Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،پاکستان کا دبنگ اعلان

    کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،پاکستان کا دبنگ اعلان

    کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،پاکستان کا دبنگ اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ میں قائم کشمیر سیل میں کشمیر جرنلسٹس فورم اور اے کے این ایس کے نمائندہ وفد کو بریفنگ دی گئی، دفتر خارجہ کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ اور سیل کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ 1971ءکے بعد سکیورٹی کونسل میں کشمیر کا ذکر تک نہیں ہوا تھا لیکن پانچ اگست کے فیصلے کے بعد یہ مسئلہ وہاں زیر بحث آیا اور بھارت کے اس دعوے کی قلعی کھل گئی کہ کشمیر دو طرفہ مسئلہ ہے بلکہ یہ ثابت ہوا کہ کشمیر عالمی مسئلہ ہے، لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کی وجہ سے آزاد کشمیر کے لوگ بھی اس سے براہ راست متاثر ہیں، وزیراعظم کی یہ واضح ہدایت ہے کہ مرکزی سطح پر اس مسئلہ کو ہمیں قومی دھارے میں لانا ہے، سارے مشنز 25 جنوری سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں بیرون ممالک تقاریب منعقد کر رہے ہیں، پارلیمان کی سطح پر اب کشمیر کا مسئلہ زیر بحث آرہا ہے، 83 امریکی کانگریس ممبران اس مسئلہ پر لب کشائی کر چکے ہیں۔ برطانیہ کی پارلیمنٹ ‘ یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں یہ مسئلہ آیا۔ بھارت کے نہ چاہتے ہوئے کشمیر کا مسئلہ انٹرنیشنلائز ہو چکا ہے۔ عالمی میڈیا میں ہندوستان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے ہر عالمی فورم پر بھرپور انداز میں مسئلہ کشمیر اٹھایا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کے لئے کور ایشو ہے۔ کشمیر پر 72 سال میں چھ جنگیں لڑی گئیں۔ یہ سوال آتا ہے کہ کشمیر پر سودے بازی ہو رہی ہے، بھارت سے کشمیر کے علاوہ پاکستان کی اور کیا لڑائی ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اور کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں موثر کردار ادا کیا ہے۔ امریکہ میں اس مسئلہ پر بات ہو رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے سات سے آٹھ بار اس مسئلہ کا ذکر کیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر ممالک میں اس پر بات ہوئی ہے۔ یہ سنٹرل ایشو بنتا جارہا ہے۔

    ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ 124 سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک قائم ہو چکا ہے۔ بھارت کے دفتر خارجہ نے سات بار اس ڈیسک اور سیل کو بند کرنے کی بات کی۔ انڈین سول سوسائٹی کی لاپتہ بچوں کے حوالے سے آٹھ رپورٹس شائع ہوگئی ہیں وہ ہم نے اپنے مشن کو بھجوائی ہیں۔

    ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ پانچ اگست کے بعد تین بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یہ مسئلہ زیر غور آیا۔ اس حوالے سے چین کی کشمیر کے مسئلہ پر بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔ چین کا کشمیر کی آواز اٹھانے میں سلامتی کونسل میں بھرپور کردا رہا ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے تنازعہ کا حل ہونا چاہیے۔

    ڈاکٹر فیصل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سے ہماری باقاعدگی سے ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ لوگوں کے دلوں اور ذہنوں میں ابہام ففتھ جنریشن وار کا حصہ ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 11 قراردادیں ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہیں۔ میڈیا اس ابہام کو دور کرے کہ کشمیر کی قیادت کو حکومت پاکستان اہمیت نہیں دے رہی۔ آزاد کشمیر کو ضم کرنے کے سوالات کی بغیر کسی لیت و لعل کے تردید کرتے ہیں۔ ایسی کوئی تجویز کہیں زیر غور نہیں ہے۔ یہ وسوسے ڈالنا دشمن کا ہتھکنڈا ہو سکتا ہے۔

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

    ماہ جنوری میں مودی سرکار نے کتنے کشمیریوں کو کیا شہید؟ رپورٹ جاری

  • وزیراعظم اپنے ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے

    وزیراعظم اپنے ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے

    وزیراعظم اپنے ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر دو روزہ دورے پر ملائیشیا پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔ ملائیشین وزیر دفاع اور سینیئر حکام نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ ائرپورٹ پر ہی ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد صابو نے ملاقات کی۔

    ذرائع کے مطابق دورے کے دوران دونوں وزرائے اعظم کے درمیان معاونین کے بغیر ملاقات ہوگی جس کے بعد وفد کی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔وہ اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخطوں کی تقاریب میں شرکت کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک اینڈ انٹرنیشنل سٹیڈیز کے ایک تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے.وزیراعظم نے ملائیشیا جاتے ہوئے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کی وجہ سے سفر کا دورانیہ چار سے پانچ گھنٹے بڑھ جائے گا۔عمران خان دورہ اپنے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کی دعوت پر کررہے ہیں جس میں خطے کی صورتحال، تجارتی معاملات اور پاک ملائیشیا تعلقات میں بہتری کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

    دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور مہاتیر محمد میں دوبدو اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی، اس دوران مختلف معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے جب کہ وزیر اعظم تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔

  • اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ میں پیش، ہم مزدور لوگ ہیں تنخواہ بڑھنی چاہئے، بیرسٹر سیف

    اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ میں پیش، ہم مزدور لوگ ہیں تنخواہ بڑھنی چاہئے، بیرسٹر سیف

    اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل سینیٹ میں پیش، ہم مزدور لوگ ہیں تنخواہ بڑھنی چاہئے، بیرسٹر سیف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اوراسپیکرکی تنخواہیں،الاؤنسزاورمراعات ایکٹ 1975میں مزید ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا،بل سینیٹرنصیب اللہ بازئی سمیت 6ممبرکی جانب سے پیش کیاگیا

    سینیٹرنصیب اللہ بازئی نے کہا کہ اس بل کی بہت اہمیت ہے،چیئرمین سینیٹ اوراسپیکراسمبلی بہت اہمیت کے حامل ہیں،ان دونوں کی تنخواہ کوبڑھایاجائے

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اس وقت تنخواہیں بڑھانےکافیصلہ مناسب نہیں،جب تک عام آدمی کی معاشی حالت ٹھیک نہ ہوہمیں اس تنخواہ پرگزاراکرناچاہیے،وزیراعظم عمران خان نےاپنی تنخواہ میں اضافہ نہیں کرایا،معیشت مکمل طورپرٹھیک ہونےتک اس بل کو موَخر کیا جائے،

    سینیٹ اجلاس میں ارکان کی تنخواہ اورمراعات بڑھانےپربحث ہوئی، بیرسٹر سیف نے کہا کہ سینیٹ ایک بااختیارادارہ ہے،ماضی میں بھی کئی لوگوں نےبطورممبرتنخواہ نہیں لی،تنخواہ بڑھانے سے خزانے پراتنا بوجھ نہیں بڑھتاجتنا باقی چیزوں سے بڑھے گا،تنخواہ بڑھانے کا مقصدیہ نہیں کہ وہ تنخواہ لی بھی جائے،

    سنیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس بل کی مخالفت کرےگی،ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں خطےمیں سب سےکم ہیں،زیادہ ترارکان کاموجودہ تنخواہ میں گزارانہیں ہوتا،ملک کےمعاشی حالت بہت خراب ہیں،اس وقت تنخواہ بڑھانےسےاچھاپیغام نہیں جائےگا،

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ ارکان پارلیمان کی تنخواہ ضروربڑھانی چاہیئں، سینیٹ میں امیرلوگ بھی ہیں لیکن میرےجیسےمزدورلوگ بھی ہیں،

    سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا کہ بہت سارےارکان تنخواہ بڑھانے پرخوش ہیں لیکن اس پرسیاست کررہےہیں،جج کی تنخواہ 10لاکھ سے زیادہ ہے،سینیٹ میں ارب پتی بھی ہیں لیکن وہ ڈیڑھ لاکھ چھوڑنے کیلئے تیارنہیں،17گریڈافسرکی تنخواہ بھی ممبرپارلیمنٹ سے زیادہ ہے

    بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ سپریم کورٹ کے جج کی بنیادی تنخواہ کے مطابق مقرر کی جائے، اور 2 لاکھ 25 ہزار سے بڑھا کر 8 لاکھ ، 79 ہزار روپے کی جائے، جب کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کی بنیادی تنخواہ کے برابر کرتے ہوئے ایک لاکھ 85 ہزار سے بڑھا کر 8 لاکھ 29 ہزار روپے کی جائے۔ ممبران پارلیمنٹ کی تنخواہ 1 لاکھ 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 3 لاکھ روپے مقرر کی جائے۔

    خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویز کو پہلے ہی مسترد کر دیا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی کہہ چکے ہیں کہ اضافے کا مطالبہ غیر مناسب ہے۔

  • مشرف کو سزا دینے والی خصوصی عدالت کو غیر آئینی قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

    مشرف کو سزا دینے والی خصوصی عدالت کو غیر آئینی قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

    مشرف کو سزا دینے والی خصوصی عدالت کو غیر آئینی قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا خصوصی عدالت کو غیر آئینی قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے،

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، لاہور ہائیکورٹ کو درخواست پر سماعت کا اختیار ہی نہیں تھا

    سابق صدر ہائیکورٹ بار راولپنڈی توفیق آصف نے فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ،درخواست میں مزید کہا گیا کہ پرویزمشرف کو پیش ہونے کیلئے کئی مواقع دیے گئے

    لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کی درخواست پر فیصلہ سنا یا تھا عدالت نے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دے دیا ۔درخواست سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دائر کی گئی تھی. کالعدم قرار دی گئی خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں‌ پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی تھی۔

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا

    قبل ازیں سابق صدرپرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،پرویزمشرف کی درخواست میں وفاق اور خصوصی عدالت کو فریق بنایا گیا ہے،

    درخواست میں خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت نے ٹرائل مکمل کرنے میں آئین کی 6 بارخلاف ورزی کی،خصوصی عدالت کے 17 دسمبر کے فیصلے سے غیر مطمئمن ہوں ،انصاف کا قتل نہ ہو اسی لیے مقررہ قانونی مدت میں اپیل دائر کی،سزا کا فیصلہ ٹرائل آئین اور ضابطہ فوجداری اور اسلامی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ,مشرف کے وکیل نے 67 صفحات پر مشتمل درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی.

  • کرونا وائرس،چین میں مزید 57 افراد ہلاک، پاکستان میں بھی تشخیص پر کام شروع

    کرونا وائرس،چین میں مزید 57 افراد ہلاک، پاکستان میں بھی تشخیص پر کام شروع

    کرونا وائرس،چین میں مزید 57 افراد ہلاک، پاکستان میں بھی تشخیص پر کام شروع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں قومی ادارہ برائے صحت نے کرونا وائرس کی تشخیص شروع کر دی، کراچی، لاہور، ملتان سے حاصل کیے گئے 6 نمونوں کی جانچ کی جائے گی۔ قومی ادارہ برائے صحت نے کراچی کے ارسلان سمیت چین سے پاکستان آنے والوں کے نمونے لیے، جن کی 24 سے 48 گھنٹے میں رپورٹ آنے کا امکان ہے، کراچی کے آغا خان، ڈاؤ ہسپتال بھی تشخیصی صلاحیت حاصل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب چین کے ووہان شہر میں ریکارڈ 8 روز میں بننے والا ایک ہزار بیڈز کا ہسپتال فعال ہو گیا۔ چین کو خطرنا ک وائرس پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 361 اور متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار سے زائد ہو گئی۔ چین میں مزید 57 افراد ہلاک ہو گئے۔ متاثرہ افراد کی تعداد 17ہزار 200 تک جا پہنچی، 475 افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

    چینی آرمی کے 14 سو میڈیکل اسٹاف کے ماہرین متاثرہ شہر میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ تھائی لینڈ میں ڈاکٹرز نے کرونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ تھائی ڈاکٹرز کا کہنا ہے علاج مصدقہ قرار دینے سے پہلے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

    پاکستان اور چین کے درمیان فضائی آپریشن آج سے بحال ہوگیا ہے، فضائی آپریشن کرونا وائرس کے باعث بند کیا گیا تھا، آج 9 بجے ارومچی سے سدرن چائنا ایئر کی پرواز سی زیڈ 6007 اسلام آباد پہنچی۔

    چین سے آنے والی پرواز کے ذریعے 61 پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں،اس موقع پراسلام آباد ایئرپورٹ پروزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا بھی موجود تھے جوسکریننگ کی نگرانی کر رہے ہیں،

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے،

  • اسے کہتے ہیں غیرت،وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال نہیں کریں‌ گے

    اسے کہتے ہیں غیرت،وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال نہیں کریں‌ گے

    اسلام آباد:اسے کہتے ہیں غیرت،وزیراعظم عمران خان ملائیشیا کے لیے بھارتی فضائی حدود استعمال نہیں کریں‌ گے ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ ملائیشیا کے لیے بھارت کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یہ فیصلہ قومی مفاد اور پاکستان کے دوٹوک موقف کی روشنی میں کیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کو کسی تیسرے ملک نے بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کا مشورہ دیا جسے سختی سے مسترد کردیا گیا ، جس کے بعد وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے وہ بھارت کی فضائی حدود استعمال نہیں کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی فضائی حدود استعمال کرنے سے سفر 4 سے 5 گھنٹے طویل ہوجائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی حدود استعمال نہ کرنے کا فیصلہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر کیا گیا ہے۔اطلاعات کےمطابق وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہےکہ وہ کشمیریوں کی حمایت میں آخری حد تک جائیں گے جس کے لیے اگرانہیں بھارت سے اس سے بھی سخت معاملات کرنے پڑے تو وہ کریں گے

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ملائیشین وزیراعظم کی مشترکہ پریس بریفنگ بھی ہوگی، وزیراعظم ملائیشیا میں تھنک ٹینک سے بھی خطاب کریں گے۔عائشہ فاروقی کے مطابق وزیراعظم کے دورے کے دوران دو طرفہ معاہدے بھی کیے جائیں گے، وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں گے۔

  • چین میں پھنسے پاکستانی طلبا نے حکمرانوں سے مایوس ہوکرمبشرلقمان سے مدد کی اپیل کردی

    چین میں پھنسے پاکستانی طلبا نے حکمرانوں سے مایوس ہوکرمبشرلقمان سے مدد کی اپیل کردی

    لاہور:چین میں پھنسے پاکستانی طلبا نے حکمرانوں سے مایوس ہوکرمبشرلقمان سے مدد کی اپیل کردی ،اطلاعات کےمطابق چین کے صوبے وہان میں پھنسے پاکستانی طلبانے بالآخرہرطرف مایوسی کے بعد معروف اینکرمبشرلقمان سے مدد کی اپیل کردی

    باغی ٹی وی کےمطابق چین کے صوبے وہان جہاں سے کرونووائرس کی وبا پھوٹی ہے اور جس نے پوری دنیا کواپنی لپیٹ میں لےلیا ہے وہاں پھنسے پاکستانی طلبا‌ نے کھرا سچ پروگرام کے میزبان ، معروف اینکر،ممتاز صحافی مبشرلقمان سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے اوراپنی بے بسی کا اظہارکرتے ہوئے یہ درخواست کی ہےکہ وہ براہ کرم ان پھنسے ہوئے پاکستانیوں‌کو وہان سے نکالنے کے لیے مدد کریں‌

    باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کےمطابق وہان صوبے سے مختلف تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم پاکستانی طالبات کے ایک گروہ کی طالب علم رہنما نے مبشرلقمان سے گفتگوکرتے وہان صوبے کی صورت حال سے آگاہ کیا ، ٹیلی فون پرچینی صوبے وہان سے بات کرتے ہوئے اقرا منیرکہتی ہیں‌کہ اس وقت صورت حال بہت خراب ہے

    معروف اینکرمبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے اقرا منیر نے انکشاف کیا کہ وہان یونیورسٹی میں زیرتعلیم دیگرملکوں کے طالب علموں کووہاں سے نکالا جا رہا ہے ، اقرا منیرنے چند ملکوں کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش ،بھارت ، ہالینڈ کی ایمبیسی کی طرف سے اگرایک دو یا تین بھی طالب علم وہاں زیرتعلیم ہیں انہوں‌نے ان کو نکال لیا ہے لیکن پاکستانی ایمبیسی کوہماری پرواہ تک نہیں کوئی ہماری بات ہی سنتا ، ہم کدھر جائیں

    اقرا منیر نے مبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے وہاں کے تازہ ترین حالات سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت صورت حال یہ ہےکہ ہمیں‌ایک کمرے میں بند کردیا گیا ہے، ہمیں باہر نہیں‌نکلنے دیا جارہا ، دیگرملکوں کے طالب علم تو واپس اپنے اپنے ملکوں کوروانہ ہوچکے ہماری آہ و بکاپاکستانی حکومت سنتی ہی نہیں ، خدارا ہماری مدد کیجیئے

    باغی ٹی وی کے مطابق اقرا منیر اپنے حالات سے مزید آگاہی دیتے ہوئے بتاتی ہیں‌ کہ پاکستانی ایمبیسی ہمیں‌قبول کرنے کےلیے تیار نہیں‌کیا ہم پاکستانی نہیں‌، وہ بتاتی ہیں‌کہ ہم ویسے تو کسی بھی قسم کے انفیکشن سے محفوظ ہیں‌ لیکن اس کے باوجود منہ پرماسک پہن کرکھانا وغیرہ لینے جاتے ہیں‌ تو اس دوران گردوغبارکے اثرات تومرتب ہوتے ہیں لیکن ہمیں‌ کوئی وائرس کا خطرہ نہیں ہے لیکن حیرانی اس بات کی ہے کہ اس کے باوجود ہم سے نفرت کی جارہی ہے اورہمیں‌پاکستان واپس نہیں‌لایا جارہا

    اقرا منیر مبشر لقمان سے کہتی ہیں‌ کہ ان حالات میں جب دیگرممالک کے طالب علموں کوان کے ممالک واپس لے جارہے ہیں توپاکستان ایسا کیوں نہیں کرتا ، ہم ان سے ٹکٹ نہیں مانگتے ، ٹکٹ کے لیے پیسے نہیں‌ مانگتے ، ہم سکالرشپ پرتعلیم حاصل کررہتے ہیں کسی پربوجھ نہیں‌ہیں لیکن اس کےباوجود ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے، اقرا کہتی ہیں‌ کہ مبشربھائی خدا کے لیے ہماری مدد کیجیئے اورہماری آواز پاکستان کے کونے کونے تک پہنچائیے

    اقرا منیر نے روتے ہوئے اپیل کی کہ اگرحکومت ہمیں پاکستان میں نہیں لے جارہی تویہ توکرسکتی ہے کہ ہمیں‌ اس متاثرہ شہرسے نکال کرچین کے کسی دوسرے محفوظ شہرمیں منتقل کردیں ،وہ کہتی ہیں‌کہ ہمارے گھر والے ، والدین ، بہن بھائی سب ہماری صورت حال سے پریشان ہیں ،اقرا بتاتی ہیں کہ میری والدہ رورہی ہیں‌ لیکن کوئی ان کی آہ وبکا کی آواز سننے کے لیے تیار نہیں کوئی ان کوتسلی دینے کے لیے تیار نہیں ،کوئی ان کی خبرگیری کرنے کے لیے تیارنہیں‌

    آخر میں‌اقرامنیر مبشرلقمان سے بار بار گزارش کرتی ہیں‌کہ وہ جس طرح دکھی انسانیت کی آواز ہمیشہ اٹھاتے رہتے ہیں‌ پاکستان کی ان دکھی بیٹیوں کےلیے بھی اٹھائیں‌، اوار ان کو چین کے صوبے وہان سے نکالنے میں ان کی مدد کریں‌، اقرا منیر نے امید کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہےکہ آپ کی طرف سے اٹھائی گئی آواز سے ضرور امید کی کرن پیدا ہوگئی

  • سرینگر:جنت نظیروادی میں زندگی کوقیدہوئے 182 واں روز،سرینگرمیں دھماکہ بھارتی فوج کوجانی نقصان کی اطلاعات

    سرینگر:جنت نظیروادی میں زندگی کوقیدہوئے 182 واں روز،سرینگرمیں دھماکہ بھارتی فوج کوجانی نقصان کی اطلاعات

    سرینگر:سرینگر:جنت نظیروادی میں زندگی کوقیدہوئے 182 واں روز،سرینگرمیں دھماکہ بھارتی فوج کوجانی نقصان کی خبریں موصول ہورہی ہیں ،ادھر اطلاعات کےمطابق مقبوضہ کشمیرمیں کرفیواورلاک ڈاؤن 182ویں روزمیں داخل ہوگیا جبکہ وادی میں ادویات اورخوراک کی قلت تاحال برقرار ہے۔

    ذرائع کےمطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے پرتاپ پارک میں گرینیڈ دھماکے اس دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوگئے جن میں دو سی آر پی ایف اور چار عام شہری شامل ہیں زخمی حوالدار راجو بسواس اور کانسٹیبل ایس کے پٹنائک ہیں۔فوری طور پر انہیں مقامی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔راجو بسواس کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ ایس کے پٹنائک زیر علاج ہے۔

    سری نگر سے ذرائع کےمطابق پنکج کمار سنگھ، سی آر پی ایف پی آر او نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ چارلی 71 کے دو اہلکار معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ دو عام شہری بھی معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمی افراد خطرے سے باہر ہے اور اس وقت قریب کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    ساوتھ ایشین وائر کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آی اے)نے اتوار کی صبح جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ این آئی اے کی دو ٹیموں نے شوپیان ضلع کے مانی ہل بٹہ پورہ اور ملڑیرہ ترکہ وانگام علاقے میں تین جگہوں پر چھاپہ مارا ہے۔

    ذرائع کے مطابق این آئی اے نے رفیع راتھر جو حال ہی میں نیشنل ہائی وے پر نوید بابو اور ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کے ساتھ پکڑا گیا، کے گھر میں چھاپہ مارا ۔ اس کے علاوہ ملڑیرہ ترکہ وانگام میں حزب المجاہدین کے رکن عادل احمد پال کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ این آئی اے نے ایک بی جے پی کے سر پنچ طارق احمد میر کے گھر پر بھی چھاپہ مار کارروائی کی۔

    سری نگر سے ذرائع کےمطابق کے مطابق بھارتی دفاعی حکام نے اس کا الزام عسکریت پسندوں پر لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کے بعد علاقے میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں اور تلاشی مہم جاری ہے۔

    ادھر مقبوضہ وادی کشمیرمیں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 182ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔

    وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہےاور بھارتی فوج نے گزشتہ ہفتے سات نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا ۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے ۔ بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے ۔

    وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام ہےکشمیری کرفیو توڑ کر سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

    واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

  • کرونا وائرس کی تباہ کاریاں چین سے باہر پہنچ گئیں

    کرونا وائرس کی تباہ کاریاں چین سے باہر پہنچ گئیں

    کرونا وائرس کی تباہ کاریاں چین سے باہر پہنچ گئیں
    باغی ٹی وی : کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہے، چین سے باہر بھی ایک ہلاکت ہو گئی۔ فلپائن کے حکام نے خطرناک وائرس سے مرنے والے کی تصدیق کر دی، متعدد ممالک نے چین سے آنے والوں پر پابندی عائد کر دی۔ وائرس سے ہلاکتوں کی کل تعداد 304 تک پہنچ گئی، 15 ہزار سے زائد افراد متاثرہ ہیں۔روس، جرمنی اور تھائی لینڈ میں بھی کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ برطانیہ اور اسپین سمیت دنیا کے اکیس ممالک وائرس سے متاثر ہیں۔
    اس سے متعلقہ خبریں

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

    کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    اٹلی نے کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد چین سے آنے اور جانے والی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سنگاپور نے حال ہی میں چودہ دن چین رہنے والوں پر ملک میں داخل ہونے سے منع کر دیا ہے۔ اطالوی بندر گاہ پر 6ہزار مسافروں سے بھرے کروز شپ کو روک لیا گیا ہے۔
    کرونا وائرس تیزی سے زندگیاں نگلنے لگا، دوسرے ملکوں میں بھی پنجے گاڑ لئے، چین سے باہر بھی ایک ہلاکت ہو گئی۔ فلپائن کے حکام نے خطرناک وائرس سے مرنے والے کی تصدیق کر دی، یہ شخص چینی شہر ووہان سے واپس آیا تھا۔
    چین کے کم سے کم دس صوبوں میں تمام سرکاری اور غیرسرکاری سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے اور لوگ اپنے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ تمام تعلیمی ادارے، دفاتر اور فیکٹریاں بند ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق حکومت نے کم سے کم دس فروری تک یہی صورتحال برقرار رہنے کا عندیہ دیا ہے۔

  • ایل او سی فائرنگ،بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی

    ایل او سی فائرنگ،بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد:ایل او سی فائرنگ،بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی،اطلاعات کےمطابق بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کر کے پاکستان نے شدید احتجاج کیا۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 45سالہ شہری محمد سفیر زخمی ہوا،بھارتی فورسز ایل او سی پر مسلسل معصوم شہریوں کونشانہ بنا رہی ہیں،بھارتی اشتعال انگیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے،بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا،بھارت سکیورٹی کونسل کی قرار دادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

    یاد رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول(ایل اوسی) کے ستوال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر امداد پور گاؤں کا 45سالہ رہائشی شدید زخمی ہو گیا۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی 45 سالہ شخص کوقریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے بھرپور جواب سے بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔

    یاد رہے کہ بھارت کی جانب سےلائن آف کنٹرول( ایل او سی) پر فائرنگ معمول بن چکا ہے جس کا مقصد مسئلہ کشمیر اور شہریت بل سے توجہ ہٹانا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کئی بار بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کی باتیں بھی کر چکے ہیں۔