Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ہم مستحکم معیشت چھوڑ کرگئے،عمران خان کی حکومت نے معشیت تباہ کی ، اسحاق ڈارکا دعویٰ

    ہم مستحکم معیشت چھوڑ کرگئے،عمران خان کی حکومت نے معشیت تباہ کی ، اسحاق ڈارکا دعویٰ

    اسلام آباد:نوازشریف حکومت نے کوئی قرض نہیں لیا سب جھوٹ ہے،پی ٹی آئی نے ملکی معیشت تباہ کردی،سابق وزير خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہيں کہ ن ليگ اچھی بھلی معيشت چھوڑ کر گئی تھی، جسے تباہ کر ديا گيا، نت نئے تجربے نہ کئے جائيں،کرنسی روکنے کیلئے ہم نے ڈالر اوپن مارکیٹ میں نہیں بیچے،

    ان خیالات کا ااظہار میاں نواز شریف کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے معروف تجزیہ نگار اور ممتاز صحافی مبشرلقمان کےساتھ لندن سے براہد راست گفتگو میں کیا ،باغی ٹی وی کے مطابق مبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے نواز شریف کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ موجودہ حکومت نے اسٹاک ایکسچینج کو اربوں کا نقصان پہنچایا، موجودہ حکومت اب تک 50 ارب کا نقصان پہنچا چکی ہے، ڈالر مہنگا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں، اچھی بھلی معیشت کو ان لوگوں نے آکر تباہ کردیا ہے، بین الاقوامی ادارے ملکی معیشت کی بہتری بتارہے تھے۔

    باغی ٹی وی کےمطابق مبشر لقمان سے بات کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے موجودہ حکومت کی معاشی صورت حال کچھ اس طرح بیان کی کہ 2013 میں دیوالیہ ہونے کے قریب تھا ، 2013 کا الیکشن جیت کر کٹھن سفر شروع کیا ، اسٹیٹ بینک کے ریزور پونے تین ارب ڈالرز کے قریب رہ گئے تھے ، ہم نے اسے سنبھالہ ، ستمبر 2016 آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کیا اور ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان جی 20 کا ممبر بن جائے گا ،

    اسحاق ڈار نےکہ پاکستان کا 40 سال کے نقصان کون لیگ نے کم کرکے معیشت کوسنبھالہ،اسحاق ڈار کہتے ہیںکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے 24 بلین ڈالرز تک پہنچ گئے ، ریونیو جوکہ پاکستان کا ریونیو کا ہدف بڑھ گیا تھا ،

    پاکستانی روپے کی قدر بہترہوگئی تھی ، جی ڈی پی گروتھ 5.8 پرچلی گئی تھی ، اور اس میں بہتری چاہتے تھے اوراسے اوپرلے کرجانا چاہتے تھے،اس دوران نوازشریف کو نااہل کردیا گیا ، کرنسی ڈیولیوایشن ایک نقصان دہ تجربہ ہوتا ہے، اسی وجہ سے ڈاکٹر مہاتیر محمد کوبھی گھر جانا پڑا تھا ، پاکستان تحریک انصاف نے اسٹاک مارکیٹ کا بیڑہ غرق کردیا ،

    جی ڈی پی کی قدر کم ہوگئی ، مہنگائی بڑھ گئی ، لوگوں کوایک کروڑ نوکریاں دینےکے بات کرنے والے اب پریشان ہیں ، اس موجودہ حکومت نے غربت ختم کرنے کی بجائے پھرغربت کی لکیر سے نیچے لے گئے ہیں ، دوائیوں کی قیمتیں دوگنی ہوگئی ہیں ، ملک کو بہتر کرنے کی بجائے نقصان پہچا دیا گیا ہے،پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا ہے ،

    سابق وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی اداروں سے کئے گئے وعدوں اورمعاہدوں سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی سے پیسے نہیں لیے، ہم نے کسی سے قرضہ نہیں مانگا، تحفے میں رقم ملی، حکومت کے موجودہ اقدامات غیرسنجیدہ ہیں، دنیا میں جاکر کرپشن کی بات کرو گے تو کون آکر سرمایہ کاری کرے گا، مقامی سرمایہ کار بھی ملک میں سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں۔

    کرنسی کی ڈی ویلوایشن کم کرنے کی جو غلطی اس حکومت نے کی ہم نے اس انداز سے نہیں کیا، مبشرلقمان نے ایک سوال کیا کہ آپ کہتے تھے کہ ہمیں خستہ حال معیشدت ملی ہے، تووہ تو دورپیپلزپارٹی کا تھا جس کی معاشی پالیسی حفیظ شیخ چلارہے تھے

    آپ پرالزام ہےکہ آپ نے ڈالرکو استحکام تھا اس کو عارضی اورفیک انداز سے مستحکم شو کررہے تھے ، اسحاق ڈار نے کہا کہ ایسے نہیں ہے، عالمی ادارے نے بھی یہ تصدیق کی تھی کہ اس دور میں معشیت بہترہورہی تھی

    اگرڈالرکوڈی ویلوایشن کرنے سے بیلنس بڑھنا تھا تو اب تو بہت زیادہ بہتر ہوجانا چاہیے تھا ،ڈی ویلوایشن کے باوجود نقصان میں جارہے ہیں ،مہنگائی بڑھ گئی ، ادویات کی قیمتوں میں زیادتی کرکے عوام کے ساتھ زیادتی کردی.میاں صاحب نے پیپلزپارٹی کا سہارا لینے کے لیے 18 ویں ترمیم سائن کرکے بہت غلطی کی اس کا نقصان یہ ہوا کہ صوبوں کا ریونیو وفاق کو نہ مل سکا تو بوجھ وفاق پرپڑگیا

    مبشر لقمان نے سوال کیا کہ آپ تو نواز شریف کے معاملات کو اس حد تک مانیٹر کرتے تھے اور50 سے زائد اداروں کے خود سربراہ بنے ہوئے تھے تو ڈار نے جواب دیا کہ میں نے انگریز دور کی پالیسیوں اورکمپنی قوانین کو نئے حالات سے مطابق ڈھالا ۔ڈار نے تسلیم کیا کہ میں اگران اداروں کا سربراہ تھا تواس کا فائدہ بھی تو ہوا ہے

  • سی پیک کے معاہدے ریاست کی بجائے پسندیدہ کمپنیوں کوکیوں دیئے گئے؟اسحاق ڈار نے انکشاف کردیا

    سی پیک کے معاہدے ریاست کی بجائے پسندیدہ کمپنیوں کوکیوں دیئے گئے؟اسحاق ڈار نے انکشاف کردیا

    لاہور:سی پیک کے معاہدے ریاست کی بجائے پسندیدہ کمپنیوں کوکیوں دیئے گئے؟اسحاق ڈار نے انکشاف کردیا ، باغی ٹی وی کےمطابق کرپشن الزامات پرپاکستانی عدالتوں کومطلوب مفروراہم شخصیت، ن لیگ کی حکومت کے وزیرخزانہ اورمیاں نواز شریف کے کارخاص اسحاق ڈار نے آج معروف صحافی مبشرلقمان سے پاکستان کی معاشی صورت حال پر سیرحاصل گفتگوکی،

    باغی ٹی وی کےمطابق ایک موقع پر مبشرلقمان نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ آپ پرتوالزام ہےکہ آپ نے پاکستان کی اہم پورٹ گوادرکی ترقی کے تمام ٹھیکے اپنے چاہنے والوں کے دیے دیئے تھے اوریہ معاہدے ریاست پاکستان کی بجائے اپنے پسندیدہ لوگوں کی کمپمنیوں سے کرائے ہیں‌تواسحاق ڈار نے اس بات کا نہ صرف اقرار کیا بلکہ وضاحت بھی پیش کی

    ذرائع کےمطابق اس موقع پر اسحاق ڈار نےیہ تسلیم کیا کہ اس بات میں کوئی جھوٹ نہیں‌کہ وہ معاہدے ریاست کی بجائے پرائیویٹ اداروں سے کئے گئے تھے ، اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نےکہاکہ ان کی حکومت یہ نہیں چاہتی تھی کہ ان سی پیک پرآنے والے اخراجات کا بوجھ حکومت پر پڑے

    اسحاق ڈار کے اس جواب کے بارے میں جب مبشر لقمان نےیہ دریافت کیا کہ این ایل جی بھی کا معاہدہ بھی تو حکومت سے کیا گیا تھا پھردہرا معیارکیوں،اس پراسحاق ڈار کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے ، بس اتنا کہا کہ این ایل جی ایک کامیاب منصوبہ تھا اس لیئے حکومت کو اس منصوبے کی ذمہ داری سونپ دی گئی

  • اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی صورت حال پراسد عمرسے مناظرہ کرنے سے  انکارکردیا

    اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی صورت حال پراسد عمرسے مناظرہ کرنے سے انکارکردیا

    اہور:اسحاق ڈار نے ملک کی معاشی صورت حال پراسد عمرسے مناظرہ کرنے انکارکردیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے معروف صحافی اورکھرا سچ پروگرام کے میزبان مبشرلقمان کے ساتھ پاکستان کی معاشی صورت حال پرگفتگوکرتے ہوئے میاں نواز شریف کے وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اسد عمر سے مناظرہ کرنے سے انکارکردیا

    باغی ٹی وی کے مطابق معروف صحافی مبشرلقمان کی طرف سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ عمران خان کی حکومت کے پہلے وزیرخزانہ اسدعمرسے آمنے سامنے بیٹھ کر ملکی معیشت پر گفتگوکرنے کےلیے تیارہیں‌تو اسحاق ڈار نے پہلے تواثبات میں گفتگوشروع کی لیکن ساتھ ہی بتا دیا کہ وہ اسد عمر کے ساتھ نہیں کسی اورماہرمعاشیات سے بات کرسکتے ہیں‌

    باغی ٹی وی کےمطابق مبشرلقمان نے ن لیگ کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے مناظرے کا اس وقت پوچھا جب وہ بار بار اس حکومت کو معاشی عدم استحکام کا ذمہ دارقراردے رہے تھے،ایک موقع پر مبشرلقمان نے اسحاق ڈارکومعاشی مناظرے کی طرف لانے کے لیے یہ دلیل پیش کی کہ چونکہ وہ سابق وزیرخزانہ اورپاکستان تحریک انصاف کا چہرہ ہیں آپ ان سے معاشی حالات کے بارے میں آمنے سامنے بات کریں لیکن اسحاق ڈار نے انکار کردیا

  • مبشرلقمان !آپ نے قومی اداروں اوراہم اثاثوں کوگروی رکھ دیا تھا:ہاں گروی رکھا تھا ، اسحاق ڈار نے تسلیم کرلیا

    مبشرلقمان !آپ نے قومی اداروں اوراہم اثاثوں کوگروی رکھ دیا تھا:ہاں گروی رکھا تھا ، اسحاق ڈار نے تسلیم کرلیا

    لاہور:یہ بات سچ ہے کہ آپ نے قومی اداروں اوراہم اثاثوں کوگروی رکھ دیا تھا، مبشرلقمان ، جی گروی رکھا تھا ، اسحاق ڈار نے تسلیم کرلیا ، باغی ٹی وی کےمطابق آج لندن سے براہ راست معروف اینکرمبشرلقمان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے میاں‌ نواز شریف کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے تسلیم کرتے ہوئے کہاکہ بعض مجبوریا ں ہوتی ہے،

    باغی ٹی وی کےمطابق مبشر لقمان نے سوال کیا کہ اس سے تو کسی ملک کی سلامتی داوپرلگ جاتی ہے تو اسحاق‌ ڈارنے اسلامی اورغیر اسلامی اصطلاحات کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ موٹروے اوردیگراداروں کوگروی رکھ ہم نے ان اداروں کوبرقراررکھنے اوربراہ راست ملکی خزانے پربوجھ پڑنے سے بچایا

    مبشرلقمان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کوگروی رکھنے کیبات کی توپھرڈار نے تسلیم کیا کہ ہم نے اگرگروی رکھا ہے تو اس کا فائدہ دیتے ہیں ۔ لوگوں کو روزگارملتا ہے، معیشت مضبوط ہوتی ہے ، اسحاق ڈار ایک ہی موقع پر متضاد جوابات دینے کی کوشش کرتے رہے جسے مبشرلقمان متشابہات سے الگ کرتے رہے

  • ن لیگ کا "لندن پلان” کیا ہے ، اسحاق ڈار نے مبشر لقمان کو صاف صاف بتا دیا

    ن لیگ کا "لندن پلان” کیا ہے ، اسحاق ڈار نے مبشر لقمان کو صاف صاف بتا دیا

    لاہور:ن لیگ کا "لندن پلان” کیا ہے ، اسحاق ڈار نے مبشر لقمان کو صاف صاف بتا دیا ،باغی ٹی وی کےمطابق آج لندن سے پاکستان مسلم لیگ کے اہم رہنما سابق وزیرخزانہ اورمیاں محمد نواز شریف کے کارخاص اسحاق ڈار نے معروف اینکر،ممتاز صحافی مبشر لقمان سے ملکی سیاسی حالات پر اہم نشت کرتے ہوئے اہم انکشافات کیئے ہیں

    باغی ٹی وی کےمطابق ایک موقع پر جب مبشرلقمان نے نواز شریف کے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے دوستانہ انداز میں سوال کیاکہ جناب ڈار صاحب ہیں توآپ ٹیکنوکریٹس لیکن نوازشریف اورن لیگ کے اہم فیصلے کے حوالے سے بہت قریب سمجھے جاتے ہیں ،مبشرلقمان نے باتوں باتوں میں‌سوال کرہی دیاکہ لندن پلان کیا ہے؟

    کوئی پلان نہیں ہے، ان کی صحت کا حقیقی مسئلہ ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ ایسے ہی کلثوم نواز کے بارے میں بھی یہی قیاس آرائیاں کی جاتی تھیں ، وہی مسئلہ نواز شریف کا ہے ،مبشرلقمان نے کہا کہ اگر یہ ٹھیک ہے تو پھرمیاں صاحب کی میڈیکل رپورت میں پلیٹلیٹس کا تو کوئی ذکر نہں ، جو بیان کیا جاتا ہے اس کا میڈیکل رپورٹس میں ذکر نہیں

    مبشرلقمان نے اس کے جواب میں ایک خوبصورت سوال کیا کہ جب کلثوم نواز کے بارے میں یہ چہہ میگوئیاں کی جارہی تھیں کہ وہ تو بیمار ہیں لیکن پاکستان میں ان کے خاندان والے سیاست چمکارہےتھے ، اس پراسحاق ڈار نے جواب دیا کہ یہ بات تو حقیقت ہے کہ انسانی فطرت یہی ہےکہ اپنے ہی اس موقع پرساتھ ہوتے ہیں لیکن چونکہ میاں صاحب پارٹی کے سربراہ تھے توان کا یہاں موجود ہونا لازمی تھا

  • ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل کرنا ضروری ہے،ہم مسلح تنظیموں کا خاتمہ چاہتے تھے ، اسحاق ڈارکی مبشرلقمان سے گفتگو

    ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل کرنا ضروری ہے،ہم مسلح تنظیموں کا خاتمہ چاہتے تھے ، اسحاق ڈارکی مبشرلقمان سے گفتگو

    لاہور:سابق وزیرخزانہ اورمیاں نواز شریف کے قریبی ساتھی اسحاق ڈار نے معروف اینکرمبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے اس بات کو تسلیم کیا ہےکیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل کرنا بہت ضروری ہے ،

    ایف ٹی ایف اے کے بارے میں مبشر لقمان کے سوال کےجواب میں ڈار نے کہا کہ ان کے دور میں پاکستان بلیک لسٹ میں تھا ، ہمارے دور میں پاکستان بلیک سے گرے اورپھرگرے سے وائٹ گراف میں ہماری حکومت نے شامل کروایا

    مبشرلقمان نے جواب کے جواب میں پوچھا کہ ایف اے ٹی ایف کی وہ حیثیت نہیں توپھرہمیں اس کو درد سر نہیں لینے چاہیے تھا ، ڈار نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ یہ ایک ضمنی ادارہ ہے ، ڈار نے کہا کہ اس تنظیم میں عالمی قوتیں ، عالمی ادارے شامل ہیں ان کو ہم نظر انداز نہیں کرسکتے

  • کاروباری افراد کو وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی :پاکستان کے پہلے پیمنٹ گیٹ وے منصوبے کی منظوری

    کاروباری افراد کو وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی :پاکستان کے پہلے پیمنٹ گیٹ وے منصوبے کی منظوری

    اسلام آباد: کاروباری افراد کو وزیراعظم نے خوشخبری سنا دی :پاکستان کے پہلے پیمنٹ گیٹ وے منصوبے کی منظوری دے دی،تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کاروباری افراد کی سہولت کے لیے نئے اقدامات شروع کر دیے ہیں، اس سلسلے میں چھوٹے پیمانے پر اشیا کی بیرون ملک ترسیل کا نظام سستا، مؤثر اور تیز بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پاکستان کے پہلے پے منٹ گیٹ وے منصوبے کا فیصلہ کیا ہے، پے پال، منی گرام، ویزا، ماسٹر جیسی عالمی کمپنیاں اس منصوبے کے اسٹیک ہولڈر ہوں گی، یہ فیصلہ گزشتہ روز وزیر اعظم کی زیر صدارت ای کامرس اجلاس میں کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کی طرف سے کاروباری افراد ، طبقات اور اداروں کےلیے قائم کیئے گئے پیمنٹ گیٹ وے سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو فائدہ ہوگا، جو بیرون ملک مارکیٹ میں اپنی اشیا فروخت کر کے آمدن حاصل کر سکیں گے، اس منصوبے کے تحت مصنوعات کی بہ آسانی اور سستی نقل و حرکت کو ممکن بنایا جائے گا۔ جب کہ پاکستان پوسٹ میں ٹریکنگ نظام مؤثر بنا کر اسے ای کامرس کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس سے چھوٹے کاروباری اپنی اشیا کی بر وقت ترسیل یقینی بنا سکیں گے۔

    اسلام اباد سے ذرائع کےمطابق ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو تیز کرنے کےلیے انٹرنیشنل پیمنٹ گیٹ وے کے ساتھ مرچنٹ پے منٹ گیٹ وے کی تشکیل پر بھی کام جاری ہے، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ دور کرنا ہوگی، ملک میں پہلی بار موجودہ حکومت ای کامرس پالیسی پر کام کر رہی ہے، کیش آن ڈیلیوری اور ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کا نظام بھی مزید مضبوط بنائیں گے۔

  • حکومت 3 ماہ میں یہ کام کر کے ورنہ ہم فیصلہ دیں گے، سپریم کورٹ

    حکومت 3 ماہ میں یہ کام کر کے ورنہ ہم فیصلہ دیں گے، سپریم کورٹ

    حکومت 3 ماہ میں یہ کام کر کے ورنہ ہم فیصلہ دیں گے، سپریم کورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب آرڈیننس کی شق 25اے سے متعلق ازخودنوٹس کامعاملہ،سپریم کورٹ نے15جنوری کی سماعت کاتحریری حکمنامہ جاری کردیا

    سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل کے مطابق فاروق ایچ نائیک ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کرچکے ہیں،حکومت نیب قانون میں ترمیم کےلیےاتفاق رائے پیداکرنےکی کوشش کررہی ہے،3ماہ میں مسئلہ حل نہ ہوا تو عدالت قانون اور میرٹ کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی.

    سپریم کورٹ میں نیب آرڈیننس کی شق 25 اے ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے نیا نیب قانون لانے کے لیے 3ماہ کی مہلت دے دی،عدالت نے کہا کہ توقع کرتے ہیں حکام نیب قانون سے متعلق مسئلے کو حل کرلیں گے،

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نیب آرڈیننس کی شق 25 اے کے معاملے پر ترمیم ہوگئی ہے؟ جسٹس اعجازا لاحسن نے کہا کہ نیب آرڈیننس کا سیکشن 25 اے ختم ہوا یا اس میں ترمیم ہوئی؟ سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں نیب آرڈیننس سے متعلق بل موجود ہے،سینیٹ قائمہ کمیٹی سے منظوری کے بعد معاملہ ایوان میں جائے گا،بل کے مطابق نیب کے آرڈیننس 25 اے کو مکمل طور پر ختم کیا جارہا ہے

    چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آپ اس معاملے پر بحث کرنا چاہتے ہیں، ہم تو معاملہ نمٹانے لگے ہیں،بحث کرنی ہے تو نیب آرڈیننس کے سیکشن 25 اے کو آئین سے متصادم ثابت کریں،کیا آپ کا موقف ہے کہ رضاکارانہ رقم کی واپسی کرنے والا شخص جرم بھی تسلیم کرے؟کیا رضاکارانہ طور پر رقم واپس کرنے والے شخص کو سزا یافتہ تصور کیا جائے؟کیا نیب آرڈیننس کے سیکشن 25 اے سے اب بھی کوئی مستفید ہورہا ہے؟

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نیب کے بہت سے قوانین ہیں آپ کا مقدمہ سیکشن 25 اےسے متعلق ہے، اس حوالے سے بل حکومت کا نہیں بلکہ فاروق ایچ نائیک کا ہے، جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں نیب آرڈیننس سے متعلق پرائیویٹ ممبربل موجود ہے،

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ موجودہ اٹارنی جنرل کا موقف گزشتہ اٹارنی جنرل سے مختلف ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ نیب کا قانون ہے کہ پہلے انکوائری ہوگی پھر تحقیقات، 200 گواہ بنیں گے،اس طرح تو ملزم کے خلاف زندگی بھر کیس ختم نہیں ہوگا،کرپشن کی رقم واپس کرنے والوں کو نتائج کا سامنا بھی کرنا پڑے گا،

  • یوم یکجہتی کشمیر پر ہو گا آزاد کشمیر میں بڑا جلسہ، وزیراعظم کریں گے خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر پر ہو گا آزاد کشمیر میں بڑا جلسہ، وزیراعظم کریں گے خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر پر ہو گا آزاد کشمیر میں بڑا جلسہ، وزیراعظم کریں گے خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 5فروری کوآزاد کشمیر میں بڑے عوامی جلسے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم عمران خان 5فروری کو میرپور میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے،چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی کو جلسےکی تیاریوں کی ذمہ داری دے دی گئی.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حالیہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں , وزیر اعظم کی زیر صدارت کشمیر سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں رواں سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔  وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت جاری رہے گی۔

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم
    یاد رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی ہوئی ہے جس کے بعد وادی بھر میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بنی ہوئی ہے جہاں پر 80 لاکھ مسلمانوں کے لیے 9 لاکھ بھارتی فوجی تعینات کیے گئے ہیں۔شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں 165 روز سے جاری بھارت کے غیر انسانی لاک ڈاؤن اور 9 لاکھ قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے حقوق کی پامالیوں کی مذمت کی۔

  • ایم کیو ایم کو منانے جہانگیر ترین آج جائیں گے بہادرآبار

    ایم کیو ایم کو منانے جہانگیر ترین آج جائیں گے بہادرآبار

    ایم کیو ایم کو منانے جہانگیر ترین آج جائیں گے بہادرآبار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اتحادی جماعت ایم کیو ایم کو منانے کے لئے حکومتی وفد آج پھر ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد جائے گا، حکومتی وفد کی قیادت تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کریں گے جبکہ اسد عمر اور پرویز خٹک ان کے ہمراہ ہوں گے.

    خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ اگرچہ ابھی تک قبول نہیں ہوا،انہیں منانے کی کوشش کی جار ہی ہے، وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو منانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی تھی جو متحرک ہے، کمیٹی کی سب اتحادی جماعتوں سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں، ق لیگ نے بھی اپنے تحفظات کے اظہار کئے، جی ڈی اے اور مینگل پارٹی نے بھی خدشات ظاہر کئے، جن کو یقین دہانیاں کروائی گئیں کہ ان کے مطالبات پورے ہوں گے.

    اب حکومتی کمیٹی بہادرآباد جائے گی جہاں خالد مقبول صدیقی سے استعفیٰ واپس لینے کا کہے گی

    دو روز قبل ایم کیو ایم کو منانے وفاقی وزیر اسد عمر وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم کے بہادرآباد پہنچے جہاں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ان سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم نے حکوتی وفد کے سامنے خوب گلے شکوے کئے اور شکایتوں کے انبار لگا دیئے،

    اسد عمر نے خالد مقبول صدیقی کو منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانے اور اپنے استعفیٰ پر قائم رہے، خالد مقبول صدیقی نےا سدعمر سے کہا کہ جب مطالبات پورے ہوں گے پھر دیکھیں گے. ابھی تک استعفیٰ ہی رہے گا، وزارت واپس نہیں لوں گا.

    خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

    اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ کنوینرایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس میں کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات درست ہیں ،ایم کیو ایم کے جائز تحفظات دور کیےجائیں گے،تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں گزشتہ روزخالدمقبول صدیقی سےرابطہ کیا،خالدمقبول صدیقی کے تحفظات تفصیل سے سنے،خالد مقبول صدیقی کا کوئی مطالبہ غلط نہیں لگا،کراچی کی پوری اونر شپ لیں گے،

    حکومت کرنا آسان نہیں، جہانگیر ترین نے پنجاب کے حوالہ سے بڑے خدشے کا اظہار کر دیا