Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کرونا وائرس سے قوم کی حفاظت، آرمی چیف میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    کرونا وائرس سے قوم کی حفاظت، آرمی چیف میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    کرونا وائرس سے قوم کی حفاظت، آرمی چیف میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم کوروناوائرس سے قوم کی حفاظت کے عمل کو مقدس فریضہ کے طور پر انجام دیں گے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی خطرہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا انفرادی طور پر ذمہ دار شہری بننا ہے تا کہ حکومتی اداروں کی کوششیں کامیاب ہو سکیں،ہر انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے،انفرادی طور پر کورونا وائرس سے اپنا بچاؤ کرنا درحقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی خطرہ ایک ذمےدار،پرعزم قوم کو شکست نہیں دے سکتا جیسا کہ چین نے کردکھایا ہے، پاک فوج قومی کوشش کا حصہ ہوتے ہوئے اس ذمے داری کو ادا کرے گی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کوسول انتظامیہ کی مدد تیز کرنے کا حکم دے دیا،

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس مین شرکت کی تھی جس میں اہم فیصلے کئے گئے تھے.

  • کرونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتیں 11 ہزار 402، صحتیاب کتنے مریض ہوئے؟

    کرونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتیں 11 ہزار 402، صحتیاب کتنے مریض ہوئے؟

    کرونا وائرس،دنیا بھر میں ہلاکتیں 11 ہزار 402، صحتیاب کتنے مریض ہوئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا خطرناک ترین کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا، کرونا وائرس سے دنیا بھرمیں 11 ہزار 402 ہلاکتیں ہو گئیں، مریضوں کی تعداد 2 لاکھ67ہزار سے زائد ہے جبکہ 91ہزار952افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے جس نے چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا،اٹلی میں لیوا کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 4ہزار 32 ہوگئی جبکہ47 ہزار افراد اب بھی اسپتالوں میں داخل ہیں۔

    کرونا وائرس سے فرانس میں450 افراد ہلاک وہئے اور متاثر ہونے والے افراد کی تعداد12ہزارہوگئی ہے، سعودی عرب میں 344 افراد کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں،اسپین میں کرونا وائرس سے 1093 افراد ہلاک ہوئے اور 21 ہزار سے زائد مریض ہیں، امریکا میں کورونا وائرس سے 264افراد جان کی بازی ہار گئے، امریکہ کے مختلف ہسپتالوں میں19 ہزار 640 کرونا وائرس کے مریض زیر علاج ہیں۔

    انڈونیشیا میں کورونا کے60 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں وہاں ہلاکتیں 32 ہو گئیں، ملائیشیا میں 130 نئے کیس رپورٹ ہو چکے ہیں ،متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 30 ہو گئی ہے,قطر نے کورونا وائرس کے 10 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے، جس سے اس کے کل کیس 470 ہو گئے ہیں۔ بھارت میں کرونا وائرس سے 5 ہلاکتیں ہو گئی ہیں

    یو اے ای میں 27 نئے کیسز کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے جس میں سے 2 کرونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 31 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد 258 ہوگئی جبکہ 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں.، دنیا بھر میں کورونا وائرس کا شکار ہوکر بیمار ہونے والے91ہزار952افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں،کرونا وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد 267 سندھ سے ہے، بلوچستان میں 81، پنجاب 96، کے پی میں 23 کرونا وائرس کے مریض زیرعلاج ہیں۔ اسلام آباد میں 9، گلگت بلتستان 30، آزادی کشمیر میر پور میں ایک مریض ہے. کورونا وائرس سے 5 مریض صحت یاب ہوکرڈسچارج ہو چکے ہیں،

    عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے طبی سامان کی مسلسل فراہمی کے لئے مستقل پلان ترتیب دینے پر زور دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈرس اڈھانوم گیبریئس نے جنیوا میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے تقریباً 70 ممالک کو میڈیکل سازوسامان بھیجا گیا ہے جبکہ 120 ممالک نے 15 لاکھ تشخیصی کٹس وصول کر لی ہیں

  • 24 گھنٹوں میں کرونا سے 11 سو ہلاکتیں،اٹلی میں مجموعی طور پر 4 ہزار سے زیادہ اموت

    24 گھنٹوں میں کرونا سے 11 سو ہلاکتیں،اٹلی میں مجموعی طور پر 4 ہزار سے زیادہ اموت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں 11 سو ہو گئیں

    اٹلی میں کوروناوائرس سے مزید 627افراد ہلاک ہو گئے،اٹلی میں کورونا وائرس سےہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی،اٹلی میں 24گھنٹے کے دوران 5 ہزار986کیسز رپورٹ ہوئے ہیں. ایران میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے 149ہلاکتیں ہوئی ہیں

    قطر نے کورونا وائرس کے 10 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے، جس سے اس کے کل کیس 470 ہو گئے ہیں۔ بھارت میں کرونا وائرس سے 5 ہلاکتیں ہو گئی ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 231 ہو گئی ہے، پاکستان میں بھی کرونا وائرس سے 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

    امریکا میں کورونا سے 2 سو18 افراد ہلاک اور 14ہزار3 سو21 افراد متاثر ہیں۔کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم کا کہنا ہے کہ کیلی فورنیا کی 56 فیصد آبادی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ لاس اینجلس میں شاپنگ مراکز، انڈور مالز، غیر ضروری ریٹیل تجارتی سینٹر بند کر دیئے گئے ہیں۔ ارجنٹائن لاک ڈاؤن کرنے والا جنوبی امریکا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

    یو اے ای میں 27 نئے کیسز کے ساتھ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے جس میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 31 افراد کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے طبی سامان کی مسلسل فراہمی کے لئے مستقل پلان ترتیب دینے پر زور دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈرس اڈھانوم گیبریئس نے جنیوا میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے تقریباً 70 ممالک کو میڈیکل سازوسامان بھیجا گیا ہے جبکہ 120 ممالک نے 15 لاکھ تشخیصی کٹس وصول کر لی ہیں

  • بلوچستان میں کرونا وائرس کے مزید 11 کیسز سامنے آ گئے

    بلوچستان میں کرونا وائرس کے مزید 11 کیسز سامنے آ گئے

    بلوچستان میں کرونا وائرس کے مزید 11 کیسز سامنے آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کےمزید 11 کیسز سامنے آگئے

    محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 92 ہو گئی، کرونا کے مریضوں کا علاج جاری ہے،

    حکومت بلوچستان نے صوبے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی جبکہ شیخ زاید اسپتال کوئٹہ کو کورونا وائرس اسپتال قرار دے دیا گیا۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے مطابق کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تصدیق کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی کے قرنطینہ مرکز میں ٹھہرائے گئے افراد میں ہوئی ہے، وائرس سے متاثرہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، نئے مریضوں میں تمام زائرین ہیں۔

    صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں کورونا وائرس کی وباکی روک تھام کیلئے ویسٹ پاکستان اپیڈمک ڈیزیز ایکٹ 1958 کے تحت تا حکم ثانی ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت انسداد کورونا وائرس کور کمیٹی بلوچستان کا اجلاس ہوا، اجلاس میں انسداد کورونا وائرس پر حکومتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ صوبے میں انسداد کورونا وائرس کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں

    قبل ازیں آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے چمن بارڈر کا دورہ کیا اورکورونا سےبچاؤ کےلیے چمن بارڈر پر قائم قرنطینہ سینٹر کا جائزہ لیا، بلوچستان میں کرونا سے بچاؤ کے لیے ایف سی بلوچستان اور ہر ادارے کی کاوشیں قابل ستائش ہیں.

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ملک بھر میں 139 مقامات پر23 ہزار557افراد کیلئے قرنطینہ سینٹر قائم ہیں جب کہ 216 مقامات پر 2942 افراد کیلئےآئسولیشن کی گنجائش موجود ہے۔تفتان میں ایران سےآنےوالے600 زائرین کیلئے قرنطینہ سینٹر موجود ہے، چمن اور طورخم میں بھی مجموعی طورپر 600 افراد کیلئےقرنطینہ قائم کر دیئے گئے ہیں۔

  • افراتفری نہ پھیلائیں، یہ کورونا سے بھی زیادہ نقصان دہ ہے، وزیراعظم

    افراتفری نہ پھیلائیں، یہ کورونا سے بھی زیادہ نقصان دہ ہے، وزیراعظم

    افراتفری نہ پھیلائیں، یہ کرونا سے بھی زیادہ نقصان دہ ہے، وزیراعظم عمران خان کی قوم سے اپیل

    باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کو لاک ڈاؤن کرنے کی باتوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ اقدام اٹھایا گیا تو غریب اور مزدور طبقہ کیا کرے گا؟

    اسلام آباد میں سینئر صحافیوں کو کرونا وائرس کی صورتحال بارے آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کراچی میں لاک ڈاؤن کر دیا ہے لیکن وفاق اس اقدام سے تھوڑا سا پیچھے ہیں۔ لاک ڈاؤن کر دیا تو روزانہ کی آمدن والوں کا نقصان ہوگا۔ ہمارے حالات ایسے نہیں کہ شہروں کو لاک ڈاؤن کیا جائے۔ اس اقدام سے ہسپتال بھی متاثر ہو جائیں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے جنگ قوم جیتے گی حکومت نہیں جیت سکتی۔ کرونا وائرس پھیلا تو مشکل ہو جائے گی، احتیاطی تدابیر ہی بچاؤ کا بہترین طریقہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر کرونا وائرس کی صورتحال کو مانیٹرنگ کریں گے۔عوام سے کوئی چیز مخفی نہیں رکھی جائے گی، انھیں صورتحال سے مسلسل آگاہ کرتے رہیں گے۔وفاقی وزرا اسلام آباد میں رہیں گے، چھٹی نہیں کریں گے۔ میں خود ہفتے میں 2 بار عوام کو آگاہ کروں گا۔

    عمران خان نے بتایا کہ جس وقت کرونا وائرس کی وبا پھوٹی ہم چین کی حکومت سے مسلسل رابطے میں رہے۔ ہمیں ڈر تھا کہ وہاں سے یہ وائرس پاکستان میں داخل ہوگا لیکن کرونا کا ایک بھی کیس چین سے نہیں آیا۔ اس کے بعد ایران سے زائرین کی آمد شروع ہوئی تو ایران سے رابطے میں رہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا تفتان گئے تو بتایا کہ بہت برے حالات ہیں۔ پاکستان میں کرونا کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان پر الزام لگانا بہت بڑی زیادتی ہوگی۔

    انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کرونا وائرس تیزی سے پھیلا تو ہمارے لئے مشکل ہو جائے گی، ہمیں نظم وضبط کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے سماجی فاصلہ بہت ضروری ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وبا پھیلی تو 4 سے 5 فیصد کو انتہائی نگہداشت کی ضرورت پڑے گی جبکہ 90 فیصد لوگوں کو ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں، خود کو گھر تک محدود کر لیں تو یہ سب سے بہتر طریقہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دوسرا خطرہ افراتفری پھیل جانا ہے جو کرونا وائرس سے زیادہ نقصان پہنچائے گی۔ اگر سب بھاگے دکانوں سے چیزیں لینے چلے گئے تو حکومت کیا کرے گی۔ یورپ میں آج دیکھیں سپر مارکیٹس خالی ہو گئی ہیں جبکہ چینی قوم نے حکومت کے ساتھ مل کر اس جنگ کا مقابلہ کیا ہے۔

    اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ ملک میں کرونا وائرس کے حوالے سے 9 ہسپتال قائم کر لیے ہیں۔ اس کے علاوہ پورے ملک میں 1600 بستروں کی جگہ بنا دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ایک لاکھ اور بلوچستان میں 50 ہزار ماسک ہیں۔ 12 ملین ماسک اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں بھی موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم 30 ہزار تھرموگنز چین سے منگوا رہے ہیں۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بڑے ہسپتالوں میں ایک ایک آئسولیشن وارڈ بھی بنا دا گیا ہے۔ پاکستان بھر میں 1700 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔ وینٹی لیٹرز کی دنیا بھر میں کمی ہے۔
    وزیر اعظم نے کہا کہ چین کو میں داد دیتا ہوں کہ کیونکہ ہمارے موجود طلبہ کے والدین کی وجہ سے ان پر بہت دباؤ تھا کہ ان کو پاکستان لایا جائے لیکن انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی کہ ہم ان کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھ رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں چین کو اس لیے بھی داد دوں گا کہ پاکستان میں ایک بھی کیس چین سے نہیں آیا جو ان کی تنظیمی صلاحیت اور اس کیافادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    عمران خان نے خبردار کیا کہ پاکستان کو اس وائرس سے دو بڑے خطرے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ اگر یہ یورپ کی طرح یکدم پھیلتی ہے تو 4 سے پانچ فیصد ہسپتالوں کو آئی سی یو کی ضرورت پڑے گی اور اگر تعداد بڑھ جاتی ہے تو یہ ہمارے لیے بہت بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اٹلی میں انہیں اسٹاف نہیں مل رہا ، نرسز نہیں مل رہیں، ڈاکٹرز نہیں مل رہے اور سب سے بڑھ کر آئی سی یو وینٹی لیٹرز نہیں مل رہے لہٰذا ہمیں خوف یہ ہے کہ اگر ایک اٹلی کی طرح تیزی سے کیسز بڑھے تو ہمارے لیے بہیت مشکل ہو جائے گا۔

  • عالمی ادارہ صحت نے مایوس کردینے والی خبرسنادی :کورونا وائرس کی تاحال کوئی ویکسین اور دوا نہیں

    عالمی ادارہ صحت نے مایوس کردینے والی خبرسنادی :کورونا وائرس کی تاحال کوئی ویکسین اور دوا نہیں

    واشنگٹن :عالمی ادارہ صحت نے مایوس کردینے والی خبرسنادی :کورونا وائرس کی تاحال کوئی ویکسین اور دوا نہیں،اطلاعات کےمطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے پاکستان میں ڈائریکٹر ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تاحال کوئی ویکسین اورمیڈیسن نہیں ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندے ڈاکٹر پالیتھا کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ بہت اہم ہے اور ساتھ ہی کورونا وائرس کا معاملہ بھی بہت اہم ہے، یہ وائرس لوگوں میں تشویش پھیلا رہا ہے اور ادارے کی جانب سے مکمل ڈیٹا دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 98 ہزار 778 لوگ متاثر ہوئے جبکہ ساڑھے 8 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

    ڈاکٹر پالیتھا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے علاج کے لیے 208 اسپتالوں کو رجسٹرڈ کیا گیا جبکہ پاکستان میں 13 لیبارٹریز کورونا سے متعلق کام کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں تاحال کورونا وائرس کی کوئی ویکسین اورمیڈیسن نہیں ہے اور مہلک وائرس کے خلاف دوسری ادویات سے مدد لی جارہی ہے۔

    ڈاکٹر پالیتھا کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت انفرادی طور پر کردار ادا کرنا ہوگا اور مزید ایکشن لینے پڑیں گے جبکہ اس صورتحال میں صوبوں کے ساتھ روابط مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

  • وزیراعظم کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس، آرمی چیف بھی شریک،اہم فیصلے ، اہم اقدامات

    وزیراعظم کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس، آرمی چیف بھی شریک،اہم فیصلے ، اہم اقدامات

    اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس، آرمی چیف بھی شریک،اہم فیصلے ، اہم اقدامات ،اطلاعات کےمطابق آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، عسکری اور سول اداروں کے دیگر اعلی حکام، معاون خصوصی ظفر مرزا نے شرکت کی جبکہ صوبوں کے وزراء اعلی اور وزرائے صحت ویڈیو لنک کے زریعے شریک ہوئے۔

    اجلاس میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی۔حکام نے وفاق اور صوبائی سطح پر کورونا کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے بتایا گیا اور مختلف شہروں میں قائم قرنطینہ اور سہولیات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

  • مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں جمعہ اور پنجگانہ نمازوں کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کرکے عالم اسلام کواحتیاط کا درس دے دیا

    مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں جمعہ اور پنجگانہ نمازوں کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کرکے عالم اسلام کواحتیاط کا درس دے دیا

    ریاض: مسجد الحرام، مسجد نبویؐ میں جمعہ اور پنجگانہ نمازوں کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ،اطلاعات کےمطابق سعودی حکام نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کے تحت مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے اندرونی اور بیرونی حصے میں پنجگانہ نماز اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر مکمل پابندی عائد کردی۔


    عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق سعودی حکام نے اس سے قبل مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے علاوہ ملک بھر کی مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔تاہم اب نئے اقدامات کے تحت مسجد نبویؐ اور مسجد الحرام کے اندر اور باہر پنجگانہ نمازوں اور نماز جمعہ پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور نمازیوں کو مساجد میں داخلے سے بھی روک دیا گیا ہے۔مسجد نبویؐ کی انتظامیہ کی جانب سے مسجد کے دروازے بند کردیے گئے ہیں اور صرف چند متعلقہ حکام کو مسجد کے کمپاؤنڈ تک جانے کی اجازت ہوگی۔

     

    مسجد الحرام کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہےکہ سیکیورٹی اور صحت کے حکام نے مسجد الحرام کے بیرونی حصے میں موجود اسکوائر میں بھی نمازیوں کی موجودگی پر پابندی عائد کی ہے جب کہ مسجد نبویؐ میں بھی کل سے اس پابندی کا اطلاق ہوگا۔

    سعودی حکام نے اس سے قبل وائرس سے بچاؤ کے لیے خانہ کعبہ کے اطراف اسپرے کے لیے مطاف خالی کرایا تھا اور طواف کے عمل کو روک دیا گیا تھا جب کہ بعد میں مطاف کو زائرین کے لیے کھولا گیا تو انہیں کعبہ کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور اس کے گرد حفاظتی ڈھانچہ لگایا گیا۔

    عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ سعودی عرب میں جمعرات کے روز کورونا وائرس کے مزید 36 کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک بھر میں تعداد 274 ہوچکی تاہم اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔

  • کرونا وائرس، ایران نے مانگی پاکستان سے مدد

    کرونا وائرس، ایران نے مانگی پاکستان سے مدد

    کرونا وائرس، ایران نے مانگی پاکستان سے مدد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ایران نے پاکستان سے مدد مانگ لی

    ایرانی صدر حسن روحانی نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے نام خط مین لکھا ہے کہ کوروناوائرس سےنمٹنے کے لیے پاکستان مدد کرے

    نجی ٹی وی نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط تحریرکیا ہے جس میں امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے پاکستان کو کردار ادا کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے خط میں پاکستان سے کورونا وبا کے تناظر میں امدادکی بھی اپیل کی ہے،پاکستان نے ایران کی قیادت کی درخواست پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے،

    پاکستان نے ایران سے پابندیاں ختم کروانے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردیں ،پاکستان کی طرف سے کورونا کا پھیلاﺅ روکنے کیلئے ایران کی مدد بھی کی گئی ہے ،دوسری جانب پاکستان کی جانب سے ایران کو امداد بھیجنے پر غور جاری ہے.

    ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی قیادت کامدد کےلیے خط موصول ہوگیا،پاکستان ایران پریکطرفہ پابندیوں کافوری خاتمہ چاہتا ہے،

    ایران پر پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ وزیراعظم عمران خان اور چین نے بھی کیا تھا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پابندیاں اٹھانے سے ایران کو کورونا سے نمٹنے میں مدد ملے گی .

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام اور حکومت کورونا وائرس سے مقابلہ کر رہے ہیں اور امریکی پابندیوں کے نتیجے میں اس وائرس کو خاتمہ نہیں کیا جاسکتا ہے، ہم سے امریکہ اور دوسرے ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ایران مخالف پابندیوں کو ختم کیا جائے

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان اس وائرس کے خلاف جنگ میں قریبی تعلقات قائم ہیں اور ہم نے ایران کو کورونا ٹیسٹ کٹس جیسے سامان مہیا کرکے اس کی مدد کے لئے ریڈ کراس کے ماہرین کی ایک ٹیم بھیجی ہے ، اور ضرورت کے مطابق اپنی بہترین مدد فراہم کریں گے۔

    دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی ممبر برائے امور خواتین نے غیر قانونی پابندیوں کی وجہ سے ایران میں صحت اور طبی سہولیات کے فقدان کے حوالہ سے کہا کہ ان پابندیوں نے خواتین اور لڑکیوں کی جسمانی صحت کے علاوہ ان کی نفسیاتی صحت کو بھی سنگین خطرے میں ڈال دیا ہے

  • پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد کیا ہے؟ اہم خبر

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد کیا ہے؟ اہم خبر

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد کیا ہے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کے پاکستان میں مریضوں کی تعداد 455 ہو گئی ہے، وائرس سے مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق جب کہ 5 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    سندھ میں اب تک کرونا کے 245، بلوچستان میں81 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں 80 کیسز سامنے آئے ہیں، خیبر پختون خوا میں 23 کرونا کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، گلگت بلتستان میں کرونا کے 21 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ اسلام آباد میں کرونا کے 7 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

    آج کراچی میں کرونا وائرس سے پہلا مریض جان کی بازی ہار گیا،مریض کی عمر 77 سال تھی، اور وہ کینسر اور شوگر کا بھی مریض تھا، سندھ کی صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ شہر قائد کراچی میں کرونا وائرس کے 93 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں، جب کہ سندھ بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 245 ہو چکی ہے، 241 مریض سندھ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے کراچی میں 90 اور سکھر میں 151 مریض زیر علاج ہیں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ 7.21 ارب روپے محکمہ صحت اور کمشنر سکھر کو بھیجے گئے ہیں، یہ تمام فنڈز کرونا سے متعلق سامان کی خریداری پر خرچ ہوں گے

    کرونا وائرس کے پاکستان میں کیسز کے بڑھنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    وزیراعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے،اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمدکا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے

    اجلاس میں کرونا وائرس اور حکومتی اقدامات کے پیش نظر اہم فیصلے متوقع ہیں، فضائی آپریشن سے متعلق کیے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کا بھی امکان ہے