیق ہوئی تھی

    کرونا وائرس سے پنجاب میں 9، سندھ میں 5، خیبر پختونخواہ میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے،

    صوبہ سندھ کے سکھر تبلیغی مرکز میں 374 ملکی اور 68 غیر ملکی افراد موجود ہیں۔ تبلیغی مرکز کو عام لوگوں کے لئے مکمل بند کر دیا گیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں روانہ کئے گئے قافلوں کو بھی واپس بلا لیا ہے۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے تک تمام افراد آئسولیشن میں رہیں گئے۔ حکومتی احکامات پر مرکز کے کچھ حصہ کو آئیسولیشن یونٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    پنجاب کے علاقے رحیم یار خان میں کرونا وائرس سے متاثرہ خاتون کی ہلاکت کے بعد گھر اور قریبی علاقے کو قرنطینہ جبکہ گھر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ خاتون کے اہل خانہ اور خاتون کے ساتھ سعودی عرب سفر کرنے والے رشتہ داروں کی سکریننگ کا عمل جاری ہے۔65 سالہ شمیم نامی بزرگ خاتون چند روز قبل عمرہ کی ادائیگی کے بعد پاکستان پہنچیں تھیں۔ طبعیت خراب ہونے پر انھیں شیخ زید ہسپتال داخل کیا گیا تھا