Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کرتارپور،سکھ برادری کے دل جیت لئے،فقیدالمثال منصوبہ کا وزیراعظم کریں گے آج افتتاح

    کرتارپور،سکھ برادری کے دل جیت لئے،فقیدالمثال منصوبہ کا وزیراعظم کریں گے افتتاح،تیاریاں مکمل

    اسلام آباد ۔ 8 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک دیو جی کے 550ویں جنم دن کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی کے جذبہ کے عکاس کرتارپور راہداری کے فقید المثال منصوبہ کا آج ہفتہ کو افتتاح کریں گے۔ بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کےلئے آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جنم دن کی تقریبات میں 10 ہزار سے زائد سکھ یاتری شرکت کریں گے۔

    کرتارپور راہداری کی تعمیر کے بعد روزانہ5 ہزار سکھ یاتری گورودوارہ دربار صاحب کی یاترا اور وہاں اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکیں گے۔ یہ شاندارمنصوبہ خطہ میں قیام امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کےلئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شروع کیا گیا اوراس کےلئے فنڈز مکمل طور پر پاکستان نے فراہم کئے ہیں اور یہ سکھ برادری کےلئے ایک تحفہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے راہداری کے افتتاح اور گوروجی کے جنم دن کے موقع پر پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کے لئے پاسپورٹ کی شرط عارضی طور پر ختم کر دی ہے جبکہ 2 دن کیلئے سروس چارجز کی بھی چھوٹ دی گئی ہے۔

    اس راہداری کا مقصد سکھ برادری کو پاک۔بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع گردوارہ دربار صاحب کی یاترا میں آسانی پیدا کرنا ہے۔ یاتریوں کی سہولت کیلئے حکومت پاکستان نے خصوصی ٹرینیں بھی چلائی ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ کرتارپور گوردوارہ میں سکھ یاتریوں کی رہائش کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور کمپلیس کے اندر لنگر خانہ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ یاتریوں کی بائیو میٹرک رجسٹریشن کیلئے کاﺅنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ حکومت پاکستان نے تقریباً 800 ایکڑ اراضی حاصل کرکے گوردوارہ کی انتظامیہ کو تحفہ کے طور پر دی ہے اس میں سے 42 ایکڑ اراضی گوردوارہ کمپلیکس کی تعمیر کیلئے مختص کی گئی ہے جبکہ 62 ایکڑ اراضی لنگر خانہ کی ضروریات پوری کرنے کیلئے زرعی مقاصد کیلئے استعمال ہو گی۔

    کرتارپور، بھارت کی سازشوں کا پاکستان جواب دینے کو تیار

    کمپلیکس کے احاطہ میں ایک میوزیم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر سکھ برادری کے مذہبی رہنماﺅں کی تصاویر اور سکھ مذہب کی تاریخ کو اجاگر کیا گیا ہے۔ طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے 12 بستروں کا ہسپتال بھی قائم کیا گیا ہے۔ کمپلیکس کے اندر سکیورٹی کی صورتحال پر نظر رکھنے کیلئے تقریباً 250 کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ 1500 اہلکار یاتریوں کی سہولت کیلئے فرائض انجام دیں گے۔ یاتریوں کی سہولت کیلئے منی ایکسچینج آﺅٹ لیٹ اور سووینیئر شاپس بھی قائم کی گئی ہیں۔

    باباگورنانک کے 550ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں نے کہا کہ ہم پاکستان کا یہ احسان کبھی نہیں بھلا سکتے، دنیا میں بسنے والے ہر سکھ کے دل میں گورو دھرتی کی محبت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے اور ہر کوئی کرتارپور یاترا کےلئے بے چین ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقلیتوں کےلئے کسی جنت سے کم نہیں، کرتارپور صاحب کے درشن کرکے آنکھوں کو سکون محسوس ہو رہا ہے، اتنی قلیل مدت میں ہونے والے شاندار تعمیر دنیا میں کسی عجوبے سے کم نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر مسلموں کو جو مذہبی آزادی حاصل ہے وہ کسی دوسرے ملک میں نہیں، سکھوں کےلئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہےں کیا جا سکتا۔550ویںجنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری سکھوں کےلئے ایک انمول تحفہ ہے، ہمارے تمام گوردواروں کو سجایا گیا ہے جبکہ گوردوار جنم استھان کی خوبصورتی دیدنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیار و محبت بانٹے میں پاکستان اور مسلمانوں کا کوئی ثانی نہیں۔

    واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

    کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

    کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

    14 مارچ کو اٹاری کے مقام پر پاکستان اور بھارت کے وفود کی سطح پر پہلے مذاکرات ہوئے اور 14 جولائی کو کرتار پور راہداری کے حوا لے سے واہگہ کے مقام پر اجلاس ہوا، دونوں ممالک کی ٹیکنیکل ٹیموں میں تین سے زائد ملاقاتیں ہوئیں اور انفراسٹرکچر پر اتفاق کیا گیا۔

    30 ستمبر کو پاکستان نے سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کو راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی لیکن فی یاتری 20 ڈالرز فیس کے معاملے پر ڈیڈ لاک پیدا ہوا۔ 21 اکتوبر کو بھارت نے پاکستان کی شرط مان لی اورر 24 اکتوبر معاہدے کی تاریخ طے پا گئی۔ 12 نومبر کو بابا گرونانک کا 550 واں جنم دن منایا جائے گا۔

    کرتارپورراہداری کے افتتاح کے موقع پر نارووال میں مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر وحید اصغر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے،فردوس عاشق

  • بھارتی میڈیا جھوٹا، کل سازشیں اورشرارتیں دم توڑ جائیں گی ، ترجمان پاک فوج

    بھارتی میڈیا جھوٹا، کل سازشیں اورشرارتیں دم توڑ جائیں گی ، ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی:کرتارپورراہداری کی کامیاب پاکستان کی سفارتکاری کے بعد بھارت پر پاگل پن طاری ہوگیا ، بھارت پاکستان کی اس سفارتی فتح کو ہضم نہیں کرپارہا، بھارت نے جو جھوٹ بول رہا ہے اس کے تو پر بھی نہیں ، بھارتی جھوٹوں کے بے نقاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو خوب جواب دیا

    https://twitter.com/peaceforchange/status/1192834637573300224?s=08

    باغی ٹی وی کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا جھوٹوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے ، بھارتی میڈیا جس طرح پاکستان کا چہرہ پیش کررہا ہے، اور کرتارپورپر بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کررہا ہے بھارتی میڈیا کی اس سوچ پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے

    اللہ نوازشریف کو صحت وتندرستی عطا فرمائے، بیمارہیں ،اچھےاندازسے پیش آئیں،عمران خان کی ہدایت

    ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ بھارتی پراپیگنڈے کا وقت گزرچکا اب کھیل پاکستان کے ہاتھ میں ہے، میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کہا جارہا ہےکہ 9 نومبرکو افتتاحی تقریب کے دن بھی 20 ڈالرز کے بدلے پاکستان جانے کے لیے رقم مقرر کی ہے ، میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں کہ ایسی کوئی بات نہیں ،بھارت خود ہی ایسی من گھڑت خبریں تیارکرکے غلط تاثر پیداکرنے کے بھونڈے ہتھکنڈے اختیار کررہاہے

    نوازشریف کے معاملات حکومت کی رضامندی سے طئے ہورہے ہیں،نعیم الحق نے حقیقت سے پردہ ہٹا دیا

    میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب وزیراعظم نے ایک طریقہ کار وضع کردیا ہے پھر بھارت لوگوں کو جھوٹی خبریں پھیلا کر گمراہ نہیں کرسکتا

    مقامی حکومتوں پر عوامی راج ، پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام وجود میں آ گیا

    آخر میں میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں کہ بھارت کی تمام سازشیں اوار شراریتں کل دم توڑ جائیں گی جب کرتارپورراہداری کا ایک شاندار افتتاح ہورہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ بھارت کے ہاتھ سے اب گیم نکل چکی ہے، اب پچھاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا

  • عمران خان امریکا میں بھی ہمیں گالیاں دیتے رہے، مولانا کا آزادی مارچ میں شکوہ

    عمران خان امریکا میں بھی ہمیں گالیاں دیتے رہے، مولانا کا آزادی مارچ میں شکوہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں، تمام سیاسی جماعتیوں کے رہنما ہر روز اپنا موقف کنٹینرز پر دیتے رہتے ہیں۔ آج اسمبلی میں جس طرح کی تقریریں کی گئیں لگتا نہیں کہ یہ مفاہمت چاہتے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پر ہیں،حکومتی کمیٹی کو کہا آنا ہے تو ہمارے پاس استعفیٰ لے کرآوجعلی حکومت کی قانون سازی بھی جعلی ہوتی ہے،جعلی اسمبلیوں کی قرار دادووں کی قانون میں کوئی حیثیت نہیں ،اس حکومت کو ہم ایک قبضہ گروپ سمجھتے ہیں،ہم آئین ،قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں، بیورو کریسی  کو بھی یکجہتی کی دعوت دیتے ہیں،

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ملک کوامن کاگہوارہ بنائیں گے،افواج پاکستان نےملک کے لیے قربانیاں دی ہیں، دھاندلی سے آنے والوں کوحکومت نہیں کرنےدیں گے ،ایف بی آر نے کہامنی لانڈرنگ سے کوئی پیسہ باہر نہیں گیا،ہماری قربانیاں اس لیےتھیں کہ ایسےلوگ حکمرانی کریں؟عمران خان امریکہ میں بھی ہمیں گالیاں دیتےرہے،حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں ہمارے موقف کو سمجھنے کی صلاحیت نہیں،

    آزادی مارچ، آخری فیصلہ مولانا کا نہیں بلکہ کس کا ہو گا؟ اکرم درانی کے انکشاف پر سب حیران

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں یو این اسمبلی اجلاس سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے جلسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود شرکت کی۔ حکومت والے کشمیر کو بیچ چکے ہیں۔

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب جمع ہیں، حکومت اور آزادی مارچ کے درمیان مذاکرات کے بعد جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام تک ہی محدود رہیں گے۔

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مولانا فضل الرحمان کو 9 روز اسلام آباد میں ہو گئے،الیکشن کمیشن آف پاکستان مولانا کو دھاندلی کے الزامات پر جواب دے چکا ہے، پاک فوج کے ترجمان بھی آزادی مارچ پر اپنا موقف سامنے لا چکے ہیں، حکومت کی طرف سے بھی درمیانی راستہ کی تلاش ہے اور اب حکومت سے زیادہ مولانا کو درمیانی راستہ کی تلاش ہے، بلاول اور ن لیگ نے مولانا کو بند گلی میں پھنسا دیا، اگر استعفیٰ کا مطالبہ سامنے رکھ کر مولانا چار برس بھی بیٹھے رہیں تو وہ عمران خان انہیں دینے کو تیار نہیں.

  • اللہ نوازشریف کو صحت وتندرستی عطا فرمائے، بیمارہیں ،اچھےاندازسے پیش آئیں،عمران خان کی ہدایت

    اسلام آباد:اللہ نوازشریف کو صحت و تندرستی سے نوازے، بیمارہیں، اچھےاندازسے پیش آئیں،عمران خان کی ہدایت اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے معاملے پر نرف مؤقف رکھنے کی ہدایت کردی۔

    نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ نواز شریف بیمار ہیں ان کی صحت وتندرستی کے لیے دعا کریں اور ان کے بارے میں اچھی گفتگو اور مہذبانہ انداز اختیار کریں وہ بیمار ہیں ان کے بارے میں اچھی زبان استعمال کریں

    نوازشریف کے معاملات حکومت کی رضامندی سے طئے ہورہے ہیں،نعیم الحق نے حقیقت سے پردہ ہٹا دیا

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی صحت یا علاج پر کوئی سیاست نہیں کریں گے، پہلے دن سے مؤقف ہے کہ سیاست کو انسانی صحت سے الگ رکھا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ادارے آزاد ہیں، قومی احتساب بیورو (نیب) کے کہنے پر نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، نیب کی سفارش پر ہی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا، ہم اداروں کی آزادی و خودمختاری پر یقین رکھتے ہیں۔

    اسے کہتے ہیں تبدیلی ،تعلیمی اداروں میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے استمعال پرپابندی عائد کردی گئی

    وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آزادی مارچ سے متعلق معاملات مذاکراتی کمیٹی دیکھ رہی ہے، مذاکرات کے دوران سخت بیانات دینے سے گریز کریں،ملکی معیشت میں استحکام آچکا، اب اپنے منشور پر مکمل عملدرآمد کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

    عمران خان تے باجوہ نے بھارتیاں دےدل تے قرار لٹ لئے،بھارت میں‌ زلزلہ طاری ،نوجوت سدھو

    خیال رہے کہ نواز شریف کے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے وزارت داخلہ کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ایک باضابطہ درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ قوی امکان ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اتوار اور سوموار کی درمیانی شب وہ ہمیشہ کےلیے ملک چھوڑ جائیں گے

  • آزادی مارچ، وزیراعظم نے رہبر کمیٹی کو فیصلہ سنا دیا،کیا ہونے جا رہا ہے؟ ہلچل مچ گئی

    آزادی مارچ، وزیراعظم نے رہبر کمیٹی کو فیصلہ سنا دیا،کیا ہونے جا رہا ہے؟ ہلچل مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات شروع ہو چکی ہے، حکومتی کمیٹی نے رہبر کمیٹی کی شرائط پر وزیراعظم سے مشاورت کی،مذاکراتی کمیٹی نے رہبر کمیٹی سے ہونے والی ملاقاتوں پر وزیراعظم کو بریفنگ دی،

    آزادی مارچ، آخری فیصلہ مولانا کا نہیں بلکہ کس کا ہو گا؟ اکرم درانی کے انکشاف پر سب حیران

    حکومتی کمیٹی میں اسد عمر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسد قیصر،پیر نورالحق قادری، چودھری پرویز الہیٰ شامل ہیں

    وزیراعظم عمران خان نے رہبر کمیٹی کو کہا کہ بارباراستعفےکی بات ہورہی ہے،اگراستعفاہی شرط ہےتومذاکرات نہیں ہونے چاہییں،

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب

    چودھری پرویز الٰہی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے،چودھری پرویزالٰہی نے وزیراعظم کو مولانا فضل الرحمان سے 5 ملاقاتوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا،مذاکرات کے تعطل کی وجوہات پر بھی بریفنگ دی،

    دوسری جانب فضل الرحمان پہلے ہی جوڈیشل کمیشن اورپارلیمانی کمیٹی کے آپشنزکومسترد کرچکے ہیں , آزادی مارچ کے شرکاء بھی مولانا کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں تا ہم ایک شکوہ سامنے آیا ہے کہ مولانا کارکنان کو رات کو چھوڑ کر خود گھر چلے جاتے ہیں.

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب جمع ہیں، حکومت اور آزادی مارچ کے درمیان مذاکرات کے بعد جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام تک ہی محدود رہیں گے۔

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مولانا فضل الرحمان کو 9 روز اسلام آباد میں ہو گئے،الیکشن کمیشن آف پاکستان مولانا کو دھاندلی کے الزامات پر جواب دے چکا ہے، پاک فوج کے ترجمان بھی آزادی مارچ پر اپنا موقف سامنے لا چکے ہیں، حکومت کی طرف سے بھی درمیانی راستہ کی تلاش ہے اور اب حکومت سے زیادہ مولانا کو درمیانی راستہ کی تلاش ہے، بلاول اور ن لیگ نے مولانا کو بند گلی میں پھنسا دیا، اگر استعفیٰ کا مطالبہ سامنے رکھ کر مولانا چار برس بھی بیٹھے رہیں تو وہ عمران خان انہیں دینے کو تیار نہیں.

  • عمران خان تے باجوہ نے بھارتیاں دےدل تے قرار لٹ لئے،بھارت میں‌ زلزلہ طاری ،نوجوت سدھو

    لاہور :وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کامیاب سفارتکاری اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سمجھ داری کے تذکرے بھارت کے لیے بہت بھاری بن کر ابھررہے ہیں، سابق بھارت کرکٹرنوجوت سنگھ سدھونے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں بھارت میں پیدا ہونے والی تازہ ترین صورت حال کا خوبصورت انداز میں پرچار کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی مطابق سابق بھارتی کرکٹر نے پنجابی زبان میں ایک زبردست ٹویٹ کی جس نے بھارتیوں کی بے قراری کی ساری حقیقت کھول کررکھ دی ہے، نوجوت سدھو کہتے ہیں کہ عمران خان نے کرتاپورراہداری کے دروازے بھارتی سکھوں کے لیے کھول کر سارے خالصتانیوں کے دل لوٹ لیے ہیں‌ ، نوجوت سدھو نے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ جو کیفیت اس وقت بھارت پر طاری ہے اس سے عمران خان کی کامیاب سفارتکاری کا احساس ہوتا ہے،

    https://twitter.com/NavjotSingh_10/status/1192620584368254976?s=08

    اپنے ٹویٹ میں وہ افواج پاکستان کے سپہ سالار کا بھی بڑی گرم جوشی سے ذکر کرتے ہیں‌، نوجوت اپنے سابقہ دورہ پاکستان کے دوران آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنے کا اظہار کچھ اس طرح کرتے ہیں وہ کہتے ہیں‌”تے باجوہ صاحب دی جپھی نے انڈین دا چین قرارلٹ لیا”وہ اس جپھی کو بھی بہت بڑی سمجھداری سے تعبیر کررہےہیں، اور کہتے ہیں‌کہ جو بے چینی اس جپھی نے بھارتیوں‌کے دلوں پر طاری کی ہے اس کا احساس دلی تک محسوس کیا جارہاہے،

    سکھ یاتری پاکستان آ سکتے ہیں تو بھارتی ٹینس ٹیم کیوں‌ نہیں ؟پاکستان نے سخت موقف اپنا لیا

    نوجوت سدھو اپنے اس پیغام میں‌آخر میں کہتے ہیں‌ کہ ان دو عظیم شخصیات کی ساجھے داری نے جو مقام اور عزت پاکستان کو دی ہے اورجو پاکستان کو سفارتی کامیابی حاصل ہوئی ہے یہ پاکستانیوں‌ کے نصیب کی بات ہے ، پاکستانی بڑے خوش قسمت ہیں‌ کہ ان کو دو سمجھ دار لیڈروں کی قیادت نصیب ہوئی ہے جس نے آج بھارت کے اندر زلزلہ برپا کردیا ہے ،

    کرتار پور میں انٹری ایک پرمٹ یا پاسپورٹ کے تحت ہوگی،ترجمان پاک فوج

  • نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائیگا یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائیگا یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

    نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائیگا یا نہیں؟ فیصلہ ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانےکا فیصلہ کیا ہے، شریف خاندان کونوازشریف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا،حکومت نوازشریف کے علاج میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی، نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کر دی گئیں،نوازشریف کا نام آئندہ 48 گھنٹوں میں ای سی ایل سے ہٹائے جانے کا امکان ہے،فیصلے کی باضابطہ ہدایات کا وزارت داخلہ میں انتظارکیا جارہا ہے

    نوازشریف کے ہمراہ شہبازشریف بھی بیرون ملک جائیں گے،شہبازشریف بیرون ملک نوازشریف کے ہمراہ کچھ دن قیام کریں گے

    نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی حالت تشویشناک ہے،نوازشریف کی بیماری کی تشخیص پیچیدہ ہے، بیماری کی تشخیص کے لیے ایڈوانس انوسٹی گیشن ضروری ہے

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے حوالہ سے عدالت کا فیصلہ قابل قبول ہوگا، کیس کی قانونی نوعیت سے واقف نہیں ہوں،حکومت کا شروع سے موقف رہا نوازشریف کو باہر جاکرعلاج کرانا چاہیے ،نوازشریف کے راستے میں حکومت رکاوٹ نہیں بنےگی،

    نواز شریف کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا جب کہ کچھ روز قبل وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے عندیہ دیا تھا کہ اگر ڈاکٹرز نے نواز شریف کا بیرون ملک علاج ناگزیر قرار دیا تو راستہ نکل سکتا ہے۔

    نوازشریف کانام ای سی ایل سےنکالنے کیلئےوزارت داخلہ کودرخواست موصول ہو گئی، درخواست شہباز شریف کی جانب سے بھیجی گئی ہے.

    وزارت داخلہ حکام درخواست کا قانونی پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں، نوازشریف کا نام نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا،درخواست نوازشریف کی بیماری اور ملک سےباہر علاج کرانے کی بنیاد پر دی گئی ،نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سیکریٹری داخلہ کو موصول ہوئی

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    قبل ازیں میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کی سفارش کردی،نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں کمی کی اب تک تشخیص نہیں ہوسکی، علاج کے باوجود پلیٹ لیٹس کا کم رہنا اندرونی بیماری کا باعث ہوسکتاہے.

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    ذرائع کے مطابق اہلخانہ نے نوازشریف کوبیرون ملک علاج کےلیے رضا مند کرلیا،قانونی پیچیدگیاں دور ہونے کے بعد نوازشریف علاج کےلیے بیرون ملک جائیں گے،

    سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی بیٹی مریم نوازکو گزشتہ روز جاتی امرا پہنچا دیا گیا نوازشریف کی 5 ماہ 29 روز بعد گھر واپسی ہوئی، نوازشریف 16 روز سروسزاسپتال میں زیرعلاج رہے، کارکنوں کی بڑی تعداد بھی جاتی امرا میں موجود تھی، نواز شریف کے گھر پہنچنے پر کارکنان کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور نعرے لگائے گئے.

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

    مریم نواز ضمانت ہونے کے تین بعد رہا ہو ہی گئیں

  • چودھری شوگر ملز،مریم عدالت میں پیش ،نواز شریف ایک بار پھر طلب

    چودھری شوگر ملز،مریم عدالت میں پیش ،نواز شریف ایک بار پھر طلب

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چودھری شوگرملزکیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز احتساب عدالت پیش ہو گئیں،عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ مریم نوازکے ضمانتی مچلکے کہاں ہیں؟ جس پرضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کروادیئے،وکیل نے کہا کہ اصل کاپی کورٹ میں ہے،

    عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ کیس کا ریفرنس کب دائر کیا جائے گا ؟جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس جلد ہی دائر کر دیا جائے گا، عدالت نے مریم نواز سے استفسار کیا کہ آپ کورٹ میں پیشی کی ضمانت دے رہی ہیں،جس پر مریم نواز نے کہا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کروں گی ، آج بھی میاں صاحب کوچھوڑنا مشکل تھا،میں کورٹ کا احترام کرتی ہوں،

    مریم نواز کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ریفرنس آنے تک حاضری سےاستثنیٰ دے،

    چودھری شوگرملز کیس،مریم نواز، نوازشریف اوریوسف عباس کو 22نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی،عدالت نے آج نوازشریف کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظورکر لی

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ایم اے او کالج سے پولیس نے راستے بند کر رکھے ہیں ،ن لیگی کارکنان کو احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    واضح رہے کہ چوھدری شوگرملز کیس میں نواز شریف جسمانی ریمانڈ پر تھے کہ طبی بنیادوں‌پر لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی، مریم نواز کی بھی عدالت نے ضمانت منظور کر رکھی ہے، یوسف عباس جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں.

  • شہید ہونے کے لئے تیار،لاشیں اٹھائیں گے،استعفیٰ کے علاوہ دوسرا آپشن بھی مولانا نے بتا دیا

    شہید ہونے کے لئے تیار،لاشیں اٹھائیں گے،استعفیٰ کے علاوہ دوسرا آپشن بھی مولانا نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے توملک میں افراتفری ہوگی،شہید ہونے کے لیے تیارہیں،لاشیں اٹھائیں گے،کسی صورت یہاں سے نہیں جائیں گے،یہ لوگ یہاں تفریح کے لیے نہیں آئے،یہ لوگ ایک نظریہ کےساتھ آئے ہیں.

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ایسی بیداری آئی ہےجسے نظراندازنہیں کیا جاسکتا،عمران خان ناجائز طریقے سے اقتدار میں آئے ہیں،استعفیٰ کےعلاوہ دوسراآپشن شفاف انتخابات ہیں،دھاندلی کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیشن اپنی افادیت کھوچکا،موجودہ قوانین کے تحت بھی دوبارہ انتخابات قبول ہیں ،رہبرکمیٹی کی جانب سے پیش کیے گئے مطالبات متفقہ ہیں ،دوبارہ انتخابات کامطالبہ انہیں ہرصورت مانناپڑے گا

    آزادی مارچ کے شرکاء بھی مولانا کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں تا ہم ایک شکوہ سامنے آیا ہے کہ مولانا کارکنان کو رات کو چھوڑ کر خود گھر چلے جاتے ہیں.

    آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

    ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے شرکاء اسلام آباد میں پشاور موڑ کے قریب جمع ہیں، حکومت اور آزادی مارچ کے درمیان مذاکرات کے بعد جو معاہدہ طے پایا ہے اس کے مطابق آزادی مارچ کے شرکا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ مقام تک ہی محدود رہیں گے۔

  • کرتار پور میں انٹری ایک پرمٹ یا پاسپورٹ کے تحت ہوگی،ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی : کرتارپور میں انٹری لیگل انٹری ہوگی، ایک پرمٹ کے تحت ہوگی، یا پاسپورٹ بیسڈ آئیڈنٹیٹی کے تحت ہوگی۔اس بات کا واضح پیغام پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کیا ہے، علاوہ ازیں پاکستان نے سکھ مذہب کے پیشوا بابا گرونانک کے 550 جنم دن کے حوالے سے خصوصی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

    دھرنے کے علاقے میں چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں‌، فواد چوہدری

    دوسری طرف ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے بابا گرونانک کے 550 جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے کرتارپور آنے والے سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں کہ 9 نومبر کو کرتارپور آنے والے سکھ یاتریوں کی تعداد تقریباً 10 ہزار ہو گی۔

    حکومت مان گئی مولانا بھی مان جائیں گے ، اسلام آباد سے اہم اچھی خبرآنے کی امید پیدا ہوگئی

    ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے یاتریوں کے لیے پاسپورٹ کی شرط ایک سال کے لیے ختم کی گئی ہے، بھارت کی طرف سے یاتریوں کی فہرست دس روز قبل پاکستان کو فراہم کرنے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے، 9 اور 12 نومبر کو 20 ڈالر فی یاتری سروس چارجز فیس بھی ختم کر دی گئی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودوہ حکومت کی مذہبی سیاحت کے فروغ پر کافی توجہ ہے، مذہبی سیاحت سے علاقائی سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان 9 نومبرکو ضلع نارووال میں کرتار پور راہداری کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

    بلوچستان کے قاسم سوری منظور نہیں،ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد لارہے ہیں ،خواجہ آصف