Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس، نئے اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں ہاتھ کھڑے کر دیئے

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس، نئے اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں ہاتھ کھڑے کر دیئے

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس، نئے اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں ہاتھ کھڑے کر دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں اٹارنی جنرل خالد جاوید بھی پیش ہوئے تاہم انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ وہ اس کیس میں حکومت کی نمائندگی نہیں کرسکتے۔

    اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا کہ وہ اس مقدمے پر پہلے ہی اپنی رائے دے چکے ہیں اس لئے سمجھتے ہیں کہ انہیں اب اس مقدمے میں حکومت کی نمائندگی نہیں کرنی چاہئے۔اس کیس میں مفادات کا ٹکراو ہے، یہ متنازعہ کیس ہے اس لئے وہ اس کیس میں حکومت کی نمائندگی نہیں کرسکتے

    قانون آرڈیننس کے ذریعے بنانے ہیں تو پارلیمان کو بند کر دیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ریمارکس

    جوڈیشل کونسل کے خلاف سپریم کورٹ کا بینچ تحلیل

    کسی جج پر ذاتی اعتراض نہ اٹھائیں، جسٹس عمر عطا بندیال کا وکیل سے مکالمہ

    اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وکیل مقرر کرنے کی درخواست دی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست کو منظور کیاجائے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان اس کیس کی تیاری کررہے ہیں اور اٹارنی جنرل کی جگہ وہ اس کیس میں حکومت کی نمائندگی کریں گے۔

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملکی مفاد کی خاطر انہیں ملک سے باہر جانا ہے اس لئے گزارش ہے کہ تیاری کیلئے بیس مارچ تک کامزید وقت دے دیں۔

    ججز کے خلاف ریفرنس، سپریم کورٹ باراحتجاج کے معاملہ پر تقسیم

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    پینل کے سربراہ جسٹس عمرعطا بندیا ل کااس موقع پرکہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل دلائل دے سکتے ہیں۔آپ نے تین ہفتوں تک کا وقت مانگا ہے آپ کو وقت دے دیتے ہیں۔جسٹس عمر عطا بندیا ل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے مارچ میں ہم میں سے ایک جج کو بھی ملک سے باہر جانا ہو،دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت تیس مارچ تک ملتوی کردی.

    یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وہی سینئر جسٹس ہیں‌ جنہوں نے جسٹس مشیر عالم کے ہمراہ فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ سنایا تھا. اس فیصلے میں‌ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور بعض‌ دوسری حکومتی شخصیات کے کردار سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے تھے. اس فیصلہ کے خلاف پاکستانی وزارت دفاع نے بھی سپریم کورٹ‌ میں‌ نظر ثانی کی اپیل دائر کی تھی جس میں‌ استدعا کی گئی تھی کہ مذکورہ فیصلہ سے پاک فوج سے متعلق استعمال ہونے والے الفاظ حذف کیے جائیں۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

  • کرونا وائرس کے خطرات پاکستان کی سرحدوں تک آگئے ، ایران کے ساتھ بارڈرسیل کردیا گیا

    کرونا وائرس کے خطرات پاکستان کی سرحدوں تک آگئے ، ایران کے ساتھ بارڈرسیل کردیا گیا

    کوئٹہ: کرونا وائرس کے خطرات پاکستان کی سرحدوں تک آگئے ، ایران کے ساتھ بارڈرسیل کردیا گیا،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پاک ایران سرحد پر آمد ورفت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 5 کراسنگ پوائنٹس پر 45 ڈاکٹرز، 10 ہزار ماسک، 72 تھرمل گنز اور 100 ٹینٹ بھجوادیئے گئے ہیں، تمام اداروں کو ہائی الرٹ کردیا ہے کسی کو بھی ایران سے آنے اور جانے نہیں دیا جائے گا جب کہ وفاقی حکومت کو بھی اس حوالے سے مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران میں کورونا وائرس کا پھیلنا پریشان کن عمل ہے جب کہ صوبائی سطح پر اس مہلک وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں تمام تر حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ایران سے پاکستان آنے والے افراد کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو بھی ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب کہ سرحدی علاقوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تمام بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر میڈیکل ٹیمیں پہنچا دی گئی ہیں، تفتان بارڈر پر زائرین کو کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

  • کورونا وائرس ایشیا کے بعد اب یورپ میں انسانوں کونگلنے لگا،اٹلی میں  2 افراد ہلاک اور 132 متاثر

    کورونا وائرس ایشیا کے بعد اب یورپ میں انسانوں کونگلنے لگا،اٹلی میں 2 افراد ہلاک اور 132 متاثر

    اٹلی: کورونا وائرس ایشیا کے بعد اب یورپ میں انسانوں کونگلنے لگا، 2 افراد ہلاک اور 132 متاثر،اطلاعات کےمطابق دنیا کے کئی ممالک میں خوف، بیماری اور بے چینی پھیلانے کے بعد ایشیا سے باہر کورونا وائرس کی سب سے بڑی وبا اٹلی میں پھوٹ پڑی ہے جس میں اب تک دو افراد ہلاک اور 132 متاثر ہوچکے ہیں۔

    قبل ازیں پوری دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2470 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 79 ہزار ہوچکی ہے جبکہ چین سے باہر 20 افراد اس وائرس کے ہاتھوں لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے سبب ترکی میں کئی مقامات پر اسکول بند کردیئے گئے ہیں عوامی مقامات پر سناٹا ہے اور کئی ملکی اور بین الاقوامی تقاریب منسوخ کردی گئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ایک چھوٹا قصبہ کوڈونا شامل ہیں جو مکمل طور پر بند ہوچکا ہے۔ یہاں ریلوے اسٹیشن سنسان ہے۔ جمعے کے روز یہاں پہلی موت ہوئی اور ہفتے کو دوسرے مریض نے دم توڑ دیا ہے۔

    اب تک لوگ دھڑا دھڑ ماسک خریدرہے ہیں اور جراثیم کش ادویہ اور الکحل والے اسپرے اور ہینڈ واش جمع کررہے ہیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہزار ہوچکی ہے اور اموات کی تعداد 2470 تک پہنچ چکی ہے۔ چین سے باہر ہلاکتوں کی تعداد 20 کے قریب پہنچ چکی ہے۔

    شمالی اٹلی میں منعقد ہونے والا وینس میلہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یکم مارچ تک ہر عوامی تقریب اور بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    اٹلی میں اچانک پھیلنے والی وبا یورپ میں کورونا وائرس کی سب سے بڑی وبا ہے جس کے بعد پورے اٹلی میں خوف اور تشویش کی لہر دوڑ چکی ہے۔ دوسری جانب اب تک جنوبی کوریا میں 602 کیسز میں 5 اموات، جاپان میں 738 واقعات اور 3اموات، اٹلی میں 132 کیس اور دو اموات ، سنگاپور میں 89 کیسز رونما ہوئے ہیں۔چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2400 کے لگ بھگ ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 75 ہزار سے زائد ہے۔

  • پاکستانیوں مشکل وقت ہے ، بہت جلد گزرجائے گا، ہمیں‌تمہاری دوستی پرفخرہے،پاکستانی طلبا کی تندرستی اورتعلیم مکمل ہونے کی ضمانت دیتے ہیں، چین

    پاکستانیوں مشکل وقت ہے ، بہت جلد گزرجائے گا، ہمیں‌تمہاری دوستی پرفخرہے،پاکستانی طلبا کی تندرستی اورتعلیم مکمل ہونے کی ضمانت دیتے ہیں، چین

    اسلام آباد:پاکستانیوں مشکل وقت ہے ، بہت جلد گزرجائے گا، ہمیں‌تمہاری دوستی پرفخرہے،پاکستانی طلبا کی تندرستی اورتعلیم مکمل ہونے کی ضمانت دیتے ہیں،اطلاعات کےمطابق چینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ چین میں پھنسے پاکستانی طلبا محفوظ اور صحت مند ہیں ہم ان کی زندگی اور تعلیم مکمل ہونے کی ضمانت دیتے ہیں۔

    اسلام آباد میں قائم چینی سفارت خانہ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبا سے متعلق کہا ہے کہ لاکھوں چینی باشندوں سمیت پاکستانی طلباء کو رکھنے کا مقصد وبا کو پھیلنے سے مزید روکنا ہے، ہم پاکستانی طلباء کی اپنے عوام کی طرح دیکھ بھال کر رہے ہیں، پاکستانی طلباء محفوظ اور صحت مند ہیں ہم پاکستانی طلباء کی روزمرہ کی زندگی اور تعلیم مکمل ہونے کی ضمانت دیتے ہیں اور طلباء کے والدین کو ان کی ہر قسم کی حفاظت کا یقین دلاتے ہیں۔

    سفارت خانے کا کہنا ہے کہ چینی حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ مل کر تمام طلباء کی دیکھ بھال کا انتظام کرلیا ہے، طلباء کی اکثریت چین اور پاکستان کے انتظامات سے مطمئن ہے، عالمی ادارہ صحت کی ہدایت کے مطابق ان حالات میں سفر مناسب نہیں کیوں کہ کسی بھی قسم کی نقل و حرکت وائرس کا پھیلانے کا سبب بن سکتی ہے۔

    سفارت خانہ نے مزید کہا کہ پاکستانی طلباء کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات کرچکے ہیں، اس وبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، ہم ووہان میں پاکستانی طلباء کی وقتی مشکلات کو سمجھتے ہیں۔

    چینی سفیر نے کہا کہ دنیا میں ہمیں آپ سب سے زیادہ عزیزہیں ، چین کو آپ سے دوستی پرفخر ہے، مشکل وقت ضرور ہے لیکن بہت جلد اس سے باہرنکل آئیں گے ، چینی سفیر نے کہا کہ پاکستانی حکومت سوچ سمجھ کرفیصلے کررہی ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ اس خطرناک وائرس سے باقی قوم کو بچایا جائے

  • کیا کرونا وائرس دنیا کونگل جائے گا، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں‌ :چین سمیت 33 ممالک میں کورونا وائرس پھیل گیا

    کیا کرونا وائرس دنیا کونگل جائے گا، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں‌ :چین سمیت 33 ممالک میں کورونا وائرس پھیل گیا

    لاہور:کیا کرونا وائرس دنیا کونگل جائے گا، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں‌ :چین سمیت 33 ممالک میں کورونا وائرس،78 ہزار سے زائد افراد حملے میں شدید متاثر،اطلاعات کے مطابق چین میں جان لیوا کورونا وائرس تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس کے باعث مسلسل متاثرین اور اموات کی تعداد میں اضافہ بڑھتا جا رہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے مزید 114 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2459 تک جا پہنچی ہے جب کہ متاثرین کی مجموعی تعداد 77 ہزار ہو گئی ہے۔چین سمیت 33 ممالک میں اب تک 1152 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ مجموعی طور پر اس سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہو چکی ہے۔مجموعی طور پر چین سمیت 33 ممالک میں کورونا سے متاثر افرادکی تعداد 78600 ہو گئی ہے۔

    جنوبی کوریا میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد 433 ہو چکی ہے اور اس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔چین سے باہر کسی بھی ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ جنوبی کوریا میں ہے جہاں اب تک 433 افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے البتہ جاپان کے قریب سمندر میں کھڑے بحری جہاز ڈائمند پرنسز میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد اس سے زیادہ تھی۔

    ایران میں بھی اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 28 تک پہنچ چکی ہے جب کہ مجموعی طور پر 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔وائرس کے خوف سے ایران میں متاثرہ علاقوں کے اسکول، دفاتر اور دیگر عوامی مقامات کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ادھر لبنان اور اسرائیل میں بھی کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    کووڈ-19 کے نئے کیسز پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ وائرس کو روکنے کے مواقع کم ہوتے جا رہے ہیں مگر دیگر ممالک سے رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کا تعلق چین سے واضح نہیں ہوتا۔

  • عالمی برادری بھارتی مظالم کی شکار کشمیری خواتین کی آواز بنیں،عمران خان کی اپیل پرکشمیری ماوں ، بہنوں کی طرف سے عمران خان کوسلام

    عالمی برادری بھارتی مظالم کی شکار کشمیری خواتین کی آواز بنیں،عمران خان کی اپیل پرکشمیری ماوں ، بہنوں کی طرف سے عمران خان کوسلام

    اسلام آباد:عالمی برادری بھارتی مظالم کی شکار کشمیری خواتین کی آواز بنیں،عمران خان کی اپیل پرکشمیری ماوں ، بہنوں کی طرف سے عمران خان کوسلام ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری خصوصاً خواتین سے اپیل ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی آواز بنیں۔

     

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج کشمیری خواتین کے یوم مزاحمت کا دن ہے،7 دہائیوں سےکشمیری خواتین پر بھارتی فوج کےمظالم جاری ہیں اور بھارتی فوج کشمیری خواتین کے خلاف جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی مظالم کا سامنا کرنے والی خواتین کو 5اگست کے محاصرے کے بعد مزید پریشانیوں کا سامنا ہے جس میں کئی گنا اضافہ بھی ہوا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری خصوصاً خواتین سے اپیل ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی آواز بنیں۔

    ادھر ذرائع کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے کشمیری ماوں بہنوں کی عصمت وعفت کی حفاظت کے بیان کو مقبوضہ کشمیرسمیت دنیا بھرکی کمشیری قوم میں بہت سراہا جارہا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کشمیری ماوں بہنوں نے وزیراعظم کے اس بیان پرخوش ہوتے ہوئے سلام بھیجا ہے اوروزیراعظم کی صحت ، کامیابی کے لیے دعائیں بھی کی ہیں‌

    واضح رہے کہ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گزشتہ 3 دہائیوں کے دوارن بھارتی بربریت کے باعث قریباً 23 ہزار خواتین بیوہ ہوئیں اور 11 ہزار سے زائد خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
    تحریک آزادی میں کشمیری خواتین نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور وہ مردوں کے شانہ بشانہ جدوجہد کر رہی ہیں۔

  • امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پربھارتی بندردہشت گردانہ حملہ کرسکتے ہیں، بھارتی خفیہ ایجسنیوں‌ نےخبردارکردیا،بھارتی فوج کوقدیم ترین ہتھیارتھمادیا گیا

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پربھارتی بندردہشت گردانہ حملہ کرسکتے ہیں، بھارتی خفیہ ایجسنیوں‌ نےخبردارکردیا،بھارتی فوج کوقدیم ترین ہتھیارتھمادیا گیا

    آگرہ:امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ پربھارتی بندردہشت گردانہ حملہ کرسکتے ہیں ، بھارتی خفیہ ایجسنیوں‌ نے خبردارکردیا،بھارتی فوج کوقدیم ترین ہتھیارتھما دیا گیا ،اطلاعات کےمطابق بھارتی پولیس نے صدر ٹرمپ کے دورہ بھارت پر انہیں آوارہ بندروں سے بچانے کے لیےاپنی غلیلیں تیار کرلی ہیں۔ پولیس کا خاص دستہ تاج محل پر موقع پر ان کی حفاظت کرے گا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 فروری کو بھارت آرہے ہیں جہاں وہ آگرہ جاکر تاج محل دیکھیں گے۔ تاج محل کی اطراف میں انتہائی متحرک مکاک بندروں کے غول موجود ہیں۔ بندروں کی تعداد 500 سے 700 بتائی جاتی ہے اور وہ یہاں آنے والے سیاحوں سے اشیائے خوردونوش چھین کربھی لے جاتے ہیں۔

    اس دوران ٹرمپ کئی شہروں کا دورہ بھی کریں گے اور تاج محل کے لیے آگرہ بھی جائیں گے۔ دوسری جانب آگرہ کے رہائشی ان بندروں سے پریشان ہیں جبکہ بچوں پر بندروں کی جانب سے حملوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

    آگرہ کی رہائشی ایک خاتون نے بتایا کہ ہم بندروں سے اتنے خوفزدہ ہیں کہ بچے اور خواتین گھروں کی چھت پر جاتے ہوئے ڈرتے ہیں جہاں ان بندروں کا راج ہے۔ اگر یہ بندر صدر ٹرمپ پر حملہ کردیتے ہیں تو یہ بہت برا ہوگا۔ اس ضمن نے آگرہ کی حکومت نے ہرممکن قدم پر زور دیا ہے۔

    ٹرمپ کے دورہ تاج محل کے موقع پر ایک جانب تو پولیس کے دستے کو غلیلیں دی گئی ہیں تو دوسری جانب خفیہ اہلکار بھی صدر ٹرمپ کو بھرپور تحفظ فراہم کریں گے۔ دوسری جانب تاج محل میں سیکیورٹی کے سربراہ برج بھوشن نے کہا کہ بندر غلیلوں سے خوفزدہ ہوتے ہیں اور اگر صرف غلیل ان پر تان دی جائے تب بھی وہ فرار ہوجاتے ہیں۔

    تاج محل میں بھی سیاحوں پر بندروں کے ہولناک حملے ریکارڈ ہوئے ہیں۔ 2018 میں دو فرانسیسی سیاحوں پر بندروں نے اس وقت دھاوا بول دیا تھا جب وہ سیلفی لے رہے تھے۔ اس سے قبل ایک خاتون کی گود سے بندر نومولود بچہ چھین کر لے گئے تھے اور اسے زمین پر پٹخ کر دے مارا تھا۔

    دوسری جانب بھارت میں صدر ٹرمپ کے دورے پر صفائی کی مہم جاری ہے۔ دریائے جمنا میں گندے پانی کی بو ختم کرنے لیے تازہ پانی چھوڑا جارہا ہے۔ احمدآباد میں ایئرپورٹ کی ایک جانب واقع کچی آبادی کو 400 میٹر لمبی اور آٹھ فٹ بلند دیوار سے چھپایا گیا ہے تو کئی مقامات پر ناپسندیدہ مناظر کو چھپانے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔

  • آرمی چیف اہم ترین دورے پرمراکش پہنچ گئے ، جنرل عبدالفاتح لورک سے اہم ملاقات

    آرمی چیف اہم ترین دورے پرمراکش پہنچ گئے ، جنرل عبدالفاتح لورک سے اہم ملاقات

    راولپنڈی:آرمی چیف اہم ترین دورے پرمراکش پہنچ گئے ، جنرل عبدالفاتح لورک سے اہم ملاقات ،اطلاعات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم دورے پرمراکش پہنچ چکے ہیں اوراس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے قربانیاں دے رہا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مراکش کا 4 روزہ دورہ کیا جہاں انہوں نے مراکش کے وزیر دفاع عبدالطیف لودی اور رائل آرمڈ فورسز کے آئی جی جنرل عبدالفاتح لورک سے ملاقات کی جس میں مشترکہ تربیت اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے مراکش کے رائل کالج آف ہائیر ملٹری ایجوکیشن کا بھی دورہ جہاں انہوں نے سکیورٹی صورتحال اور چیلنجز کو موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر مشکل میں مراکش کے ساتھ کھڑا رہا اور کھڑا رہے گا، پاکستان دنیا کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے قربانیاں دے رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن ریاست کے طور پر لڑ رہا ہے۔

  • وزیر اعظم نے 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا افتتاح کردیا

    وزیر اعظم نے 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا افتتاح کردیا

    وزیر اعظم نے 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا افتتاح کردیا

    باغی ٹی وی :وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر میانوالی پہنچے جہاں انہوں‌ نے کندیاں‌ میں‌ موسم بہار شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا. وزیراعظم آج نمل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں بھی مدعو ہیں‌ جہاں‌ وہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان آج اپنے آبائی شہر میانوالی کا دورہ کر رہے ہیں جس کے دوران 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا افتتاح کیا، اس موقع پر عمران خان کو شجرکاری مہم سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراعلیٰ پنجاب اورصوبائی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ تقریب کے دوران صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے اپنے خطاب میں 10 بلین ٹری سونامی پروگرام سے متعلق آئندہ کے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا

    انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو 12 موسم دئیے ہیں.بچوں کے مستقبل کیلئے شجرکاری مہم انتہائی ضروری ہے،انگریز کا چھوڑا گیاجنگل ختم ہوگیا ہے،کندیاں میں جنگل ہواکرتا تھا ،انہوں نےکہا کہ میں نے ہیلی کاپٹر سے دیکھا جنگل میں درخت ہی نہیں.کندیاں میں وزیر اعظم عمران کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو اندازہ نہیں کہ شجر کاری کتنی ضروری ہے۔کراچی کی تمام گرین بیلٹ، پارک اور یہاں تک سرکاری نرسری پر خاص قبضے ہیں۔ نوجوانوں کو سب پتا ہے لیکن جب حکومتی جماعت قبضہ کرے تو کون مزاحمت کر سکتا ہے.کندیا ں میں بیری کےدرختوں سےشہد فراہم ہوگا.وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا کہ جن لوگوں نے جنگلات کی زمین پر قبضہ کیا ان سے مجرموں کی طرح نمٹا جائے اور انھیں جیلوں میں ڈالا جائے کیونکہ یہ لوگ ہمارے بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔واضح‌رہے کہ ان کے ساتھ اس موقع پر وفاقی اور پنجاب حکومت کا بہت بڑا عملہ ساتھ تھا.

  • وزیر اعظم آج  آبائی ضلع میانوالی کے علاقے کندیاں میں شجرکاری مہم کا افتتاح کریں

    وزیر اعظم آج آبائی ضلع میانوالی کے علاقے کندیاں میں شجرکاری مہم کا افتتاح کریں

    وزیر اعظم آج آبائی ضلع میانوالی کے علاقے کندیاں میں شجرکاری مہم کا افتتاح کریں

    باغی ٹی وی :وزیر اعظم عمران خان آج اپنے آبائی ضلع میانوالی کے علاقے کندیاں میں شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے،شجرکاری مہم کے دوران ملک بھرمیں 25کروڑ پودے لگانے جائیں گے۔ وزیراعظم کے مشیربرائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ حالیہ موسم بہار کے دوران ملک بھرمیں 250ملین درختوں کے پودے لگائے جائیں گے، جس کے لیے تمام صوبائی حکومتوں، سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کے تعاون سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    حکومت نے حالیہ موسم بہار میں‌ درخت لگانے کی مہم کو پورا کرنے کا عزم کا اظہار کی اہے .انہوں نے کہا کہ قومی سطح پرشروع ہونے والی موسم بہارکی شجرکاری مہم کا افتتاح وزیراعظم عمران خان ضلع میانوالی کے علاقے کندیاں میں کررہے ہیں، اس تقریب میں پنجاب حکومت کے اہم عہدے دار،سیاسی نمائندے،سرکاری اورغیرسرکاری تنظیموں کے افسران و نمائندے شرکت کریں گے۔
    واضح‌ رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم اپنے آبائی علاقے میں ایک کئی ایک منصوبوں کے اعلان کرچکے ہیں.200 بستروں پر مشتمل زجہ بچہ ہسپتال کی تخمینہ لاگت 4 ارب 78 کروڑ 20 لاکھ، سکولوں کے قیام اور اپ گریڈیشن اور سہولیات کی فراہمی کا تخمینہ لاگت 3 ارب 10 کروڑ 40 لاکھ روپے، یونیورسٹی آف میانوالی کا فیز ون کا تخمینہ لاگت 30 کروڑ، ضلع میانوالی میں 62 واٹر سپلائی سکیموں کی بحالی عیسی خیل ، داﺅد خیل اور کمر مشانی میں سیوریج و نکاسی آب کے منصوبوں کا تخمینہ لاگت ایک ارب 37 کروڑ 20 لاکھ، سرگودھا میانوالی روڈ (دو رویہ) فیز ون لمبائی 30.63 کلومیٹر کا تخمینہ لاگت 4 ارب 83 کروڑ، 236 کلومیٹر طویل دیہی سڑکوں کی کشادگی و بحالی اور تعمیر کا تخمینہ لاگت4 ارب 23 کروڑ، 10 کلومیٹر طویل ضلع میانوالی کی 7 میونسپل و اربن روڈز کی تعمیر، بحالی و کشادی کا تخمینہ لاگت 30 کروڑ روپے ہے۔ وزیر اعظم نے میانوالی میں واٹر سپورٹس و ٹورازم کلب کا بھی افتتاح کیا۔