Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم عمران خان کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، اپوزیشن بھی حیران

    وزیراعظم عمران خان کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، اپوزیشن بھی حیران

    وزیراعظم عمران خان کا عوام کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ، اپوزیشن بھی حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی برآمد کرنے پرپابندی عائدکرنےکی تجویز منظور کرلی ہے حکومت نے چینی کی برآمد پرفوری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

    اس فیصلے کے بعد پابندی کے نتیجے میں ساڑھے3لاکھ ٹن چینی کی برآمدروک لی جائےگی، حکومت طلب اوررسدکافرق پورا کرنے کے لئے چینی درآمد بھی کرے گی اس حوالہ سے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی گئی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 1100ملین ٹن چینی کے باقی ماندہ کوٹے کی برآمد نہ کرنے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی سے رجوع کرنے اور وفاقی سطح پر کامرس ڈویژن کو3لاکھ ملین ٹن چینی درآمد کرنے کا کہا گیا تھا ۔فیصلے کے بعد ٹیکس اور امپورٹ ڈیوٹی کے بغیر درآمد ملکی پیداوار کے مقابلے چینی سستے نرخ پر دستیاب ہوگی۔

    واضح رہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے ،چینی بازار میں 80 سے 85 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ،یوٹیلٹی سٹور پر چینی لینے کے لئے جانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وہاں چینی کا سٹاک ختم ہو چکا ہے، عام دکانوں پر بھی چینی کی قلت ہے جس کی وجہ سے اکثر دکاندار گاہکوں کو ایک یا دو کلو سے زیادہ چینی نہیں دے رہے.

    چینی کی قیمت میں اضافے کے خدشے پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی

    درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ چینی کی قیمت میں کوئی کمی نہیں یو رہی ہیں، شوگر ملز اپنے سٹاک کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کر رہی، پنجاب حکومت چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہی،

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    درخواست میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے منافع کا حوالہ دیا گیا، درخواست گزار کا درخواست میں مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت چینی کی قیمت کو کم کرنے کیلئے اقدامات نہ کرکے وقت ضائع کر رہی ہے،حکومت کو فرانزک آڈٹ کرکے چینی کی قیمت مقرر کی جائے،

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

  • ریلوے خسارہ کیس،شیخ رشید، اسد عمر کے علاوہ سپریم کورٹ نے کس کو طلب کر لیا؟

    ریلوے خسارہ کیس،شیخ رشید، اسد عمر کے علاوہ سپریم کورٹ نے کس کو طلب کر لیا؟

    ریلوے خسارہ کیس،شیخ رشید، اسد عمر کے علاوہ سپریم کورٹ نے کس کو طلب کر لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے خسارہ کیس میں سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، اس ضمن میں نوٹس جاری کر دیئے گئے.

    سپریم کورٹ میں پاکستان ریلوے خسارہ کیس 12فروری کو سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے،سپریم کورٹ نے شیخ رشیداور اسدعمر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، اٹارنی جنرل پاکستان اور سیکریٹری پلاننگ، چیف سیکریٹری سندھ، چیئرمین،سی ای او ریلوے ودیگر کوبھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں.

    عدالت نے ریلوے سے بزنس پلان اور سرکلر ریلوے پر عملدرآمدرپورٹ طلب کی ہے جبکہ اسد عمر سے ایم ایل ون کے ٹینڈر میں تاخیر پر جواب طلب کیا گیا ہے

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

    سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    28 جنوری کو ہونے والے سماعت میں سپریم کورٹ نے ایم ایل ون کی منظوری ترجیحی بنیادوں پر دینے کا حکم دیتے ہوئے شیخ رشید سے ریلوے کا بزنس پلان طلب کرتے ہوئے کہا تھا پلان پرعمل نہ کیا توتوہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوے کے پاس نہ سگنل ہے نہ ٹریک اور نہ بوگیاں،ریلوے میں لوٹ مار مچی ہوئی ہے،ریلوے افسران جس کو چاہتے ہیں زمین دے دیتے ہیں،

    چیف جسٹس نے شیخ رشید کو ہدایت کی کہ ہمارے سامنے پرانے رونے نہ روئیں ،شیخ رشید نے کہا کہ عدالت مہلت دے معیار پر پورا نہ اترا تو استعفا دے دوں گا

    چیف جسٹس نے کہا کہ سرکلر ریلوے کی 38 کنال زمین عدالتی حکم پر خالی ہوئی،کراچی میں کالا پل دیکھیں ،کیماڑی جائیں دیکھیں کیا حال ہے،ریلوے جا کدھر رہی ہے

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ریلوے ایم ایل کا فنانس کہاں سے لائے گی،سالانہ اربوں کا خسارہ ہورہا ہے،جس پر شیخ رشید نے عدالت میں جواب دیا کہ 5 سال میں ریلوے کا خسارہ ختم ہو جائے گا حکومت پنشن لے لے توخسارہ آ ج ہی ختم ہو جائے گا

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ریلوے کا ہر افسر پیسے لے کر بھرتی کررہا ہے ایم ایل منصوبہ کیا جادوگری ہے،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ٹرینیں وقت پر نہیں پہنچتیں ،انجن راستے میں خراب ہو جاتے ہیں ،چیف جسٹس نے کہا کہ شیخ رشید صاحب بطورسینیروزیرآپکی کارکردگی سب سے اچھی ہونی چاہیے تھی،لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن آپکا ادارہ سب سےنااہل ہے،

  • ملک ریاض حاضر ہو،عدالت نے طلب کر لیا

    ملک ریاض حاضر ہو،عدالت نے طلب کر لیا

    ملک ریاض حاضر ہو،عدالت نے طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی اکاؤنٹس کا آئیکون ٹاور کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ،احتساب عدالت نےملک ریاض سمیت تمام ملزمان کو 13 فروری کو طلب کر لیا

    عدالت نے ڈاکٹرڈنشاہ،زین ملک،لیاقت قائمخانی سمیت تمام 20 ملزمان کو نوٹس جاری کر دیئے،ملزمان پر باغ ابن قاسم کی زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے

    واضح رہے کہ 15 جنوری کو نیب نے عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا،ریفرنس میں ملک ریاض ،زین ملک،لیاقت قائم خانی،یوسف بلوچ ،ڈاکٹرڈنشااور دیگر ملزمان نامزد کئے گئے ہیں،ریفرنس چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت نمبر ایک میں دائر کیاگیا

    نیب کے مطابق ملزمان پر قومی خزانے کو100 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے،بحریہ آئیکون ٹاور کےلیےباغ ابن قاسم کی اراضی ملی بھگت سے غیر قانونی الاٹ کی گئی

    نیب نے اس کیس میں ڈاکٹر ڈنشاہ کو گرفتارکیا ہوا ہے جو سابق صدر آصف زرداری اور ملک ریاض کے مشترکہ پارٹنر ہیں,ڈاکٹر ڈنشاہ آصف زرداری کے فرنٹ مین بھی ہیں,ڈاکٹر ڈنشاہ کو بحریہ آئیکون ٹاور کیس میں کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا

    قومی احتساب بیورو کراچی میں بحریہ آئیکون ٹاؤر کیلئے زمین الاٹ کرنے کی تحقیقات کر رہا ہے ۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جعلی اکاؤنٹس کی چھان بین کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ آئیکون ٹوئن ٹاؤرز کے لیے باغ ابن قاسم کلفٹن کراچی میں 7900 مربع گز زمین حکومت سندھ اور گیلیکسی کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹڈ کی مدد سے دی گئی۔اس کے عوض بحریہ آئیکون ٹوئن ٹاؤرز میں 50 فیصد شیئرز اور جے وی اوپل 225 اسکیم کی طرف سے ایک عشاریہ دو ارب روپے لیے گئے ۔ جے وی اوپل 225 پراجیکٹ بحریہ اور زرداری گروپوں کامشترکہ منصوبہ تھا۔

    زرداری گروپ آف کمپنیز کی زمین پر بحریہ ٹائون نے تعمیرات کرنا تھیں اور اس سلسلے میں زرداری گروپ آف کمپنیز نے سوا ارب روپے بحریہ ٹائون کو دیے تھے ۔ فریال تالپور نے بطور ڈائریکٹر رقم کی منتقلی کی اور اس کے لیے جعلی بینک اکائونٹس استعمال کا بھی الزام ہے ۔

    نیب نے آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو بھی اوپل 225کیس میں طلب کیا تھااور اُن سے پوچھا تھا کہ آپ نے بحریہ ٹاؤن کو زمین منتقل کی؟ کیا زرداری گروپ آف کمپنیز کی ڈائریکٹر آپ تھیں؟ان سوالوں کے جواب میں فریال تالپور نے جواب دیا کہ کبھی کرپشن نہیں کی دامن صاف ہے ۔

    واضح رہے کہ کراچی میں واقع بحریہ آئیکون ٹاور جنوبی ایشیا کی سب سے بلند عمارت قرار دی گئی،بحریہ ٹاون کی جانب سے کراچی کے ساحلی علاقے پر تعمیر کی جانے والے 88 منزلہ عمارت پاکستان کی بھی سب سے بلند عمارت ہے

  • بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت کی قرارداد قومی اسمبلی میں منظور

    بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت کی قرارداد قومی اسمبلی میں منظور

    بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت کی قرارداد قومی اسمبلی میں منظور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہوا، اسمبلی اجلاس میں بچوں سے زیادتی کرنے والے مجرموں کو پھانسی دینے کی قرار داد منظور کر لی گئی.

    قومی اسمبلی میں وزیر مملکت علی محمد خان کی جانب سے بچوں سے زیادتی کے حوالے سے قرارداد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو پھانسی دی جائے۔ ایوان نے قرار داد منظور کر لی تا ہم اپوزیشن کی بڑی جماعت پیپلز پارٹی نے مخالفت کی.

    قرارداد کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ آج اس قرارداد کو پیش کرنے میں اللہ تعالیٰ نے مدد کی ہے،اللہ تعالیٰ چاہتا کہ ہے کہ ہم اس ملک کو قرآن اور سنت کے مطابق چلائیں، زینب الرٹ بل پیش ہوا تو قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کی کمیٹی نے سزائے موت کی مخالفت کی، اس کمیٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ہیں ۔حکومت اب بھی بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت کا قانون بنانا چاہتی ہے۔

    علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان بھی بچوں سے زیادتی کے مجرموں کی سزائے موت چاہتے ہیں۔

    قرارداد کی مخالفت پیپلز پارٹی کی جانب سے سامنے آئی۔ اس حوالے سے تاثرات کااظہار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر دستخط کر چکا ہے ۔ دنیا اس فیصلے کو قبول نہیں کرے گی

    زینب الرٹ بل، کم عمر بچوں سے زیادتی اور قتل کے جرم پر سزائے موت ختم کر دی گئی،بل میں 18سال سے کم عمربچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرم کے لیے 10سے 14 سال قید تجویز کی گئی ہے.اس سے قبل پیش ہونے والے بل میں بچوں سے زیادتی اور قتل پر سزائے موت تجویز کی گئی تھی،بل میں مجرم پر ایک سے 2 کروڑ روپے جرمانہ کی سزا بھی تجویز کی گئی.

    احسن اقبال کو نیب نے کیوں گرفتار کیا؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ ن لیگ حیران رہ گئی

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو گرفتار کر لیا، اس حوالہ سے نیب نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے قتل اورزیادتی کے مجرموں کے لیے 10سے14سال قید کی سزا تجویز کی،قائمہ کمیٹی کی رپورٹ میں جرمانہ کی سزا بھی ختم کردی گئی.

    بلاول بھٹو کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے زینب الرٹ بل کو کافی عرصے تک طول دیا ,قائمہ کمیٹی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے 9 اکتوبر 2019 کو ’زینب الرٹ بل‘ کی منظوری دے دی تھی۔ کمیٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ یہ بل صرف اسلام آباد میں لاگو ہوگا۔ اسے ملک بھر میں نافذ کرنے کیلئے چاروں صوبائی اسمبلیوں کو بھی ’زینب الرٹ بل‘ پاس کرنا چاہیے تاکہ بچوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

  • آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس،خطے اورعالمی حالات کے تناظرمیں مختلف امور پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس،خطے اورعالمی حالات کے تناظرمیں مختلف امور پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی: آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس،خطے اورعالمی حالات کے تناظرمیں مختلف امور پر تبادلہ خیال ،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے نئے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے پہلا ٹوئٹ کیا اور انہوں نے ٹوئٹ ذریعے کانفرنس کو عوام تک پہنچایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔کانفرنس میں خطے،قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کانفرنس میں داخلی،سلامتی اور سرحدی صورتحال پر خصوصی غور بھی کیا گیا۔

     

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ کانفرنس میں خطے کی جیواسٹریٹجک صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔کانفرنس میں عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں، ان اشتعال انگیز بیانات سے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج امن کی خواہاں ہیں،کشمیری بہادری سے بھارتی ظلم وستم ،پابندیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں،بھارتی فوج کشمیریوں کوان کے حق خود ارادیت سے دستبردار نہیں کر سکتی،حق خود ارادیت کا وعدہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں کیا گیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں،ہر قیمت پر مادر وطن کا دفاع کریں گے اورپاک فوج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے،کشمیریوں کی جدوجہد کامیاب ہو گی اور کشمیری یواین کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت لے کر رہیں گےاور کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے قابض بھارتی فوج نہیں روک سکتی۔

  • مودی کی غلطی آخری غلطی ہوگی،کشمیریوں پر اچھا وقت آنیوالا ہے، وزیراعظم

    مودی کی غلطی آخری غلطی ہوگی،کشمیریوں پر اچھا وقت آنیوالا ہے، وزیراعظم

    مودی کی غلطی آخری غلطی ہوگی،کشمیریوں پر اچھا وقت آنیوالا ہے، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یکجہتی کشمیر جلسہ سے میر پور آزاد کشمیر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی حریت سے موجود ہیں، میرپور ایک خاص وجہ سے آیا ہوں،یہاں آنے کا مقصد ہمارے مقبوضہ کشمیر میں اسی لاکھ ہماری بہنیں، بچے، بزرگ اور نوجوان جس طرح 5 اگست کے بعد مشکل ترین امتحان سے گزر رہے ہیں، اس جلسے کا مقصد انکو ایک پیغام دینا ہے کہ صرف آزاد کشمیر کے لوگ نہیں، بلکہ سارا پاکستان آج مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اللہ ایمان والوں کو قرآن میں کہتا ہے کہ ہر مشکل کے بعد میں آسانی دیتا ہوں، جو سب سے زیادہ اللہ کو پسند ہے وہ مشکل میں صبر کرتا ہے، میں مقبوضہ کشمیر کے عظیم انسانوں کے لئے پیغام دیتا ہوں کہ ان شاء اللہ بڑا اچھا وقت آنے والا ہے، مودی نے جو چھ مہینے پہلے حماقت کی، اللہ قرآن مین کہتا ہے کہ میں انسانوں کے کانوں اور آنکھوں پر پردے ڈال دیتا ہوں، مودی نے تکبر میں قدم اٹھایا، تکبر ہے جس پر انسان حماقت کرتا ہے، مودی نے وہ غلطی کی میں اللہ پر ایمان رکھ کر پیشنگوئی کر رہا ہوں کہ اب کشمیر آزاد ہو گا.

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ 5 اگست سے پہلے دنیا کشمیر کو بھول چکی تھی، کوئی کشمیر کا نام ہی نہین لیتا تھا، پاکستان کے سربراہ بھی دنیا میں کشمیر کا نام نہیں لیتے تھے، ان چھ مہینوں میں کیا ہوا؟ آج وہ کشمیر انٹرنیشنلائز ہوا بھارت نے پوری کوشش کی کہ ایسا نہ ہو، بھارت ہمیشہ کہتا ہے کہ کشمیر پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے، کوئی ملک بات کرتا تو بھارت یہ کہتا ، پاکستان جب کشمیر کی بات کرتا تو بھارت ہمیں کہتا کہ مقبوضہ کشمیر کی نہیں آزاد کشمیر کی بات کرو، تکبر تھا کوئی بات سننے کے لئے تیار نہیں تھا، اسلامی ممالک پاکستان کے دوست بھی کشمیر پر بات نہیں‌ کرتے تھے، مودی نے تکبر میں قدم اٹھایا وہ الیکشن بھاری اکثریت سے جیتا اور پاکستان کو مہم میں برا بھلا کہا، بالا کوٹ میں ہمارے درخت شہید کئے اور کہتا ہے کہ پاکستان کو سبق سکھایا، مجھے تکلیف ہوتی ہے جب کوئی درخت گرایے، ہمارے درخت شہید کر کے کہتا ہے کہ ساڑھے تین سو پاکستانی مار دئے، دو جہاز گرا دئے، پلوامہ کے بعد ہم نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے پر امن مسئلے کا حل چاہتے ہیں، بڑی بڑی مونچھوں والا پائلٹ فوری واپس کر دیا.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج پاکستان دنیا میں مسئلے حل کر رہا ہے ،ایران ،سعودی عرب میں ٹینشن کم کی، افغانستان کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں،لیکن مودی ساری الیکشن مہم میں پاکستان کو برا بھلا کہتا رہا، اور کہتا رہا کہ پاکستان نے ڈر کر پائلٹ واپس کیا، مودی کا ووٹ بینک آر ایس ایس کا ہے، وہ نفرتوں کے اوپر کھڑا ہے، جب بھی کوئی لیڈر مہم نفرت پر کرتا ہے نفرت پر ووٹ لیتے ہیں وہاں ہمیشہ تباہی ہوتی ہے، جب مودی الیکشن جیت گیا تو اس نے سوچا کہ مین وہ کشمیر میں کروں جو آر ایس ایس کا مینوفیسٹو تھا، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی، کرفیو نافذ کر دیا گیا.

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک پلان انسان اور دوسرا اللہ بناتا ہے، کامیاب اللہ کا پلان ہوتا ہے مودی نے کشمیر کا مسئلہ ختم کیا لیکن آج کشمیر انٹرنیشنلائیز مسئلہ بن چکا، چھ ماہ میں تین بار سیکورٹی کونسل اجلاس میں بات چیت ہوئی، 150 امریکہ اور برطانیہ کے اراکین نے اس ایشو کو اٹھایا ،پہلے وہ چپ تھے، یورپی یونین کے چھ سو اراکین پارلیمنٹ نے کشمیر پر کہا کہ بھارت ظلم کر رہا ہے، کشمیر سے کرفیو اٹھاؤ، یہ پہلے کبھی نہین ہوا تھا، کشمیریوں پر ظلم ہو رہا ہے اور وہ مشکل وقت میں گزر رہے ہیں.

    وزیراعظم عمران خان نے کشمیری عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اللہ آپ کو صبر دے ، میں نے وعدہ کیا تھا کہ کشمیر کا سفیر بنوں گا، آج میں یہاں وزیراعظم نہیں بلکہ کشمیر کا سفیر بن کر کھڑا ہوں، 5 اگست سے دنیا کے جس لیڈر سے بھی بات کی زیادہ کشمیر پر بات کی، تین بار ٹرمپ سے بات کی، برطانوی وزیراعظم سے نیویارک میں میٹنگ کی، جرمنی کی چانسلر سے دو بار بات ہوئی، روس کے فارن منسٹر سے بات ہوئی، فرانس کے صدر سے بات کی،کینیڈا کے وزیراعظم سے بھی کشمیر پر تفصیل سے بات چیت کی، اسکا مطلب آج دنیا کشمیر کے لوگوں کے حالات جان گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ جو منصوبہ آر ایس ایس کا تھا کشمیریوں کا خون کرنا،دہشت پھیلانا، خوفزدہ کرنا کہ وہ قبول کر لیں جو مودی نے کیا لیکن بھارت کو ناکامی ہوئی، دنیا ڈیمانڈ کر رہی ہے کہ کرفیو اٹھاؤ، نوجوانوں کو جیلوں سے نکالو، انٹرنیٹ بحال کرو،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے کشمیر کا بڑا اچھا وقت نظر آ رہا ہے، زیادہ دیر کرفیو نہیں رہ سکتا جس دن کرفیو اٹھے گا انسانوں کا سمندر نکلے گااور ایک ہی آواز آئے گی، آزادی، آزادی کی آواز آئے گی، جب آزادی کی آواز آئے گی اس کے بعد مودی کے پاس کوئی اور پتہ کھیلنے کے لئے نہیں رہ جائے گا، کشمیری 70 سال سے آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں،قیام پاکستان کے بعد جو آزادی کی تحریک چلی اور تیس سال قبل ،ایک لاکھ کشمیریوں نے شہادتیں پیش کیں، مشکل وقت کے بعد اب آسانی ہو گی، اللہ کشمیر کے لوگوں کو آزاد کرے گا.

    وزیراعظم عمران خان نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے کہا کہ 11 دنوں میں پاکستان کو فتح کر لوں گا لگتا ہے آپ نے دنیا کی تاریخ پڑھی نہیں، آپ کی ڈگری جعلی تھی، تکبرا بھرا بیان دیا، مودی آپ کو تاریخ بتاتا ہوں، دنیا کی سب سے طاقتور فوج نپولین اور ہٹلر نے روس پر حملہ کیا، ان کے جو سربراہ تھے وہ کہتے تھے کہ چند ہفتوں کی گیم ہے ہم روس کی سردی سے پہلے واپس آ جائیں گے، دونوں فوجیں روس کی سردی میں تباہ ہوئیں، انہوں نے بھی تکبر مین یہی کہا تھا، افغانستان میں دنیا کی طاقتور فوج 19 سال سے ہے انہوں نے بھی کہا تھا کہ چند ہفتوں کی گیم ہے، مودی سن ،پاکستان مین وہ لوگ بستے ہیں جن کا دین ایک طرف کہتا ہے کہ ایک انسان کا قتل انسانیت کا قتل ہے دوسری طرف اللہ ہمیں حکم کرتا ہے کہ اپنی آزادی کے لئے جان قربان کرتے ہو تو پیغمبروں کے بعد شہید کا درجہ سب سے زیادہ ہے، مودی نے جو بیان دیا اور بھارتی فوج کے سربرا ہ جو آزاد کشمیر فتح کرنے کا بیان دیا، میں دونوں کو کہتا ہوں کہ غلطی کی تو یاد رکھنا یہاں پاکستان کا بچہ بچہ آخری سانس تک لڑنے والا ہے، ہم مقابلہ کریں گے اور کر کے دکھائیں گے، پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی ،بڑی بڑی فوجیں ناکام ہوئیں ،پاکستان کی فوج منجھی ہوئی فوج ہے، یہاں لوگ اللہ پر ایمان رکھنے والے ہیں، اللہ کہتا ہے کہ میں نے منتخب کیا اس دن دنیا سے جانا ہے تو ایک منٹ آگے پیچھے نہیں ہو سکتا، یہاں موت سے کوئی نہیں‌ ڈرتا.

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں مودی کے خلاف نفرت بڑھ گئی ہے، اگر غلط فہمی میں سمجھا کہ پاکستان کے خلاف کچھ کروں گا، مودی اس غلط فہمی میں نہ رہنا ،یہ آپ کی آخری غلطی ہو گی، کشمیر کے اسی لاکھ کشمیریوں‌ کو جو مشکل وقت میں ہیں پاکستانیوں کی طرف سے آزاد کشمیر کے لوگوں کی طرف سے پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، ہم دعا کرتے ہین کہ اللہ آپ کو ہمت دے اور صبر دے، ہم دنیا کو بتائیں گے کہ آپ کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، کشمیری قوم کو کسی بھی امداد چاہئے ہو مدد چاہئے ہو ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر میں نو لاکھ بھارتی فوج ہے، شرکاء ہاتھ کھڑے کر بتائیں کہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے آزادکشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا تھا.

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

    یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف

    مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام

    خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    یوم یکجہتی کشمیر، سربراہ پاک فضائیہ نے دیا کشمیریوں کو پیغام

    مودی سرکار نےتمام حریت قائدین، سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے،احتجاج کرنے والے اور گھروں سے نکلنے والے ہزاروں کشمیریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. مقبوضہ کشمیر کے گورنر ستیاپال نے محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو اس شرط پر رہا کرنے کا کہا تھا کہ وہ رہائی کے بعد خاموش رہیں گے. اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کریں گے لیکن عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی نے مودی سرکار کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

    کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

    تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

    مودی پاگل،میرا ایمان ہے کشمیر آزاد ہو گا، وزیراعظم نے کیا مظفرآباد میں اہم اعلان

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے اس اقدام کے بعد سے ہی مقبوضہ وادی میں حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے

  • سپریم کورٹ نے دیا کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ نے دیا کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ نے دیا کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کرنے کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بوٹ بیسن کے اطراف پارک اراضی پر تعمیرات کا معاملہ پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ یہ تاثر عام ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پیسے لے کر تعمیرات کراتی ہے،وزیراعلیٰ سندھ خودذاتی طور پر اس سنگین معاملے کو دیکھیں،

    عدالت نے چیف سیکریٹری کو ایس بی سی اے کی ازسرنو ترتیب دینے کا حکم دے دیا، عدالت نے تمام کرپٹ اورنااہل افسران کو فارغ کرنےکا حکم بھی دیا.عدالت نے کہا کہ ڈی جی ایس بی سی اے کو فوری ہٹا کر کسی ایماندار افسر کو تعینات کریں،جب تک نیا ڈی جی نہ لگے چیف سیکریٹری خود معاملات کنٹرول کریں،

    ہمارے سامنے ماسٹر نہ بنیں، کسی کے لاڈلے ہونگے،ہمارے نہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس

    سپریم کورٹ نے دیا شہر قائد میں پارک کی زمین پر بنائے گئے فلیٹ گرانے کا حکم

    ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

    ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟

    سرکلرریلوے کی بحالی ،چیف جسٹس نے کی سماعت،سندھ حکومت نے دیا جواب

    اتنے بے بس ہیں تو میئر بننے کی کیا ضرورت تھی، جائیں اور یہ کام کریں، عدالت کا میئر کراچی کو بڑا حکم

    اربوں کی ریلوے کی زمین کروڑوں میں دینے پر چیف جسٹس نے کیا جواب طلب

    عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا یہ محکمہ بہت کرپٹ ہے،جس پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ میں تسلیم کرتاہوں مگرکچھ ایماندار افسران بھی ہیں ،عدالت نے شاہراہ قائدین نالےپرپٹرول پمپ اور دیگر تجاوزات فوری ختم کرنے کا بھی حکم دیا.

    عمارت میں ہسپتال کیسے بند ہو گیا؟ کیسے معاملات ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

     

  • ترک صدر کا دورہ پاکستان یادگار بنانے کے لیے پاکستان نے کیا اہم اعلان

    ترک صدر کا دورہ پاکستان یادگار بنانے کے لیے پاکستان نے کیا اہم اعلان

    ترک صدر کا دورہ پاکستان یادگار بنانے کے لیے پاکستان نے کیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کے دورہ پاکستان کے موقع پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوگا، 14 فروری کو پارلمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر خطاب کریں گے.

    اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تمام جماعتیں مشترکہ اجلاس میں ارکان کی حاضری یقینی بنائیں۔

    ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کا ابتدائی شیڈول تیار کرلیا گیا، جس کے مطابق ترک صدر کا 13 اور 14 فروری کو دورہ پاکستان کا قوی امکان ہے، وہ کاروباری شخصیات سمیت اعلی سطح وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے۔ ترک صدر پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سیاہم ملاقاتیں کریں گے جبکہ صدر، وزیراعظم، ترک صدر اور مہمانوں کے اعزاز میں ضیافتوں کا اہتمام کریں گے، پاک، ترک اعلی سطح تذویراتی تعاون کونسل کا اجلاس منعقد ہو گا۔

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کی مشترکہ صدارت کریں گے، متعدد معاہدے، تعاون کی یادداشتوں پر دستخط اور کئی منصوبے شروع ہوں گے، ترک صدر کے دورے کے دوران تذویراتی اقتصادی فریم ورک، باہمی تعاون کے تحت معاہدات کا امکان ہے جبکہ سرمایہ کاری، تجارت، دفاعی پیداوار،بینکنگ، مالیات میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان کا دورہ پاکستان قبل ازیں 3 بار معطل ہوا، وزیراعظم نے جنوری 2019میں ترک صدرکو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

    واضح رہے ترک صدر مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں پاکستان کے مؤقف کی بھرپور حمایت کر چکے ہیں۔ علاوہ ازیں، اقوام دنیا میں اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی پاکستان نے ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر

  • حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

    حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

    حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت منظورکر لی گئی

    لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے ضمانت منظور کی ، حمزہ شہباز نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی، عدالت نے لیگی رہنما کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    دوران سماعت عدالت نے نیب حکام سے کہا کہ عدالت جو آپ سے پوچھتی ہے آپ کے پاس جواب نہیں،عدالت نے نیب سے پوچھا کہ رمضان شوگر ملز کے کتنے ڈائریکٹرز ہیں جس پر نیب حکام نے کہا کہ 7 ڈائریکٹر ہیں، عدالت نے نام پوچھے جو نیب حکام نہ بتا سکے،

    حمزہ شہباز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کی ،درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ نیب نے بد نیتی کی بنیاد پر رمضان شوگر ملز میں تحقیقات کا آغاز کیا، نیب نے رمضان شوگر ملز کے معاملے پر متعدد بار انکوائری کی مگر کچھ بھی نہیں ملا،تحصیل بھوانہ میں نالہ عوامی مفاد میں بنایا گیا تھا، صوبائی کابینہ اور صوبائی اسمبلی نے سیوریج نالے کی تعمیر کی منظوری دی تھی،حمزہ شہباز کیخلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں،

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز میں شریک ملزم شہباز شریف کو پہلے ہی ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے، رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے،حمزہ شہباز صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہے اور گرفتاری سے ذمہ داریوں کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے،حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے،

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.

  • میئر کراچی کو توہین عدالت کا نوٹس،سیکرٹری نے کام نہیں کرنا تو گھر جائے، چیف جسٹس برہم

    میئر کراچی کو توہین عدالت کا نوٹس،سیکرٹری نے کام نہیں کرنا تو گھر جائے، چیف جسٹس برہم

    میئر کراچی کو توہین عدالت کا نوٹس،سیکرٹری نے کام نہیں کرنا تو گھر جائے، چیف جسٹس برہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سرکلرریلوے کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سیکریٹری ریلوے،کمشنرکراچی،مئیرکراچی،ایڈووکیٹ جنرل سندھ و دیگر پیش ہوئے،

    چیف جسٹس نے کہا کہ سرکلرریلوےاورلوکل ٹرین کی بحالی سےمتعلق حکم پرعمل درآمد ہوا یا نہیں؟،ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں 5ستمبر 2019 کا آرڈر پڑھ کر سنایا، ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ عدالت نے ایک ماہ میں سرکلر اور لوکل ٹرین بحال کرنے کا حکم دیا تھا،ہم نےبریفنگ دی تھی،یہ منصوبہ اب سی پیک میں شامل ہوچکا ہے،فریم ورک مکمل کرکے وفاقی حکومت کو 3باربھیج چکے ہیں

    چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ چیف سیکریٹری صاحب کہاں ہیں،آدھاگھنٹہ دےدیتےہیں،عدالت کوصورتحال سے آگاہ کریں، کمشنرصاحب،سن لیں ایک ہفتے میں ریلوے کی زمین سے قبضے ہٹائیں،

    چیف جسٹس نے کہا کہ میئرصاحب،کراچی کے اصل سربراہ تو آپ ہیں،سپریم کورٹ نے میئرکراچی اور سیکریٹری ریلوے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے.

    چیف جسٹس نے میئر کراچی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بتائیں،آپ نے کیا کیا،جو کچھ راستے میں آتا ہے سب توڑ دیں، ریلوے کی ہاوَسنگ سوسائٹیز ہوں یا پیٹرول پمپ سب گرائیں،ہمیں اصل حالت میں کراچی سرکلر ریلوے چاہیے،جب بسیں نہیں ہوتی تھیں تو سرکلر ریلوے ہی تھی، اگر سندھ حکومت نے ذمہ داری لی توپھر وزیراعلیٰ سندھ کو بلا لیتے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کرکے پوچھ لیتے ہیں،

    70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

    شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

    اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لیا

    سانحہ تیزگام بارے کیا کرنے جا رہے ہیں؟ آڈٹ رپورٹ کس کی عدالت پیش کی گئی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی، شیخ رشید کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات

    چیف جسٹس نے سیکرٹری ریلوے کو کہا کہ اگر ریلوے وزرات نے کچھ نہیں کیا تو آپ نے کیا کیا،معاہدے کے تحت وزارت ریلوے نے اپنا کام نہیں کیا، آپ کام نہیں کر سکتے تو گھر جائیں،ہمیں کچھ نہیں سننا، یہ بتائیں ہمارے فیصلے پر عمل کیوں نہیں ہوا؟آپ لوگ اجلاس کرکے اب ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں،

    سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ سندھ حکومت نے اپنے ذمے کا کام نہیں کیا،چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پھر سب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیتے ہیں،

    ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ آپ توہین عدالت کے نوٹس جاری نہ کریں،زمین وزارت ریلوے نے دیناتھی،اب تک ہماری ذمہ داری نہیں،

    چیف جسٹس نے ایڈوکیٹ جنرل کو کہا کہ آپ آج کچھ اور کل کچھ کہہ رہے ہوں گے،آپ لوگوں کو اپنا سیاسی ایجنڈا دیکھنا ہوتا ہے، آپ کبھی نہیں بنائیں گے،کمشنر صاحب آپ جائیں، آج ہی ساری عمارتیں کرائیں،حسن اسکوائر پر جائیں ،پورے علاقے پر قبضہ ہے،

    کمشنر کراچی نے کہا کہ ریلوےٹریک پرکہیں قبضہ نہیں،چیف جسٹس نے کہا کہ ریلوےٹریک نہیں ریلوےزمین سےتمام قبضےخالی کریں،آپ سب کےالگ الگ ایجنڈےہیں،