Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ووہان شہر میں موجود پاکستانی طلبہ سے رابطے میں ہیں،اسلام آباد میں بھی چینی حکام سے رابطے میں ہیں آج بھی چینی سفیر کے ساتھ دفترخارجہ میں فارن سیکریٹری کی ملاقات ہوئی،چین میں مقیم طلباء اوردوسرے پاکستانی محفوظ ہیں,

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چین میں موجود کوئی پاکستانی کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ اور بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ 

    ترجمان نے پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے ان سے وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کی درخواست کی ہے۔ ترجمان نے ووہان میں موجود پاکستانی طلبہ اور طالبات سے کہا ہے کہ وہ سفارت خانے سے رابطے میں رہیں اوروہ ویب سائیٹ پر خود کو رجسٹر کرائیں،چین میں پاکستانی طلبہ کے والدین سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں،طلبہ سفارت خانے کے ویب سائٹ پر موجود نمبرز پر رابطہ کرسکتے ہیں

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث ووہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء و طالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں، انہوں نے پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وزیراعظم پاکستان اور وزارت خارجہ آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔

    طلبہ کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث ووہان کا چین سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے، ووہان میں 12 جامعات کے 2 ہزار سے زائد پاکستانی طلباء و طالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں، وزیراعظم پاکستان اور وزارت خارجہ آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مدد کریں۔

    کرونا وائرس سے متاثرہ ووہان صوبے کی یونیورسٹیز میں پڑھنے والے طالبعلموں کا تعلق پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا سے ہے.

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

     

  • شیخ رشید حاضر ہو، سپریم کورٹ نے کر لیا طلب

    شیخ رشید حاضر ہو، سپریم کورٹ نے کر لیا طلب

    شیخ رشید حاضر ہو، سپریم کورٹ نے کر لیا طلب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے خسارہ کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید،سیکریٹری ریلوےاوردیگر کو کل سپریم کورٹ طلب کر لیا.

    سپریم کورٹ نے ریلوے سے متعلق آڈٹ رپورٹ پراظہاربرہمی کیا، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کاتمام ریکارڈ کمپیوٹرائز ہونے کے بجائے مینوئل ہے،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ ریلوے کواربوں روپے کا خسارہ ہورہاہے، ریلوےکا نظام چل ہی نہیں رہا،دنیا بلٹ ٹرین چلا کر مزید آگے جارہی ہے،

    چیف جسٹس نے کہا کہ محکمہ ریلوے ، مسافر اور نہ ہی مال گاڑیاں چل رہی ہیں، ریلوے پر سفر کرنے والا ہر فرد خطرے میں سفر کر رہا ہے، ریلوے میں کوئی چیز درست انداز میں نہیں چل رہی ہے، آج بھی ہم پاکستان میں 18ویں صدی کی ریل چلا رہے ہیں،

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    ریلوے کے ریٹائرڈ ڈرائیور کو سنائی شیخ رشید نے خوشخبری

    ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

    چیف جسٹس نے وکیل سے استفسار کیا کہ ریلوے میں جو آگ لگی تھی اس معاملے کا کیا ہوا؟ جس پر ریلوے کے وکیل نے کہا کہ معاملے کی انکوائری ہوئی ہے 2افراد کے خلاف کارروائی ہوئی جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چولہے میں پھینکیں اپنی کارروائی،

    چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوے کے سی او عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ سابق سی او کو نوٹس گیا ہے موجودہ کو نہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ اہم کیس تھا موجودہ سی او کو پیش ہونا چاہیے تھا،

    ریلوے پولیس کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جاری،کتنے لاکھ قومی خزانے میں جمع کروائے؟

  • امریکی سفارتخانے کی گاڑی اور کار میں تصادم، دو افراد جاں بحق، 4 زخمی

    امریکی سفارتخانے کی گاڑی اور کار میں تصادم، دو افراد جاں بحق، 4 زخمی

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل چوک پر امریکی سفارت خانے کی گاڑٰ کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے فیصل چوک پر تیز رفتار امریکی سفارت خانے کی گاڑی کی ٹکر سے 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت نادیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ حادثے کے ڈرائیور امجد زمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حادثہ فیصل چوک مرگلا روڈ پر پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک سگنل بند ہونے کے باوجود تیز رفتار کار سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں موجود دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کی فیملی کشمیر جارہی ہے کہ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی،جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ہے۔پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

  • آج بھارت کا یوم جمہوریہ ،دنیابھر میں کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے

    آج بھارت کا یوم جمہوریہ ،دنیابھر میں کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے

    آج بھارت کا یوم جمہوریہ کشمیری یوم سیاہ کے طور پر منا رہے

    باغی ٹی وی : کشمیری بھارت کے خلاف احتجاج کناں، مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج بھارت کا 71 واں یوم جمہوریہ ’یوم سیاہ‘ کے طور پر منا رہے ہیں۔

    مقبوضہ وادی میں مودی سرکار نے گزشتہ پانچ ماہ سے غیر جمہوری اقدامات کے بعد ظلم کی انتہا کر رکھی ہے جبکہ کشمیر میں زندگی سسک رہی ہے۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے بھارت کا حقیقی چہرہ انتہائی خوفناک اور بھیانک ہے۔ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر پوری وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہے ۔

    قابض فوج نے جگہ جگہ محاصرہ کیا ہوا ہے تو ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے ۔کشمیریوں کے احتجاج کے پیش نظر سخت چیکنگ کے ساتھ شہر کی فضائی نگرانی بھی ہو رہی ہے جبکہ بے گناہ نوجوانوں کو غائب اور انہیں شہید کرنے کا بھی سلسلہ جاری ہے ۔

    یوم جمہوریہ کے موقع پر بے خوف کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں جبکہ صرف مقبوضہ کشمیر کی بات نہیں ۔ متنازعہ شہریت کے قانون نے بھارت کو تقسیم کر دیا ہے ،جگہ جگہ اس قانون کے خلاف احتجاج جاری ہے ۔

    گھاس کاٹنے والوں کوبھارت نے عسکریت پسند بتایا، بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    واضح‌رہے کہ اس سے پہلے بھارت نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی ہے . بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مسلسل اشتعال انگیزی کے خلاف بھارت کو باور کرایا گیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدوں ی خلاف ورزی بندکرے

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت دو سالوں میں سینکڑوں بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، بھارت امن معاہدے کو یقینی بنائے .بھاری فوج مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، سول آبادی کو بنایا نشانہ

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، سول آبادی کو بنایا نشانہ

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، سول آبادی کو بنایا نشانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے،بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے چڑی کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا،بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی ہے جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. بھارتی فوج نے جان بوجھ کر سول آبادی کو نشانہ بنایا

    پاکستان فوج نے بروقت جوابی کارروائی کی، جوابی کاروائی سے بھارتی فوج کی چیک پوسٹوں کو بھی نقصان پہنچا

    گھاس کاٹنے والوں کوبھارت نے عسکریت پسند بتایا، بھارت کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مسلسل اشتعال انگیزی کے خلاف بھارت کو باور کرایا گیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدوں ی خلاف ورزی بندکرے

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت دو سالوں میں سینکڑوں بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے، بھارت امن معاہدے کو یقینی بنائے .بھاری فوج مسلسل سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے

  • پاک فوج کا دستہ تیار، آرمی چیف نے کیا دبنگ اعلان

    پاک فوج کا دستہ تیار، آرمی چیف نے کیا دبنگ اعلان

    ترکی میں زلزلہ، پاک فوج کا دستہ امدادی کاروائیوں کے لئے تیار،آرمی چیف نے کیا دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترکی میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس کیا ہے.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کا دستہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے،پاک فوج کے دستے میں خصوصی ریسکیوریلیف اورمیڈیکل ٹیمیں شامل ہیں،ترکی میں زلزلہ متاثرین کی امدادکے لیے حکومت پاکستان نے پیشکش کررکھی ہے،

    وزیر اعظم عمران خان نے ترکی میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ترک عوام سے پاکستانی قوم کی جانب سےاظہار یکجہتی کیا ہے.انہوں نے غم زدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں ترک قیادت اور عوام کے ساتھ ہیں،

    ترکی میں زلزلے سے نقصان، شاہ محمود قریشی نے کیا بڑا اعلان

    دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اورعوام ترک بھائیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہیں،ہماری دعائیں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں،زلزلے سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں،پاکستان ہمیشہ کی طرح ترک بھائیوں اوربہنوں کے دکھ میں برابر کاشریک ہے،

    ترکی میں شدید زلزلہ آیا ہے جس سے 18 افراد جان بحق ہو گئے ہیں.

    ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.7 تھی، زلزلے کے باعث 18 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی ہو گئے، زلزلے سے مکانات گر گئے دیواریں منہدم ہو گئیں ،30 کے قریب افراد لاپتہ ہیں.

    زلزلے کے بعد ترک صدر نے امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی اور متاثرہ افراد کی فوری امداد کی ہدایت کی جس کے بعد امدادی کاروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئے، زلزلے سے عمارتیں بھی تباہ ہوئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے

  • ایف اے ٹی ایف، پاکستان کو مزید ملے اہداف اور عملدرآمد کے لئے وقت

    ایف اے ٹی ایف، پاکستان کو مزید ملے اہداف اور عملدرآمد کے لئے وقت

    ایف اے ٹی ایف، پاکستان کو مزید ملے اہداف اور عملدرآمد کے لئے وقت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو 27 اہداف پرعملدرآمد کیلئے مزید کام مل گیا، ایف اے ٹی ایف نے 31 مارچ تک عملدرآمد کیلئے وقت دے دیا

    حکومت نے وزارت خزانہ وقانون کومزید متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ساتھ مذاکرات ہوئے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ ریئل اسٹیٹ اورسناروں کیلئے ریگولیشن بنائے گی،وزارت قانون وکلا کیلئے ریگولیشن بہتر کرے گی .

    قبل ازیں ایف اے ٹی ایف کے مطالبے پر نیشنل سیونگز سکیمز انسداد منی لانڈرنگ اور فنانسنگ ٹیررزم سپروائزری بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ وزارت خزانہ نے بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    پانچ رکنی بورڈ کے چیئرمین وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکرٹری بجٹ ہوں گے۔ ڈائریکٹر سٹیٹ بنک سید جہانگیر شاہ بورڈ ارکان میں شامل ہیں۔ ایس ای سی پی کی ڈائریکٹر تنزیلہ نثار مرزا بورڈ ارکان میں شامل ہیں۔ ایف ایم یو کے ڈائریکٹر عدنان، عمران بورڈ کا حصہ ہوں گے۔ وزارت خزانہ کے جوائنٹ سیکرٹری بی ون بورڈ ممبر اور سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیں گے.

    پاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی مل گئی اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے قریب پہنچ گیا اور چین، امریکا، برطانیہ، فرانس، جاپان اوردیگر ممالک کی حمایت حاصل ہوگئی۔

    نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کےامکانات روشن ہوگئے ہیں۔ جوائنٹ ورکنگ گروپ پاکستان کے اقدامات اور رپورٹ کی روشنی میں نئی سفارشات تیار کرے گا اور سفارشات فروری کے پہلے ہفتے میں بھیجے گا جبکہ پاکستان کے گرے لسٹ میں رہنے یا یا نہ رہنے پر ووٹنگ آئندہ ماہ پیرس اجلاس میں ہو گی۔

    پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات اور سزاؤں سے متعلق آگاہ کیا گیا، ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے کیس رجسٹریشن میں 451 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دسمبر 2019ءتک ٹیرر فنانسنگ کے 827 کیس رجسٹرڈ ہوئے، ٹیرر فنانسنگ کے کیسز میں ملک بھر میں گیارہ سو گرفتاریاں ہوئیں اور ان کیسز میں 196 کو سزائیں سنائی جاچکی ہیں۔

    واضح رہے کہ بیجنگ میں فائننشل ایکشن ٹاسک فورس کےاجلاس میں امریکا،چین،برطانیہ،فرانس،جاپان،نیوزی لینڈاور آسٹریلیا نے پاکستان کی سفارتی حمایت کردی ہے جبکہ پاکستان افغانستان میں امن کی بحالی کے لئےافغان طالبان اورامریکا کو مذاکرات کی میزپرلایا،جس کے بعد امریکا پاکستان کی حمایت میں سرگرم ہوگیا ہے۔ آئندہ ماہ پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کوگرے لسٹ سے نکلنے کے لئے بارہ ووٹ چاہئیں جبکہ بلیک لسٹ میں شمولیت سے بچنے کے لئےتین ووٹ درکارہیں۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردوں کو فنڈنگ روکنے سے متعلق واضح اقدامات کیے ہیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔ امید ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تعمیری مدد فراہم کرے گا۔

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیرر فنانسنگ کے خلاف کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ مذاکرات کے دوران پاکستان نےایف اے ٹی ایف حکام کو گزشتہ ساڑھے چار ماہ کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

    وفاقی وزیر حماد اظہر نے بریفنگ میں بتایا کہ کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں، منی لانڈرنگ روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے، ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے کیس رجسٹریشن 451 فی صد اضافے کے ساتھ 827 ہو گئی، اس حوالے سے گرفتاریوں کی تعداد 1104 رہی، جو چھ سو ستتر فی صد زیادہ ہے۔

    پاکستان نے بتایا کہ ٹیرر فنانسنگ کیسز میں سزائیں دینے کے عمل میں 403 فی صد کا اضافہ ہوا جب کہ 196 سزائیں ہوئیں، ٹیرر فنانسنگ کے کیسز میں اکتیس کروڑ بیالیس لاکھ کی برآمدگی ہوئی اور خیبر پختون خوا میں 387 کیسز رجسٹرڈ ہوئے، ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف حکام نے پاکستان کی رپورٹ پر اظہار اطمینان کیا۔

    پاکستان 650 صفحات پر مشتمل رپورٹ پہلے ہی ایف اے ٹی ایف کو بھجوا چکا ہے، یہ رپورٹ 16 فروری سے شروع ہونے والے پیرس اجلاس میں زیر غور لائی جائے گی۔ پیرس اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے ووٹنگ ہو سکتی ہے۔

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو بھجوائے جانے والے جوابی رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات، دہشت گردوں تک رقوم روکنے کے طریقہ کار، دہشت گردوں تک اثاثوں اور زیورات کی منتقلی روکنے کے اقدامات کے حوالہ سے بتایا گیا ہے.

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو جواب میں کہا ہے کہ دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے کے 700 کیسز کی تحقیقات کیں، کالعدم تنظیموں تک رقوم پہنچانے والے 190 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی، دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے پر 170افراد زیر حراست ہیں، کالعدم تنظیموں کی ایک ہزار سے زائد جائیدادیں ضبط کیں

    پاکستان کوایف اے ٹی ایف نے 150سوالات پرمشتمل سوال نامہ بھیجا تھا،سوال نامے میں مدارس سے متعلق کیے گئے قانونی اقدامات کی تفصیلات پوچھی گئیں، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف درج مقدمات کی نقول مانگی گئی ہیں،ایف اےٹی ایف نے پاکستان سے کالعدم تنظیموں سے منسلک افراد کوسزادلوانے کا مطالبہ بھی کیا ہے،

    8 کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی ،کتنے مقدمات، کتنی گرفتاریاں اور کیا سزائیں دی گئیں؟ رپورٹ سامنے آ گئی

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے 40 اہداف کے حصول پر پیشرفت کاجائزہ لینے کے بعد سوالنامہ بھیجا، پاکستان نے 40 اہداف میں سے 36 پرپیشرفت دکھائی، 4 اہداف کےحصول پرطریقہ کاروضع کردیا گیا،

    پاکستان نے مالیاتی اداروں کا ڈیٹا خفیہ رکھنے کا ہدف پورا کیا، پاکستان نے 9 اہداف پر بڑی پیش رفت کی، بے نامی داروں کے خلاف کارروائی میں بھی بہتری کی گئی، رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شامل کیے گئے۔

    وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان 2020 میں گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بالخصوص  آخری 4 ماہ میں ہونے والی پیشرفت کا اعتراف کیا گیا، تاہم اس حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کو دیا گیا ایکشن پلان کسی بھی ملک کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہے،

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ تمام ریگولیٹری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر کوشش کر رہے ہیں، وفاقی اور صوبائی محکمے بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

    واضح رہے ایف اے ٹی ایف منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی معانت کی روک تھام کے لیے بنائی گئی عالمی تنظیم ہے۔اس تنظیم نے 18 اکتوبر کو 4 ماہ کی مہلت دہتے ہوئے پاکستان پر زور دیا تھا کہ فروری 2020 تک ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرے کیونکہ اس وقت تک پاکستان ’گرے لسٹ‘ میں ہی موجود رہے گا

  • فارن فنڈنگ کیس، وزیراعظم سپریم کورٹ پہنچ گئے

    فارن فنڈنگ کیس، وزیراعظم سپریم کورٹ پہنچ گئے

    فارن فنڈنگ کیس، وزیراعظم سپریم کورٹ پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا،

    وزیر اعظم نے اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی،درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے انٹراکورٹ اپیل پر 4دسمبرکوخلاف قانون آرڈرپاس کیا،حنیف عباسی بنام عمران خان کیس میں سپریم کورٹ نے قوائد طے کر دیئے تھے،قانون کی نظرمیں الیکشن کمیشن کوئی کورٹ یا ٹریبونل نہیں،پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس انکوائری کمیٹی کےپاس زیر التواہے

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ اکبرایس بابر کو پی ٹی آئی سے نکالاگیا،شو کاز نوٹس جاری کئے گئے،الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ میں اکبر ایس بابر کی درخواستیں بدنیتی پر مبنی ہیں،

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ عدالت آرٹیکل 199کااختیاراستعمال کرتے ہوئے فیصلہ نہیں دے سکتی،اکبرایس بابرپی ٹی آئی کے فنڈنگ کیس میں متاثرہ فریق نہیں، اکبرایس بابرکا 2011 سے پی ٹی آئی سےکوئی تعلق نہیں، اکبرایس بابرکی پارٹی چھوڑنےکی ای میل ریکارڈ پر موجود ہے، اسلام آبادہائیکورٹ نے اکبرایس بابرکوپی ٹی آئی کارکن قراردیا، اکبرایس بابراکااسکروٹنی کمیٹی میں پیش ہوناخلاف قانون ہے، اکبرایس بابرکی پی ٹی آئی رکنیت کافیصلہ کالعدم قراردیاجائے،

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق چار درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اسکروٹنی کمیٹی کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ تحریک انصاف نے اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی لیک ہونے کے خلاف 4 درخواستیں جمع کرائی تھیں ،فیصلہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سنایا

     

  • دنیا تسلیم کر رہی ہے مودی خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، وزیراعظم

    دنیا تسلیم کر رہی ہے مودی خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، وزیراعظم

    دنیا تسلیم کر رہی ہے مودی خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اب برملا تسلیم کررہی ہےکہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں غیرجمہوری اور فاشسٹ نظریہ مسلط کیاجارہا ہے۔ یہ خطے کی سلامتی اور امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 80 لاکھ کشمیری اور بھارت میں بسنے والے مسلمان پہلے ہی مودی کی سفاک پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔

    مودی سرکارکے لیے عالمی سطح پرایک بارپھرشرمندگی ،برطانوی جریدے دی اکنامسٹ نے بھارت کامتعصبانہ چہرہ عیاں کردیا،

    عالمی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نریندر مودی سب سے بڑی جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے۔ مودی سرکار کی پالیسیاں بھارت میں عدم استحکام کا باعث ہیں، بی جے پی سرکار بھارت کے لئے زہرقاتل ثابت ہورہی ہے۔مودی سرکارسیاسی مفاد کیلئےمذہبی تفریق ،تقسیم کا پرچار کررہی ہے، جو سیکولربھارتی آئین کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہندوتوا کا پرچار کررہی ہے۔ بھارتی آئین اقلیتوں،زبان،لسانی،گروہی تحفظ کاضامن ہے، مودی آئینی حقوق غصب کرکےآئین کی خلاف ورزی کررہے۔

    بی جے پی پالیسیاں بھارت میں بڑی خون ریزی کا باعث بن سکتی ہیں، شہریت قانون کیخلاف بڑے پیمانے پر احتجاج حکومت پرعدم اعتماد ہے، بھارتی شہریوں کی اکثریت مودی سرکارکی نئی پالیسیاں مستردکرچکی ہے

    گزشتہ برس 11 دسمبر کو کو منظور کیے گئے کالے قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

    احتجاج میں حصہ کیوں لیا؟ مودی سرکار کا غیر ملکی طالبعلم کیخلاف انتہائی اقدام

    متنازعہ شہریت بل، دلہن نے بھی کیا مودی سرکار کے خلاف احتجاج

    متنازعہ شہریت بل، بھارت میں اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج

    متنازعہ شہریت بل احتجاج، بھارتی پولیس نے درندگی کی سب حدیں عبور کر لیں، طلبا کو برہنہ کر کے……..

    مودی کے باپ کا ہندوستان تھوڑا ہی ہے؟ برقع پوش خواتین کا دیو بند میں مودی سرکار کو چیلنج

    بھارتی پولیس کے تشدد کا نشانہ بننے والے 72 سالہ حامد نے سنائی افسوسناک داستان

    واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

  • مشکل کی گھڑی میں ترک قیادت اور عوام کے ساتھ ہیں،وزیراعظم عمران خان

    مشکل کی گھڑی میں ترک قیادت اور عوام کے ساتھ ہیں،وزیراعظم عمران خان

    مشکل کی گھڑی میں ترک قیادت اور عوام کے ساتھ ہیں،وزیراعظم عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ترکی میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ترک عوام سے پاکستانی قوم کی جانب سےاظہار یکجہتی کیا ہے.انہوں نے غم زدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا ہے.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں ترک قیادت اور عوام کے ساتھ ہیں،

    دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اورعوام ترک بھائیوں سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہیں،ہماری دعائیں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں،زلزلے سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں،پاکستان ہمیشہ کی طرح ترک بھائیوں اوربہنوں کے دکھ میں برابر کاشریک ہے،

    ترکی میں شدید زلزلہ آیا ہے جس سے 18 افراد جان بحق ہو گئے ہیں.

    ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 6.7 تھی، زلزلے کے باعث 18 افراد جاں بحق جبکہ 500 سے زائد زخمی ہو گئے، زلزلے سے مکانات گر گئے دیواریں منہدم ہو گئیں ،30 کے قریب افراد لاپتہ ہیں.

    زلزلے کے بعد ترک صدر نے امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی اور متاثرہ افراد کی فوری امداد کی ہدایت کی جس کے بعد امدادی کاروائیوں میں تیزی دیکھنے میں آئے، زلزلے سے عمارتیں بھی تباہ ہوئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے

    ترکی میں زلزلے سے نقصان، شاہ محمود قریشی نے کیا بڑا اعلان