Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • نواز شریف کی ضمانت منسوخی کے بعد پنجاب حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟

    نواز شریف کی ضمانت منسوخی کے بعد پنجاب حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟

    نواز شریف کی ضمانت منسوخی کے بعد پنجاب حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کرنے کے بعد پنجاب حکومت نے نواز شریف کے خلاف کارروائی کیلئے وفاق کو خط لکھ دیا۔

    صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کا کہنا ہے نواز شریف کیخلاف متعلقہ عدالت اور ٹرائل کورٹ میں وفاق جائیگا، وفاق کو مراسلہ بھجوا دیا، کارروائی کیلئے وفاقی حکومت اقدام کرے گی.

    دوسری جانب ضمانت منسوخی کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کا آج لندن میں اہم اجلاس ہو گا، مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف لندن پہنچ چکے ہیں، اجلاس میں شہباز شریف سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے

    پنجاب کابینہ نے نواز شریف کی ضمانت بارے بڑا فیصلہ کر لیا

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت میں نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے اس کا آج صوبائی کابینہ میں فیصلہ کیا گیا ہے

    خیال رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کے سلسلہ میں 20 نومبر سے لندن میں موجود ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کے دل کوخون پہنچانے والی شریان سکڑ گئی ہے ، خون کی روانی کو برقراررکھنےکیلئے’’کورنری انٹروینشن‘‘ کی ضرورت ہے اور اگر علاج کامیاب نہ ہوا تو مسلم لیگ ن کے تاحیات صدر کا بائی پاس کیا جائے گا۔

    العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف  8 ہفتوں کے لیے دی گئی ضمانت ختم ہو چکی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 8ہفتوں کیلئے نوازشریف کی ضمانت منظور کی تھی،عدالت نے ضمانت میں توسیع کیلئے پنجاب حکومت سےرجوع کرنےکاحکم دیاتھا

  • بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

    بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

    بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ماہ فروری میں بھارتی جارحیت کے منہ توڑجواب کا ایک سال مکمل ہوگیا ، اس حوالہ سے 27فروری پاکستان میں سرپرائز ڈے کے طور سے منایا جا رہا ہے، سرکاری سطح پر مرکزی تقریب آج اسلام آباد میں ہو گی۔

    مرکزی تقریب سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے،تقریب کا موضوع “بھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب” ہوگا، تقریب میں مسلح افواج کےسربراہان بھی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔ وفاقی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی بھی تقریب شریک ہوں گے ، تقریب میں 26 فروری 2019 کو بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے ذمہ دارانہ کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔

    اسلام آبا د میں‌ تقریب شام پانچ بجے ہو گی جس میں وزیراعظم عمران خان پالیسی بیان بھی دیں گے، تقریب میں افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا، قبل ازیں جس جگہ بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کا طیارہ گرایا گیا تھا وہاں یادگار بنوا دی گئی ہے،

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے پلوامہ واقعے سے متعلق خصوصی دستاویزی فلم بھی تیارکر لی ، مرکزی تقریب میں بھارتی جارحیت اور پاکستان کے جواب پرمبنی دستاویزی فلم نشر کی جائے گی، تقریب میں شرکت کیلئے اہم شخصیات کو دعوت نامے جاری ہو چکے ہیں.

    بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کے طیارے کے میزائل پاک فضائیہ نے نمائش کے لئے پیش کر دیئے، عوام کی بڑی تعداد نمائش میں پہنچ گئی اور پاک فضائیہ کے جوانوں کے بہادری کو سراہا

    پاکستان نے 27 فروری کو بھارتی شکست کے ناقابل تردید ثبوث دنیا کے سامنے رکھ دیئے ہیں، پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کے مگ 21 بائیس طیارے کے چاروں میزائل نمائش کیلئے پیش کئے ہیں، بھارتی مگ طیارے سے کوئی میزائل فائر نہیں ہوا اور نہ ہی ایف 16 طیارہ گرایا گیا۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے پاکستانی ایف 16 گرانے سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈہ کیا۔

    27 فروری 2019ءکو پاکستان کی سرحدی حدود میں دراندازی کرنے پر گرائے گئے بھارتی طیارے کے مختلف حصوں کی نمائش ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی۔ فضائیہ کے حکام نے بھارتی مِگ 21 کے میزائل آر 73 اور آر 77 اور دیگر حصوں کو نمائش کےلئے پیش کیا۔

    پاک فضائیہ کے حکام نے نمائش کے موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے فضاءمیں موجود تمام طیاروں کی نشاندہی کی، انہیں لاک کیا اور دو مار گرائے۔ پاک فضائیہ نے ایل او سی کے اس پار 4 اہداف لاک کئے، تباہ نہ کئے اور خون بہا سے گریز کیا۔ پاک فضائیہ چاہتی تو بہت جانی اور مالی نقصان پہنچایا جا سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

    ایک سوال کے جواب میں پاک فضائیہ حکام نے کہا کہ پاک فضائیہ موجود تمام ہتھیار ملکی دفاع کیلئے استعمال کا مکمل اختیار رکھتی ہے۔

    پاک فضائیہ کے حکام نے بتایا کہ 27 فروری 2019ءکا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا ایک اہم باب ہے۔ پاک فضائیہ نے اس روز بھی ہمیشہ کی طرح بھرپور پیشہ وارانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا اور مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبہ کے ساتھ ملکی دفاع کےلئے کام کرے گی۔

    واضح رہے کہ 27 فروری 2019ءکو پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فورسز کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا تھا کہ پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فضائیہ کی دراندازی کو ناکام بنا دیا اور 2 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔ ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں گرا۔

    بھارت کا مِگ 21 طیارہ آزاد کشمیر میں تباہ کئے جانے کے بعد اس کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار بھی کیا گیا تھا۔ اگلے روز ہی وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اعلان کیا تھا کہ ہم امن کےلئے بھارت کے گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو رہا کر دیں گے۔ یکم مارچ 2019ءکو ابھی نندن کو سخت سکیورٹی میں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

    پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے 27 فروری کی مناسبت سے ایک نیا نغمہ جاری کر دیا۔

    گلوکار شجاع حیدر نے اپنے تخلیق کردہ نغمے ” اللہ اکبر” میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے ۔27 فروری 19 پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے دو لڑاکا طیاروں کو بھی تباہ کیا تھا

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 27 فروری پاکستان کی تاریخ میں ایک درخشاں باب کی مانند ہے،جب پاک فضائیہ کے جوانوں نے دن کی روشنی میں بھارت کے طیارے گرائے تھے،نغمےمیں پاک فضائیہ کےشیردل جوانوں کی بہادری کوخراجِ عقیدت پیش کیاگیا

    واضح رہے کہ 27 فروری کو بھارت کے دو طیارے پاک فضائیہ نے گرائے تھے. پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے طیارے بالا کوٹ پے رول گرا کر فرار ہو گئے تھے جس کے بعد اگلے روز پاکستان نے بھارت کے دو طیارے مار گرائےتھے اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا

    اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

    پاک فضائیہ نے ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا،ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کیخلاف پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی تاریخ میں’’آپریشن سوفٹ ریٹارٹ‘‘کےنام سےیادرکھی جائیگی، ہم اللہ تعالیٰ کےحضورسجدہ شکربجالاتےہیں کہ اللہ نے ہمیں قوم کی توقعات پرپورااترنےکا موقع دیا. انہوں نے کہا کہ ہم حالیہ پاک بھارت کشیدگی کےدوران دشمن کی جارحیت کابروقت اوربھرپورجواب دینے میں کامیاب رہے آیندہ بھی دشمن کی جانب سےکسی قسم کی جارحیت کاجواب پہلےسےزیادہ سخت اندازسےدیا جائیگا، انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کےتمام افرادکوسلام پیش کرتاہوں

  • ٹرمپ بھارت سے جاتے جاتے مودی کی "زبان” بول گیا

    ٹرمپ بھارت سے جاتے جاتے مودی کی "زبان” بول گیا

    ٹرمپ بھارت سے جاتے جاتے مودی کی "زبان” بول گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاتے جاتے امریکی صدر مودی کی زبان بول گئے، بھارت کے متنازعہ شہریت بل پر بات کرنے سے انکار کر دیا، مسلمانوں کو مذہبی آزادی بارے سوال پر کہا کہ مودی نے کہا مذہبی آزادی حاصل ہے تو میں مان لیتا ہوں، دہلی میں تشدد کے واقعات پر اس کو بھارت کا اندرونی معاملہ کہہ دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوروزہ دورہ بھارت کے بعد واپس امریکہ روانہ ہو گئے،بھارت میں ٹرمپ نے سٹیڈیم میں خطاب کیا، تاج محل کا دورہ کیا، مودی سے ملاقات کی، بھارتی صدر سے ملاقات کی .

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے بھی بات چیت کی اور بھارتی، امریکی اور دیگر غیرملکی میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے کھل کر جواب دیئے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کی بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ تفریق کئے جانے کے بارے میں سوال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی مودی کے ساتھ بھارت میں مذہبی آزادی کے حوالہ سے سے بات ہوئی ہے۔ مودی مذہبی آزادی کے حق میں ہیں اور انہوں نے بہت اچھا جواب دیا اور موثرطریقہ سے اپنا موقف ظاہر کیا۔ مودی نے مجھے بتایا کہ 20کروڑ مسلمان اس ملک میں رہتے ہیں اور وہ مسلم برادری کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

    ٹرمپ کے دورہ سے قبل بھارت میں قتل عام شروع، دکانیں سیل،بستیاں خالی کرنیکا حکم ، احتجاج کی تیاریاں بھی جاری

    ٹرمپ کا بھارت میں استقبال کیوں‌ ہو گا؟ نیویارک ٹائمز نے مودی سرکار کو بے نقاب کر دیا

    امریکہ میں مسلمانوں کے داخلہ پر لگائی گئی پابندی کے بارے میں سوال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ پابندی مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ نظم و ضبط کی وجہ سے لگائی ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ ان ممالک کے لوگ امریکہ میں آئیں جو اپنے یہاں تشدد میں ملوث ہیں۔

    متنازعہ شہریت بل اور دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کے مسلمانوں پر تشدد کے حوالہ سے سوال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا مودی چاہتے ہیں کہ سب لوگوں کو مذہبی آزادی حاصل ہو۔ انہوں نے اس کے لئے کافی کوششیں بھی کی ہیں۔ میں نے کچھ نہایت ذاتی حملوں کے بارے میں سنا ہے لیکن میں نے ان پر بات نہیں کی۔ یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔ میں اس کو بھارت پر چھوڑ دینا چاہتا ہوں اور امید ہے کہ وہ اپنے لوگوں کے لئے صحیح فیصلہ کریں گے۔

    بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

    ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

    ٹرمپ کی موجودگی میں مودی کی ایک اور رسوائی

    مودی نے کشمیریوں پر مظالم کے حوالہ سے امریکہ کی آنکھوں میں دھول جھونکی، صدر آزاد کشمیر

    کشمیرکے حوالہ سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کشمیر یقینی طورپر بھارت اور پاکستان کے مابین ایک بڑا مسئلہ ہے اور میری خواہش ہے کہ دونوں ملک اس مسئلہ کو حل کرلیں گے۔ وہ کافی وقت سے اس کی کوشش کررہے ہیں۔ میں اس کے لئے جو بھی مدد کرسکتا ہوں کروں گا کیونکہ دونوں سربراہان مودی اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے اچھے تعلقات ہیں۔ جو کچھ میں ثالثی میں مدد کرسکتا ہوں میں کروں گا۔ ہر کہانی کے دو پہلو ہوتے ہیں۔ جموں کشمیر سے آئین کے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بارے میں سوال پرامریکی صدر نے کہا کہ میں نے 370پر کچھ نہیں کہا۔ میں اسے بھارت پر چھوڑتا ہوں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بغدادی اور سلیمانی کو مار ڈالا۔ جو سڑکوں پر بم پھینکتے تھے، سب مارے گئے۔ کورونا وائر س کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جس طرح سے کام کرنا چاہئے، وہ نہیں کررہے ہیں۔

    امن کا دشمن مودی، ٹرمپ سے ملاقات میں جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے سمیت 3 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ

     

  • آرمی چیف سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات، ہوئی کشمیر پر بات چیت

    آرمی چیف سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات، ہوئی کشمیر پر بات چیت

    آرمی چیف سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات، کشمیر پر بات چیت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے وفد نے ملاقات کی ہے، ملاقات کرنے والے وفد کا تعلق بیلجیم، چیک ریپبلک، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، پولینڈ، رومانیہ، سپین، سویڈن، ڈپٹی ہیڈ آف مشن فرانس اور ہنگری، آسٹریا، اور ڈنمارک سے تھا۔

    کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان

    شیو مندر سے مودی کو پیغام دے رہے ہیں…رمیش کمار کا جلسہ سے خطاب

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف سے یورپی یونین کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران افغان مفاہمتی عمل اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    آرمی چیف سے یورپی یونین کے وفد کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کرفیو کے نفاذ کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا،یورپی یونین وفد نےامن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا،

    یورپی یونین سے پاکستان کیا توقع رکھتا ہے؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

  • بابری مسجد کی تاریخ دہرانے کی سازش : ہندو انتہا پسندوں کا دہلی میں مسجد پر حملہ، مینار پر چڑھ گئے ، مسجد کی بیحرمتی کی

    بابری مسجد کی تاریخ دہرانے کی سازش : ہندو انتہا پسندوں کا دہلی میں مسجد پر حملہ، مینار پر چڑھ گئے ، مسجد کی بیحرمتی کی

    نئی دہلی :ہندو انتہا پسندوں کا دہلی میں مسجد پر حملہ، مینار پر چڑھ گئے ، مسجد کی بیحرمتی کی ،بھارت اس وقت میدان جنگ بنا ہوا ہے اورہرطرف بغاوت کا سماں ہے، اطلاعات کےمطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے اشوک نگر میں ہندو انتہا پسندوں نے مسجد پر دھاوا بول دیا۔

     

    https://twitter.com/ThePeopleOfIN/status/1232283307867607040?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F215087-

    گزشتہ روز نئی دہلی میں اُس وقت فسادات پھوٹ پڑے جب شمال مشرقی علاقوں میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر ہندو انتہا پسندوں نے حملے کیے تھے۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے باوجود شمال مشرقی دہلی میدان جنگ بنا رہا اور انتہاپسند ہندو بلوائیوں نے کئی مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو جلا ڈالا۔

     

    دہلی میں‌ آج صبح سے جاری فسادات میں پولیس اہلکار سمیت 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں۔انہی فسادات کی آڑ میں ہندو بلوائی آپے سے باہر ہوگئے اور دہلی کے علاقے اشوک نگر کی مسجد پر دھاوا بول دیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو بلوائیوں کا جتھہ اشوک نگر کی جامع مسجد کے مینار پر چڑھ دوڑا۔کئی افراد نے مینار پر چڑھ کر ہلال کے نشان کو اکھاڑنے کوشش کی جبکہ ساتھ ہی مسجد کے لاؤڈ اسپیکر اتار کر زمین پر پھینک دیے۔

    اس دوران انتہا پسندوں نے مسجد پر بھارتی ترنگا اور ہندوؤں کی مذہبی علامت سمجھے جانے والا پرچم لہرایا جبکہ اس دوران مسجد میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے مسجد پر حملے کی مذمت کی ہے اور اسے ’بابری مسجد‘ جیسا سانحہ قرار دیا ہے۔

  • ٹرمپ کی پاکستانی کاوشوں کی تعریف بڑی سفارتی کامیابی ہے: وزیراعظم عمران خان

    ٹرمپ کی پاکستانی کاوشوں کی تعریف بڑی سفارتی کامیابی ہے: وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد:ٹرمپ کی پاکستانی کاوشوں کی تعریف بڑی سفارتی کامیابی ہے:،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو سفارتی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی

    اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے دوران پاکستان سے متعلق بیان کا تذکرہ ہوا، کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ مودی ٹرمپ سے پاکستان مخالف بیان دلوانے میں ناکام رہا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف بڑی سفارتی کامیابی ہے، بھارت کے پاکستان مخالف مذموم عزائم خاک میں مل گئے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی شہر گجرات میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اچھا دوست ہے جس کیساتھ تعلقات بہت ہی شاندار ہیں۔ جب سے دفتر سنبھالا ہے میری انتظامیہ پاکستان کے ساتھ بہت مثبت انداز میں کام کر رہی ہے۔

  • امریکی صدر کی دہلی میں کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، مودی کے منہ پر طمانچہ

    امریکی صدر کی دہلی میں کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، مودی کے منہ پر طمانچہ

    امریکی صدر کی دہلی میں کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، مودی کے منہ پر طمانچہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہلی میں بھی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بہت کچھ کررہا ہے،مودی سے پاکستان سےمتعلق بات چیت ہوئی، پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بہت اچھے تعلقات ہیں،پاکستان اوربھارت کےدرمیان ثالثی کیلئے تیارہوں،

    امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بہت کچھ کر رہا ہے،افغانستان میں مزید قتل وغارت نہیں چاہیے،

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    واضح رہے کہ  پاکستانی وزیراعظم عمران خان جب امریکہ کے دورے پر تھے وہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی جس کا وزیراعظم نے خیر مقدم کیا تھا تا ہم بعد میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر دیا.

    واضح رہے کہ مودی سرکار نے کشمیر میں مزید فوج کی تعیناتی کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے، کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں، بیماروں کو ہسپتال جانے کی اجازت نہیں، انتر نیٹ و موبائل سروس بھی بند کی ہوئی ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں.

    وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی محاذ پر یہ کامیابی عمران خان کی مخلصانہ قیادت اور کامیاب سفارت کاری کے باعث ممکن ہوئی ہے

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ثالثی سے راہ فرار اختیار کی، کشمیر متنازعہ اور حل طلب مسئلہ ہے

    مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹرمپ کی ثالثی کا خیرمقدم کیا ہے۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر بات چیت کی ضرورت ہے اور جموں و کشمیر کے عوام ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

  • مصری جنرل محمد احمد کا اہم ترین دورہ پاکستان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس کمیٹی جنرل ندیم رضا سے اہم ملاقات

    مصری جنرل محمد احمد کا اہم ترین دورہ پاکستان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس کمیٹی جنرل ندیم رضا سے اہم ملاقات

    راولپنڈی:مصری جنرل محمد احمد کا اہم ترین دورہ پاکستان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس کمیٹی جنرل ندیم رضا سے اہم ملاقات ،اطلاعات کےمطابق ایک طرف پاک فوج کے سربراہ چار روزہ غیرملکی دورے پراس وقت ملک سے باہرہیں تو دوسری طرف اس وقت مصری جنرل محمد احمد ذکی پاکستان کے اہم ترین دورے پرہیں اوراس وقت جنرل ندیم رضا سے اہم معاملات طئے کیئے جارہے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق آج مصری جنرل سرکاری دورے پر پاکستان میں ہیں اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی کے ہیڈ کوارٹرمیں چیئرمین جنرل ندیم رضاسے ملاقات کرچکے ہیں‌،اس اہم ملاقات کے دوران دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے کھل کربات ہوئی ،

    جنرل ندیم رضا سے ملاقات کے دوران پاکستان اورمصر کے درمیان فوجی تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی ، جس میں سیکورٹی ، دہشت گردی اور خطے کی مجموعی صورت حال پر بھی بات چیت ہوئی ،

    اس اہم ملاقات میں جنرل محمد احمد ذکی نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا کھل کراعتراف کیا اوردہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ،مصری جنرل محمد احمد آج صبح جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر پہنچے جہاں ان کا پرتپاق استقبال کیا گیا

  • ایران کے ڈپٹی وزیرصحت کرونا وائرس کی زد میں آگئے ، ایران کی جان خطرے میں ، ہرطرف خوف کی فضا ،

    ایران کے ڈپٹی وزیرصحت کرونا وائرس کی زد میں آگئے ، ایران کی جان خطرے میں ، ہرطرف خوف کی فضا ،

    ایران کے ڈپٹی وزیرصحت کرونا وائرس کی زد میں آگئے ، ایران میں خوف کی فضا ، باغی ٹی وی کے مطابق چین کے بعد اب ایران کرونا وائرس کے حملوں کی زد میں اوراس وقت ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق ایران اس وقت ایران کی جان خطرے میں پڑ گئی ہے اور کرونا وائرس کے حملوں کی زد میں عامۃ الناس ہی نہیں بلکہ اب وزارت صحت جولوگوں کوکرونا وائرس سے بچانے کی ذمہ داری نبھاتی ہے اب خود مشکلات میں پھنس گئی ہے کہ معاملہ اس وقت ایوانوں کو چھونے لگا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق ایران کے ڈپٹی وزیرصحت عراج ہریچی وائرس زدہ ہوگئے ہیں اورڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ وہ اس وقت شدید تکلیف میں ہیں‌ اور ان کی جان کو بہت زیادہ خطرات لاحق ہوگئے ہیں‌

  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر بھی فیصلہ آ گیا

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر بھی فیصلہ آ گیا

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت پر بھی فیصلہ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی

    اسلام آبا د ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی،دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا. عدالت نے ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا

    ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا،شاہد خاقان عباسی نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریفرنس کا ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت پر رہا کیا جائے،نیب میرے خلاف کوئی بھی کیس بنانے میں ناکام رہا،میں نے کوئی جرم نہیں کیا نہ ہی میں نے کسی کی معاونت کی، نیب کی جانب سے عدالت میں محض ایک عبوری ریفرنس دائر کیاگیا،نیب قانون اورنہ کسی اورقانون کے تحت مجھ پر کوئی کیس بنتا ہے ۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ میں ضمانت نہین کرواؤں گا ، نیب میرے خلاف جرم ثابت کرے، انہوں نے نیب آرڈیننس سے بھی فائدہ لینے کی مخالفت کی تھی تا ہم شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے درخواست ضمانت دائر کر دی

     

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عدالتیں اپوزیشن رہنماؤں آصف زرداری، فریال تالپور، مفتاح اسماعیل، نواز شریف، مریم نواز، رانا ثناء اللہ کو ضمانت پر رہا کر چکی ہیں، خورشید شاہ کی بھی عدالت نے ضمانت کی تھی تا ہم بعد ازاں ہائیکورٹ نے ضمانت کا حکم نامہ معطل کر دیا.

    نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،

    ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

    حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

    شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی پر لگایا سنگین الزام، اسد عمر نے دیا جواب

    سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے،