Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ،ٹرمپ نے عمران خان کو کیا کہا؟

    وزیراعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات ڈیوس میں‌ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر سائیڈ لائن پر ہوئی،

    ملاقات میں دونوں ممالک کےوفودبھی شامل ہیں، امریکی صدر سے ہونے والی ملاقات میں پاکستانی وفدمیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ شامل ہیں.

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے موقع پر کہا کہ پاک بھارت تنازع میں کردار ادا کرسکتے ہیں ،عمران خان دوست ہیں،ملاقات کرکےخوشی ہوئی،ہم کشمیرکی صورت حال پربات کریں گے

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ کےساتھ دوبارہ ملاقات کرکےخوشی ہوئی،پاکستان خطےکےامن واستحکام کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا،

    واضح رہے کہ امریکی صدر اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی یہ تیسری ملاقات ہے، پہلے دو ملاقاتیں امریکہ میں ہوئی تھیں جن میں امریکی صدر نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی

  • آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات، آرمی چیف نے کیا کشمیر بارے دبنگ اعلان

    آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات، آرمی چیف نے کیا کشمیر بارے دبنگ اعلان

    آرمی چیف سے صدر آزاد کشمیر کی ملاقات، آرمی چیف نے کیا کشمیر بارے دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے صدرآزاد کشمیرسردارمسعودخان کی ملاقات ہوئی ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں لائن آف کنٹرول اورمقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں کے مابین ملاقات میں کشمیریوں‌ پر ہونے والے بھارتی مظالم، اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پربات چیت کی گئی

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے سرحدوں کے دفاع کے لئے افواج پاکستان کے شاندار کردار کو سراہا،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی.

    بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب،بھارت نے کی راہ فرار اختیار

    بھارت کی ایک اور جھوٹی کہانی بے نقاب، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق

    بھارت ایک اور ڈرامہ رچانے میں مصروف، 26/11 طرز کے حملے کا الرٹ جاری

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیریوں کےلیے مکمل تعاون جاری رکھے گی،

  • چیف الیکشن کمشنر ہو گا کون؟ اپوزیشن متفق، نام کا اعلان کر دیا گیا

    چیف الیکشن کمشنر ہو گا کون؟ اپوزیشن متفق، نام کا اعلان کر دیا گیا

    چیف الیکشن کمشنر ہو گا کون؟ اپوزیشن متفق، نام کا اعلان کر دیا گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے لیےسکندرسلطان راجہ کے نام پر اتفاق رائے ہو گیا، پارلیمانی کمیٹی کی چیئرمین ڈاکٹر شیریں مزاری نے اجلاس کے بعد نام کا اعلان کر دیا.

    پارلیمانی کمیٹی نے نثاردرانی کو سندھ اورشاہ محمدجتوئی کوبلوچستان سے ممبر الیکشن کمیشن مقرر کرنے کی منظوری دے دی.متفقہ فیصلے کا اعلان پارلیمانی کمیٹی کی سربراہ شیریں مزاری نے کیا,فیصلے سے متعلق وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا جا رہا ہے،

    چیف الیکشن کمشنر مقرر ہونے والے سکندرسلطان راجہ وفاقی سیکریٹری رہ چکےہیں سکندرسلطان راجہ سیکریٹری ریلوےاورپٹرولیم بھی رہ چکےہیں،سکندرسلطان چیف سیکریٹری آزادکشمیر،گلگت بلتستان بھی رہ چکےہیں

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی ریٹائرمنٹ کے بعد رکن پنجاب الطاف ابراہیم نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکےعہدے کاحلف اٹھالیا ،الیکشن کمیشن رکن ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم سےعہدے کا حلف لیا

  • پی آئی اے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں،عدالت کا ائیر کموڈور کو ٹھیکہ دینے کے معاملے پر تشویش کا اظہار

    پی آئی اے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں،عدالت کا ائیر کموڈور کو ٹھیکہ دینے کے معاملے پر تشویش کا اظہار

    پی آئی اے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں،عدالت کا ائیر کموڈور کو ٹھیکہ دینے کے معاملے پر تشویش کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سی ای او پی آئی اے کو کام سے روکنے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ،عدالت نے سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد محمود ملک کو کام جاری رکھنے کی استدعا مسترد کردی

    سی ای او ایئر مارشل ارشد محمود کو کام سے روکنے کا حکم برقرار ہے،عدالت نے پی آئی اے کے امور کو چلانے کا اختیار بورڈ آف گورنرز کو سونپ دیا،عدالت نے کہا کہ پی آئی اے کا بورڈ آف گورنرز پی آئی اے کے امور چلائے، پی آئی اے کے بورڈ آف گورنرز کو سی ای او/ چیرمین پی آئی اے جے اختیارات بھی حاصل ہوں گے

    کیس کی سماعت دو ہفتوں کے کیے ملتوی کر دی گئی، عدالت نے سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت مقدمے کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا، عدالت نے کہا کہ چیرمین پی آئی اے کے تقرر کے طریقہ کار کے حوالے سے پہلے ہی مقدمہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت مقدمہ، ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل سمیت تمام مقدمات کو یکجا کرکے سنیں گے،

    دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، پی آئی اے قوم کی ملکیت ہے، پی آئی اے کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، پی آئی اے کو کیسے چلایا جارہا ہے، چیرمین پی آئی اے کی تقرری کے طریقہ کار کے تعین کے لیے سپریم کورٹ میں بنیادی انسانی حقوق کا مقدمہ موجود ہے،

    کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ائیر کموڈور کو ٹھیکہ دینے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ،چیف جسٹس نے کہا کہ آج اخبار میں خبر چھپی ہے کسی ائیر کموڈور کو 70 کروڑ روپے کا ٹھیکہ دیا گیا، ہم سی ای او کو کام سے روکنے کے حکم کو معطل نہیں کریں گے،

    جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ جنگ اخبار میں تین کالم خبر چھپی ہے، خبر کے مطابق ایک ائیر کموڈور کی دو ماہ پہلے فرم رجسٹر کی گئی،ائیر کموڈور کی فرم کو پی آئی اے میں 70 کروڑ کا ٹھیکہ دیا گیا، یہ سی ای او جب سے آئے ہیں پی آئی اے کرایوں میں سو فیصد اضافہ ہوا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ پی آئی اے کو خاندانی کمپنی بنادیا گیا، سی ای او پی آئی اے موصوف خود ڈیپوٹیشن پر آئے، جس کو چاہے بھرتی کردیں، جسے چاہیں نکال دیں، ایسا نہیں چلے گا، خود ڈیپوٹیشن پر آنے والے سی ای او نے 4 ائیر وائس مارشل،2 ائیر کموڈور،3 ونگ کمانڈر اور 1 فلائٹ لیفٹیننٹ کو ڈیپوٹیشن پر بھرتی کیا، بہتر ہے کہ پی آئی اے کو پاکستان ائیر فورس کے حوالے کردیں،

    جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ شاہین ائیرلائن آپ سے چلی نہیں اور چلے ہیں پی آئی اے چلانے، چیرمین/سی ای او پی آئی اے کی بھرتی کے لیے اخبار میں دئیے گئے اشتہار کا بھی جائزہ لیں گے، جائزہ لیں گے کہیں سی ای او ارشد ملک کی قابلیت کو مد نظر رکھ کر اخبار کا اشتہار ڈیزائن تو نہیں کیا گیا،

    چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب آپ ذرا خود جاکر پی آئی اے میں سفر کریں، اٹارنی جنرل صاحب جاکر دیکھیں پی آئی اے کا حال کیا ہے،

  • ورلڈ اکنامک فورم کی 50 ویں سالگرہ، وزیراعظم کریں گے شرکت، ہوں گی اہم ملاقاتیں

    ورلڈ اکنامک فورم کی 50 ویں سالگرہ، وزیراعظم کریں گے شرکت، ہوں گی اہم ملاقاتیں

    ورلڈ اکنامک فورم کی 50 ویں سالگرہ، وزیراعظم کریں گے شرکت، ہوں گی اہم ملاقاتیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے، وزیراعظم عمران خان 21 سے 23 جنوری تک سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔ عالمی اقتصادی فورم کے بانی و انتظامی چیئرمین کلاز شواب نے وزیراعظم کو عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

    اس سال فورم کا موضوع ’سٹیک ہولڈر برائے مربوط و پائیدار دنیا‘ مقرر کیا گیا ہے۔ رواں سال یہ اجلاس فورم عالمی اقتصادی فورم کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے۔ فورم سے سیاسی رہنما، بزنس ایگزیکٹوز، بین الاقوامی اداروں کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے نمائندے عصر حاضر کے اقتصادی، جیو پولیٹیکل، سماجی اور ماحولیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کے اس دورے کے دوران عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی سیشن میں شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ وہ بڑی کمپنیوں کے سی ای اوز اور کارپوریٹ رہنماﺅں سے پاکستان سٹریٹجک ڈائیلاگ بھی کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ متعدد عالمی رہنماﺅں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

    دورے کے دوران وزیراعظم جن رہنماﺅں سے ملاقات کر رہے ہیں ان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شامل ہیں۔ یہ وزیراعظم کے جولائی 2019ءمیں پہلے دورہ واشنگٹن کے بعد امریکہ اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطح کی قیادت کا تیسرا رابطہ ہو گا۔

    وزیراعظم بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے کارپوریٹ، بزنس، ٹیکنالوجی اور مالیاتی ایگزیکٹوز و نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر وزیراعظم عمران خان پاکستان کے بارے میں اپنے وژن اور معیشت، امن و استحکام، تجارت، بزنس اور سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں پاکستان کی کامیابیوں اور پاکستان میں دستیاب مواقع کے بارے میں اپنے وژن سے آگاہ کریں گے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کے نکتہ نظر کے حوالے پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں،گزشتہ دنوں افغان طالبان نے اپنے تین قیدیوں کے بدلے 2 غیر ملکی پروفیسرز کو رہا کیا ہے جس کا پاکستان نے خیرمقدم کیا تھا۔ امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سے کشمیر پر ثالثی کے حوالہ سے پیشکش کر چکے ہیں لیکن بھارت انکاری ہے

  • گھرکا خرچ خود اٹھاتا ہوں،کوئی فیکٹری نہیں لگائی،فوج نے بھی اخراجات میں کمی لائی، وزیراعظم

    گھرکا خرچ خود اٹھاتا ہوں،کوئی فیکٹری نہیں لگائی،فوج نے بھی اخراجات میں کمی لائی، وزیراعظم

    گھرکا خرچ خود اٹھاتا ہوں،کوئی فیکٹری نہیں لگائی،فوج نے بھی اخراجات میں کمی لائی، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں عزت و وقار بڑھانے کیلئے ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنا ہو گا، مقروض قوموں کی آزادی متاثر ہوتی ہے، ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ممکن نہیں، تاجروں سمیت ملک کا ہر طبقہ اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرے، ملک میں مہنگائی اور غریب طبقات کا پورا احساس ہے، حکومتی اقدامات کی بدولت جلد بہتری آئے گی، قوموں کی زندگی میں آسان اور مشکل وقت آتے رہتے ہیں، ہم مل کر تمام مسائل حل کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے زیر اہتمام تاجروں کیلئے ٹیکس نظام میں آسانی اور اصلاحات کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین شبر زیدی اور تاجروں رہنماﺅں نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد، معان خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم عمران خان نے تاجر برادری کے نمائندوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج حکومتی ٹیم اور تاجروں کے نمائندوں کے درمیان طے پانے والا معاہدہ خوش آئند ہے۔ چھوٹے کاروباروں کیلئے لائسنس ختم کئے ہیں تاکہ ان کی مشکلات آسان ہوں۔کاروبار میں آسانی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی بدولت پاکستان کی ریٹنگ 28 درجے بہتر ہوئی ہے، 60ءکی دہائی کے بعد موجودہ حکومت پہلی دفعہ ملک میں انڈسٹرلائزیشن پر توجہ دے رہی ہے، اس سلسلہ میں مزید اقدامات بھی کئے جائیں گے، ملک میں جتنا زیادہ کاروبار ہو گا اور سرمایہ کاری آئے گی اس سے دولت بڑھے گی اور نتیجہ کے طور پر ملک کے غریب اور پسماندہ طبقات کیلئے مالی وسائل کی دستیابی میں بھی اضافہ ہو گا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کے تاجروں اور چھوٹے بچوں نے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے قیام کے مرحلہ میں میری بہت مدد کی، ملکی تاجر بڑے محب وطن اور صدقات و عطیات دینے کے حوالہ سے بڑے فراخدل ہیں لیکن ٹیکس دینے کے معاملہ میں پیچھے ہیں اس کی وجہ ٹیکس نظام پر اعتماد کا نہ ہو ہے، اگر کوئی ٹیکس دینا بھی چاہے تو وہ بدعنوان نظام کی وجہ سے نہیں دیتا تھا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ماضی میں حکمران بادشاہوں کی طرح زندگی گزارتے تھے اور قوم کے پیسے پر عیاشیاں کرتے تھے۔

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم ہاﺅس کا خرچہ 30 سے 35 کروڑ جبکہ وزیراعظم آفس کا خرچہ 35 کروڑ روپے کم کیا ہے۔ میں اپنے گھر میں رہتا ہوں اور اپنا خرچ خود اٹھاتا ہوں، آج وزیراعظم کا کوئی کیمپ آفس نہیں ہے، میرا کوئی بزنس نہیں اور نہ کوئی فیکٹری لگائی ہے، غیر ملکی سرکاری دوروں پر خرچے ماضی کے حکمرانوں کی نسبت 10 گنا کم کئے ہیں کیونکہ ٹیکس کا پیسہ ملک کے غریبوں کیلئے ہے اور اسے ہماری شان و شوکت پر خرچ نہیں ہونا چاہئے، موجودہ حکومت اور فوج نے اپنے اخراجات میں کمی لائی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ جب تک ہم ٹیکس نہیں دیں گے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، ہماری حکومت نے پہلے سال جتنا ٹیکس جمع کیا اس کا نصف سابقہ حکومتوں کے لئے گئے قرضوں پر سود کی ادائیگی میں خرچ ہو گیا، اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے ٹیکس کی ادائیگی ضروری ہے کیونکہ ملک کے کمزور اور محروم طبقات کی فلاح کیلئے پیسہ درکار ہے، ہم نے مشکل حالات کے باوجود غریب طبقات کی فلاح کے احساس پروگرام کیلئے 190 ارب روپے مختص کئے، دنیا کی کسی بھی حکومت نے کمزور طبقہ پر اتنی بڑی رقم خرچ نہیں کی۔

    وزیراعظم نے تاجروں کے نمائندوں پر زور دیا کہ یہ آپ کا اپنا ملک ہے، اس کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے میں مدد دیں کیونکہ مقروض ممالک کی آزاد خارجہ پالیسی متاثر ہوتی ہے، ہم جب تک اپنے پاﺅں پر کھڑے نہیں ہوں گے دنیا میں وہ عزت اور مقام نہیں ملے گا۔ ماضی میں پاکستان نے دوسروں کی جنگیں لڑیں اور اس کا خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں، آزاد ملک کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے اخراجات خود پورے کرے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا انہیں شدت سے احساس ہے، اس میں کمی لانے کیلئے تیزی سے اقدامات کر رہے ہیں، مہنگائی میں اضافہ میں بیرونی عوامل بھی کارفرما ہیں کیونکہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں کمی سے درآمدی اشیاءمہنگی ہو جاتی ہیں تاہم اب صورتحال میں بہتری آئے گی، حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں مہنگائی میں جلد کمی دیکھنے میں آئے گی۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ قوموں کی زندگی میں آسان اور مشکل وقت آتا رہتا ہے، ملائیشیا کی مثال ہمارے سامنے ہے جسے ہمارے جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے، حکومت عوام کے ساتھ مل کر ان مسائل سے نکلنے میں کامیاب ہو گی۔ ہم تبدیلی لا رہے ہیں، اس کیلئے تاجروں سمیت تمام طبقات کو ساتھ دینا ہو گا، آپ ہمارے پارٹنر بنیں، ہم آپ کی تمام مشکلات حل کریں گے اور کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات طے

  • ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے بغیر چلے گی اب تحریک، مولانا نے ایک بار پھر تاریخ کا اعلان کردیا

    ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے بغیر چلے گی اب تحریک، مولانا نے ایک بار پھر تاریخ کا اعلان کردیا

    ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے بغیر چلے گی اب تحریک، مولانا نے ایک بار پھر تاریخ کا اعلان کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے 19 مارچ کو لاہور میں آئین پاکستان تحفظ تحریک کے آغاز کا اعلان کر دیا،

    متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اس طرح تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کیلئے راستے بنائیں گے،عوام کو بیچ منجھدار میں چھوڑ دینا، گلہ شکوہ تو بنتا ہے،پیپلز پارٹی اور ن لیگ اپنے حجم کیساتھ تعاون کرتیں تو صورتحال مختلف ہوتی،عام آدمی کا مذاق اڑایا جا رہا ہے جو ناقابل برداشت ہے،

    مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم آزادی مارچ سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں،19مارچ کو لاہور میں آئین پاکستان کانفرنس ہوگی،آئین جمہوریت کا تحفظ ،اسلامی تشخص کا تحفظ کریں گے،پاکستان کے دل لاہور سے آغاز کر رہے ہیں، عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے، منہگائی عروج پر ہے،عام آدمی کو آٹا نہیں مل رہا، صدر کہتے ہیں انہیں علم ہی نہیں کہ آٹا منہگا ہوگیا،ایک وزیر کہتے ہیں لوگ زیادہ کھاتے ہیں اس لیے آٹا ختم ہوگیا،ایک وزیر کہتے ہیں آدھی روٹی کھائیں،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ترمیمی ایکٹس پر اپوزیشن کی جماعتوں نے حکومت کا ساتھ دیا،آئین جمہوریت کا تحفظ ،اسلامی تشخص کا تحفظ کریں گے،صدر کہتے ہیں انہیں علم ہی نہیں کہ آٹا منہگا ہوگیا عوام کو بیچ منجھدار میں چھوڑدینا ،گلہ شکوہ تو بنتاہے،

    مولانا فضل الرحمان سے پریس کانفرنس میں صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو دی جانے والی یقین دہانیاں ختم ہو گئیں ہیں۔ جس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ن اور پیپلز پارٹی نے مایوس کیا ہے۔ آرمی ایکٹ کو ووٹ دینے کے بعد اب وہ ہمارے ساتھ نہیں ہیں۔اگر یہ دونوں جماعتیں دیگر اپوزیشن کا ساتھ دیتیں تو آج حالات مختلف ہوتے۔

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو دعوت نہیں دی تھی ،ا ب جو تحریک چلائی جائے گی دونوں بڑی جماعتوں کے بغیر چلائی جائے گی.

    آزادی مارچ کے موقع پر تنہا رہنے والے مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر تنہا رہ گئے تھے، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن نے مولانا فضل الرحمان کو ایک بار تنہا چھوڑ دیا تھ اب مولانا نے انہیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالہ سے مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ جعلی ہے اور جعلی پارلیمنٹ قانون میں ترمیم نہیں کر سکتی ہم کسی صورت نہیں ہونے دیں گے

    پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے بھی اس حوالہ سے بیانات دیئے تھے تا ہم اہم پیشرفت دیکھنے میں آئی جب حکومتی وفد نے بلاول زرداری اور مسلم لیگ ن کے اراکین سے ملاقات کی جس میں طے پایا کہ دونوں بڑی جماعتیں آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالہ سے اسمبلی میں بل کی حمایت کریں گی اور دونوں جماعتوں نے مولانا کی خواہش کے برعکس بل کی حمایت کی تھی.

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    دونوں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بل کی حمایت پر مولانا فضل الرحمان ان سے اندرون خانہ ناراض ہو چکے ہیں کہ مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی ،ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول زرداری سے رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہ ہو سکا، مولانا فضل الرحمان نے ن لیگ سے بھی رابطے کی کوشش کی لیکن ان سے بھی رابطہ نہ ہو سکا، مولانا ایک تو پارلیمنٹ سے باہر ہیں تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں مسلسل مولانا کو دھوکے دے رہی ہیں، آزادی مارچ کے موقع پر بھی اسلام آباد بلا کر مولانا کو اکیلا چھوڑ دیا گیا، لاہور میں تو شہباز شریف گھر سے بھی نہیں نکلے تھے.

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

  • عمران خان اورشہباز شریف کی صلح ہوگئی ،چیف الیکشن کمشنر کے لیے  سکندرسلطان راجہ کے نام اتفاق

    عمران خان اورشہباز شریف کی صلح ہوگئی ،چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندرسلطان راجہ کے نام اتفاق

    اسلام آباد: عمران خان نے شہبازشریف کی بات مان کرخوش کردیا ،چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندرسلطان راجہ کے نام قرعہ نکل آیا،اطلاعات کےمطابق حکومت اور اپوزیشن میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے وزیراعظم کے تجویز کردہ سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرکی چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے صلح جوئی کی ہرفورم پرتعریف کی جارہی ہے، چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری سےمتعلق ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، حکومت اور اپوزیشن کےدرمیان تقرری سےمتعلق معاملہ طے پا گیا ہے ، ادھر چیف الیکشن کمشنر و ارکان کی تقرری کے فارمولے پر اتفاق ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر حکومت کا تجویز کردہ جب کہ ارکان اپوزیشن کےتجویز کردہ ہوں گے۔

    حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کر لیا ہے جب کہ شاہ محمد جتوئی بلوچستان اور سندھ کیلئے نثاردرانی کے ناموں پر اتفاق ہوا ہے،یہ بات یاد رہےکہ چند دن پہلے وزیراعظم عمران خان نے لیڈر آف اپوزیشن میاں شہباز شریف کو خط لکھا تھا جس میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 نام تجویز کیے تھے۔

    وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں 3 سابق وفاقی سیکرٹریوں کے نام چیف الیکشن کمشنر کے لیے تجویز کیے گئے تھے، تجویز کردہ ناموں میں جمیل احمد، فضل عباس، سکندرسلطان راجہ شامل تھے۔وزیراعظم کے خط کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے 3 نام وزیراعظم کو تجویز کیے تھے جن میں ناصرمحمود کھوسہ، اخلاق احمد تارڑ اور عرفان قادر کے نام شامل تھے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات طے

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات طے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات طے ہو گئی ہے، جولائی 2019 کے بعد دونوں رہنماؤں میں تیسری ملاقات ہوگی،

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم 21سے 23جنوری تک ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کریں گے، وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم کے ایگزیکٹوچیئرمین کی دعوت پراجلاس میں شرکت کریں گے وزیراعظم عمران خان فورم کےخصوصی سیشن سےخطاب کریں گے وزیراعظم کی عالمی اداروں کے نمائندوں سےملاقاتیں ہوں گی ، وزیراعظم کی کارپوریٹ بزنس اورٹیکنالوجی کے ایگزیکٹو سے ملاقاتیں ہوں گی،

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

    امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

    کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

    وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کارپوریٹ لیڈرزاورسی ای اوزسے بات چیت کریں گے،سائیڈلائنزپروزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں طے ہیں، وزیراعظم عمران خان عالمی میڈیاکو انٹرویوزدیں گے، وزیراعظم سینئرایڈیٹرزسے بھی بات چیت کریں گے،

    ورلڈ اکنامک فورم 21 تا 24 جنوری 2020ء کو ڈیوس سوئٹزرلینڈ میں ہوگا۔ وزیراعظم غیرملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔ فورم کے موقع پر وزیراعظم عمران خان پاکستانی معیشت پر بات چیت کریں گے۔ جبکہ وزیراعظم فورم کی سائیڈلائن پرمختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کرینگے

    ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

    نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دو ملاقاتیں ہو چکی ہیں،گزشتہ دنوں افغان طالبان نے اپنے تین قیدیوں کے بدلے 2 غیر ملکی پروفیسرز کو رہا کیا ہے جس کا پاکستان نے خیرمقدم کیا تھا۔ امریکی صدر وزیراعظم عمران خان سے کشمیر پر ثالثی کے حوالہ سے پیشکش کر چکے ہیں لیکن بھارت انکاری ہے

  • چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، شہباز شریف نے نئے نام دے دیئے، وزیراعظم کو خط

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، شہباز شریف نے نئے نام دے دیئے، وزیراعظم کو خط

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، شہباز شریف نے نئے نام دے دیئے، وزیراعظم کو خط

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کامعاملہ،شہبازشریف نے وزیراعظم کوجوابی خط لکھ دیا، اپوزیشن لیڈرنے چیف الیکشن کمشنر کیلئے 3 نام تجویزکردیئے

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاملےکوغیرضروری التواکا شکارکیا جارہا ہے،چیف الیکشن کمشنرکی تاحال عدم تقرری بد قسمتی  ہے، آپ کے تجویزکردہ نئے ناموں کاجائزہ لیا جارہا ہے، آپ بھی ہمارے تجویزکردہ ناموں پرنظرثانی کریں،

    شیباز شریف نے ناصرمحمودکھوسہ،اخلاق احمدتارڑ،عرفان قادرکے نام تجویزکیے ہیں،اور کہا کہ مشاورتی عمل کے بعد امیدواروں پرنظرثانی کی ہے،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے لیے اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کوخط لکھا گیا تھا جس میں تین نام تجویز کیے گئے ہیں۔ ان میں سابق وفاقی سیکرٹری جمیل احمد، سابق سیکرٹری فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجا کے نام شامل ہیں۔

    وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو یہ خط15جنوری کو لکھا، وزیر اعظم عمران خان کا خط مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لندن بھجوا دیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ با معنی مذاکرات کے لیے آپ کو خط لکھ رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عرصہ سے زیر التوا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں، آپ کو ازسر نو تشکیل کیا گیا پینل بھیج رہا ہوں۔اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ایک بار پھر بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔

     

    حکومت نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کا معاملہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی برائے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران تعیناتی کے رولز تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیاگیا،پارلیمانی کمیٹی میں چیف یا ممبران کی تعیناتی کیلیےرولز میں دوتہائی کی جگہ سادہ اکثریت کا لفظ ڈالا جائے گا،موجودہ رولز میں دوتہائی کی شرط کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی نہیں ہوسکی،

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    حکومت کا موقف ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے موجودہ رولز غیر آئینی ہیں،ججز تعیناتی سمیت دیگر کمیٹیوں میں دوتہائی کی شرط نہیں ہے،·پارلیمانی کمیٹی کے رولز موجودہ تنازعہ کو حل کرنے کے بعد تبدیل کئے جائیں گے ،

    چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی ریٹائرمنٹ کے بعد رکن پنجاب الطاف ابراہیم نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکےعہدے کاحلف اٹھالیا ،الیکشن کمیشن رکن ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم سےعہدے کا حلف لیا،  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو تین نام بھجوائے جنہیں مسترد کر دیا گیا