Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تبادلے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا بھی تبادلہ

    پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تبادلے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا بھی تبادلہ

    پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تبادلے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا بھی تبادلہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح کے تبادلے ہوئے ہیں، میجر جنرل بابر افتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا ،

    میجر جنرل اظہر وقاص کو ملٹری انٹیلی جینس کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا،میجر جنرل سرفراز علی آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان تعینات کیا گیا ہے

    میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) مقرر کیا گیا ہے، میجرجنرل آصف غفور کا بطور ڈی جی آئی ایس پی آر سفر پاکستان کی تاریخ کا ایک بہترین دور رہا جس میں پاکستان نے بہترین سائبر وار لڑی اور اس میں میں بھارت کو شکست دی

    بھارت نے پاکستانی فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی بہترین کارکردگی کا اعتراف کر لیا ہے۔

    بھارتی سائبر سیکیورٹی کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل ر راجیش پنت نے کہا ہے کہ بھارت میں بھی آئی ایس پی آر کی طرز کا ادارہ قائم کیا جائے۔بھارتی سائبر سیکیورٹی کوآرڈینیٹر نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان کی طرح تینوں بھارتی افواج کا ایک ترجمان ادارہ بنایا جائے۔
    لیفٹیننٹ جنرل ر راجیش پنت کا کہنا ہے کہ تینوں بھارتی افواج کے اپنے اپنے تعلقات عامہ کے شعبے ہیں جو مخالف سمت میں چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جدید جنگی حکمتِ عملی میں آئی ایس پی آر کی طرح ایک متفقہ بیانیئے کی ضرورت ہے۔
    بھارتی میڈیا کےمطابق بھارت کی نیشنل سائبر سیکورٹی کے کوآرڈی نیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) راجیش پنت نے وارفیئر بیانیے سے متعلق پاک فوج کے ڈی جی آئی ایس پی آرکی کارکردگی کو موثر قرار دیتے ہوئے اپنی تینوں افواج کے لئے مشترکہ ترجمان لانے کی تجویز دے دی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ ہماری تینوں مسلح افواج کے الگ الگ ترجمان ہیں اور’’وہ مختلف سمت جارہے ہیں‘‘

  • عوام کو ریلیف دینے کیلئے کیا اقدامات کر رہے ہیں؟ وزیراعظم نے کیا بڑا اعلان

    عوام کو ریلیف دینے کیلئے کیا اقدامات کر رہے ہیں؟ وزیراعظم نے کیا بڑا اعلان

    عوام کو ریلیف دینے کیلئے کیا اقدامات کر رہے ہیں؟ وزیراعظم نے کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پرکنٹرول سےمتعلق اجلاس ہوا ،اجلاس میں اسد عمر، خسرو بختیار، فردوس عاشق اعوان و دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں قیمتوں پرموثر کنٹرول اورغریب طبقے کوریلیف فراہم کرنے سےمتعلق تجاویز پرغور کیا گیا،

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معاشی حالات اوراصلاحاتی عمل سے کم آمدنی والے طبقے کی مشکلات کاادارک ہے،عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کی کوشش کررہے ہیں،حکومت نے احساس پروگرام کے لیے 190ارب روپے مختص کیے،عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات کی نشاندہی کی جائے،ٹائم لائنزپرمبنی واضح لائحہ عمل تشکیل دیا جائے،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ تمام وزارتوں کی ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے، وزیراعظم عمران خان نے کسانوں‌ کو بھی ریلیف دینے کی ہدایت کی اور کہ حکومت کی ترجیح عام آدمی کو ریلیف دینا ہے

    وزیر اعظم نےکہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری کے تدارک کے لیےانتظامی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے. اجلاس میں اس بات پر بھی بحث ہوئی کہ پاکستان کی معیشت اب مستحکم ہے اور مزید بہتری کی طرف جار ہی ہے.

    وزیراعظم نے بی آئی ایس پی کےتحت ماہانہ وظیفے میں اضافے کی تجویزکوحتمی شکل دینےکی ہدایت کی،وزیراعظم نے کھاد کی قیمت میں 400 روپے تک کمی لانے کی تجاویز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی.

  • وفاقی وزراء سمیت 318 اراکین اسمبلی و سینیٹ کو کام کرنے سے روک دیا گیا

    وفاقی وزراء سمیت 318 اراکین اسمبلی و سینیٹ کو کام کرنے سے روک دیا گیا

    وفاقی وزراء سمیت 318 اراکین اسمبلی و سینیٹ کو کام کرنے سے روک دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے 318 ارکان اسمبلی وسینیٹ کی رکنیت معطل کردی ، رکنیت اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پرمعطل کی گئی. الیکشن کمیشن نے اراکین اسمبلی و سینیٹ کو کام کرنے سے روک دیا، جب تک گوشوراے جمع نہیں کرواتے رکنیت بحال نہیں ہو گی.

    لیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود اراکین نے تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ 1195 اراکین میں سے صرف 838 اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔

    الیکشن کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جن اراکین نے اثاثوں کی تفصیل جمع نہیں کرائی ان میں قومی اسمبلی کے 98، پنجاب اسمبلی کے 122 اور سندھ اسمبلی کے 40 اراکین شامل ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان اسمبلی کے 22، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 61 اور سینیٹ کے 13 اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں.

    الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے والے اراکین پارلیمنٹ کی فہرست جاری کردی قومی اسمبلی کے 200سے زائداراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں، جن میں آصف زرداری ،بلاول بھٹو ،برجیس طاہر ،ر اناتنویر،شفقت محمود، فخر امام، فہمیدہ مرزا شامل ہیں۔چوہدری نثار،راجہ بشارت ، علیم خان ، پرویزاشرف، نور الحق قادری، فواد احمد اور زرتاج گل نے بھی گوشوارے جمع نہیں کروائے۔

    وزیر قانون فروغ نسیم، علی زیدی، فہمیدہ مرزا، خرم دستگیر، شیخ رشید، پرویز خٹک، شہریار آفریدی، رضا ربانی، حاصل بزنجو، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، شفقت محمود، فیصل واوڈا، خواجہ اظہار الحسن اور سعید غنی نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، میاں رضا ربانی، سینیٹر حاصل بزنجو، سرفراز بگٹی، انوار الحق کاکڑ، سینیٹر مصدق ملک، کامران مائیکل بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والوں میں شامل ہیں۔

    میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے

    دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے نکاح متعہ کیا ہے، حریم شاہ کے انکشاف پر سب حیران

    حریم شاہ کے الزامات، شیخ رشید نے کونسا قدم اٹھا لیا؟ سب حیران رہ گئے

    شیخ رشید نے خاموشی توڑ دی،حریم شاہ کو کال کر کے کیا کہا؟ ریکارڈنگ منظر عام پر

    حریم شاہ کی "لیکس” کا سلسلہ جاری، فیاض الحسن چوہان کی کال ریکارڈنگ شیئر کر دی

    شیخ رشید کی کردار کشی، حریم شاہ کو کس نے دیا ٹاسک؟ باغی ٹی وی سب سامنے لے آیا

    حریم شاہ نے کس ملک کی شہریت کے لئے اپلائی کر دیا؟ سن کر فیاض الحسن چوہان پریشان

    ننگے ہونے کے لئے تیار ہو جاؤ، حریم شاہ نے کس کو شرمناک دھمکی دی؟

    رکن خیبر پختوانخوا اسمبلی شہرام خان، محمد عاطف، رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا خواجہ اظہار الحسن، سعید غنی، شرجیل میمن نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نثار علی خان، بلال فاروق تارڑ، حامد یار حراج، بلال یاسین نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ بلوچستان سے رکن اسمبلی سردار یار محمد رند، سردار ثناء اللہ زہری بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والوں میں شامل ہیں۔

    فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

    الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی اراکین کی بڑی تعداد نے گوشوارے جمع نہیں کرائے، گوشوارے جمع کرانے تک رکنیت غیرفعال کی گئی ہے، اراکین کو31دسمبرتک گوشوارے جمع کرانےکی ہدایت کی تھی۔

  • کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس، وزیراعظم عمران خان میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس، وزیراعظم عمران خان میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس، وزیراعظم عمران خان میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال دوبارہ زیربحث آنے کا خیرمقدم کرتے ہیں،عالمی سطح پرتسلیم شدہ تنازعہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کا مقبوضہ کشمیرپرغور کرنا سنگین صورتحال کا اعتراف ہے.کشمیریوں کی اخلاقی،سفارتی اورسیاسی حمایت جاری رکھیں گے،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے،

    قبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل میں اہم اجلاس ہوا جہاں بھارتی مظالم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سلامتی کونسل اجلاس میں کشمیر کا ایجنڈا پاکستان اور چین کی جانب سے پیش کیا گیا۔

    سلامتی کونسل اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔

    سلامتی کونسل کا کشمیر میں خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے یہ دوسرا اجلاس ہے، یہ اجلاس پاکستان اور چین کی درخواست پر ہوا، اجلاس میں اقوام متحدہ کے امن اداروں نے کونسل میں بریفنگ دی۔ سلامتی کونسل میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    بریفنگ کے بعد کونسل کے ممبران کے درمیان صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جس میں کونسل کے تمام 15 ممبران نے اس مباحثے میں حصہ لیا۔

    سلامتی کونسل کے کشمیر سے متعلق اجلاس کے بعد اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب زینگ جن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیرکی صورتحال پر سلامتی کونسل کی میٹنگ ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چینی مندوب کا کہنا تھا کہ کشمیر ہمیشہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے،چین کا کشمیر کے معاملے پر موقف بالکل واضح ہے

    قوام متحدہ میں روس کے مستقبل مندوب دمتری پولیانسکی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان کہا کہ سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں کشمیر کا معاملہ زیر بحث آیا ہے۔ روسی مندوب کا کہنا تھا کہ روس پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر لانے کا خواہاں ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ شملہ معاہدے اور لاہور اعلامیہ کی بنیاد پر دو طرفہ کوششوں کے ذریعے دونوں ملکوں کےاختلافات دور ہوجائیں گے

    یہ اجلاس پاکستان کی درخواست پربلایا گیا تھا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گذشتہ برس دسمبر میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ کرکشمیر کی صورتحال پر توجہ دلائی تھی۔

    اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

    اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

    بھارتی حکومت نے 5 اگست کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے فیصلے سے قبل اگست میں ہزاروں نیم فوجی دستوں کو جموں وکشمیر پہنچایا تھا۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کر دہ فوجی محاصر ہ جاری رہنے کی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں اور لداخ خطوں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں نظام زندگی بدستور مفلوج رہا اور لوگ شدید مشکلات سے دوچارہیں۔ وادی کشمیر میں دفعہ 144کے تحت عائدسخت پابندیوں ، بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوںکی تعیناتی ، پری پیڈ موبائل فون، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروسز بدستور معطل ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ ایک دوسرے سے رابطہ بھی نہیں کرسکتے۔

    کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    حریت رہنما اور جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے چیئرمین میر شاہد سلیم میر کی زیر صدارت جموں میں مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے اجلاس میں بھارتی پارلیمنٹ کی طرف سے حال ہی میں مسلمان مخالف شہریت کے متنازعہ قانون کی منظور ی کے بعد پید ا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء نے قانون کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے اور انہیں ملک بدر کرنے کی بڑی سازش کاحصہ قرار دیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں جبکہ سری نگر کی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی جاگتی۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور وادی میں حالات تاحال کشیدہ ہیں اور وادی کا دنیا سے تعلق تاحال منقطع ہے۔کشمیریوں کونماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لیے ، سری نگرمیں جامع مسجد کے اطراف کی سڑکیں سیل ہیں۔ کشمیری  نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں مین اسٹریم سیاسی جماعتوں سے وابستہ بیشتر لیڈران جن میں تین سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی بھی شامل ہیں، پانچ اگست سے مسلسل نظر بند ہیں . حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک، شبیر شاہ ،سیدہ آسیہ اندرابی و دیگر بھی نظر بند ہیں یا جیلوں میں ہیں.

  • چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جاری،ہوں گے اہم فیصلے

    چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جاری،ہوں گے اہم فیصلے

    چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جاری،ہوں گے اہم فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال و دیگر افسران شریک ہیں،اجلاس میں نئی انویسٹی گیشنز، ریفرنسز اور انکوائریز کی منظوری کا امکان ہے.

    اجلاس میں پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کت عزم کا اظہار بھی کیا گیا ،چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے,عالمی اقتصادی فورم کے عالمی مسابقتی انڈیکس رپورٹ 2019ءمیں نیب کی بدعنوانی کے مضر اثرات کی روک تھام کیلئے آگاہی و تدارک کی حکمت عملی کی تعریف کی گئی ہے جو کہ پاکستان اور نیب کیلئے قابل فخر ہے۔

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے کہا کہ قومی احتساب بیورو نیب آرڈیننس کے سیکشن 33 سی کے تحت بدعنوانی کے خلاف آگاہی اور تدارک کی پالیسی اختیار کر سکتا ہے۔ نیب کی بدعنوانی سے متعلق برے اثرات سے آگاہی اور تدارک کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے، اس حکمت عملی کے تحت نیب مختلف سرکاری اداروں، غیر سرکاری تنظیموں، میڈیا، سوسائٹی اور معاشرہ کے دیگر طبقات سے مل کر کام کر رہا ہے تاکہ لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو اوائل عمری میں بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کیا جا سکے۔

    چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

    چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات

    چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ معاشرہ کے مختلف طبقوں سے مثبت ردعمل کے ساتھ ساتھ نیب کے میڈیا ونگ نے مفت پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے نیب کی آگاہی و تدارک کی کوششوں کو اجاگر کیا ہے جس کو معاشرہ کے تمام طبقوں نے سراہا ہے۔ نیب کی موجودہ انتظامیہ نے بدعنوان عناصر، اشتہاریوں اور مفروروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں، گذشتہ 26 ماہ کے دوران نیب نے بدعنوان عناصر سے 153 ارب روپے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں

  • بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی گرفتار

    بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی گرفتار

    بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی گرفتار
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی گئی، سیشن کورٹ نے میر سرفراز بگٹی کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا.

    پولیس نے سرفراز بگٹی کو حراست میں لے کر تھانہ بجلی روڈ منتقل کر دیا ۔بچی اغواء کیس میں سرفراز بگٹی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت پہنچے اور درخواست ضمانت دی ، عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کردی گئی

    سرفراز بگٹی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ہم عدالت کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے.

    سرفراز بگٹی کے خلاف ایک ماہ قبل بچی کے اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،سنیٹر میر سرفراز بگٹی کو حاجی توکلی بگٹی اور سسرال کے درمیان بیٹی کی جانشینی کے کیس میں حاجی توکلی بگٹی کا ساتھ دینے پر ان کے سسرال نے ایف آئی آر میں نامزد کیا تھا .

    مدعی کا دعوی ہے کہ حاجی توکلی بگٹی نے انکی بھانجی کو اغوا کرلیا ہے جبکہ حاجی توکلی بگٹی نے اپنے ویڈیو پیغام میں ان دعوں کی تردید کی کہ عدالت نے انھیں اپنی بیٹی ساتھ لے جانے کی اجازت دی ہے ویڈیو میں بچی بھی خوش خرم اپنے باپ کے ساتھ کھیلتی ہوئی نظر آتی ہے

  • خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف پرویز مشرف کا بڑا اقدام

    خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف پرویز مشرف کا بڑا اقدام

    خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف پرویز مشرف کا بڑا اقدام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدرپرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،پرویزمشرف کی درخواست میں وفاق اور خصوصی عدالت کو فریق بنایا گیا ہے،

    درخواست میں خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالت نے ٹرائل مکمل کرنے میں آئین کی 6 بارخلاف ورزی کی،خصوصی عدالت کے 17 دسمبر کے فیصلے سے غیر مطمئمن ہوں ،انصاف کا قتل نہ ہو اسی لیے مقررہ قانونی مدت میں اپیل دائر کی،سزا کا فیصلہ ٹرائل آئین اور ضابطہ فوجداری اور اسلامی اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ,مشرف کے وکیل نے 67 صفحات پر مشتمل درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی.

    لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا عدالت نے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دے دیا ۔درخواست سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دائر کی گئی تھی. کالعدم قرار دی گئی خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں‌ پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی تھی۔

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ عدالت نے آئین سے غداری کا جرم ثابت ہونے پر مختصر فیصلہ سنایا

  • بھارتی فوج کشمیرمیں‌ مظالم ،تشدد اور قتل عام کررہی ہے اقوام متحدہ کوجگانے آیا ہوں ،وزیرخارجہ امریکہ پہنچ گئے

    بھارتی فوج کشمیرمیں‌ مظالم ،تشدد اور قتل عام کررہی ہے اقوام متحدہ کوجگانے آیا ہوں ،وزیرخارجہ امریکہ پہنچ گئے

    واشنگٹن:بھارتی فوج کشمیرمیں‌ مظالم ،تشدد اور قتل عام کررہی ہے اقوام متحدہ کوجگانے آیا ہوں ،وزیرخارجہ امریکہ پہنچ گئے ،اطلاعات کےمطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھائیں گے۔

    فردوس عاشق سمیت وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتی چیلنج،عدالت نےطلب کرلیا

    وزارت خارجہ کے ترجمان کےمطابق پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورہ امریکہ کے پہلے مرحلے میں نیویارک پہنچ گئے جہاں ان کا مستقل مندوب منیر اکرم نے استقبال کیا۔ وزیر خارجہ اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں وہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ اُٹھائیں گے اور مسئلہ کشمیر پر موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کریں گے۔

    سخت ترین سردی کی تاریک راتوں میں بھی بھارتی فوج کشمیریوں پرمظالم سے بازنہیں آرہی ،…

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے دورے اچھے رہے، خطے میں خاصی کشیدگی تھی لہٰذا کشیدگی کم کرنے میں پاکستان جو کردار کرسکتا ہے وہ کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پرسلامتی کونسل کی بریفنگ مکمل ہوئی ہے جس کی تفصیلات یواین او میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم سے لوں گا۔شاہ محمود قریشی امریکی وزیر خارجہ اور مشیر قومی سلامتی سے بھی ملیں گے جب کہ کیپیٹل ہل میں میڈیا اور امریکی تھنک ٹینک سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    امام مسجد کی بیوی ‘مرد’ نکلی،شادی کے ایک ہفتہ بعد انکشاف

  • سردی بھی سردی سے پناہ مانگنے لگی :ملک بھر میں برف باری اور لینڈسلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 120  سے تجاوز کرگئی

    سردی بھی سردی سے پناہ مانگنے لگی :ملک بھر میں برف باری اور لینڈسلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 120 سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد:سردی بھی سردی سے پناہ مانگنے لگی :ملک بھر میں برف باری اور لینڈسلائیڈنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 120 سے تجاوز کرگئی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق آزاد کشمیرمیں برفانی تودے گرنے سے76، بلوچستان میں برف باری کے باعث مختلف حادثات میں 21، خیبرپختونخوا میں 2 اور گلگت بلتستان میں برفباری سے 7 افراد جاں بحق ہوئے۔ادھراطلاعات کےمطابق مزید 20 افراد کے جاں بحق ہونے کی خبریں موصول ہورہی ہیں

    وادی نیلم میں ایک اوربرفانی تودہ گرنے سے 3 دیہات دب گئے، 14 لاشوں کو نکال لیا گیا…

    مظفرآباد سے ذرائع کےمطابق ان شہادتوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کی املاک ، گھروں ، دوکانوں اورجانوروں کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے ،بائیس دکانوں، 107 مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 91 مکمل تباہ ہوگئے۔ایک مسجد کو مکمل، 9 گاڑیوں اور 3 موٹرسائیکلوں کو شدید اور جزوی نقصان پہنچاہے۔ اب بھی برفانی تودےمیں مزید لوگوں کےدبے ہونے کاخدشہ ہے۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

    جنگی جہاز بھارت کے زیادہ ، مگرپلڑاپاکستان کا بھاری ،

    اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق وادی نیلم میں برفانی تودے تلے دبے مزید 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد وادی میں جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہو گئی ہے جب کہ مزید کئی افراد کے اب بھی ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔آزاد کشمیر میں برفانی تودے سے متاثر سرگن ویلی میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حکومت نے فوجی ہیلی کاپٹرز سے امداد ی سامان متاثرہ علاقے میں پہنچا دیا۔

    امام مسجد کی بیوی ‘مرد’ نکلی،شادی کے ایک ہفتہ بعد انکشاف

    سب سےزیادہ نقصان وادی نیلم کےعلاقہ سرگن میں ہوا ہے۔گاؤں بگولی میں تین اطراف سےبرفانی تودہ گرا تو ڈھائی سو نفوس پر مشتمل آبادی کوخطرہ لاحق ہوگیا۔برفباری سے متاثرہ آزادکشمیر کے پانچ اضلاع کی سڑکیں تیسرے روز بھی بند ہیں۔وادی نیلم میں کئی کئی فٹ برف کے باعث امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    سخت ترین سردی کی تاریک راتوں میں بھی بھارتی فوج کشمیریوں پرمظالم سے بازنہیں آرہی

    وادی نیلم کی سڑک دواریاں کے مقام پر برفباری سے بندہے۔ متاثرہ کئی علاقوں میں زمینی امداد اب تک نہ پہنچ سکی ہے۔ ضلع باغ میں چکار کو ملانے والی سڑک سُدھن گلی کے مقام پر، باغ حویلی سڑک کےعلاوہ وادی لیپہ جانے والی روڈ، ریشیاں کےمقام پر آمدورفت کے لیے بند ہے۔ایس ڈی ایم اےحکام کہناہےکہ برفباری سےشدید متاثرہ سرگن سمیت دیگر علاقوں میں اشیائے خورد و نوش،گرم کپڑے اوردیگرامدادی سامان ہیلی کاپٹر کےذریعے بھیجاجارہاہے اور سڑکوں کی بحالی کےلیے ہیوی مشنری کا استعمال کیاجارہاہے۔

    وزیر اعظم عمران خان لینڈسلائڈنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کے لیے کشمیرپہنچ گئے

  • کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس، بھارت کی ہوئی ایک بار پھر رسوائی، چین نے کیا دبنگ اعلان

    کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس، بھارت کی ہوئی ایک بار پھر رسوائی، چین نے کیا دبنگ اعلان

    کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس، بھارت کی ہوئی ایک بار پھر رسوائی، چین نے کیا دبنگ اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل میں اہم اجلاس ہوا جہاں بھارتی مظالم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سلامتی کونسل اجلاس میں کشمیر کا ایجنڈا پاکستان اور چین کی جانب سے پیش کیا گیا۔

    سلامتی کونسل اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔

    سلامتی کونسل کا کشمیر میں خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے یہ دوسرا اجلاس ہے، یہ اجلاس پاکستان اور چین کی درخواست پر ہوا، اجلاس میں اقوام متحدہ کے امن اداروں نے کونسل میں بریفنگ دی۔ سلامتی کونسل میں مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    بریفنگ کے بعد کونسل کے ممبران کے درمیان صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جس میں کونسل کے تمام 15 ممبران نے اس مباحثے میں حصہ لیا۔

    سلامتی کونسل کے کشمیر سے متعلق اجلاس کے بعد اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب زینگ جن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیرکی صورتحال پر سلامتی کونسل کی میٹنگ ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چینی مندوب کا کہنا تھا کہ کشمیر ہمیشہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے،چین کا کشمیر کے معاملے پر موقف بالکل واضح ہے

    اقوام متحدہ میں روس کے مستقبل مندوب دمتری پولیانسکی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان کہا کہ سلامتی کونسل کے بند کمرہ اجلاس میں کشمیر کا معاملہ زیر بحث آیا ہے۔ روسی مندوب کا کہنا تھا کہ روس پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر لانے کا خواہاں ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ شملہ معاہدے اور لاہور اعلامیہ کی بنیاد پر دو طرفہ کوششوں کے ذریعے دونوں ملکوں کےاختلافات دور ہوجائیں گے