Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • حافظ سعید کی سزا پر امریکہ کا خیر مقدم،پاکستان درست فیصلے کررہاہے ، ہم پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں کوقبول کرتے ہیں‌،امریکہ

    حافظ سعید کی سزا پر امریکہ کا خیر مقدم،پاکستان درست فیصلے کررہاہے ، ہم پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں کوقبول کرتے ہیں‌،امریکہ

    واشنگٹن:حافظ سعید کی سزا پر امریکہ کا خیر مقدم،پاکستان درست فیصلے کررہاہے ، ہم پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں کوقبول کرتے ہیں‌،اطلاعات کےمطابق کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی سزا پر امریکہ نے خیر مقدم کیا ہے۔امریکہ نے پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتے ہوئے اسے درست قرار دیا ہے

    ذرائع کےمطابق پاکستان کی عدالت کے فیصلے پر امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ٹویٹ کے ذریعے کہا ہے کہ حافظ سعید کو سزا ملنا اہم پیش رفت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انھوں نے ٹویٹ کیا کہ دہشت گردوں کے مالی معاملات پر پاکستان اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے، عمران خان کہہ چکے ہیں کہ دہشت گردوں کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

    ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کے سلسلے میں پاکستان کی جدوجہد بین الاقوامی وعدوں کے مطابق ہے، وزیر اعظم عمران خان نے بھی کہا کہ یہ پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے حافظ سعید کو 2 مقدمات میں سزا سنا دی ہے، اے ٹی سی نے لاہور اور گوجرانوالہ میں درج 2 مقدمات میں ساڑھے 5،5 سال قید کی سزا سنائی، بعد ازاں عدالت نے حافظ سعید اور ان کے ساتھی کو سنائی گئی سزا کا 27 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ پراسیکوشن نےعدالت کے سامنے اپنے الزامات کو ثابت کیا۔

  • خوش آمدید: ترک صدر طیب اردوان آج 4 بجے اسلام آباد پہنچیں گے،عظیم مہمان کا شانداراستقبال کیا جائے گا

    خوش آمدید: ترک صدر طیب اردوان آج 4 بجے اسلام آباد پہنچیں گے،عظیم مہمان کا شانداراستقبال کیا جائے گا

    اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب اردوان آج شام ساڑھے 4 بجے پاکستان پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان مہمان کا شاندار استقبال کریں گے۔مطابق ترک صدر رطیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، مہمان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈآف آنرپیش کیا جائے گا۔

    ترک صدر شام کو صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے، مہمان کے اعزاز میں ایوان صدر میں عشائیہ دیا جائے گا، جمعے کے روز ترک صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

    ترک صدر نماز جمعہ فیصل مسجد میں ادا کریں گے، جمعے کی نماز کی ادائیگی کے بعد پاک ترک بزنس فورم میں شریک ہوں گے، وزیراعظم اور ترک صدر کی ون آن ون ملاقات کل سہ پہر ہوگی۔

    ادھر حکومتی ذرائع کےمطابق ترک صدر کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے نور خان ایئربیس، ایکسپریس وے اور ریڈ زون کو ہائی سکیورٹی زون قرار دیدیا گیا ہے۔ معزز مہمان کی صدر سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

    دفتر خارجہ کے مطابق صدر طیب اردوان کے ساتھ کابینہ ارکان، سینئر حکام اور ترک کارپوریشنز کے سربراہان پر مشتمل وفد بھی ہوگا۔ ترک صدر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی جبکہ دونوں رہنما پاک ترک اعلیٰ سطح سٹریٹجک مشترکہ سیشن کی صدارت بھی کریں گے۔

    ترک صدر کے دورے کے دوران اہم معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔طیب اردوان اور عمران خان پاک ترک بزنس اینڈ انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے۔

    دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی گہرے تعلقات ہیں۔ ترکی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ سائپرس کے معاملے پر پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان ترکی کیساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا اور وسیع کرنے میں کردار ادا کرے گا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہیں۔ پاکستان اور ترکی اسلامو فوبیا سے نمٹنے اور اسلامی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔

    عمران خان اور طیب اردوان کی ملاقات کا دورانیہ ایک گھنٹہ 15منٹ ہوگا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی، ملاقاتوں کے بعد مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوگی۔

    وزیراعظم اور ترک صدر کل شام مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے، جمعے کو وزیراعظم ہاؤس میں طیب اردوان کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا، ترک صدر طیب اردوان جمعے کی رات وطن واپس روانہ ہوں گے۔

  • میڈیا پرآ  کرعمران خان کو کچھ بھی کہوعزت دینے والا اللہ ہے،اپنی ذات پرکیچڑاچھالنے والوں کومعاف کرکےسوتا ہوں، وزیراعظم عمران خان

    میڈیا پرآ کرعمران خان کو کچھ بھی کہوعزت دینے والا اللہ ہے،اپنی ذات پرکیچڑاچھالنے والوں کومعاف کرکےسوتا ہوں، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد:میڈیا پر آکرعمران خان کو کچھ بھی کہوعزت دینے والا اللہ ہے،اپنی ذات پرکیچڑاچھالنے والوں کومعاف کرکے سوتا ہوں، وزیراعظم نے بڑی بات کہہ دی ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ میڈیا پر آکر لوگ عمران خان کو کچھ بھی کہیں لیکن کوئی انسان آپ کوذلیل نہیں کرسکتا کیوں کہ عزت اور رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

    نیشنل انکیوبیشن سنٹر اسٹارٹ اپس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن اورمافیاز سے تنگ عوام پی ٹی آئی کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے، مشکل ترین حالات میں حکومت کی باگ ڈورسنبھالی، ہمارا مقابلہ مافیا سے ہے جو ہر شعبے میں تبدیلی اورعوام کی بہتری کی راہ میں رکاوٹ ہے، اس وقت ہمارا مقابلہ مافیا اور مہنگائی سے ہے، مشکل حالات کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، حکومتی کوششوں کے نتیجے میں عوام کو خاطر خواہ ریلیف میسر آئے گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نےانسان کو بےپناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے، انسان تجربات سے سیکھ کر اور کشتیاں جلا کر ہی آگے بڑھتا ہے، مشکل وقت سے گزر کر کامیاب ہوتا ہے ، ناکامی کا خوف انسان کو بزدل بنا دیتا ہے، زندگی میں خوفزدہ ہونے والوں نے کبھی بڑا کام نہیں کیا، آزاد ذہن ہی نئی سوچ اور نئے راستوں کا تعین کرتے ہیں، ہر بڑے کام کے آغاز کے پیچھے ایک بہترین آئیڈیا ہوتا ہے، جو شخص ہارنے سے ڈرتا ہے وہ کبھی بڑا آدمی نہیں بن سکتا، میڈیا پر آکر لوگ عمران خان کو کچھ بھی کہیں لیکن کوئی انسان آپ کوذلیل نہیں کرسکتا کیوں کہ عزت اور رزق اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ سرکاری نوکری پنشن کیلئےکرنا چاہتے ہیں، اس طرح لوگ اپنی صلاحیتں ختم کر دیتے ہیں، زندگی میں جب جدوجہد ختم ہوجائے تو آپ کی زندگی ختم ہوجاتی ہے، چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے بعد کامیابی آپ کا مقدر بنتی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ میری مخالف اورمیری ذات پرکیچڑ اچھالنے والوں کومعاف کرکے سوتا ہوں ، میری ذاتی دشمنی کسی سے نہیں جو کچھ کررہا ہوں اپنی قوم کے لیے کررہا ہوں ،مجھے اورمیرے گھروالوں کے بارے میں کیا کچھ نہیں گیا،تکلیف ضرورہوتی ہے لیکن اللہ کی رضا کے لیے سب کو معاف کردیتا ہوں لیکن جس کسی نے اس ملک اورقوم سے کےساتھ دھوکہ کیا اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا اس میں عمران خان کچھ نہیں کرسکتا

  • عمران خان اپوزیشن سے زیادہ پاکستان مخالف قوتوں کے لیے ناقابل برداشت،ناکام کرنے کےلیے سازشوں کا انکشاف

    عمران خان اپوزیشن سے زیادہ پاکستان مخالف قوتوں کے لیے ناقابل برداشت،ناکام کرنے کےلیے سازشوں کا انکشاف

    واشنگٹن :عمران خان اپوزیشن سے زیادہ امریکہ ، بھارت،اسرائیل اوردیگرپاکستان مخالف قوتوں کے لیے ناقابل برداشت،ناکام کرنے کےلیے سازشوں کا انکشاف، اطلاعات کےمطابق امریکا اور جرمنی کی جانب سے پاکستان میں تحریک انصاف حکومت کی جاسوسی کاانکشاف ہوا ، جاسوسی کے لئے سوئس فرم کی مشین کو استعمال کیا گیا جبکہ سوئس کمپنی نے خفیہ ایجنسیوں سے کروڑوں ڈالر وصول کیے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے سی آئی اے کی دستاویزات سے متعلق رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا اور جرمنی کی خفیہ ایجنسیوں نےاس سے پہلے کئی عشروں تک دیگرممالک کی حکومتوں کی جاسوسی کی اور رواں صدی کی شروعات تک 120 ممالک کی حساس معلومات تک رسائی حاصل کی گئی ۔

    رپورٹ میں بتایا گیا پاکستان کی جاسوسی کیلئےسوئس فرم کی مشین کے ساتھ ساتھ اس نیٹ ورک میں شامل عالمی مافیا کے گروہوں کواستعمال میں لایا گیا جبکہ سی آئی اے اورجرمنی کی خفیہ ایجنسی نے معلومات کے حصول کے لئے مشینوں میں ردوبدل بھی کیا۔

    سوئس کمپنی نے اپنےکلائنٹس کی معلومات کیلئے خفیہ ایجنسیوں سے کروڑوں ڈالروصول کیے جبکہ چین اورروس سوئس کمپنی پر اعتماد نہیں کرتے تھے اس لئے ان دونوں ممالک نے اس کمپنی کی مشینیں اورآلات استعمال نہیں کئے۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں برطانوی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سینئر پاکستانی دفاعی حکام اور انٹیلی جنس اہلکاروں کے فونز کو سافٹ ویئر کے ذریعے مبینہ نشانہ بنایا گیا ہے، جاسوسی کا انکشاف 1400افراد کے ڈیٹا کے تجزیے کے بعد ہوا۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ رواں سال 2درجن پاکستانی حکام کے افسران کے موبائل فونز کو اسرائیلی سافٹ ویئر سے نشانہ بنایا گیا، پاکستانی حکام کے فونز کے لیے اسرائیلی کمپنی کا اسپائی ویئر استعمال کیا گیا ہے۔

    برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت اسرائیلی اسپائی ویئر سے 2018میں منسلک ہوا، بھارت میں مبینہ طور پر 121واٹس ایپ صارفین کو بھی نشانہ بنایا گیا، 2017 سے فعال ایک آپریٹر کی شناخت گنگا کے نام سے ہوئی ہے، گنگا آپریٹر نے پاکستان، افغانستان اور بنگلادیش میں موبائل فونز کو متاثر کیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس سے قبل بھی سافٹ ویئر کے ذریعے جاسوسی کی گئی، وکیلوں اور سیاستدانوں کے واٹس ایپ کو بھی ٹارگٹ کیا جاچکا ہے جبکہ ہیکنگ کے شکار افراد نے مودی سرکار کو جاسوسی کا ذمہ دارقرار دیا تھا۔

    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ عمران خان کی حکومت کی کامیابی خطے میں پاکستان اورچین مخالف قوتوں کی ناکامی ہے، یہ بھی انکشاف ہوا ہےکہ عمران خان کی طرف سے مسئلہ کشمیرکوزیادہ اہمیت دینے سے بھارت کوبہت زیادہ نقصان ہورہا ہےاور بھارت اس وقت سخت دباو میں ہے جو کہ کسی بھی صورت میں امریکہ کے لیے قابل قبول نہیں‌ہے امریکہ بھارت کومضبوط چین کے مقابلے میں کمزور نہیں دیکھنا چاہتا لیکن جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے بھارت بہت کمزورہورہا ہے جس کا فائدہ چین کو بھی ہورہا ہے

  • ترک صدر آج پاکستان پہنچیں گے ، وزیر اعظم کریں گے استقبال

    ترک صدر آج پاکستان پہنچیں گے ، وزیر اعظم کریں گے استقبال

    ترک صدر آج پاکستان پہنچیں گے ، وزیر اعظم کریں گے استقبال

    باغی ٹی وی :ترک صدر طیب اردوان آج رات اسلام آباد پہنچیں گے، وزیراعظم عمران خان نور خان ایئربیس پر استقبال کریں گے۔

    ترک صدر طیب اردوان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ ذرائع کے مطابق ترک صدر آج رات دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، معزز مہمان کی صدر، وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

    طیب اردوان 14 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے، اعلی سطحیٰ وفد بھی ترک صدر کے ہمراہ پاکستان آئیگا، ترک ایڈوانس سیکورٹی ٹیم کی مشاورت سے سیکورٹی پلان بھی تیار کر لیا گیا۔

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

    واضح‌ رہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت ترک صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر حماداظہر،مشیر خزانہ،مشیرتجارت اور متعلقہ وزارتوں کے افسران شریک ہوئے.

    اجلاس میں ترک صدر کے دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات و تعاون کو فروغ دینے پرتبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے برادارانہ تعلقات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں ،دونوں ممالک مشکل کی ہر گھڑی میں شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، ترکی کامسئلہ کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت لائق تحسین ہے،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے دو طرفہ خصوصاً معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے ،مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں ترک صدر کا دورہ اہم سنگ میل ہوگا

  • جنت نظیروادی میں زندگی کوقید ہوئے192 واں روز، بھارتی فوج کے مظالم ،کشمیریوں کا قتل عام جاری ، بےحس عالمی برادری پرچپ طاری

    جنت نظیروادی میں زندگی کوقید ہوئے192 واں روز، بھارتی فوج کے مظالم ،کشمیریوں کا قتل عام جاری ، بےحس عالمی برادری پرچپ طاری

    سری نگر: جنت نظیروادی میں زندگی کوقید ہوئے192 واں روز، بھارتی فوج کے مظالم ،کشمیریوں کا قتل عام جاری ، بےحس عالمی برادری پرچپ طاری ،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کےمظالم تھم نہ سکے، وادی میں کرفیواورلاک ڈاون 192 ویں روزمیں داخل ہوگیا ہے۔

    مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سےمسلط کردہ غیرانسانی لاک ڈاون اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 192 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔

    وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اورپکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔ 8 لاکھ سے زائد کشمیریوں کوسخت پریشانیوں کا سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اب تک لگ بھگ 894 بچے شہید ہوچکے ہیں جبکہ 177 ہزار سے زائد یتیم ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیرمیں کل حریت رہنما مقبول بٹ کی 36 ویں برسی کےموقع پر شٹرڈاؤن ہڑتال تھی ۔ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

    واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔یکم نومبر سے بھارتی شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور وہاں رہنے کا حق بھی حاصل ہو گیا ہے۔

  • 15 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور، آٹے اور چینی کے سرکاری نرخ مقرر،جوکرے گا خلاف ورزی وہ اٹھائے کا نقصان

    15 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور، آٹے اور چینی کے سرکاری نرخ مقرر،جوکرے گا خلاف ورزی وہ اٹھائے کا نقصان

    اسلام آباد:15 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور، آٹے اور چینی کے سرکاری نرخ مقرر،جوکرے گا خلاف ورزی وہ اٹھائے کا نقصان،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے عوام کے لیے 15 ارب روپے کاریلیف پیکج منظور کرتے ہوئے آٹے اور چینی کے سرکاری نرخ مقرر کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وفاقی کابینہ نے 15 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور کر لیا۔وزیراعظم عمران خان نے مشیر تجارت رزاق داؤد سے سوال کیا کہ جی آئی جی سی ختم کرنے کے باوجود کھاد کی قیمتیں کم کیوں نہ ہوئیں؟ وزیراعظم نے وزارت تجارت کو ہدایت کی کہ کھاد کمپنیوں کو مقررہ ریٹ کا پابند بنایا جائے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دوں گا، مہنگائی کے معاملے پر روزانہ کی بنیاد پر خود دیکھوں گا،مافیا کی سہولت کاری والے بھی جرم میں برابر شریک ہوں گے۔حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمت پر 15 سے 20 روپے فی کلورعایت دی جائے گی، یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 805 روپے میں دستیاب ہوگا، چینی کا سرکاری نرخ 70 روپے فی کلو مقرر کر دیاگیا، کھانے کا تیل175 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔

    کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 50 ہزار منی یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے قرضے ملیں گے، یوتھ اسٹورز پر اشیائے خوردونوش سرکاری ریٹ پر مہیا کی جائیں گی۔ وفاقی کابینہ نے نجی شعبے کو چینی درآمد کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی، کمپنیاں ریگولیٹری ڈیوٹی ادا کیے بغیر چینی درآمدکر سکیں گی۔

  • وزیرِ اعظم عمران خان سے معروف ایڈوائزی اور کنسلٹنٹ کمپنی، میکنزی کے گلوبل منیجنگ ڈائریکٹر کیون سنیدر کی اہم ملاقات

    وزیرِ اعظم عمران خان سے معروف ایڈوائزی اور کنسلٹنٹ کمپنی، میکنزی کے گلوبل منیجنگ ڈائریکٹر کیون سنیدر کی اہم ملاقات

    اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان سے معروف ایڈوائزی اور کنسلٹنٹ کمپنی، میکنزی کے گلوبل منیجنگ ڈائریکٹر کیون سنیدر کی ملاقات ،اطلاعات کے مطابق اس اہم ملاقات میں و زیر اعظم کے مشیر محمد شہزاد ارباب، وزیر خزانہ خیبر پختونخواہ تیمور سلیم خان جھگڑا، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید ذوالفقار حیدر گیلانی بھی موجود تھے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم کو مختلف شعبوں میں منصوبہ بندی اور انتظامی امور میں فراہم کی جانے والے تجاویز، آراء اور معاونت کے حوالے سے بریف کیا۔
    ٭ کیون سنیدر نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ میکنزی کمپنی گذشتہ کئی سالوں سے پاکستان میں خدمات سرانجام دے رہی ہے اور پالیسی سازی خصوصاً گڈگورننس اور مختلف شعبوں میں موثر پالیسی سازی کے ضمن میں اپنی ماہرانہ رائے اور تجاویز مختلف اداروں کو فراہم کرتی رہی ہے تاکہ عوامی مفاد پر مبنی پالیسیوں کی تشکیل اور بہتر انتظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

    وزیرِ اعظم نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ایز آف ڈوئنگ بزنس (کاروبار میں سہولت کاری) اور سیاحت کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں حکمران طبقے نے اپنے مفادات کے لئے کرپشن کی اور اس مقصد کے لئے اداروں کو کمزور کیا گیا۔ سول اداروں کے کمزور ہونے سے کرپشن اور عوام کی تکالیف میں اضافہ ہوا اور حکومت کی جانب سے عوامی مفادات کے تحفظ کی صلاحیت متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی معاشی صورتحال کے تناظر میں کاروباری طبقے کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا عزم کر رکھا ہے تاکہ کاروبار میں آسانیاں پیدا ہوں اور معاشی عمل تیز ہو جس سے سماجی و معاشی ترقی ممکن بنائی جا سکے۔

    ٭سیاحت پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کا بے شمارپوٹینشل موجود ہے۔ سیاحت کے فروغ سے جہاں زرمبادلہ کمانے میں مدد ملے گی وہاں نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ خصوصاً انفراسٹرکچر کے قیام اور مقامی اقدار کے مطابق سیاحت کا ماحول اور سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے میکنزی کی جانب سے فراہم کی جانے والی ماہرانہ رائے کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

    ملاقات میں حکومتی شعبے میں اخراجات میں کمی لانے اور سرکاری پیسے کے استعمال میں کفایت شعاری اور اسکا بہترین استعمال یقینی بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں ماضی کے حکمرانوں کی بدانتظامیوں اور ناقص منصوبہ بندی کا سارا بوجھ عوام کو برادشت کرنا پڑ رہا ہے۔ توانائی کے شعبے میں مختلف مد میں ہونے والے نقصانات کو روکنا اور عوام پر پڑنے والے بوجھ میں کمی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
    ٭ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ان شعبوں میں بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ بہترین طرز عمل اور زمینی حقائق کو مد نظر رکھ کر مرتب کی جانے والی سفارشات کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

  • وفاقی کابینہ اجلاس میں آج ہوں گے عوام کو ریلیف دینے کے بڑے فیصلے

    وفاقی کابینہ اجلاس میں آج ہوں گے عوام کو ریلیف دینے کے بڑے فیصلے

    وفاقی کابینہ اجلاس میں آج ہوں گے عوام کو ریلیف دینے کے بڑے فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہو گا، کابینہ اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے، اب کابینہ اجلاس تین بجے شروع ہو گا ، وفاقی کابینہ اجلا س میں بڑے فیصلوں کا اعلان متوقع ہے

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 14نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا,پاک امریکہ کارگو ٹرانزٹ کے ایم او یو میں توسیع ایجنڈے میں شامل ہے،وزارت دفاع سمری منظوری کیلیےکابینہ اجلاس میں پیش کرے گی ،وفاقی کابینہ مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کرنے کی منظوری دے گی ،کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2020 کی منظوری دی جائے گیرواں سال حج اخراجات کیا ہوں گے؟ کابینہ فیصلہ کرے گی

    وزیراعظم نے مہنگائی کے ستائے عوام کی ریلیف کیلئے تقریباً 15 ارب روپے تک کا پیکج لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوام کو یہ ریلیف یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے کھانے پینے کی مختلف چیزوں پر دیا جائے گا، قیمتوں کو ضلع کی سطح پر انتظامیہ کے ذریعے مانیٹرکیا جائے گا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ 15 ارب روپے کے پیکج میں تمام اہم اشیائے خور و نوش شامل ہوں گی، عام شہریوں کو یوٹیلیٹی سٹورز سے سستی اشیاء ملیں گی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی، عوام بالخصوص غریب اور تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت ہر حد تک جائے گی،

    وزیراعظم کے میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام بالخصوص غریب اور تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ذوالفقار علی خان، وزارتِ خزانہ، صنعت و پیداوار اور سماجی تحفظ ڈویژن کے وفاقی سیکرٹریز، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

    اجلاس میں غریب اور تنخواہ دار طبقے کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے اور اشیائے ضروریہ سستے نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کی جانب سے لیے گئے بڑے فیصلوں کا اعلان کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ ہماری اولین ترجیح عوام باالخصوص غریب اور تنخواہ دار طبقہ ہے جس کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر حد تک جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ غریب عوام کی تکالیف پر حکومت خاموش تماشائی نہیں بن سکتی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے چنانچہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کیلئے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔ اسی اثناء میں تمام متعلقہ حکومتی ادارے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے اسباب کی جامع تحقیقات کا آغاز کرچکے ہیں۔ قوم اطمینان رکھے کہ ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    وزیراعظم عمران خان کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، اپوزیشن بھی حیران

    وزیراعظم نے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ہر صورت کم کرنے کی ہدایت کی،اجلا س میں آٹا ،گھی، چینی، چاول اور دالوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کچھ بھی کریں عوام کو ریلیف دیں،

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عوامی ریلیف کے لیےکچھ بھی کرنا پڑے کروں گا،قیمتوں میں کمی کے لیےہر حد تک جائیں گے، احساس پروگرام کے تحت انتہائی غریب افراد کو راشن دیں گے اگر غریب کا احساس نہیں کر سکتے توحکومت میں رہنے کاحق نہیں،

    اگر یہ کام نہیں کر سکتے تو حکومت میں رہنے کا حق نہیں، وزیراعظم عمران خان

    واضح رہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے ،چینی بازار میں 80 سے 85 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ،یوٹیلٹی سٹور پر چینی لینے کے لئے جانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وہاں چینی کا سٹاک ختم ہو چکا ہے، عام دکانوں پر بھی چینی کی قلت ہے جس کی وجہ سے اکثر دکاندار گاہکوں کو ایک یا دو کلو سے زیادہ چینی نہیں دے رہے

  • استعفے آنا شروع، انتہائی اہم شخصیت نے دیا استعفیٰ،پھر دیا اپنا موقف

    استعفے آنا شروع، انتہائی اہم شخصیت نے دیا استعفیٰ،پھر دیا اپنا موقف

    استعفے آنا شروع، انتہائی اہم شخصیت نے دیا استعفیٰ، پھر دیا اپنا موقف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    شبر زیدی نے صحت خرابی کے باعث عہدہ چھوڑا،شبرزیدی نے اپنے فیصلے سے اعلٰی حکام کوآگاہ کردیا

    بعد ازاں چیئرمین ایف بی آر نے استعفیٰ سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔ شبر زیدی خراب طبیعت کے باعث چھٹی پر ہیں۔

    شبر زیدی کی جگہ ایف بی آر کی 22ویں گریڈ کی آفیسر نوشین امجد اسوقت ایف بی آر کے چیئرمین کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

    گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات اورتحفظات بارے بھی بات چیت ہوئی،

    وزیراعظم عمران خان نے پارٹی و حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں‌کہا کہ نیا چیئرمین ایف بی آر لائیں گے،مشیر خزانہ حفیظ شیخ ہی رہیں گے ان کو تبدیل نہیں کیا جا رہا تا ہم شبر زیدی کی بیماری کی وجہ سے نیا چیئرمین ایف بی آر لایا جائے گا،

    دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ممبر ایڈمن اور گریڈ 22 کی آفیسر ان لینڈ ریونیو نوشین جاوید امجد کو قائم مقام چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کر دیا گیا ہے۔نوٹی فیکیشن کے مطابق نوشین جاوید امجد کو 31 جنوری سے یہ نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

    شبر زیدی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی تھی

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی پر مقدمات ہیں، خورشید شاہ کا دعویٰ

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی بحران ہے عدالت کیوں مداخلت کرے؟کیا عدالت معاشی صورتحال کو کنٹرول کرسکتی ہے ،

    بزنس کو نقصان پہنچانے والا اقدام نہیں کیاجائے گا: شبر زیدی

    واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نئے چیئرمین شبر زیدی کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا،ایف بی آر کے انیسویں گریڈ کے افسر علی محمد نے شبر زیدی کی تعیناتی چیلنج کی تھی، درخواست میں کہا گیا کہ شبر زیدی کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا جائے، شبر زیدی کو بطور چیئرمین ایف بی آر کام کرنے سے روکا جائے۔