Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ڈی آئی خان، خاتون خود کش حملہ آور گرفتار،دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    ڈی آئی خان، خاتون خود کش حملہ آور گرفتار،دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخواہ، نے ڈیرہ اسماعیل خان شیخ یوسف خیمہ بستی سے خاتون خودکش حملہ آور کو گرفتارکرلیا،

    نوجوان خودکش حملہ آور خاتون کی شناخت مسماۃ (ز) کے نام سے ہوئی، جو وزیرستان کی رہائشی ہے، گرفتار خودکش حملہ آور خاتون ہلاک خارجی شاہ ولی عرف طارق کی دست راست رہی اور اس سے تربیت حاصل کرتی رہی،خودکش حملے کے لیے سامان اور ٹارگٹ خارجی کمانڈر عاصم فراہم کرنے والے تھے،خودکش حملہ آور خاتون نے اعترافی بیان بھی دیا، گرفتار خاتون خودکش حملہ آور کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ کارتوس، موبائل فونز، ٹیبلٹ اور حملے میں استعمال ہونے والا دیگر سامان برآمد ہوا،خاتون کے موبائل فونز سے کالعدم ٹی ٹی پی سے رابطے اور خودکش حملے کے لیے رضامندی جیسی معلومات حاصل ہوئیں.

  • بنوں،سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ،لیفٹیننٹ کرنل سمیت دو جوان شہید

    بنوں،سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ،لیفٹیننٹ کرنل سمیت دو جوان شہید

    بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سپاہی شہید ہوگئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسزکو خودکش بمبارکی گاڑی کی اطلاع ملی تھی اور خفیہ اطلاع پر سکیورٹی فورسز علاقے میں آپریشن کررہی تھیں، بنوں میں آپریشن کے دوران خوارج کا سراغ لگا گیا، ایک گاڑی میں سوار خودکش بمبار کو اگلے دستے نے بروقت روک لیا جس پر خوارج نے مایوسی میں بارود سے بھری گاڑی اگلے دستے کی ایک گاڑی سے ٹکرائی، اس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہوگئے، اس دوران فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج بھی مارے گئے اور سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں کو ایک بڑے سانحہ سے بچا لیا گیا، دہشتگردوں کے بنوں شہر میں معصوم شہریوں اور اہلکاروں کا نشانہ بنانے کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ماہ مقدس میں بھی خوارج کی افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردانہ سرگرمیاں جاری ہیں، دہشتگردوں کے ماہ رمضان کے تقدس کے پامال سے واضح ہے ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، طالبان حکومت افغان سرزمین کوپاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال سے روکنے میں ناکام ہے پاکستان خوارج کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گا، سکیورٹی فورسز کی ’عزمِ استحکام‘ کے تحت انسدادِ دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے غیرمتزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • ایل او سی پر بھارتی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی

    ایل او سی پر بھارتی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی

    لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نوگام،منڈل سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی کے بعد پاک بھارت افواج کے درمیان شدید فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج بھارتی فوج نے بلااشتعال مارٹر گولوں سے فائرنگ کا آغاز کیا، جس کا پاک فوج نے فوری اور مؤثر جواب دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے منڈل سیکٹر میں متعدد بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جبکہ کمار ٹاپ پوسٹ کو تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی جواب کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں اور دوسری جانب جانی نقصان کی بھی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم بھارتی حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

    عسکری ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے واضح کیا ہے کہ بھارتی فوج کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں میں شہری آبادی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

    دفاعی مبصرین کے مطابق ایل او سی پر کشیدگی میں حالیہ اضافہ خطے کے امن کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات عموماً اس وقت سامنے آتے ہیں جب مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی صورتحال خراب ہو رہی ہو۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ ان اشتعال انگیزیوں کا مقصدمقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال سے توجہ ہٹانا ہے۔

  • پاکستان میں دہشتگردی میں افغان سرزمین کااستعمال، ناقابل تردیدشواہدمنظرعام پر

    پاکستان میں دہشتگردی میں افغان سرزمین کااستعمال، ناقابل تردیدشواہدمنظرعام پر

    پاکستان میں دہشتگردی میں افغان سرزمین کااستعمال، ناقابل تردیدشواہدمنظرعام پر آ گئے

    16فروری 2026کو باجوڑمیں ملنگی پوسٹ پر خودکش حملہ کرنے والا خارجی دہشتگرد بھی افغان شہری نکلا،خودکش حملہ آور کی شناخت خارجی احمدعرف قاری عبداللہ ابوذر کے نام سے ہوئی جو افغانستان کےصوبہ بلخ کارہائشی تھا ،خارجی احمدعرف قاری عبداللہ ابوذر طالبان کی اسپیشل فورسزکاحصہ بھی رہ چکاہے،اس خودکش حملہ میں 11 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت دو معصوم شہری بھی شہید ہوئے ،پاکستان میں دہشتگردی میں افغان شہریوں کاملوث ہونا، طالبان رجیم کی دہشتگردوں کی مکمل سرپرستی اورسہولت کاری کا واضح ثبوت ہے،گزشتہ کئی عرصے سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں

    6فروری2026 کواسلام آبادترلائی میں خودکش حملہ کرنےوالےبمبار نےافغانستان سےدہشتگردی کی تربیت حاصل کی تھی،11نومبر2025کواسلام آبادجوڈیشل کمپلیکس اور24نومبرکوایف سی ہیڈکوارٹرزپشاورپرحملہ کرنےوالے دہشتگردوں کاتعلق بھی افغانستان سے تھا،گزشتہ سال10اکتوبرکوڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹراور10نومبرکوواناکیڈٹ کالج پردہشتگردحملوں میں بھی افغان شہری ملوث تھے ،19اکتوبر 2025کوجنوبی وزیرستان میں گرفتارہونے والا خودکش بمبارنعمت اللہ ولد موسی جان بھی افغان صوبہ قندھارکارہائشی تھا،4مارچ 2025کوبنوں کینٹ حملے کی منصوبہ بندی بھی افغانستان سے ہوئی جس میں افغان شہریوں کےملوث ہونےکی تصدیق بھی ہوئی ،11مارچ 2025 کوجعفر ایکسپریس حملے کے سہولت کار افغانستان میں چھپے خارجی نور ولی سے مسلسل رابطہ میں تھے ، 3ستمبر 2024 کوگرفتارہونے والے خودکش بمبار روح اللہ کےکا اعترافی بیان افغانستان سےسرحدپاردہشتگردی کاواضح ثبوت ہے

    ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سےدہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی سے واضح ہے کہ دہشتگردوں کو افغانستان میں محفوظ پناہگاہیں میسر ہیں ،پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں 70 فیصد سے زائد افغانی ملوث ہیں،افغان طالبان رجیم کے غیر منطقی طرزعمل اوردہشتگردوں کی پشت پناہی نے امن کی کوششوں کو ہمیشہ سبوتاژکیا

  • سپریم کورٹ،بانی پی ٹی آئی کی درخواست ،ہرجانہ کیس کاروائی روکنے کا حکم

    سپریم کورٹ،بانی پی ٹی آئی کی درخواست ،ہرجانہ کیس کاروائی روکنے کا حکم

    سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو ہرجانہ کیس میں کارروائی سے روک دیا اور وزیراعظم شہباز شریف سے جواب طلب کر لیا۔

    شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہرجانہ کیس پر سپریم کورٹ میں بانی کی درخواست پر سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے گا،جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ دوسری طرف سے آج کوئی نہیں آیا، اس مقدمہ میں میرا اختلافی نوٹ ہے، دو جج صاحبان نے حق دفاع ختم کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا تھا، وکیل علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ٹانگ میں گولی لگی تھی، بانی پی ٹی آئی زخمی ہونے کے باعث کیس میں پیش نہ ہوسکے، ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی عدم پیروی پر حق دفاع ختم کردیا تھا، اب مقدمہ میں گواہان کا بیان ریکارڈ ہو رہے ہے۔

    جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ کتنے ارب ہرجانے کا دعوی ہے ؟ علی ظفر نے بتایا کہ دس ارب روپے کا دعویٰ کیا گیا، جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے حق دفاع ختم کرنے سے پہلے دو تاریخوں پر بانی کا زخمی ہونا تسلیم کیا، زخمی ہونا تسلیم کرنے کے بعد حق دفاع کیسے ختم کیا جا سکتا ہے ؟ ہم مقدمہ میں دوسرے فریق کو نوٹس کررہے ہیں، شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہوا ہے جس میں ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا عدم پیروی پر دفاع کا حق ختم کردیا تھا

  • وزیرِ اعظم سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر  انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کی ملاقات

    وزیرِ اعظم سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کی ملاقات

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے یونائیٹڈ اسٹیٹس انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن (ڈی ایف سی) کے سی ای او بینجمن بلیک نے آج واشنگٹن میں ملاقات کی۔ ان کے ساتھ ڈی ایف سی کے سرمایہ کاری کے سربراہ کونر کولمین اور ایجنسی کی سینئر قیادت بھی موجود تھی۔

    وزیر اعظم نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی معاشی شراکت داری کے فروغ اور دونوں ممالک کے نجی اداروں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کو متحرک کرنے میں ڈی ایف سی کے کلیدی کردار کی تعریف کی، جو کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ کے لیے ضروری ہے۔ پاکستان کی معیشت کو بہتر کرنے والے میکرو اکنامک بنیادی اصولوں، ساختی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے لیے پرکشش ماحول کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیراعظم نے ڈی ایف سی کو دعوت دی کہ وہ توانائی، کان کنی و معدنیات، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں منصوبوں کے لیے اپنی فنانسنگ میں اضافہ کرے۔ انہوں نے DFC کے 1 بلین ڈالر سے زیادہ کے پورٹ فولیو کو سراہا اور دونوں ممالک کی اقتصادی ترجیحات کے درمیان ہم آہنگی پر روشنی ڈالی، جو کاروباری تعاون (B2B) کے فروغ کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند مواقع ہیں۔ وزیراعظم نے ڈی ایف سی کو اپریل میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والی آئندہ معدنیات کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

    بینجمن بلیک نے وزیراعظم کو DFC کے اسٹریٹجک اقدامات، ترجیحات اور پاکستان میں متوقع پراجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا اور پاکستان میں ڈی ایف سی کی سرمایہ کاری میں اضافے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ DFC شراکت دار ممالک میں اقتصادی ترقی کی حمایت کیلئے تیار ہے۔ وزیر اعظم نے بنجمن بلیک کو پاکستان میں مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں میں باہمی طور پر مفید سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

  • بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کو سراہتے ہیں،امریکی وزیر خارجہ

    بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کو سراہتے ہیں،امریکی وزیر خارجہ

    امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔

    واشنگٹن ڈی سی میں ہوئی ملاقات کے بعد امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی،
    امریکی وزیرخارجہ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ آج انہوں نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور اس ملاقات میں اسٹریٹجک تعلقات، کریٹیکل منرلز ، ڈیولپمنٹ اور انسداد دہشتگردی کے امور پر بات ہوئی،امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ وہ امریکی صدر کی جانب سے غزہ امن منصوبے میں پاکستان کی معاونت اور بورڈ آف پیس میں شمولیت پر پاکستان کو سراہتے ہیں۔

    علاوہ ازیں غزہ امن بورڈ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کا کردار قابلِ تحسین ہے،ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی بر وقت مداخلت سے پاک بھارت جنگ رکی، پاک بھارت جنگ بندی سے ہزاروں قیمتی جانیں بچیں، صدر ٹرمپ نے جنوبی ایشیاء کو بڑی تباہی سے بچایا،غزہ میں پائیدار امن ہمارا مشن ہے، آزاد فلسطینی ریاست امن کے لیے ناگزیر ہے، غزہ میں امن قائم کرنا آپ کی بہت بڑی کامیابی اور میراث ہو گی۔

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے آئے عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں کی ہیں،وزیرِ اعظم شہباز شریف بحرین کے فرمانروا شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ، آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے ملے،انہوں نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے بھی غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران اہم عالمی اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی جبکہ رہنماؤں کے درمیان مسکراہٹوں اور غیر رسمی گرمجوشی کا تبادلہ بھی ہوا۔

  • افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی،افغان حکام کی دفترخارجہ طلبی

    افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی،افغان حکام کی دفترخارجہ طلبی

    پاکستان نے 16 فروری کوباجوڑ میں دہشت گرد حملے میں 11 فوجیوں کی شہادت پرافغان طالبان حکومت سے سخت احتجاج کیا ہے،افغان ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا ۔

    دفتر خارجہ نے افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔دفتر خارجہ نے فتنہ الخوارج ، ٹی ٹی پی کی قیادت افغانستان میں موجود ہونے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد افغان سرزمین سے بلا روک ٹوک حملے کر رہے ہیں،پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری، سخت اور قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ افغان طالبان حکومت پر واضح کیا گیا ہےکہ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ پاکستان اپنے فوجیوں اور شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائے گا،دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں، ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، فتنہ الخوارج کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

  • بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 14 دہشت گرد  جہنم واصل

    بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 14 دہشت گرد جہنم واصل

    کوئٹہ اور شہر بارکھان میں انسداد دہشتگردی کے ادارے (سی ٹی ڈی) نے مختلف کارروائیاں کی ہیں جن میں 14 دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں خفیہ اطلاع پر کی گئیں پہلی کارروائی کوئٹہ میں کی گئی، اس دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی جوابی کارروائی میں8دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہےمارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔

    دوسری کارروائی ضلع بارکھان میں ہوئی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں تمام 6 دہشت گرد مارے گئے کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا تاکہ کسی ممکنہ سہولت کار یا فرار ہونے والے دہشت گرد کو گرفتار کیا جا سکے۔

    بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 14 دہشت گرد جہنم واصل

    بنگلہ دیش: وزیراعظم طارق رحمان نے 5 اہم وزارتیں اپنے پاس رکھ لیں

    پشاور ہائیکورٹ کے حکم پرموٹروے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی

  • ڈی آئی خان:دہشتگردوں کا کسٹمز آفس پر حملہ، 2 اہلکار شہید 2 زخمی

    ڈی آئی خان:دہشتگردوں کا کسٹمز آفس پر حملہ، 2 اہلکار شہید 2 زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم دہشت گردوں نے کسٹم آفس اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں کسٹم اہلکار اسرار خان اور پولیس اہلکار محمد بلال شامل ہیں ، زخمیوں میں عمر اور خیال محمد شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، شہید اہلکاروں کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

    ترجمان کے مطابق حملہ آوروں نے سی پیک روٹ پر چلنے والی مسافر بسوں پر بھی فائرنگ کی اس کے علاوہ دہشت گردوں نے کسٹم کی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی جس سے سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ، جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئےواقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیاعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں صورتحال کو قابو میں کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔

    کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 8 دہشتگرد ہلاک

    آمد رمضان پر شہریوں کی ضلعی انتظامیہ سے سخت اپیل

    
جسٹس انعام امین منہاس کی نجف حمید کی ضمانت بحالی کیس سننے سے معذرت