Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم نےعوام کیا گیا ایک اوروعدہ پورا کردیا :20 ہزار گھروں کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم نےعوام کیا گیا ایک اوروعدہ پورا کردیا :20 ہزار گھروں کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے عوام کیا گیا ایک اوروعدہ پورا کردیا :20 ہزار گھروں کی تعمیر کے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ ہاؤسنگ کی جانب سے 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے 7 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

    تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر جگہ تنقیدہوتی ہےکہ کدھر ہیں گھر؟ کہاں ہے ہاؤسنگ اسکیم؟ یہاں تک پہنچنے میں ہمیں ڈیڑھ سال لگا۔عمران خان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بھی تنقیدکی گئی کہ کہاں ہےگھر؟ کہاں ہے نیا پاکستان؟ ہاؤسنگ اسکیم کے لیے اتھارٹی بنانی پڑی، اسٹرکچربنانا پڑا، یہ 20 ہزار گھر 5 سال میں 50 لاکھ گھربنانے کا آغاز ہیں، ماسٹرپلان بنارہے ہیں کہ شہر کے اردگرد گرین ایریا ہو ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہیں احساس ہے کہ اِس وقت شرح سود کافی زیادہ ہے جو زیادہ مہنگائی کی وجہ سے رکھی گئی لیکن اب اعداد وشمار بتا رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہورہی ہے تو شرحِ سود بھی نیچے آئے گی اور لوگ آسانی سے قرضے لے کر مکان بناسکیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ شہروں کے وسط میں کچی آبادیاں ہیں، اس کے لیے بھی منصوبے لارہے ہیں، سرپرچھت لوگوں کی بنیادی ضرورت ہے۔

    لنگر خانوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لاہور میں دیکھا کہ سڑکوں پر لوگ سوئے ہوئے ہیں، کسی نے سڑکوں پر سوئے لوگوں کے بارے میں نہیں سوچا لیکن ہماری حکومت نے ان سڑکوں پر سوئے لوگوں کے لیے پناہ گاہیں بنائیں، ملک بھر میں 160 پناہ گاہیں کام کررہی ہیں، غریب اور مجبور لوگوں کے لیے لنگرخانے کام کررہے ہیں۔

  • نعمان اکرم قوم کا بہادربیٹا،غیرت مند،مقدس فرض کی ادائیگی کے دوارن شہید ہوا ، سلام پیش کرتا ہوں ، آرمی چیف قمرجاوید باجوہ

    نعمان اکرم قوم کا بہادربیٹا،غیرت مند،مقدس فرض کی ادائیگی کے دوارن شہید ہوا ، سلام پیش کرتا ہوں ، آرمی چیف قمرجاوید باجوہ

    راولپنڈی:نعمان اکرم قوم کا بہادربیٹا،غیرت مند،مقدس فرض کی ادائیگی کے دوارن شہید ہوا ، سلام پیش کرتا ہوں ، آرمی چیف قمرجاوید باجوہ ،اطلاعات کےمطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    پاک فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ونگ کمانڈر نعمان اکرم اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے۔ دفاع وطن کیلئے جان دینا بہترین فریضہ ہے۔ اپنی جان مادر وطن پر قربان کرنے سے بڑی کوئی قربانی نہیں ہوتی۔

    یاد رہے کہ پاکستان ائیرفورس کا ایف سولہ طیارہ یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران اسلام آباد میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے میں طیارے کے پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم بھی جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف سولہ طیارہ 23 مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں ریہرسل پر تھا کہ اچانک دن 11 بجے کے قریب شکرپڑیاں کے قریب جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایئر ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلیٰ سطح انکوائری بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان،چوہدری شجاعت حسین، اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت سیاسی رہنماوں نے طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ونگ کمانڈز نعمان اکرم شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

  • کرونا وائرس کے باعث پہلا پاکستانی شہری جاں بحق،کہاں جاں بحق ہوا خبرنے ہلچل مچادی

    کرونا وائرس کے باعث پہلا پاکستانی شہری جاں بحق،کہاں جاں بحق ہوا خبرنے ہلچل مچادی

    روم: کرونا وائرس کے باعث پہلا پاکستانی شہری جاں بحق،کہاں جاں بحق ہوا خبرنے ہلچل مچادی ،اطلاعات کےمابق کرونا وائرس نے ایک پاکستانی کی بھی جان لے لی ہے۔ متاثرہ شخص اٹلی کے شہر میلان میں مقیم تھا۔ میت کو واپس لانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے گئے۔

    ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے باعث اٹلی میں مقیم پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔ 65 سالہ پاکستانی شہری میلان میں گزشتہ کئی برسوں سے رہائش پذیر تھا۔ پاکستان اور اٹلی کی حکومتیں شہری کی میت واپسی سے متعلق رابطے میں ہیں۔

    یاد رہے کہ اٹلی میں جاپان کے بعد بزرگ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے جنھیں بچانے کیلئے انتہائی سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کرونا وائرس سے یورپ کا سب سے متاثرہ ملک اٹلی ہے۔ اٹلی میں چھ کروڑ سے زائد افراد کو لاک ڈاؤن کا سامنا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیر کو رات گئے پورا ملک بند کرنے کے اعلان کے بعد عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ ایمرجنسی کے علاوہ گھر سے باہر نہ نکلیں۔

    اٹلی میں ہر قسم کی تمام تقریبات ملتوی کر دی گئی ہیں۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے تین فٹ دور رہ کر بات کریں۔ اٹلی کے دارالحکومت روم کی سڑکیں سنسان اور ویران ہیں۔ چین اٹلی کی مدد کیلئے ماہرین کی ٹیم بھیجے گا۔کرونا وائرس دنیا کے 117 ممالک تک پھیل چکا ہے، اس سے اب تک دنیا بھر میں 4 ہزار 264 افراد ہلاک جبکہ مجموعی طور پر متاثرہ ایک لاکھ 18 ہزار 123 مریضوں میں سے 65 ہزار 105 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

  • ہم عمران خان سےبہت متاثر ہیں،وہ سچا،وعدے کا پکا لیڈرہے،لیگی ارکان الیکشن پی ٹی آئی کےٹکٹ پرلڑیں گے،اندرکی باتیں باہرآگئیں

    ہم عمران خان سےبہت متاثر ہیں،وہ سچا،وعدے کا پکا لیڈرہے،لیگی ارکان الیکشن پی ٹی آئی کےٹکٹ پرلڑیں گے،اندرکی باتیں باہرآگئیں

    لاہور: ہم عمران خان سے بہت متاثر ہیں ، وہ سچا وعدے کا پکا لیڈر ہے ،ناراض لیگی ارکان آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑیں گے ، اندرکی باتیں باہرآگئیں ،اطلاعات کےمطابق (ن) لیگ کے ناراض ارکان صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے (ن) لیگ کے 6 ناراض ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، ناراض ارکان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آئندہ الیکشن تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے اور اگر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے زیادہ دباؤ بڑھا یا کوئی ایکشن لیا گیا تو استعفیٰ کے لیے بھی تیار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ناراض ارکان پارٹی ایکشن کی صورت میں استعفیٰ دے کر ضمنی الیکشن پی ٹی آئی سے بھی لڑنے کو تیار ہیں، اس کے علاوہ ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ اب مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نہیں چلیں گے، صرف لیگل کور مسلم لیگ ن کا رہے گا، مسلم لیگ (ن) کو کسی ووٹنگ میں ان ارکان کا ووٹ نہیں ملے گا جب کہ مسلم لیگ (ن) کے مزید ارکان وزیراعلیٰ پنجاب سے رابطے میں ہیں۔

    ذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ وزیراعلیٰ‌عثمان بزدار سےملنے سے پہلے ان لیگی ارکان اسمبلی نے پہلے خود کئی اہم ملاقاتیں کیں اورپاکستان کے مستقبل کے حوالے سے عمران خان کی پالیسیوں پرنہ صرف سراہا بلکہ اعتماد کا اظہاربھی کیا

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عثمان بزدار سے ملنےوالے ان لیگی اراکین نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار پرایک بات واضح کردی کہ ہم کسی ذاتی مفاد کےلیے نہیں بلکہ عمران خان کی شخصیت سے متاثرہوکراپنی سوچ فکرکوبدلنے پرمجبورہوئے ہیں

    ذرائع کےمطابق اس اہم ملاقات میں ن لیگی اراکین اسمبلی نے کہاکہ نہ ہم پرکسی کا دباو ہے کہ ہم ن لیگ کو چھوڑیں سچ بات یہ ہے کہ ہم نے اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھا ہےکہ عمران خان سچا وعدے کا پکا لیڈرہے ، وہ اس ملک کےلیے کچھ کرنا چاہتا ہے ، لٰہذا ہم نے فیصلہ کیا ہےکہ اگرپاکستان کوبدلنا ہے توپھراپنے آپ کو بدلنا ہوگا

  • جنوبی پنجاب صوبے کی طرف اہم پیش رفت، بہاولپور میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بنانے کا فیصلہ

    جنوبی پنجاب صوبے کی طرف اہم پیش رفت، بہاولپور میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بنانے کا فیصلہ

    جنوبی پنجاب صوبے کی طرف اہم پیش رفت، بہاولپور میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بنانے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی :جنوبی پنجاب صوبے کی طرف اہم پیش رفت ،وزیراعظم عمران خان سے آج جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جس کے دوران بہاولپور میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ‌ کیلئے ساڑھے 3ارب روپے کے فنڈز مختص کئے جائیں گے۔

    اہم فیصلے کے بعد معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور وزیر خارجہ شاہ محمود نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ معاون خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہاولپور میں وزیراعلی سیکرٹریٹ کا قیام تحریک انصاف حکومت کا جنوبی پنجاب صوبہ کی طرف پہلا قدم ہے۔ بہاولپور کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورایڈیشنل آئی جی تعینات کیے جائیں گے۔

    فردوس عاشق نے مزید کہا کہ وزیراعظم جنوبی پنجاب کےعوام کی محرومیاں دور کرنا چاہتے ہیں، جس پر عملدرآمد کیلئے وزیراعظم نے جنوبی پنجاب کی لیڈرشپ سے آج طویل مشاورت کی اور عوام سے وعدوں کی تکمیل کا جائزہ لیا گیا۔جنوبی پنجاب کی لیڈر شپ نے اپنی رائے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جس کے بعد بہاولپور میں سیکرٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے سابق وزیر اعظم بلخ شیر مزاری کے گھر پر جنوبی پنجاب محاذ کے رہنماوں سردار نصراللہ خان دریشک ، سردار علی دریشک، سمیع اللہ چودھری، طاہر بشیر چیمہ سے ملاقاتیں کیں۔ملاقات میں جنوبی پنجاب صوبے کا سیکرٹریٹ کس شہر میں بنایا جائے پر غور وخوض کیا گیا ۔ ملاقات میں معاملے کو اسمبلی سے منظور کروانے کی حکمت پر بھی غور کیا گیا۔

    واضح‌ رہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی 100دن میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ جنوبی پنجاب صوبہ تو کجا تاحال سیکرٹریٹ قیام پر اتفاق رائے بھی نہیں پایا جاسکا۔

    واضح رہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ہے،ملاقات کرنیوالوں میں نشاط احمد ڈاھا، غیاث الدین، چوہدری اشرف علی، فیصل خان نیازی، غضنفر علی خان، محمد ارشد، اظہر عباس اور اشرف علی انصاری بھی شامل تھے جبکہ یونس انصاری اور چوہدری طاہر بشیر چیمہ بھی موجود تھے

  • سعودی عرب کے شاہی محلات میں اقتدار کی جنگ ،کوئی تخت توکوئی تختہ دارپرچڑھے گا، مبشرلقمان

    سعودی عرب کے شاہی محلات میں اقتدار کی جنگ ،کوئی تخت توکوئی تختہ دارپرچڑھے گا، مبشرلقمان

    لاہور:سعودی عرب کے شاہی محلات میں اقتدار کی جنگ ،کوئی تخت توکوئی تختہ دارپرچڑھے گا، محغمد بن سلمان کے اقدامات سے سعودی عرب کا پرانا شاہی نظام حکومت آمریت کی شکل اختیارکرگیا ، شہزادہ محمد بن سلمان کے اقدامات سے شاہی خاندان تقسیم تو ضرور ہوا مگرمحمد بن سلمان نے اپنے راستے سے رکاوٹیں ہٹانے میں کسی مصلحت سے کام نہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان کے معروف اورسینیئر تجزیہ نگار،مشرق وسطیٰ پرخصوصی نظررکھنے والے صحافی مبشرلقمان نے مبشرلقمان یوٹیو ب چینل پرکیا

     

    باغی ٹی وی کےمطابق سینیئرصحافی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ محمد بن سلمان کے اقدامات سے یہ تو ضرور ہے کہ شاہی خاندان میں اب وہ اتفاق نہیں رہا ، مبشرلقمان نے بڑی اہم صورت حال پرتوجہ مرکوزکراتے ہوئے کہا کہ یمن میں فوج کشی سے لے کرجمال خشوگی کے قتل تک محمد سلمان کوکون نہیں جانتا ،اس شہزادے کے اقدامات نے اس دنیا بھر میں مشہورکردیا

    مبشرلقمان نے بڑی اہم بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات تو طئے ہےکہ اب شاہی خاندان کا شاہ نظام ختم ہونےوالا ہے اورآمریت آنے والی ہے، محمد بن سلمان کی سوچ دوسرے شاہی خاندان کے افراد سے مختلف ہے، وہ بڑے پیمانے پر سماجی اوراقتصادی اصطلاحات کررہےہیں وہ ان اصطلاحات کی وجہ سے سعودی نظام کوبدل رہے ہیں،

    شاہی خاندان کے روایات اورمراعات ختم کررہے ہیں، اس کے بعد شاہی خاندان کو سہولیات حاصل نہیں ہوںگی جوپہلے حاصل تھیں ،دوسرا اگرسعودی عرب کو آگے لے کرجانا ہے تو پھرشاہی خاندان میں ایسے فیصلوں کا ہونا ضروری ہے
    لیکن یہ سعودی شہزادوں کو ہرگز قبول نہیں وہ مزاحمت کریں‌گے ،یہی وجہ ہےکہ جن پرشک ہےکہ وہ محمد بن سلمان کے ساتھ اختلاف کرتے ہیں ان کو ہٹایا جارہا ہے، محمد بن سلمان ایک بے رحم شہزادے ہیں ، ویسے بھی ان کا اثرورسوخ بہت زیادہ ہے ، اوریہ پہلے سے بڑھ گیا ہے ، جبکہ دوسرے شہزادے ویسے ہی بڑے کمزور ہیں،

    محمد بن سلمان کو بین الاقوامی برادری سے بھی ایک قسم کی خفیہ حمایت ہے، امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے پروٹوکول کا بہت زیادہ ملنا اس بات کی علامت ہے ،فرانس اوربرطانیہ نے محمد بن سلمان کی پالیسیوں کی مخالفت نہیں کی روس اورچین ویسے ہی خاموش ہیں

    محمد بن سلمان ایک ماڈرن آمر ہیں‌ مبشرلقمان نے ابہت اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے 2017 میں سعودی عرب کے شہزادوں کو ایک ایسی جگہ پررکھا جہاں ان کو بتا دیا گیا کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان ہی ہیں‌

    دوسرا اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ 2017 تک سعودی عرب کی مغربی ممالک سے متعلق پالیسی سازمحمد بن نائف ہی طئے کرتے تھے اورساری دنیا ان پربھروسہ بھی کرتی تھی ،مبشرلقمان نے یہ بھی سعودی فرماں روا کی حکومت پرگرفت کے حوالے سے کہا کہ محمد بن سلمان کی بعیت ہی کافی نہیں بلکہ اطاعات بھی کرنا ہوگی ،محمد بن سلمان نے سعودی عرب پراپنی گرفت مضبوط کرلی ہے

    شاہی محلات میں تیارہونے والی اس سازش پرسے پردہ اٹھاتے ہوئے مبشرلقمان نے انکشاف کیا کہ اس سارے کھیل میں اصل ہدف احمد بن عبدالعزیز تھے ، جن کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ شاید سلمان بن عبدالعزیز احمد بن عبدالعزیز کو بادشاہ بنانا چاہتے تھے ،

    لیکن یہ منصوبہ بھی قابل عمل ہوتا دکھائی نہیں دیتا ، محمد بن سلمان ہی سعودی عرب کے نئے ممکنہ بادشاہ لگتے ہیں، ،ویسے بھی محمد بن سلمان نے جس طرح سعودی عرب میں پالیسیاں نافذ کیں ، خواتین کے لیے جوآزادیاں دیں اس کی وجہ سے بہت سے عربی محمد بن سلمان کی پالیسیوں کو پسند بھی کرتے ہیں

    مبشرلقمان نے محلات کے اندرہونے والی سازشوں کے بارے میں انکشاف کیا کہ محمد بن سلمان اب سعودی معیشت کا انحصار تیل کی بجائے دیگرذرائع پربھی کرنا چاہتے ہیں اوریہ وجہ ہے کہ محمد بن سلمان بڑے بڑے شہزادوں کو محلات سے نکال کربڑے بڑے عہدوں پربٹھانا چاہتے ہیں،

    شہزادے اپنے آپ کو نظام حکومت میں اپنا کردار چاہتے ہیں جہاں انکی خواہش ہوگی وہاں وہ بطورسفیرجانا چاہتے ہیں، ان حالات میں محمد بن سلمان اورشاہی خاندان کے درمیان رسہ کشی کے بہت زیادہ امکانات ہیں یہ طاقت کی رہ کشی کیا رخ اختیار کرتی ہیں فی الحال اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا

    یہ بھی ہوسکتا ہےکہ اس رسہ کشی میں کسی کے حصہ میں‌تخت اورکسی کے حصے میں تختہ آئے گیا دوسری طرف سعودی سرحدوں پردباوبڑھا دیا گیا ہے، یمن کے باغیوں کی طرف سے لڑائی میں شدت آگئی ہے اگلے چند دن سعودی اقتداراورشاہی خاندان کےلیے بہت اہم ہیں‌

  • جب محمد بن سلمان کو پتہ چلا کہ نیا بادشاہ کون ہو گا تو انہوں نے کیا کیا؟ مبشر لقمان نے کیے تہلکہ خیز انکشافات

    جب محمد بن سلمان کو پتہ چلا کہ نیا بادشاہ کون ہو گا تو انہوں نے کیا کیا؟ مبشر لقمان نے کیے تہلکہ خیز انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اسوقت سعودی ایوان اقتدار میں کچھ دال میں کالا چل رہا ہے، سعودی شہزادوں کی گرفتاریاں جاری ہیں، 2017 میں بھی گرفتاریاں ہوئی تھیں، مگر اس بار مقصد کچھ اور لگ رہا ہے، کہا یہ جا رہا ہے کہ محمد بن سلمان کے اقتدار کی راہ ہموار کی جا رہی ہے،میدان صاف کیا جا رہا ہے، کیا واقعی ایسا ہی ہے ؟

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ چھ مہینے پہلے سنا ہو گا کہ محمد بن سلمان کو راستے سے ہٹانے کی سازش کی گئی، اب محمد بن سلمان بھی راستے میں آنے والی تمام رکاوٹیں ہٹانا چاہتے ہیں، 5 ماہ پہلے سعودی بادشاہ کے ذاتی محافظ جنرل عبدالعزیز کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا، کہا یہ گیا تھا کہ اسے دوست نے گولی مار دی، اور گولی مارنے والے نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا، جس پر پولیس نے اسے گولی مار دی. مجرم کو موقع پر ہی ختم کرنا بہت سارے سوال کو جنم دیتا ہے، قتل کرنے والے کے عزائم کیا تھے؟ اکثر یہ کام مجرم تک پہنچنے کے لئے کیا جاتا ہے، میں ساری باتیں ہوا میں نہیں کر رہا ،پانچ مہینے پہلے اسلامک ریونل پارٹی کے محمد المصریٰ نے ٹویٹ کی کہ جنرل عبدالعزیز آپ کی آواز واکی ٹاکی پر خوفزدہ کر دیتی ہے،آپ کی پارٹی برائی میں پڑ گئی ہے، ایسا لگتا ہے کہ تم نے اپنا فوجی سوٹ گیلا کر لیا ہے، کل محمد بن سلمان تمہیں سب کو تبدیل کر دے گا.

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ محمد المصریٰ اسے مسلسل وارن کر رہے تھے،اگلی ٹویٹ میں لکھا کہ آپ کو میرا مشورہ ہے کہ استنبول قونصل خانے القطیبی کی طرح گدھے مت بنو،آسٹریلیا یا نیوزی لینڈ کی زمین پر کہیں پناہ حاصل کر لو اسے پہلے کہ ختم ہو جائے، سعودی ہیومن رائتس ایکتوسٹ کا کہنا ہے کہ جنرل عبدالعزیز کی موت پر سعودی حکومت کی جانب سے بیان جاری نہیں کیا گیا، یہ سب چیزوں کو کنفیوز کرتا ہے، جنرل عبدالعزیز کے بھتیجے نے ایک ٹویٹ کی جس میں اس نے کہا کہ حقائق غلط بتائے جا رہے ہیں جس نے گولی ماری وہ تیسرا آدمی تھا، میرے انکل کو دھوکے سے مارا گیا اور وہ یہی بھتیجا تھا جس نے شہزادہ محمد بن نائف جو اب گرفتار ہیں، ان کے گھرتعزیت کرنے گئے تو اسی بھیتیجے نے فوٹیج جاری کی تھی، شہزادہ نائف جنرل عبدالعزیز کے گھر تعزیت کرنے گئے تھے،جبکہ یہ واقعہ نائف بن عوید نامی ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کیا گیا جو 2010 سے قائم ہے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی آر ٹی کے ساتھ انٹرویو میں عرب صحافی عرب ٹائم کے ایڈیٹر ڈاکٹر اسامہ فوزی نے آل سعود کے اقتدار کی جنگ کے بارے میں بہت سی اہم باتیں شیئر کیں ، انہوں نے بہت سارے ایسے واقعات کا ذکر کیا جو جنرل کے قتل سے پہلے رونما ہوئے تھے، اسامہ فوزی کے مطابق امارتی کراؤن پرنس محمد بن زید کو قریبی ذرائع نے بتا دیا تھا کہ محمد بن سلمان کو خبر ملی کہ اس کے والد شاہ سلمان نے اسکی جگہ احمد بن عبدالعزیز کو حکمرانی کے لئے چن لیا تھا اور جنرل عبدالعزیز کو حکم دیا تھا کہ شہزادے کو تاج سے الگ کر دیں، اور شہزادے کی کولمبیا اور بیروت میں جو کرائے کی فوج ہے اس کو ختم کرنے کا حکم بھی سنایا،اماراتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے جنرل عبدالعزیز پر الزام لگایا کہ وہ اس کے والد کی مہم جوئی کی ناکامی کے راز لیک کرتا ہے اور ایک محاورہ استعمال کیا کہ کنویں کو زہر آلود کر رہا ہے، محمد بن سلمان نے اپنے والد اور چچا کو ہاؤس اریسٹ کر کے جنرل کو ٹھکانے لگا دیا، اس حوالہ سے بے تحاشا باتیں ہوئیں،کہ جنرل کے بارے میں جس دوست کا کہا جا رہا ہے کہ وہ اسکے گھر گیا تھا اور وہان اسے مارا گیا، بات ایسے نہیں ہے، وہ دوست کے گھر گیا تھا لیکن ایک تیسرا بندہ بھی آیا اور اسکو گولی ماری، وہ گھر سے تیارہو کر آیا تھا،وہ اسلحہ ساتھ لے کر کیوں آیا تھا ، یہ سارے سوال لوگ پوچھ رہے ہیں، انکی موت کی خبر ٹویٹر پر حکومت سے وابستہ اکاؤنٹ سے کیوں شائع کیا گیا جبکہ یہ کام تو مکہ پولیس کا تھا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بعد میں بیان پولیس نے جاری کیا، 20 کے قریب شہزادے گرفتار کئے جا چکے ہیں جس میں محمد بن سلمان کے چچا بھی شامل ہیں، اماراتی ذرائع کے مطابق انہیں نیا حکمران چنا جا رہا تھا،جبکہ ان کے سابق کراؤن پرنس بھی گرفتار ہیں جو کہ محمد بن سلمان کے لئے خطرہ بھی ہیں. آپ کو یاد ہو گا کہ محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ مجھے بادشاہ بننے سے موت ہی روک سکتی ہے، یہ حالات ہیں سعودی عرب کے اور معاملہ اب انجام کے قریب پہنچ چکا ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہوا کیا؟ پچھلے کچھ دنوں سے سعودی عرب میں بڑی کھچڑی پک رہی تھی، بارڈر کو بند کر دیا گیا ،پہلے یہ کہا گیا کہ ایران سے زائرین عمرے کے لئے نہیں آئیں گے پھر اس کو بڑھایا گیا اور کہا گیا کہ کوئی بھی زائرین عمرے کے لئے نہیں آئیں گے،بلکہ خانہ کعبہ کو سیل کر دیا گیا، اور کہا گیا کہ یہاں سپرے کیا جا رہا ہے، اس کے بعد طواف کی اجازت دی جائے گی، یہ معاملہ جب سامنے آیا تو پتہ چلا بڑی ہائی پروفائل بغاوت تھی،اسکے بارے میں محمد بن سلمان کو پتہ چلا گیا ، اس نے سگے بھائی،کزن سمیت دیگر شہزادے جو محمد بن سلمان کے مخالف سوچ رکھتے ہیں جو چاہتے ہین کہ محمد بن سلمان کو ہٹا کر نائف کو سعودی ولی عہد بنایاجائے کو گرفتار کر لیا گیا، دوسری طرف یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ محمد بن سلمان چاہتے ہیں کہ انکو والد کی زندگی ہی میں باشادہ بنا دیا جائے کیونکہ ان کو لگتا ہے کہ بعد مین یہ شاید یہ کام بخوبی انجام نہ پایا جا سکے جو ابھی ان کی زندگی میں ہو سکتا ہے،نومبر میں جی ایٹ کا سمٹ ہے اور وہ سعودی عرب میں ہے، محمد بن سلمان کی خواہش ہے کہ وہ بطور کنگ اس کو چیئر کریں،اب یہ ساری باتیں ڈائریکت تو مجھے نہین پتہ، کچھ میڈیا و سوشل میڈیا سے لی گئی ہیں، وال سٹریٹ جنرل نے سب سے پہلے خبر دی، پھر بی بی سی، الجزیرہ بھی خبر دے رہا ہے،

    مبشر لقمان نے مزید کہا کہ عجیب عجیب قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں،کچھ لوگ کہتے ہیں کہ بادشاہ کتنے صحتمند ہیں ، علاج کرنے کے لئے بادشاہ نے پرسوں دو لوگوں کا حلف لیا، اور اسکی تصاویر میڈیا پر ریلیز کی گئی تا کہ پتہ چلے کہ بادشاہ صحتمند ہین اور کام کر رہے ہیں، بغاوت محمد سلمان کے خلاف ہے یا شاہ سلمان کے، کسی بھی ممکنہ بغاوت سے نمٹنے کے لئے سب لوگوں کو راستے سے ہٹایا جا رہا ہے، یہ سارا معاملہ اسوقت شروع ہوا تھا جب جمال خشوگی نے نشاندہی کی کہ ہاؤس آف سعود میں سب کچھ ٹھیک نہین، جمال خشوگی کا تعلق سعودی رائل فیملی کے ساتھ سمجھا جاتا تھا انکا کوئی آرٹیکل رائل فیملی کے خلاف نہیں ہوتا تھا ما سوائے ان آرٹیکل کے جو انہوں نے بعد میں لکھے اور استنبول میں سعودی ایمبیسی میں جو کچھ ان کے ساتھ ہوا وہ سب کو پتہ ہے،پھر اس کے بعد ہائی پروفائل لوگوں کو یہ کہہ کر گرفتار کر لیا گیا کہ انہوں نے ملک کو لوٹا، اس مین ولید بھی موجود تھے، ان کو سیل کر دیا گیا تھا، اس کے بعد محمد بن سلمان کی گرفت بادشاہت کے لئے مضبوط ہو چکی تھی، پرنس نائف نے خاندان میں اتنی مقبولیت حاصل کر لی ہے کہ خود سعودی شہزادے کے سگے بھائی نے ان کے ہاتھ پر بیعت کرنے سے انکار کر دیا،

    شاہ سلمان کی ہفتہ وارانہ کیبنٹ میٹنگ کی صدارت ، بغاوت کا خطرہ ٹلنے لگا

  • بلوچستان میں بھی کرونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا، پاکستان میں مجموعی تعداد کیا ہو گئی؟

    بلوچستان میں بھی کرونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا، پاکستان میں مجموعی تعداد کیا ہو گئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔8سالہ بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ترجمان ایم ایس فاطمہ جناح جنرل اسپتال کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کاشکار8سالہ بچے کوفاطمہ جناح جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،کورونا وائرس سے متاثرہ بچے کو گزشتہ روز تفتان سے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔

    کرونا وائرس سے متاثرہ بچے کا تعلق سندھ کے علاقے دادو سے ہے،حکام کی جانب سے کرونا وائرس سے متاثرہ بچے اور اس کے والدین سمیت ان کے ساتھ سفر کرنے والوں کو بھی قرنطینہ کردیا گیا ہے اور ان کے ٹیسٹ بھی مکمل کرلیے گئے ہیں تاہم خوش قسمتی سے ان میں سے کسی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

    کوئٹہ سے کیس سامنے آنے کے بعد پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 19 ہوگئی ہے جن میں سے 2 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں،

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    سعودی عرب میں بھی کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے افراد میں تشخیص ہوگئی؟

    خیال رہے کہ اب تک ملک میں کورونا وائرس کے 19 کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں سے کراچی میں 15، اسلام آباد میں 2 جب کہ گلگت بلتستان اور بلوچستان سے ایک ایک کیس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔

    کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے اپنے دفاتر میں شہریوں کا داخلہ بند کر دیا

    سندھ سیکرٹریٹ میں موجود محکمہ صحت کے تمام دفاتر میں عام شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس حوالہ سے نوٹس آویزاں کر دیئے گئے ہیں، محکمہ صحت سندھ کا عملہ خوف میں مبتلا ہے، افسران نے دفاتر کو تالے لگا دیئے

    دوسری جانب سندھ کے صوبائی وزیر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سکولوں کی مزید چھٹیوں یا پی ایس ایل میچز منتقلی کی تجویز زیر غور نہیں، سندھ حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد کریں گے۔

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ شاپنگ سینٹرز اور دیگر جگہوں پر جانا عوام کی مرضی ہے، گراؤنڈ اور دیگر جگہوں پر سپرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے پی ایس ایل کے حوالے سے بتایا کراچی میں کرونا وائرس سے میچز متاثر نہیں ہونگے، تمام میچز شیڈول کے مطابق ہونگے

  • وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم،عوام کوہرصورت ریلیف دیا جائے

    وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم،عوام کوہرصورت ریلیف دیا جائے

    اسلام آباد: وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم،عوام کوہرصورت ریلیف دیا جائے ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا حکم دیتے ہوئے جامع حکمت عملی سے عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دے دی۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں عمر ایوب اور اسد عمر سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار اور حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کو پٹرولیم مصنوعات کی درآمد، قیمتوں اور اخراجات پر بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ ماضی کی حکومتوں نے مناسب حکمت عملی اختیار نہیں کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات سے متعلق گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کی برتی جانے والی مجرمانہ غفلت کی قیمت عوام نے چکائی،پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے وقتی اور قلیل مدتی انتظامات کا فقدان ماضی کے حکمرانوں کی نااہلی ہے۔

    عمران خان نے ہدایت کی کہ ملکی ضروریات اور شرح نمو کے مطابق ضروریات پورا کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کی باہمی کوارڈینیشن سے جامع حکمت عملی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترسیل و متفرق اخراجات میں ممکنہ حد تک کمی لائی جائےاورجامع حکمت عملی سے عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کیا جائے۔

  • کرونا وائرس پرقابوپانا بہت مشکل دکھائی دے رہا ہے ، چینی صدر نےیہ بتا کردنیا کوہلا کررکھ دیا

    کرونا وائرس پرقابوپانا بہت مشکل دکھائی دے رہا ہے ، چینی صدر نےیہ بتا کردنیا کوہلا کررکھ دیا

    بیجنگ :کرونا وائرس پرقابوپانا بہت مشکل دکھائی دے رہا ہے ، چینی صدر نےیہ بتا کردنیا کوہلا کررکھ دیا ،اطلاعات کےمطابق چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ صوبے ہوبئی اور اس کے شہر ووہان میں وائرس پر مکمل طور پر قابو پانے کا کام ابھی بھی مشکل ہے۔

    چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے قائم میڈیکل سینٹر کا دورہ کیا۔چینی صدر نے طبی عملے اور ماہرین سے ملاقات کی، اس موقع پر شی جن پنگ کو کورونا وائرس کے علاج اور اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق پر بریفنگ دی گئی۔

    برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق چینی صدرکا اس موقع پرکہنا تھا کہ صوبہ ہوبئی اور ووہان میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کاکام ابھی بھی مشکل ہے۔شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ ہمارا پہلا مقصد ووہان اور ہوبئی میں صورتحال کو تبدیل اور مستحکم کرنا تھا جو کہ ہم حاصل کرچکے ہیں۔مہلک وبا کے باعث صوبہ ہوبئی کی معیشت کو ہونے والے نقصانات پر ان کا کہنا تھا کہ اس سے ہوبئی کی طویل المدتی مثبت رفتار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔