Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورہ پر روانہ

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورہ پر روانہ

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورہ پر روانہ ہو گئے ،

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دورہ ایران کے دوران ایران امریکہ بات چیت ،خطے میں قیام امن اور دیگر اہم امور پر بات چیت کرینگے، دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم اعلی ایرانی شخصیات سے ملاقات کرینگے،

    العربیہ نیوز کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے، امریکا اور ایران کے دوران مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں،

    قبل ازیں وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایک ہفتے میں دوسری بار ایران کا دورہ کیا ہے اور ایرانی وزیر خارجہ سے دو دن میں دوسری بار ملاقات کی ہے، پاکستان امریکہ اور ایران کے مابین جنگ میں واحد ثالث ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاکستان کے ثالثی کے کردار کو سراہ چکے ہیں،قیام امن کے لئے عالمی دنیا بھی پاکستان کی معترف ہے

  • پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا ترکیہ کا سرکاری دورہ

    پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا ترکیہ کا سرکاری دورہ

    پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا ترکیہ کا سرکاری دورہ،ترک فضائیہ کے کمانڈر، وزیرِ دفاع اور بائیکار ٹیکنالوجیز کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر سے ملاقاتیں کیں

    آئی ایس پی آر کے مطابق ترک فضائیہ ہیڈکوارٹر آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،ملاقاتوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فضائی مشقوں اور تربیتی پروگراموں کو مزید فروغ دینے پر گفتگو ہوئی،ترک فضائیہ کے سربراہ نے ترک پائلٹس کی تربیت میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ترک وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ نے دفاع، تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ بائیکار ٹیکنالوجیز کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر سے ملاقات میں بغیر پائلٹ فضائی نظام اور جدید دفاعی ٹیکنالوجیز سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔پاکستان اور ترکیہ نے اگلی نسل کی دفاعی ٹیکنالوجیز میں تعاون بڑھانے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔

  • وزیراعظم شہباز سے قطر کے تعمیر گروپ کے وفد کی ملاقات

    وزیراعظم شہباز سے قطر کے تعمیر گروپ کے وفد کی ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے تعمیر گروپ کے بانی محمد حسین آل علی کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی.

    ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قطر پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا.بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں. خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا. پاکستان کے سیاحت، ہوٹلنگ و ہاسپیٹیلٹی اور رئیل اسٹیٹ و تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے.

    وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو گروپ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سہولت و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی،تعمیر گروپ کے بانی نے گروپ کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور جاری منصوبوں سے آگاہ کیا.

  • آئی ایم ایف کا  بجٹ پر مزید بات چیت جاری رکھنے پرا تفاق

    آئی ایم ایف کا بجٹ پر مزید بات چیت جاری رکھنے پرا تفاق

    آئی ایم ایف نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ بجٹ میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے، ٹیکس انتظامیہ کو بہتر بنانے، اخراجات کی کارکردگی بڑھانے اور وفاقی و صوبائی سطح پر پبلک فنانشل مینجمنٹ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے مالیاتی استحکام کی پالیسی جاری رکھے۔

    مس ایوا پیٹرووا کی قیادت میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایک مشن نے 13سے 20 مئی 2026 تک اسلام آباد کا دورہ کیا جس میں بجٹ پر مزید بات چیت جاری رکھنے پرا تفاق کیا گیا،اس دورے میں حالیہ معاشی صورتحال، اصلاحاتی اقدامات پر پیشرفت اور مالی سال 2027 کی بجٹ حکمتِ عملی پر توجہ دی گئی،دورے کے اختتام پر مس پیٹرووا نے کہا، ہم نے حکام کے ساتھ حالیہ معاشی پیشرفت پر تعمیری مذاکرات کیے، جن میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے اثرات، مالی سال 2027 کے بجٹ کی تیاری، اور ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) کے تحت اصلاحاتی ایجنڈے پر پیش رفت شامل تھی۔

    حکام نے مالی سال 2027 میں جی ڈی پی کے 2 فیصد کے مساوی بنیادی سرپلس حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، جو مالیاتی استحکام کو مضبوط بنانے اور معیشت کی مزاحمتی صلاحیت بڑھانے میں مدد دے گا،متوقع بتدریج مالیاتی استحکام کو ٹیکس نیٹ کی توسیع، ٹیکس انتظامیہ میں بہتری، اخراجاتی کارکردگی میں اضافے اور وفاقی و صوبائی سطح پر پبلک فنانشل مینجمنٹ کی بہتری کے ذریعے سہارا دیا جائے گا۔ مالی سال 2027 کے بجٹ پر مذاکرات آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گے۔

  • وطنِ عزیز کا امن و استحکام شہدا کی قربانیوں کا مرہونِ منت ہے،فیلڈ مارشل

    وطنِ عزیز کا امن و استحکام شہدا کی قربانیوں کا مرہونِ منت ہے،فیلڈ مارشل

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہدا اور غازیوں کی ملک و ملت کے لیے لازوال قربانیوں اور ان کے لواحقین کی بے مثال استقامت کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقدہ نقریب، تقسیمِ اعزازات سے خطاب کر رہے تھے شہدا اور غازیوں کو قوم کا لازوال فخر قرار دیتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ شہدا کی عزت اور ان کی عظیم قربانیاں ہر پاکستانی کے لیے ایک مقد س امانت ہیں اور وطنِ عزیز کا امن و استحکام انہی قربانیوں کا مرہونِ منت ہے۔

    اس پروقار تقریب کا انعقاد پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازنے کے لیے کیا گیا تھا اور جنرل سید عاصم منیر کے اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، انہوں نے مختلف فوجی آپریشنز کے دوران غیر معمولی شجاعت، بہادری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے افسران، جوانوں اور شہدا کے اہلخانہ کو تمغوں اور اعزازات سے نوازا اس موقع پر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انتھک کوششوں کو بھی سراہا گیا۔

    فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ ملک میں پائیدار امن و استحکام کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف سرگرمِ عمل ہیں اور دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ پوری قومی قوت سے جاری رہے گی۔

    تقریب کے دوران دفاعِ وطن کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں 50 افسران کو ستارہِ امتیاز (ملٹری) جبکہ 12 افسران و جوانوں کو تمغہِ بسالت سے نوازا گیا،بعد از شہادت اعزازات وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہدا کے لواحقین نے وصول کیے۔

  • دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ شہداء اور غازی قوم کا ہمیشہ قائم رہنے والا فخر ہیں، شہداء کی عزت اور قربانی ہر پاکستانی کے لیے مقدس امانت ہے۔

    پاک فوج کے افسران و جوانوں کو عسکری اعزازات دینے کے لیے جی ایچ کیو میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جس کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ شہداء اور غازی قوم کا لازوال فخر ہیں، مادرِ وطن کا امن و امان شہداء کی عظیم قربانیوں اور غیر متزلزل عزم کے مرہونِ منت ہے،ملک میں پائیدار امن و استحکام کے قیام تک دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے شہداء کے اہلِ خانہ، افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا، آپریشنز میں غیر معمولی بہادری اور وطن کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزازات دیے،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے اہلِ خانہ کی ثابت قدمی، وقار اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا،فیلڈ مارشل نے شہداء کی بے مثال قربانیوں اور وطن سے لازوال وابستگی کو بھی سراہا،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آپریشنل تیاری اور غیر متزلزل عزم کو بھی سراہا

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایران میں ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایران میں ایرانی وزیرخارجہ سے ملاقات

    ایران کے دورے پر گئے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے سمیت اہم علاقائی معاملات پر بھی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی اور عباس عراقچی کے درمیان ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں یہ دوسری ملاقات ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی رابطوں کا اہم اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت ایران کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور سفارتی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششیں اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں، جبکہ محسن نقوی 24 گھنٹوں کے اندر دوبارہ تہران پہنچ گئے ہیں۔ وزیرِ داخلہ کا ایک ہفتے کے دوران ایران کا یہ دوسرا دورہ دونوں ممالک کے قریبی روابط اور خطے میں جاری اہم سفارتی سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

  • پرنس رحیم آغا خان پنجم کا دورہ پاکستان، وزیراعظم شہباز سے ملاقات

    پرنس رحیم آغا خان پنجم کا دورہ پاکستان، وزیراعظم شہباز سے ملاقات

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان پنجم کے پہلے سرکاری دورۂ پاکستان کے موقع پر اُن کے اعزاز میں ناشتے کی ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا

    وزیراعظم نے معزز مہمان کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے امن، استحکام اور حکومتوں و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعمیری روابط کے فروغ کے لیے اُن کے عزم کو سراہا۔انہوں نے ان اعلیٰ مقاصد کے لیے پاکستان کے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔وزیراعظم نے پاکستان اور آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے دیہی ترقی، صحت، تعلیم، قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت، ماحولیاتی تبدیلی سے مطابقت، قابلِ تجدید توانائی، ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت اور نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں کے فروغ کے شعبوں میں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے خصوصاً گلگت بلتستان اور چترال کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں اے کے ڈی این کے مؤثر کردار کو سراہا۔وزیراعظم نے پاکستان، بالخصوص گلگت بلتستان اور چترال میں اپنی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کی ترغیب دی، جہاں ادارہ جاتی موجودگی اور عوامی خدمات کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے آغا خان یونیورسٹی کے ساتھ مزید تعاون کا بھی خیرمقدم کیا اور صحت و اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں اس کی نمایاں خدمات کو سراہا۔ماحولیاتی تحفظ کے لیے پرنس رحیم آغا خان پنجم کی کاوشوں کو تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے، خصوصاً گلیشیئرز سے متاثرہ شمالی علاقوں میں ماحولیاتی استحکام کے فروغ کے لیےاے کے ڈی این ایک قدرتی اور قابلِ اعتماد شراکت دار ہے۔

    وزیراعظم نے پرنس رحیم آغا خان پنجم کا پاکستان کے دورے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اُن کا دوسرا گھر رہے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پرنس رحیم کے باقاعدہ دورے پاکستان اور اسماعیلی برادری کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔وزیراعظم نے اسلام آباد مذاکرات کے لیے سرینا ہوٹل بلا معاوضہ فراہم کرنے پر پرنس رحیم آغا خان پنجم کی فراخدلانہ معاونت پر بھی اظہارِ تشکر کیا۔وزیراعظم نے پرنس رحیم کے والدِ گرامی، مرحوم پرنس کریم آغا خان چہارم کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحوم آغا خان کی تقریباً سات دہائیوں پر محیط پاکستان سے وابستگی اور اُن کی لازوال انسانی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

  • چین کی ترقی اور تبدیلی ترقی پذیر ممالک کیلئے باعثِ تحریک اور قابل تقلید ہے،وزیراعظم

    چین کی ترقی اور تبدیلی ترقی پذیر ممالک کیلئے باعثِ تحریک اور قابل تقلید ہے،وزیراعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، توانائی کے تحفظ اور صنعتی تعاون میں کردار ادا کیا ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر پیغام دیتے ہوئےکہا کہ پاکستان، چین کے سفارتی تعلقات پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، چین کی ترقی اور تبدیلی ترقی پذیر ممالک کیلئے باعثِ تحریک اور قابل تقلید ہے،انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات اور مثالی دوستی ایک مضبوط “ہرموسم کی تزویراتی اشتراکی شراکت داری” میں تبدیل ہوچکی ہے، بدلتے ہوئےعلاقائی اور عالمی حالات کے باوجود یہ دوستی مسلسل مضبوط، مؤثر اور تزویراتی اہمیت کی حامل ہوتی گئی ہے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین کے صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ قیادت اور مختلف شعبہ جات میں چین کے تعاون کو بےحد قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان “ایک چین” کے اصول پر اپنے غیرمتزلزل سفارتی مؤقف کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی ترجیحات میں چین کی مضبوط معاونت نے غیرمعمولی کردار ادا کیا، سی پیک نےپاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، توانائی کے تحفظ،صنعتی تعاون میں بے پناہ کردار ادا کیا ہے، دنیا میں پاکستان اور چین کثیرالجہتی تعاون، پُرامن بقائے باہمی اور جامع ترقی کے اصولوں پر کاربند ہیں، اللہ کرے کہ پاکستان اورچین کی لازوال دوستی ہر آنے والی نسل کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی چلی جائے۔

  • انتہائی مطلوب خارجی عمر عرف جان میر عرف تور ثاقب 4 دیگر دہشت گردوں سمیت ہلاک

    انتہائی مطلوب خارجی عمر عرف جان میر عرف تور ثاقب 4 دیگر دہشت گردوں سمیت ہلاک

    شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سیکیورٹی فورسز کو آپریشن میں بڑی کامیابی ملی ہے

    انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ خارجی عمر عرف جان میر عرف تور ثاقب 4 دیگر دہشت گردوں سمیت ہلاک ہو گیا،خارجی سرغنہ عمرعرف جان میر عرف ثاقب تور کے سر کی قیمت 30لاکھ روپے مقرر تھی،ہلاک فتنہ الخوارج کا سرغنہ سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر کئی دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا
    خارجی عمر عرف ثاقب تور نے اسپین وام میں بوبالی مسجد کے اطراف علاقے میں زیر زمین بنکر، سرنگیں اور بارودی جال بچھا رکھا تھا،سیکیورٹی فورسز نے مربوط حکمت عملی کے تحت دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر ہلاک کیا