Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • آرمی چیف کی امریکی سینیٹرز سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات سے متعلق انتہائی اہم بات کہہ دی

    آرمی چیف کی امریکی سینیٹرز سے ملاقات، پاک امریکہ تعلقات سے متعلق انتہائی اہم بات کہہ دی

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز کرسٹوفر وین ہولن اور میگی حسن نے ملاقات کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جی ایچ کیو میں‌ آرمی چیف اور امریکی سینیٹرز کے مابین ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں افغانستان میں مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی جبکہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی سینیٹرز نے ملاقات کے دوران خطہ میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں‌ کو قابل قدر قرار دیا اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات دونوں‌ ملکوں کیلئے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں،

    ہمیں کشمیریوں سے محبت ہے اور کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    آرمی چیف سے سعودی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات، علاقائی سکیورٹی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ کے تعاون کے شکرگزار ہیں، انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ دونوں‌ ملکوں‌ کے تعلقات کا مضبوط و مستحکم ہونا انتہائی اہمیت رکھتا ہے،

    زلزلہ نقصان ،آرمی چیف کا ریسکیووریلیف آپریشن کا حکم، دو افراد جاں بحق

  • پہلےکشمیر، پھر بات ہوگی باقی امور پر ، وزیراعظم نے امریکی سینیٹرز کو صاف صاف بتادیا

    پہلےکشمیر، پھر بات ہوگی باقی امور پر ، وزیراعظم نے امریکی سینیٹرز کو صاف صاف بتادیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سےآج امریکی سینیٹرزکرس وان ہولین اور میگی حسن کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں امریکی رکن کانگریس طاہر جاوید ،ناظم الامور پال جونز بھی ملاقات میں شریک ہوئے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی موجود تھے۔

    امریکی سینیٹرز سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں‌کشمیر اور کشمیریوں کی بات پہلے کروں‌گا ، باقی امور بعد میں‌ دیکھیں‌جائیں‌گے، ایک انچ بھی کشمیر ایشوسے پیچھے نہیں ہٹ سکتا ، کشمیر کے حالات بہتر ہونے تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں بیٹھ سکتے ، دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں،خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں۔یہ واضع موقف عمران خان نے امریکی سینیٹرز کو بتادیا

    بہن کی وفات کےبعد زندگی سےاعتباراٹھ گیا ،اب تو اگلے جہاں کی فکرلگی رہتی ہے

    امریکی سینیٹرز سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مودی نے بھارت کا چہرہ پوری دنیا میں تبدیل کردیاہے، یہ وہ بھارت نہیں جومیں سمجھتا تھا، میں پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کا سب سے بڑا حامی تھا، کشمیر کے حالات بہتر ہونے تک مذاکرات کی ٹیبل پر نہیں بیٹھ سکتے۔

    وزیراعظم عمران خان نے امریکی سینیٹرز کو بتایا کہ بھارت ہندو سپرمیسی کی جانب بڑھ رہا ہے، دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں، خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں، معاملات کسی بھی سطح پر جا سکتےہیں، معاملات خراب ہوئے تو دنیا کے لئے پریشانی ہوگی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہمیشہ سے معاملات پرامن طریقےسےحل کرنا چاہتا تھا،میں ایک عزم لے کر آیا تھا کہ دونوں‌ملک مل کر مسئلہ کشمیر کو حل کردیں گے ، مگھر اب مودی سے بات کرنے کیلئے کوئی اخلاقی صورت نہیں بنتی، بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔

    رانی مکھر جی نے مودی کی اصلیت اورحقیقت کے بارے میں جوکچھ کہا،سچ کیا،فخرعالم

    وزیراعظم نے اس موقع پر امریکی سینیٹرز کو بتایا کہ افغان طالبان چاہتے ہیں کہ افغانستان میں امن ہو، امریکا بھی چاہتا ہے کہ افغانستان میں امن ہو ، افغان امن عمل پر مرحلہ واربات چیت ہونی چاہیے اور اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہیے، ہم کشمیر اور افغان امن عمل آگے بڑھانے پر زور دیں گے۔

    پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وفد نے دورہ آزاد کشمیر کے بعد ذاتی مشاہدے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ، وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے تعاون پرامریکی سینیٹرز سے اظہار تشکر کیا۔امریکی سینیٹرز نے وعدہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کی سنگینی کو واپس جاکر امریکی حکام سے سامنے رکھی گے

  • احساس لنگر کا وزیراعظم عمران خان نے کیا افتتاح

    احساس لنگر کا وزیراعظم عمران خان نے کیا افتتاح

    وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احساس سیلانی لنگر اسکیم کا افتتاح کردیا ، پروگرام کے تحت مستحق اورغریب افراد کیلئے مفت کھانے کا اہتمام کیاجائے گا ، پروگرام اسلام آباد کے بعد ملک کے دیگرعلاقوں تک پھیلایا جائے گا.

    پاکستان اسلام کے نام پر بنا، شریعت کے مطابق چلیں گے تو عروج پائیں گے، عمران خان

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے ٹویت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں احساس کے جذبے عام کرنے سے سماجی مسائل حل کرنے میں بڑی کامیابی ممکن ہے۔ معاشرے کے ناداروں کےلئے سیلانی لنگر کا اہتمام ہوگا۔کھانا کھلانا انبیاء کی سنت مبارکہ ہے۔ اس کارخیر سے صلہ رحمی، خدمت انسانیت، اور کمزوروں کے احساس کے جذبہ کی حوصلہ افزائی ہوگی.

    آزادی مارچ، مولانا کی کس نے حمایت کر دی؟ جان کر حکومت ہو پریشان

    بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

    بے نامی جائیداد سے اکٹھی رقم احساس پروگرام میں شامل کریں گے، وزیراعظم

    اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کی مشکلات کا احساس رکھتے ہیں،وزیراعظم نے ایک سال قبل پناہ گاہ بنانے کا اعلان کیا تھا،ملک بھر پناہ گاہیں بنائی جارہی ہیں،وزیراعظم نے حکم دیا کوئی کھلے آسمان تلے اوربھوکا نہ سوئے،معاہدےکےتحت ملک بھرمیں 112احساس سیلانی لنگرخانےکھولےجائیں گے،

    احساس لنگر کے افتتاح کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ انسانیت کی خدمت کرنےو الوں کو نعمتوں سے نوازتا ہے،احساس پروگرام غربت کم کرنے کا پروگرام ہے،پوری کوشش کریں گے لوگ بھوکے نہ رہیں،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ یہ اسکیم چھوٹے شہروں تک بھی پہنچائیں گے،ہم نے کمزور طبقے کی ذمہ داری لینی ہے ،احساس پروگرام کے تحت پہلے فیز میں 112لنگر تقسیم کیے جائیں گے،شوکت خانم بنانے کا کام شروع کیا تو خوش قسمت  لوگوں سے واسطہ پڑا، نیکی کے کام سے دل میں سکون پیداہوتا ہے.

  • قاسم سوری کو ملی سپریم کورٹ سے بڑی خوشخبری

    قاسم سوری کو ملی سپریم کورٹ سے بڑی خوشخبری

    سپریم کورٹ نے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بحال کردیا

    سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا ،سماعت غیر معینہ مدت تک کےلیے ملتوی کر دی گئی ،جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ،سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا ،سپریم کورٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کی اپیل سماعت کے لیے منظورکر لی گئی.

    قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ،قاسم سوری نے نعیم بخاری ایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی.سپریم کورٹ میں‌ دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے

    ہار نہیں مانتا، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف قاسم سوری کہاں پہنچ گئے؟

    این اے265 میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قراردے دی گئی ، لشکری رئیسانی نے قاسم خان سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا ،الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سنایا تھا این اے 265 سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کامیاب ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے نادرا رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ سنایا،

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی کامیابی کالعدم قرار

    الیکشن ٹربیونل کی سربراہی جسٹس عبداللہ بلوچ نےکی الیکشن ٹربیونل نے این اے 265 میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دے دیا ،بی این پی امیدوار لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا

    الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اب کس سے امید ہے؟ قاسم سوری بول پڑے

  • وزیراعظم روانہ ہوں گے چین، کس کس سے طے ہے ملاقات؟ اہم خبر

    وزیراعظم روانہ ہوں گے چین، کس کس سے طے ہے ملاقات؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پیر کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی جائیں گے،  شاہ محمود قریشی، شیخ رشید،خسروبختیار ،حفیظ شیخ ہمراہ ہوں گے، ڈی جی آئی ایس آئی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چین کا دورہ کریں گے

    بیجنگ۔ 6 اکتوبر (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان اپنے آئندہ سرکاری دورہ چین کے دوران صدر شی جن پنگ اور چینی ہم منصب لی کی کیانگ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے، وہ چینی رہنماﺅں سے خطے کے امور اور باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    ٹرانسپورٹرز کے بعد تاجر برادری کی بھی وزیراعظم نے سن لی، بڑا حکم دے دیا

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

    اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت مختلف منصوبوں کی توسیع اور سی پیک فریم ورک کے ساتھ ساتھ زرعی، صنعتی اور معاشی و اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کادونوں ممالک کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون میں مزید اضافے کے حوالے سے منعقد ہونے والے چائنا پاکستان بزنس فورم سے بھی خطاب متوقع ہے۔

    کشمیر میں کرفیو کے 2 ماہ، ایل او سی توڑنے بارے وزیراعظم کا بیان آ گیا

    وزیراعظم دورے کے دوران مختلف چینی کمپنیوں اور کاروباری اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے، اس دوران چین پاکستان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ دونوں تذویراتی شراکتدار ممالک کے درمیان معاشی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دی جاسکے ۔ پاکستانی اور چینی قیادت وزیراعظم کے دورے کے دوران چاول، گندم، مکئی، سویا بین ، چینی اور تمباکو سمیت پاکستان کے زرعی شعبے کی دیگر مصنوعات پرکوٹے کے خاتمے کا بھی جائزہ لے گی۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام گوشت، دودھ، پولٹری، جانوروں کے چارے اور چکن انڈسٹری کی خوراک کی چین کو برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک سال کے دوران یہ تیسرا دورہ ہے۔

    چین کی 70 ویں سالگرہ، وزیراعظم عمران خان نے دیا چین کو اہم پیغام

  • مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 64 واں دن ، بھارتی مظالم جاری ، عالمی برادری بے حس ، مگر کب تک؟

    مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 64 واں دن ، بھارتی مظالم جاری ، عالمی برادری بے حس ، مگر کب تک؟

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 64 واں دن ، بھارتی مظالم جاری ، عالمی برادری بے حس ، مگر کب تک؟ اطلاعات کےمطابق آج مقبوضہ وادی میں کرفیو کا64 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،

    دوسری طرف کشمیریوں کی آہ وبکا اور ظلم وتشدد سے بھرپور ایک ایک لمحہ سننے اور جاننے کے باوجود عالمی برادری تاحال کشمیریوں کو جینے کا حق دلوانے میں ناکام ہے، کشمیری پانچ اگست سے اپنے گھروں میں قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔یہ بھی یاد رہےکہ بھارتی فوج نے 5 اگست سے وادی میں، مارکیٹ، بزنس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کر رکھا ہے، ادویات کی کمی کی وجہ سے مریض جان سے ہاتھ دھونے لگے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری پابندیاں تیسرے ماہ میں داخل ہوگئیں۔ وادی میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، گھروں میں قید کشمیریوں کے پاس کھانا پینا ختم ہوگیا، کمیونی کیشن بلیک آؤٹ کی وجہ سے وادی کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔بھارتی فوج کی سخت ترین پابندیوں کے باوجود کشمیری نوجوانوں کا احتجاج جاری ہے۔ صورہ میں کشمیریوں نے بھارتی مظالم کے خلاف زبردست احتجاج کیا جس میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔ بھارتی فوج نے حریت رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد کو حراست میں لیا ہوا ہے۔

    محصور کشمیری کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور ضروریات زندگی کی ہر شے سے محروم ہیں۔ ہسپتالوں میں بھی انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دو ماہ میں معیشت کو 6 ہزار کروڑ سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ وادی میں کئی جگہ کرفیو کے باوجود کشمیری مظاہروں کےلیے باہر نکلتے ہیں، بھارتی فوج نے اب تک ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو کے باعث دکانیں، کاروبار، تعلیمی ادارے سنسان ہیں۔ کشمیریوں کا رابطہ 5 اگست سے دنیا سے منقطع ہے۔ وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہو گئی ہے۔بھارتی فوج نےکم عمر بچوں کو بھی حراست میں لے رکھا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آرٹیکل تین سو ستر کے خاتمے سے اب تک گرفتار افراد کی تعداد چالیس ہزار ہو سکتی ہے۔

    بھارت مزید مشکلات کا شکار: ناگالینڈ علیحدگی پسند تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی…

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبری تشدد کو دو ماہ ہو گئے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وادی کے رہائشیوں کی تکالیف میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔پیلٹ گن سے زخمی کشمیری نوجوان گرفتاری کے خوف سے ہسپتال نہیں جا سکتے۔ امریکی اخبار نے وادی کی صورتحال کی تصاویر بھی شائع کی ہیں۔

    تدبیریں‌ناکام ، ڈینگی نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے، مزید 2 مریض جاں بحق،

    بھارتی فوج گھر سے نکلنے والے کشمیریوں کو گولی مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ کشمیری ہسپتال، سکول اور کام پر نہیں جا سکتے۔ وادی میں زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔ اسی لاکھ لوگوں کو گھروں میں قید کر دیا گیا ہے۔اخبار کے مطابق مظاہرے کرنے والے کشمیریوں کو شاٹ گن سے نشانہ بنایا جاتا ہے۔ زخمی کشمیری گرفتاری کے ڈر سے ہسپتال نہیں جا سکتے۔ بھارتی فوج نے ہزاروں افراد کو بلاوجہ گرفتار کیا ہے۔

    افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کو پاکستان سے متعلق مہذب الفاظ استعمال کرنے پر سخت…

    قابض فوج گرفتار کشمیریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔ بھارتی انتظامیہ وادی میں حالات نارمل ہونےکے بارے میں کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے۔بھارتی قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی کے باعث ایک اور نوجوان شہید ہو گیا، ستمبر کے دوران 16 نوجوان شہید ہوئے، بھارتی خفیہ ایجنسی حریت رہنماؤں کا عزم توڑنے کیلئے مزید دباؤ بڑھانے لگی، وادی میں مکمل لاک ڈاؤن کا تسلسل جاری ہے

  • غریبوں کی بھی سن لی گئی، وزیراعظم کر رہے ہیں اہم منصوبے کا آغاز

    غریبوں کی بھی سن لی گئی، وزیراعظم کر رہے ہیں اہم منصوبے کا آغاز

    وزیراعظم عمران خان کا ناداراورمستحق افراد کیلئے ایک اوربڑا اقدام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل اسلام آباد میں "احساس لنگر” پروگرام کا آغازکریں گے پروگرام کے تحت مستحق اورغریب افراد کیلئے مفت کھانے کا اہتمام کیاجائے گا ، پروگرام اسلام آباد کے بعد ملک کےدیگرعلاقوں تک پھیلایا جائے گا.

    آزادی مارچ، مولانا کی کس نے حمایت کر دی؟ جان کر حکومت ہو پریشان

    بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی

    بے نامی جائیداد سے اکٹھی رقم احساس پروگرام میں شامل کریں گے، وزیراعظم

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے ٹویت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عام آدمی کےساتھی ہیں،احساس پروگرام کا مقصد غریبوں کی معاشی ترقی ہے،بیماری سے بڑھ کر کوئی بےبسی نہیں ہوتی،یہ دونوں پروگرام ناداروں کیلیےسنگ میل ثابت ہوں گے،7لاکھ 20ہزار روپے تک مفت علاج ہوگا،صحت کارڈ سےناداروں کاعلاج ممکن ہو رہا ہے.ڈیڑھ کروڑ افراد کوانصاف صحت کارڈز دیئےجائیں گے.وزیراعظم عام آدمی کامعیارزندگی بلند کرناچاہتےہیں،

    پاکستان اسلام کے نام پر بنا، شریعت کے مطابق چلیں گے تو عروج پائیں گے، عمران خان

  • ایف اے ٹی ایف کاگرین سگنل،پاکستان نے 40 میں‌سے 36 سفارشات پر عمل کردکھایا ، پیرس میں اہم فیصلہ ہوگا

    ایف اے ٹی ایف کاگرین سگنل،پاکستان نے 40 میں‌سے 36 سفارشات پر عمل کردکھایا ، پیرس میں اہم فیصلہ ہوگا

    اسلام آباد:ایف اے ٹی ایف نے گرین سگنل دے دیا ، 40 میں‌سے 36 سفارشات پر عمل کردکھایا ، پیرس میں اہم فیصلہ ہوگا، اطلاعات کے مطابق ایشیا پیسیفک گروپ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی سفارشات سے متعلق پاکستان کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔

    پرویز مشرف بھی میدان میں‌: کہتے ہیں‌بھارت کارگل بھول گیا،اگر عالمی قوتیں نہ بچاتیں

    رپورٹ کے مطابق پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کی 40 میں سے 36 تجاویز پر پیشرفت کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اہم نکات پر مکمل، جزوی اور بڑے پیمانے پر پیشرفت دکھائی۔

    امریکی سینٹرز کی دھڑادھڑ ملاقاتیں‌، وزیراعظم سے ملاقات پر کیا پیغام دیاسینیٹرز کو

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا آئندہ اجلاس 13 سے 18 اکتوبر تک پیرس میں ہوگا جس میں پاکستان کی درجہ بندی کا تعین کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو اکتوبر 2019 تک ایکشن پلان پر عمل کرنے کا وقت دیا گیا تھا۔ ایف اے ٹی ایف نے اس سے پہلے جون میں‌پاکستان کی جانب سے ایکشن پلان پر اٹھائے گئے اقدامات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    تبدیلیاں کیں ، حکمت عملی اپنائی مگر پھر بھی ہار گئے ، اگلا میچ جیتنے کی بھرپور…

    یاد رہےکیہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں تاہم پاکستان اس کا رکن نہیں۔تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔

  • حکومت کو ٹف ٹائم کیسے دیا جائے؟ سیاسی رہنماؤں نے سر جوڑ لئے، باہم رابطے جاری

    حکومت کو ٹف ٹائم کیسے دیا جائے؟ سیاسی رہنماؤں نے سر جوڑ لئے، باہم رابطے جاری

    جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طرف سے آزادی مارچ کے اعلان پر مختلف سیاسی جماعتوں نے باہم رابطے تیز کر دیے ہیں اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے،

    بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا سن کر انڈیا میں غم کی لہر دوڑ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادی مارچ سمیت دیگر اہم معاملات پر غوروفکر کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کے مابین اہم ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر مولانا فضل الرحمن کی طرف سے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کے اعلان اور اس میں شرکت و دیگر معاملات سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی، دونوں‌ رہنماؤں نے آزادی مارچ کے حوالہ سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات چیت کی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی یہ ملاقات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی ہے،

    دھرنا نہیں ہو گا بلکہ…..مولانا فضل الرحمان نے اہم اعلان کر دیا

    حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

    بلاول بھٹو اور اسفند یار ولی کی ملاقات کے بعد میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکز رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں لیڈروں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، اس کے لئے سبھی اپوزیشن جماتیں متحد ہیں اور انہیں متحد رہنا ہوگا، اس کے بغیر حکومت کو گھر نہیں بھیجا جاسکتا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے میاں‌ افتخار حسین کا کہنا تھا کہ ایسی فضا بنائی جائے کہ 27 تاریخ کو پوری اپوزیشن کی تاریخ بن جائے، واضح‌ رہے کہ مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتیں‌ بھی اس سلسلہ میں‌ باہم رابطے رکھے ہوئے ہیں اور مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ کے حوالہ سے مشاورت کی جارہی ہے، پیپلز پارٹی نے احتجاجی دھرنے میں شرکت سے انکار کیا ہے، ادھر شہباز شریف بھی آزادی مارچ میں مسلم لیگ ن کی طرف سے قیادت کرنے سے انکار کر چکے ہیں اور ن لیگ کی شرکت کی صورت میں احسن اقبال قیادت کریں گے،

  • کاروباری طبقے کی آرمی چیف سے ملاقات، چیئرمین نیب نے اہم  باتیں‌کہہ دیں

    کاروباری طبقے کی آرمی چیف سے ملاقات، چیئرمین نیب نے اہم باتیں‌کہہ دیں

    چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کاروباری کمیونٹی کی بہتری کےلیے اقدامات کرچکا ہے،کاروباری طبقے نے وزیراعظم اورآرمی چیف سے ملاقات کی.ملاقات میں نیب سے متعلق تحفظات کا اظہار کیاگیا.کچھ تحفظات بےبنیاد تھے جن کی نفی کرتا ہوں.بلاجواز تنقید کا جواب دینا ضروری ہے،تنقید کرنے والےایک صاحب نے چند روز قبل نیب کو تعریفی خط لکھا تھا،نیب کو موصول 3تاجروں کے تعریفی خطوط موجود ہیں،نیب کاروباری طبقےکی بہتری کےلیے اقدامات کرچکا ہے.اداروں میں خامیاں ہوسکتی ہیں.نیب کو بنے22،21سال ہوچکے ہیں،مجھے چیئرمین نیب بنے22ماہ ہوئے ہیں.پوری کوشش کی نیب کا کردار بہتر سے بہتر ہو.قائداعظم نے کہا تھا بدعنوانی اور اقربا پروری پاکستان کے بڑے مسائل ہیں.

    1947میں بھی ارباب اختیار کو احساس تھا کہ ملک میں کرپشن ہے،معیشت ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے،تاخیر کی بڑی وجہ لاہور سے اسلام آباد اور پھر بیرون ملک تک تحقیقات کرنا ہے،چند کیسز کے علاوہ 90دن میں تحقیقات مکمل کردی جاتی ہیںقانون نےہمیں 90دن تحقیقات کی مہلت دے رکھی ہے،دنیا بھر میں وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کا کوئی طریقہ یا وقت مقرر نہیں،وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کا طریقہ بہت پیچیدہ ہے،

    نیب وائٹ کالر کرائم کا مقابلہ کررہا ہے.نیب میں گرفتار شخص کو ایک دن کے اندر عدالت میں پیش کردیا جاتا ہےمیں نے جواب دیا مجھےاختیار دیئے جائیں3ہفتے میں رقم وصول کرلوں گا،سوال کیا گیا کہ سعودی عرب میں 4ہفتوں میں پیسےوصول کرلیے جاتے ہیں یہاں کیوں نہیں؟پاکستان ایک آزاد ملک ہے،ملک کےادارے فعال ہیں،چیئرمین ن
    نیب کی کبھی یہ خواہش نہیں رہی کہ ہمیں سعودی عرب جیسا ماڈل دیا جائے،دنیا بھر میں روزگار فراہم کرنا نجی طبقے کا کام ہے،نیب متعددکوشش کرچکاہےکاروباری طبقےکومزید فعال کیاجائے،

    نو سرباز بھی نیب کے نام پر سرگرم


    ڈالر کے اتارچڑھاوَ اور اسٹاک ایکس چینج میں نیب کا کوئی کردارنہیں،ٹیکس لگانے اور اضافے کرنے میں نیب کا کوئی کردار نہیں،کاروبارکے10عناصر میں سےنیب ایک کا بھی شیئرہولڈر نہیں،نیب ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھائے گا جس سے کاروباری طبقے کو نقصان ہو،اقتصادی طور پر ترقی کرنے سے ملک مضبوط ہوگا،

    1970 میں سائیکل پراور اب دبئی میں پلازے؟ چیئرمین نیب نے کیا اہم انکشاف

    مردہ حاضر ہو،نیب کی پھرتیاں، سات برس قبل وفات پا جانے والے کو طلب کر لیا