Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • یوم پاکستان،کرونا وائرس کی وجہ سے تقریبات منسوخ،کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم

    یوم پاکستان،کرونا وائرس کی وجہ سے تقریبات منسوخ،کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم پاکستان ملک بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے انتہائی سادگی سے منایا جا رہا ہے،

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اس موقع پر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے کے نعرے لگائے گئے۔ یوم پاکستان کے حوالے سے آج ملک بھر میں ہونے والی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں،

    اسلام آباد میں مرکزی تقریب اور مسلح افواج کی پریڈ بھی منعقد نہیں ہوئی پریڈ کی منسوخی کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا.

    وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ قیام پاکستان کی بدولت بروصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو اپنے تہذیبی تشخص کو پروان چڑھانے، مذہبی آزادی اور ترقی کے مساوی حقوق میسر ہوئے جو متحدہ ہندوستان کی ہندو اکثریت نے ان سے سلب کرنے پر تلی تھی۔ گزشتہ ستر سال سے لیکر آج تک کے حالات و واقعات ہمارے آباؤ اجداد کے وژن اور سوچ کی وسعت و صداقت کی گواہی دیتے ہیں۔ آج کا دن ہمیں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے افکار اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات کی طرف رجوع کرنے کی ترغیب دیتا ہے تاکہ ہم ان مقاصد کا حصول ممکن بنائیں جو قیام پاکستان کے وقت بحیثیت قوم ہمارا نصب العین تھے اور جن کے حصول کے لئے ہمارے آباو اجداد نے اپنا سب کچھ قربان کیا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے نہایت فخر محسوس ہوتا ہے کہ پاکستانی قوم کسی بھی مصیبت اور مشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس سال یوم پاکستان مناتے ہوئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد، نظم و ضبط اور جذبے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس آفت کا مقابلہ کرسکیں جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ میں اپنے ہم وطنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ خوف میں مبتلا نہ ہوں بلکہ حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ میں بذات خود اس وبا سے مقابلہ کرنے کیلئے حکومتی اقدامات کی نگرانی کر رہا ہوں۔ انشاء اللہ، ہم اس آزمائش میں کامیاب ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں جو 231 دنوں سے اپنی ہی سرزمین پر نہ صرف مقید ہیں بلکہ بھارت کے ریاستی ظلم و جبر کا دلیری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ تنازعہ کشمیر بر صغیر پاک و ہند کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے۔آج کے دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کی بھرپور اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ اللہ تعالی ہمیں اپنے قومی مقاصد کے حصول میں کامیابی عطا فرمائے اور موجودہ آزمائش میں ہمیں ثابت قدم رہنے کا حوصلہ و ہمت عطا فرمائے۔ آمین

    واضح رہے کہ ہر سال یوم پاکستان 23 مارچ کے دن کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، دن کے آغاز پر پاک فوج کی جانب سے 21 ، 21 توپوں کی سلامی اور روایتی پریڈ گراؤنڈ میں تینوں ملسح افواج کے دستے مارچ کرتے جبکہ فضائیہ کے شاہین اپنی مہارت دکھاتے ہیں اور ملکی سلامتی یکجہتی کے لیے مساجد میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی ہوتا ہے۔ کرونا وائرس کی وجہ سے اس سال سب تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا.

  • کرونا کے دنیا میں وار جاری، ہلاکتیں 14 ہزار 686 ہو گئیں

    کرونا کے دنیا میں وار جاری، ہلاکتیں 14 ہزار 686 ہو گئیں

    کرونا کے دنیا میں وار جاری، ہلاکتیں 14 ہزار 686 ہو گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا خطرناک کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی، کرونا وائرس دنیا کے 192 ممالک میں پہنچ چکا، کرونا سے دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 686 ہو گئی

    دنیا بھر میں کرونا سے 3 لاکھ 38 ہزار 724 افراد متاثر ہیں۔ اٹلی میں مرنے والوں کی تعداد 5 ہزار چار سو 76 ہوگئی،جبکہ 59ہزار ایک سو اڑتیس افراد متاثر ہیں، تین ہزار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
    ۔
    امریکا میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 451 ہوگئی جبکہ متاثرین کی تعداد 34 ہزار سات سو 17 ہے۔ نیویارک میں کرونا مریضوں کی تعداد دنیا بھر کے مریضوں کی تعداد کا پانچ فیصد ہوگئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیلی فورنیا کو انتہائی آفت زدہ قراردے دیا، انہوں نے خود کو وارٹائم کا صدر قراردے دیا۔ امریکی سینیٹر رینڈ پال میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    چین میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 3270 ہے۔ اسپین میں کرونا سے 1772افراد ہلاک ہوگئے۔ ایران میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 1685 ہے۔ فرانس میں 674 افراد، جنوبی کوریا میں 111، برطانیہ میں کرونا سے 251 افراد ہلاک ہوئے۔ جرمنی میں ہلاکتوں کی تعداد 94 ہے۔ چانسلر انجلا مرکل بھی قرنطینہ میں چلی گئی ہیں۔

    بھارت میں کرونا سے سات افراد ہلاک اور 396 افراد متاثرہیں۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے 5 ہلاکتیں ہو چکی ہیں. مصر میں کرونا سے مزید 4 ہلاکتوں کے بعد تعداد 14 ہو گئی ،انڈونیشیامیں کوروناسےمزید 10 اموات،تعداد 48 ہوگئی ،یونان میں کوروناسےمزید 2 افراد ہلاک،تعداد 15 ہوگئی ،پولینڈمیں کوروناسےمزید 2 افرادہلاک،تعداد 7 ہوگئی، آئرلینڈمیں کورونا سے مزیدایک ہلاکت،تعداد 4 ہوگئی، ترکی میں کوروناسےمزید 9 ہلاکتیں،تعداد 30 ہوگئی ، ملائیشیامیں کوروناسےمزید 2 ہلاکتیں ،تعداد 10 ہوگئی کینیڈامیں کوروناسےمزیدایک ہلاکت،تعداد 20 ہوگئی سربیامیں کوروناسےمزیدایک شخص ہلاک،تعداد 2 ہوگئی عراق میں کوروناسےمزید 3 ہلاکتیں،تعداد 20 ہوگئی

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    ملک بھر میں کرفیو، تبلیغی جماعتوں کی تشکیل جاری، کیا تبلیغی جماعت مسجدیں بند کروانا چاہتی ہے؟

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پرسندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا، شہریوں کے سفر اور جمع ہونے پر پابندی ہو گی،اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی پر قید وجرمانہ ہو گا۔ صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 333 ہو گئی، پنجاب میں 225، خیبرپختونخوا میں31 مریض سامنے آئے، ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 776 تک جا پہنچی۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کرونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے

  • آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ، کرونا سے نمٹنے کیلیے ہوئے اہم فیصلے

    آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ، کرونا سے نمٹنے کیلیے ہوئے اہم فیصلے

    آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ، کرونا سے نمٹنے کیلیے ہوئے اہم فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے پاک فوج عوام کے تحفظ کی ڈیوٹی ادا کرے گی، پرعزم ذمہ دار قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کرونا وائرس کے معاملے پر کور کمانڈرز کا نفرنس ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز نے اپنے اپنے کور ہیڈ کوارٹرز سے ویڈیو لنک کے ذریعہ کانفرنس میں شرکت کی، کانفرنس میں ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےچیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پرعزم اور ذمےدار قوم کو کوئی چیز شکست نہیں سکتی، پاکستان آرمی عوام کے تحفظ کی ڈیوٹی ادا کرے گی اور ایکشن پلان کی تفصیلات بھی شیئر کی جائیں گی،عالمی وبا کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پاک فوج تیارہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر کانفرنس میں آرمی کے جوانوں اور طبی سہولیات کو سول انتظامیہ کی مدد کے لئے تیار رہنے کا ٹاسک دیا گیا۔

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پرسندھ میں لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا، شہریوں کے سفر اور جمع ہونے پر پابندی ہو گی،اور سرکاری احکامات کی خلاف ورزی پر قید وجرمانہ ہو گا۔ صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 333 ہو گئی، پنجاب میں 225، خیبرپختونخوا میں31 مریض سامنے آئے، ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 776 تک جا پہنچی۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کرونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے

    ملک بھر میں کرفیو، تبلیغی جماعتوں کی تشکیل جاری، کیا تبلیغی جماعت مسجدیں بند کروانا چاہتی ہے؟

  • گلگت بلتستان: کورونا وائرس کیخلاف لڑنے والے ڈاکٹر اسامہ شہید ہوگئے،پاکستان میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

    گلگت بلتستان: کورونا وائرس کیخلاف لڑنے والے ڈاکٹر اسامہ شہید ہوگئے،پاکستان میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

    گلگت :گلگت بلتستان: کورونا وائرس کیخلاف لڑنے والے ڈاکٹر اسامہ شہید ہوگئے،پاکستان میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ،طلاعات کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے ہراول دستے میں شامل ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید ہوگئے۔اس کے پاکستان میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے

    گلگت بلتستان میں داخل ہونے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی اسکریننگ کے دوران ڈاکٹر اسامہ ریاض خود بھی اسی مہلک وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔ڈاکٹر اسامہ مقامی اسپتال میں 2 دن تک تشویشناک حالت میں وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد آج خالق حقیقی سے جاملے۔

    محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے بھی تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔گلگت حکومت کی جانب سے شہید کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ ڈاکٹر اسامہ کے انتقال کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

  • پاکستان کرونا الرٹ : پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 70 کیسز، ملک میں مجموعی تعداد 757 ہوگئی

    پاکستان کرونا الرٹ : پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 70 کیسز، ملک میں مجموعی تعداد 757 ہوگئی

    اسلام آباد :پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 70 کیسز، ملک میں مجموعی تعداد 757 ہوگئی،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے 70 نئے مریضوں کا انکشاف ہوا ہے،پنجاب کے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ اور کورونا مانیٹرنگ روم کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 222 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

    اعداد وشمار کے مطابق 153 زائرین، 36 لاہور، ایک ملتان، 2 راولپنڈی، 3 گجرات، 3 جہلم اور گوجرانوالہ میں 4 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 20 مریضوں کو ٹیسٹ کے رزلٹ موصول ہوتے ہی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے اور متاثرہ افراد آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید ایک فرد دم توڑ گیا جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 3 اور ملک میں مجموعی اموات 4 تک پہنچ گئی ہیں جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر757 ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب محمکہ صحت سندھ کے مطابق نئے 41 کیسز میں سے کراچی میں 18 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 4 بیرون ملک سفر کرکے آئے تھے، 2 متاثرین برطانیہ اور 2 ترکی سے واپس آئے تھے۔

    تازہ اعداد وشمار کے مطابق کراچی سے رپورٹ ہونے والے دیگر 14 کیسز مقامی افراد ہیں جن کا بیرون ملک کا سفری ریکارڈ نہیں ہے۔رپورٹ ہونے والے دیگر 23 کیسز سکھر سے ہیں جو ایران سے آنے والے زائرین ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں تصدیق ہونے والے کورونا وائرس کے کیسز میں صوبہ سندھ سے 39، پنجاب سے 56، بلوچستان سے 12، خیبرپختونخوا سے 8 جبکہ گلگت بلستان سے 34 نئے کیسز شامل ہوئے تھے جس کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد 646 ہوگئی تھی۔

    اگر صوبوں کے بات کی جائے تو کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد صوبہ سندھ میں 333، پنجاب میں 152، بلوچستان میں 104، خیبرپختونخوا میں 31، اسلام آباد میں 11، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں بھی ایک شخص متاثر ہوا ہے جبکہ 4 اموات بھی ہوچکی ہیں۔

    اس کے علاوہ ملک بھر میں 5 افراد کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔ادھر ملک میں کرونا سے مرنے والوں کے بارے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے اتوار کے روز تصدیق کی کہ صوبے میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 3 ہوگئی ہے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 4 تک پہنچ گئی۔

  • کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک افراتفری ہے،ہم لاک ڈائون نہیں کرسکتے، عوام خود کو قرنطینہ کرلیں، عمران خان

    کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک افراتفری ہے،ہم لاک ڈائون نہیں کرسکتے، عوام خود کو قرنطینہ کرلیں، عمران خان

    اسلام آباد:کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ افراتفری ہے،ہم لاک ڈائون نہیں کرسکتے، عوام خود کو قرنطینہ کرلیں،باغی ٹی وی کےمطابق اس وقت وزیراعظم عمران خان اپنی قوم سے خطاب کررہے ہیں اورکرونا سے بچاو اوراس کےخلاف مزاحمت کی حکومتی پالیسیوں کے حوالے سے قوم کی رہنمائی کررہےہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ، پاکستان میں‌ ہم لاک ڈائون نہیں کرسکتے، عوام خود کو قرنطینہ کرلیں

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کو لاک ڈاؤن کی بحث چل رہی ہے، اس کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں کہ اس کا مطلب ملک میں کرفیو لگانا ہے۔

    قوم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ایسا کرسکتا ہوں مگر ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ 25 فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوں گے کہ یہ دو ہفتوں تک اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پال سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اتنی صلاحیت نہیں کہ لوگوں کو گھروں میں کھانا پہنچا سکیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ وہ خود اپنے گھروں میں رہیں، ہم دیکھ رہے ہیں ہم اپنے کاروبار کے لیے کیا کیا کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اناج کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہمارے پاس بہت ذخیرہ ہے جبکہ کورونا وائرس سے زیادہ خطرہ ہمیں افراتفری سے ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ سب اگر گھروں میں سامان جمع کرنا شروع کردیں گے تو اس سے ہمارے معاشرے کو نقصان ہوگا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام حکومت پر اعتماد کرے ہم اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میری پوری ٹیم کی توجہ کورونا وائرس پر ہے، میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے افرا تفری پھیلانے سے گریز کرے۔عمران خان کاکہنا تھا کہ اگر ہمارے حالات اٹلی اور چین جیسے ہوتے تو پورے ملک میں لاک ڈاؤن کردیتا مگر ہم ایسا نہیں کرسکتے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ کورونا کے ساتھ سب سے بڑا مسئلہ غریبوں کا ہے، ہمیں کورونا سے بحیثیت قوم نمٹنا ہے اور امید ہے ہم اس سے نکل آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام نے احتیاط نہ کی تو نقصان سب کا ہوگا، امید ہے عوام مایوس نہیں کرے گی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ جس طرح چین نےکورونا پرقابوپایا اس طرح ہم بھی کورونا پرقابوپالیں گے ،اگرکسی کو کھانسی،نزلہ،زکام ہے توخود کوآئیسولیشن میں رکھیں،پورا لاک ڈاؤن کروں گا تواورمشکلات پیدا ہوں گی

    وزیراعظم نے کہا کہ کیا ہمارے پاس اتنے وسائل ہیں کہ دہاڑی والے تمام لوگوں کوگھروں میں خوراک پہنچاسکیں ؟لوگ ازخود اپنے گھروں میں موجود رہیں،ہم نے اسکول،یونیورسٹیاں،شاپنگ سینٹرزبند کردیے،اگرپاکستان میں چین یااٹلی جیسی صورتحال ہوتی توفوراً لاک ڈاؤن کردیتا،

    لاک ڈاؤن یاکرفیوکا مطلب ہے کہ شہریوں کوگھروں میں مکمل بند کیا جائے،اگرآج پورا لاک ڈاؤن کردیتا ہوں تودہاڑی والے گھروں میں بند ہوجائیں گے،

  • خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض چل بسا، ملک میں اموات 4 ہوگئیں

    خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض چل بسا، ملک میں اموات 4 ہوگئیں

    اسلام آباد:خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض چل بسا، ملک میں اموات 4 ہوگئیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس پوری طرح اپنا اثردکھارہا ہے اورتازہ ترین اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید ایک فرد دم توڑ گیا جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 3 جبکہ ملک میں مجموعی اموات 4 تک پہنچ گئی ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک میں تصدیق ہونے والے کورونا وائرس کے کیسز میں صوبہ سندھ سے 39، پنجاب سے 56، بلوچستان سے 12، خیبرپختونخوا سے 8 جبکہ گلگت بلستان سے 34 نئے کیسز شامل ہوئے تھے جس کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد 645 ہوگئی تھی۔

    اگر صوبوں کے بات کی جائے تو کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد صوبہ سندھ میں 292، پنجاب میں 152، بلوچستان میں 104، خیبرپختونخوا میں 31، اسلام آباد میں ایک، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں بھی ایک شخص متاثر ہوا ہے جبکہ 4 اموات بھی ہوچکی ہیں۔

    اس کے علاوہ ملک بھر میں 5 افراد کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے اتوار کے روز تصدیق کی کہ صوبے میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 3 ہوگئی ہے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 4 تک پہنچ گئی۔

    انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ‘حال ہی میں کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہونے والی خاتون کا تعلق تربت سے تھا جنہیں علاج کے لیے ڈیرہ اسمعٰیل خان منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا انتقال ہوگیا’۔مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ ‘دوران علاج ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جو مثبت آئے ہیں’۔

  • گھبرانا نہیں بلکہ منظم انداز سے کرونا سے لڑنا ہے سندھ کے بعد پنجاب اور بلوچستان میں بھی فوج طلب

    گھبرانا نہیں بلکہ منظم انداز سے کرونا سے لڑنا ہے سندھ کے بعد پنجاب اور بلوچستان میں بھی فوج طلب

    لاہور:گھبرانا نہیں بلکہ منظم انداز سے کرونا سے لڑنا ہے ، سندھ کے بعد پنجاب اور بلوچستان میں بھی فوج طلب ،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سندھ کے بعد پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں نے بھی فوج طلب کرلی ہے۔

    ملک بھر میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سندھ کے بعد پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں نے بھی وفاق سے فوج طلب کرنے کے لیے درخواست کردی ہے۔ذرائع کےمطابق اس حوالےسے حکومت نےفوج سے کرونا کے خلاف منظم جدوجہد کے لیے کنٹرول سنبھالنے کی درخواست کردی ہے

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی آرٹیکل 245 کے تحت صوبے میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

    پنجاب کی طرح صوبہ سندھ میں بھی فوج کوانتظامات سنبھالنے کا کہہ دیا گیا ہے ،ادھروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم بڑے اور سخت فیصلے کرنے جارہے ہیں تاکہ عوام کو کورونا وائرس سے بچاسکیں، عوام کی صحت اور زندگی عزیز ہے، ہم لاک ڈاؤن کی طرف جارہے ہیں جس کا آج ہی اعلان کریں گے۔

    گزشتہ روز سندھ حکومت نے بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وفاق سے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول ایڈمنسٹریشن کی مدد کے لیے افواج پاکستان کو تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سندھ میں لاک ڈاؤن کا اطلاق آج اتوار کی رات 12 بجے سے ہوگا جس کا باضابطہ اعلان وزیراعلیٰ سندھ ایک ویڈیو بیان کے ذریعے کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے ضروریہ مثلا کریانہ اسٹور، میڈیکل اسٹور، سبزی، دودھ، بیکری اور ملک شاپ کھلی رہیں گی تاہم اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ان دکانوں پر بھی عوام کا بلاوجہ رش نہ لگنے پائے۔

    بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فوج کی مدد طلب کرلی ہے، بلوچستان حکومت نے آرٹیکل 245کے تحت پاک فوج کو سول اختیارات دینے کے لیے خط لکھ دیا ہے، بلوچستان حکومت کے مطابق پاک فوج کو آرٹیکل 245کے اختیارات دیے جائیں گے اور صوبے بھر میں ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کو سول اختیارات حاصل ہوں گے۔

    خیبر پختون خوا نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔ محکمہ ریلیف کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے سبب صوبے بھر میں 3 روز کے لیے لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے، صوبے میں کریانہ، دودھ، ادویات ، بیکری، سبزی، فروٹ، پٹرول پمپ کھلے رہیں گے جب کہ بقیہ سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔

  • دنیا بھر  میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

    باغی ٹی وی: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 95 ہزار 700 سے زائد ہے۔

    اس وقت اٹلی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ اٹلی میں مزید 793 افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 800 سے زیادہ ہو گئی۔ اٹلی میں 53 ہزار 500 سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

    چین میں اب کورونا کی مریضوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے تاہم 6 افراد کی ہلاکت کے بعد چین میں اموات کی تعداد 3 ہزار 261 تک پہنچ گئی۔ چین میں مزید 46 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہزار 54 ہو گئی تاہم کورونا سے 72 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    اسپین میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اسپین میں 285 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 300 سے بڑھ گئی۔ اسپین میں کورونا سے متاثر 2 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    امریکہ بھی اس وقت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک فہرست میں تیزی سے اوپر آ رہا ہے امریکہ میں مزید 84 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 340 تک پہنچ گئی جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے اب تک صرف 176 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ امریکہ میں مزید 7 ہزار 303 افراد میں کوورنا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہزار 600 سے زائد ہو گئی۔
    ادھر اٹلی میں کورونا وائرس نے ایک دن میں 800 کے قریب زندگیاں نگل لیں، میتیں اٹھانے والے بھی نہیں مل رہے ،اطلاعات کےمطابق چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے یورپ میں پنجے گاڑ لیے ہیں اور اٹلی میں مہلک وائرس نے ہزاروں افراد کی جان لے لی ہے۔
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 793 افراد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4825 ہوگئی۔یورپی ملک اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی ہلاکتیں ایک دن میں دنیا کے کسی بھی ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

  • سندھ حکومت کاعوام کی نقل و حرکت روکنے کیلئے لاک ڈاؤن شروع ، پاک فوج سے مدد مانگ لی گئی

    سندھ حکومت کاعوام کی نقل و حرکت روکنے کیلئے لاک ڈاؤن شروع ، پاک فوج سے مدد مانگ لی گئی

    کراچی :سندھ حکومت کاعوام کی نقل و حرکت روکنے کیلئے لاک ڈاؤن شروع ، پاک فوج سے مدد مانگ لی گئی ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے ممکنہ اثرات کو روکنے کے لیے سندھ حکومت عوام کی نقل و حرکت روکنے کے لیے سخت اقدامات پرغور کررہی ہے۔

    حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر پاک فوج سے مدد مانگ لی اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول ایڈمنسٹریشن کی مدد کے لیے افواج پاکستان کو تعنیات کیا جائے ۔


    ابتدائی طور پر سندھ میں 15روز کیلئے کرفیو لگایا جائے گا، وزیر اعلی سندھ نے ایم کیو ایم ، پی ایس پی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو اعتماد میں لیا لاک ڈاوَن کے فیصلے کے48گھنٹوں بعدچندگھنٹوں کا وقفہ دیا جائےگا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت سندھ میں لاک ڈاؤن کرنے پر مشاورت کررہی ہے اور شہریوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے سختی کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں کل رات سے لاک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے، بلا ضرورت سے گھر سے باہر نکلنے یا گاڑی سڑک پر لانے کی اجازت نہیں ہو گی، ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خلاف ورزی پر حراست میں لے سکیں گے۔

    ذرائع سندھ حکومت کے مطابق وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نےقریبی رفقاء اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہے ،حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کے وہ نتائج نہیں ملے جن نتائج کی توقع تھی۔اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اب سخت فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے گورنر سندھ ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ سے مشاورت کی ہے تا کہ شہریوں کے گھروں میں رہنے کو یقینی بنایا جاسکے۔ان کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کریانے کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

    ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ آج اتوار کی رات سے لاک ڈاؤن کیا جا سکتا ہے، وزیر اعلی سندھ نے قانون نافذ کرنے والے حکام کو اعتماد میں لے لیا ہے۔لاک ڈاؤن کے تحت شہریوں کو بلا ضرورت سے گھر سے باہر نکلنے یا گاڑی سڑک پر لانے کی اجازت نہیں ہو گی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خلاف ورزی پر حراست میں بھی لے سکیں گے۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے 729 کیسز میں سے سب سے زیادہ 396 کیسز سندھ سے آئے ہیں جن میں سے ایک مریض جاں بحق بھی ہوچکا ہے جب کہ 3 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث گذشتہ روز شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ رضا کارانہ طور خود 3 دن کے لیے آئسیولیشن میں رکھ لیں اور گھر سے باہر نہ نکلیں۔

    ۔