Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان میں‌ کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

    پاکستان میں‌ کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

    پاکستان میں‌ کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

    باغی ٹی وی :پاکستان میں‌ کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی، وزیر صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا کے مزید 5 مریضوں‌ کا پتہ چلا ہے، اس طرح‌ پنجب میں‌ متاثرین کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی.

    انہوں نے کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے مشکل کی گھڑی میں بھی انسانیت سوز قدم اٹھاتے ہوئے علاج سے انکار کر دیا۔ ملک میں ایک طرف کرونا وائرس کے خدشات ہیں، ایمرجنسی صورتحال میں بعض مریضوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں اس کے باوجود ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتالوں کے ان ڈور اور، آؤٹ ڈور وارڈز میں ہڑتال کرتے ہوئے کام چھوڑ دیا جس سے غریب مریضوں کی جانیں خطرناک صورتحال کا شکار ہو گئیں .
    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پہلے فیز میں ایران سے پنجاب پہنچنے والے 42 زائرین کے ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں 5 مثبت آئے۔

    یوں ملک بھر میں اب تک سامنے آنے والے کورونا کیسز کی تعداد 193 ہوگئی ہے جس میں سندھ کے 155، خیبرپختونخوا کے 15، بلوچستان کے 10، جبکہ گلگت بلتستان کے 5 کیسزشامل ہیں۔

    قبل ازیں سندھ میں مزید 5 کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 155 تک پہنچ گئی تھی جبکہ ملک میں مجموعی طور پر 193 لوگ وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں

  • لاہور میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کی ہوئی موت

    لاہور میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کی ہوئی موت

    لاہور میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کی ہوئی موت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے متشبہ دوسرے مریض کی موت ہو گئی

    صحافی عمر چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میو ہسپتال میں کرونا وائرس کا مریض دم توڑ گیا،یہ ہسپتال میں داخل 13 مشتبہ کرونا وائرس کے مریضوں میں سے ایک تھا اسکی تشخیص ابھی نہیں ہوئی تھی

    میو ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض جگر کے عارضے میں مبتلا تھا،غلام عمران چند روز قبل ایران سے واپس آیا تھا، غلام عمران کا تعلق حافظ آباد سے ہے، اس کی طبیعت خراب ہونے پر ٹی ایچ کیو حافظ آباد لایا گیا تھا جہاں کل اسے حافظ آباد سے میو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا.

    ہسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مریض کی موت جگر کے عارضے کی وجہ سے ہوئی ہے اس بات کے قوی امکانات ہیں،مریض کے ٹیسٹ کی ابھی تک رپورٹ نہیں آئی، رپورٹ آنے کے بعد کچھ کلیر ہو گا.

    واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے 28 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں، پنجاب میں ایک مریض کنفرم ہو چکا ہے جبکہ غیر کنفرم دو ہیں ،جن میں سے ایک مریض لاہور اور ایک ملتان میں ہے

    کرونا وائرس کے پاکستان میں کیسز کے حوالہ سے وزارت صحت نے اعدادو شمار جاری کر دیئے

    وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد187ہے،183مختلف اسپتالوں میں زیر علاج اور4ڈسچارج ہوچکے ہیں،سندھ میں کورونا وائرس کے150کیسز،147زیرعلاج ہیں،خیبرپختون خوا میں 15 اور بلوچستان میں 14کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،اسلام آبادمیں کورونا وائرس کے4مریض،3زیرعلاج ہیں

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    واضح رہے کہ گزشتہ روزپشاور میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کی وفات ہوئی تھی،مشتبہ مریض قطر سے واپس آیا تھا اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا، مریض کے ٹیسٹ کئے گئے تھے سعید نامی مریض کا تعلق ہنگو سے تھا،مریض کی عمر 31 برس تھی.مریض حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں زیر علاج تھا

  • خواجہ برادران کو ملی سپریم کورٹ سے بڑی خوشخبری

    خواجہ برادران کو ملی سپریم کورٹ سے بڑی خوشخبری

    خواجہ برادران کو ملی سپریم کورٹ سے بڑی خوشخبری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنماؤں خواجہ برادران خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ نے منظور کر لی ہے

    عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو 30 ، 30لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے، عدالت میں خواجہ برادران کے وکیل امجد پرویز پیش ہوئے تھے.

    دوران سماعت جسٹس مظہر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں خواجہ برادران کا پیراگون سے تعلق نہیں ،دوسری جانب پیراگون اورخواجہ برادران زمینوں کا تبادلہ کررہے ہیں

    دوران سماعت خواجہ برداران کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ 7200کینال زمین خواجہ برادران کی تھی، پیراگون سوسائٹی کی کمپنیاں مختلف تھیں، نیب کا الزام ہے کہ لوگوں کو الاٹمنٹ نہیں دی گئی، نیب کی جانب سے 68 افراد کو پلاٹ کی ڈیلوری نہ ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    وکیل خواجہ برادران نے کہاکہ پیراگون نے نیب کو بتایا کہ 68 سے 62 افراد کے کیس سیٹلڈ کر دیئے ہیں، نیب نے 62 افراد کو نوٹس دیا جو پیش ہوئے، متاثرین نے کہا کہ ان کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، پیش ہونے والے افراد نے بتایا کہ نیب کی وجہ سے مسئلہ حل نہیں ہو

    وکیل امجد پرویز نے کہا کہ 11 جولائی 2018 کودونوں کو گرفتار کیاگیا تھا،کبھی نیب کی طلبی پر غیر حاضر نہیں ہوئے، کبھی بھی کوئی دستاویز پیش کرنے سے انکار نہیں کیا۔ 30 مئی 2019 کو 6 ماہ گرفتاری کے بعد ریفرنس داخل کیاگیا،4 ستمبر  2019 کو فرد جرم عائد کی گئی ،122 گواہ مقرر کئے گئے،صرف5 گواہوں کے بیانات قلمبندہوئے ،وکیل نے کہا کہ وفاق نے اعتراض کیا کہ وعدہ معاف گواہ کابیان بھی ریکارڈ کرنا چاہئے تھا،آج تک تمام پیشیوں پر صرف2 بار التوامانگا،دونو ارکان کی گرفتاری کو16 ماہ گزر چکے ہیں .

    عدالت نے کہا کہ کیاآپ ثابت کرسکتے ہیں سوسائٹی کے پاس مسجد،پارکس اورفلاح کےلئے جگہ موجودہے،جسٹس مقبول باقر نے استفسار کیاکہ اس سوسائٹی کاپلان کس نے منظورکیا؟،وکیل امجد پرویز نے کہاکہ یہ سوسائٹی ٹی ایم اے سے منظورشدہ ہے،2005میں اس کی منظوری ٹی ایم اے سے لی گئی،ایل ڈی اے2013میں اس علاقے میں پہنچا۔ جسٹس مقبول باقر نے استفسار کیاکہ کیااراضی کے تبادلوں کاالزام بھی ہے؟،سوسائٹی میں شاملات کی اراضی کتنی ہے؟،وکیل امجد پرویز نے کہا کہ 7200کنال کی اراضی میں صرف39کنال شاملات میں شامل ہے،جسٹس مقبول باقر نے کہاکہ اس کیس میں اراضی کے تبادلے کابھی الزام ہے.

    جسٹس مظہر عالم نے کہا کہ ایک طرف کہتے ہیں خواجہ برادران کا پیراگون سے تعلق نہیں ،دوسری جانب پیراگون اور خواجہ برادران زمینوں کا تبادلہ کررہے ہیں ۔وکیل امجد پرویز نے کہا کہ سعد رفیق نے 50 کنال زمین کے عوض 40 کنال پیراگون سے لی ،خواجہ برادران کو کمیشن کی مد میں پیراگون نے رقم ادا کی،دونوں بھائیوںنے تیسرے فریق سے پیراگون کو زمین دلوائی تھی۔وکیل امجدپرویز نے کہاکہ سلمان رفیق پر12 اورسعدرفیق پر6.6 ملین غیرقانونی رقم لینے کا بھی الزام ہے۔

    وکیل امجد پرویز نے کہاکہ چیئرمین نیب نے گواہ قیصر امین بٹ کو 2 مرتبہ معافی دی،قیصر امین بٹ کا بیان نیب کی مرضی کے مطابق نہیں تھا،معافی کے بعدقیصر امین بٹ نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیا،قیصرامین بٹ کا بیان نیب کی مرضی کے مطابق نہیں تھا،قیصر امین بٹ کو پہلی معافی 23 نومبر2018 کو دی گئی.

    خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔عدالت نے ریفرنس کے 3 ملزموں ندیم ضیاء، عمر ضیاء اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جنہوں نے پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ کا فراڈ کیا ہے۔

    آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا

  • پاکستان میں کرونا کے کل کتنے مریض؟ اعدادو شمار جاری،موبائل ایپ بھی متعارف

    پاکستان میں کرونا کے کل کتنے مریض؟ اعدادو شمار جاری،موبائل ایپ بھی متعارف

    پاکستان میں کرونا کے کل کتنے مریض؟ اعدادو شمار جاری،موبائل ایپ بھی متعارف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پاکستان میں کیسز کے حوالہ سے وزارت صحت نے اعدادو شمار جاری کر دیئے

    وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد187ہے،183مختلف اسپتالوں میں زیر علاج اور4ڈسچارج ہوچکے ہیں،سندھ میں کورونا وائرس کے150کیسز،147زیرعلاج ہیں،خیبرپختون خوا میں 15 اور بلوچستان میں 14کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،اسلام آبادمیں کورونا وائرس کے4مریض،3زیرعلاج ہیں.

    وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی تانیہ ایدوریس کا کہنا ہے کہ کوروناوائرس سے خوف کی ضرورت نہیں،گوگل کورونا وائرس کے حوالے سے بھی گائڈ لائنز دیتا ہے،کوروناوائرس سے پوری دنیاکو چیلنجز کاسامناہے،چیٹ بوٹ کورونا وائرس کے حوالے سے بھی گائڈ لائنز دیتا ہے،پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق لوگ معلومات حاصل کررہے ہیں،معاون خصوصی صحت کے فیس بک پیج سے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں,وزارت صحت اور ڈیجیٹل ٹیم کورونا سے متعلق منفی خبروں پر قابو پارہی ہے,حکومت کی جانب سے اقدامات بہترین ہیں،این آئی ایچ کورونا وائرس سے متعلق بہت سرگرم ہے،جتنا ہوسکے لوگ خود کو قرنطینہ میں رکھیں،ڈیجیٹل ٹیم کورونا وائرس سے متعلق وزارت صحت کے ساتھ تعاون کررہی ہے،

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    دوسری جانب کرونا وائرس کے کیسز کے حوالہ سے موبائل ایپ متعارف کروا دی گئی ہے جس سے تمام معلومات لی جا سکتی ہیں.

    سندھ حکومت نے کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 5 یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔  دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تمیور خان جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا وائرس کے پہلے مثبت کیسز سامنے آ گئے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم قرنطینہ میں 15 سے 19 کرونا کے متاثرہ افراد میں وائرس مثبت ثابت ہوا

  • کرونا وائرس،غریب ملکوں کے قرضے معاف، ایران سے پابندیاں ہٹائی جائیں، وزیراعظم

    کرونا وائرس،غریب ملکوں کے قرضے معاف، ایران سے پابندیاں ہٹائی جائیں، وزیراعظم

    کرونا وائرس،غریب ملکوں کے قرضے معاف، ایران سے پابندیاں ہٹائی جائیں، وزیراعظم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سمیت غریب ملکوں کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قرضے معاف ہونے سے کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد ملے گی .عالمی برادری غریب ملکوں کے قرضے معاف کرنے پر غور کرے پاکستان میں کورونا زیادہ پھیلا تو اس سے نمٹنے کی صلاحیت اور وسائل نہیں ہیں ،

    نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایران سے پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ بھی کر دیا.وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پابندیاں اٹھانے سے ایران کو کورونا سے نمٹنے میں مدد ملے گی .

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور سندھ میں نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس کی تعداد 184 ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخواہ میں گزشتہ روز 15 کیسز سامنے آئے جبکہ سندھ میں سو سے زائد کیسز ایک روز میں سامنے آئے، پنجاب میں کرونا وائرس کا ایک مریض ہے،

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    اس وقت پاکستان سمیت دنیا کے 162 ممالک کوروناوائرس کی لپیٹ میں ہیں جس سے ترقی یافتہ ممالک کی معیشت بھی تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کریش کر چکی ہیں اور ترقی یافتہ ممالک کو بھی شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

    قبل ازیں چین نے کہا ہے کہ ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے کرونا سے نمٹنے کے لئے ایران کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے.

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام اور حکومت کورونا وائرس سے مقابلہ کر رہے ہیں اور امریکی پابندیوں کے نتیجے میں اس وائرس کو خاتمہ نہیں کیا جاسکتا ہے، ہم سے امریکہ اور دوسرے ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد ایران مخالف پابندیوں کو ختم کیا جائے

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور چین کے درمیان اس وائرس کے خلاف جنگ میں قریبی تعلقات قائم ہیں اور ہم نے ایران کو کورونا ٹیسٹ کٹس جیسے سامان مہیا کرکے اس کی مدد کے لئے ریڈ کراس کے ماہرین کی ایک ٹیم بھیجی ہے ، اور ضرورت کے مطابق اپنی بہترین مدد فراہم کریں گے۔

    دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کی ممبر برائے امور خواتین نے غیر قانونی پابندیوں کی وجہ سے ایران میں صحت اور طبی سہولیات کے فقدان کے حوالہ سے کہا کہ ان پابندیوں نے خواتین اور لڑکیوں کی جسمانی صحت کے علاوہ ان کی نفسیاتی صحت کو بھی سنگین خطرے میں ڈال دیا ہے۔

  • کرونا وائرس،قوم کو روزانہ آگاہ کیا جائے،خوراک کی قلت نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم

    کرونا وائرس،قوم کو روزانہ آگاہ کیا جائے،خوراک کی قلت نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کورآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا،

    اجلاس میں وزیرداخلہ اعجاز شاہ ، وزیر مذہبی امور نور الحق قادری ، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور ،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے شرکت کی جبکہ معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔

    اجلاس میں ملک میں کرونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کروناوائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے پر مشاورت کی گئی، چاروں وزرائےاعلٰی کے علاوہ معاون خصوصی ظفرمرزا نے شرکا کو بریف کیا.

    اجلاس میں کرونا سے نمٹنے کے لیے صوبوں کی مختلف تجاویز پرغور کیا گیا اور نمازِ جمعہ کے اجتماعات سے متعلق علمائے کرام سے مشاورت پربھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کرونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر قوم کو آگاہ کیا جائے اور افواہوں سےنمٹنے کے لیے تمام صورتحال سے عوام کو آگاہ رکھاجائے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاق اورصوبےمکمل ہم آہنگی کے ساتھ صورتحال سےنمٹ رہےہیں، خطرے سےآگاہ ہیں مگر ایسے فیصلے نہ کریں جس سے خوف پیدا ہو، ہر شعبےسے تعلق رکھنے والے لوگ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور معاون خصوصی ظفرمرزاہر روز شام 5 بجے صورتحال سے آگاہ کریں گے

    قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کرونا وائرس کے پیش نظر ملکی معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اشیائے ضروریہ سے متعلق وزارت فوڈ اینڈ سیکورٹی کی جانب سے بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

    کرونا کا پنجاب میں کوئی مریض نہیں،پنجاب میں میڈیکل ایمرجنسی ڈکلیئرکر دی ہے، یاسمین راشد

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ ملک میں کہیں بھی ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے، یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں مہیا کی جائیں۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام خوراک اور دیگر اشیا سے متعلق پریشان نہ ہوں، صورتحال ایسی نہیں کہ ملک میں کہیں بھی خوراک کی قلت ہو۔

    خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں ایک دن میں کرونا وائرس کے مزید 52 کیسز سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 87 جب کہ ملک بھر میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 105 ہو گئی ہے۔ کرونا نے 157 ممالک کو لپیٹ میں لے لیا ہے، وائرس کے خوف سے ہر سو سناٹا پھیل گیا، بازار ویران ہو گئے، دنیا بھر میں وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 6,521 ہو چکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 169,925 تک پہنچ گئی ہے

  • سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 11 مریض، سندھ میں مجموعی تعداد 87 ہو گئی

    سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 11 مریض، سندھ میں مجموعی تعداد 87 ہو گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آ گئے

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دوران پریس کانفرنس بتا یا کہ ابھی آغاخان اسپتال کی جانب سے 11افرادکی مثبت رپورٹ موصول ہوئی ہے، سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 87 ہو گئی ہے.

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اگر بیمار نہیں ہونا چاہتے تو غیر ضروری باہر جانا چھوڑ دیں،ٹیسٹنگ کٹس کا کوئی مسئلہ نہیں.حقائق نہیں چھپائیں گے ، ہر کیس کے بارے میں آگاہ کریں گے.تفتان سے آنے والے تمام افراد کے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا.تفتان سے آنے والوں میں سے 50افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں:

    قبل ازیں سندھ حکومت کے صوبائی وزیر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کیی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تفتان سے سکھر آنے والے مزید 50 شہریوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،ان میں 25 کراچی اور ایک حیدر آباد کا ہے،

    پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج گلگت بلتستان کی ایک خاتون صحت مند ہوگئی جسے ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پمز ہسپتال میں اب تک 2 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اس طرح ملک میں صحت مند ہوجانے والے کورونا مریضوں کی تعداد 4 ہوگئی بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 اور پنجاب میں ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔

    لاہور میں پہلے مریض کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایچ اے کا رہائشی 54 سالہ سلمان حسن 10 مارچ کو برطانیہ سے واپس آیا تھا جس کا نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ مثبت آیا جسے میوہسپتال لاہور کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے

  • وزیراعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات، مصافحہ کے بغیر سلام، وزیراعظم نے مولانا سے کیا کی درخواست؟

    وزیراعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات، مصافحہ کے بغیر سلام، وزیراعظم نے مولانا سے کیا کی درخواست؟

    وزیراعظم سے مولانا طارق جمیل کی ملاقات، مصافحہ کے بغیر سلام، وزیراعظم نے مولانا سے کیا کی درخواست؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے کرونا وائرس کے حوالہ سے موجودہ صورتحال پر بات چیت کی،وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے دعاؤں کی درخواست بھی کی، وزیراعظم نے مولانا طارق جمیل سے مذہبی سرگرمیاں محدود کرنے کے حوالہ سے بھی درخواست کی.

    وزیراعظم عمران خان اور معروف سکالر مولانا طارق جمیل کی ملاقات کے دوران مولانا طارق جمیل جب وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو زبانی سلام کیا گیا، اس دوران وزیراعظم اور مولانا طارق جمیل نے مصافحہ نہین کیا بلکہ ہاتھ کے اشارے سے سلام کیا.کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے تحت وزیراعظم عمران خان اور مولانا نے مصافحہ کی بجائے سینے پر ہاتھ رکھ کر سلام کیا

    وزیراعظم سے ملاقات کے بعد مولانا طارق جمیل مختلف مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے اور مذہبی تقریبات محدود کرنے کے حوالہ سے بات چیت کریں گے.

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے 94 کیسز سامنے آ چکے ہیں،

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    خیال رہے سندھ بھر سے کرونا وائرس کے کُل 76 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ، جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 94 ہوگئی ہے، ترجمان کے مطابق 25 کا تعلق کراچی ، ایک حیدرآباد اور 50 کا تفتان ایران سے ہے جبکہ دو مریضوں کو صحتیاب ہونے پر گھر بھیج دیا گیا ہے اور 74 مریض اسوقت اسپتالوں میں زیر علاج ہیں

    تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

  • کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کی پاکستان میں موت

    کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کی پاکستان میں موت

    کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کی پاکستان میں موت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کی وفات ہوئی ہے،

    مشتبہ مریض قطر سے واپس آیا تھا اسے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا، مریض کے ٹیسٹ کئے گئے تھے جس کی ابھی تک رپورٹ نہیں آئی تا ہم مریض کی آج صبح موت ہو گئی ہے.سعید نامی مریض کا تعلق ہنگو سے تھا،مریض کی عمر 31 برس تھی.مریض حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں زیر علاج تھا.

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی

    سندھ حکومت کے صوبائی وزیر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کیی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تفتان سے سکھر آنے والے مزید 50 شہریوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،ان میں 25 کراچی اور ایک حیدر آباد کا ہے، جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 76 ہو گئی ہے.تمام افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے،

    قبل ازیں سندھ حکومت نے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی، اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 5 یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔

    سندھ میں نئے مریض سامنے آنے کے بعد پاکستان میں مریضوں کی مجموعی تعداد 94 ہو گئی ہے، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہنگامی اجلاس جاری ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں.

     

    کرونا وائرس، قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج پھر طلب

  • کرونا وائرس، سندھ میں مریضوں کی تعداد میں ہوا مزید اضافہ،کتنے افراد میں ہوئی تشخیص

    کرونا وائرس، سندھ میں مریضوں کی تعداد میں ہوا مزید اضافہ،کتنے افراد میں ہوئی تشخیص

    کرونا وائرس، سندھ میں مریضوں کی تعداد میں ہوا مزید اضافہ،کتنے افراد میں ہوئی تشخیص
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی

    سندھ حکومت کے صوبائی وزیر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کیی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تفتان سے سکھر آنے والے مزید 50 شہریوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،ان میں 25 کراچی اور ایک حیدر آباد کا ہے، جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 76 ہو گئی ہے.تمام افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے،

    کرونا کا خدشہ، چکن کی قیمت دس روپے فی کلو ہونے پر پولٹری مالکان نے 6 ہزار مرغیوں کو زندہ دفنا دیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    سندھ میں گزشتہ روز 18 کیسز سامنے آئے، محکمہ صحت سندھ کے مطابق 3 مریض سعودی عرب، ایک کوئٹہ سے آیا اور ایک مقامی شہری میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کا کوئی سفری ریکارڈ نہیں ہے, پمز ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج گلگت بلتستان کی ایک خاتون صحت مند ہوگئی جسے ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پمز ہسپتال میں اب تک 2 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، اس طرح ملک میں صحت مند ہوجانے والے کورونا مریضوں کی تعداد 4 ہوگئی اور 48 تاحال زیر علاج ہیں، بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 اور پنجاب میں ایک مریض کی تصدیق ہوئی ہے۔

    لاہور میں پہلے مریض کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی ایچ اے کا رہائشی 54 سالہ سلمان حسن 10 مارچ کو برطانیہ سے واپس آیا تھا جس کا نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ مثبت آیا جسے میوہسپتال لاہور کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے