Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم

    کشمیر ہماری شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس میں عزم

    آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرکانفرنس ہوئی ہے،

    شیخ رشید کا اپوزیشن سے معاملات طے پانے کا دعویٰ، آزادی مارچ سے متعلق بھی بڑی بات کہہ دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ کور کمانڈر کانفرنس میں بھارتی جارحیت کا بھرپورطریقے سے جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کامعاملہ بھی اٹھایا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج مادروطن کےدفاع کے لیے مکمل تیار ہے، کشمیریوں کےحق خودارادیت پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجائےگا،

    لاک ڈاؤن کرنے والوں‌ کو خیبر پی کے سے گزرنے ہی نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا اعلان

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں مقبوضہ کشمیر، قومی سلامتی اور جیو سٹریٹیجک صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کا دفاع ہر حال میں یقینی بنائیں گے، پاک فوج وطن کی سالمیت، عزت اور وقار کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، کانفرنس میں یو این جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے کو سراہا گیا۔

    شہباز شریف آزادی مارچ میں شریک ہوں گے یا نہیں؟ مریم اورنگزیب نے بھی واضح کر دیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے،

  • 27 اکتوبر کو مارچ کا اعلان، احتجاج میں رکاوٹ ڈالی گئی تو کیا کریں گے؟ مولانا فضل الرحمن نے بتا دیا

    27 اکتوبر کو مارچ کا اعلان، احتجاج میں رکاوٹ ڈالی گئی تو کیا کریں گے؟ مولانا فضل الرحمن نے بتا دیا

    جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں جلد انتخابات کےمطالبے پر اتفاق ہوا ہے، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے اور حکومت کو چلتا کریں گے، اٹھنے کے ارادے سے نہیں‌جا رہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 27اکتوبرکوکشمیریوں کےساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہارکریں گے، مظاہروں کےبعداسلام آباد کی جانب آزادی مارچ کریں گے، حکومت نےکشمیرپرسمجھوتہ کیاہے، پورےملک کاہرشعبہ زندگی ہمارے مارچ میں شریک ہورہاہے، 25جولائی2018کےانتخابات کومسترداورفوری الیکشن کامطالبہ ہے، جےیوآئی نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت کی نااہلیوں‌کی وجہ سے ملکی معیشت ڈوب چکی ہے،

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بلاول بھٹو کے ساتھ مثبت گفتگو ہوئی ہے، آزادی مارچ کی تاریخ میں تبدیلی کا ارادہ نہیں ہے، ہم اداروں سے تصادم نہیں چاہتے، احتجاج میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پلان بی اور سی بھی تیار ہے،

  • وزیراعظم سے مصر کی کاروباری شخصیات کی ملاقات، کتنے ملین کی سرمایہ کاری کا دیا گیا عندیہ؟ اہم خبر

    وزیراعظم سے مصر کی کاروباری شخصیات کی ملاقات، کتنے ملین کی سرمایہ کاری کا دیا گیا عندیہ؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان سے مصر کے ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے،

    وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان کے وفد کی ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان،ذوالفقاربخاری بھی شریک ہوئیں، چیرمین نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ،چیرمین سرمایہ کاری بورڈز ودیگر نے بھی شرکت کی، وفد کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کےویژن،حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پراعتماد کا اظہار کیا گیا، وفد کے شرکاء نے کہا کہ مصری کمپنیاں پاکستان میں تعمیر،توانائی،صحت ودیگرشعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں، مصرکی عوام،کاروباری طبقہ وزیراعظم عمران خان کےویژن، قائدانہ صلاحیتوں کےمعترف ہیں، مصر کے ممتازکاروباری شخصیات کےوفد نے وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر کو سراہا، مصری کمپنی ال سویدی الیکٹرک کا توانائی کے شعبے میں 500 ملین کی سرمایہ کاری کاعندیہ دیا گیا،

    تاجر برادری حکومت سے خوش ہے یا نالاں؟ تاجروں نے وزیراعظم کو بتا دیا

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سرمایہ کاروں اورکاروباری طبقے کو ہرممکن سہولت فراہم کریں گے، حکومت کی کوشش ہےکہ قابل تجدیدتوانائی کےشعبےکوفروغ دیاجائے،

  • وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان کے وفد کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان کے وفد کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے افغان طالبان کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے. ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں امریکا اور طالبان کے مابین مذاکرات کے حوالہ سے بھی مشاورت کی گئی،

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے ساتھ مذاکراتی کی بجالی کی بات کی، افغناستان میں امن ضروری ہے، افغانستان کے مسئلے کا حل سیاسی ہے، پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے،

    قبل ازیں افغان طالبان کے وفد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی ہے ، اے پی پی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے اعلیٰ سطح وفد نے ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں جمعرات کو وزارت خارجہ ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے مذاکرات کی جلد بحالی کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

    افغان طالبان کی وزیر خارجہ سے ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفد کو وزارت خارجہ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ برادرانہ تعلقات، مذہبی ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پر استوار ہیں۔گذشتہ چالیس برس سے افغانستان میں عدم استحکام کا خمیازہ دونوں ممالک یکساں طور پر بھگت رہے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان، صدق دل سے سمجھتا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے افغانستان میں قیام امن کیلئے “مذاکرات” ہی مثبت اور واحد راستہ ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ آج دنیا، افغانستان کے حوالے سے ہمارے موقف کی تائید کر رہی ہے۔ پاکستان خوش دلی کے ساتھ گذشتہ چار دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین بھائیوں کی میزبانی کرتا چلا آ رہا ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں مشترکہ ذمہ داری کے تحت نہایت ایمانداری سے مصالحانہ کردار ادا کیا ہے۔ پرامن افغانستان پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ فریقین مذاکرات کی جلد بحالی کی طرف راغب ہوں تاکہ دیرپا، اور پائیدار امن و استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔ افغان طالبان کے اعلیٰ سطحی وفد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ پاکستان افغان امن عمل کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا مصالحانہ کردار صدق دل سے ادا کرتا رہے گا۔

    طالبان کا وفدامریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے بھی ملاقات کرے گا ,

    واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ افغان طالبان کا وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت کو اعتراض تھا،افغانستان میں خانہ جنگی پورےخطےکومتاثرکررہی ہے، کوشش ہےکہ طالبان اورامریکہ کےدرمیان دوبارہ بات چیت شروع ہو.طالبان وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت نےاعتراض اٹھایا ،افغان مسئلےکافوجی حل نہیں،مذاکرات کےذریعے ہی اس کاحل نکالاجاسکتا ہے،امریکہ طالبان مذاکرات کےبعدافغانوں میں بات چیت ہونی تھی،

  • قومی سلامتی کا ملکی معیشیت سے  گہرا تعلق  ہے۔آرمی چیف

    قومی سلامتی کا ملکی معیشیت سے گہرا تعلق ہے۔آرمی چیف

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آرکے مطابق معیشت اورسکیورٹی کے موضوع پر آرمی آڈیٹوریم میں سیمینارہوا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب کی میزبانی کی ،سیمینار میں پاکستان بھر سے تاجررہنماوَں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
    چیف آف آرمی سٹاف نے شرکاء کو ملک کے اندرونی سلامتی کے بہتر ماحول کے بارے میں بریف کیا جس وجہ سے معاشی سرگرمیوں میں اضافے اور بہتری کا ماحول بنا ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ سرکاری معاشی ٹیم کی بزنس کمیونٹی تک رسائی ، جوابدہی اور سرکاری اور نجی اداروں کے مابین افہام و تفہیم ظاہر کرنا معاشی سرگرمیوں میں مطلوبہ مثبت اہداف کے لئے ایک اچھی علامت ہے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق سیمینار میں سینیٹر مشاہد حسین ،ڈاکٹراشفاق حسن،ڈاکٹرفرخ سلیم،ڈاکٹراینول حسن نے شرکت کی ،ڈی جی ایف ڈبلیواولیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اورڈاکٹرسلمان شاہ بھی شریک ہوئے۔

    چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ قومی سلامتی کا گہرا تعلق معیشت سے ہے ۔ چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ مختلف مباحثوں اور سیمیناروں کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرنا ہے تاکہ مشترکہ طور پر آگے بڑھنے کے لئے سفارشات مرتب کی جاسکیں۔
    حکومت کی اقتصادی ٹیم نے کاروباری برادری کو کاروبار کی سہولت کے لئے حکومت کی طرف سے پیش کردہ اقدامات اور قومی معیشت پر استحکام کی کوششوں کے حوصلہ افزا نتائج سے آگاہ کیا۔
    تاجروں نے کاروبار میں آسانی کے لیے اور کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لئےاپنی تجاویز پیش کیں اور یقین دلایا کہ وہ حکومت کی اصلاحات کے نفاذ میں تعاون کریں گے ، تاجر برادری نے کہا کہ ٹیکس ادا کرکے اور معاشرتی اور معاشی طور پر ذمہ دارانہ انداز میں سرمایہ کاری کرکے اپنا کردار ادا کریں گے۔
    چیف آف آرمی سٹاف نے اسٹاک ہولڈرز کے مشترکہ فورم کے معقول استعمال کے لئے تبادلہ خیالات کیا اور سیمینار کے لئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ان تجاویز کی روشنی میں پالیسیوں کی سفارشات مرتب کی گئیں۔

  • چین کے دورے سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، کیا فیصلے ہوئے؟ اہم خبر

    چین کے دورے سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، کیا فیصلے ہوئے؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت انتہائی اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء نے شرکت کی

    اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی)وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت بدھ کو اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان، وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین، وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی، وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی اوردیگر سینئر افسران نے شرکتِ کی۔

    ٹرانسپورٹرز کے بعد تاجر برادری کی بھی وزیراعظم نے سن لی، بڑا حکم دے دیا

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

    اجلاس میں سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر پیش رفت کے ساتھ ساتھ معیشت کے دیگر اہم شعبہ جات میں دوست ملک چین سے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ڈیجیٹل پے منٹ، بیٹری سٹوریج ریسرچ، زرعی آلات کی مینوفیکچرنگ، ڈرون ٹیکنالوجی، سولر سیل مینوفیکچرنگ اور نباتات و حیوانات سے متعلق ریسرچ جیسے اہم شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور معیشت کے اہم شعبوں کی ترقی کے لئے پاک چین دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے۔

    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے اجلاس کو سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت اور مختلف منصوبوں پر عمل درآمدکی رفتار کو تیز کرنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    اسلامی ممالک کا انگریزی چینل، کونسی فلمیں بنائیں گے، وزیراعظم نے بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان نے چین کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کی جانب سے غیرمتزلزل دوست چین کومبارکباد دیتاہوں، ہمیشہ چین کی ترقی اورکرپشن کیخلاف جدوجہد کا معترف رہاہوں،

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اگلے ہفتے تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو رہے ہیں جہاں انکی چینی صدر سے بھی ملاقات طے ہے، تین روزہ دورے میں مختلف معاہدے بھی ہوں گے، وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے بعد چین کے دورے کو اہم سمجھا جا رہاہے

  • تمام فیصلے متفقہ طور پر ہوں گے، مزید بات چیت کب ہو گی؟ مولانا فضل الرحمن، احسن اقبال نے واضح کر دیا

    تمام فیصلے متفقہ طور پر ہوں گے، مزید بات چیت کب ہو گی؟ مولانا فضل الرحمن، احسن اقبال نے واضح کر دیا

    جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم سب کااتفاق ہےپاکستان داخلی طورپرکمزورہورہاہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت ڈوب رہی ہے، پیسہ بیرون ملک منتقل کیاجا رہا ہے ، پاکستان کی مذہبی شناخت ختم کی جارہی ہے، حکومت کہتی کچھ اورکرتی کچھ ہے، حکومت نےکشمیرکاسوداکردیاہے، ہمسایہ ممالک کےدرمیان کبھی ایٹمی جنگیں نہیں ہواکرتیں، وزیراعظم نےبھارت کو ایٹمی دھمکی دی، ایٹمی دھمکی سےموقف ملےگاکہ ایٹمی اثاثےمحفوظ نہیں، اسلامی ممالک نےبھی عمران خان کوکشمیرکیلئےووٹ نہیں دیا، حکومت سفارتی طورپرناکام ہوگئی ہے، اپوزیشن جماعتیں انتخابی نتائج مستردکر چکی ہیں، تمام فیصلےمتفقہ طور پرکیے جائیں گے ، جےیوآئی کی مجلس عاملہ کےکل کےاجلاس میں مزیدبات چیت ہوگی، عمران خان کاجائز حکومت کیخلاف دھرناتھا، ہم ناجائزحکومت کیخلاف دھرنا دے رہے ہیں، عمران خان کےدھرنےسےچینی صدرکادورہ منسوخ ہوا،

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ جےیوآئی(ف)کےموقف کی حمایت کی ہے، ملکی معیشت تیزی سےزوال پذیرہے، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیاگیا، حکومت کی پالیسیاں عوام دشمن ہیں، آئےروزکابینہ میں تبدیلیاں کی جارہی ہیں، ملک کااصل مسئلہ نااہل حکمران ہیں، وزیراعظم کامقصداپوزیشن کوجیلوں میں ڈالناہے، (ن)لیگ کی تمام قیادت جیلوں میں ڈال دی گئی ہے،

  • معروف صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

    معروف صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات

    معروف صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ملک کے سیاسی اور کشمیر کے حالات پر تبادلہ خیال کیا

    باغی ٹی وی رپورٹ : معروف صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیر اعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ کھانا کھایا ، اس دوران چوہدری شجاعت حسین سے مبشر لقمان نے ملکی سیاسی حالات اور کشمیر کی دن بدن بدلتی صور ت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا .

    اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی پنجاب و سابق وزیرا علی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور دیگر سیاسی رہنما بھی ہمراہ موجود تھے..چوہدری شجاعت حسین اس وقت کافی صحت مند دکھائی دے رہے تھے. انہوں نے اس موقع پر مبشر لقمان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ساتھ نیک جزبات اور تمناؤں کا اظہار کیا.

    واضح‌رہے کہ چوہدری شجاعت حسین کافی عرصہ سے علیل رہے ہیں اور علاج کرانے جرمنی گئے ہوئےتھے.ان کی صحت بارے وقتا فوقتا باغی اپ ڈیٹ کرتا رہا ہے . اس سلسلے میں چوہدری مونس الہی باغی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے اورچوہدری شجاعت حسین کی صحت بارے باغی کو بتاتے رہے.ہیں.

  • مسلمانوں نے تلوار نہیں،علم سے ترقی کی، وزیراعظم

    مسلمانوں نے تلوار نہیں،علم سے ترقی کی، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کیا وجہ ہے کہ آج ہر جگہ مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے اس پر سوچنا چاہئے، دینی طلبا کو جدید تعلیم سے بھی آراستہ کیا جائے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں دینی مدارس کے طلبا کو انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جوش میں آکر باتیں نہیں کرتے، ایک وقت میں دنیا میں سب سائنسدان مسلمان تھے، سات سو سال تک سارے سائنسدان مسلمان تھے، علم طاقت ہے، انگریزنے جب حکومت شروع کی تو مسلمان ہندوستان میں کمزور ہوئے،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نبی اکرم ﷺنے کہا تعلیم حاصل کرنے کےلیےچین بھی جانا پڑے توجائیں،وزیراعظم نے وفاقی وزیرتعلیم کو مبارکباد بھی دی، وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم میں طبقات بنائے گئے ہیں جب ہماری حکومت آئی تو فیصلہ کیا تھا کہ مختلف سلیبس ختم کریں گے، دینی مدارس کے طلبا کو دنیوی تعلیم بھی دیں گے، اسلام انسان بننا سکھاتا ہے، ایٹم بم بھی انسان نے بنایا انسان تعلیم سے بہت کچھ کر سکتا ہے،

    اسلام اور تعلیم ساتھ ساتھ رہیں تو قوم کو انسانیت کی طرف لے کر جاتے ہیں، جو اسلام ہمیں بتاتا ہے وہ صحیح ہے، اس دنیا میں آںے کا مقصد اور مرنے کے بعد کیا ہو گا یہ اسلام بتاتا ہے ،سائنس نہیں، سائنس کے مطابق دنیا کا مقصد پیسہ بنانا ہے. دینی تعلیم اچھے برے کی تمیز بتاتی ہے،

    وزیراعظمم عمران خان نے مزید کہا کہ وزیر تعلیم نے کمیٹی بنائی ہے ہماری کوشش ہو گی کہ پاکستان میں تعلیمی نظام بہتر ہو، اسلامی تعلیم اور سائنس کی بھی سمجھ ہو ،پھر پاکستانی نوجوان تیار ہوں اس مقصد کے لئے جس کے لئے پاکستان بنا تھا،علامہ اقبال لوگوں کودینی تعلیم کی طرف لےکرآئے،علامہ اقبال نےپہلے مغربی فلسفے کو سمجھا،انگریزی اردو نظام سے مدارس کو الگ کرنا ناانصافی ہے،

  • اور طالبان پاکستان پہنچ گئے

    اور طالبان پاکستان پہنچ گئے

    ملا عبدالغنی برادرکی سربراہی میں افغان طالبان کاوفد اسلام آباد پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے وفد کی پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں،طالبان کا وفدامریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے بھی ملاقات کرے گا , افغان طالبان کے وفد کی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے،

     

    واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ افغان طالبان کا وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت کو اعتراض تھا،افغانستان میں خانہ جنگی پورےخطےکومتاثرکررہی ہے، کوشش ہےکہ طالبان اورامریکہ کےدرمیان دوبارہ بات چیت شروع ہو.طالبان وفد مجھ سے ملنا چاہتا تھا لیکن افغان حکومت نےاعتراض اٹھایا ،افغان مسئلےکافوجی حل نہیں،مذاکرات کےذریعے ہی اس کاحل نکالاجاسکتا ہے،امریکہ طالبان مذاکرات کےبعدافغانوں میں بات چیت ہونی تھی،